2025-04-28@23:45:37 GMT
تلاش کی گنتی: 12066
«ایک بدنام آشرم»:
(نئی خبر)
راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ مزید :
ویب ڈیسک : علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے حادثہ کی وجہ سے مسافر بوگیاں پٹڑیس سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد ٹرین میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع کیا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )امریکی حکام نے ریاست وسکانسن کی ایک خاتون جج کو ٹرمپ انتظامیہ کے انسداد امیگریشن اقدامات کے خلاف اپنی عدالت سے ایک شخص کی گرفتاری روکنے اور اسے باہر جانے میں مددفراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت میں کہا کہ ملواکی کاﺅنٹی سرکٹ جج ہنا ڈوگن نے امیگریشن ایجنٹوں کو روکا جو 18 اپریل کو عدالتی وارنٹ کے بغیر اس شخص کو گرفتار کرنے عدالت کے باہر آئے تھے جج نے اسے جیوری کے دروازے سے باہر نکلنے کی اجازت دے کر گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے کی کوشش کی .(جاری ہے) ایجنٹوں نے ایڈورڈو فلورس روئز نامی شخص کو...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی جانب سے سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio) گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامناسب انداز میں سمندر کنارے بیٹھی اپنی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو بھڑکا دیا۔ مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا...
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں، اور اس بار وہ کھل کر سیما حیدر کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں راکھی نے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ سیما حیدر کو پاکستان واپس نہ بھیجا جائے کیونکہ اب وہ ’’بھارت کی بہو‘‘ بن چکی ہیں۔ راکھی ساونت نے اپنے بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیما حیدر کا ماضی چاہے پاکستان سے جڑا ہو، لیکن آج وہ ایک ہندوستانی مرد کے بچے کی ماں ہے، اور یہاں شادی کرچکی ہے۔ View this post on Instagram A...
دنیا میں اللہ نے کئی طرح کی حیرت انگیز خصوصیات رکھنے والے جاندار پیدا کیے ہیں۔ ایسے ہیں ایک چھوٹی مچھلی بھی ہے جس کے اوپر ہاتھی یا ٹرین بھی رکھ دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوگا۔ اس مچھلی کا نام ہے ماریاںس اسنیل فِش۔ یہ مچھلی دنیا کی " سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والی مچھلی ہے۔ یہ مچھلی ماریاںا ٹرینچ میں رہتی ہے جو زمین کا سب سے گہرا سمندری حصہ ہے، تقریباً 11,000 میٹر (36,000 فٹ) گہرائی میں۔ یہاں دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے جیسے آپ پر 1000 ہاتھی بیٹھے ہوں۔ مگر اس مچھلی کے جسم کا ڈھانچہ نرم، جیل جیسا ہوتا ہے جو دباؤ کو برابر پھیلا دیتا ہے اور اسی وجہ سے اسے کچھ بھی وزنی نہیں لگتا۔ اگر آپ ماریانا ٹرینچ کی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹک ٹاکر رجب بٹ تنازع پر ایک حیران کن حل پیش کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی کا نام شوبز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، مگر ان کی پہچان اب صرف ایک اداکار تک محدود نہیں رہی، دین کی طرف ان کے سفر نے انہیں ایک مختلف مقام عطا کیا ہے۔ حال ہی میں FHM پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے حمزہ نے مذہب، روحانیت اور موجودہ سماجی رویوں پر کھل کر بات کی، اور ساتھ ہی رجب بٹ کے متنازع کیس پر ایک نہایت اہم تجویز بھی پیش کی۔ گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے مذہبی علما اور عام عوام کے درمیان جاری برسوں پرانے تناؤ پر...
---فائل فوٹو فیصل آباد کی مسجد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 1 طالب علم جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ کراچی، سلینڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق، 3 افراد زخمیریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر سلینڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی ایک مسجد میں پیش آیا۔چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) اس دنیا میں چند ہی علاقے ایسے ہیں، جہاں کشیدگی اور تناؤ مستقل رہتا ہے۔ کشمیر کا خطہ ایسے ہی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں واقع یہ سرزمین تین ایٹمی طاقتوں بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان گھری ہوئی ہے۔ یہ خطہ طویل عرصے سے علاقائی دشمنیوں اور حل طلب سرحدی تنازعات کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اسی کشیدگی کا ایک نیا ثبوت اس ہفتے ایک ہلاکت خیز واقعہ بھی ہے۔ منگل 22 اپریل کو بھارتی زیرانتظام کشمیر میں شدت پسندوں نے پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔...
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں:...
معروف آنجہانی بالی ووڈ اداکار، مکالمہ نگار اور مصنف کادر خان کی زندگی ایک متاثر کن جدوجہد کی داستان ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن گووندا اور دیگر اسٹارز کے ساتھ کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آنجہانی اداکار قادر خان کا بچپن غربت میں گزرا، جہاں انہیں نہ صرف مالی مسائل کا سامنا تھا بلکہ سوتیلے والد کے ساتھ تعلقات بھی ناخوشگوار رہے۔ ان حالات کے باعث قادر خان اور ان کے بہن بھائیوں کو کم عمری میں ہی بے گھر ہونا پڑا، یہاں تک کہ کچھ عرصے کے لیے اس خاندان کو ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنا پڑا۔ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں قادر خان نے...
لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔ یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔ پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ...
---فائل فوٹو جامشورو میں سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ رحیم یارخان، مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئیپنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس کے باعث اپ ٹریک معطل ہو گیا۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے ایشو کی وجہ سے کشیدگی ہے، کشمیر اور غزہ کی صورتِ حال ایک جیسی ہو گئی ہے۔سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، سب اُمید کر رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ اس معاملے پر مداخلت کرے، سب ایک دوسرے کی حقیقت کو تسلیم کریں۔ یہ بھی پڑھیے ہم اپنے وطن کا دفاع...
ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش اور...
گلاس امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسیوں اور غزہ پر جاری جنگ کے باعث وہ سخت نالاں تھا اور ترکی میں قیام کے دوران اس نے روس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ روس پہنچنے کے بعد مائیکل نے فوج میں بھرتی ہوکر روسی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد روسی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق، ایک امریکی نوجوان، جس کی شناخت سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ڈیجیٹل انوویشن جولیانے گالینا کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے، 2024 میں مشرقی یوکرین میں روسی فوج کے لیے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اکیس سالہ مائیکل الیگزینڈر گلاس کی موت 4 اپریل 2024 کو مشرقی یورپ میں ہوئی، جس کا اعلان اس کے اہلخانہ نے اپنے شائع کردہ تعزیتی نوٹس...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔ یہ ملی نغمہ، جس میں وطن سے بے پناہ محبت اور دشمنوں کی بربادی کا پیغام دیا گیا ہے، ہر پاکستانی کے جوش و جذبے کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ نغمے کے دل مو لینے والے سُر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں، اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں۔ نغمے میں پاکستانی عوام کو مثلِ فولاد قرار دیتے ہوئے دشمنوں کو خبردار...
سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں سب سے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا کہ جب امیگریشن حکام فوجداری انصاف کے نظام میں مداخلت کرتے ہیں تو یہ گواہوں اور متاثرین کو آگے آنے سے روکتا ہے، ایک جج کو گرفتار کرنے سے امریکا کیسے محفوظ ہو سکتا ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے وسکونسن کی ایک جج کو گرفتار کر لیا ہے اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امیگریشن کے نفاذ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور مقامی حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع میں امیگریشن حکام سے بچنے کے لیے اپنی عدالت میں ایک شخص کی مدد کی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت...
(گزشتہ سے پیوستہ) کشمیرمیں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا جغرافیائی،سیاسی وعسکری اورانٹیلی جنس تناظرمیں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیاجائے توبھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرماضی میں مختلف داخلی فالس فلیگ آپریشنزکا الزام لگتارہاہے جوبعدازاں تحقیقات پرانڈین سازش کے بھیانک اورخوفناک چہرے سے نقاب ہٹانے میں مددگارثابت بھی ہوچکاہے۔مثلاچھٹی سنگھ پورہ جموں، پٹھانکوٹ اورممبئی حملوں کے تناظرمیں یہ بحث ہمیشہ زندہ رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کارروائیوں میں داخلی ہاتھ ملوث رہاہے،جو عالمی رائے عامہ کومتاثر کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔اسی طرح،ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی،اوربلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی بھارتی سرپرستی کے بھی مصدقہ شواہد موجود ہیں،جنہیں پاکستان متعددبین الاقوامی فورمزپرپیش کرچکاہے۔ خطے کی موجودہ عالمی صورتِ حال محض دوقوموں کی کشمکش...
جرمنی کی تیار کردہ شہرہ آفاق کار مرسڈیز بینز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ’سٹیٹس سمبل‘ سمجھا جاتا ہے۔ اس کار کے موجد برتھا بینز اور ان کے شوہر کارل بینز ہیں۔ مرسیڈیز بینز نام کی کار اس لیئے بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ یہ کار پٹرول سے چلنے والی پہلی گاڑی تھی۔ اس کار کی ایجاد اور افادیت کا شروع میں کسی کو احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس ایجاد پر کوئی خاص توجہ دی تھی، بلکہ لوگوں کی اکثریت نے کارل اور اس کی بیوی برتھا کا یہ کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا کہ’’تین پہیوں والی گاڑی‘‘ ایک احمقانہ خیال ہے۔ اس...
جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی نازک اور پیچیدہ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں ہونے والے متعدد معاہدے دو طرفہ اعتماد اور تنازعات کے حل کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم معاہدوں میں “سندھ طاس معاہدہ” (Indus Waters Treaty – 1960) اور “شملہ معاہدہ” (Simla Agreement – 1972) شامل ہیں۔ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا تو پاکستان نے نہلے پر دہلا مارتے ہوئے شملہ معاہدہ معطل کر دیا، یوں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی...
ایک سو نوے پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔17 جنوری فیصلے کو سنائے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک جو گزشتہ دنوں جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار ہوئی تھیں، نے اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں۔ اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔ سجل نے اپنے انٹرویو میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال نہیں کیا۔ دلچسپ...
لاہور:امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا...
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اپنے انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے رکھ دیا۔ انٹرویو کے دوران احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، بھارت کا الزام ہے کہ دونوں ایک ایسے گروہ میں شامل ہیں، جس نے دہائیوں میں متعدد مہلک ترین حملے کیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی پولیس حملہ آوروں پر ’پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں‘ سے منسلک ہونے کا الزام عائد کرتی ہے، لیکن ان دونوں گھروں کو مسمار کرنا اس دعوے کے برعکس لگتا ہے۔ بھارتی حکام نے مطلوب پوسٹر جاری کیے، جن میں 3 افراد کے خاکے ہیں، جن کی شناخت بھارتی شہری عادل حسین ٹھوکر ، علی بھائی اور ہاشم موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) میانمار میں زلزلہ آنے سے ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جنہیں ابتدائی مون سون کے طوفانوں اور مچھروں سے زندگی و صحت کے خطرات لاحق ہیں۔ملک کے وسطی علاقے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے دیگر امدادی ادارے لوگوں کو مدد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات سے نمٹںے کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ Tweet URL ملک میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر تھوشارا فرنانڈو نے کہا ہے کہ بارش میں متاثرین کے لیے سونا ممکن نہیں ہوتا اور جب بارش تھم جاتی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں، ایک طرف تو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے خلاف ملک کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں جس پر بھارتی فورسز نے کریک ڈائون بھی شروع کردیا تو دوسری طرف تابڑ توڑ بیانات و دعووں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اب اس صورتحال میں سینیئر صحافی سلیم صافی نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ روزنامہ جنگ میں چھپنے والے اپنے کالم میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’’ بھارت میں ابھی چند روز قبل وقف املاک کے حوالے سے ایک بل منظور کیا گیا جسے مسلمان اپنی املاک کو ہڑپ کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں ۔ دریائے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کی خواہشات تیز رفتار پر پوری ہورہی ہیں، لہٰذا اپنی آنکھیں بند کریں، کامیابی کی میٹھی خوشبو میں سانس لیں اور شاید یہ بھی یاد کرنے کےلیے اپنے آپ کو چٹکی لگائیں کہ یہ دراصل ہورہا ہے! جو کچھ ایک بیج کے طور پر شروع ہوا وہ اب ایک چھوٹے سے درخت میں کھل رہا ہے، شاید کچھ کےلیے پیسہ کمانے والا، اور دوسروں کےلیے بہت زیادہ محسوس کرنے والا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا! جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو ان تمام دروازوں سے گزرنا چاہیے جو آپ کےلیے کھل رہے ہیں، طویل مدتی میں چیزوں کے بارے میں سوچیں، لیکن آج، کل اور...
جوہری ممالک کے درمیان تنازعات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے جوہری صلاحیتوں کے حامل ممالک کے درمیان محدود جنگ کے عالمی خوراک کی فراہمی کے لیے تباہ کن نتائج مرتب ہو سکتے ہیں اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھٰیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ رٹجرز یونیورسٹی (امریکا) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی بین الاقوامی تحقیق کے مطابق جوہری تنازع جس میں دنیا کے 3 فیصد سے بھی کم ذخیرے شامل ہیں، 2 سالوں میں دنیا کی ایک تہائی آبادی کو ہلاک کر سکتے ہیں۔ نیچر فوڈ میگزین میں شائع ہونے والی...
سٹی42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کی نارووال میں میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پی ٹی آئی ڈیڑھ اینٹ کی ایک علیحدہ مسجد بنا رہی ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی سلامتی حوالے سے پوری قوم کو ایک ہونا چاہیے، نارووال: سوشل میڈیا دیکھیں تو پاکستان، اور فوج کے خلاف جہاں بھارت سف پارا ہیں وہاں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی سف پارا ہے۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے نارووال: پاکستان کا مفاد پاکستان ہماری ذاتی مفاد سے بڑی حقیقت ہے نارووال: ذاتی مفادات کو کبھی بھی پاکستان پر ترجیح نہیں دے سکتے نارووال: بھارت اپنی ناکامی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
آذربائیجان تیزی سے بین الاقوامی پیشہ ور افراد کے لیے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ آذربائیجان نے حالیہ عرصے میں اپنے ورک پرمٹ کے قوانین کو آسان بنایا ہے تاکہ ہنرمند کارکن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آذربائیجان نے غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے پابندیوں کو کم کرنے کے لیے اصلاحات اور تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں، جس کے تحت بعض افراد کو بغیر باضابطہ ورک پرمٹ کے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ گزشتہ پالیسیوں سے ایک بڑا انحراف ہے، جن کے تحت تقریباً تمام غیر ملکی کارکنوں کو پرمٹ کے لیے درخواست دینا ضروری تھا، سوائے ان کے جو قومی اہمیت کے منصوبوں میں شامل تھے یا جنہیں منظور شدہ...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔ ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ...
سی بی ڈی پنجاب والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر سولر پینلز سے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا جب کہ روڈ کے اطراف پارک اور سائیکلنگ ٹریک بھی بنائے گئے ہیں۔ سی بی ڈی پنجاب نے ایک اور احسن اقدام کیا ہے۔ سی بی ڈی روٹ 47 پر تعمیر شدہ سی بی ڈی والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی پیدل گزرگاہ کے اوپر سولر پینلز نصب کر کے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا۔ سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 پر والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی دونوں اطراف پر سی این سی پینلز کے لوئرز لگا کر ایک خوبصورت پیدل گزرگاہ بنائی ہے جس کے اوپر سولر پینلز نصب کر کے ایک...
اسلام آباد(آئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور عوام سے اپیل کی کہ پاکستانی قوم سوشل میڈیا اور ایکس پر آئے اور بیانیہ بنائے۔ اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وی پی این اور ایکس پر پابندی فوری طور پر ختم کرے۔انھوں نے کہا کہ پورا بھارت سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف مہم چلارہاہے، اس وقت سوشل میڈیا پر بیانیے کی جنگ چل رہی ہے، پوراہندوستان کشمیرکی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے مہم چلارہاہے۔ مشعال ملک نے خبردار کیا اس وقت ہم جنگ کے بہت قریب ہیں، ایسے وقت میں پاکستانی قوم کو کشمیری عوام کے ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی،قابل تجدید توانائی،پانی کی قلت جیسے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی سفارتی و پارلیمانی کامیابی پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹرز، اسپیکرز صوبائی اسمبلیاں اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عظیم سفارتی اور پارلیمانی سنگِ میل کی خوشی منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف میرے لیے ذاتی طور پر باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پوری قوم اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے بھی باعثِ افتخار...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہروں کی تعمیر سے متعلق حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے فیصلے قومی وحدت، آئینی تقاضوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال ہیں۔ پوری قوم ان فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کو لازم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری نہیں ملتی، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی اصولوں...
پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو اسلام آباد میں میں جاری جو 27 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی، ہارون اختر خان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ہارون اختر خان نے ایکسپو کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ ہارون اختر خان نے کہا، "پاکستان کا فرنیچر سیکٹر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اس صنعت کی ترقی نہ صرف معیشت کو فروغ دے گی بلکہ مقامی تیار کنندگان کو عالمی معیار تک پہنچنے کی ترغیب دے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مقامی مینوفیکچررز کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے تاکہ وہ عالمی...
رپورٹ کے مطابق دھماکہ گاڑی کے گیس سلنڈر کے قریب لگائے گئے ایک آلے سے کیا گیا تھا جسے دور سے ڈیٹونیٹ کیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ دھماکے میں 300 گرام سے زائد ٹی این ٹی جتنی طاقت استعمال کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں روسی فوج کے جنرل یاروسلاو موسکالک کار بم دھماکے ہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت میں جمعے کے روز روسی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل یاروسلاو موسکالک کی کار میں دھماکے سے موت ہو گئی۔ 59 سالہ جنرل موسکالک بالاشیکھا، ماسکو میں نیسٹیروف بولے ورد پر واقع اپنی گاڑی میں سوار تھے تو ان کی کار میں دھماکہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گاڑی کے گیس سلنڈر کے قریب لگائے...
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے فوارہ چوک، عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک معروف شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ اسنارکل کے ذریعے شاپنگ سینٹر کی چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ شہر کی واٹر کارپوریشن نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں سے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بلاتعطل...
اب تو خیر ہم صرف اس ’’ سفر‘‘ کے ہوکر رہ گئے ہیں جو بقول رحمان بابا ، کہیں آئے جائے بغیر بیٹھے بیٹھے خود بخود طے ہورہا ہے ۔ لیکن ایک زمانہ تھا جب آتش جوان تھا خلیل خان غلیل لے کر فاختہ اڑایا کرتا تھا اورحفیظ جالندھری ملکہ پکھراج کی آوازمیں گاتا تھا کہ ابھی تو میں ’’جوان‘‘ ہوں، ابھی تو میں ’’جوان ‘‘ ہوں۔ چنانچہ ہم بھی کبھی یہاں کبھی وہاں سفر میں مصروف رہتے تھے، مشاعروں کے لیے بیاہ شادیوں کے لیے تقریبات کے لیے اور بہت ساری فضولیات کے لیے خرافات اور واہیات کیلیے ۔ ان ہی دنوں ہمیں ایک دعوت ملی کسی عرب ملک میں پشتو مشاعرے کی ۔ ان دنوں یہ ہوا بہت...
ملتان میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ظلم اور بربریت واضح ہونے کے بعد دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا۔ پنجاب کے ضلع ملتان میں اپنے ایک بیان میں اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے...
وہ ہچکیوں سے رو رہی تھی، کچھ مبہم سی باتیں بھی کر رہی تھی۔ میں اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی تھی مگر اس صورت حال کا کوئی ممکنہ حل میرے دماغ میں بھی نہیں آرہا تھا۔ ’’ آپ رونا بند کر کے میرے ساتھ ذرا کھل کر بات کریں تو میں جان سکوں کہ آپ کا مسئلہ ہے کیا؟‘‘ میںنے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور اسے دلاسہ دیا۔ ’’ کیا بتاؤں، میرے پاس سوائے خالی ذہن کے کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘’’ مگر کچھ تو ہے جس نے آپ کو رلا دیا ہے؟‘‘ میںنے کہہ کر اس کی طرف کاغذی رومال بڑھایا، اس نے شکریہ کے ساتھ اسے تھاما اور اپنی آنکھیں رگڑ کر صاف کیں ۔...
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی تجارت، واہگہ بارڈر اور فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ پانی روکنے کو اعلان جنگ تصورکیا جائے گا۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے دی گئی درپردہ دھمکیوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں سرحد پار قتل اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ بلاشبہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے بہت سوچا سمجھا رد عمل دیا ہے۔ بھارت اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ ملک کے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا اور ضلع بنوں کے حکام نے تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ضلع بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مذکورہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔ اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے، صوبے میں اس سال کا پہلا پولیو کیس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، دوسرا کیس تور غر سے رپورٹ ہوا تھا۔ پاکستان بھر میں رواں برس رپورٹ ہونے والے...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ایران، امریکی ڈرونز کو نشانہ بنانے کیلئے حوثیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله"، امریکہ کے ایسے جدید و قیمتی ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوئی جو USA کا بے مثال اور اہم ہتھیار شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے انصار الله کی جانب سے ان ڈرونز کو گرانے کے لئے یمنی ساختہ ڈیفنس سسٹم کے دعوے کو مسترد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے امریکہ کے ان مہنگے اور جدید ڈرونز کو ایرانی میزائل ڈیفنس سسٹم...
بھارت کے لڑاکا طیارے نے مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں ایک شہری علاقے پر بم گرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار بھارتی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب ایک ٹیچر منوج ساگر کے گھر کی چھت پر ایک نامعلوم بھاری چیز گری۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد سے دونوں جانب بھارتی فضائیہ بھی ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی چیز گرنے کا شبہ ہے جس نے جمعہ کو مدھیہ پردیش کے پچھور قصبے میں ایک مکان کو شدید...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی واقعے کے بعد بھارت کی یکطرفہ دھمکیوں اور اعلانات کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں دلچسپ میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا تو پاکستان نے بھی جوابی اقدامات اٹھائے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آگیا ہے، بھارت کی جنگی دھمکی پر محمد ذیشان نامی انٹرنیٹ صارف نے دلچسپ انداز اپنا اور لکھا کہ ’اتنی گرمی میں لوگ ولیمہ نہیں رکھتے اور بھارت نے جنگ رکھ لی ہے‘۔ایک انٹرنیٹ صارف جابر انجم نے بھارت کے حملے کی دھمکی پر مزاحیہ انداز میں لکھا...
بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچابھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریبا 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریبا 8 سے 10 فٹ...
دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داریاں ہیں، اسی سلسلے میں راجھستان سے تعلق رکھنے والا ایک دولہا بارات لیکر اپنی پاکستانی دلہن لینے واہگہ بارڈر پہنچا تو سرحدی حکام نے اسے آگے بڑھنے سے روک دیا اور وہ بے مراد واپس چلا گیا۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد جس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید کشیدہ کر گیا ہے، ایک طویل عرصے سے منتظر سرحد پار شادی منسوخ ہو گئی، جس نے راجستھان کے ضلع باڑمیر سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یہ شادی 30 اپریل کو ہونا طے تھی لیکن جمعرات کو جب برات واہگہ...
کانگریس لیڈر نے پہلگام حملے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں کشمیری طلباء پر حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ میرے کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو سرینگر میں وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ راہل گاندھی نے پہلگام حملے کے پیش نظر آج کشمیر کا دورہ کیا اور پہلگام حملے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔ راہل گاندھی آج دوپہر ایک بجے سرینگر ایئرپورٹ پہنچے اور فوری طور پر آرمی اسپتال، بی بی کینٹ پہنچے جہاں انہوں...
پوپ فرانسس کی ایسٹر کے روز وفات کے بعد دنیا بھر سے تعزیت کرنے والے ویٹی کن پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کی تدفین ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں کی جائے گی۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا جس کے لیے موجودہ کارڈینلز میں ایک خاتون بھی ممکنہ امیدوار ہوسکتی ہیں۔ جس کے بعد سے یہ سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ایک عورت پوپ بن سکتی ہے کیوں کہ کیتھولک چرچ کے قوانین کے مطابق پوپ بننے کی شرائط میں امیدوار کا مرد ہونا بھی شامل ہیں۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے کے لیے بپتسمہ یافتہ کیتھولک اور پادری کے طور پر مقرر ہونا بھی ضروری ہے اور یہ دونوں عہدے صرف مردوں کے لیے...
بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بعد پاکستان کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کے لیے تین منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ بھارتی جل شکتی (آبی وسائل) کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین علیحدہ منصوبے ہیں تاکہ پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ پہنچے۔ جمعہ کے روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈس واٹرز معاہدے کی مستقبل کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی تجاویز پر بات چیت کی گئی جن میں...
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بچے کی آمد سے قبل 1 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدلی۔جوڑا صرف گاڑی اپ گریڈ کرنے تک محدو د نہیں بلکہ وہ پچھلے ایک ماہ سے ممبئی میں گھر کی تلاش میں مصروف ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اہلیہ کی گاڑی گھیرنے پر صحافیوں پر غصہ ہوگئےبالی ووڈ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا نے حاملہ اہلیہ کیارا ایڈوانی کی گاڑی گھیر لینے پر صحافیوں پر غصہ ہوگئے۔ بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی گھر پر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے مطابق سدھارتھ نے کیارا کو ٹویوٹا گاڑی تحفے میں دی ہے۔اس لگژری کار کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے، تاہم جوڑے نے تاحال اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 اپریل 2025ء) مہرنگ بلوچ کی بھوک ہڑتال سے متعلق اطلاع ان کی چھوٹی بہن نادیہ بلوچ نے جمعے کے روز دی۔ 32 سالہ مہرنگ بلوچ پاکستانی صوبے بلوچستان میں بہت سرگرم ہیں، جہاں پاکستانی سکیورٹی فورسز بڑھتی ہوئی مسلح علیحدگی پسندی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس تشدد کا جواب ایک سخت کریک ڈاؤن کی صورت میں دیا جا رہا ہے، جس سے بے گناہ لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ مہرنگ بلوچ کی چھوٹی بہن نادیہ بلوچ نے جمعے کے روز بتایا کہ مہرنگ کی بھوک ہڑتال کا مقصد ''پولیس کے ناروا سلوک اور عدالتی نظام کی ناکامی کو بے نقاب کرنا ہے،...
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، ایک طیارے سے غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گرنے سے شیو پوری کے قریب املاک کو شدید نقصان پہنچ گیا۔ آج پیش آنے والے واقعہ کو بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس شرمناک واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تربیتی پرواز یا معمول کے آپریشن کے دوران یہ سازوسامان شیو پوری کے مضافاتی علاقے میں گرا جس سے زرعی زمینیں اور کئی عمارتوں کے ڈھانچے متاثر ہوئے۔ اگرچہ فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی رہائشیوں نے...
دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام میں ایک نہایت ہی دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جس نے ہمارے دل زخمی کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک ماہ کی مسلسل نظر بندی کے بعد پہلی بار مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بار بار جمعة المبارک کے دن جامع مسجد میں اپنی منصبی ذمہ داریاں نبھانے اور نماز ادا کرنے سے روکنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ عمل میرے لئے اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی نہایت تکلیفدہ ہے جو یہاں آ کر...
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے تفتیش کے...
امر یکہ میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ واشنگٹن : امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی...
بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، انسان بردار خلائی جہاز کی چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیاب ڈاکنگ کے بعد شینزو-20 کا عملہ خلائی جہاز کے ریٹرن ماڈیول سے آربٹل ماڈیول میں داخل ہوا۔ بیجنگ کے وقت کے مطابق جمعہ کی رات ایک بج کر 17 منٹ پر مشن پر موجود شینزو-19 کے خلاباز عملے نے چین کے خلائی اسٹیشن میں شینزو-20 کے عملے کا خیر مقدم کیا، جو چین کی خلائی تاریخ کی چھٹی ملاقات ہے۔ شینزو 19 اور 20 کے یہ چھ خلاباز خلائی اسٹیشن کے اندر مدار میں چکر لگاتے ہوئے مختلف طے شدہ امور کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 5 دن تک ایک ساتھ کام کریں گے۔ Post Views: 1
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے پہلو پر بات کی جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ انہیں کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے تو کومل عزیز نے بلا جھجک اعتراف کیا کہ شادی ان کےلیے خوف کی علامت بن چکی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں، دھرنے میں کھڑی ہوسکتی ہیں، کاروبار چلا سکتی ہیں اور تنازعات کا سامنا کر سکتی ہیں، مگر شادی کا تصور انہیں ہراساں کر دیتا ہے۔ کومل کے مطابق، انہوں نے بچپن سے جو شادیاں...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کوہلی سے سوال کیا کہ کیا کسی طریقے سے آپ کو ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟ یہ پیغام چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 387 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی بڑی انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ کولیبریشنز کے حوالے سے مشہور ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 271 ملین فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ صورت حال کے برعکس 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار میں بتایا...
جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔ بھارت کے برسامنڈا اسٹیڈیم رانچی میں 3 سے 5 مئی تک شیڈول ایونٹ کے التوا کی وجہ پاکستانی دستے کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر بنی۔ پاکستان کی جانب سے اولمپک جیولن چیمپئن ارشد ندیم سمیت 43 ایتھلیٹس کی فہرست ارسال کی گئی تھی۔ چیمپئن شپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو شرکت کرنا تھی، بھوٹان کی ٹیم پہلے ہی رانچی پہنچ کر ٹریننگ کر رہی تھی۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران اس کشیدہ صورتحال میں اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان افہام تفہیم کی فضاء ایجاد کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر اعلان کیا کہ پاکستان اور انڈیا، ایران کے ہمسایہ و بھائی ہیں۔ دونوں ممالک صدیوں پرانے ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ ہم ان دونوں ممالک کو دوسرے پڑوسیوں کی طرح اپنی پہلی ترجیح سمجھتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اس کشیدہ صورت حال میں اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد...
اپنے ایک بیان میں نبیہ بیری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا لیکن بلاشبہ صیہونی دشمن نے اپنی ایک بھی بات کو پورا نہیں کیا۔ جس کی مکمل ذمے داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ جب تک دشمن اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا ہم اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہتھیار وہ گیم چینجر ہیں جن کی تقدیر کا فیصلہ بات چیت اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے لبنانی صدر "جوزف عون" اور مقاومتی تحریک "حزب الله" کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا۔ نبیہ بیری نے...
آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے والی پشاور کی علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔ پشاور ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی ماہ نور علی، مہوش علی اور سحرش علی نے آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی مقابلے میں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دو طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپن ایک مشکل اور سخت مقابلہ تھا، لیکن انہوں نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ اس میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں...
بدھ 23 اپریل کو وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولائن لیوِٹ نے جب مختلف اُمور پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے تو بریفنگ کے بالکل آخری منٹ 43 سیکنڈ میں انہوں نےکہا کہ بھارت میں دہشتگرد حملے سے متعلق ایک خبر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی، پہلے مجھے وہ خبر تلاش کرنے دیں۔ پھر کاغذات کے پلندے سے انہوں نے وہ خبر نکال کر پڑھی کہ ’امریکی صدر کو اِس خبر سے متعلق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے بریف نے کیا ہے اور مزید حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ٹرمپ پریس سیکریٹری کیرولائن لیوِٹ انہوں نے کہا...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بحران در بحران کا شکار ہے۔ بلوچستان کے حالات پر پورے ملک کو تشویش ہے۔ بلوچستان میں جماعت اسلامی کے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے موضوع پر جلد اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس منعقد کریں گے۔ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہے۔ بے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ انڈسٹری میں جہاں بہت سے اداکار مڈل کلاس گھرانوں سے آکر نام کماچکے وہیں ایک لیجنڈ اداکار ایسا بھی تھا جو کسی دور میں مالی تنگی کے باعث مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا تھا۔ ہم بات کررہے ہیں بالی وڈ کے نامور اداکار قادر خان کی جو دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن آج بھی اپنے مداحوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔ نامور اداکار قادر خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1973 میں کیا، اس دوران انہوں نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلمیں ہمت والا، قلی نمبر 1، آنکھ اور راجہ بابو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا جب کہ اپنے کیرئیر کے دوران بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ، سلمان خان...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)امریکہ میں ایک خاتون نے کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ان کے اندر ”پوشیدہ کینسر“ کا پتا لگانے میں مدد کی جس کی علامات انہوں نے ڈاکٹر کو بتائیں لیکن انہوں اسے نظر انداز کر کے کسی اور مرض کی تشخیص کردی۔ فوکس نیوز کے مطابق 40 سالہ لورین بینن نے تیزی سے وزن کم ہونے اور معدے میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے وجہ آرتھرائٹس یا معدے کی خرابی بتائی۔ لورن، جو ایک مارکیٹنگ کمپنی کی مالک ہیں، پھر انتھائی تکلیف دہ پیٹ کے درد میں مبتلا ہو گئیں اور صرف ایک ماہ میں 14 پاؤنڈ وزن کھو بیٹھیں، جسے ڈاکٹروں نے ایسڈ ریفلکس قرار دیا۔ خاتون نے چیٹ جی...
اس سال یعنی 2025 میں عالمی سیاحت کی بحالی اور نئے مقامات کی دستیابی کے ساتھ، بیرون ملک سفر کا رجحان ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ لیکن ایک چھوٹی سی غلطی، جیسے پاسپورٹ سے متعلق معمولی کوتاہی، آپ کے مہینوں کی منصوبہ بندی کو لمحوں میں خاک میں ملا سکتی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر مسافر بنیادی چیزوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں، جس کا نتیجہ ایئرپورٹ پر پریشانی، پرواز سے محرومی یا امیگریشن پر واپسی کی صورت میں نکلتا ہے۔ آئیے ان عام غلطیوں پر نظر ڈالتے ہیں جن سے بچ کر آپ اپنا سفر باآسانی اور بغیر کسی تناؤ کے مکمل کر سکتے ہیں۔ میعاد ختم ہونے کی تاریخ چیک نہ کرنا بہت...
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پہلگام سانحے کو جواز بنا کر بھارت کا پاکستان پر الزامات اور جنگی دھمکیاں دینا نہایت غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع پر پوری قوم متحد ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک اسلام دشمن سوچ کا حامل شخص ہے، جسے دنیا گجرات کے قصائی کے نام سے جانتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی ایک طویل عرصے سے جاری ہے، جسے دنیا دیکھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومکی قبیلے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 اپریل 2025ء) پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس شہر سے تقریباﹰ 30 کلومیٹر (19 میل) دور مارگٹ چوکی نامی علاقے میں ایک سڑک کے کنارے نصب کردہ دیسی ساخت کا ایک بم پھٹنے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار پیراملٹری اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی جمعہ 25 اپریل کے روز وہاں سے گزر رہی تھی۔ ماہ رنگ بلوچ، پاکستان میں نسلی اقلیت کے لیے مزاحمت کا ایک چہرہ بلوچستان میں گزشتہ کئی مہینوں سے قوم پسند علیحدگی پسندوں کی مسلح کارروائیاں کافی زیادہ ہو چکی ہیں اور ملکی سکیورٹی دستے ان عسکریت پسندوں کے ہلاکت خیز حملوں کو روکنے اور ناکام...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔ مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔ یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری بارڈر کی بندش اور دیگر اقدامات کے جواب میں پاکستان نے انڈین پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ کا سا ماحول بنا ہوا ہے۔ Pure Pakistan ki phatii padi hai. — Akshit Singh ???????? (@IndianSinghh) April 23, 2025 جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے ان اقدامات کو سراہا وہیں انڈیا کے خلاف مختلف میمز بناتے نظر آئے۔ کئی بھارتی صارفین کا کہنا تھا...
سوزوکی نے میزان بینک کے تعاون سے اپنی گاڑی کلٹس کی 5 سالہ قسطوں پر ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔ سوزوکی کلٹس کئی سالوں سے پاکستان میں گاڑیوں کے خریداروں کیلئے سستی، قابل اعتماد اور ایندھن کی کارکردگی کی وجہ سے مقبول انتخاب رہی ہے۔یہ روزانہ آنے جانے اور خاندانی استعمال کیلئے ایک قابل اعتماد گاڑی بن گئی ہے۔ سوزوکی کلٹس کی فروخت سے متعلق اہم نکات میں سے ایک اس کی ایندھن کی کارکردگی ہے، جو اسے ایندھن کی بلند قیمتوں سے نمٹنے والے شہری باشندوں کیلئے ایک اکنامیکل انتخاب بناتی ہے۔ کار کا کمپیکٹ سائز اسے تنگ گلیوں اور مصروف ٹریفک کیلئے بھی مثالی بناتا ہے، جو پاکستان کے شہروں میں عام ہے۔کلٹس جدید خصوصیات سے لیس ہے،...
بھارت کے نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑ گیا، انتہا پسندوں نے اتھلیٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔شدید تنقید پر نیرج چوپڑا بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے کہا کہ میری دعوت صرف ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کو تھی، دعوت حملے سے پہلے دی تھی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دیانہوں نے کہا کہ میری ماں کو بھی بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال پرانی سادہ بات پر میری ماں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میرا ملک ہمیشہ میری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سادہ...
کراچی: گلشن اقبال میں تالاب سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جبکہ بھینس کالونی کے ایک گھر میں پانی کی بالٹی میں کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے آفیسر ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنے مصنوعی تالاب سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو کرنے کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں نوجوان کی لاش 19 سالہ محبوب علی ولد شبیر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید باریجو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق...
انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے ایرانی تیل کی صنعت کیخلاف پابندیوں کے 7ویں پیکج کے اعلان کیساتھ ہی تہران و ماسکو نے آج ایرانی تیل و گیس کے شعبوں کو ترقی دینے کیلئے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ان دنوں جب ایرانی تیل کی صنعت کے خلاف امریکی پابندیوں کے پیکج، یکے بعد دیگرے مسلط کئے جا رہے ہیں، ماسکو میں موجود تہران کے اعلی سطحی وفد نے واشنگٹن کو "اپنی نئی شراکتداری" پر مبنی واضح پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنے دورۂ روس پر ماسکو میں موجود ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے آج روس کے ساتھ توانائی کے مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے 16ویں ایڈیشن میں بچے نہ صرف کہانیاں پڑھ رہے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں روشنیوں میں تبدیل بھی کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں 600 سے زائد تخلیقی ورکشاپس اور سرگرمیوں میں "ڈیجیٹل کیوب" ورکشاپ نمایاں رہی، جس میں بچوں نے Minecraft گیم سے متاثر ہو کر ایل ای ڈی کیوبز تیار کیے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنٹسٹ اور پہلی بار SCRF میں شریک محمود ہاشم نے بتایا: "یہ ایک سادہ مگر شاندار تجربہ ہے، جو ریاضی، انجینئرنگ، اور فن کو ایک جگہ لاتا ہے۔ ہم بچوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کا عمل کتنا دلچسپ ہو سکتا ہے۔" بچے تیار شدہ...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے پہلے دن ایک اہم مکالمہ "مصنوعی ذہانت اور نئے مصنفین کا عروج؟" کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں عرب دنیا کے ممتاز مصنفین اور مفکرین نے شرکت کی۔ قطر یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سمیہ المیدد نے کہا کہ AI انسانی جذبات اور تجربات سے خالی ہے، اور اسے صرف ایک معاون ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ AI ایک بچے کی سالگرہ کے لیے نظم تخلیق نہ کر سکا جو دل سے نکلی ہو۔ دبئی حکومت سے وابستہ اسماء زینل نے کہا کہ وہ AI کو دماغی طوفان (brainstorming) کے لیے استعمال کرتی ہیں، مگر اصل تخلیق...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے...
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم و آئینی برابری کےخواہاں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں پرمشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ ایک عورت کے تعلیم حاصل کرنے سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے: شازیہ مریرہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے،...
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم" کے تحت لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ یہ اسکیم ملک بھر کے ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اعلان کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت وفاقی سطح پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا محرومی سے بچا جا سکے۔ لیپ ٹاپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری...
اپنے متنازع اقدامات اور دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ وطن واپسی کے ارادے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم رجب بٹ نے حالیہ دنوں یوٹیوبر نادر علی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی موجودہ صورتحال اور واپسی کے امکانات پر کھل کر بات کی۔ رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت دبئی سے قطر اور پھر لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست بھی پہنچیں گے۔ تاہم ان کی پاکستان واپسی اب بھی ایک خاص اجازت کی منتظر ہے۔ ان کے بقول، ’’انشاءاللہ آؤں گا، کیوں نہیں آؤں گا، میرا ملک ہے، میں ضرور واپس...
تھائی لینڈ کے شہر چام کے قریب تربیتی پرواز پرمامور ایک طیارہ سمندر میں گر کر غرقاب ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں تمام چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جہاز کا پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ یہ طیارہ سیکیورٹی ادارے کی ملکیت ہے اور طیارے میں پائلٹ اور 5 افسران موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ پائلٹ کرنل چتورونگ واتناپریسارن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں مقامی اسپتال نے تصدیق کی کہ وہ زندہ ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج پائلٹ کی حالت نازک ہے اور آئندہ چند گھنٹے ان کی زندگی کے لیے اہم ہیں۔ تاحال واقعے کی وجہ کا...
اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے ہیں۔ گزشتہ رات (بروز جمعرات) اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ لانچ کیا، جس کے ذریعے مزید 28، V2 اسٹار لنک منی سیٹلائٹس زمین کے مدار میں چھوڑے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فالکن 9 راکٹ لانچ تھا جو زمین کے مدار میں چھوڑا گیا، کمپنی نے 2010 میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلا میں لے جانا شروع کیا تھا۔ اسپیس ایکس کے مطابق یہ 23 واں مشن پے، جو بہاماس کے مشرق میں بحر اوقیانوس میں تعینات کیا...