2025-11-04@07:18:32 GMT
تلاش کی گنتی: 2376

«ملک مقیم پاکستان»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،سیاسی، معاشی واخلاقی بحران فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بدل دو نظام کے نعرے کے تحت21 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام کا اعلان کیاہے۔جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ بیروزگاری مہنگائی سے تنگ نوجوان مایوس ہونے کے بجائے مینار پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں اورنظام کی تبدیلی کو یقینی بنائیں۔ذمے داران اجتماع عام میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے ذمے داران کے...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی بچت اور ملک کی خود کفالت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد دینا ہے۔ حکومت سندھ نے بھی کاشت کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات...
    —فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عبدالغفار ڈوگر نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ میں تحریک لبیک سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں۔ ملک عبدالغفار ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ عبدالغفار ڈوگر این اے 157 اور پی پی 220 سے ٹی ایل پی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔
    پاکستانی پختون سرکاری دستاویزات میں اپنی قوم افغان لکھتے ہیں۔ افغانستان کی ہر حکومت کی طرح طالبان حکومت کے ساتھ بھی ہمارا بریک اپ چوراہے میں ہوا ہے۔ کوچی جب تھان سے سوٹ پھاڑ کر الگ کرتا ہے تو اک آواز آتی ہے۔ طالبان کےساتھ بریک اپ پر دل پاٹنے کی آواز بھی اس سے ملتی جلتی آئی ہے۔ غصہ اگر افغان طالبان پر ہے تو انہی پر اتاریں سب افغانوں کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں۔ اپنی شناخت افغان لکھنے والوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ پاکستان میں رہتی ہے۔ مسئلے کو بڑھا کر کروڑوں افغانوں تک نہ پھیلائیں۔ اس کو سکیڑ کر 50 ہزار طالبان اور 10، 20  ہزار ٹی ٹی پی تک محدود کریں۔ پاکستان سے بیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔ آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنا ہے،یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشتگرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی،انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، اور پائیدار امن کے فروغ پر زور دیا۔ وہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ریاستی خودمختاری کی پامالی، عالمی اصولوں کی تنزلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور میں غیر جانب داری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند...
    چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین نے پاک افغان سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک کا اقدام قابل ستائش ہے، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل...
    سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے   پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  نے  ملک بھر  کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ،  سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو تہوار کی خوشیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے امن، رواداری اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اجتماعی خوشیوں، مثبت سوچ اور باہمی احترام کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کو زیادہ مضبوط اور پرامن بنا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے معاشرتی تنوع پر فخر کرتی ہے، کیونکہ یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو وسعت دیتا ہے اور مختلف برادریوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتا...
    فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور پوری دنیا میں عزت اور مقام ہے۔ پاکستان نے مودی کا غرور خاک میں ملایا۔ ہم سیاسی طور پر اب بھی ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اسی لئے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پیش کیا۔ سیاسی اور عسکری قیادت فتنہ اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ فساد سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ افغانستان کو بھی سبق سکھا دیا۔ اب ان کے ملک سے دہشت گردی نہیں آئے گی۔ افغانستان پر واضح کیا پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرو۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-17 لاہور ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے سپریم کورٹ کی جانب سے رائٹ بنک آف فال ڈرین منصوبہ میں ہونے والی کرپشن کیس کی دوران سماعت ریمارکس کہ’’وفاقی حکومت رقم دے کر سوئی ہوئی ہے کیا وفاقی حکومت کا کوئی مانیٹر نگ کا کوئی نظام نہیں‘‘ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے بسی اور نا اہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملک میں کرپٹ مافیا کا راج ہے اور انسداد کرپشن کے تمام ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، ہر سال آنے والی آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ کرپشن تیزی کے ساتھ معاشرتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو سبق سکھادیا ہے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دورمیں مخالفین کوجیلوں میں ڈالا گیا،میرے خلاف سزائے موت والا مقدمہ بنایا گیا۔اْنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ٹیبل پربیٹھنے کی بات کرتے تھے، ملک فتنہ،فساد،جارحیت سے نہیں اتفاق سے آگے چلتے ہیں،اس وقت بھی سابق وزیراعظم نے مذاکرات کی بات پرکہا کسی کونہیں چھوڑوں گا۔مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اْس وقت یہ کہتے تھے...
    وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ٹی ایل پی نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانسان کے درمیان جنگبندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔جنگبندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئےقطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک انتشار، افراتفری، انتقامی سیاست اور حکمرانوں کے تعصبانہ رویے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا،ضرور ت اس بات ہے کہ سیاسی استحکام لایا جائے، سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا۔مسلم ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات کوحل کرنے کے لئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔افغانستان کی عبوری حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کٹھ پتلی بننے اور مودی کی زبان بولنے کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک غربت اور جہالت...
    جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
    ہماری پالیسی بڑی واضح ہے اگر کوئی حملہ کریگا تو ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی جماعت پر پابندی ن لیگ کی پالیسی نہیں مگر ایک جماعت نے ہمیشہ پرتشدد احتجاج کیا، پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن ہم پر حملہ ہوا تو ادھار نہیں رکھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب مسلم لیگ (ن)کے فاونڈر ممبرز میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، میرے ساتھ بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، مراد سواتی اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ان...
    پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز قائم کردیا ہے، جو ملک گیر سطح پر محکمہ کسٹمز کی ذرائع ابلاغ، عوامی آگاہی اور تشہیری پالیسیوں کو جدید خطوط پر استوار کریگا۔ اس ضمن میں باقاعدہ ایس آر او نمبر 1954 بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایس آر او کے مطابق اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا ڈی جی آفس اسلام آباد میں ہوگا جو ممبر کسٹمز آپریشنز، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کو رپورٹ کرے گا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا ڈی جی آفس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام ریجنل دفاتر کے ساتھ مربوط ہوگا۔ اید آر...
    امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین ڈالرقومی قرض کے ساتھ بھارت دنیا کا ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.8ارب ڈالر کا قومی قرض اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے، بنگلہ دیش کا قومی قرض177.6 ارب ڈالر ہے، ہر بنگلہ دیشی611ڈالر کا مقروض ہے ۔مقروض ممالک میں سرفہرست امریکا ہے جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76ہزار ڈالر کا قرض دار ہے، چین پر 15ٹریلین...
    لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر آج ہفتہ 18 اکتوبر کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرے گی۔  180 شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ شمعیں روشن کی جائیں گی۔ لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج شام خصوصی تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد درجات کی بلندی کے لئے دعا، جنوبی پنجاب میں ڈویژن ضلع اور تحصیل سطح پر شہداء کی یاد میں تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-18  کراچی (رپورٹ: حماد حسین ) ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی پیداوار ناکافی، ضائع ہونے کی شرح خطرناک حد تک زیادہ، اور غذائی عادات غیر متوازن ہیں، جس کے باعث قومی سطح پر صحت، معیشت اور خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کہلانے کے باوجود گندم، دالیں، تیل اور دیگر اجناس درآمد کرتا ہے۔ ہماری پیداوار یا تو ضروریات کے مطابق نہیں یا پھر ناقص منصوبہ بندی اور ناکام پالیسیوں کی نذر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کم رقبے پر جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرگودھا:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں، جلسے جلوسوں پر پابندی اور زبان بندی کرکے ریاست اپنی رِٹ قائم کرنا چاہتی ہے۔ الیکشن میں دھاندلی ہو یا فارم 47 والے مسلط کردیے جائیں، عوام کے بولنے پر پابندی ہے۔ حکومت اور ریاست کی رِٹ کے نام پر ذاتی اجارہ داریوں کے قیام کو تسلیم نہیں کریں، جماعت اسلامی نوجوانوں سے مل کر فرسودہ نظام کو پرامن مزاحمت کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں بنو قابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع اویس قاسم سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن وقاص انجم جعفری، صدر...
    افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(سب نیوز )بانی تحریک انصاف محمد عارف نے کہا ہے کہ افغان طالبان پاکستان کیلئے بھارتی پراکسی میں تبدیل ہو گئے ہیں جو بھارتی اشارے پر پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کر رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے پاکستان پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے ۔ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کے جہاز گرائے جانیکی گواہ پوری دنیا ہے۔ ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان نے 11 اور 12 اکتوبر اور پھر 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مقصد پاکستان-افغانستان سرحد کو غیر مستحکم کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی مجموعی روح کو جھٹلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سرحد پر حملوں کو موثر طریقے سے پسپا...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔ ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔ مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے میں امن کے دشمن اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور دہشتگردوں کو ہر سطح پر قلعِ قمع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھارت پریشان ہے، اس کی ہر سازش کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔شاداب رضا نقشبندی نے انتہا پسندی پھیلانے والوں کو ملک کے وفادار قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور بھارت مذہبی و لسانی فسادات کرا کر ملک کو کمزور کرنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کی پیرنٹ کمپنی کے ای ایس پاور لمیٹڈ (کے ای ایس پی) کے ڈائریکٹر شان اے اشری نے ان خبروں کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حسن چشتی نے سعودی سرمایہ کار کے ساتھ کیای ایس پی میں اپنے مبینہ حصص کی فروخت کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ وضاحت کے الیکٹرک کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں سامنے آئی۔ال جمایا پاور لمیٹڈ (اے جے پی) جو کے ای ایس پی کے بڑے شیئر ہولڈرز میں شامل ہے کی طرف سے جاری کردہ خط میں شان اے اشری نے کہا کہ کے ای ایس...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقاتوفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالیسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا...
    ویب ڈیسک :افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔   انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے...
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے ساتھ طے پانے والی 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر شک ظاہر کیا اور کابل پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت کے ’پراکسی وار‘ میں ملوث ہے، جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ شدید سرحدی جھڑپوں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہے۔ 48 گھنٹے کی جنگ بندی اور اس کے پس منظر پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ نے بدھ کو 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا، جو اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کے کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، خاص طور پر قندهار کے علاقوں میں کیے گئے حملوں کو پاکستانی سرکاری میڈیا نے ’پریسیشن اسٹرائیکس‘ قرار دیا۔ اس عارضی جنگ...
    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان آرمی کا افغان طالبان کے حملوں کا بھرپور جواب، اہم ٹھکانے تباہ عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
    حمیداللہ بھٹی پاک افغان سرحد پر جو ہوا وہ دونوں کے لیے نقصان دہ ہے لیکن اِن جھڑپوں کا ذمہ دار پاکستان نہیں کیونکہ وہ تو مسلسل صدائے احتجاج بلندکررہا ہے کہ دہشت گردوں کو افغان سرزمین پر محفوظ اڈے حاصل ہیں اور افغان انتظامیہ دہشت گردوں کی سہولت کارہے ۔اِس بابت چین ،روس اور ایران کوبھی شکایات ہیں مگرطالبان نے شکایات کبھی رفع کرنے کی کوشش نہیں کی۔ محض سرزمین کے استعمال ہونے کی تردید اور دہشت گردوں سے روابط کے الزام کو جھٹلاتے ہیں حالانکہ اِس بارے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے جا چکے ۔ افغان وزیرِ خارجہ ملا امیر متقی بھارتی دورے پر ہیں جوخطے میں دہشت گردی کامنبع ہے۔ اپنے ہمسایہ ممالک کا اعتماد حاصل کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر): پاکستان بزنس فورم نے ملکی سرحدوں پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان کے ساتھ خیرسگالی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود زمینی حقائق یکسر مختلف تصویر دکھا رہے ہیں۔ پچھلے چار سال معیشت کی کارکردگی کے اعتبار سے بدترین سال ثابت ہوئے ہیں۔ ایک جانب حکومت کوئی معاشی حکمت عملی مرتب کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے تو دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلیوں، سیلاب اور حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے حالات مزید ابتری کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کے اعدادو شمار کو بین الاقوامی ادارے برملا جھوٹ کا پلندہ قرار دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ناکامی خود آئی ایم ایف کی جانب سے ہدف تنقید بنا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہنر مند افراد قوم کا اثاثہ ہیں،ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروا کر صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے۔آج دنیا ترقی کی دوڑ میں بہت آگے نکل چکی ہے۔ آن لائن سروسز کی فراہمی سے لوکل اور انٹرنیشل مارکیٹ میں ایک انقلاب برپا ہو چکا ہے۔ کسی بھی ملک، قوم اورمعاشرے کی ترقی میں مزدور وں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، مگر سب سے زیادہ حق تلفی بھی انہی کی کی جاتی ہے۔جماعت اسلامی کروڑوں مزدوروں کی آواز بلند کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی 25کروڑ ہے اور اس میں مزدوروں کی تعداد 7کروڑ 69لاکھ ہے جس...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ زیرِ سمندر کیبل میں نصب ایک ریپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے تک بند رہے گی: پی ٹی سی ایل، نیاٹیل اور یوفون نے صارفین کو آگاہ کردیا ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق 14 اکتوبر کی صبح سے مرمتی کارروائی کا آغاز ہوا جو ایک بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ واضح رہے کہ ملک کو سروس فراہم کرنے والے تمام 6 زیر سمندر کیبل سسٹمز میں...
    ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کرے گا۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی پیش رفت اور قومی خلائی پالیسی و وژن 2047 کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سپارکو کے مطابق ایچ - ایس ون سیٹلائٹ ملک میں زراعت، شہری ترقی، اور ماحولیاتی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ جدید ترین ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت (Precision Agriculture) کےلیے جدید سہولیات فراہم کرے گا، جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا، جب کہ...
    اسلام آباد: ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی سیاسی جماعت ’’پاسبان وطن پاکستان‘‘ نے باقاعدہ طور پر سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا۔ پارٹی کے چیئرمین شیخ مختار احمد اور مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ قائدین نے ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے جامع منشور پیش کیا۔ قائدین نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز بنیں گے اور ہم محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، موجودہ پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور ہم صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)جب حماس نے اسرائیل سے مذاکرات کو ترجیح دی ہے، تو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر چڑھائی کا کیا جواز تھا؟ حکومت اور ریاستی ادارے ظلم و جبر سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کریں گے تو ملک میں انتشار مزید بڑھے گا۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس سے زائد عرصے کے دوران ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں مسلسل وحشیانہ بمباری کرکے 70,000 سے زائد مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے پھر یہ کہ غزہ جانے والی بین الاقوامی امداد کو روکے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ فرانس کی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے بھرپور تعاون سے پاکستان اور عالمی ادارۂ صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی سفیر نکولا گالے، عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لُو اور وزیر مملکت عائشہ رضا نے آج اسلام آباد میں ایک ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ یہ مہم ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی اشتراک...
    آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیر وزگاری کم ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو اس سال 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال بیروزگاری کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنیکا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا...
    اپنے بیان میں صدر آل کراچی تاجر الائنس نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت اور صحت کے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پاکستان کے بانی ایاز میمن موتی والا نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں شروع کی جانے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ ایاز میمن موتی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیو ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو بچوں کی زندگی پر مستقل اثر ڈالتی ہے۔...
    بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی  ۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد جبکہ 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور2026 میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا  کہ بے روزگاری کی شرح...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد جبکہ 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور2026  میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان کے نام خط میں انہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی جانب سے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران "کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ قابلِ فخر اعزاز نہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جمہوری اقدار، اعلیٰ پارلیمانی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کسی ایشیائی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس نے تیل‘ گیس اور منرلز شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ علی پرویز ملک نے سینٹ پیٹرز برگ انٹر نیشنل گیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفیٰ نے پاکستان کی پہلی فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا انہوں نے فیفا ریفری فزیکل فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا اور یہ کارنامہ فٹبال سے وابستہ پاکستانی خواتین کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سونیا مصطفیٰ نے اپنے اسپورٹس کیریئر کا آغاز سنہ 2007 میں کیا اور فٹبال کے میدان میں انہیں 16 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے سنہ 2017 میں ریفری کے طور پر میدان سنبھالا۔ انہوں نے حال ہی میں اے ایف سی فٹسال ریفری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے تحریک لبیک کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ٹی ایل پی درحقیقت ملک دشمنوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر نہ تو کسی ملک کے لیے قابلِ برداشت ہیں اور نہ ہی قومی مفاد میں قابلِ قبول ہیں۔پیرکووزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور لڑنے والی تنظیم حماس نے بھی امن معاہدہ کر لیا ہے، تو ایسے وقت میں پاکستان کی سڑکوں پر کسی مذہبی گروہ کی جانب سے جو دو سال سویا رہا اور اب جذباتی نعرے لگا کر سادہ...
    ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کے پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔  یہ بھی پڑھیے مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا: ترجمان دفترِ خارجہ پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ اگر افغانی سمجھنے کو تیار نہیں تو سخت جواب دیا جائے: پاکستانی شہری ترجمان نے کہا کہ ملک کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کی سہولت کاری ہو رہی ہے، اس وقت ملک کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے ، امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر ناقابلِ قبول ہیں۔پیر کو’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور ان کی عسکری تنظیم نے بھی امن معاہدہ کیا ہے، ایسے نازک وقت میں کسی مذہبی گروہ کی جانب سے دو سال تک سوئے رہنے والے افراد کو جذباتی نعرے...
    — فائل فوٹو پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔انسدادِ پولیو مہم سے متعلق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ملک بھر میں 4  کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں شریک ہیں۔ آئیں سب ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں۔واضح رہے کہ آج  سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران  ملک بھر میں 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
    تغیراتی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے اثرات کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ برطانوی جریدے رائٹرز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کا عالمی کلائمیٹ فنانسنگ میں مؤثر اور مساوی حصہ اس کا حق ہے۔ رائٹرز میں شائع شدہ مضمون کے مطابق پاکستان نے حالیہ برسوں میں تباہ کن سیلاب، شدید گرمی کی لہریں اور گلیشیئرز کے تیز پگھلاؤ کا سامنا کیا ہے۔ ان قدرتی آفات کے اثرات نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے بلکہ معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں موسمیاتی آفات دوگنا ہو چکی...
    لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکہ یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارے ملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا،...
    صوبے میں حکومت کی تبدیلی کیلئے جنید اکبر، اسد قیصر اور بابر سلیم سواتی کو ٹاسک مل گیا بانی عمران خان نے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو متحد رہنے کے احکامات جاری کردیے خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے اور بیرون ملک گئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک گئے ہوئے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے، بیرون ملک موجود اراکین صوبائی اسمبلی میں عارف احمد زئی، نذیر عباسی، تاج محمد ترند پاکستان پہنچ گئے ہیں، آصف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
    چینی سفارت خانے میں رنگا رنگ ثقافتی مشاعرہ سے پاک-چین دوستی کا دلکش اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد اسلام آ باد () دنیا بھر میں وسطِ خزاں فیسٹیول کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد جاری ہے، جن کا مقصد مقامی باشندوں اور بیرونِ ملک مقیم چینی شہریوں کو چینی تہواروں سے جوڑنا اور چینی ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ اتوار کے روز اسی سلسلے میں پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں ایک شاندار ثقافتی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جو چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روزگار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہوگئے۔ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اور مہلت دیے تین چار دنوں میں ملک سے باہر پھینک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک نے نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف، نمک حرام افغانیوں کو ملک سے فوری نکالنے کے لیے اور پاک فوج کے حق میں چوک کمہارانوالہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے کی، جس میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ہم افغان حکومت کے خلاف نہیں کھڑے بلکہ افغانستان میں جو عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ان کےخلا ف ہیں۔ہم سمجھتے تھے کہ حامد کرزئی اور اشرف غنی کی حکومتوں کے بعد اب یہ افغان حکومت کا رویہ پاکستان کے لیے مختلف ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اس جارحیت کے بعد پاکستان کو ایک جواز مل گیا کیونکہ اس سے پہلے پاکستان بہت زیادہ تنگ تھا ،بار ہا شواہد دینے کے باوجود سرحد پار دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، اب تحریک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان معاملات گفتگو اور افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہئیں۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، محمد زبیر، علامہ احمد اقبال رضوی، ساجد ترین، زین شاہ، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموی سیاسی اور خارجہ صورتِ حال اور اپوزیشن کے مستقبل کی حکمت عملی مشاورت کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ اچانک ابھرنے والی صورتِ حال پر برادر ملک سعودی عرب کے مؤقف...
    دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،وفاقی وزیر مصدق ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے افغانستان کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکنا اور مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے بلا اشتعال حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا عزم ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغانستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افغان جانب کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ میزبانی اور تعاون کو مدِ نظر رکھ کر...
    لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
    سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا، اس کی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے، قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے، انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ اور فتنہ الہندوستان خوارجیوں کو سبق سکھا کر طالبان اور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر وزیر ریلوے نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے، کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ مکتب اہل تشیع نے ملک کی سالمیت اور بہتری کیلئے ہر میدان میں اپنا فریضہ سرانجام دیا ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی فلاح اور بہتری کے لئے باشعور اور ایماندار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک ملک کے تمام بحرانوں کا نقصان عوام الناس نے اٹھایا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کا خمیازہ غریب پاکستانیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ مکتب اہل تشیع نے ملک کی سالمیت اور بہتری کے لئے ہر میدان میں اپنا فریضہ سرانجام...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ خلا میں جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آج پاکستان کے متعدد سیٹلائیٹ خلا میں گھوم رہے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ طالبعلموں کو شروع سے کائنات کے مطالعے کی طرف موڑنا چاہئے، آج دنیا کا ہر ملک خلا میں زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے، ہمیں ایسے انسان چاہئیں جن کی یہ سوچ ہو کہ ہمیں نئی ایجادات کرنی ہیں اور اپنے ملک کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا ہے۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسپیس سائنس کے اندر...
    وفاقی کابینہ نے ایک اہم پالیسی فیصلے کے تحت پاکستانی خواتین کے لیے بیرون ملک گھریلو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی غرض سے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے جہاں دیگر ممالک میں کم از کم عمر کی حد عمومی طور پر 23 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے بلکہ ترسیلات زر میں سالانہ ایک ارب...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ “آگ اور پانی” والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا ۔  اگر دہشت گردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو ملک کی کی گئی تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔  انہوں نے وفاقی کابینہ سے خطاب میں تنبیہ کی کہ اگر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہ کیے گئے تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی اور ان کے سہولت کار بھی اسی جرم میں شریک ہیں۔ ملک کے ہر حصے سے شہری پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔  وزیراعظم نے مسلح افواج کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ عوام ایک صف میں ہیں اور مطلوبہ...
    پاکستان جاپان اور امریکا سمیت بیس ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تفصیلات پر مبنی تحریری رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ میں بتایا کہ پاکستان نے 2022 سے اب تک 434 گاڑیاں برآمد کیں، 2022 سے 23 میں 100 ، 23 سے 24 میں 107 ، اور 24 سے 25 میں 227 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیار گاڑیوں کی برآمد سے ایک ارب 41 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔پاکستانی گاڑیاں جاپان، امریکا، چین، قطر، افغانستان، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، لبنان، لائبیریا اور کینیا سمیت بیس ممالک کو برآمد کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیاں 108 برآمد کنندہ کمپنیوں کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کو ستمبر 2025 کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں...
    کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت خبر سامنے آئی ہے۔ ستمبر 2025ء میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 3.2 ارب امریکی ڈالر کی سطح عبور کر گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی ترسیلات 9.5 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جن کی مالیت 750.9 ملین ڈالر رہی۔ متحدہ...
    پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملک کی معیشت کو سیلاب سے 744 ارب روپے کا نقصان پہنچا، ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ 70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے حکومت سے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ڈی جی پاما عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غیرمعیاری بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ صارفین کو ناقص ٹیکنالوجی والی گاڑیاں خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر معیاری بیٹریوں کی اجازت دینا صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ ناقص بیٹریوں کے استعمال سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی پائیداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس شعبے کو درست سمت میں نہ چلایا گیا تو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی...