2025-11-04@21:29:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1315

«ریاض گھمن»:

(نئی خبر)
    کراچی: کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔...
    معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے لُک کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے گھنی داڑھی رکھ کر فینز کو حیرت میں ڈال دیا۔ زین ملک کی شہرت کی وجہ برٹش بوائے بینڈ ‘ون ڈائریکشن ہے جو سال 2010 میں بنا اور شائقینِ موسیقی کو اپنا دیوانہ بنا گیا۔ سال 2010 میں زین ملک نے ایک شو ‘دی ایکس فیکٹر’ میں شرکت کی جہاں سے ‘ون ڈائیریکشن’ کا کامیاب سفر شروع ہوا۔ اس بینڈ میں زین ملک کے علاوہ لیام پین ، ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملینسن اور نائیل ہورن شامل تھے جنہوں نے پاپ میوزک کی دنیا میں تلکہ مچادیا۔ 5 گلوکاروں پر مشتمل اس میوزک بینڈ کی فین فالوئنگ کا یہ عالم تھا کہ شائقینِ موسیقی کے کمروں میں...
    لاہور: لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاندار فتح کے بعد فوری واپسی کی حیران کن داستان بیان کردی۔ سکندر رضا نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی رات ختم ہوا۔ تاہم وہ حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں وقت پر شامل ہوگئے اور ٹاس سے چند لمحے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ سکندر رضا کی بروقت آمد ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے 22 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر...
    ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی...
    راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے  ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات...
    بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی فیصلہ کن ضرب اور بھارت کی ہزیمت آمیز شکست نے خطے پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں؟ اس حوالے سے ’پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ‘ کے زیراہتمام شائع کے مختصر اور جامع رپورٹ بعنوان ’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد اس رپورٹ میں اعداد و شمار اور دیگر حقائق کی بنیادوں پر واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح حالیہ کشیدگی میں مودی کا غلط اندازہ پاکستان کی برتری کا باعث بنا۔ وسیع پیمانے پر الیکٹرانک جامنگ بھارت کی جانب سے 6 مئی 2025 کو لائن آف کنٹرول پر شروع کی گئی جارحیت اور در...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) لندن میں گھر کو آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے، پولیس نے ان چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ برینٹ میں پیش آیا جہاں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے، خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا...
    ---فائل فوٹو کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔ کراچی: اگلے 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اس...
    بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی وزیر خارجہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے جے شنکر کٹے ہوئے الفاظ، غیر مربوط جملے اور ہچکچاتے بیانات میں الجھ گئے،انٹرویو کی ویڈیووائرل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اْس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔انٹرویو میں سب سے...
    بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اخبار کے مقامی نمائندے لطیف بلوچ کو قتل کر دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں روزنامہ ’انتخاب‘ کے نمائندے لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بلوچستان یونین...
    بلوچستان کے علاقے آوران میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر مقامی صحافی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صحافی لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے۔ مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب مستونگ کے مقام پر کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ کو مظاہرین نے احتجاجا ً بلاک کردیا جس کی وجہ سے اہم شاہرہ پر سیکڑوں گاڑیاں...
    —فیس بک ویڈیو گریب فیصل آباد کے چک جھمرہ میں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 2 نوجوان قتل، 3 افراد زخمی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو مقدمے بازی کی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 23-05-2025 اسلام ٹائم وی لاگ   Middle East on Fire: Resistance Rises Against Zionist Crimes | Iran, Yemen & Arab Response موضوعات: رہبر مسلمین کا دوٹوک پیغام،امریکہ اپنی اوقات میں رہے  ،اسرائیل میں خطرے کی گھنٹیاں یمن نے حیفا بندرگاہ کو گھیر لیا صیہونیوں نے برطانوی وفد پر فائرنگ کر کے تمام حدیں پار کر لی؟   ہفتہ وار پروگرام: وی...
    پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی پررپورٹ جاری کردی،رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے  اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی ،اب پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ  متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے، دریائےسندھ کے پانی کے معاہدےپر تخلیقی قانونی حکمت عملی کا استعمال کیاجائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے...
    تجویز کردہ 3 نکاتی جامع حکمت عملی میں متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لا فیئر) کا استعمال، آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے، اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیےکو حکمت عملی کا حصہ بنانا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان، ماہر خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین نے تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کا اجرا کر دیا۔ تفصیلات...
    ٹرینوں کے  بڑھتے ہوئے حادثات، آمد اور روانگی میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر اور ان کی اچانک منسوخی  کی وجہ سے مسافروں نے بسوں کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنا شروع کردیا۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان ریلویز کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی اپ اینڈ ڈاون ٹرینوں کو منسوخ کر رہا ہے۔ منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں شاہ حسین، بزنس ایکسپریس، شالیماراپ ڈاون شامل ہیں، ان ٹرینوں کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے جب کہ آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل  اور حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق...
    سٹی42: ہیڈ پنجند سے نکلنے والی نہر صادق فیڈر میں پڑنے والا 150 فٹ چوڑا شگاف 40 گھنٹے گزرنے کے باوجود پُر نہ کیا جا سکا جس کے باعث کم از کم 10 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نہر کا شگاف آس پاس کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر چکا ہے جس سے 50 ہزار ایکڑ زرعی اراضی اور سینکڑوں رہائشی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ کوٹ سمابہ میں 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے جنہیں ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی نے مقامی مرکزی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) کوئٹہ کے چند بلوچ نوجوانوں کا ایک ایسا پراجیکٹ جاری ہے جس میں لوگوں کو ان کے گھروں میں کتابیں مفت پہنچائی جاتی ہیں۔ بلوچوں کی کتاب دوستی کے بارے وسعت اللہ خان کا ایک جملہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”بلوچ جوتا تو ٹوٹا ہوا پہنے گا مگر کتاب نئی خریدے گا۔" سریاب ریڈرز کلب کو چلانے والے امجد بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو مختصر ترین الفاظ میں بیان کرنا ہو تو ہم 'کتاب دوست‘ کہہ سکتے ہیں۔ محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود یہ رضاکار 2020 ء سے نہ صرف سریاب ریڈرز کلب چلا رہے ہیں بلکہ مستونگ، خاران اور نوشکی...
    شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تنا سب 69 فیصد ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
    بھکر: سلیمان چوک، چاہ خصوریاں والا، شہانی نوانی روڈ کے قریب ایک المناک واقعے نے خوشیوں بھرے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔ لاہور سے اپنی خالہ کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والی 4 سالہ ننھی بچی جنت، کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جنت دختر فرمان علی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ اس دلخراش حادثے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گری، جہاں فوری ریسکیو کے باوجود اسے نہ بچایا جا سکا۔ ننھی جان کی موت نے شادی والے گھر میں...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے 4 ٹیریاسانٹا کے ایک فوجی رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔ حادثہ کا مقام ماؤنٹگمری-گیبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے دو میل سے زائد مشرق میں واقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ملبہ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان...
    انڈیا کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم سے 6 جون تک بھارتی پنجاب میں واقع ایئر فورس کے اڈوں کی بجلی اور پانی بند کریں گے۔ سکھوں کی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا ہے کہ 13 مئی کو ہندو دہشتگرد نریندر مودی آدم پور ایئر فورس بیس پر پہنچا، اس نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے لیکن  آج 23 مئی کو سکھ جتھے کے کارکنوں نے آدم پور ایئر فورس بیس کے علاقے خرد پور میں ایسے بینرز لگائے گئے ہیں جن میں سکھوں نے پاکستانی فوج کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی فوج کو سپورٹ کا ایک بار پھر اعلان...
    — فائل فوٹو  لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44  بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
    آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے مودی سرکار کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر ان کے گھروں پر حملے مودی سرکارنے ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھر بدر اور ان کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے، تفصیلی رپورٹ جاری مودی سرکار نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے مودی سرکار کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر ان کے گھروں پر حملے جاری ہے۔حال ہی میں مودی سرکارنے ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھر بدر اور ان کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے۔ٹی آرٹی نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اورویڈیو جاری کر دی ، مودی سرکار نے غیر قانونی بنگلہ دیشی کا بہانہ...
    شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں آج شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
    سان ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ اے بی سی نیوز نے سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ’بہت بڑا ملبہ‘ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔  اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ آدھی رات کو جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ سان ڈیاگو...
    پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی  جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔ ????PR NO.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ A Staff Member of the Indian High Commission, Islamabad, Declared Persona Non...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں فوجی و سفارتی ناکامی کے بعد ملک کے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن تیز کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ہزاروں مسلمان خاندانوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان افراد کو بےدخل کر کے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں مسلمانوں کے مکانات کو نشانہ بنایا۔  رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 ہزار سے زائد گھر زبردستی خالی کرا کر مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ حیران کن طور پر انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے مکانات کو...
    رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، صوبے میں وزیر داخلہ کا گھر محفوظ نہیں تو کسی کا بھی گھر محفوظ نہیں، رکن اسمبلی نے سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ٹیلی فون رابطہ کرکے ان کے گھر پر حملے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ محمد فاروق نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں وزیر داخلہ...
    فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔ لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی دوسری بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سندھ کے علاقے مورو میں وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر پر قوم پرست جماعت کے مشتعل افراد کے حملے کو نا قابل برداشت قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے صوبائی ہم منصب کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔  انہوں نے کہا کہ  حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔ کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل صدر اور وزیرداخلہ ضیاء لنجار کے گھر پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا...
    فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کریں، ہماری کامیابی کو دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں۔وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے لیے عدالتیں قائم کرنی تھیں، سندھ کابینہ میں آج عدالتوں کے قیام کا ایجنڈا تھا، 7 عدالتیں قائم ہوں گی، اس حوالے سے آج فیصلہ نہیں ہوسکا۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے،...
    غزہ میں اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے مرسکتے ہیں،اقوام متحدہ نےخبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے بغیر امداد کے مرسکتے ہیں۔غزہ میں امداد کی بندش سنگین صورتحال اختیارکرگئی،اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نےکہا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹےمیں امداد نہ پہنچی تو چودہ ہزار بچے مرسکتے ہیں۔ٹام فلیچر کےمطابق گزشتہ روزصرف پانچ ٹرک غزہ میں داخل ہوئے،لیکن ابھی تک امداد سامان متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکے،ٹرکوں میں بچوں کی خوراک اور غذائیت سے متعلق اشیا موجود ہیں،اقوام متحدہ کے نمائندے نے غزہ پہنچنے والی امداد کو سمندر میں قطرے کے برابر قرار دیا۔برطانیہ،فرانس اور کینیڈا...
    پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں  4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور  بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
    پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔ پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتلپولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے کے باعث بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے خاتون غزالہ یونس کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی ۔خاتون نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔(جاری ہے) دوران سماعت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان پنجاب حکومت کے لا افسر کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کا بیٹا دو روز قبل گھر پہنچ چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشنکا موقف سن کر درخواست نمٹادی۔ اس کیس میں درخواست گزار کا...
    ---فائل فوٹوز پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتلصوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ شہر پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا آدھے گھنٹے میں جواب دیا گیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسجدوں، بستیوں اور کھیتوں پر حملہ کیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کا خطے کی ٹھیکیداری کا منصوبہ زمیں بوس ہو گیا ہے۔
    صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ”نیشنل انٹرسٹ“ نے ”نیویارک ٹائمز“ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ حوثی قیادت میں چلنے والے نسبتاً سادہ فضائی دفاعی نظام کی مؤثریت پر بھی عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی امریکی ایف-16 طیارے اور ایک ایف-35 حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام کا...
    دفاعی تجزیہ کار گریگری برو کے مطابق یہ امکان اب حقیقی بنتا جا رہا ہے کہ امریکی افواج جانی نقصان سے دوچار ہو سکتی تھیں، حوثیوں نے اب تک امریکی سینٹرل کمانڈ کے لیے استعمال ہونے والے سات MQ-9 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے...
    اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق  گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔  صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل...
    فوٹو آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، وطن کے سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، شہداء کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانولا چھاؤنی کا دورہ کیا، صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ...
    گجرانوالہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
    کراچی: ضلع کورنگی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں نے دوسرے روز بھی ایک اور گھر اجاڑ دیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا، جہاں  دوروز کے دوران سفاک ڈاکوؤں نے فائرنگ سے کمسن لڑکے اور شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زندگی سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی کے علاقے 4 نمبر  گلی نمبر 2 اسکول گلی میں موٹر سائیکل سوار سفاک ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 36 سالہ شاہ فہد ولد طاہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقتول کے چہرے پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول کی لاش چھیپا کے...
    قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تین دنوں میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین نہتے نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ یاد رہے کہ 13 مئی کو بھی...
    ترکی میں ہونے والے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں رائٹرز کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 3 سال سے زائد عرصے میں پہلی براہ راست امن بات چیت کا آغاز ہوا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے سے بھی کم دورانیے تک جاری رہ سکے مذاکرات میں طرفین کے درمیان فرق کو کم کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ یوکرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کے مطالبات ان کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔ متحارب فریقین کے وفود نے جمعے کے روز ترکی کے ایک محل میں ملاقات کی۔ مارچ 2022 میں...
    اطلاع یہ ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان بآلاخر مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اگرچہ خود پی ٹی آئی کے حلقوں کو بھی زیادہ اعتماد نہیں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں آج منائے جانے والے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا، بھارتی حملے میں معصوم اوربے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن پر کاری...
    غزہ : اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، ایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک غزہ میں امداد کی تقسیم کا آغاز کرے گی۔ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے لیے تمام امداد بند کر رکھی ہے، جسے وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی قرار دیتا ہے۔ لیکن حماس نے امداد کی بحالی کو مذاکرات کے لیے "کم از کم شرط" قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔ حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو "وحشیانہ جارحیت" پر جواب دہ بنائے۔  
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں، ہم پر جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے،اللہ ہمیں متحد رکھے،10مئی کے دن نے قوم کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے، ہم نے اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زاتوں کے گلے لگنا ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد دشمن بے نقاب ہوا، دنیا دشمن کے جال میں پھنس چکی تھی، 10مئی کے بعد دنیا کو پتہ چلا پاکستانی قوم کتنی متحد ہے؟ ایئرفورس نے نئی تاریخ رقم کی، ہم سب متحد...
    گرمی کی شدت بڑھتے ہی ’’لو ‘‘لگنے کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے پروفیسر اسرار الحق طور کا کہنا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ، سر درد ، چکر آنا لو لگنے کی علامات ہیں، لو لگنے کی علامات کیساتھ بے ہوشی و غشی طاری ہونا انتہائی خطرناک ہے۔خالی پیٹ دھوپ میں نہ نکلیں ، پانی و مشروبات کا وافر استعمال کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا ک دھوپ میں کام کے دوران وقفہ لیں۔گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کریں۔بچے بوڑھے اور بیمار افراد کو ’’لو‘‘ لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
    شمسی ماہرین نے سورج سے بجلی حاصل کرنے کیلئے سولر پینٹ ٹیکنا لوجی متعارف کرادی جو سولر پینلز کا بہترین متبادل ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار بخوبی ادا کرتی ہے، مذکورہ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔سولر پینٹس جنہیں فوٹو وولٹائیک پینٹس بھی کہا جاتا ہے، ایک ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی ہے جو شمسی توانائی پیدا کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ پینٹس روشنی جذب کرنے والے ایسے مادے پر...
    غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل نے غزہ پر حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر یورپی ہسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے۔دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکہ، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔ دو سال...
    کراچی(نیوزڈیسک)رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک “پی آر اسٹنٹ” ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ رندیپ سنگھ کا کہنا تھا “ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔ “انہوں نے کہا کہ:”قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے، نہ وہ خود ہی جج بن...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔   اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور...
    تاریخ یاد رکھے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا، وزیراعظم کا فرنٹ لائنز پر جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت...
    وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر...
    نئی دہلی: بھارت کے ممتاز دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ پالیسیوں، جنگی حکمت عملی اور میڈیا کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کی روایتی پالیسی کو پسِ پشت ڈال کر مودی نے نہ صرف امریکہ کے دباؤ میں آکر کمزوری دکھائی بلکہ بھارتی خارجہ پالیسی کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ سشانت سنگھ کے مطابق: "نریندر مودی کا ٹرمپ کے دباؤ میں آنا انتہائی شرمناک ہے۔ بھارت کی ہمیشہ سے حکمت عملی رہی کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بحران عالمی فورمز پر نہ لے جایا جائے، لیکن مودی نے خود اس پالیسی کو دفن کر دیا۔" انہوں نے مزید کہا: "مودی نے یہ تاثر...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30 جون کو منائی جائے گی۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔ بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی...
    واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام جبکہ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف اہلکار پی کے سنگھ کو 23 اپریل کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک’’پی آر اسٹنٹ‘‘ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔رندیپ سنگھ کا کہنا تھاڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی...
    کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا کا ڈسالٹ کے سی ای او ایرک ٹراپئر کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا کے مطابق قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے، قانون کا پہلا اصول ہے کہ فائدہ اٹھانے والے اور شریک ملزم کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا قانون کا دوسرا اصول یہ ہے کہ فائدہ اٹھانے والے اور ملزم اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتے۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا رندیپ سنگھ سرجیوالا کے مطابق بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا،...
    پاکستان سے ذلت آمیز شکست پر مشتعل بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان خاتون ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر حملہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان پاکستان سے شکست نے مودی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کیا ہوا ہے، اس کا بڑا مظاہرہ اس وقت ہوا جب بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ‼️ Big Breaking!!! Wing Commander Vyomika Singh Latest Victim of Bajrang Dal’s Hooliganism ‼️Family of Wing Commander Vyomika Singh who was forced to act as spokesperson of...
    دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں زیر استعمال پلاسٹک کی اشیا میں استعمال ہونے والے کیمیکل ہر برس قلبی بیماری سے ہونے والی لاکھوں اموات کا سبب ہوسکتے ہیں۔ سائنس دان کافی عرصے سے فتھیلیٹس نامی پلاسٹک کیمیکلز کی اس قسم سے جڑے صحت کے مسائل کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں۔ یہ کیمیکلز عموماً کوسمیٹکس، ڈیٹرجنٹ، محلول، پلاسٹک پائپ اور کیڑے بھگانے والی ادویات میں پائے جاتے ہیں۔ ماضی کے مطالعوں میں ان کیمیکلز کا تعلق مٹاپے، ذیا بیطس، ہارمونز و بانجھ پن کے مسائل اور کینسر کے خطرات میں اضافے سے بتایا گیا تھا۔ اب ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کیمیکلز کا 2018 میں عالمی سطح پر ہونے والی 3 لاکھ 56...
    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ اہلکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کے سرکاری منصب کے دائرہ کار میں نہیں آتیں۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ اہلکار کو...
    بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈی مارش کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت پاکستان پاکستانی ہائی کمشنر پاکستانی ہائی کمیشن ڈی مارش ناپسندی قرار وی نیوز
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا، جس نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنےکم عرصےمیں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے چند گھنٹوں میں 5 جہاز اور 20 ایئر بیس تباہ کرالیے، پھر بھارت کو منتیں ترلے کرکے جنگ بندی کرنا پڑی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ تو دور بھارت روایتی جنگ میں پاکستان کامقابلہ...
    بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز...
    یہ جسم کے اندر چھپی کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خیال رہے کہ سانس کا پھول جانا مخصوص حالات میں جسم کا عام ردعمل ہوتا ہے، جیسے سخت ورزش کے دوران سانس لینے کی رفتار بڑھ جاتی ہے تاکہ خون میں آکیسجن کی مقدار بڑھ سکے۔ مگر سانس پھولنے کا سامنا ایسے کاموں کے دوران ہو جن میں پہلے کبھی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، جیسے سیڑھیاں چڑھنے کے دوران، تو یہ جسم میں چھپی کسی بیماری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ہر بار سانس پھولنے کا سامنا ہو تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ کوئی کام بار بار کرنے سے جسم اس کا عادی ہو...
    ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
    جس کا خدشہ تھا، وہی ہوا۔ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کر دیا۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے 6 مقامات کو نشانہ بنایا اور 24 میزائل فائر کئے۔ جس سے 26 سے زائد معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہو گئے۔جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔7 مئی کی صبح جب لوگ سو کر اٹھے تو انہیں بھارت کے اس بزدلانہ حملے کا علم ہوا۔پاکستان اور بھارت اگرچہ دو ہمسایہ ملک ہیں لیکن ان کے مابین گزشتہ سات دہائیوں سے کبھی اچھے تعلقات نہیں رہے۔ یہ سچ ہے کہ ہمسائے کبھی نہیں بدلے جاتے۔ لیکن شاید بھارت پر حکمرانی کرنے والوں کو اس بات کا احساس ہی نہیں۔پہلگام مقبوضہ کشمیر کا...
    پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معزور لڑکی کو 2 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سندھ پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے لڑکی کے چچا کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ علی چنیسر اور احمد ماچھی پر درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا، زیادتی میں ملوث ایک نامزد...
    شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو گھس کر مارا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا پاک فضائیہ کو مان گئی ہے، رافیل آج تک کسی نے نہیں گرایا، فرانس کو رافیل کی فکر پڑ گئی، انڈیا کو لاہور میں ناشتے کا شوق تھا، پاک فضائیہ نے تمام کھانے انڈیا میں ہی پہنچا دیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب بھارت کبھی بھول نہیں پائے گا،...
    سندھ کے ضلع سیہون میں کچی آبادی کی رہائشی 20 سالہ معزور لڑکی کو 2 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے کہا کہ ملزمان متاثرہ لڑکی کو گھر کے دروازے سے ویل چیئر سمیت زبردستی اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے لڑکی کے چچا امجد علی لاشاری کی مدعیت میں تھانہ سہون میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ علی رضا چنیسر اور احمد علی ماچھی پر درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سات روز قبل پیش آیا، زیادتی میں ملوث ایک نامزد ملزم گرفتارکرلیا گیا جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کے...
    خان یونس (غزہ) میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں چار کمسن بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ یہ حملہ ان خیموں پر کیا گیا جہاں نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصَّال کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے تین خیموں کو نشانہ بنایا، جن میں درجنوں بے گھر افراد موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔ حملے کے بعد کی ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو اندھیرے میں لاشیں نکالتے اور ایمبولینس میں منتقل کرتے دیکھا گیا، جن میں ایک بچے کی لاش سفید پلاسٹک بیگ...
    لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے وزیر  برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹیمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت نیخواتین اوربچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں، بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا، یہاں  تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے پاکستان ان کے مذہبی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عامر الیاس رانا نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ پاک فوج نے کاری وار کرکے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار:پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔ یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔S-400 کا خاتمہ ہونے سے بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی:آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید...
    بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بںدرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ 77 ہزار ٹن امپورٹ اور 40 ہزار ٹن ایکسپورٹ کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے، جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) پہلگام واقعہ کےبعد بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بھارت کو سمجھانے کے باوجود مودی ضد پر آگیا ، پاکستان کے خلاف الزامات اور حملے کھیل بنالیا صبر آزما آزمائش کے بعد پاک فوج نے ہر قسم کے سیاسی اور عالمی محاذ کو استعمال کیا مگر بھارتی ہٹ دھرمی کے جواب میں بالآخر پاکستان نے ایسا اقدام اٹھایا کہ اب بھارت کئی دھائیوں یاد رکھے گا۔۔ پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور...
    سٹی42:  پاکستان ائیرفورس نے انڈین ائیرفورس کے مایہِ ناز کومبیٹ طیارے رافیل کو گرانے سے پہلے انہیں چلانے والے پائلٹس کی ساری کمیونی کیشن انٹرسیپٹ کی۔ انڈیا کے پالٹوں کی ریکارڈ کی گئی باتیں پاکستان ائیرفورس کے  سینئیر کماندر نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو سنوائی۔    اس نیوز کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے سینئیر کماندر نے تفصیل کے ساتھ انترنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی اے ایف کے پائلٹوں نے  7 مئی کو کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا۔پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی ٹیکنیکل تفصیلات  پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں۔ مری...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ جنگ حکمت سے لڑی جاتی ہے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا۔بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے  کہاکہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔ بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟ ’’جنگ ‘‘...
    بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن سے گھبرا کر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج نے  سانگھڑ پوسٹ پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیے جانے والا ’آپریشن سندور‘ جس بری طرح ناکام ہوا، اس نے مودی ہی نہیں رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب بھارت  کی اس ہزیمت پر پاکستانی عوام کا خاصے پُرجوش ہیں، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، تو وہ سندور ہماری ہی فوج نے ان کے ماتھے پر لگا دیا۔ پاکستانی شہری کے مطابق رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھا، مگر پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں اس کے 5 طیارے مار گرائے۔ عام...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ مجھے...