2025-10-16@15:12:27 GMT
تلاش کی گنتی: 23799

«بستی میں»:

(نئی خبر)
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتلِ عام اور مسلسل ریاستی جبر کے بعد یہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنے حقِ حکمرانی سے محروم ہو چکی ہے، اب اس مظلوم قوم پر مزید تجربات کی کوئی گنجائش نہیں رہی اس حکومت کو فوراً مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر ریاستی جبر، براہِ راست فائرنگ اور بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا کسی بھی مہذب، جمہوری اور اسلامی...
    لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مریم نواز شریف کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او،...
    بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس سرحدی مقام سے دوسرے روز بھی عام آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ حکام کے مطابق افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت دی گئی ہے، البتہ دوطرفہ تجارت، امیگریشن اور پیدل آمدورفت بدستور بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باقی ماندہ افغان باشندوں کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم، چمن بارڈر پر بے پناہ رش ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باب دوستی کے راستے باضابطہ آمدورفت تاحال معطل ہے، تاہم افغان خاندانوں کے لیے واپسی کا عمل صبح سے دوبارہ شروع کر دیا...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا  کیلئے  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے  تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا ممکن ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ...
    ----فائل فوٹو  کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
    منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے...
    ---فائل فوٹو  بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اِن کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والے سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔راولپنڈی کی خصوصی عدالت، اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اہم سماعت مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہے اور کیس آج حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا۔گزشتہ سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈتوشہ خانہ...
    معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...
    المنار ٹی وی سے اپنی ایک گفتگو میں اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ جنگبندی کا یہ معاہدہ، پہلے مرحلے میں خدا کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے، اس کے بعد ایران سے لے کر یمن اور لبنان سے عراق تک کے استقامتی محاذ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" كے سینئر رہنماء "اسامہ حمدان" نے کہا کہ آزادی کے حصول تک استقامتی محاذ اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور آزادی کے بعد اپنی حفاظت کے لئے انہی ہتھیاروں سے لیس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ سرے سے ہتھیاروں کی حوالگی کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں کر رہا اور نہ ہی یہ معاملہ زیر بحث ہے۔ اسامہ حمدان...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
    لاہور: پنجاب ماحولیاتی تحفظ ادارے (ای پی اے) نے تاریخ میں پہلی بار موٹروے کے اطراف اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی مطابقت (کمپلائنس) رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جس کے تحت کالا یا سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کا مکمل ریکارڈ تیار کیا گیا۔ ای پی اے ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع جانچ کی، جن میں سے 71 بھٹے جدید ’’زگ زیگ‘‘ ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں اور سفید دھواں خارج کرتے ہوئے ماحولیاتی اصولوں کے مطابق فعال پائے گئے، جبکہ 37 بھٹے غیر فعال تھے جن سے کسی قسم کا اخراج نہیں ہو رہا تھا۔ ہر بھٹے کی جی...
    راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا، راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا۔ روزانہ مستند اور...
    مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر یہ صبر کمزوری نہیں، بلکہ ذمہ داری کا ثبوت ہے، اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوتی رہی تو پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا افغانستان سے جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے، جو ہمیشہ خطے میں استحکام اور باہمی احترام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ افغان جارحیت، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے جیسے اقدامات پاکستان...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی (Artificial Intelligence) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔ تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، “میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    پاکستان حال ہی میں بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے چکا ہے کہ انڈیا چاہے بھی تو یہ ہزیمت نہیں بھول سکتا۔ بھارت کو شکست دیے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں نے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ ان کو بھی عبرت ناک شکست ہوئی۔ وہ بھی بھارت کی طرح سیز فائر کی بھیک مانگتے رہے۔ مگر اس دفعہ جارح کو گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ افغان دہشتگردوں کی چیک پوسٹوں پر جب تک پاکستانی پرچم ایستادہ نہیں ہوا، ادھر کے جوانوں کی تشفی نہیں ہوئی۔ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی افواج بہت دلیری سے لڑیں۔ ہم نے ہر دو معرکوں میں دشمن کی طبیعت ٹھیک ٹھاک صاف کر...
    اسلام آباد(خبرنگار)تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان کورتولموش پاکستان پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کو خوش آمدید کہا اور معزز مہمان پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیابعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ جناب نعمان کورتولموش کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت، محبت اور دوستی کے اٹوٹ رشتے...
    کراچی: نیو کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار بس کے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل، رکشے اور چھیپا سینٹر سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چھیپا ویلفیئر کے ترجمان شاہد چھیپا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار W11 بس شفیق موڑ کے قریب اچانک بے قابو ہوگئی اور پہلے موٹر سائیکل اور رکشے کو کچلتے ہوئے چھیپا ویلفیئر کے بوتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ ابتدائی طبی امداد کے بعد اپنی مدد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ کلکٹور یٹسآف کسٹمز اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیسکٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق درآمد کنندہ نے اپنے گڈز ڈیکلریشن میں چینی ساختہ” ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین” ظاہر کی تھی، اصل ملک کے غلط اندراج کے شبہے کی اطلاع آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانے والے نصب نئے رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS 2.0) نے دی۔ایف بی آر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر کلیئرنس کلکٹوریٹ نے متعلقہ کنسائنمنٹ کو فزیکل جانچ پڑتال کے لیے نشان زد کیا، درآمدی دستاویزات میں سامان کا ماخذ چین ظاہر کیا گیا تھا جبکہ فزیکل معائنے پر یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قصور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ چونیاں میں نظام پورہ کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا سڑک پر گرگئے جنہیں پیچھے سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں امراض قلب انسانی ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ خواتین، مردوں اور خاص طور پر بچوں کے دل اور دورانِ خون کے نظام کو صحت مند کیسے رکھا جا سکتا ہے؟کاہلی، زیادہ وزن اور تمباکو نوشی سب سے اہم قابلِ کنٹرول خطرے کے عوامل ہیں۔ عمر بڑھنا بھی ایک عنصر ہے، جس پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ اس لیے باقاعدہ حفاظتی معائنہ بہت ضروری ہے تاکہ ہائی بلڈ پریشر، لیپڈ میٹابولزم کی خرابی یا ذیابیطس کا بروقت پتا لگایا اور علاج کیا جا سکے۔ ہائی بلڈ پریشر سب سے اہم خطرے کا باعث ہے لیکن اس کا علاج ممکن ہے۔ 35 سال کی عمر سے لوگ حفاظتی معائنوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بچوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نوجوان باکسر سمیر خان نے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا ہے۔سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آ غاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔پاکستانی باکسر کے ”جیٹ سیلیبریشن“انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا تھا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔ ویب ڈیسک گلزار
    چینی سفارت خانے میں رنگا رنگ ثقافتی مشاعرہ سے پاک-چین دوستی کا دلکش اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد اسلام آ باد () دنیا بھر میں وسطِ خزاں فیسٹیول کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد جاری ہے، جن کا مقصد مقامی باشندوں اور بیرونِ ملک مقیم چینی شہریوں کو چینی تہواروں سے جوڑنا اور چینی ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ اتوار کے روز اسی سلسلے میں پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں ایک شاندار ثقافتی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جو چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن...
    ترجمان دفتر خارجہ نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی جارحیت پر پاکستان کا سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ الہندوستان کی جانب سے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک۔افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر کیے گئے بلا اشتعال حملے نہ صرف خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دو برادر ممالک کے مابین امن و تعاون کی روح کے منافی بھی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ  ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت...
    بہت سے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آنتوں کی صحت نہ صرف ہاضمے بلکہ ذہنی سکون اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے، ماہرین کے مطابق جب آنتیں غیر صحت مند ہو جائیں تو بے چینی، چڑچڑاپن، ڈپریشن اور گھبراہٹ کے دورے تک لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا معدے کی سوزش صرف خوراک میں زہر کے باعث ہوتی ہے؟ ہارورڈ سے تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیتھی کے مطابق آنتیں جسم کے ذہنی، جسمانی اور مدافعتی نظام سے براہِ راست جڑی ہوتی ہیں۔ صحت مند آنتیں بہتر موڈ، مضبوط قوتِ مدافعت اور مؤثر ہاضمے کو یقینی بناتی ہیں۔ تاہم روزمرہ کی چند عادتیں خاموشی سے آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔  پروسیسڈ اور پیک شدہ...
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔...
    اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ تردھوپ اور مطلع مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر پر شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب سمندری ہوائیں متاثرہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں موسم مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے سبب زیادہ تردھوپ رہنے کی توقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ افغانستان کو بار بار سمجھایا دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کو روکیں مگرنہیں روکا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگرافغان حکومت عمل نہ کرسکی، بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کےساتھ کارروائی کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں، دہشتگردی کو دوبارہ زندہ کیاگیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کے پی...
    عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ سونا پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے جبکہ اب چاندی کی قیمتوں نے بھی تیزی سے نئی حد عبور کر لی ہے۔ ماہرین اس رجحان کو عالمی منڈی میں غیریقینی حالات روپے کی گرتی ہوئی قدر، صنعتی طلب اور مقامی سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اردونیوزکی رپور ٹ کےمطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوسرے ہفتے سے 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت چار لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی سونا مضبوط پوزیشن میں ہے جہاں فی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کیساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ تاہم یہ واضح رہے کہ قومی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں،...
    پاک افغان سرحدی کشیدگی کے دوران افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل ہوگیا۔ فوجی جوان نے کہاکہ الحمد اللہ! ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ پاکستان کا منہ توڑ جواب افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، فوجی جوان ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں… pic.twitter.com/O03foPKRC0 — PTV News...
    قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بابر اعظم آخری 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی۔ بعد ازاں مسلسل 19 اننگز میں ناکامی کے بعد بابر اعظإ نے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے دورے میں تین نصف سنچریز اسکور کی تھیں۔ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشمتل ہوم سیریز میں بابر اعظم صرف 45 رنز بناسکے تھے۔ لاہور میں آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جارہیے ٹیسٹ میچ میں وہ 23 رنز بناکر سائمن ہارمر کا شنکار بنے۔
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے افغان طالبان  اور بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں  کی بلااشتعال فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔   وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو  منہ توڑ جواب  دینے  پر فورسز  کو  خراج  تحسین  پیش  کرتا ہوں۔  قبائلی...
    لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قدرت کا حسین تحفہ  انار  نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے  جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔طبی  ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قدرت کا حسین تحفہ  انار  نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے  جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔طبی  ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا...
    عوام اور قبائلی رہنماؤں نے 2021 میں دہشت گردوں کی واپسی منصوبے کو رد کیا تھا ذمہ داری ڈالنا حقائق کے برعکس ، ہمیشہ ملک و عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے،ترجمان پی ٹی آئی نے دہشتگرد آبادکاری الزام کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عوام اور قبائلی رہنماؤں نے 2021 میں دہشتگردوں کی واپسی کے منصوبے کو رد کیا تھا اور عمران خان کے دور حکومت میں اس پر کبھی عمل نہیں ہوا۔ترجمان نے مزید کہا کہ دہشتگرد آبادکاری کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈالنا حقائق کے برعکس ہے اور جماعت ہمیشہ ملک و عوام کے مفاد میں کام کرتی رہی ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ...
    بچوں سے زیادتی کے الزام پر جیل میں قید برطانوی گلوکار ایان واٹکنز قیدیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ 48 سالہ ایان واٹکنز مغربی یارکشائر کی جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے متعدد مقدمات میں 29 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ایک قیدی پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود واٹکنز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ایان واٹکنز پر مبینہ طور پر ان...
    اوسلو: نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں،...
    شاہ سلمان قدرتی تحفظ گاہ کی ترقی کے ادارے نے پرندوں کی ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی مہم شروع کی۔ اس مہم کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں اور ان کے قدرتی پناہ گاہوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن شاہ سلمان تحفظ گاہ مملکت کی بڑی قدرتی پناہ گاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں ہر سال مختلف موسموں میں سینکڑوں اقسام کے پرندے آرام اور خوراک کے لیے آتے ہیں۔ یہاں پہاڑ، وادیاں، دلدلی زمین اور آبی علاقے موجود ہیں جو پرندوں کے لیے محفوظ اور موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔ #هيئة_البيئة | تزور أراضي سلطنة عُمان كل عام...
    جنوبی افریقی کرکٹر نونکولولیکو ملابا کو ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملابا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ یہ واقعہ نو اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ملابا نے ہرلین کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈ بائے‘ کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلایا۔ آئی سی سی نے اعلامیہ میں کہا کہ پروٹیز بولر کی یہ حرکت حریف بیٹر کو مشتعل کرسکتی تھی۔ وہ آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہیں، جس کی وجہ سے سرزنش کرنے کے ساتھ ڈسپلنری...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی سرپرستی یا مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے معاملات کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کریں گے، کسی بیرونی قوت یا بین الاقوامی فورس کو اس میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کو واپس جا رہے ہیں جبکہ امدادی ٹرک بھی متاثرہ علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق غزہ سول ڈیفنس...
    کراچی: اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا...
    جرمنی میں جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کے لیے طالبان حکومت کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جرمن وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کابل کے ساتھ مذاکرات انتہائی پیش رفت کے مرحلے” میں ہیں اور جلد باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ A German man was fined 3600€ after being attacked and stabbed with a knife by Afghan MusIim for criticising lslam. The lslamist also stabbed and killed a 29 year old German police officer in the attack few months ago in the same crime scene. pic.twitter.com/Z9TmSKDoqV — Azat (@AzatAlsalim) November 29, 2024 ڈوبرنڈٹ نے بتایا کہ حکومت...
    مصر پیر کو شرم الشیخ میں عالمی امن سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری صدارتی ترجمان نے بتایا ہے کہ مصر میں ہونے والی عالمی امن سربراہی کانفرنس میں غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ صدارتی ترجمان نے بتایا کہ اس اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہونے والے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کرینگے۔
    جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔ راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں، مری روڈ،...
    پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ National anthems ✅ Action underway in the first #PAKvSA Test ????#GreenPeYaqeen pic.twitter.com/KAZE9xlQOc — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2025 پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر آؤٹ کیا، اس وقت امام الحق 12 اور شان مسعود 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے 4 اوورز میں 28...
    اسلام آباد کے دامن میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے سائے تلے ایک ایسی عمارت ایستادہ ہے جو ایمان، فنِ تعمیر اور دوستی تینوں کی خوبصورت ترجمان ہے۔ یہ ہے فیصل مسجد، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اٹوٹ رشتے کی روشن علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کے دامن میں واقع فیصل مسجد کے بارے میں دلچسپ حقائق 1976 میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اس مسجد کے قیام کے لیے فنڈ فراہم کیے، اسی محبت اور تعاون کی یاد میں اس کا نام فیصل مسجد رکھا گیا۔ اسی سال اکتوبر 1976 میں اس مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی اور سعودی حکام نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ ترکیہ کے...
    شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کو روند دیا جن میں سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاور کے علاقے میں قائم ایدھی سینٹر کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25...
    کراچی: شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی سینٹر ٹاور کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ باسط علی کے...
    وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 27اکتوبر تک اپنے کوائف کی درستگی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا آغاز وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2026 سے کہا ہے کہ اگر عازمینِ حجاج کی حج درخواست میں کوائف کی درستگی کی ضرورت ہے (سوائے شناختی کارڈ نمبر اور حج پیکج کے ) تو27 اکتوبر تک متعلقہ بینک برانچ سے درستگی کروا لیں، آن لائن درخواست گزار یہ سہولت دوسری قسط کے دوران حاصل کرسکیں گے۔ وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ تصحیح، گروپنگ کے لیے درخواست انچارج آئی ٹی سیل، وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد کے نام تحریری درخواست...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عام شہری اب 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام بولتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عام شہری صرف 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام خود بولتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سال میں اتنے ترقیاتی کام کسی حکومت نے نہیں کیے جتنے موجودہ حکومت کر رہی ہے، لاہور روڈ کی مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ گرین...
    تیرہویں سالانہ عظیم الشان خاتونِ جنت کانفرنس 20 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، مفتی گلزار احمد نعیمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیر جماعتِ اہلِ حرم پاکستان، مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی کے زیر صدارت جماعت کے نے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتیہوئے کہا کہ تیرہویں سالانہ خاتونِ جنت کانفرنس مورخہ 20 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 10 بجے اسلام آباد میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوگی۔اس عظیم الشان اجتماع میں ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی رہنما اور ملی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ...
    نئی دہلی میں طالبان ملاقات کے دوران جھنڈے غائب، بھارت کے سفارتی آداب پر سوال اٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جمعے کے روز بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایک نمایاں پہلو یہ رہا کہ میز کے پیچھے کسی بھی ملک کا جھنڈا نہیں رکھا گیا۔سفارتی آداب کے تحت دو ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتوں میں عام طور پر دونوں ملکوں کے پرچم پس منظر میں آویزاں کیے جاتے ہیں ، جو باضابطہ ریاستی تعلقات کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔تاہم بھارت...
    لاہور میں پاکستان سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عربی میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کے مہمانوں کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب سے تعلقات صرف سیاسی و معاشی نہیں بلکہ روحالی اور ابدی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے، رمضان میں سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے...
    سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر ویرات کوہلی، روہت شرما اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ منوج تیواری نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی ہوگی؟ اس نے انگلینڈ کی سیریز کے لیے پہلے ہی سے تیاری شروع کر دی تھی لیکن ماحول نے اسے یہ احساس دلوایا کہ ٹیم میں اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس کی...
    لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو کھیلوں میں سیاست لانا خود ہی مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل میچز کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے،  شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی بورڈ کی پالیسیوں پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ احمدآباد کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایشیا میں ٹیسٹ کرکٹ مردہ ہوچکی ہے۔ No Crowd in Delhi as well. Test Cricket is dead in Asia....
    سینیٹر پرویز رشید نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے کوشش کرنے کی اپیل کر دی۔ پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی کے لیے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاسی حمایت صوبائی حکومت سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو کارروائی کے مقدس فریضے کو سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو کیا جواب دیں گے کہ ہم نے دہشت گردی کے سہولت کاروں کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد...
    بھارتی ریاست راجستھان کے شہر دوائسہ کے علاقے میں خاندانی تنازع کے دوران باپ اور بیٹے کے چہروں پر تیزاب پھینکا گیا۔ اسی دوران معاملے میں بیچ بچاؤ کرنے آئے ایک شخص پر بھی ایسڈ جا گرا۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر دوائسہ ہائر سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جھگڑا کھیت میں پڑے بجلی کے تاروں کو لے کر شروع ہوا تھا اور خاندان کے دو گروپ دو دن سے باہمی تلخیاں کر رہے تھے۔ جھگڑے کے دوران ایک فریق نے ایسڈ پھینکا، جس سے دونوں باپ بیٹے اور درمیان آنے والا...
    لاہور: کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دے دی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بروک ہیلی ڈے نے 69 اور کپتان صوفی ڈایوائن نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ بنگلادیش کی جانب سے رابعہ خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 39.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فہیمہ خاتون 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، رابعہ خان نے 25 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور لیا تاہوہو...
    بھارتی دارالحکومت دہلی میں جمے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر بھارتی حکام وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئی ہے، وہیں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اس واقعے پر خاص طور پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ”گزشتہ روز دہلی میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔“ افغان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں کوئی خاتون صحافی موجود نہ تھی، جس پر...
    نئی دہلی: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے جمعہ کو ہندوستان کی سرکاری دورے کے دوران ایک پریس بریفنگ میں پاکستان کے خلاف سخت الفاظ میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی، جو پاکستان کے الزامات پر ایک واضح طنز سمجھا جا رہا ہے۔ متوقی نے پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پار فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “افغانوں کی ہمت کی آزمائش نہ کی جائے”۔ انہوں نے مزید کہا، “اگر کوئی ایسا کرنا چاہے تو سوویت یونین، امریکہ اور نیٹو سے پوچھ لے، تاکہ وہ بتا سکیں کہ افغانستان کے ساتھ ایسے کھیل کھیلنا اچھا نہیں ہے۔” یہ بیان...
    زیبرا کی سفید اور کالی دھاریاں حیاتیات کے لحاظ سے ایک دلچسپ ارتقائی پہیلی رہی ہیں۔ آج کی سائنسی تحقیق کے مطابق، یہ دھاریاں چند ارتقائی عوامل کے امتزاج سے پیدا ہوئیں جن میں سب سے مضبوط شواہد جلدی خلیات کی نشوونما، درجہ حرارت کے نظم، مچھروں اور کیڑوں سے تحفظ اور سماجی شناخت سے متعلق ہیں۔ 1. دھاریوں کی حیاتیاتی بناوٹ زیبرا کا بنیادی رنگ دراصل سیاہ ہوتا ہے، اور سفید دھاریاں وہ حصے ہیں جہاں میلانِن یعنی رنگ دینے والے خلیات میں پیدا نہیں ہوتا۔ جنین (embryo) کے دوران زیبرا کی جلد کے خلیات میں میلانن پیدا کرنے والے خلیے مخصوص انداز میں فعال یا غیر فعال ہوتے ہیں۔ جہاں یہ خلیے متحرک رہتے ہیں، وہاں کالی دھاری...
    بھارتی پائلٹس کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین پائلٹس نے مبینہ فنی خرابیوں کے بعد تمام بوئنگ 787 طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایئر انڈیا کی 2 پروازوںAI-154 (ویانا تا دہلی) اور AI-117 (برمنگھم) میں تکنیکی مسائل کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا۔ #BREAKING | Emergency turbine deploys on Air India flight to UK, plane lands safely; Pilots' body seeks Boeing's audit NDTV's @VishnuNDTV brings you the details pic.twitter.com/ITHE2MBH1v — NDTV (@ndtv) October 5, 2025 تنظیم کے مطابق ان واقعات سے ایئر انڈیا کی سروس کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ ذمہ داری مبینہ طور پر نئے بھرتی شدہ انجینئرز پر ڈالی گئی ہے۔ تاہم ایئر انڈیا نے الزامات کو سختی...
    کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی...
    امریکا میں وفاقی نگران ادارے نے ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں درجنوں واقعات ایسے سامنے آئے جن میں گاڑیوں نے سرخ بتی توڑی، مخالف سمت میں سفر کیا یا حادثات کا باعث بنیں۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن  کے مطابق 58 واقعات ایسے رپورٹ ہوئے جن میں ٹیسلا کی گاڑیاں فل سیلف ڈرائیونگ موڈ  کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، جن سے ایک درجن سے زائد حادثات اور آتشزدگیاں ہوئیں، جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج یہ نئی تحقیقات ان متعدد کیسز میں اضافہ ہیں جن سے ایلون...
    بھارتی شہر میرٹھ میں قائم آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تین روزہ آل انڈیا فارمرز فیئر میں آٹھ کروڑ بھارتی روپے (25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت سے زیادہ) مالیت کے بیل نے میلہ لوٹ لیا۔ ’ودھایک‘ نامی بیل نے میلے میں ملک بھر سے آئے تمام کسانوں اور جانور پالنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔ کالے رنگ کے اس بیل کے مالک پدما شری ایوارڈ یافتہ نریندرا سنگھ ہیں جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ودھایک اپنے نام کی طرح ہے۔ جسامت میں مضبوط اور ظاہر میں متاثر کن اور بے مثال ہے۔ یہ مراہ نسل کا ہے۔ میلے میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترکھنڈ، راجھستان اور مدھیا پردیش کے کسانوں نے...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ ہو گئی، جس سے قیمت میں 3.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ رہ گئی۔ عالمی ماہرین کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کے باعث ہوئی ہے۔
    کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے جبکہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
    بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کیدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر...
    امریکی ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن کو مشہور ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کو خوبصورت، سڈول اور جوان نظر آنے کے لیے 24 مارچ کو سلیکون انجیکشن لگایا گیا تھا۔ انجیکشن لگانے کے فوراً بعد اداکارہ کی حالت بگڑ گئی۔ مبینہ طور پراداکارہ میں ایمبولزم (خون میں لوتھڑے یا شریان بند ہونے) جیسی پیچیدگی پیدا ہوئی جو موت کا سبب بنی۔ امریکی عدالت نے انجیکشن لگانے والی بیوٹیشن 55 سالہ لیبی ایڈمے کو مجرم قرار دیا ہے جو انڈسٹری میں ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ حیران کن طور پر بیوٹیشن کے پاس انجیکشن لگانے کے لیے کوئی طبی لائسنس نہیں تھا۔ خاتون بیوٹیشن کو 2019 میں...
    بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کے انکار کے بعد ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی سخت ہدایات پر ٹرافی اے سی سی کے آفس میں موجود ہے اور انہوں نے ہدایت کی ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے نہ ادھر ادھر کی جائے، بھارتی ٹیم جب چاہیے ٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے، جب بھی پلان ہو بتا دیا جائے۔ دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس...
    90 فیصد میں ایمرجنسی راستے تک نہیں، لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی سسٹم سے محروم ہیں، 90 فیصد میں ایمرجنسی راستے تک نہیں، لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسری نیشنل فائر سیفٹی کانفرنس اور رسک بیسڈ ایوارڈز کی تقریب میں ماہرین نے خبردار کیا کہ بدعنوانی، غفلت اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کسی بھی وقت بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔  چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا جن عمارتوں کی تعمیر میں فائر سیفٹی کوڈز کا خیال نہیں رکھا گیا، انہیں این او سی جاری نہیں...
    لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے...
    افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔
    ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر کی صورتحال اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں درآمد شدہ چینی کی آمد کے شیڈول پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بروقت حکومتی اقدامات اور درآمدات کی بدولت چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں، جس سے مارکیٹ میں تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس،...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ دوست وہ اچھا جسے دیکھ کر خدا یاد آجائے اور جس کی صحبت سے نیک اعمال میں اضافہ ہو، ایسا دوست انسان کو ان اعمال کی طرف راغب کرتا ہے جو اللہ کی رضاکا باعث بنتے ہیں، اس کے برعکس وہ دوستی جس کی بنیاد محض دنیاوی مفاد پر ہو، دین میں اس کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی، دنیاوی مفاد پر قائم دوستی اکثر انسان کو گناہوں کی طرف لے جاتی ہے جو آخرت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے...