2025-10-16@21:21:18 GMT
تلاش کی گنتی: 134785

«زرعی تعاون»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: دنیا بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) کی فضا میں موجود مقدار 2024 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جس سے زمین کے درجہ حرارت میں مزید طویل مدتی اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارے (WMO) کی تازہ ترین گرین ہاؤس گیس بلیٹن رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ انسانی سرگرمیوں، جنگلاتی آگ سے خارج ہونے والی گیسوں اور زمینی و سمندری نظاموں کی جانب سے کاربن جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کے باعث ہوا،  جسے رپورٹ نے ماحولیاتی تباہی کا خطرناک چکر قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2024 کے درمیان عالمی اوسط کاربن ڈائی آکسائیڈ میں 3.5 پارٹس پر ملین (ppm) کا اضافہ ہوا، جو جدید سائنسی ریکارڈنگ کے آغاز (1957) کے...
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ سرحدی کشیدگی اور افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان حدود سے کی جانے والی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان نے اپنی اشتعال انگیز سرگرمیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو موجودہ 48 گھنٹوں کی سیز فائر کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج دوبارہ حرکت میں آئیں گی، اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے اس صورتحال کا پس منظر بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تمام واقعات ایسے وقت میں رونما ہو...
    وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک، شمالی افریقا، افغانستان کو پاکستان میں معدنیات سمیت کئی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں خلیجی ممالک، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محمد طاہر نے امن و امان کے قیام میں صحافیوں سے تعاون مانگتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، جو سماجی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر و بیورو چیف ایکسپریس نیوز رضا الرحمان اور موجودہ صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا انعقاد صحافیوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ آئی جی بلوچستان...
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں لیکن حملے ہوئے تو دو ٹوک جواب دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بلال اظہر کیانی اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سلیکشن کا معیار یہ ہے کہ ایسا وزیراعلیٰ لایا جائے جو وفاق سے ٹکرائے۔ پی ٹی آئی والے بات نہیں کرتے، یہ اسمبلی میں آکر کتابیں مارتے ہیں اور بائیکاٹ کرتے ہیں۔بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں لیکن حملے ہوئے تو دو ٹوک جواب دیں گے، ہم خطے میں عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آٹے اور چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شوکت یوسفز ئی اور وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے گفتگو کی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف آپریشن سے امن کا قیام ممکن نہیں، افغان حکومت سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر یہاں سے آٹا چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟ افغانستان کو بھارت سے ہی بات کرنی ہے تو پھر جائے بات کرلے اور چیزیں منگوالے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم نئے وزیراعلیٰ...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا میں آج وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام سنبھالنے والے سہیل آفریدی نے مزید ہدایات لینے کے لئے اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات کروانے کے لئے وفاقی حکومت اور  پنجاب کی حکومت، دونوں  کو "احکام" جاری کر دیئے۔ صوبہ کے اندر خارجی دہشتگردوں اور صوبہ کی سرحدوں پر  طالبانوں کے حملوں کے عروج کے دوران پی ٹی آئی کے بانی کی"جنگ و جدل سے دور رہنے" کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے بانی کے حکم پر وزیراعْلی بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بانی کی خارجی دہشتگردوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے کی  نام نہاد پالیسی کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔  بانی نے علی امین گنڈاپور کو...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹوں کی عارضی جنگ بندی افغان طالبان کی درخواست پر عمل میں آئی۔ طالبان نے یہ اپیل نہ صرف براہِ راست بلکہ قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے رابطہ کیا، جس کے بعد مذاکرات کے نتیجے میں مختصر مدت کی جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ اس عمل میں سعودی عرب اور قطر نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں مرکزی کردار نبھایا۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام ) نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر غیرمسلح ہوجائے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایکس اکاؤنٹ پر کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ایڈمرل بریڈ کوپر نے موجودہ صورتحال کو ’ امن کے لیے ایک تاریخی موقع’ قرار دیا اور زور دیا کہ حماس کو چاہیے کہ وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے، صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر سختی سے عمل کرتے ہوئے، بلاتاخیر غیر مسلح ہو جائے۔ایڈمر بریڈ کوپر نے کہا کہ امریکا نے امن عمل میں شامل ثالثوں کے سامنے اپنے خدشات رکھے ہیں اور انہوں (...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے افغانستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغان حکومت کو بھارت سے ہی بات کرنی ہے، تو پھر وہ وہیں جائے اور اسی سے اپنی ضروریات پوری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان افغانستان کو آٹا اور چینی دینا بند کر دے تو کابل حکومت کے لیے صورتحال بہت مشکل ہو جائے گی۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صرف فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا، اس کے لیے افغانستان کی قیادت سے سنجیدہ مذاکرات کی بھی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ہمیشہ افغان عوام کا خیرخواہ رہا ہے، مگر موجودہ رویہ قابلِ افسوس ہے، خاص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا چین کی جانب سے عالمی منڈی میں پیدا کی جانے والی غیر منصفانہ معاشی برتری کا توڑ کرنے کے لیے متعدد صنعتی شعبوں میں قیمتوں کی کم از کم حد (Price Floors) مقرر کرے گا تاکہ امریکی صنعتوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انویسٹ ان امیریکا فورم  سے خطاب کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جب کسی غیر منڈیاتی معیشت (Non-Market Economy) جیسے چین کا سامنا ہو، تو صنعتی پالیسی کے ذریعے ہی توازن قائم کیا جا سکتا ہے،  چین نے گزشتہ دو دہائیوں میں نایاب معدنیات (Rare Earths) کی عالمی منڈی میں اپنی اجارہ داری قائم کر کے قیمتیں غیر...
    اپنے بیان میں پشتونخوا نیپ نے کہا کہ تمام غیر قانونی، غیر آئینی اور عوام دشمن فیصلے ریاستی اداروں کی ایما پر بغیر کسی بحث و مباحثے اور کابینہ کے اجلاس کے بغیر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد کابینہ کے سرکولیشن فیصلے کے ذریعے صوبے کے کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیر آباد اور قلات ڈویژن کے بی ایریاز کو اے ایریاز میں ضم کرنے اور لیویز فورس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ ہرگز ہمارے عوام کیلئے قبول نہیں ہے۔ پشتونخوا نیپ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کو غیر آئینی غیر قانونی فیصلے اور...
    باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہو باجوڑ میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر ایک اور دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دستی بم گھر کے باہر پھٹا، جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مبارک زیب کے گھر پر تیسرا حملہ ہے، جو سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنجیدہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مبارک زیب باجوڑ سے تعلق رکھتے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور امن کوششوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا بھی جائزہ...
    سٹی42: اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت کے پہلے ہی دن وفاقی حکومت کے وزیر کے گھر پر بم سے حملہ ہو گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس سنگین واقعہ کا نوٹس لینے کی بجائے صنم جاوید کے کئی روز پہلے پراسرار مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس لینا ضروری سمجھا۔باجوڑ  میں وزیراعظم شہباز  شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور  اور  رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ  ہوا اور کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس نے اسے "نامعلوم افراد کی کارروائی" قرار دے دیا اور اس حملہ کی مناسب تحقیقات ہی نہیں کیں۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس...
    اسلام آباد پولیس نے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے شہری کے قتل اور خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی, شہری کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل اور خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔ پولیس نے قتل اور اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔اشتہاری ملزم نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقتول الیاس کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ… pic.twitter.com/0tJnMkK5tv — Islamabad Police (@ICT_Police)...
    افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور افغان طالبان کا الگ الگ انتظام کر رکھا ہے، افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان میں 40 لاکھ افغان موجود ہیں، انہیں پاکستان میں رکھا تو اندرونی محاذ بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان صورت حال پر سعودی عرب اور قطر سے رابطہ ہے، بھارت کے حملے کو خارج الزامکان قرار نہیں دے سکتے، ہم نے افغانستان اور بھارت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق : شام کے صدر احمد الشرع کاکہنا ہے کہ دمشق روس کے ساتھ اپنے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔روسی دارالحکومت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمد الشرع نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ اپنے ماضی کے تمام معاہدوں اور شاندار تاریخی تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور انہی بنیادوں پر ان تعلقات کی بحالی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام اور روس کے درمیان قریبی سیاسی، دفاعی اور معاشی تعلقات ہمیشہ خطے میں توازن اور استحکام کی علامت رہے ہیں، شام کی توانائی کا بڑا حصہ روسی ماہرین کی خدمات پر انحصار کرتا ہے اور روسی کمپنیوں نے شام کے تیل و...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور دیگر تنازعات کے حل کی پیشکش کی ہے، بشرطِ یہ کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کے باہرعمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں ان میں...
    ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور صرف 78 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرگئیں۔تاہم بارش کے باعث میچ متاثرہ ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ملک گیر ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے جب کہ ہزاروں مظاہرین نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایک لاکھ سے زائد مظاہرین مختلف مقامات پر جمع ہوئے، جس کے نتیجے میں برسلز کا بیشتر حصہ مفلوج ہو گیا، قومی ہڑتال کے دوران ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں شدید خلل پڑا۔برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہڑتال کے باعث تمام روانگی کی پروازیں اور نصف سے زائد آمد کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، عام دنوں میں مصروف رہنے والا روانگی ہال ویران پڑا رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق 48 ہزار مسافر متاثر ہوئے،...
    خوبصورت اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر امریکا میں ہونے والی ڈراما ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں لیکن انھیں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی گاڑی سے اتر کر پنڈال میں داخل ہونے والی تھیں کہ درجنوں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔ مداحوں کے بے حد رش میں پھنسی ہانیہ نے خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف دیئے لیکن رش بڑھتا ہی جا رہا تھا۔ ہر مداح کی خواہش تھی کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ الگ اور خصوصی تصاویر بنوائیں اور اسی دھکم پیل میں افراتفری پھیل گئی۔         View this post on Instagram...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو:۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے شامی ہم منصب احمد الشرع سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے بدھ کے روزروس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی۔الشرع اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک روس کا اولین دورہ کر رہے ہیں۔ الشرع نے گزشتہ سال روس کے پرانے اتحادی بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد شام کی صدارت سنبھالی تھی۔ روسی صدر کے دفتر کریملن میں ہونے والی اس ملاقات کے آغاز پر صدر پوٹن نے شام میں اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر صدر احمد الشرع کو مبارکباد دی اور کہا کہ روسی حکومت دمشق کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط...
    خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے ناموں کو فائنل کرنے پر مشاورت جاری، لسٹ تیار کرکے بانی پی ٹی آئی سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو بانی سے ملاقات کی صورت میں منظوری لے کر ناموں کو پبلک بھی کیا جائے گا، کابینہ میں کچھ پرانے جبکہ کچھ نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ اور مشیر اطلاعات کے قلمدان کو اپنی ہی جگہ برقرار رکھا جائے گا، نئی کابینہ میں بھی مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عبد الکریم، ظاہر شاہ طورو، قاسم...
    امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیوں کو ’دنیا بمقابلہ چین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی نہ کسی کے حکم کے تابع ہوں گے، نہ کسی کے قابو میں۔ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ حالیہ پیش رفت امریکا اور اتحادیوں کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کہ انہیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ’۔۔۔اور ہم ایسا ہی کریں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی اقتصادی رہنما واشنگٹن میں آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے خزاں اجلاسوں میں شریک ہیں۔ Treasury Secretary Scott Bessent slams Beijing’s export controls on rare earths....
    پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
    خیبر پختون خوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سی ایم سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔سیکریٹریٹ آمد پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیاخیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھالیا۔ وزیرِ اعلیٰ سے سی ایم سیکریٹریٹ کے عملے کا تعارف کروایا گیا اور وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے انہیں دفتری امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ ایک عوامی جگہ اور صوبے کا چہرہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹریٹ میں آنے والوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جائے، سیکرٹریٹ کے معمولات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی میں دنیا کے سب سے بدبودار اور نایاب پھول نما پودے کو نامعلوم افراد نے چرا لیا، جس کے بعد مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پودا، جسے ٹائٹن ایرم  یا لاش کا پھول  (Corpse Flower) بھی کہا جاتا ہے، اپنی ناقابلِ برداشت بدبو کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے،  یہ نایاب پودا رومبر گارڈن، جرمنی سے چوری کیا گیا، جہاں عملے کو معمول کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ ان کا قیمتی پودا ڈیوڈ  اپنی جگہ سے غائب ہے۔رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والا یہ پھول تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی تھا،  جب یہ پھول کھلتا ہے تو اس کی بدبو پورے علاقے میں پھیل جاتی...
    پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 4 سال کی تعطیل کے بعد واپس آ رہے ہیں جس کا تیسرا ایڈیشن 22 نومبر کو دبئی کے فیسٹیول ارینا میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عورت کا بھیس بدل کر طالبان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں گئے‘، جاوید اختر کا تنقید کرنے والے کو سخت جواب بدھ کو تقریب کے 24 ایوارڈز میں سے 22 کے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ نامزدگیوں کا جائزہ لینے والی جیوری 9 اکتوبر کو سامنے آئی جس میں حسن چوہدری، یوٹیوب اسٹار تیمور صلاح الدین (مورُو) اور ثقافتی نقاد کامران جاوید، ملیحہ رحمان اور صباح بانو ملک شامل ہیں۔ آمنہ ایسانی جیوری منیجر کے طور پر کام کریں گی۔ نامزدگیوں کی مکمل فہرست درج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا جس کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈرافٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آراءجاننے کے لیے آن لائن اجلاس طلب کریں گے۔ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کو گودام فراہم کرنے اورامدادی قیمت پر گندم خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے اس کے علاوہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے 62 لاکھ ٹن...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا،...
    معروف امریکی گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانی ڈی اینجیلو (D’Angelo)  51 سال کی عمر میں کینسر سے جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینسر سے زندگی کی جنگ ہارنے والے ڈی اینجیلو کے خاندان نے گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ’’ہم انتہائی غمگین ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے، لیکن ان کی لازوال موسیقی اور فن کے ورثے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔‘‘ ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، نے 1990 کی دہائی میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والا ان کا پہلا البم براؤن شوگر ان کے کیرئیر کی زبردست کامیابی ثابت ہوا...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید جبران نے حال ہی میں اوزیمپک اور ہیئر پیچز کے استعمال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ راولپنڈی سے طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سید جبران نے شوبز کو بطور پیشہ اپنایا اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر کھائے، حال ہی میں سید جبران ساتھی اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ سید جبران نے وزن کم کرنے کے جنون کیلئے اوزیمپک کے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے استعمال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اوزیمپک ذیابطیس کے علاج کی دوا ہے جو آج کل دنیا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔...
    اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں، ان میں سے اکثر مسخ شدہ ہیں۔ کئی کے ہاتھ ہتھکڑی میں بندھے تھے اور کچھ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ لاشوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قتل سے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد روز سے بھوکا رکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گذشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کیں، جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ کل...
    معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس نے باضابطہ طور پر 15 نئے ممالک میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے، جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، مکاؤ، سری لنکا اور یوکرین شامل ہیں۔ اس توسیع کے ساتھ وارنر برادرز ڈسکوری نے ایشیا اور یورپ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنا لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمیزون جنگل سے 18 دن بعد زندہ مل جانے والے بچے: کیا نیٹ فلیکس کو لکھاری کی ضرورت ہے؟ پاکستان میں ایچ بی او میکس کی آمد کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، جہاں اب صارفین ویب سائٹ اور ایپ اسٹورز کے ذریعے اسٹریمنگ سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر ایچ بی او، میکس اوریجنلز، وارنر...
    اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ ایوان صدر میں  ملاقات کی ۔ ایوان صدر  پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر  منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان،وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم نےموجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال،پاک افغان کشیدگی ، قومی اہمیت...
    افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی سیز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائرطالبان کی درخواست پرعمل میں آیا، افغان طالبان نیجنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطرنے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنا کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 26 زائد ارکان پر مشتمل کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرلی اور ابتدائی طور پر 26 سے زائد  رکنی کابینہ کی فہرست تیار کرلی ہے جو کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ کی ٹیم میں علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر محمد علی سیف مشیر اطلاعات رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں مینا خان، آفتاب عالم، ارشد ایوب، خلیق الرحمان، عدنان قادری اور فخر جہاں کو بھی کابینہ...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہوٹلوں اور باربی کیو ریسٹورنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے تمام ضلعی افسران کو سخت احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ڈی جی ماحولیات کے مطابق تمام ہوٹلوں اور باربی کیو اسٹیشنز کو پندرہ دن کے اندر سَکشن ہُوڈز نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ریسٹورنٹس کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی یا بدبو پھیلاتے ہیں، ان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔...
    ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔ بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔ اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔ توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔ نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور دیگر شہروں میں پُرتشدد مظاہرے کرنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 4500 کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو پنجاب پولیس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر سے 4500 رہنماؤں و کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے چار ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں جبکہ تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔نورین...
    کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی بے شمار اقسام اگائی جارہی ہیں اور کسان اپنی محنت سے کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر مقامی کسانوں کے مسائل پر توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائناڈ کے کسان نہ صرف دنیا کی بہترین کافی اگاتے ہیں بلکہ وہ اپنی محنت اور جدت کے ذریعے دیہی معیشت میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وائناڈ کے پُرعزم اور کامیاب کافی کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے لاہور کے علاقے بابو صابو میں ملک کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جو ماحولیاتی تحفظ، صاف پانی کی فراہمی اور دریائے راوی کی بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا)  نے کہاکہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ روزانہ 88 ملین گیلن گندے پانی کی صفائی کی صلاحیت کا حامل ہوگا،  یہ منصوبہ فرانسیسی ترقیاتی ادارے فرینچ ڈیولپمنٹ ایجنسی (AFD) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا جب کہ اس پر تقریباً 52 ارب روپے لاگت آئے گی۔ترجمان کے مطابق منصوبہ ایکٹیویٹڈ سلج ٹریٹمنٹ پر مبنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد اور چاپلوسی کی تمام حدیں پار کردیں۔ گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر اور امیر ملتان صہیب عمار صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن سید وقاص جعفری، عمیر ادریس و دیگر قیادت بھی اس...
     سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے۔ بانی نے افغانستان  کے اندر خارجی دہشتگردوں اور ان کے مددگار طالبان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر پاکستان کے کامیاب حملوں پر بھی اپنی رائے دی ہے اور ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی نے پنجاب میں کئی روز تک فساد برپا رکھنے والی مذہبی جماعت  کے پنجاب پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعہ پر بھی اپنی رائے دی اور مذہبی جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر میڈیا میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔بھارت کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی...
    وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان و دیگر بھی شریک ہوئے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق دفترِ پریس سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ سہیل آفریدی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرتے ہوئے صنم جاوید سے متعلق کیس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی جامع رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے تاکہ صورتحال کا واضح انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ...
    BAJAUR: وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مشیر وزیراعظم مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
    لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے  2716  پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے  251 ، شیخوپورہ  سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
    پاک افغان سرحد کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جان و مال...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق امن عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیںپیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان کے معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیغام ان کی بہن نورین خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو دیا، جہاں انہوں نے عمران خان کی جانب سے موجودہ صورتحال پر خیالات سے آگاہ کیا۔ نورین خان کے مطابق عمران خان نے مذہبی جماعت کے حالیہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی ادارے اس حوالے سے سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ9 مئی سمیت...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف زرداری سے ملاقات—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن اور نیر حسین بخاری بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران قومی اہمیت، موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال سے متعلق امور، پاکستان کے اسٹرٹیجک معاشی مفادات کو متاثر کرنے والی حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صدر زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقاتوزیرِ اعظم شہباز شریف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوانِ صدر...
    —فائل فوٹو محکمۂ ماحولیات پنجاب نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں، بار بی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب میں سموگ سے تباہی ڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب نے بتایا ہے کہ تمام ہوٹلز اور بار بی کیو اسٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کاحکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ کھلی جگہوں پر دھواں،...
    اپنے بیان میں کوئٹہ کے تاجروں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں صفا کوئٹہ کے اہلکاروں نے دکانداروں سے صفائی کے نام پر رقوم وصول کیں، جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور عوام دشمن اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تاجروں نے صفا کوئٹہ کی جانب سے دکانداروں سے صفائی کی مد میں پیسے وصول کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے میٹروپولیٹن کوئٹہ کی نااہلی قرار دی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، رکن صوبائی کونسل عزت اللہ کاظمی و دیگر نے کہا گزشتہ دنوں علمدار روڈ، جناح روڈ، پرنس روڈ، میکانگی روڈ اور منان چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صفا کوئٹہ کے اہلکاروں نے دکانداروں سے صفائی کے نام پر رقوم وصول...
    علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، تاہم ہم تمام ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹنگ سے پرہیز کرنے سے صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہی فائدہ ہوگا۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ ووٹنگ سے باز رہیں گے، عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو نہ ڈالا جانے والا ہر ووٹ بالواسطہ طور پر بی جے پی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ سجاد لون نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر  قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے  امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی اے۔ بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کے فروغ اور زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت، غذائی تحفظ اور تحقیقی شعبوں میں دیرینہ اور قابلِ قدر شراکت داری موجود ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کے زرعی ترقیاتی سفر کا ایک اہم شراکت دار رہا ہے، جس نے مختلف منصوبوں، تکنیکی تعاون اور تحقیقی روابط کے ذریعے اس شعبے میں...
    نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کل، 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل جانے کا پروگرام بنایا ہے جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس ملاقات کے لیے درکار سیکیورٹی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط بھیجا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی دی جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے اور دونوں مسلم ممالک کے درمیان پائیدار امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ملاقات  کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سرحدی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاک افغان تعلقات میں پیدا ہونے والی بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے،  دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کسی کے مفاد میں نہیں...
    سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی اور بیرونی مصلے اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
    نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔...
    اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیل نے قید میں رکھے گئے مزید 45 بے گناہ فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں حکام کو واپس کر دیں ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد واپس کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ طبی ٹیمیں لاشوں کے معائنے، قانونی کارروائی اور اہلخانہ کے حوالے کرنے کی تیاری کے عمل کو طے شدہ...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں...
    سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی کیلیے گریٹر پلان 2047 پر کام شروع کرتے ہوئے فریم ورک تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا آغاز ہوگیا اور شہریوں کے لیے نیا ترقیاتی فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریٹر کراچی منصوبہ شہریوں کے لیے حکومتِ سندھ کا تحفہ ہے اور اس پلان کی تکمیل چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کا اہم جز ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے بتایا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، اس حوالے سے فریئر ہال میں 18 اور 19 اکتوبر کو دو روزہ اوپن ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔...
    اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر سال تمباکو نوشی کی وجہ سے دنیا بھر میں 80 لاکھ افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کی جانب سے دو روزہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔  جس کا مقصد پاکستان میں تمباکو نوشی کے کنٹرول کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) اور اس کے ایم پاور اجزاء کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ افراد تمباکو...
    شام کے عبوری صدر احمد الشرع روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں شامی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تمام معاہدوں کا احترام کیا جائے گا۔ شامی صدر نے روسی ہم منصب سے گفتگو میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی نئی بنیادیں بھی طے کرنا چاہتے ہیں۔ روسی حکام نے بتایا کہ ملاقات میں شام میں روسی فوجی اڈوں حمییم ایئربیس اور طرطوس نیول بیس کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں شام میں قامیچلی کے علاقے میں موجود روسی فوجیوں اور ان اڈوں کو انسانی امداد کے لیے لاجسٹک مراکز کے طور...
    سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔ سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
    مہیما سنگھ نے سوال کیا کہ مودی اور امت شاہ اب تک وائی پورن کمار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کیوں نہیں گے، کیوں انہوں نے اب تک یہ بھروسہ نہیں دلایا کہ حکومت دلتوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دلت استحصال کے بڑھتے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں سے مودی حکومت میں ہر سطح پر دلتوں کے وجود اور ان کے حقوق پر سخت حملہ ہو رہا ہے۔ یہ بیان نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مہیما سنگھ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر ماہ میں پیش آئے کئی سنگین دلت استحصال کے واقعات کے باوجود وزیر اعظم نریندر...
    پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 15 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔امید ہے کہ اِن شاء اللّٰہ وہ صوبے کو درپیش مسائل کے حل، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں گے، اور عمران خان،...
    نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد،وزیر اعظم اور روا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔منصوبہ مسجدحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور خدمتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کیلئے اندرونی اور بیرونی مصلیٰ جات اور صحن میں گنجائش رکھی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لئے مسجدحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔سعودی میڈیا...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کی شام ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی دونوں اہم ترین شخصیات نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چودھری، وزیر بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان، وزیر داخلہ و منشیات کنٹرول سینیٹر سید محسن نقوی، وزیر قانون و انصاف و حقوق انسانی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مندوی والا، سینیٹر...
    مکہ مکرمہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اکتوبر ۔2025 ) سعودی عرب کے ولی عہد، وزیراعظم اور روا الحرم المکی کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان منصوبے”کنگ سلمان گیٹ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے یہ جدید ترین تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبہ مسجد الحرام سے متصل 12 ملین اسکوائر میٹر تعمیراتی رقبے پر محیط ہوگا جو مکہ اور اسکے مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا.(جاری ہے) ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ منصوبہ زائرین بیت اللہ کے لیے سہولتوں میں اضافہ، مسجد الحرام تک بہتر رسائی، اور لوگوں کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں عصبی امراض (Neurological Disorders) سے نمٹنے کے لیے کوئی جامع پالیسی موجود نہیں، حالانکہ یہ بیماریاں اب دنیا کی 40 فیصد آبادی کو متاثر کر رہی ہیں اور ہر سال 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اموات کا باعث بنتی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی رپورٹ برائے نیورولوجی کی صورتحال  (Global Status Report on Neurology)  میں بتایا گیا ہےکہ دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد کسی نہ کسی نوعیت کے عصبی مرض میں مبتلا ہیں جب کہ صرف ایک تہائی ممالک نے ان امراض کے لیے قومی سطح پر کوئی...
    پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کردیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل...
    بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
    کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر قائم افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 300 سے زائد مکانات اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آپریشن مکمل طور پر پولیس کی نگرانی میں انجام دیا گیا اور اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا ٹاسک پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا اور یہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جبکہ افغان بستی میں 24 گھنٹے کے لیے پولیس کی...
    چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الق کا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔افغان بیٹر محمد نبی نے منگل کو بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس ففٹی کے ساتھ محمد نبی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ففٹی اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 40 سال اور 286 دن کی عمر میں ون ڈے کرکٹ میں ففٹی اسکور کی۔ اس...
    پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 19 اکتوبر کو چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی مکمل بحال کردی گئی، پی ٹی سی ایل ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ایک جدید کیمرہ ٹیکنالوجی ہے جو سیٹلائٹس میں استعمال ہوتی ہے تاکہ زمین اور خلا کا تفصیلی مطالعہ کیا جا سکے۔ روایتی سیٹلائٹ کیمروں کے برعکس جو چند رنگوں (سرخ، سبز، نیلا) کو کیپچر کرتے ہیں اور ہائپر اسپیکٹرل کیمرے سینکڑوں بہت باریک رنگوں کو کیپچر کرتے ہیں جس سے وہ روشنی کے بہت ہی معمولی فرق بھی پہچان سکتے ہیں جو انسانی آنکھ یا عام سیٹلائٹس...
    گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر قرار پایا ہے۔ عوامی رائے جاننے کے اس سروے میں 90 فیصد پاکستانیوں نے اس معاہدے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ: 79 فیصد شہری سعودی عرب کے دفاع کے لیےپاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ 84 فیصد عوام نے کہا کہ اگر مستقبل میں سعودی عرب کو دفاعی مدد کی ضرورت پیش آئے، تو وہ پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کریں گے۔ جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اس دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، تو مختلف مثبت آراء سامنے...
    مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات کو چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔مریدکے آپریشن تحریک لبیک پاکستان فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالے گئے مارچ کو منتشر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ٹی ایل پی نے 9 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کا آغاز کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے، یہ معاہدہ...
    پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان میں اب تک 25 سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے 251 افراد ،گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178 اور سیالکوٹ سے 128 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو حراست میں لیا...
    سٹی42:  خیبر پختون خوا صوبے کے اندر دہشتگردوں نے جنگ کو عروج پر پہنچا رکھا ہے اور سرحدوں پر پڑوسی ملک  کے طالبان حملے کر رہے ہیں، ایسے میں صوبے کی حکومت سنبھالنے والے  نئے وزیراعلیٰ نے پہلا کام یہ کیا کہ عدالتی مفرور صنم جاوید کے پشاور سے غائب ہو جانے کے واقعہ کا "سختی سے نوٹس" لے لیا۔ صنم جاوید لاہور کی انسداد دہشتگردی  کی عدالت سے نو مئی سانحہ کے دو مقدموں میں قید کی سزا پانے کے بعد سے مفرور ہے اور پشاور میں موجود تھی۔  کچھ روز پہلے وہ پشاور میں مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔ جس کا مقدمہ فوراً درج ہوا اور فوراً تفتیش کی گئی۔ آغا سراج درانی کی وفات پر...
    لاہور: ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دو ملین ایکڑ سے زائد زرعی زمین سیلاب کی نذر ہو کر برباد ہو چکی ہے تاہم سماجی تنظیم رزق نے اعلان کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں ایک لاکھ ایکڑ زمین دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ سماجی تنظیم رزق کے بورڈ کے چیئرمین میاں فاروق احمد نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 ہزار چھوٹے کسانوں کو بنا سود کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، یہ قرضے زرعی اجزا، فصلوں کی تیاری اور تربیت کی صورت میں دیے جائیں گے تاکہ گندم کے موسم سے پہلے کسان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: بیلجین ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے پہلے چار نئے F-35 لڑاکا طیاروں میں سے ایک طیارہ، جسے فلورن ایئربیس پر باضابطہ تقریب میں پیش کیا جانا تھا غیر متوقع مرمتی معائنے  کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یلجین ایئر فورس کے ترجمان نے کہاکہ  یہ طیارہ، جس کا نمبر FL-011 ہے، مکمل طور پر فعال اور آپریشنل حالت میں موجود ہے تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر اسے عوامی تقریب میں شامل نہیں کیا گیا،امن کے زمانے میں سکیورٹی اور سیفٹی کو ہر چیز پر فوقیت دی جاتی ہے ۔بیلجین حکام نے کہا کہ ہم نے ایک بڑے عوامی ایونٹ کے دوران بھی اپنی ترجیحات پر...
    کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہیگا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہیکہ افغان بستی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف برداری کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا،  اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے آغاز سے قبل سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی دعا میں شرکت کی،  دعا کے بعد وہ قافلے کی صورت میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں حلف برداری کے انتظامات کیے گئے تھے۔خیال رہےکہ  حلف برداری کا ماحول غیر معمولی طور پر پُرشور ثابت ہوا،  تقریب کے دوران...