2025-05-13@08:42:38 GMT
تلاش کی گنتی: 5352
«تیمور کی»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متنازعہ اور فرقہ وارانہ مواد کو نصاب تعلیم سے خارج کرکے متفقہ قومی نصاب ترتیب دے، جس میں تمام مکاتب فکر کے بنیادی عقائد اور احترام کو مدنظر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ مواد کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے کروڑوں محب اہلِ بیت شیعہ و سنی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ 1975 کے متفقہ قومی نصاب کی طرز پر نیا نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں متنازعہ نصاب تعلیم پر ملت جعفریہ کے تحفظات کے حوالے سے صوبائی نصاب...
بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
سکھ برادری نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں سکھ برادری نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو پہلگام ڈراما کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے۔ سکھ برادری نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں۔ سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے لیے لنگر،...
لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کردیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025ء جاری کیا گیا ہے، حکومت نے...

اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار
اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے...
پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال تفصیل منظرِ عام پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام...
پہلگام دہشت گرد حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام سازش نے مودی سرکار کے مسلم دشمن عزائم مزید بے نقاب کر دئیے ہیں۔ مغربی دنیا سے پینگیں بڑھانے کے بعد بھارت اس زعم میں مبتلا تھا کہ اپنی اقتصادی ترقی اور گہرے تجارتی تعلقات کی قوت استعمال کر کے وہ پاکستان کو کونے سے لگا دے گا۔ لیکن بھارتی توقعات کے برعکس معاملات کچھ اور رخ اختیار کر گئے۔ جس بھونڈے طریقے سے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا اس نے عالمی برادری کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ بھارت کو توقع تھی کہ اس کے دوست ممالک فوری طور پر پاکستان کو دہشت گردی کا مرتکب قرار دے...
لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے ادھیڑ دیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔میڈیا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں...
بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کیا اور پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تیسرے ملک کے لیے کارگو لے جانے والی شپنگ کمپنی آئی ای ایکس کے کنٹینرز بردار بحری جہاز کو برتھ فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ زرائع شپنگ انڈسٹری نے کہا کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کارگو...
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کی نئی دلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور عمر عبداللّٰہ کے درمیان ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ Post Views: 2
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) پاکستان کی طرف سے زمین سے زمین پر مار کرنے وا لے جدید ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت کے اندر پریشانی اور تشویش کی نئی لہر دوڑگئی ہے ، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور انجینئرز نے ایک ایسے وقت میں تجربہ کیا ہے جب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے اور سرجیل سٹرائیک کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، پاکستان کے عوام اس تجربے سے مطمئن ہوئے ہیں اور ان میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے ۔ صدر،وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزارت بجلی کے اعلیٰ حکام اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو سولرائزیشن پراجیکٹ کو جلد اور موثر طور پر حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلوں کو...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں جس انداز سے جنگی بیانات کا سیلاب آیا اور پاکستان میں جس بے فکری و بے حسی کے ساتھ جنگ کی دھمکیوں کو سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور جملے بازی کا نشانہ بنایا گیا وہ اس خطے کے اجتماعی شعور پر ایک تلخ سوالیہ نشان ہےـ کیا ہم نے پچھلی ناکام جنگوں اور ایڈونچرز سے واقعی کچھ نہیں سیکھا؟ کیا ہم اب بھی جنگ جیسے ہولناک انسانی سانحے کو قومی غیرت کی کسوٹی یا تفریحی موضوع ہی سمجھتے رہیں گے؟ بھارت اور بالخصوص بھارتی میڈیا میں جنگی مائنڈ سیٹ نئی بات نہیں۔ ہر واقعے کے بعد جوابی کارروائی، سرجیکل اسٹرائیک، یا دشمن کو سبق سکھانے جیسے بیانیے میڈیا اور سیاستدانوں کے منہ سے...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی کردی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی کردی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور...
کراچی: پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔ اس ضمن میں کہا...
بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کے 10 واں روز متاثرہ پروازوں کی 1000سے تجاوز کرگئی جبکہ نقصان کا حجم 200 کروڑ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے10 روز کے دوران 1000 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،جس کے سبب انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرانڈیا، آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر،ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں مسلسل منسوخی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی،انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کے لیے تاحال فضائی...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی، کوئی خط، پارسل بھی وصول نہيں کرے گا بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...

عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اتوار کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ہفتہ کی شب جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ سکیورٹی تناؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو ملک کی دفاعی تیاریوں، سفارتی کوششوں، اور ریاست کے مؤقف کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا...
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہوئے، کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا میں تین کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع...
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثنا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی، بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ...
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار تصدیق شدہ حملے ہوئے تھے۔ ان میں آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) سری نگر اور اے پی ایس رانی کھیت کی ویب سائٹس کو ہدف بنایا گیا۔ اے پی ایس سری نگر کو ایک تقسیم شدہ انکار خدمت (DDoS) حملہ بھی برداشت کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے...
لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔ اسلام ٹائمز۔ واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر کی فضا نعرہ تکبیر اور جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے...
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے عالمی اور مقامی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا خصوصی دورہ کروایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آج اور کل کے روز ملکی و غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے کا اعلان کیا۔ ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق صحافیوں کے اس خصوصی دورے کا مقصد بھارت کے من گھڑت اور جھوٹے پراپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف خیالی اور فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ہے تاہم اب ان تمام الزامات کی حقیقت زمینی سطح پر سامنے...
آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔ لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔ آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی نے 70 نشستیں حاصل کیں جب کہ قدامت پسند اپوزیشن اتحاد کو صرف 24 نشستیں ملیں۔ علاوہ ازیں 13 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کچھ نتائج کا انتظار ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جمعے کو چند صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کہا، ''یہ ان (روس) کی طرف سے ایک ڈرامائی کارکردگی ہے۔‘‘ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین '' نو مئی کو پوٹن کی طرف سے اپنی تنہائی ختم کرنے کے لیے خوشگوار ماحول بنانے کے کھیل‘‘ میں حصہ نہیں لے گا۔ نو مئی کو کچھ غیر ملکی رہنما روس میں دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے ہونے والی ایک یادگاری تقریبات میں حصہ لینے کے لیے ماسکو جائیں گے۔ یوکرین میں روس کی تین روزہ جنگ بندی کی تجویز کو اس کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ تعطیل کے دوران یوکرین...
آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔ امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے...

بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بےنقاب کرنے کیلیےحکومت متحرک، ترکیہ،یونان اور سویڈن کی حمایت حاصل کرلی
وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر الزامات لگا کر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہے، ترکیہ کا کردار خوش آئند ہوگا۔ دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت راہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے اپنے خاوند سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی کارکن اور حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی...
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی یوم صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا،یہی وہ آزاد اور...
اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک...
کینالز سے متعلق بلاول کا دعوی درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا، علی محمد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہوجائے کہ سابق صدر عارف علوی نے اپنی صدارتی مدت کے کے دوران متنازع کنالز کی منظوری دی تھی تو ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل یہ دعوی کیا گیا تھا کہ متنازع نہریں بنانے کا فیصلہ نگران حکومت کے دوران لیا گیا تھا اور اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف...
ایران میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں منشیات کے استعمال کا ایک عجیب کیس رپورٹ کیا جس میں 23 سالہ نوجوان کا سر 90 ڈگری کے زاویے پر مکمل جھک گیا کیونکہ اس کی گردن کمزور ہو گئی تھی۔ ایران کی اصفہان یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 23 سالہ مرد کے کیس کی دستاویز جاری کیں جس کا سر 90 ڈگری کے زاویے پر گر گیا کیونکہ اس کی گردن کے پٹھے سر کو سہارا دینے کے قابل نہیں رہے تھے۔ ’ڈراپڈ ہیڈ سنڈروم‘ ایک سنگین طبی حالت ہے جس میں گردن کے پٹھوں میں کمزوری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سر کے وزن کو سہارا نہیں دے پاتی۔ یہ عام طور پر...
ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ...
پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سری نگر(سب نیوز )بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام حملے سے متعلق دعوں پر خود بھارت سے ہی سچ سامنے آنے لگا۔ بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی...
---فائل فوٹو سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 2 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔لاہور ہائی کورٹ آفس نے اپیلوں کو 8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتارفیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرتکب تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو زیادتی کے کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :یونان نے پہلگام فالز فلیگ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پاکستانی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی الزامات اور پراپیگنڈے کے متعلق بتایا اور حقائق کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبہ کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کیلئے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کیلئے تجویز کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور بھارت اپنے بیانیہ کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ آبی وسائل پر مزید جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان معاہدے...
—تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
انسان جب شعور کی منزل پر پہنچتا ہے تو اس کی زندگی دو رخ پر تقسیم ہو جاتی ہے subjective اور objective یعنی غیر معروضی اور معروضی۔غیر معروضی کا مطلب ہے جو ذاتی خیالات و احساسات پر مبنی ہو جبکہ معروضی کے معنی ہیں وہ امر جو مبنی بر حقیقت ہو اور ذاتی جذبات و احساسات یا ذاتی پسند و نا پسند سے ماورا ہو ۔ جب ہم بندگی کی subjective یعنی غیر معروضی ضرورتوں کا ذکر کرتے ہیں تو اس سے مراد داخلی ،نفسیاتی اور روحانی کیفیات ہوتی ہیں جو انسان کو بندگی کی طرف مائل کرتی ہیں۔اس کے لئے انسان کو فطری طورپر کسی ایسی ہستی سے تعلق خاطر کی ضرورت ہوتی ہے جس سے اس کے دل...
اسلام ٹائمز: وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کو تباہ کرنے کا اعلان بھی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کیلئے سفارتی رابطے بھی کامیابی کیساتھ جاری ہیں۔ افغانستان نے بھی پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔ لیکن ساتھ کس حد تک دیتا ہے، یہ بعد کی بات ہے۔ ہم ان شاء اللہ توقع رکھتے ہیں کہ قوم کے تعاون کیساتھ افواج پاکستان یہ جنگ جیتیں گے اور اب تک کا ماحول بتا رہا ہے کہ پاکستان نفسیاتی حوالے سے اپنا ماحول بنانے اور اپنا کیس عالمی سطح پر لے جانے میں...
جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔ ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی...
—فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے قیمتی پرندے برآمد کر لیے۔ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق کارروائیاں لاہور، خوشاب، بھکر اور لیہ میں کی گئیں۔ ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا کہ مجموعی طور پر 15 بٹیر اور تیتر کے 20 بچے قبضے میں لیے گئے۔ محکمۂ جنگلات بلوچستان کی کارروائی، بھیڑیے کے 5 بچے بازیاببھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوٹ مومن سے تیتر کے 6 بچوں کو بس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں لیے گئے پرندے وائلڈ لائف پارک لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا میں تین کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئس فیڈرل کونسلر اور وزیر خارجہ اگنازیو کاسس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے اپنے سوئس ہم منصب کو علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا بریفنگ میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈا، اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ شامل تھا جنہیں اسحاق ڈار نے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے پر حقائق کو جاننے کے...
جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عمرا یوب عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جناح ہاؤس کیس کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، جہاں شریک ملزمان کی ضمانت کیخلاف اپیل زیر سماعت ہے ۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد سماعت ملتوی کر دی ۔ عمر ایوب نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ ، تھانہ شادماں نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر...
—فائل فوٹو بدھ کے روز جامعہ کراچی میں ٹوٹنے والی پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے سے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق 84 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت کا کام 4 روز سے جاری ہے۔ 84 انچ قطر پائپ لائن کا ٹوٹنا باعث تشویش، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ... گذشتہ روز سی او او واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان نے مرمتی کام کا جائزہ لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پانی کی لائن پرانی ہونے کے باعث...
پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں میں شامل ہو گئیں، جس سے مودی سرکار کا پورا ڈراما بے نقاب ہوگیا۔ بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈراما بے نقاب ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی نے بہارانتخابات جیتنے کے لیے پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما رچایا، جسے خود بھارتی ذرائع ابلاغ پر بھی بہار انتخابات ہی سے جوڑا جا رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس، آر جے ڈی نے مودی کے بہار دورے پر تنقید کی ہے۔ اسی طرح اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 مئی کو ہوگی۔2 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز 2 رکنی بینچ کے روبرو دلائل دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق رائے سے پاکستان کی قومی سلامتی کونسل اجلاس کے فیصلوں کی مکمل تائید کی۔ ہندوستان کو یہ قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی میزبانی میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی و دینی جماعتوں، آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدور اور وزرائے اعظم پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد میں منعقد کی گئی۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق، صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری...
کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق رائے سے پاکستان کی قومی سلامتی کونسل اجلاس کے فیصلوں کی مکمل تائید کی۔ ہندوستان کو یہ قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی میزبانی میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی و دینی جماعتوں، آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدور اور وزرائے اعظم پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد میں منعقد کی گئی۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق، صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری...
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ IOK Hacker کے نام سے کام کر رہا تھا، جس کا مقصد ویب پیجز کو خراب کرنا، آن لائن خدمات کو متاثر کرنا، اور ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا، انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار تصدیق شدہ حملے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ IOK Hacker کے...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے، سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے، پاکستان کا مؤقف واضع ہےکہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہےجو...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔فیصل واؤڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی بدولت پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور انڈین چینلز پاکستان میں بلاک کر دیے۔ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخامریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس اور ٹاپ ٹی وی چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے، پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز...
بھارت(نیوز ڈیسک)جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کا اناڑی پن دنیا کے سامنے آگیا۔ بھارتی فضائیہ کی پاکستان ایئرفورس کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فضائیہ کی اترپردیش میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ بھارتی فضائیہ نے جنگ کی صورت میں متبادل رن وے کے طور پر طیارہ ایکسپریس وے پراترنے کی مشق کی لیکن اناڑی پائلٹ ناکام رہا۔ اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا اناڑی پائلٹ ایکسپریس وے پر سخوئی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا اور سڑک کو چھونے سے قبل ہی طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔ یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3500 کانٹریکٹ ملازمین کو فارغ...

واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید، وضاحت آگئی
اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبرآگئی ترجمان...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور ہر فرد اپنے ملک اور دین اسلام کے لیے...

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے سیاست زدہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نےانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے سیاست زدہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جیونیوز کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔یہ مطالبہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے...
بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور عادل نذیر، فیضاب شوکت، مومن احمد شیخ، فیاض احمد کلو اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے اپنی پرتشدد کارروائیوں کے دوران سرینگر کے مختلف علاقوں میں 12 سے زائد کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر مقبوضہ علاقے میں پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی...
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ مؤقف کے تناظر میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزاسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب اس کا مقصد بھارت کے جنگی موقف کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور پاکستان کے خلاف اعلان کردہ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائیلاگ میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کوئی تحقیقات نہیں کیں اور نہ ہی کوئی ثبوت...
احمد منصور: بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام،پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا. ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کررہا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے، بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی...
بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لے آنے والا رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لانے کے لیے رکشہ لگوا کر دیا تھا، اسکول سے گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی تو بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر بچی نہ ملی اور آخر کار رات تین بجے بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ پچھلے چار ماہ سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان و نکوبار (المعروف کالا پانی) میں جبری بھیج دیے گئے ۔ ڈی ایس رانا کے تبادلے کو خفیہ ’’را‘‘ دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے جو کہ ٹی آر ایف نے بھی حاصل کر لی اور تمام دنیا کو دکھا دی۔لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا...
یہ جو بچہ اینٹوں کے بھٹے پرکام کر رہا ہے،کوئی ہوٹل میں پیالیاں دھو رہا ہے۔ ایک معمر مزدور جس نے ساری زندگی سیمنٹ، بجری، بلاک، اینٹوں سے دوستی رکھی۔ بڑھاپا اس کا کیسا گزرتا ہے؟ عورت مزدور ہوگھر میں کام کرے یا کھیتوں میں، پہلے صبح ناشتہ تیار کرے گی، پھر کھیتوں میں کام کرے گی۔ شام کو شوہر کے طعنے سنے گی، بس اسی میں اس کی زندگی گزر جاتی ہے۔ کتنے ہی یوم مئی گزر جائیں چھٹی اس کے مقدر میں نہیں۔ چھوٹی بچیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں مالک کی مار بھی برداشت کرتی ہیں انھیں اپنے حقوق کا پتا ہی نہیں۔ ان کو کیا اجرت ملتی ہے، کھانا اور چند ہزار ماہانہ۔ وہ بچے...
پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو روز بروز گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ جغرافیائی سرحدوں کے علاوہ یہ جنگ میڈیا کی سرحدوں پر بھی جاری ہے۔ ویسے تو اب کہا جاتا ہے کہ میڈیا کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔ میڈیا ایک گلوبل ویلج بن گیا ہے لہٰذا خبر کو روکنا عملی طور پر ناممکن ہو گیا ہے۔ میڈیا کی سرحدیں ختم ہو گئی ہیں، ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارم آگئے ہیں جہاں سرحدوں اور قومیت کی تقسیم ختم ہو گئی ہے۔ لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بھارت نے میڈیا کی جنگ میں ہار تسلیم کر لی ہے۔ پہلگام کے واقعہ کے فوری بعد سوشل میڈیا کی...
پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات...
اسلام آباد: وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔ وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں نے حملے کیے لیکن چین نے...
ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کیلگائے گئے بیبنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پہلگام واقعے کی قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موجودہ بحران پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے، یوایای سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم...
پارلیمان کے فلور سے بھارت کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے...
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لے جس دن 25 کروڑ پاکستانی اس کی طرف قدم بڑھائیں گے تو وہ قدم بھارت کو نیست و نابود کیے بغیر واپس نہیں پلٹیں گے، پاکستان پر الزام لگانے کے بعد بھارت کی آواز آہستہ آہستہ بند ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے تو ابھی بھارت کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا ہے، بھارتی حکومت اگر زیادہ چھلانگیں لگائے گی تو اس کی حدود میں گھس کر پاکستانی قوم اسے جواب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل...

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دستاویزات لیک ہونے پر مودی حکومت حواس باختہ، خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی خفیہ دستاویز لیک ہونے پر مودی سرکار نے حواس باختہ ہوکر بھارتی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی بھارتی افواج کے لیے ہزیمت کا باعث بن گئی، مودی حکومت کی جانب سے ایک کے بعد ایک اعلیٰ و سینیئر افسران کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو برطرفی کے بعد اندیمان نکوبار المعروف کالا پانی بھیج دیا گیا، ڈی ایس رانا کے تبادلے کی بڑ ی وجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جڑی ’را‘ دستیاویز ہے، یہ دستاویز کچھ روز قبل منظر...
لندن(مجتبیٰ علی شاہ) لندن میں سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کی تصویر کو تار تار کر دیا۔یہ مظاہرہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے بھارتی احتجاج کے جواب میں کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی نے لندن کی سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا اور بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو سکھوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔لندن میں سکھوں کا یہ احتجاج بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کا مظہر ہے۔ سکھ کمیونٹی نے واضح پیغام دیا ہے...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کےلیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟ کشمیری شہری کا سوالکشمیری...
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جسکے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تین مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بیت لاہیا میں تعزیتی اجلاس کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ میں مکان پر اسرائیلی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو...