2025-08-16@06:31:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2484

«کا منصوبہ ایکنک کو»:

(نئی خبر)
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے ضمن میں عوامی آگاہی کیلئے ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔پاکستان خصوصاپنجاب کے صحرائی علاقوں میں پائی جانیوالی ایک نایاب سفیدپائوں والی لومڑی کے متعلق دلچسپ حقائق ،ماحولیاتی اہمیت و افادیت پر مبنی معلومات سوشل میڈیا ودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو پہنچائی جارہی ہیں ۔سفید پائوں والی لومڑی دراصل ریگستانی لومڑی کی ایک ذیلی قسم ہے جو پاکستان ،ہندوستان اور افغانستان کے کچھ خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اسکی کھال عام طور پر خاکی ، زرد مائل بھوری یاسرخی مائل ہوتی ہے اس کے پچھلے پائوں کے...
    پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، امتحانات میں نمایاں نتائج دینے والے اسکول اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم کا اعلان پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا وہ تمام قابلِ احترام اساتذہ جنہوں نے مستقل محنت کے ذریعے اپنے طلبہ کے نتائج بہتر بنائے، انہیں حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی پر وارننگ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ وہ اساتذہ جن کے طلبہ ہر سال مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، کیونکہ ناقص نتائج اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ میٹرک 2025 کے نتائج کے تناظر میں...
    آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں،...
    حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔ کراچی کےمختلف بازاروں میں بھی چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کے لیے سرگرم ہیں۔ کمشنر کراچی نے چینی کی ریٹیل قیمت 173...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔...
    سٹی42:ریلوے حکام نے معروف مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب یہ ٹرین بھی نئی اور آرام دہ اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں کے ساتھ چلائی جائے گی، جن میں مسافروں کے لیے وائی فائی، ریفرشمنٹ اور دیگر جدید سہولیات شامل ہوں گی۔ وزارتِ ریلوے نے بوگیوں کی تیاری کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔شالیمار ایکسپریس میں شامل کی جانے والی بوگیاں مکمل طور پر تیار شدہ اور ری ڈیزائنڈ اے سی اسٹینڈرڈ کوچز ہوں گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
    فرانس کے دارالحکومت پیرس کی گلیوں میں ایک مانوس چہرہ، 72 سالہ علی اکبر کا ہے، جو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 5 دہائیوں سے اخبارات فروخت کر رہے ہیں، اور اب انہیں فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی تیز فہمی، مسکراہٹ اور عاجزانہ انداز کی بدولت علی اکبر پیرس میں ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔ اب ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’لیجن آف آنر‘ (Légion d’Honneur) دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز صدر ایمانویل میکرون اس سال موسم خزاں میں ایلیزے پیلس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں خود علی اکبر کو عطا کریں گے۔ علی اکبر نے نیویارک...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان نادیہ خان سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مزاق اُڑانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ ایک حالیہ ٹی وی شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک سین کا مذاق اڑایا۔ نادیہ نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک جذباتی سین کی نقل کرتے ہوئے مکالموں اور اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کیا، جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ کچھ...
    کراچی (شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے نوجوان اداکار ثمر جعفری کو ان کی سالگرہ پر ایک منفرد اور یادگار تحفہ دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامے پرورش کے مرکزی اداکار ثمر جعفری کی سالگرہ نہ صرف جوش و خروش سے منائی بلکہ اس موقع پر ایک مزاحیہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ثمر جعفری، جنہوں نے ڈرامہ مائی ری کے بعد اب پرورش میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، ان دنوں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
    سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک سنگین لیکن قابلِ روک تھام مرض ہے، جو بچہ دانی کے نچلے حصے یعنی سروائیکس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کی کچھ خاص اقسام کی وجہ سے ہوتی ہے، جو ایک جنسی طور پر منتقل ہونے والا وائرس ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس بیماری کی شرح بڑھ رہی ہے، اور ہر سال قریباً 5 ہزار سے زائد خواتین اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ چونکہ اس کی علامات ابتدا میں ظاہر نہیں ہوتیں، اس لیے زیادہ تر کیسز میں تشخیص بیماری کے آخری مراحل میں ہوتی ہے، جب علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو...
    لاہور: اسرائیلی حکومت نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا، بھارت میں سب سے بڑے سرکاری عسکری تحقیقی ادارے DRDO اور اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی اسرائیل ایرواسپیس نے اشتراک سے زمین سے فضا میں مار کرنیوالا جدید میزائیل بارک 8 بنایا تھاْ  انکشاف ہوا ہے اسرائیل اسے نیا نام ’’بارک۔ایم ایکس‘‘دیکر مراکش و دیگر ملکوں کو فروخت کر رہا، بارک8 میں لگی موٹرDRDO نے ایجاد کی تھی، وہ بھی میزائیل ایم ایکس میں موجود نہیں بلکہ اسرائیل ساختہ موٹر لگائی گئی ہے۔  دیگراہم پرزے بھی غائب ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اس ناروا اقدام سے عالمی عسکری حلقوں میں یہ تاثر جنم لے رہا کہ بھارت کے اسلحہ ساز ادارے قابل اعتماد نہیں اور غیر...
    جس طرح منزل کے حصول سے کہیں زیادہ اہم منزل کی سمت کا درست تعین ہے، اسی طرح کام یابی کے حصول کے لیے ’’کام یابی کی کنجی‘‘ کو حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ زندگی میں ہر انسان کام یاب ہونا چاہتا ہے، لیکن اس کے باوجود بہت کم لوگ کام یابی کی سیڑھی پر چڑھ پاتے ہیں۔ حقیقی کام یابی کے لیے منظم منصوبہ بندی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کام یابی انتھک محنت اور بے شمار ناکامیوں کے بعد حاصل ہونے والا ثمر ہے۔ کام یابی کہنے کو تو صرف ایک لفظ ہے، لیکن اس کے پیچھے جو حقیقت اور بنیادی سوچ پنہاں ہے، اسے حاصل کرنا دراصل ایک فن ہے۔آج کے اس مضمون میں کام...
    ویب ڈیسک : کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کیلئے  بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔نئے بل کا لےآؤٹ کے-الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ...
    بھارتی ریاست راجستھان کے ایک جنگلی علاقے میں پیش آنے والا ایک واقعہ جنگل کے قانون اور فطری زندگی کی بے رحمی کو نہ صرف ظاہر کرتا ہے بلکہ جانوروں میں پائی جانے والی وفاداری اور ہمت کی ایک شاندار مثال بھی بن گیا ہے۔ یہ واقعہ سفاری پر موجود چند افراد کی موجودگی میں پیش آیا، جنہوں نے اسے کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہی نہ صرف یہ وائرل ہو گئی بلکہ دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بہن کو بچانے کے لیے مگرمچھ سے بھڑجانے والی بہادر برطانوی خاتون کا دلچسپ قصہ واقعے کی تفصیلات کے مطابق ایک چراگاہ میں 2 گائیں گھاس چر...
    تحریر: روشین عاقب کسی بیٹی کے لیے اپنے جان سے عزیز والد کی جدائی سہنا اور پھر اس کرب و صدمے کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنا ایک ایسا کٹھن مرحلہ ہے جسے بیان کرنے کے لیے کسی بھی  زبان میں کوئی مکمل لغت موجود نہیں۔ وہ دکھ جو روح کی گہرائیوں میں سرایت کر جائے، اسے کاغذ پر اتارنا ممکن نہیں۔ پاپا کی ذات ایک انجمن تھی۔ اتنے پہلو، اتنے رنگ کہ اگر ہر پہلو پر الگ سے لکھا جائے تو دفتر درکار ہوں۔ وہ ایک بے مثل انسان، صاحبِ طرز تخلیق کار، بہترین دوست اور بے پناہ محبت کرنے والے باپ اور شوہر تھے۔ بچپن میں ہمیں شاید اس نسبت کا احساس نہ تھا مگر جیسے جیسے شعور...
    انڈیا کے سپر سٹار اور بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جنہیں حال ہی میں اداکاری کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے انہوں نے نوازالدین صدیقی کو خود سے بڑا اداکار قرار دے دیا ہے۔ نوازالدین کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا، ’میں نواز بھائی جتنا بڑا اداکار نہیں ہوں۔ شاید وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کتنے خاص ہیں۔ وہ ایک اعلیٰ معیار کے فنکار ہیں۔ یہ میں اس لیے کہہ سکتا ہوں کیونکہ میں 25 سال سے اداکاری کر رہا ہوں۔ عمر میں تو میں ان سے بڑا ہوں، لیکن اداکاری کے لحاظ سے بالکل نہیں۔ وہ ہم سب سے...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )یمن کی مسلح افواج نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطین ٹو نامی ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے صیہونی حکومت کے سب سے اہم ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یمنی افواج نے ایک بیان میں اس کارروائی کا اعلان کیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو فلسطین 2 پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی اور 40 لاکھ سے زائد صیہونی حملہ آوروں کو پناہ گاہوں میں فرار ہونے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں یہ حملہ اس...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
    امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔ یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت...
    سویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملیں گے ، درخواستیں 20 اگست تک طلب صوبے سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع،محکمہ توانائی سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد...
    سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
    ترکیہ نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے ایک ایسا جدید ترین خودکار جنگی روبوٹ متعارف کرایا جو لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے اور خطرناک علاقوں میں کارروائی کے لیے نہایت مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔ یہ جدید روبوٹ، جسے کوز” (Koz) کا نام دیا گیا ہے، ترک دفاعی ادارے روکیٹسان (Roketsan) نے تیار کیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا روبوٹک کتا ہے جو گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے حال ہی میں استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پہلی بار پیش کیا گیا۔   خودکار کنٹرول اور ہتھیاروں سے لیس کوز نہ صرف ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے بلکہ یہ **مکمل خودمختاری سے بھی کام...
    پاکستان کے روشن مستقبل اور قوم کے فخر کو سلام، جن کی کہانیاں نہ صرف متاثر کن ہیں بلکہ ایک نئی راہ بھی دکھاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک داستان ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر عمر عادل کی، جنہوں نے نہ صرف خواب دیکھے بلکہ انہیں حقیقت میں بدل کر ایک مثال قائم کی۔ عمر عادل بتاتے ہیں کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کا خواب تھا کہ وہ ایسی فیلڈ میں کام کریں جس سے معاشرے میں مثبت پیغام دیا جا سکے۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں داخلہ لیا۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم میکنگ ایک ایسا ذریعہ...
    سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا۔100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سو لر سسٹم دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے محکمہ توانائی نے 20 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر مفت سولر سسٹم کے لیے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تو پھر قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق پہلا ٹینڈر بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے نیا ٹینڈرز 11 اگست کو کھولا جائے گا۔ ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے مطابق پہلے جاری کیے گئے ٹینڈر پر 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔ بولی جمع کروانیوالی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش...
      بیجنگ : رواں سال چین کا “14 واں پانچ سالہ منصوبہ” پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ، لہذا یہ جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک اہم سال ہے۔اس سال ، چینی صدر شی جن پھنگ کی حکمرانی کا ایک اہم نکتہ گہری اصلاحات اور کھلے پن سے ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے۔ اندرون ملک معائنوں کے دوران “جامع اصلاحات کو گہرا کرنا اور کھلا پن” ایک ایسا لفظ ہے جس کا تذکرہ وہ بارہا کر چکے ہیں۔سال کے آغاز میں انہوں نے شمال مشرقی چین کے دوروں میں اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے احیاء کا انحصار اصلاحات اور کھلے پن پر ہے۔ مارچ میں صوبہ گوئی چو میں انہوں...
    فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں ایک بار پھر غزہ کی صورتحال اور یرغمالیوں کے حالات پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ ????????BREAKING: Hamas releases a new video featuring an Israeli hostage..hostage digging his own grave in a tunnel.???????? pic.twitter.com/3w25xMEfuQ — THE UNKNOWN MAN (@Theunk13) August 2, 2025 ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے: ’یہ میری قبر ہے… میرے پاس وقت کم ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی کربناک حالت...
    ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو “نَجنگ” (Nudging) نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ ماہ اس وقت جاری کیے گئے جب کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات جاری تھے۔ چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی کم...
    مشترکہ بیان میں حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی آئینی، تاریخی اور قانونی حیثیت کے خلاف نہ صرف ایک ننگی جارحیت کی بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی دھجیاں اڑائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے جب مودی حکومت نے 2019ء میں اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کی شناخت، تہذیب و ثقافت پر ایک شاطرانہ وار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے اس مرتبہ بھی...
    کراچی: سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور مردوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ریس کے شرکاء نے نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کیا بلکہ سندھ پولیس کے ان بہادر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منتظمین کے مطابق ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں...
    امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
    برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائیں۔ یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین چھوڑ دینا چاہیے۔ میری رائے میں تمام ممالک کو چھوڑ دینا چاہیے۔یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک خبر میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین کے قانون کے تحت پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا پابند کیا گیا ہے،...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
    انڈین نیشنل کانگریس کی ایک سالانہ تقریب کے دوران کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے خود کو ’ہیرو پرستی‘ اور شخصی سیاست سے الگ کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ ’راجا‘ کہلانا نہیں چاہتے۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا، راہول گاندھی کے بھارتی وزیر اعظم کو طعنے  یہ بات انہیں تب کہنا پڑی جب تقریب میں ان کی تقریر کے دوران کارکنان کی جانب سے نعرہ لگایا گیا ’دیش کا راجا کیسا ہو؟ راہل گاندھی جیسا ہو! ‘ راہل گاندھی نے فوری طور پر اس نعرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: ’میں راجا نہیں ہوں، راجا بننا بھی نہیں چاہتا۔ میں راجا کے نظریہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ زندہ رہیں۔(جاری ہے) ہم انہیں کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔غزہ میں قحط کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا اور کہا کہ وہ امداد چوری کر کے اسے غزہ کے اندر دوبارہ بیچ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے سٹیو...
    پاکستانی فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کو مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس کیا جا رہا ہے، فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ اور اسکلز پر کام کیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، ان کو فٹنس کے حوالے سے کسی ایشو کا سامنا نہیں۔فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ عامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل...
    اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو گزشتہ رات کالا شاہ کاکو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تفتیشی رپورٹ میں ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے مقررہ رفتار کو نظر انداز کیا جبکہ ٹرین روانگی سے قبل ایک بوگی کی...
    لاہور: ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ساحلی علاقوں میں مزید میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (ایم پی ایز) یعنی سمندری محفوظ علاقے قائم کرے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پٹیانی اور ڈبّو کریک جیسے علاقوں کو ایم پی اے قرار دینے سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی حیاتیاتی تنوع اور مینگرووز کے قیمتی جنگلات کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے یہ مطالبہ یکم اگست کو منائے جانے والے ورلڈ میرین پروٹیکٹڈ ایریاز ڈے کے موقع پر کیا۔ ادارے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں تین سمندری محفوظ علاقے قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں...
    برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
    لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔  شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں،  اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ ...
    منجھی ہوئی اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی اور رشتوں پر معاشرتی تضادات کا پول کھول کر رکھ دیا۔ اداکارہ فضیلہ قاضی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ کیا صرف مردوں کو یہ حق ہے کہ وہ کسی با پردہ، باحیا لڑکی کا مطالبہ کریں؟ اگر عورت بااخلاق ہے، تو اُسے بھی یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اچھے مرد کا رشتہ مانگ سکے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں ایک عورت کی کردار کشی کرنا شاید سب سے آسان کام بن چکا ہے۔ عزت دار عورت کو صرف صبر و سکون کی علامت بنانا ظلم ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک اچھی عورت کی تعریف وہی ہے جو اپنے جذبات، خواب اور...
    چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز جنیوا : پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کے موقع پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں پاکستانی قومی اسمبلی نے دنیا کا پہلا “گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ” قائم کیا جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا تاکہ  دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا...
    جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف  ہے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے  جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم  سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں  کا ثبوت ہیں۔ مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔...
    قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
    کراچی(شوبز ڈیسک)بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت چھیننے کے غیر قانونی اقدام کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پانچ اگست بروز منگل مکمل ہڑتال کریں اور اس دن کو ”یوم استحصال کشمیر” کے طور پر منائیں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کو مکمل...
    اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر...
    سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایک مسافر...
    وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ، شوگر ملوں کے چینی...
    وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گےْ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی...
    لتھوانیا کے وزیراعظم گنتاؤتاس پالُکاس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی مرکزی اتحادی جماعت "فور لتھوانیا" نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اگر پالُکاس مستعفی نہیں ہوئے تو وہ حکومتی اتحاد چھوڑ دیں گے۔ اس دھمکی کے بعد وزیر اعظم کے لیے عہدے پر برقرار رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ ادھر لتھوانیا کے وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ میری ماضی کی غلطیوں نے حکومتی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا تھا۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس منفی کارکردگی کے باعث مستعفی ہونے کا فوری اور پراعتماد فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم پالکاس پر اپنی سالی کی کمپنی کے ساتھ کاروباری لین دین اور حکومتی مالی فوائد فراہم کرنے کے الزامات تھے۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے 6 اراکین قومی اسمبلی، 3 ایم پی ایز اور ایک سینیٹر کو سزا سنادی گئی۔ آج جمہوریت کے لئے افسوس کا دن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حامد رضا، زرتاج گل، رائے حسن نواز اور شبلی فراز کو سزا دی گئی، ہم صرف انصاف کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا، ایک خاتون کو لیڈر کی بیوی ہونے کی وجہ سے سزا دی گئی، ہمارے رہنماوں نے قربانیاں دیں لیکن سسٹم میں رہے، تحریک انصاف انتہا پسندی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہا تھا اتنے طویل...
    —فائل فوٹو  بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے...
    وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیاہے ۔وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید...
    بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹرز نے 2 اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کی ایک اہم شکایت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کو بھیج دی ہے۔ ان فوجیوں پر الزام ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے مظالم میں ملوث رہے ہیں۔ یہ شکایت بیلجیئم میں قائم ‘ہند رجب فاؤنڈیشن’ اور ‘گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک’ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ ان فوجیوں کو بیلجیئم میں ہونے والے ایک میوزک فیسٹول میں اپنے ملک کا جھنڈا لہراتے دیکھ کر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بیرون ملک گرفتاریوں کا خدشہ، اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو خبردار کردیا فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹر نے بین الاقوامی...
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، چینی برآمد اور درآمد کے معاملے پر ایک غلط تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔رانا تنویر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کوئی پہلی بار درآمد نہیں کی جارہی ہے، گزشتہ سال چینی کا سرپلس ذخیرہ موجود تھا جسے مدنظر رکھ کر برآمد کا فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چینی کی سپلائی کا ایشو بنایا جا رہا ہے، پیچھے 10 سالوں میں چینی ایکسپورٹ اور امپورٹ ہوتی رہی۔وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، چینی کی ایکسپورٹ امپورٹ کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چینی کی...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پلڈاٹ سربراہ بلال محبوب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9مئی کے مقدمات میں سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سزاؤں کا بنیادی مقصد تو یہی ہوتا ہے کہ ایک تو یہ سوچ تھی کہ یہ واقعات او رمقدمات صحیح ہیں تو ان پر تیزی سے کام ہونا چاہئے تھا،مقدمات  کی سنگین نوعیت کے پیش نظر فیصلے جلدی آ جانے چاہئے تھے،جب جرم کی اتنے عرصے کےبعد سزا سنائی جاتی ہے تو وہ اثر کم ہو جاتا ہے،لیکن بہرحال یہ ضروری تھاکہ اس کا کوئی نہ کوئی سد باب ہونا چاہئے،اس فیصلے کا کوئی اختتامیہ ہونا چاہئے،کیونکہ یہ اہم مقدما ت تھے،ان کو لٹکائے رکھنا درست نہیں تھا، اب ظاہر ہے کہ فیصلے ہوئے ہیں...
    مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔ شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی نفسیات کو پڑھ کر ان پر کنٹرول حاصل کر لیتی ہیں۔ ندا یاسر نے نشاندہی کی کہ آپ نے ضرور ایسے جوڑوں کو دیکھا ہوگا جن کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ خاوند مکمل طور پر بیوی کے کنٹرول میں ہے۔ انھوں مزید کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ خاتون اپنے شوہر کی نفسیات کو سمجھ چکی ہوتی ہے۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک خاتون ہیں جنھوں نے اپنے شوہر کی سوچ...
    کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر 2025 میں ہونے والے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے 2 ریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ یہ حل ایک طویل عرصے سے کینیڈا کی پالیسی کا حصہ رہا ہے، اور اب ’ہماری آنکھوں کے سامنے یہ امید دم توڑتی نظر آ رہی ہے‘۔ مارک کارنی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری...
    کم تنخواہ پر کام کرنے والی ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اب کچھ اپنا ہی کاروبار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین ارادہ باندھنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب سے‘clay art’ سیکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک چھوٹا سا آن لائن بزنس بھی قائم کرلیا۔ ان کے ہاتھ کی بنی خوبصورت چیزیں اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہیں کہ خود...
    ناسا کا اگلا انسانی خلائی مشن رواں ہفتے جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا ہے جس کی قیادت ایک باہمت امریکی خاتون خلا باز زینا کارڈمین کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع مشن میں شامل 4 رکنی بین الاقوامی ٹیم ہفتہ کے روز فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی ’ڈریگن انڈیور‘ کے ذریعے خلا کا سفر طے کرے گی۔ ناسا کی تربیت یافتہ خلا باز اور اس مشن کی سربراہ زینا کارڈمین نے فلوریڈا میں لینڈنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون نے کارروائی کےدوران کوئٹہ اورگوادرکے مختلف علاقوں میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے چیک بکس،موبائل فونز اورحوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کرلیےگئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اس نئے پروگرام کے تحت 2000 ہنرمند افراد کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اسی ہفتے منگل کے روز کیا گیا، جن میں مہمان نوازی، خوراک و مشروبات اور انجینئرنگ جیسے شعبوں کے ماہر افراد شامل ہیں۔ افغانستان کے 34 صوبوں سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان اپنے تجربے اور اسناد جمع کرا سکتے ہیں، جن کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن پروگرام ایک ایسے وقت پر شروع کیا گیا ہے، جب پڑوسی ممالک خاص طور پر ایران اور پاکستان سے کم از کم 15 لاکھ افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیجا گیا ہے۔ یہ وطن واپسی ایسے حالات میں ہوئی ہے، جب افغانستان کو معاشی اور انسانی...
      برطانیہ اور فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک مالٹا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا  ۔ یورپی ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مالٹا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ رابرٹ ابیلا نے کہا کہ ہمارا موقف مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی کوششوں کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ رابرٹ ابیلا نے سب سے پہلے مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی وغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ،کوئٹہ اور گوادر میں مختلف کارروائیوں میں5ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون جاری ہے۔(جاری ہے) اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ اور گوادر میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں ۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 75...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا  اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں  منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔ جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے...
    مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مالٹا(سب نیوز) وزیرِ اعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ ابیلا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک کا مقف مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے حق میں حل تلاش کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ابیلا کا یہ اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے اسی نوعیت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اور فرانس کے اپنے منصوبے...
    نوجوانوں کو جمہوری نظام میں فعال کردار دینے اور ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے درمیان باہمی اشتراک پر مبنی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پلڈاٹ نے وفاقی وزرا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کون سب سے آگے رہا؟ یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا، جس میں دونوں اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ معاہدے کے تحت نوجوانوں کو باشعور، بااختیار اور جمہوری اقدار سے ہم آہنگ شہری بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوتھ پارلیمنٹ اور ڈیموکریسی ٹاکس جیسے پروگرامز کا...
    امریکی حکومت اپنی سرکاری ویب سائٹ Pay.gov کے ذریعے شہریوں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم PayPal یا Venmo کے ذریعے قومی قرضہ اتارنے میں حکومت کی مدد کریں۔ امریکا پر قرضہ تقریباً 36.7 کھرب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہِ خزانہ نے Pay.gov پر Gifts to Reduce the Public Debt کے نام سے ایک سیکشن بنایا ہے جہاں افراد پےپال یا وینمو کے ذریعے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا بینک ٹرانسفر سے رقم دے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام 1996 میں شروع ہوا تھا جس کے تحت اب تک لوگ کل 67.3 ملین ڈالرز تک عطیات دے چکے ہیں جو کہ قرضے کے پیمانے کے مقابلے میں نہایت معمولی رقم ہے۔ 2024 میں شہریوں کی جانب سے...
    بیجنگ :  چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے  کی رائے عامہ نے اس اقدام کو  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عوام کا ماننا ہے کہ اس سے جزیرے پر نوجوانوں کے ادراک اور آبنائے کے دونوں اطراف کے  تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس حوالے سے کیا تبصرہ ہے؟ترجمان چھن بین ہوا نے جواب دیتے ہوئے...
    بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ ترین مبینہ انسداد دہشتگردی آپریشن، جسے ’آپریشن مہادیو‘ کا نام دیا گیا، کئی شکوک و شبہات اور سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین اور مبصرین کے مطابق یہ فالس فلیگ کارروائی دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی تقاریر سے قبل ایک سوچا سمجھا اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے، مودی سرکار نے ’آپریشن مہادیو‘ کا ڈرامہ رچایا، جو بدستور تنقید کی زد میں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ کارروائی مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے صرف ایک دن قبل انجام دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن...
    الخلیل کے قریب ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملے میں ایک فلسطینی استاد اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے جڑے کارکن عودہ محمد ہتھلین شہید ہو گئے۔ فرانس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو "دہشت گردی" قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز ام الخیر گاؤں میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔ مقتول عودہ ہتھلین مقامی اسکول کے استاد اور مسافر یطا کے رہائشی تھے۔ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم No Other Land میں بھی شامل رہے، جو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آبادکاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی منظم پرتشدد...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
    یوں تو ہم آدمخور انسانوں کے بارے میں سنتے ہی آئے تھے لیکن اب روبوٹ خور مشین بھی سامنے آئی ہے لگتا ہے گویا سائنس فکشن اب حقیقت بننے لگی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا خود مختار روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف خود کو مرمت اور بہتر کر سکتا ہے بلکہ دیگر روبوٹس کے استعمال شدہ یا خراب حصے بھی ’کھا کر‘ خود کو مزید طاقتور بنا لیتا ہے۔ اس حیرت انگیز تحقیق کو حال ہی میں مشہور سائنسی جریدے سائنس اڈوانسس میں شائع کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: چین میں ہیومنائیڈ روبوٹس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان، نومبر میں باہر سے چینی آنے سے صرف 1 ماہ کیلئے چینی سستی ہونےسے کسانوں کو گنے کی قیمت بھی کم ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران سے متعلق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ "چینی کا مسئلہ نہیں، مصلحت ہے، حکومت چینی برآمد یہ جانتے ہوئے کرواتی ہے کہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ اب جب چینی درآمد کریں گے تو اس سے بھی مل مالکان کو ہی فائدہ ہو گا۔ نومبر میں کرشنگ سیزن میں، جب باہر سے چینی آئے گی، تو ایک...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن آکر خوشی ہوئی، ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام مسافروں کے لیے ٹرین کی تزین و آرائش بہتر انداز میں کی گئی، اشرافیہ نہیں عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا، صاحب حیثیت لوگوں کیلئے بزنس کلاس، برتھ، کچن اور ڈائننگ کی سہولتیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین و آرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں...
    —جنگ فوٹوز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ...
    شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار اس عزم کا اظہار شمالی کوریا کے حکمراں کِم جونگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تاہم شمالی کوریا ایٹمی پروگرام پر کوئی بات چیت یا رعایت ممکن نہیں۔ کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو پہلے شمالی کوریا سے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے سے دستبردار ہو۔ شمالی کوریا کے حکمراں کی بہن کم یو جانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو...
    برٹش کونسل اور حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو مؤثر بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو جلد ایک آپریشنل الائنس ایگریمنٹ کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائےگی، جس کے تحت 290 اسکول سربراہان اور 790 سینیئر اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کو فروغ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے کیے ہیں؟ اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں قیادت کے معیارات متعارف کرائے جائیں گے، اسکول مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور خصوصی...
    سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مشاورت کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔ سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب وزارت بدھ سے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین مختار احمد نے آخری دن بھی ایچ...
     محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے نظام کو جدید طرز پر لاتے ہوئے اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ماضی میں گاڑی کی بک (کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کا ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز کی صورت میں محفوظ ہو گا اور ایسے میں کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ڈیجیٹل کارڈ اسلام آباد کے تمام ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے...
     مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست حکومت کیلئے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی،...
    اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھارت کے موقف کو مکمل طور پر تسلیم نہ کیے جانے پر بین الاقوامی سطح پر خالصتان تحریک کو کچلنے کی تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت کی ناکام سفارتکاری کا بڑا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کا گرو پتونت سنگھ کو خط ہے اور یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور خالصتان تحریک کی عالمی بازگشت کا ثبوت بن چکا ہے۔ اب تک 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ صدر ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا، جس نے بین الاقوامی سطح پر نئی...