2025-07-08@11:31:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1682
«کمشنر کراچی کو»:
(نئی خبر)
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع مرکزی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منگل یکم جولائی سے کے ایم سی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ مکمل طور پر مفت ہو گی، اور صرف مخصوص چار دیواری والے مقامات پر پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ میئر کراچی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ برائے 26-2025 منظور، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص؟ انہوں نے...
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی کی بلدیاتی حکومت پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی حکومت ملنے کے بعد شہر میں عملی کام شروع ہوا، پوچھتی ہوں اپنے دور حکومت میں بارش پر شہر بند کرنے والے آج کس منہ سے بات کر رہے ہیں؟ رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں،...
کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو...
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز ٹی ایم سیز کو وصول ہوئے ہیں، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود بیشتر ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔ کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیںکراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بولٹن مارکیٹ، نیو چالی، گرومندر لیاری...
کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آنے کے بعد تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔ غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے،...
شہر قائد کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کو واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے جب حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے اس پر دو سے تین گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے حمزہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔عینی شاہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے بجٹ میں محنت کشوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے۔ محنت کشوں کے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ کم از کم اجرت 42000 کے بجائے 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ ٹھیکیداری نظام کی پابندی کے باوجود ٹھیکیداری نظام کاچلائے جانا محنت کشوں کے ساتھ ظلم ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوںکی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کراچی پریس کلب پر بجٹ میں محنت کشوں کو ریلیف نہ دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع NLF کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال، سینئر نائب صدرصغیر احمد انصاری، ایپوا کے چیئرمین اظفر شمیم، نائب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے صوبائی حکومت کے شعبہ ایکسائز کی جانب سے کراچی میں سندھ کی ثقافت اجرک کی بنی نمبر پلیٹیں زبردستی شہریوں کو لگانے کیلئے مجبور کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کسی زبان اور ثقافت کے طابع نہیں ہوتا اسے ثقافت کا نام دے کر زبان اور لسانیت میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوںنے کہاکہ متعصب صوبائی حکومت نے پہلے کراچی کے سرکاری اور نجی اداروں پر دیہاتیوں کو لاکر لگایا اور اب سندھ کی دیہاتی ثقافت کو کراچی کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش کے دوران لانڈھی اور کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عملے کے عمراہ لکھن سوسائٹی کے قریب 12 ہزار روڈ پر واقع نالے سے 35 بوریاں برآمد کیں۔میونسپل کمشنر نے کہاکہ شر پسند عناصر شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نالے کے چوکنگ پوائنٹس بارشوں سے قبل صاف کردیئے گئے تھے، میئر کراچی کے حکم پر تمام افسران اور عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔
شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد اتوار کو مطلع جزوی ابرآلود ہے، جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، اتوار کو شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ آئندہ ماہ سے اثر دکھانا شروع کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کہیں کہیں بارش یا ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، اور شمال مشرقی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادارے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی سے ملک بھر میں اثر...
سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا، جسے رات گئے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ وومن لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق پولیس کی جانب سے تیونس کی شہری 19 سالہ سندا ایاری کے ایگزٹ پرمٹ اور وطن واپسی کی کوششیں کی جارہی تھیں کہ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر اسلام آباد میں تیونس کے سفارت خانے کے عملے نے ان سے رابطہ کیا۔ عظمیٰ خان کے مطابق خاتون سفارتکار نے ہفتہ کی دوپہر انہیں فون کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے لڑکی سے خاتون سفارتکار...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا کی پٹھان کالونی میں شہید قبرستان کے قریب اسٹریٹ کرمنلز نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ نامی شہری سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ شہری نے فوری ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اکرام کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرا برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری کا آغاز محرم الحرام کے حوالے موجودہ صورتحال پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ایام عزاکا آغاز ہوچکا ہے۔یکم محرم الحرام سے شہر بھر میں مجالس عزا شروع ہوگا ہی شہر بھر میں مجالس و جلوس عزاکی گزر گاہوں پر سفائی ستھرائی کے کوئی کام نہیں ہوئے۔ایام عزا میں شہری حکومت کی نا اہلی صاف دیکھ رہی ہے۔سیاسی بھرتی کئے ہوئے نا اہل میئر عوام پر گزشتہ 2 سالوں سے مسلط ہے۔بارش کے بعد شہری حکومت کی قلعی کھل گئی۔شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔مرتضی وہاب شہر سے ایک کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے۔میئر کی نا...
صوبے میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا فاؤلری کے سبب چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ دماغ خور جرثومے کا شکار ہو کر جان سے گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، دماغ خور امیوبا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ نگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر انتقال کر گیا، جو صوبے...
فوٹو: جنگ علی کامران کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثے کا خدشہ الگ ہوتا ہے۔ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، طاہر ولا اور اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سندھ حکومت نے رین ایمرجنسی سیل قائم کردیابارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ... شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک طویل عرصے سے خراب ہے اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکش ی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تش دد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی،...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکش ی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تش دد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود...
— فائل فوٹو کراچی میں بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا اور محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ویٹ طیاروں کو بارش میں حد نگاہ اور بیلنس قائم رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک کر انہیں کوپر کے ساتھ وزن لگا کر محفوظ مقام پر پارک کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑوں کے پیشِ نظر کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹم میں...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تشدد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی، اس پر وہ اتنا...
اسکرین گریب وزارت داخلہ کی نارتھ افریقی ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔نیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور پھر طلاق کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔جیو نیوز کی خبر پر وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری کی دستاویزات طلب کر لیں، خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق تیونس کی خاتون کو شوہر نے گزشتہ ہفتے طلاق دے دی تھی، غیر ملکی خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں رپورٹ درج کروائی تھی۔ امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی کی محبت کا کراچی میں افسوسناک انجامکراچی...
کراچی ائیر پورٹ پر ٹارمک ایریا میں کھڑے ہوئے طیارے سے ٹرک ٹکرا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی کارگو کمپنی کا طیارہ معمول کی لوڈنگ/ ان لوڈنگ کےلیے پارک گیا تھا۔ پارکنگ میں کھڑے ہوئے طیارے کو اچانک ایک لوڈر ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک گیلی سطح کی وجہ سے فیل ہوئے۔ تاہم پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایئر سائیڈ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے مون سون کی حالیہ پہلی بارش کے نتیجے میں ٹنڈوجام، کنری اور ببرلومیں4 بچوں سمیت 5 افراد کی ہلاکت اور بڑے پیمانے پرمالی نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹنڈوجام میں معمولی بارش سیشہروں اور دیہات میں بجلی اور مواصلاتی نظام کے درہم برہم اور سڑکیں بارش کے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،ہلکی بارش نے بھی حکومتی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ثابت ہوگیا کہ عدل وانصاف اوردیانتدار قیادت کے بغیر کراچی تاکشمور سندھ کی ترقی اورعوامی...
کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد سیکیورٹی، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی کے مسائل حل کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بہن بھائیوں کا 4 رکنی ڈکیت گروپ پکڑا گیا ڈپٹی چیف کمیونٹی پولیسنگ کراچی عقیق اقبال کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد علی سوہنی کی قیادت میں قائم کی گئی ہے۔ عقیق اقبال کا کہنا ہے یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کراچی کے لیے کچھ کرنا اور اس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم میں تاجر برادری ہر طبقے ہر مذہب سے لوگ موجود ہیں جو کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید...

کراچی:پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کے تیسرے رو ز کوارٹر فائنلز مرحلے کو سپر وائزکرنے والے آفیشلز کا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرکے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
—فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پروازوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی سے دیگر شہروں کو آنے اور جانے والی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کے لیے نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کراچی: 3 طیاروں کے ساتھ حادثات، طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیاکراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور سے آنے والی پروازیں حیدرآباد اور نواب شاہ کے بجائے لاڑکانہ اور حب سے ہو کر کراچی آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ...
کراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کی امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے جدہ کے لیے پرواز کرنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 کے طیارے میں ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پائلٹ کو کاپٹ میں ایک انجن میں آگ کی نشاندہی ملی جس کے بعد طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپس کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیااے 330 طیارے کو گراؤنڈ...
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بارش نے برباد انفرااسٹرکچر کو تباہ کر کے کاغذی ترقی کا پول کھول دیا۔کراچی سے اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بارش کی پہلی بوند سے 75 فیصد کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، شہری حکومت نالوں کی صفائی جیسے بنیادی کام بھی نہیں کر سکی۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ متوقع تیز بارشوں میں شہری نظام مکمل درہم برہم ہو سکتا ہے، یہ پیپلز پارٹی حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بارش سے پہلے اقدامات نہ کرنا بے حسی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا فیصلہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، انتظامی کمزوریوں اور چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث بالخصوص اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ (انٹر بورڈ) کے اہم امور، امتحانی نظام اور اسکروٹنی کے نتائج شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین غلام حسین سوہو اپنی مصروفیات کے باعث نہ میٹرک بورڈ اور نہ ہی انٹر بورڈ کو بھرپور وقت دے پا رہے ہیں، اس کا براہ راست اثر انٹر سال اول کے طلبہ کے اسکروٹنی نتائج پر پڑا ہے، جنہیں تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔نتائج میں تاخیر سے کراچی کے سیکڑوں طلبہ و طالبات...
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جہاں چیئرمین دونوں بورڈز کے امور چلانے کے لیے بھرپور وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے کیونکہ چیئرمین میٹرک بورڈ اپنی مصروفیات کے سبب نہ تو میٹرک بورڈ کے انتظامی امور کے لیے بھرپور وقت دے پارہے ہیں اور نہ ہی انٹر بورڈ کراچی کے انتظامی امور سے انصاف کر پارہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کی مصروفیت کی وجہ سے بالخصوص انٹر بورڈ...
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ ایک نجی ائیرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر نجی ائیرلائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں واقعات میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کراچی ائیرپورٹ پر فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی...

محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، کراچی پولیس چیف
محرم الحرام کے آغاز پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اور علما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے موثر اور مربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ سندھ بوائز اسکاٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ ساتھ مزید بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار ای وی بسوں کے بعد پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریڈ لائن اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو تفصیلی بحث و مشاورت کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جس میں شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے 55 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔بجٹ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی، جب کہ ان کے ساتھ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی موجود تھے۔مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نئے مالی سال کا یہ بجٹ شہر میں یکساں ترقی کو یقینی بنائے گا اور تمام 246 یونین کمیٹیوں میں بغیر کسی تفریق کے ترقیاتی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔خیال رہے...
سابق رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کو بجلی کی منصفانہ، مستقل اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور سخت اقدامات کریں کیونکہ یہ شہر صرف روشنیوں کا نہیں، بلکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور اسے اندھیرے میں دھکیلنا ملکی معیشت سے دشمنی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی و سابق مشیر بحری امور محمود مولوی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی بے حسی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی کو دانستہ تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے کہ 3 یا 4 گھروں کی جانب...
خاتون ملزمہ نے ناز بلوچ سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، انکار پر بھتہ خور خاتون شہناز نے دھمکیاں دیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ میں ملوث بھتہ خور خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزمہ کا شوہر اور نامعلوم ملزم فرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رکنِ قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا، فائرنگ کا واقعہ 20 جون کو پیش آیا تھا، جبکہ مقدمہ 21 جون کو درج کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد خاتون شہناز اور اس کے بیٹے خورشید کو گرفتار کر لیا گیا،...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
فائل فوٹو کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ گھارو میں پیش آیا، کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹی۔ قصور: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی،1 شخص جاں بحقپنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل محلہ بنانے کے منصوبے پر کام...
کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
فائل فوٹو محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچے، ضعیف افراد اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچے، ضعیف افراد اور صحافی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26 جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی منظور کر لی ہے۔ نیپرا کے فیصلے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا ملٹی ایئر ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہوگا، نیپرا نے باضابطہ اعلان کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ یاد رہے...
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور جمعرات تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردوغبار وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر،...
لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، سندھ پولیس اور حساس اداروں کی پنجاب اور کراچی میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 10 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کو حساس مقامات کی معلومات، فنڈنگ، سہولت کاری اور تخریب کاری میں معاونت فراہم کرتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 6 سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے صوبے میں موجود بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’را‘ کا سہولت کار رنگے ہاتھوں...
— فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیاء اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی...
ملاقات کے دوران اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ایک وفد نے عالمی حالات کے تناظر میں ایرانی قونصلیٹ کراچی میں تعینات ایرانی ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش...
کراچی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں 2024 کو انسانی حقوق کے لیے سیاہ سال قرار دے دیا گیا۔ کراچی پریس کلب میں ایچ آر سی پی نے پریس کانفرنس کے دوران جمہوریت، اظہار رائے اور اقلیتوں کے حقوق پر سنگین سوالات اٹھائے اور 2024 کو انسانی حقوق کے لیے بدترین سال قرار دیا۔ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ جمہوری اقدار کی تنزلی، عام انتخابات میں شفافیت پر سوالات اور اختلاف رائے پر پابندیاں ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر نے دوران حراست قتل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال اور ماورائے عدالت قتل عام ہوتے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے شخص کو زور دار ٹکر ماری۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے 14 سالہ بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم عبدالباسط کا گزشتہ پیر سے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے مولانا ہدایت الرحمان سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عبدالباسط 2 سال سے سعود آباد میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، جہاں سے وہ گزشتہ پیر سے عصر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایکسپو سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پیش آئی۔ صدر موبائل الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام کے مطابق، متاثرہ تاجر شاہ رخ موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ ہے اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ واردات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ ملزمان نے تاجر سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، جب کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر میڈیا کا مند پسند صحافیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری۔ڈائریکٹر میڈیا دانیال علی شان نے اپنے قریبی اورمخصوص صحافیوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پیش کیے جانے والے بجٹ بک 2025 فراہم کردیا گیا جبکہ دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلّق رکھنے والے صحافیوں کو ڈائریکٹر میڈیا نے بجٹ بک دینے سے انکار کر دیا ہے۔ڈائریکٹر میڈیا نے اپنے مند پسند صحافیوں کو ان سے ان کی گاڑی کی چابی لیکر اپنے میڈیا اسٹاف کے زریعے صحافیوں کو ان کی گاڑیوں میں بجٹ بک اور دیگر دستاویزات رکھوادیے گئے ہیں۔اس حوالےسے ڈائریکٹر میڈیا دانیال علی شان نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے ہمیں...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی معائنہ ٹیم (سی ایم آئی ای ٹی) کی 2 برس پرانی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر جامعہ کراچی کے ناظمِ امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی جامعہ کراچی کے رجسٹرار مقرر ڈاکٹر ظفر حسین کی جگہ پروفیسر باسط انصاری کو قائم مقام ناظمِ امتحانات مقرر کر دیا گیا ہے۔اس تقرری کا رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نمبر ٹی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زیڈ 2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور فوری کارروائی کرتے...
کراچی: سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو ملک بھر سے لوگ ملازمتوں کیلیے یہاں کیوں آتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کراچی میں صفائی کے نظام پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اربوں روپے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 1122 ریسکیو سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ سندھ میں ہر شہری کے لیے صحت کی مفت سہولت موجود ہے۔ شرجیل میمن نے سوال کیا کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو پورا پاکستان یہاں روزگار کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان فوزیہ صدیقی نے شہر کی نالہ صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی وارننگ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہونا سندھ حکومت اور میئر کراچی کی مجرمانہ غفلت ہے۔ گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی نالہ سمیت پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے بدستور گندگی سے اٹے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر کراچی کو ڈبونے کے درپے ہے۔ سندھ حکومت اور میئرشپ دونوں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نیاولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ شجرکاری کی۔اس موقع پر میئر کراچی نے اولڈ کوئنز ایریا میں اسپورٹس ایریا کا بھی افتتاح کیا۔میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص زندگی کی بازی ہار گیا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا بجٹ اجلاس بروز منگل، 24 جون 2025، سہ پہر تین بجے،کونسل ہال، صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوگا، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کا میزانیہ برائے مالی سال 2025-26 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اجلاس کے دوران بجٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت حسین آبادیوسی 7، فیڈرل بی ایریا بلاک 3 میں’’ خاتون ِ جنت پارک‘‘ کا افتتاح کردیا، پارک کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا ، خاتون جنت پارک میں گھاس، پودے اور اس کی دیواریں ازسر نو بنائی گئیں ہیں ۔ اس موقع پر خاتون جنت پارک کی جماعت اسلامی کی کوششوں سے تعمیر ِ نو سے قبل اسکرین پر دکھایا گیا جبکہ اب پارک منفرد منظر پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں...
کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی میں گھر کے اندر خود سوزی کے واقعے میں میاں، بیوی اور ماموں جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 25 سالہ ریحان نے گھریلو جھگڑے کے دوران خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی جس کی آگ بجھانے کے دوران اس کی اہلیہ 22 سالہ عائشہ اور خاتون کے ماموں 40 سالہ طارق بھی جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے ریحان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ریحان اپنی ناراض...
شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورتدفین کےعمل کو ناکام بتاتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرآرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہراور دیگرملزمان فرارہیں جن...
شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
کراچی: افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اس کی خاموشی سے تدفین کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تدفین کے عمل کو رکوادیا۔ ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد یاسین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گرمی کے ستائے اہل شہر قائد کیلیے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے، جو 26 جون سے جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا آغاز جمعے سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ این ایل ایف کراچی کے دفترتشریف لائے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے مشترکہ طورپر بجٹ2025 کے سلسلے میں ایک ویڈویوبیان جاری کیا گیا۔ NLF سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ نے کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن اپنے قیام کے روزہی سے محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپورطریقے سے جدوجہد کررہی ہے اورمحنت کشوںکی مشکلات اوراُن کے مسائل پرہرفورم پرآوازاٹھائی جاتی ہے ۔گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ2025 پیش کیاگیا۔اس بجٹ کو نیشنل لیبر فیڈریشن نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اتوار کو اولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ شجرکاری کی۔اس موقع پر میئر کراچی نے اولڈ کوئنز ایریا میں اسپورٹس ایریا کا بھی افتتاح کیا۔میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عذرہ پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفامنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں امبولینس سروس موجود ہے۔ ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے۔ سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔کراچی میں ڈسپینسریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہر قائد میں چودہ ڈسپینسریز فنکشنل کی ہیں۔ ہمارے پاس کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں۔ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن و وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا) کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ان کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سلطان احمد کو گزشتہ برس ترقی دی گئی تھی تاہم اب انہیں کندھکوٹ تبادلے کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گریڈ 19 کی تین خالی آسامیاں موجود ہیں جن میں سے کسی ایک پر تعیناتی ممکن ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈیڑھ سال باقی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کا مالی سال 2025-2026 کا بجٹ تیار کرلیا، جو 23 یا 24 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کے ایم سی بجٹ میں 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا جبکہ کل آمدنی کا تخمینہ 55 ارب 28 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ 55 ارب جبکہ 13 کروڑ روپے آمدنی کے قریب تر رکھے گئے اسکے علاوہ ترقیاتی کاموں کیلئے 20 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔بجٹ میں طبی و صحت کی سہولیات کیلئے 7 ارب 29 کروڑ روپے اور تنخواہوں و انتظامی اخراجات کیلیے 31 ارب 59 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔جبکہ ورلڈ بینک فنڈڈ CLICK منصوبے کیلئے...
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ کراچی کا ہے، کراچی ملک کی 55 فیصد برآمدات کا مرکز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو خط لکھ دیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر جام کمال ای ڈی ایف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، وفاق کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، کراچی کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز سے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں ملی۔ میئر کراچی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں کراچی کیلئے خصوصی رقم مختص کی جائے، کراچی کی ترقی سے...
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال—فائل فوٹوز کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو خط لکھ دیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر جام کمال ای ڈی ایف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔خط میں کراچی کے میئر کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، کراچی کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز سے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں ملی۔ مرتضیٰ وہاب نے کراچی کی بدترین شہروں کی فہرست میں شمولیت مسترد کر دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کراچی کو رہنے کے لیے بدترین شہروں کی...
گلبرگ، نیو کراچی، لانڈھی، اورنگی اور بلدیہ میں میدانوں کی تعمیر کیلیے صرف 30 لاکھ لیاری کرکٹ گرانڈ میں پویلین اور شائقین کی سیٹوں کی تعمیر کے لئے 33 کروڑ مختص محکمہ کھیل سندھ نے کراچی کو کھیلوں کے میدان فراہم کرنے میں نظر انداز کر دیا، گراؤنڈز کے لئے بہت کم بجٹ مختص۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے اہم اور بڑے علاقوں گلبرگ، نیو کراچی، لانڈھی، اورنگی اور بلدیہ میں کرکٹ کے میدان کی تعمیر کے لئے صرف 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، نیپا میں کھلاڑیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہونگے، ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے 4 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،...
کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے مسافروں کو...
کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ''بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس'' کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی بجٹ برائے 2025-26پر اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا بجٹ نہ صرف عوام دشمن بلکہ کراچی دشمن بجٹ بھی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ واپڈا کے مطابق کے فور منصوبے کے لیے 40ارب روپے کی ضرورت تھی لیکن وفاقی حکومت نے کے فورمنصوبے کے لیے صرف 3.2ارب روپے مختص کیے جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بھی کے فور منصوبہ کے لیے عملاًکچھ نہیں رکھاجس کا واضح مطلب ہے کہ کے فور منصوبہ تقریباً بندہونے کے قریب ہے ۔کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام جو سالانہ 3ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیںلیکن کراچی کی 60فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کو سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ مشرق شاپنگ سینٹر کے باہر شہر کی مختلف کو آپریٹو سوسائٹیز پر حکومتی سرپرستی میں قبضوں کے حوالے سے بڑی تعداد میں متاثرین سوسائٹیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی سرپرستی میں سوسائٹیز پر قبضے کیے جا رہے ہیں، جعلی الیکشن کراکے اور من پسند ایڈمنسٹریٹر لگا کر سوسائٹیز کے معاملات میں مداخلت اور زمینوں کو ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہزاروں متاثرین کی عمر بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ کراچی کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف نیب اور مقتدر قوتوں کی خاموشی...
جعفریہ آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر مظاہرے کے دوران اسرائیلی پرچم کونذرآتش کیاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی بجٹ 2025-26 پر اپنی تقریر میں بجٹ کو “عوام دشمن اور کراچی دشمن” قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کو نظرانداز کیا، جو سالانہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں مگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔محمد فاروق نے کہا کہ K-IV منصوبہ جو کراچی کی پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اسے وفاق کی جانب سے صرف 3.2 ارب روپے دیے گئے جبکہ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سندھ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی میں شہر کی متعدد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز پر منظم طریقے سے قبضے کیے جا رہے ہیں، جعلی انتخابات، من پسند ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور دستاویزی جعلسازی کے ذریعے ہزاروں افراد کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگا دی گئی ہے۔مشرق شاپنگ سینٹر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضے، جعلی فائلوں کا کاروبار اور غیرقانونی انتظامی مداخلت ناقابل برداشت ہے، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا کام مسائل کا حل تھا، مگر رجسٹرار آفس خود سوسائٹیز کے مسائل اور بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے پیپلز پارٹی کی...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں والد نے بچے کو مبینہ طور پر چولہے پر پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے میں شوہر نے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے پر پھینکا، آگ کے باعث بچہ جھلس گیا، جسے این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، خاتون شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھیں۔
— فائل فوٹو کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 52 گھنٹوں کے بعد مکمل بجلی بحال کی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے گزشتہ رات 3 بجے اپنا کام مکمل کیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 175 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کے تاجروں کی قائم کردہ فضائی سروس ’ایئر کراچی‘کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایئر لائن کے اعلان کے 5 ماہ بعد اس کو لائسنس مل چکا ہے اور توقع ہے کہ اس کی پروازیں 2 ماہ کے اندر اڑان بھرنا شروع کردیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر کراچی: پاکستان میں نئی فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ ایئر کراچی کے حوالے سے کئی سوال ہیں جو مسافروں کے ذہنوں میں ابھر رہے ہیں جیسے کہ اس کے جہازوں کی تعداد کیا ہوگی، بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی اور اہل کراچی کے لیے اس میں کوئی اضافی فائدہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔ ایئر کراچی کے چیئرمین کیا کہتے ہیں؟ گوہر گروپ آف کمپنیز اور ایئر کراچی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کو ملینیم مال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اور آگ کا شکار ہونے والی دکانوں اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی ، تاجروں نے شکریہ ادا کیااور کہا کہ منعم ظفر خان پہلے رہنما ہیںجو متاثرین سے ملاقات کے لیے پہنچے ، کسی اور پارٹی کا رہنما اور کوئی حکومتی نمائندہ ابھی تک نہیں آیا ،منعم ظفر خان نے تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور متاثرہ دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت و کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو زر ِ تلافی اور معاوضہ ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء (دوسرے مرحلہ)کے دسویں روزصبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے پرچے لیے گئے۔چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو نے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے کنٹرول روم کمیٹی،سپر ویجی لینس ٹیموں، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹر کنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹربورڈ کی جانب سے قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعہ امتحانی عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو فوری طورپر روکا جاسکے۔
کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی محتسب کی ہدایت پر سینئر ایڈوائزر (انچارج) ریجنل آفس کراچی سید انوار حیدر، ایڈوائزر سید ذاکر حسین ، گریوینسز کمشنر مولا بخش شیخ نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں کھلی عوامی کچہری (کھلی عوامی میٹنگ) کا انعقاد کیا۔ عوامی اجتماع میں وفاقی محتسب کے افسران، ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس جی سی، نادرا، لینڈ ڈیپارٹمنٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کے الیکٹرک، لوکل گورنمنٹ اداروں اور دیگر اداروں کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی گئیں۔ شکایت کنندگان کا تعلق لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے تھا، انہوں نے...