2025-04-26@06:45:04 GMT
تلاش کی گنتی: 984
«شرح سود میں صرف ایک فیصد»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں پے درپے دہشت گردی کے واقعات اور سانحہ جعفرایکسپریس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپیکرسردارایازصادق کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کااہم ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا،جس میں سیاسی اور عسکری قیادت بیٹھ کر مشاورت کرے گی اور ملک کو خطرات سے نکالنے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائے گی ،یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ان کیمرہ اجلاس ہوگا شہبازحکومت کوقائم ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور اس عرصیمیں جہاں معاشی محاذ پر بہتری آئی ہے وہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کے علاوہ دہشتگردی کے خطرات کا سامناہے اور ایک سال میں دہشت گردی میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے،جب کہ بلوچستان کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حیدرسعید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف سے منسلک ملزم حیدر کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے 17 مارچ کو گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ایف آئی اے نے ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لےلیے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے ملزم حیدرسعید کے...
فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم کو متحد کرنے کیلئے اے پی سی بلانی چاہیے۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد جنرل راحیل شریف نے سب کو اکٹھا کیا تھا، تمام جماعتوں کواکٹھا کرکےنیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، اس وقت بھی نیشنل ایکشن پلان جیسےاقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بانی کےساتھ کھڑےہیں ان کی رائےلی جائے، اگرقوم کومتحد کرنا ہےتوصدرمملکت کواے پی سی بلانی چاہیے، ایوان صدرمیں نوازشریف،بانی پی ٹی آئی اورمولانا فضل الرحمان کوبلایا جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، اس...

روزے میں بیوی کو شونا، بے بی کہہ دیا اور میزبان دلہن بن کر آگئیں۔۔ رمضان شو میں جعلی کالز اور واحیات حرکتوں نے صارفین کو آگ بگولہ کردیا
کراچی (شوبز ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے میں ہر چینل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشنز جاری ہیں، جہاں معروف شخصیات ناظرین کو روحانی و مذہبی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ شانِ رمضان کی روایتی ٹیم سے لے کر جاویدیہ سعود، رابعہ انعم، احسن خان اور دانش تیمور جیسے بڑے نام اس سیزن کی ٹرانسمیشنز کو کامیابی سے سنبھال رہے ہیں۔ تاہم، اس بار ان شوز میں کچھ نیا اور حیران کن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے کالرز جو دین اور روحانیت سے زیادہ سنسنی اور حیرت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صارفین کے مطابق یہ نیا ٹرینڈ رمضان شوز میں جعلی کالز کا ہے، جن کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا اور ریٹنگز بڑھانا معلوم ہوتا ہے۔ عجیب و غریب...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعترض نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے سکیورٹی لیپس کا ذمے دار آپ کو قرار دے رہی ہے اور اسی وجہ سے آپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اگر مجھے اس کا ذمے دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور اگر میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ دریں اثنا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا...
اسلام آباد(زبیر قصوری)پاکستانی حکومت قومی سلامتی کو بڑھانے اور امیگریشن کنٹرول کو مضبوط بنانےکیلئے سینٹرلائزڈ کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (CRMS) کے قیام کو تیز کر رہی ہے، جس کا ایک حصہ ممکنہ امریکی سفری پابندیوں کے خدشات کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ اقدام امریکی حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی پیروی کرتا ہے، جس کا مقصد ممکنہ سفری پابندیوں کو روکنا ہے۔ وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ امیگریشن کے نظام کو بہتر بنائیں، مجرمانہ ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنائیں اور جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب کریں۔ ایک “فوری ضرورت” سمجھا جاتا ہے، CRMS کا مقصد ایک مضبوط اور معیاری...
---فائل فوٹوز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے ملزم کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم حیدر...
بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب 2011ء میں امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) نے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے کئی بالی ووڈ گانے برآمد کیے، جن میں ادیت نارائن، کمار سانو اور الکا یاگنک کے ہٹ گانے شامل تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں الکا یاگنک نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ میری غلطی تو نہیں ہے کہ وہ میرا فین تھے؟ پوچھے گئے سوالوں کا گلوکارہ نے مزید دلچسپ جواب دیا کہ اسامہ بن لادن جو بھی تھے، کیسے بھی تھے، ان کے اندر کہیں نہ کہیں ایک چھوٹا سا...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عہدے سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی لیپس کا ذمہ دارآپ کو قرار دےکراستعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟ اس سوال پر خواجہ آصف نے استفسار کے انداز میں کہا ’ اچھا! مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے!! اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘ یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف قبل...
—فائل فوٹو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے ملزم کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا تھا۔ کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، بینک نمائندے بن کر اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے والا گروہ گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم کے عملے نے ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث ہے۔ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
نیویارک( نیوز ڈیسک)فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔اس نئے آپشن سے صارفین اس مواد سے...
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
شارجہ(نیوز ڈیسک)شارجہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھکاریوں کو پیسے دینے سے باز رہیں۔متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والوں کی چاندی ہوگئی ، بھکاری 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کمانے لگے۔شارجہ پولیس نے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارجہ میں بھکاری ایک گھنٹے میں 367 درہم (28 ہزار روپے پاکستانی) کما رہے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ایک مشق کی گئی اور ایک اہلکار بھکاری بنا کر سڑکوں پر گھمایا گیا جس نے صرف ایک گھنٹے کے دوران 367 امارتی درہم حاصل کیے۔اتھارٹی کی جانب سے عام شہری کو بھکاری کا بھیس اپنانے اور سڑکوں پر بھیک مانگنے کی ویڈیو بھی...
اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز...
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ایک پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے بجلی کے نرخوں میں کمی ہوگی اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر آکر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ نومبر 2021ء میں کیے گئے ایک فیصلے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، عوام اور افواج پاکستان اس معاملے پر یکجا ہیں، ہم اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستانی سرحد کے اندر آکر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات سے ملک کو بہت نقصان...

"محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ چھوڑنے اور بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی دوبارہ واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر کوشش کررہی ہیں کہ اگر کسی موقع پر شہبازشریف کو بدلنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو ان کا متبادل اُنہیں لایا جائے ، نہ کہ پارٹی کے باہر سے اسٹیبلشمنٹ کوئی اپنا قابل بھروسہ بندہ لے آئے۔ اسد طور نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ محسن نقوی کے بارے میں دو تین دن سے خبر تھی ، صحافی نجم سیٹھی نے بھی اس سلسلے میں بات کی کہ محسن نقوی جارہے ہیں اور پرویز خٹک...
فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ Monetiazation پروگرام کا حصہ ہیں۔اس نئے آپشن سے صارفین اس مواد سے بھی پیسے کما سکیں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کی نئی ٹیموں سے خزانہ بھرنے کا خواہشمند ہے،ایک ٹیم 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ میں فروخت کرنے کی امیدیں لگا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائز سمیت دیگر کئی معاہدوں میں توسیع یا تبدیلی کی جائے گی، 10 سالہ معاہدے کے دوران ٹیمیں 6 ہی رہنا ہیں تاہم 2026 کے 11 ویں سیزن سے 2 نئی فرنچائز شامل ہوں گی جبکہ موجودہ ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی ہوگی۔ جس کے تحت فیس میں اضافہ کیا جائے گا، انھیں اختیار حاصل ہے کہ فرنچائز برقرار رکھیں یا اگر معاہدوں میں توسیع نہ چاہیں تو انکار کردیں،...
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے غریب ترین شہریوں کو حکومت کی تجویز کردہ صحت بخش خوراک کے حصول کے لیے اپنی ڈسپوزایبل آمدنی کا تقریباً نصف کھانے پر خرچ کرنا پڑا گا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا فاسٹ فوڈ کا استعمال خواتین میں بانجھ پن پیدا کر سکتا ہے؟ جس کھانے میں چکنائی، نمک اور چینی کی مقدار کم ہے، اب فی کیلوری اس کے کم غذائیت والے کھانے کی نسبت دوگنا مہنگا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آبادی کے سب سے زیادہ محروم طبقے کو حکومت کی تجویز کردہ صحت مند غذا حاصل کرنے کے لیے اپنی ڈسپوزایبل آمدنی کا 45 فیصد کھانے پر خرچ کرنا ہوگا۔ فاسٹ فوڈ اور دانتوں کی خرابی مطالعہ...
سٹی42: وفاقی حکومت نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کر کے مسافروں کو قتل یرغمال بنانے اور قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کے ظلم کی کسی حد تک تلافی کرنے کے لئے تمام شہیدوں کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے فی کس کمپنسیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دھماکے سیکیورٹی اہلکار شہید کوئٹہ وی نیوز
"انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر "عوامی سروے" کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ماوی میں قائم ہے۔ "انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ اس سروے کی میتھڈولوجی اور سیمپل کی کوایٹی کی تفصیلات دستیاب نہین ہو سکیں۔ ملاوی مین قائم اس ادارہ کے سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں۔ شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز البتہ روزگار کی عدم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے اور بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے شہدا کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا...
معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں اس بار انہوں نے ہندو مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے روایتی بندی لگا کر تصاویر شیئر کیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ہانیہ عامر جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بندی لگائے ہوئے متعدد تصاویر شیئر کیں ان کے انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک عقل مند آدمی نے کہا تھا کہ کوئی برائی نہ سنو کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں...
فرشی شلوار تازہ ترین ٹرینڈ ہے جو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے اور یہ ہر ڈیزائنر کے نئے کلیکشن میں فرشی شلوار شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض، سعودی عرب میں پاکستانی لباس کی مقبولیت، بڑھتا ہوا رجحان لڑکیاں اس رجحان کے بارے میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر ریلز بھی بنا رہی ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ اس کے شوقین نہیں ہیں اور اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ عید کی دھوم دھام کے بعد بہت سی خواتین تازہ ترین فرشی شلوار فیشن کے بارے میں متجسس ہو گئی ہیں۔ فرشی شلوار ہے کیا؟ یہ زمین پر بکھری ہوئی، وسیع پائنچوں والی روایتی شلوار عیدالفطر کا سب سے نمایاں فیشن آئٹم بن چکی ہے۔ فیشن برانڈز،...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news جعفر ایکسپریس کمانڈوز آپریشن ہائی جیک یرغمال
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) گوگل والٹ ایک ایپ کی صورت میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل پےمنٹس کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ والٹ اینڈروئڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پےمنٹ کارڈز، لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز جیسی ضروری تفصیلات اور معلومات تک رسائی کا ایک محفوظ، آسان اور مددگار طریقہ ہے۔ سافٹ ویئر انجینئر محمد بن متین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ ایک عام بٹوے کی ڈیجیٹل شکل ہے، جس میں صارف کو اپنے کارڈز اور نقدی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان کے مطابق گوگل والٹ جو پہلے 'گوگل پے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اینڈروئڈ آلات پر ادائیگیوں کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان اپنی شہریت 18 ہزار امریکی ڈالر یا 50 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر رہا ہے، جس پر بہت سے اچھے برے تبصرے بھی کیے گئے۔ نجی خبررساں ادارےنے خبر کی تصدیق کے لیے جب وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا تو ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریت دینے اور شہریت کی تنسیخ سے متعلق تمام قوانین وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام ہیں اور وہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جعلی خبر ہے اور ایسی کوئی پالیسی یا ترمیم زیرغور بھی نہیں ہے،...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وارفیئر چلناشروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا،اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔ دہشت گردی کے دوران بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈہ کررہا تھا، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھارتی میڈیا رپورٹنگ کرتا رہا۔انڈین میڈیا پراپیگنڈہ کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا۔جعفر ایکسپریس پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں...

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا دہشتگردوں کی سپورٹ میں چلنے والی وار فیئر کو لیڈ کر رہا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر منگل کے روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے،...
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔ View this post on Instagram ...
ویب ڈیسک — ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ ایک ایسے موقع پر کینیڈا میں اجلاس کر رہے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد یورپی گروپ کو 200 فی صد جوابی محصولات کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے سعودی عرب سے کینیڈا کے شہر کیوبک پہنچنے پر اپنی ہم منصب جولی سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی جب اس سے چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کا اطلاق کر دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کے خلاف امریکی وہسکی پر ٹیکس عائد کرنے سے پیچھے نہ ہٹے...
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس طرح پاک فوج کے دستوں نے سخت حالات، مشکل لینڈ سکیپ اور بغیر کسی زیادہ نقصان کے جس چابک دستی اور خوبصورتی کے ساتھ قلیل وقت میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا اور مسافروں کی بازیابی کرائی ہے انتہائی قابل رشک اور حوصلے کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، چند شر پسند ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن طاقتوں...
رمضان المبارک میں مرغی کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری ہے کہ نیچے آنے کے بجائے اوپر ہی اوپر جارہی ہیں۔ پشاور میں ایک دن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، ایک دن پہلے 503 روپے کلو والی مرغی 518 روپے پر پہنچ گئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مرغی مہنگی مل رہا ہی اس لئے یہاں بھی مہنگی ہو جاتی ہے، مرغی مہنگی ہونے سے ہمارا کاروبار بھی مندی کا شکار ہوتاہے
جدید سائنسی تحقیق نے طب کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی اور جرمنی کی یونیورسٹی آف بائرُتھ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز شفایاب کرنے والا ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو صرف چار گھنٹوں میں 90 فیصد زخم کو ٹھیک کر سکتا ہے اور 24 گھنٹوں میں مکمل بحالی ممکن بنا دیتا ہے۔ یہ نیا جیل قدرتی انسانی جلد کی خصوصیات کو نقل کرتا ہے اور زخموں کی تیز رفتار شفا، مصنوعی جلد کی ترقی اور طبِ احیاء (Regenerative Medicine) میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ انسانی جلد قدرتی طور پر لچکدار، مضبوط اور خود کو ٹھیک کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے، لیکن سائنسی دنیا کے لیے...

بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا...
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفی دے دیتے۔ سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے، تقریر نکال لیں کتنی مرتبہ بلوچستان کو نام لیا، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، مگر عوامی...
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر...
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی لگانا غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور کشمیر دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
صاحبو اس میں کوئی کلام نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ کسی ایک حکومت کا بگاڑا نہیں بلکہ ہر ایک نے اس میں حصہ ڈالا ہے، خاص کر جنرل پرویز مشریف کے دور سے جو خرابیاں پیدا ہوئیں، ان کا تیر بہدف علاج کوئی نہ ڈھونڈ سکا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہاں حالات جس قدر بگڑگئے ہیں، ان کا کوئی ایک سادہ حل ممکن نہیں، بیک وقت کئی پہلوؤں پر کام کرنا ہوگا۔ یہ بھی درست کہ بلوچستان میں بہت سے مسائل جینوئن ہیں، وہ دور کرنے ہوں گے، لوگوں کی محرومیاں، شکایات کو سننا ہوگا، ان کا حل نکالنا ہوگا، وہاں روزگار کے مواقع ہوں، معیشت ترقی کرے، خوشحالی آئے، عام آدمی کی زندگی میں آسانی ہو تو...
لاہور: رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے جو شہادتیں ہیں جو ہمارے فورسز کے لوگ شہادتیں دے رہے ہیں فوج ایک بہت بڑی جنگ لڑرہی ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک پولیٹیکل کلاس کے کنسینسس کی بات ہے یہ بات ہمیں ایڈمٹ کرنی پڑے گی کہ موجودہ حکومت کو جس طرح امپوز کیا گیا ہے انھیں عوام کی حمایت حاصل نہیں، اس کے قانونی جواز کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوگ جو ہیں ، اس حکومت کو اگر آپ یہ کہیں کہ اتفاق رائے پیدا کر سکیں گے تو مجھے ایسا ہوتا ہوا...
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثناء جاوید، جو پہلے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اب اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں، رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ان کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے—کیا وہ امید سے ہیں؟ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی، جس پر انٹرنیٹ صارفین کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس شادی سے پہلے، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کیں، اور دو الگ الگ خاندانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد بننے والی اس نئی جوڑی کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ View this...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دہشتگرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، دہشتگردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی کنفیوژن سے نکل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ سے لڑنا ہوگا، دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو تباہ نہیں کرسکتے انہیں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کے لیے 2025 کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہو رہا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132 ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔ 10 مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں مسک کو ایک ہی دن میں 29 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301 ارب ڈالرز تک آ گئی ہے، جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433 ارب ڈالرز کے ساتھ کیا تھا۔ دسمبر 2024 میں مسک کی دولت 486 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، مگر 2025...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا، بغیر تصدیق معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے۔ ’بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ‘ را اور عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈے کا پرچار ہونے لگا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر جو عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل...
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں کئی ملزمان ہیں کسی ایک کی ضمانت سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج کیس میں شیرافضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ ہر ایف آئی آر میں 50،50 ملزمان ہیں۔ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ ہم نے ضمانت بعد از گرفتاری بڑی مشکل سے نمٹائی۔ ایک آدھ ضمانت پر فیصلہ سنانے سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا...
ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں غیر ملکی امداد کی فنڈنگ کو روکنے اور بیرون ملک امریکی امداد اور ترقیاتی کاموں کے تمام بیلینز ڈالرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوایس ایڈ کے 83 فیصد پرگرامز ختم کردیئے ہیں، ہم نے 5200 کانٹریکٹس پر اربوں ڈالرز خرچ کیئے، اس خرچے اور پروگرامز سے کچھ حاصل نہ ہوا، کچھ کیسز میں تو الٹا امریکا کے مفاد کو نقصان ہوا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چھ دہائی پرانے یو ایس ایڈ 83 فیصد ختم کردیئے ہیں اوروہ امدادی اور ترقیاتی پروگراموں کا 18 فیصد جو بچ گئے ہیں، انہیں...
امریکا میں ایک تھرڈ پارٹی کمپنی کی سنجیدہ نوعیت کی غلطی نے ایک بڑے امریکی بینک کے نامعلوم تعداد میں صارفین کے سوشل سیکیورٹی نمبر اور دیگر نجی معلومات افشا کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینک آف امیریکا نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ خفیہ دستاویزات ایک کھلے کنٹینر میں رہ جانے کی وجہ سے ان کے نام، اکاؤنٹ تفصیلات، پتے، رابطے کی معلومات، تاریخِ پیدائش، سوشل سیکیورٹی نمبر اور دیگر حکومتی شناختیں افشا ہوگئی ہیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس خلاف ورزی کی ذمہ داری ’ڈیٹا کو تلف‘ کرنے والے تھرڈ پارٹی ادارے پر عائد ہوتی ہے۔ بینک حکام کے مطابق 30 دسمبر 2024 کو ایک بے نام فنانشل سینٹر سے دستاویزات...
اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپرملبری کے خاتمے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025کا جائزہ لیا گیا۔اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پھلدار، سایہ دار اور خوشبودار درختوں کی شجرکاری مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پولن الرجی کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں موجود تمام پیپرملبری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ معیشت، ٹیکنالوجی میں گہرے تعاون کا خواہاں ہے، چین کی مسلسل 5فیصد اقتصادی ترقی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین کی توجہ نئی معیاری پیداواری قوتوں،گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے سالانہ دو اجلاسوں کے اہم نکات پر روشنی ڈالی، جس میں سی پیک فیز2کے تحت اقتصادی اعتماد، تکنیکی جدت اور پاک چین تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت اور ٹیکنالوجی میں چین ایک بڑی طاقت ہے اور اس کی...

مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف
یہ بات بھی حیران کن رہی کہ پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اکیلا 4 گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا اور ایک ڈی ایس پی سمیت دوسرے اہلکار کو زخمی بھی کیا مگر 4 گھنٹے تک پولیس اہلکار اس کو گرفتار نہ کرسکے جب تک کہ اس نے اپنے لیپ ٹاپ اور تیسرے آئی فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی سہولت کاری کے باعث ملزم ارمغان کو ہر جگہ جو سہولت مل رہی ہے اور وہ اپنی مرضی سے بیان دیتا ہے جو اسے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل...
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani) کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 13 ہزار 916 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے کا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی کرکٹ طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی نیت کو مثبت قرار دیا لیکن کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ان کی عدم واقفیت ایک بڑا مسئلہ ہے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں جبکہ منیجمنٹ خود کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک ساتھ تین معاملات نہیں چلائے جا...
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ نے رواں سال رمضان کے مہینے کے لیے مختلف حالات میں قضا کیے جانے والے روزوں کے کفارے کی رقم کے ساتھ صدقہ فطر کی رقم بھی جاری کی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق صدقہ فطر فی کس 25 درہم (ایک ہزار 900 پاکستانی روپے) یا ڈھائی کلو گرام چاول کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ صدقہ فطر رمضان ختم ہونے سے پہلے ادا کرنا ہوتا ہے، یہ تمام مسلمان مردوں، عورتوں، جوانوں اور بوڑھوں پر واجب ہے، جو مالی یا کھانے کی شکل میں زکوٰۃ دینے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ کونسل نے مختلف حالات میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کے کفارے کی رقم بھی مقرر کی ہے، جو درج ذیل ہے۔جو...
نئی دہلی _ بھارت نے محدود صلاحیتوں کے حامل جنگی طیاروں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ(ایل سی اے) MK1A کی تیاری کے لیے ایک رپورٹ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی ہے اور انہوں نے کمیٹی کی سفارشات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے ایک...
فیصل آباد کے علاقے سمندری کے قبرستان سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ مرد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ سمندری کے علاقےفتح ریحان کے قبرستان میں پیش آیا جہاں ایک مرد اور ایک عورت جن کی شناخت تجمل اور روبینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مردہ پائے گئے دونوں کی موت سروں میں گولیاں لگنے سے ہوئی، پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ تجمل نامی شخص نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔دوسری جانب دونوں لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ ہوا جس کے باعث صارفین کو لاگ ان اور لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہیکر گروپ ڈارک اسٹورم ٹیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ٹیلیگرام پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک بڑے گروپ یا کسی ملک کی کارستانی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ منظم انداز میں کیے گئے ہیں۔ آج امریکا اور یورپی ممالک میں ٹیسلا پلانٹس اور ایلون مسک کے اسٹورز پر بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس عالمی سطح پر بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی 9 دن سے بندش کے بعد وی پی این سروس بھی محدود کردی گئی دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین نے ایکس کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی۔ ایکس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے معلوم ہو سکے کہ سروس میں خلل آنے کی اصل وجہ کیا تھی۔ سروس بندش کے دوران کئی صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مسئلے کے حوالے سے شکایات اور میمز شیئر کیں۔ اب سروس بحال ہو چکی ہے تاہم صارفین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پیر کے روزعالمی سطح پر سروس بندش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ہزاروں صارفین کو مشکلات پیش آئیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔ امریکہ سے 18,000، برطانیہ سے 10,000 اور بھارت سے 2,000 صارفین نے سروس معطلی کی اطلاع دی۔ امریکہ میں 57% صارفین کو ایپ میں، 34% کو ویب سائٹ پر جبکہ 9% کو سرور کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ میں بھی 61% صارفین ایپ، 34% ویب سائٹ اور 5% سرور کے مسائل سے دوچار ہوئے۔ یہ خلل دوپہر 3:20 بجے (IST) شروع ہوا اور چند منٹوں میں اپنی شدت پر...
شِن بیت نے 7 اکتوبر کے حملے کی اپنی تحقیقات جاری کیں، جس کے بعد حکومت نے کہا کہ بار نے انٹیلی جنس معلومات کا غلط اندازہ لگایا اور ایک گمراہ کن سوچ میں پھنسے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونین بار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بار نے...
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اپنی کرنسی کے لیے خصوصی ’ لوگو‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کو سرمایہ کاروں نے ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ عرب نیوز نے اس کے حوالے سے مالی امور کے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ معیشت کو جدت کی طرف لانے کا اشارہ اور اس سے عالمی طور پر کرنسی کی شناخت میں اضافہ ہو گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔‘ مملکت ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ یہ نشان...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے اپنے ماضی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے، جب انہوں نے سیٹ پر ایک ساتھی اداکار کو اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر جا گرا۔ صاحبہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی شوٹنگ کے دوران آپ نے کسی کے ساتھ لڑائی کی یا کسی کو تھپڑ مارا؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب وہ فیصل قریشی کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے...
---فائل فوٹو وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی، مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی۔میؤ اسپتال میں انجکشن سے ہلاکت کے معاملے پر وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پہلی 2 خوراکیں لگانے سے مریضوں میں کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ 6 ہزار انجکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجکشن مریضوں کو لگائے گئے، انجکشن کا ردِ عمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا۔ میؤ اسپتال لاہور، انجکشن کے ری ایکشن سے ایک اور مریض دم توڑ گیاصوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع...
لاہور: پی سی بی ہیڈ آف مینٹورز اور سابق پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شدید تنقید کے بعد نیشنل ٹی 20 کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہاب ریاض نے اپنے فیصلے سے پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اور لاہور ریجن ایسوسی ایشن انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔ وہاب ریاض کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر احمد بشیر کو لاہور وائٹس کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لاہور واٹس میں وہاب ریاض کی شمولیت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ سابق کرکٹرز سمیت کئی افراد نے اسے نوجوان کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکہ قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا: "پاکستان کرکٹ بورڈ کا حال دیکھیں،...

ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کا دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر جا گرا اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی عکسبندی کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانے کا سین کرنا تھا تاہم وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس کی حرکتیں مزید بڑھ گئیں جس پر صاحبہ نے اسے زور دار تھپڑ رسید کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ...
وٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں ایموجی ری ایکشنز کے انٹرفیس کو بہتر بنایا ہے، جس سے اس کا استعمال مزید آسان اور بصری طور پر دلکش بن گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ WhatsApp beta for Android 2.25.6.15 پر دستیاب ہے جو Google Play Store پر اپ ڈیٹ کی صورت میں فراہم کی گئی ہے۔ اپ ڈیٹ کے ذریعے چیٹس، گروپوں، اور چینلز میں ایموجی ری ایکشنز کے ساتھ تعامل کا طریقہ بہتر کیا گیا ہے، جس سے صارف کا تجربہ مزید ہموار اور منظم ہوگیا ہے۔ ایموجی ری ایکشنز کی پیشکش کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، خاص طور پر چینلز میں، جہاں ری ایکشنز زیادہ ہوتے ہیں اور ان کا حجم بڑھ سکتا ہے۔...
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے دس ممالک میں سے ایک ہے جس کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے 2030تک 350ارب ڈالر درکار ہیں۔اقوام متحدہ کی کلائمیٹ فنانسنگ اور پالیسی تجاویز رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثرہونے کے خدشات کی زد میں ہیں،سمندرکی مسلسل بلند ہوتی سطح سے ملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہیں، ہیٹ ویوو،گلاف،زمینی کٹاو، صحت کے مسائل اورفوڈ سکیورتی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اورگرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہوجاتاہے،2050 تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوبی پنجاب،جنوبی...
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والی اداکارہ اور ماڈل ہیں جس کے باعث ان کی مصروفیات بھی بے انتہا بڑھ گئی ہیں۔ حال ہی میں میزبان اور پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے ایک نجی ٹیلی وژن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے انکشاف کیا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لئے دعوت دی لیکن انہوں نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل نے مزید بتایا کہ میں نے 400 سے 500 تک ہی پوڈکاسٹ ریکارڈ کی ہیں اور کسی کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ عامر کو کیوں دوں؟ اس لیے یہ انٹرویو نہیں...
چیمپئنز ٹرافی، جو کہ آئی سی سی کے سب سے اہم ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک خصوصی سفید کوٹ دیا جاتا ہے۔ یہ سفید کوٹ ٹیم کی محنت، عزم اور کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے ہر میچ کی اہمیت ہوتی ہے اور ٹیمیں نہ صرف ٹرافی بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو برتری اور عزم کی علامت ہے۔ سفید کوٹ ایک اعزازی بیج کے طور پر چیمپئنز کی شان کو بڑھاتا ہے اور یہ بے مثال عزم کی ایک نشانی ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ روایت 2009 میں جنوبی افریقہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔ سنیل گواسکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں میچ جیتنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے پاکستان میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) نے پیر کے روز اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق تین سال سے کچھ زیادہ عرصے قبل روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے بعد اب کییف دنیا کا اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں سپری کے مطابق اگرگزشتہ دو پانچ سالہ مدت کا موازنہ کیا جائے تو یوکرین کے ہتھیاروں کے درآمدات میں تقریباﹰ ایک سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ چونکہ ہتھیاروں کے درآمدات کے حجم میں اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے اس لیے محققین اس کے مالی قدر کے بجائے...
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی آ چکی ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی کو بھی پوڈ کاسٹ میں شرکت کا معاوضہ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط...
سرینگر(نیوزڈیسک)جموں و کشمیر میں حال ہی میں گلمرگ کے خوبصورت سکی ریزورٹ میں منعقدہ ایک فیشن شو کو لے کر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ بہت سے سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس تقریب کو ”نامناسب“ قرار دیا کیونکہ یہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دفتر نے کہا کہ صدمہ اور غصہ قابل فہم ہے اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں فیشن ڈیزائنر جوڑی شیوم اور نریش کے زیر اہتمام ایلے انڈیا فیشن شو میں ماڈلز کو...
کراچی(نیوز ڈیسک) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کی کرپٹ حکمرانوں،قاتل ڈمپر ڈرائیور سمیت شہر میں بے خوف گھومتے اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لے، قاتل ڈمپر مافیا اور اسٹریٹ کریمنل معصوم شہریوں کو سر عام خون میں نہلاتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس و حکمران ان واقعات کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے یا تو خو د عوام کو قصور وار ٹھرانے میں لگے ہیں یا تو دیگر شہروں اور صوبے سے جرائم...
خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے، جس میں 14 تجزیہ کار جواب دہندگان میں سے اکثریت کی رائے ہے کہ پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کرےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 6 بار شرح سود میں کمی ہو چکی ہے، اب اگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے تو یہ مسلسل ساتویں بار ہوگا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرےگا۔ یہ بھی پڑھیں شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں کا منافع بھی کم ہوگیا یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں شرح سود 22 فیصد کی ریکارڈ سطح پر تھی۔ اس سروے کے امکانات کے حوالے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جے یو (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں کی سیاست کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی، پی ٹی آئی دیکھے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے یا ان کو، ہم اسی پوزیشن پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کل صدر کے خطاب کےدوران پی ٹی آئی نے ہم سےرابطہ نہیں کیا، جب پی ٹی...
بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف فیس بک پر تنقیدی پوسٹس کرنے پر ضلع بھکر کے ایک ڈاکٹر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈاکٹر شہریار ولد رفیق احمد خان نیازی کے خلاف پولیس اہلکار کی مدعیت میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہریار پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر ڈاکٹر شہریار پر الزامات ثابت نہ ہوئے تو مقدمہ خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ایک اداکار کو تھپڑ مار دیا۔ اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے پوچھا کہ سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار ہے جس کا نام میں بھول گئی ہوں کیونکہ انہوں نے کام جاری نہیں رکھا۔ صاحبہ نے کہا کہ میرے ساتھ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے، ہم ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھے جس گانے میں اس اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل کو جلا رہی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق وہ اداکار زیادہ اوور ایکٹنگ کررہا تھا جب کیمرا آن ہوا اور اس نے اوور کیا...

ثقافتی سفارت کاری ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
والد غلام رسول بھٹ نے بتایا کہ اسکی بیٹے کیساتھ ہر دو دن میں ایک بار فون پر بات ہوتی تھی۔ پہلے فیضان ٹھیک تھا لیکن ایک ماہ بعد وہ گھر واپس آنے کیلئے کوشاں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سرینگر کے ایک چھوٹے سے کمرے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ یاسمینہ انتہائی غمگین حالت میں دکھائی دے رہی ہے جبکہ ان کی آنکھوں سے آنسوؤں رواں ہیں۔ یاسمینہ کا 28 سالہ بیٹا فیضان رسول بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک سفر کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ فیضان نے بہتر مستقبل کی تلاش میں گذشتہ ماہ بیرون ملک روانہ ہوا تھا، لیکن اب وہ لاپتہ ہے، اس کا فون بھی بند ہے۔ فیضان کے والد غلام رسول بھٹ، جو جموں و کشمیر...
ہم سب گائے یا بکری کا دودھ پینے کے عادی ہیں لیکن اگر ہم آپ کو بتائیں کہ مستقبل میں کاکروچ کا دودھ دستیاب ہو سکتا ہے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ سپر فوڈ کے زمرے میں ایک غیر متوقع طور پر نیا دعویدار ہوسکتا ہے جو کہ کاکروچ کا دودھ ہے۔ اگرچہ یہ عجیب لگتا ہے تاہم سائنسدانوں نے پایا ہے کہ کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ غذائیت بخش ہو سکتا ہے۔ اس دریافت نے ماہرینِ غذائیت میں دلچسپی پیدا کر دی ہے جن کا ماننا ہے کہ کاکروچ کا دودھ صحت کے لیے قابل ذکر فوائد کا حامل ہو سکتا ہے۔ محققین نے روشنی ڈالی...