2025-08-04@20:53:03 GMT
تلاش کی گنتی: 8642
«کو بھی نشانہ بنایا»:
(نئی خبر)
آج کل سیاست میں ویسے تو کچھ نہیں ہو رہا، اس لیے یہ موسم سیاسی افواہوں کا بن گیا ہے۔ روزانہ ایک نئی سیاسی افواہ، ایک نئی سیاسی سازش مارکیٹ میں آجاتی ہے اور پھر اس پر گفتگو شروع ہو جاتی ہے۔ سیاسی افواہ یا سیاسی سازش جو مارکیٹ میں آجکل بہت عام ہے، ان میں دو افواہیں مارکیٹ میں موجود ہیں۔جن پر یار لوگ دور دور کی کوڑیاں لا کر اپنا من و رنجن کرتے ہیں۔ ان میں پہلی یہ کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، دوسری افواہ کا لب و لباب یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صدر مملکت بن رہے ہیں۔ اب ان دونوں افواہوں کاجائزہ لیتے ہیں۔پہلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور پر بریف کیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، بیرسٹر گوہر خان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی بانی...
ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ (سابقہ محبوبہ) گرائیمز نے سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے سابق محبوب کی ملکیت ایکس (ٹیوٹر) کو بھی زہر قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی گلوکارہ گرائیمز کا اصلی نام کلیر ایلز باؤچر ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد انہیں یہ واضح ہوگیا کہ ’یہ جگہ، اور ایسی تمام جگہیں، زہر ہیں، ایک جیل ہیں، جہاں مختصر اور گہرائی سے خالی باتوں کا تبادلہ ہوتا ہے جو دماغ ان باتوں کو سیکھے بغیر ہی چھوڑ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے تنخواہوں کی نقد ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے تمام سرکاری ملازمین، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز ورک چارج ملازمین کو تنخواہ تنقد ادا نہیں کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے تمام صوبائی محکموں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکموں کے اندر شفافیت اور بروقت ادائیگی کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے، تنخواہ کی چیک کے ذریعے بھی ادائیگی پر پابندی ہوگی۔ پنجاب میں ہر سال کڑوڑوں روپے کی جعلی ادائیگیاں، ورک چارج، ڈیلی ویجز کے نام پر ہوتی ہیں، تنخواہوں کی ادائیگیوں کے...
حب ڈیم کی مرمت کیلئے سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیئر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت واٹر کارپوریشن کی طرف سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری دی گئی، یہ نئے انڈسٹریل انکلیو پبلک پرائیوٹ پارنٹرشپ کے تحت قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران تھرکول سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 42 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا روپ دھار کر اعلیٰ امریکی و غیر ملکی حکام سے رابطے کیے، یہ رابطے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ آڈیو اور تحریری پیغامات کے ذریعے کیے گئے، جن میں مارکو روبیو کی آواز اور تحریری انداز کی ہو بہو نقل کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اخبار نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سرکاری کیبل اور ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس جعلساز نے کم از کم تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور ایک رکنِ کانگریس سے رابطہ کیا، ان تمام شخصیات کو پیغامات “مارکو روبیو” کے نام سے سگنل ایپ...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف عناصر، اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیلات زر، غیر قانونی تارکین وطن اور بھتہ خوری کیخلاف کارروائی تیز کی جائیگی۔ سڑک کو احتجاجاً بلاک کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19واں اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کیں۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن عامہ اور عوامی مفادات سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا...
وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا سرکرنے والے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کردیا ہے۔ شیخہ اسما الثانی کی جانب سے نانگا پربت سرکیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ’میں نہایت مسرت کے ساتھ شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیپال کے 4 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا وزیراعظم نے کہا کہ نانگا پربت کو سر کرنے کے کارنامے پر شیخہ اسما الثانی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو واقعی قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے، اُن کی یہ کامیابی ہمت، عزم اور استقامت کا بھرپور پیغام دیتی...
جام اکرام دھاریجو نے لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے منصوبے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اور بلاول بھٹو سے سابقہ دورِ حکومت میں اس کا افتتاح بھی کروایا، لیکن سات سال گزر جانے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سعید غنی پر بھی بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کرنے اور محکمہ بلدیات کے امور بہترانداز میں ادا نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کے تین اہم ارکان کو ناقص کارکردگی پر ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان تینوں وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کسی بھی قلمدان سے محروم رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ متوقع...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، جس کے باعث شہر میں غیرقانونی اور مخدوش عمارتوں کی بھرمار شہریوں کی جان و مال کے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہی ہے۔آباد ہاؤس میں سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور ایس بی سی اے پر آباد سب کمیٹی کے کنوینر صفیان آڈھیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن بخشی نے کہا کہ کراچی میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی و ناقص میٹریل سے تعمیر شدہ عمارتیں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر...
فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری بغدادی میں 60 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن مکمل، مخدوش عمارتوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیٹی بنانا خوش آئند اقدام ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام میں بہتری نہیں آئے گی۔ کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دیا جائے گا۔ انہوں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں ںے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم نے کہا تھا آپ سپیکر آفس کو یوٹیلائز کریں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات...
عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ٹول ٹیکس 6 سال سے نہیں بڑھا تھا اس لیے یکدم قیمت بڑھی، ریونیو 32کروڑ سے 64کروڑ دکھایا جارہاہے، یہ تو ٹول بڑھانے کے سبب ہے۔ اس پر سینیٹر پرویز رشید نے سوال کیا کہ آپ نے موٹروے پر عوام کو سہولیات کیا دی ہیں؟ دوران اجلاس ایم سکس کے لیے 2 اضلاع میں ساڑھے 4 ارب روپے کی خورد برد کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھرکا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کے حوالے سے بڑا انکشاف ...
گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے اہم مالی خبر: حکومت نے پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، ساتھ ہی ان بانڈز سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق فائلرز کو اب پرائز بانڈ کے منافع پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نان فائلرز کو دوگنا یعنی 30 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا ہے بلکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی کوششوں کو بھی تقویت دینا ہے۔یہی ٹیکس شرح اب قرض یا اس کی واپسی پر حاصل ہونے والے منافع پر بھی لاگو ہوگی، اور جولائی 2025 سے اس پالیسی کو ملک...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا آغاز کررہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔ کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ جہاں فلسطینی عوام کے لیے قیامت خیز ثابت ہو رہی ہے، وہیں اب اسرائیلی معاشرے پر بھی اس کے گہرے نفسیاتی اور اخلاقی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق غزہ میں تعیناتی سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خود کو جان بوجھ کر زخمی کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انکشاف نہ صرف اسرائیلی افواج کی اندرونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اسرائیلی معاشرے میں جنگ کے خلاف ابھرتی بے چینی اور بے بسی کا مظہر بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق متعدد نوجوان فوجی جو غزہ کے محاذ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، دوبارہ تعیناتی کے خوف، ذہنی دباؤ، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اصلاحات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا۔اجلاس میں لیبر ڈپارٹمنٹ کو کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، تاہم یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔کابینہ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس سے متعلق نئے قواعد بھی منظور کیے ہیں جن کے تحت زمینداروں کو سندھ ریونیو بورڈ (SRB) کے ساتھ رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔مزید یہ کہ اجلاس میں چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے...

ایوان صدر میں خفیہ میٹنگ اور صدر مملکت کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں کی تردید، غریدہ فاروقی تفصیلات سامنے لے آئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے نہروں کے معاملےپر ایوان صدر میں عسکری حکام کی خفیہ بریفنگ کی افواہوں کی تردید کردی جس کے بارے میں کچھ لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ اس ملاقات کی خفیہ تفصیلات لیک ہونے پر صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔غریدہ فاروقی نےسرے سے ایسی کسی ملاقات کی ہی تردید کی ہے جس کو بنیاد پر صدر کو عہدے سے ہٹانے کا شوشہ چھوڑا گیاجس کی پہلے ہی تردید ہوچکی اورکہاہے کہ خبر غلط اور FAKE NEWS ہے، یہ انتہائی غلط ہے کہ محض سنسنی یا ویوز یا کسی ایجنڈے کی خاطر FAKE NEWS پھیلائی جائیں۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف مؤثر اور بے رحم کریک ڈاؤن کا حکم دیا محسن نقوی نے ہدایت دی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بااثر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ایسے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے بیرون ملک بھکاری بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف فوری اور نظر آنے والا ایکشن لینے کا حکم دیا اور...
پنجاب بھر میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے بچایا جا سکے وزیراعلیٰ نے واسا پی ڈی ایم اے لوکل گورنمنٹ ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور حالات کی مسلسل نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے واسا اور انتظامیہ کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کی ہدایت بھی دی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کا...
انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی عظیم مثال عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی انسانیت کیلئے کی گئی جدوجہد آج بھی دلوں میں زندہ ہے عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پاکستان آ کر کراچی میں سکونت اختیار کی انہوں نے 1951 میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی انہوں نے بغیر کسی امتیاز کے ہر ضرورت مند کی مدد کو اپنا مقصد بنایا اور 65 برس سے زائد عرصہ دکھی انسانیت کے لیے وقف کر دیا وہ ایک ایسا فلاحی...
ویب ڈیسک: سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا، تقریب میں ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے،تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف لیا تھا۔ بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، مزار قائد آمد پر پاکستان نیوی کے دستے نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار کو سلامی پیش کی، سینئر پیونی جج جسٹس ظفر احمد راجپوت اور دیگرججز بھی موجود...
سپریم کورٹ نے کراچی میں سات سے آٹھ سالہ بچے کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ کسی ملزم کے پولیس کی حراست میں صحافی کو دیے گئے انٹرویو یا پولیس کے سامنے اقراری بیان سے جرم ثابت نہیں ہو جاتا، قانون شہادت کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا بیان کی ہی اہمیت ہوتی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل پر اپنی آبزرویشنز ریکارڈ پر لائیں، ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل...
واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست "اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم" بن سکتی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حکومت کرنے کا حق ہونا چاہیے لیکن سیکیورٹی جیسے معاملات ہمیشہ اسرائیل کے کنٹرول میں رہنے چاہییں۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے پر بھی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ "اطراف کے تمام ممالک سے شاندار تعاون ملا ہے، کچھ اچھا ہونے والا ہے۔" اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ غزہ کے رہائشیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی، وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالا کے جنگلات سے گھرے ایک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی چشمے کے صاف شفاف پانی میں ایک خطرناک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔حیرت اور خوف کے ملے جلے جذبات میں گھرے مقامی افراد نے فوری طور پر محکمہ جنگلات سے مدد کی اپیل کی۔ چند ہی گھنٹوں میں یہ واقعہ نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس کی وجہ وہ حیران کن ویڈیو بنی جس میں ایک خاتون اہلکار تن تنہا 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو قابو میں لاتی دکھائی دیتی ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی باہمت خاتون ڈاکٹر جی ایس روشنی، محکمہ جنگلات میں کئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پرائز بانڈز اور قرضوں پر حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ قومی بچت اسکیم کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے منافع پرٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کے لیے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ریونیو میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد ٹیکس فائلرز بنیں تاکہ مراعاتی ٹیکس شرحوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ Post Views: 3
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا بھی حکم دیا اور کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہئے، مفرور ایجنٹس کو...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پاکستان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا ہے اور اس حوالے سے ایک خط نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا ہے، نیتن یاہو نے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وہ خط بھی پیش کیا جو انہوں نے نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگی کے طور پر کمیٹی کو بھیجا، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ عشائیے کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’ صدر ٹرمپ اس وقت بھی...
مودی سرکار نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی نظام کواپنے ذاتی مفاد کا آلہ کار بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا بہار الیکشن سے پہلے نیا پینترا ووٹر رجسٹریشن پالیسی کو عذاب بنا دیا گیا، ووٹر پالیسی میں ایسی پیچیدگیاں ڈال دی گئیں کہ عام ووٹرز چکر کھا جائیں، بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی نے تمام طبقات میں بے چینی پیدا کردی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بہار کے رہائشیوں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے اضافی دستاویزات کی شرط پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے، بہار میں نہ صرف ای بی سیز بلکہ اقلیتوں اور اعلیٰ ذاتوں میں بھی اضافی دستاویزات کی شرط سےپریشان ہیں، نئی ووٹر رجسٹریشن پالیسی نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو بھی گہرے انتظامی...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں حماس کی مزاحمتی کارروائی کے دوران 5اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ قابض فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری تنازع ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر چکا ہے، جہاں شمالی غزہ کے بیت حانون نامی علاقے میں ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں قابض صہیونی فوج کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ رات کے اندھیرے میں اسرائیلی فوجی دستے جب علاقے میں معمول کے گشت پر مامور تھے تو انہیں ایک اچانک دھماکے نے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ 14 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ابتدائی رپورٹس...
وفاقی بجٹ 26-2025 میں 2 فیصد نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی نافذ کیے جانے کے باوجود ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور SUV ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ پاکستان میں کار خریداروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ متعدد کار ساز اداروں کی جانب سے NEV لیوی کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جو نہ صرف الیکٹرک بلکہ ہائبرڈ اور پیٹرول گاڑیوں پر بھی لاگو ہے۔ تاہم ایم جی نے اس ٹیکس کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرز نے پاکستان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شام کی تنظیم ہیئت تحریر الشام (HTS)کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 23 جون کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیا، جس کے مطابق HTS اب دہشتگرد قرار نہیں دی جائے گی۔ تحریر الشام، جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا، کبھی القاعدہ کی شاخ تھی، لیکن بعد میں اس نے تعلق ختم کرلیا۔ دسمبر میں صدر احمد الشعار کی قیادت میں HTS نے دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا تھا۔ مزید پڑھیں: برطانیہ اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، 14 سال بعد برطانوی وزیر کا پہلا دورہ دمشق یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024ء کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہے گی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ...
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینیامن نیتن یاہو نے بھی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور مشرق وسطیٰ کے مندوب اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی۔ نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ نہ صرف اسرائیلی عوام بلکہ دنیا بھر کے یہودیوں کی طرف سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ابراہم معاہدہ، جس کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو معمول پر لایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔PFUJ کے وکیل یاسر امان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے 2016 کے پیکا ایکٹ اور 2025 کے ترمیمی ایکٹ کے...
پاکستان اور افغانستان نے علاقائی روابط کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تذویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر طے پانے والے فیصلوں کے تسلسل میں منعقد کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغان وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ دفتر خارجہ کی...

آرٹیکل 62، 63 آمریت کی نشانی، چاہیں تو نکال دیں، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دونگا: سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نا اہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کو کیوں نہیں؟ ،نواز شریف کی نااہلی پر پی ٹی آئی نے سپیکر کے اختیار کی حمایت کی تھی، اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا بھی حلف کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 62اور 63آمریت کی نشانی ہے، جسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا، میں آرٹیکل 62اور 63کا شدید مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں،اسمبلی کو تماشہ گاہ نہیں بننے دوں گا اور نہ کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ خبر دینے والے کی اپنی ذمے داری ہے اپنی خبر کی، ظاہر ہے خبر دی گئی، اس پر گوسپ بھی شروع ہو گئے، ٹی وی چینلز نے ویک اینڈ پر اپنے اپنے پروگرام بھی کر لیے، ویک اینڈ کے بعد آج آپ کے ساتھ بھی اسی پہ گفتگو ہو رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے کہا کہ کچھ ہوتا ہے تو بات کی جاتی ہے، اعزاز سید کو کیا پڑی تھی کہ وہ غلط خبر دے دیں۔ تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا جہاں تک صدر مملکت کے عہدے والی بات ہے وہ تو...

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ، محترم صدرِ اجلاس، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اس اہم بحث کا انعقاد کیا۔ یہ افغانستان کی صورتحال پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان افغانستان کا قریبی ترین ہمسایہ ملک ہے۔ ہمارے دونوں عظیم ممالک جغرافیہ، تاریخ، ثقافت، نسل، زبان، مذہب اور تہذیب کے مضبوط برادرانہ رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں۔ ایک فوری...
عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اپنے دعوے میں سچا ہے اور جمہوری اقدار کا بھی علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ دنیا کو حملہ شدہ اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے کہا کہ دشمن اور صیہونی رژیم جان لے کہ اس کا مقابلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے ہے جو کبھی بھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا چینل المیادین سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ دراندازی...
بجٹ بنانااوراسے پاس کروا لینا شایدکسی حکومت کے لیے مشکل نہیں ہوتا،ہمارے یہاں ہر حکومت نے یہ کام مکمل کامیابی سے کرکے دکھایا ہے۔ موجودہ حکمراں جس سابقہ حکومت کو ایک ناکام حکومت قرار دیتے رہے ہیں اس حکومت نے بھی اپنے تین چار سالہ دور میں جتنے بھی بجٹ پیش کیے وہ سب کے سب نہ صرف پارلیمنٹ سے پاس اور منظور بھی ہوگئے بلکہ اُن پر عملدرآمد بھی ہوگیا۔ یہ سالانہ بجٹ دراصل حکومتی اخراجات کے لیے بنایاجاتاہے تاکہ وہ اگلے ایک برس کے لیے مطلوبہ وسائل حاصل کر سکے۔اس مقصد سے اسے عوام پر ٹیکسوں کابوجھ ڈالنے کے طریقے وضع کرنا پڑتے ہیں۔ کچھ ٹیکسوں میںکمی اورکچھ میں اضافہ اورساتھ ہی ساتھ نئے ٹیکس بھی متعارف کرواکرعوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کو منصب صدارت سے ہٹانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ پہلی بار اکھٹی ہے یہ کیا کہہ دیا وزیر داخلہ نے، کیا انہوں نے تسلیم کر لیا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہ تھی موجودہ حکومت میں شامل دونوں جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی تو یہ کہتے نہیں تھکتے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا انتخاب تھے اور بہت غلط انتخاب تھے، 2018 کے الیکشن میں فوج نے انہیں دھاندلی کے ذریعے جتوایا تھا، اب...
سیاست بھی عجیب کھیل ہے۔ کئی دفعہ ایسی باتیں جو ممکن نہیں ہوتیں زیر بحث آجاتی ہیں۔ سب کو معلوم ہو تا ہے کہ یہ ممکن نہیں لیکن بحث شروع ہو جاتی ہے۔ شاید جب سیاست میں حقیقی کچھ نہیں ہوتا تو لوگ مفروضوں پر سیاست کرنے لگ جاتے ہیں۔ آج کل بھی سیاست کا مندا رجحان چل رہا ہے۔ سیاست میں کچھ خاص نہیں ہو رہا۔ جمود کا شکار ہے۔ اس لیے ایسی ایسی باتیں سامنے آجاتی ہیں جن کو سوچ کر بھی حیرانی ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک بات نواز شریف اور عمران خان ملاقات کی بھی ہے۔ ویسے مجھے یہ موجودہ حالات میں ممکن نظر نہیں آتی۔ لیکن پھر بھی اچھا چرچا ہے۔ سب بات کر رہے...
کینیا میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں مظاہرے ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کے طور پر منائے جانے والے دن "سبا سبا" کے موقع پر کیے گئے۔ یہ دن 7 جولائی 1990 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جب کینیا میں عوام نے سابق صدر ڈینیئل اراپ موی کی آمریت کے خلاف کثیر الجماعتی جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے۔ نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دارالحکومت نئیروبی میں پولیس نے مرکزی سڑکوں کو بند کر کے مظاہرین...
کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر ریفارمز کی بھی ضرورت ہے، اگر ہمیں سزا دینے کا اختیار مل جائے تو سزا بھی دے دیں گے، آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کردیں گے، معیشت کی بہتری ہمارا سب سے اہم ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی ویزوں کے مسائل ہیں، جلد ہی ان کا حل نکالیں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے ابتدائی 10 روز پاکستان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔ ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔...
سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ نہ ہی صدر آصف علی زرداری کے جانے اور نہ چوہدری نثار کے ن لیگ میں واپسی کا معاملہ زیر غور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جتنی ملاقاتیں کسی قیدی کو میسر نہیں آئیں، سینیٹر عرفان صدیقی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غور نہیں اور وہ بطور ریاست کے آئینی سربراہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی واضح کیا کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے متعلق بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے...
لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات کے باعث اکثر و بیشتر جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پروازوں کو روزانہ 3 گھنٹے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے رَن وے کےقریب پرندں کو دانہ بھی ڈالا جاتا ہے، اس غیر قانونی کام کا کوئی سدباب نظر نہیں آ رہا۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ کسی پرندے کا جہاز سے ٹکرانا نہ صرف جہاز کے نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے اپنے تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں یکم جولائی 2025ء سے 7 فیصد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس میں اضافے کے نوٹیفکیشنز جاری کیے جا چکے تھے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدرِ مملکت نے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے سویلین پنشنرز، دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکاروں پر ہوگا۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ ان تمام پنشنرز کو بھی دیا جائے گا جو یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل بھی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔جب صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ اسرائیل آپ کو مارنے کی تیاری کرچکا ہے۔جس کے جواب میں صدر مسعود پزیشکیان نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں موجود تھے جس کا علم اسرائیلی جاسوسوں کو ہوگیا اور پھر اُس علاقے پر بمباری کی گئی لیکن میں خوش قسمتی سے...
قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ شیخہ اسماء نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ...
عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل بروز منگل کو وکلا کی ملاقاتوں کا دن ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلا کی فہرست کوآارڈینیٹر انتظار...
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکیم کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا اس اسکیم کے لیے حکومت نے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، اور قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف...
اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات دیکھے ہیں۔ کریملن نے مزید کہا کہ لیکن یہاں یہ بات بہت اہم...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ یہ بات انہوں نے سابق امریکی ٹی وی میزبان اور معروف سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر سے براہِ راست سوال کیاکہ آیا انہیں لگتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی؟ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اس سوال کے جواب میں مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا جی ہاں! اسرائیل نے یہ کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر فنانس، ممبرانوائرمنٹ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکٹرڈویلپمنٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو نہ صرف مزید تیز...
کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 200سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔ میرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ 14300 روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔ مزیدپڑھیں:یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائیگا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی ۔اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجابت قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈان نیوزکے مطابق وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنےکی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3 سال سےخالی تمام ا سامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہےگی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجابت قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنےکی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہےگی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار...
لاہور: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 اراکین کے ڈی سیٹ کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس بھیجا جا سکتا ہے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا یہ احتجاج نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافی کے پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کی معطلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے اختیارات لا محدود ہیں، وہ ہاؤس کے سربراہ ہیں ان کے پاس اختیارات وہی ہیں جو گھر کے بڑے کے پاس ہیں، اسمبلی ممبران نے حلف لیا ہے کہ وہ آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے، اگر آپ اس حلف کی پامالی کرتے ہیں تو اسپیکر کے پاس اختیارات ہیں کہ آپ میں سے کسی...
دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ...
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرراسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ سماعت کے دوران صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکریٹری آر آئی یو جے آصف بشیر چوہدری سمیت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی کہیں پر کوئی کوشش نہیں ہورہی۔ دور دور تک اس کا نام و نشان تک نہیں۔ صدر آصف علی زرداری کو عہدے سےہٹانے کی نہ کوئی move ہے نہ کوئی initiative ہے،دور دور تک نام و نشان نہیں ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف???????????? مجھےتو آصف زرداری صاحب پر پورا اعتماد ہے،میں تو100 فیصد زرداری صاحب کے حق میں ہوں،ان کی شخصیت سیاست میں توازن پیداکرتی ہے،خواجہ آصف@KhawajaMAsif pic.twitter.com/hYyRIr8sTH — عماد احمد Amad Ahmed (@Amad_ahmed_) July 7, 2025 انہوں نے کہاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین یا مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ایسا شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی منظرنامے، جنگ کے بدلتے کردار اور اس سے جڑے خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران...
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے " نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس" کرنے والےمسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی آرمی چیف نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے...

بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ تنازع محض چند مفاد پرست عناصر کے سیاسی عزائم کا نتیجہ ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کچھ گروہ اور افراد جان بوجھ کر الیکشن کمیشن، اس کے سربراہ اور دیگر ممبران پر بے بنیاد تنقید کر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیشن کے تمام فیصلے مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی سیاسی دباؤ کے بغیر...

اسمبلی کو تماشہ گاہ بننے دیں گے نہ کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے. اسپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے و اضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی کو تماشہ گاہ نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے،میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے ،آرٹیکل 62 اور 63 دراصل آمریت کی نشانیاں ہیں اور چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دینا چاہیے.(جاری ہے) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے اپوزیشن اراکین کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے اعتراضات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریفرنس پر اعتراض اٹھانے والوں...

" چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور دیگر کےحکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے، عبداللہ گل کا دعویٰ،عمرچیمہ کا بھی تبصرہ آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا کے بعدقومی احتساب بیورو(نیب) کے اقدامات کے بعد سے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین بیرون ملک ہیں اور ماضی میں ان کے بیانات بھی سامنے آئے کہ "چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے" لیکن اب سابق آرمی چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومت پاکستان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں تاہم اس پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ"15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں" جس سے شبہ ہوتا ہے کہ...
اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر جاری فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں اتوار کے روز 82 فلسطینیوں کی شہادتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 10 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کی امداد کے منتظر تھے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں اب تک 57,418 فلسطینی شہید اور 136,261 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار جنگ کے تباہ کن اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور انسانیت سوز حالات نے ایک سنگین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔ امریکا کو جنگ بندی کی توقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل...

دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
ویب ڈیسک:وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2022ء میں بھی موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے تعینات تھے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے جو اس وقت علاقے میں تعینات ہیں، 2022ء میں عمارت کو مخدوش قرار دیئے جانے کے وقت جو افسران تعینات تھے ان کا تعین کیا جارہا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن حادثہ ،ملزم گرفتار، گاڑی کس کی تھی?کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو ذمہ داری دی گئی ہے...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2022ء میں بھی موجودہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایس بی سی اے تعینات تھے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے جو اس وقت علاقے میں تعینات ہیں، 2022ء میں عمارت کو مخدوش قرار دیے جانے کے وقت جو افسران تعینات تھے ان کا تعین کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ 51 انتہائی خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کریں، اگر ڈی جی ایس بی سی اے کی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری)سیکیورٹی اداروں کے خدشات اور،سفارشات کے باوجود پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی ایک بار پھر ابہام اور مصلحت کا شکار ہوگئی ہے پروف آف رجسٹریشن(POR) کارڈز کے افغان مہاجرین سے متعلق ابتک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایک سرکاری مراسلے کے مطابق، PoR (Proof of Registration) کارڈز کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاحال زیرِ غور ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پولیس یا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کے حامل افغان مہاجرین کی کسی بھی قسم کی گرفتاری یا ہراسانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یعنی انکا دہائیوں پرانا سٹیٹس برقرار رکھا گیا ہے اور اس سلسلے...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کراچی میں جو کچھ کیا جا رہا ہے سب سمجھتے ہیں۔ عدالت نے کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔ لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر کے الیکٹرک اور دیگر کو سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم اس شہر میں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں۔...