2025-09-18@15:29:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1486

«استعمال کا معاملہ سامنے»:

(نئی خبر)
    کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں تعاون کی غرض سے چین کی مزید دو سال کے لیے ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے، مارکیٹ ٹریژری بلوں میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری حجم 73.6ملین ڈالر تک پہنچنے اور عالمی سطح پر خام تیل کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات بدھ کو زرمبادلہ کی دونوں مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کمزور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
    لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے نظر بندی کے قانون سے متعلق جو تجاویز پیش کیں ان کے مطابق نظر بندی کے قانون کو مزید صاف شفاف بنایا جائے اور اس میں اپیل کا حق ہونا چاہیے۔ درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی قانون کے غلط استعمال پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے قانون کو معطل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کو بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے زینب عمیر کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے...
    اجلاس سے خطاب میں ضیاء لنجار نے کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں پر محرم کی مناسبت سے حفاظتی اقدامات کو ناصرف انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے بلکہ محرم کنٹی جینسی پلان کے مطابق یکم تا عاشور جبکہ عاشورہ کے بعد رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محرم 2025ء کے دوران حفاظتی اقدامات، پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا تفصیلی احاطہ کیا گیا اور اس تناظر میں مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس موقع پر مشترکہ...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2025سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2025 سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے جاری ہونے والے سمسٹر میں ایسوسی ایٹ ڈگری لیول کے مختلف پروگرامز پہلی بار پیش کئے جارہے ہیں جن میں کیمسٹری،انوائر منٹل سائنسز،سٹیٹسٹکس،میتھی میٹکس،فزکس،ہیومن نیوٹریشن،ماس کمیونیکیشن،بزنس...
    لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی سے متعلق اہم آئینی و قانونی معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نظر بندی کے قانون کو بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا، جو مجموعی طور پر تین صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے نظر بندی کے قانون کو بحال کیا۔ عدالت کے مطابق درخواست گزار زینب عمیر نے نظر بندی سے متعلق متعدد قانونی تجاویز پیش کیں اور بعد ازاں ان تجاویز کے ساتھ مطمئن ہوکر درخواست واپس لے لی۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نظر بندی کے...
    —فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس اور سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے فول...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ بدھ کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اوربالائی/ مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے اشتراک سے پانچ سال کے وقفے کے بعد ایک شاندار تقریب کے ذریعے ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ کی واپسی کا جشن منایا۔ یہ عالمی مقابلہ، جو ٹویوٹا نے 2004 میں شروع کیا تھا، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور خیالات کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ 15 سال اور اس سے کم عمر بچوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اپنے خوابوں کو فن کے ذریعے بیان کر سکیں۔اس سال کے مقابلے کو شاندار عوامی پذیرائی حاصل ہوئی جس میں پاکستان بھر سے 25,324 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔ یہ مقابلہ ملک بھر کے 29 شہروں میں شامل ہوا...
     سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد دی۔ اور پاکستانی حجاج شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم  نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان کی  مستقل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں...
    میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مبینہ طور پرامریکی صدر سے کہا وہ حملہ منسوخ کرنے سے قاصر ہیں، حملہ اس لیے کیا کیونکہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ ایران نے حملہ کرنے کا انکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران میں حملہ کیا، 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بحیرہ کیسپین کے قریب شمالی شہروں بابول اور بابولسر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دوسری جانب رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    لیسکو کے صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دیدی۔ لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے کمپنی کی درخواست پر سماعت کر کے اربوں روپے وصول کرنے کی منظوری دی۔ لیسکو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے بلز وصول کرے گی، ایک سال کے دوران صارفین کو آٹھ ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہو گی۔ لیسکو نے 2019 سے 20 کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔ کمپنی نے 2020 سے21 کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد...
    ممبئی (نیوز ڈیسک)ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ناقص فٹنس کی بنیاد پر ڈراپ کیے جانے اور نجی ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر شہر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مؤقف اپنایا تھا کہ’ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے‘۔ خط میں پرتھوی شا نے ممبئی...
    امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے کسی تیسرے ملک میں بھیجا جا سکے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی تیسرے ملک میں بھی بے دخل کر سکتی ہے، چاہے انہیں یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ وہاں درپیش خطرات کے بارے میں کچھ وضاحت پیش کر سکیں۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی پالیسی کے حق میں ایک اور بڑی قانونی فتح تصور کیا جا رہا...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26-2025 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے تحت آنیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے دو پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق نیپرا نے 26-2025 کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔ کے الیکڑک کے سوا آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئی جب کہ رواں مالی سال کے الیکٹرک کے سوا پاور پر چیز پرائس 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔ نیپرا نے فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مصر اور لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ 'غزہ کی جانب عالمی مارچ' کے شرکا پر طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنائیں۔ادارے کے ترجمان ثمین الخیطان نے کہا ہے کہ اس مارچ کے شرکا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے نکلے تھے جن پر باوردی اور سادہ لباس میں سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں حراست میں لیا۔ Tweet URL انہوں نے مصر اور مشرقی لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ ناجائز طور پر گرفتار کیے گئے تمام کارکنوں کی...
    ایران کے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3.5 ڈالر یعنی 4.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 71.9 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ عام طور پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مارکیٹوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، لیکن اس بار برعکس ردعمل نے...
    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ امریکہ کو ہرگز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خطے میں طاقت کے زور ہر اپنے مقاصد مسلط کرے، اسے چاہیئے تھا کہ وہ تنازعہ کا فریق بننے کے بجائے ایک ذمہ دار عالمی قوت کے طور پر ثالثی اور سفارتی حل کے فروغ میں کردار ادا کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، جس کی انہوں نے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہرگز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خطے میں طاقت...
    اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما، ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں بھائی چارگی، باہمی احترام اور امن کے فروغ کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف و نگراں مذہبی امور عبدالحسیب کی قیادت میں علما کمیٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد کے آغاز سے مختلف مکاتب فکر کے علما و اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا، وفد میں شامل ایم کیو ایم مرکزی رہنما اشرف علی اور انچارج مذہبی امور کمیٹی حاجی ناصر یامین و اراکین موجود تھے۔ ملاقاتوں میں محرم الحرام میں مذہبی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر تازہ ترین میزائل حملے میں پہلی بار ملٹی وارہیڈ قدر-ایچ بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ حملہ “آپریشن وعدہ صادق 3” کا حصہ تھا، جو ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق یہ اسرائیل پر 21واں حملہ تھا، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سالڈ اور لیکوئیڈ فیولڈ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس حملے میں ملٹی وارہیڈ قدر-ایچ میزائل کا پہلی بار استعمال کیا گیا، جو ایک سے زائد اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا...
    اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا، تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
      پیرس :اس سال کا پیرس ایئر شو دھوم مچا رہا ہے، شو میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ منظر ہے جہاں میزبان ملک فرانس کے “رافیل” لڑاکا طیارے کے اسٹال کے بالکل سامنے چین کے J-10C طیارے کی نمائش ہو رہی ہے۔ چین، پاکستان اور بھارت کے ناظرین اس منظر کی رمزیت فوراً سمجھ جائیں گے۔ واضح الفاظ میں کہوں تو بات یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے مطابق ،حالیہ پاک-بھارت فضائی جنگ میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کو 0-6 سے شکست دی تھی، اور “رافیل” کو مار گرانے والا پاک فضائیہ کا J-10C طیارہ ہی تھا۔ اب پیرس ایئر شو میں “رافیل” اور J-10C کا آمنے سامنے نمائش کرنا، اگر کوئی کہے کہ اس ترتیب میں...
    ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا،اس حوالے سے اہم تاریخی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ایران، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ایران کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، زیادہ لوگ ملک کے مغربی نصف حصے میں آباد ہیں، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، امریکہ نے مذاکرات کے بہانے دھوکے سے ایران پر حملہ کیا ہے، امریکی مفادات اور امریکی اڈوں پر حملے کرنا اب ایران کا...
    لاہور: محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار...
    شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے، امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ، تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکہ کا ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر...
    وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے...
    اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا لیکن اپنا دفاع جاری رکھیں گے اور اس جنگ میں بھی پہلی جنگوں کی طرح کامیاب ہوں گے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ہمارے دفاع میں شامل نہیں ہے۔ اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پریس کلب میں امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور انہوں نے کہا کہ 13 جون کو امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات طے تھے، اس کے باوجود اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کیا اور ہمارے کمانڈرز، سائنس دانوں اور شہری آبادی کو شہید کیا گیا۔ انہوں...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی بلا مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، دونوں ممالک...
    ایرانی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرہ عمان سے ملاتی ہے اور روزانہ قریباً 2 کروڑ بیرل تیل اسی راستے سے دنیا بھر کو منتقل ہوتا ہے جو کہ عالمی تک کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ اسی طرح عالمی گیس کا بھی 20 فیصد حصہ اسی راستے سے ہوکر گزرتا ہے۔ اس گزرگاہ کے شمالی کنارے پر ایران جب کہ جنوبی کنارے پر عمان اور متحدہ عرب امارات واقع ہیں۔ اس کی کم سے کم چوڑائی 21 میل ہے، جس کی...
    محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں...
    استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکا نے ایٹمی پروگرام پر حملہ کر کے جارحیت کی، تباہ کن نتائج ہوں گے، جوہری تنصیبات پر حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، امریکا عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم حق دفاع کے طور پر جوابی کارروائی کریں گے، نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی، سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں لیکن اب وقت نہیں، جوہری تنصیبات پر حملہ آخری ریڈ لائن تھی۔ استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر ضلع میں سپوکس پرسن مقرر کئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 1 لاکھ 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سکیورٹی کیلئے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پٹرولنگ، رسپانس فورس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عشرہ محرم الحرام میں پنجاب بھر میں پہلی بار موبائل فونز کی نگرانی کی جائے گی، وزیراعلیٰ کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا معاملہ،وزیر پاور اویس لغاری کا ڈسکوز کے چئرمین/ سی ای اوز کو خط لکھ دیاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے محرم الحرام کے تناظر میں فوری اقدامات کرنے کے احکامات کردیئے انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پیشگی مرمت کے احکامات بھی جاری کئے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ محرم الحرام قریب آ رہا ہے اس حوالے سے محرم میں ملک بھر میں لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے امکانات ہیںاس سلسلے میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ وفاقی وزیرپاور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مرنے سے متعلق متنازع بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا جس کے تحت لا علاج مریض اپنی مرضی سے زندگی کا خاتمہ کر سکیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی دارالعوام میں پیش کردہ بل تکلیف دہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی ختم کرنے کا اختیار دینے سے متعلق تھا۔ بل 291 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے منظور کیا گیا ۔ متنازع بل ہاؤس آف کامنز میں تیسرے مطالعے میں پاس ہوا ، جو اب ہاؤس آف لارڈ میں جائے گا جہاں اس کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔اس بل کو لیبر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ امیت شاہ نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، وزیر داخلہ امیت شاہ نے ۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے اور یہ معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے ناجائز طور پر مل رہا تھا۔ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی...
    احمدپورشرقیہ (نیوز ڈیسک) کم عمری کی شادی پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں دلہن، دولہا اور نکاح خواں کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ میں کم عمری کی شادی پر تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آرمیں دلہن، دولہا اور نکاح خواں کو نامزد کیا گیا ہے۔ گواہان اور نکاح رجسٹرار کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے حکم پر درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ، میڈیکل رپورٹ آنے پرا یف آئی آر کا اندراج کیا گیا ، میڈیکل رپورٹ میں بچی کی عمر 14 سے 15 سال ثابت ہوئی۔ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر من پسند کی شادی کی...
    سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیب کے ریڈار پر، انڈر ٹرائل قیدی کو بار بار رہا کرانے کا الزام،24جون کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ کے سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن قومی احتساب بیورو(نیب)کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ نیب نے اقبال میمن کو 24جون کو طلب کر لیا ہے، جس میں ان سے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعلی سندھ کی اجازت کے بغیر متعدد بار یو ٹی پی(انڈر ٹرائل پرزنر)عمران احمد کو پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عمران احمد شیخ...
    فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد  پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فتنۃ الخوارج کا  پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے...
    ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک...
    ---فائل فوٹو  قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے اعلیٰ منصب پر فائز ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن کے خلاف تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 24 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔نیب کے حکام کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے مبینہ طور رشوت کے عوض کرپشن کے کیس میں گرفتار محکمۂ آبپاشی کے انجینئر عمران شیخ کو وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کی اجازت کے بغیر پیرول پر رہا کیا تھا۔نیب کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار انجینئر عمران شیخ انڈر ٹرائل قیدی تھا تاہم اس معاملے پر ڈی جی نیب نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے جو ایک ماہ کے اندر معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔نیب حکام کے مطابق...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملے اور اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے ان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حملے اور اغوا کی کوشش میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب بھر میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9اور 10محرم الحرام کو ہوگا۔(جاری ہے) بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔ کسی بھی...
    لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔  محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔  کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی، 13 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی ذخائر12 کروڑ95 لاکھ ڈالر اضافے سے17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران4 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت11 ارب72 کروڑ19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔الجزیرہ میں لکھے گئے تجزیے میں کہنا ہے کہ یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر دیا۔عرب خبر رساں ادارے پر لکھے گئے تبصرے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) بینکوں کے کھاتوں، قلیل مدتی قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مئی 2025کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 32757ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 11.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کامجموعی حجم 29349ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 13021ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 12169ارب روپے ریکاردکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ کویت اور ایران میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں اور اگر جنگ شدت اختیار کرتی ہے تو عالمی منڈی میں توانائی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  عمر ایوب  نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ ایک دہشت گردی ہے، ایران کی لیڈر شپ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جنگ بندی کے عمل میں لیڈر شپ ہی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دنیا میں روزانہ 10 کروڑ 40 لاکھ بیرل تیل استعمال ہوتا ہے لیکن عالمی ذخیرہ محض 12 دنوں کا ہے، جو ایک بڑے تنازع کے نتیجے میں...
    حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی ہے، گاڑیوں کی درآمد پر ہر سال ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، چاہے ایک گاڑی امپورٹ کریں یا 200 ،ہرگاڑی پر40 فیصد اضافی ڈیوٹی...
    ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے تعزیتی وفد نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی سے بھی کئی سوال جنم لے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اب تک اس حملے پر کوئی موثر قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، اگر اب بھی مسلمان ممالک نے خاموشی اختیار کیے رکھی تو کل کسی اور ملک کی باری ہو سکتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل کی سربراہی میں وفد نے خانہ فرنگ ایران ملتان کی انچارج خانم زاہدہ بخاری سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے آرمی سائنسدانوں اور عوام کی شہادت پر...
    حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی...
    اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے شرحِ سود کو دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے اعلان کیا کہ شرح سود رواں سال کے اختتام تک 4.25 سے 0 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کیے گئے معاشی اشاریوں کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی، جبکہ مہنگائی کے مزید بڑھنے اور ترقی کی رفتار میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے شرح سود میں کمی کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم فیڈرل ریزرو نے یہ مطالبہ قبول نہیں کیا۔ چیئرمین جیروم پاول نے ایک پریس کانفرنس میں...
    اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر میں سیجل میزائلوں کا استعمال، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اہداف پر مرکوز میزائل حملے جاری رہیں گے، صہیونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پاس دارانِ انقلاب نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق صہیونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بے بس نظر آرہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فتاح ون ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو میزائل شکن ایرو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہے، بیلسٹک حملے روکنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ Post Views: 6
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، اتحاد ناگزیر ہے‘ اسرائیل کا ایران حملہ امریکا، فرانس، برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کی مشترکہ کارروائی ہے،ایران کے بعد اگلا نمبر پاکستان، ترکیہ کا ہے‘ استعماری طاقتیں وسائل پر قبضے کے لیے مختلف سازشوں سے امت مسلمہ کے اتحاد کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ’’کیا ایران پر اسرائیل حملے کو روکنے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے؟‘‘ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل کا...
    ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ کیوں؟ کیا ایران مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تحفظ کی جنگ بھی لڑ رہا ہے؟ کیا ایران کے بعد پاکستان اسرائیل کے نشانے پر ہوگا؟ ایران پر اسرائیلی حملے پر پاکستان سمیت مسلم ممالک کی ذمہ داری؟ کیا ایران کی حمایت میں مسلم ممالک کے بیانات کافی ہیں؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین و مذہبی سیاسی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
    چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جلوسِ عزا کے پرامن انعقاد کے لیے روشنی، صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، ہم سب کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں صبر، بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں نارتھ کراچی سیکٹر 5C مسجد و امام بارگاہ آلِ محمدؑ اور امام بارگاہ کاروانِ حیدری سیکٹر الیون ڈی نیو کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم نارا، شگفتہ جمانی، میاں خان بگٹی اور محمد خان جمالی کی ملاقات ہوئی ۔  ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔  ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا ملاقات میں وزیر برائے تعلقاتِ عامہ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برقی بھی شامل تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والی چار روزہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی براہ راست دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات سے ممکن ہوئی نہ کہ امریکا کی کسی ثالثی سے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے یہ دو ٹوک مؤقف جی 7 سمٹ کے موقع پر کینیڈا میں ہونے والی فون کال کے دوران پیش کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار وکرم مسری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو واضح کیا کہ پاکستان کی جنگ بندی کے دوران نہ تو بھارت امریکا تجارتی...
    بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔ مسری کے مطابق یہ گفتگو جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی۔ مودی نے ٹرمپ کو بھارت کے "آپریشن سندور" پر بھی بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی سطح پر ثالثی پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی بھارت ایسی مداخلت کو قبول کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر براہِ راست فوجی رابطے کے...
    حکومت کا عوامی مطالبے پر بڑا فیصلہ؛ سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )بھارت نے مسلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی قبول کرنے سے دوٹوک انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں بھی واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں تھا بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے بھارت کا موقف صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پیش کیا ہے دہلی کی جانب سے اس بیان کی اہمیت اس تناظر میں بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ امریکی صدر اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات سے چند گھنٹے قبل جاری کیا گیا.(جاری ہے) واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کردی۔ نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے، منسوخ، زائدالمیعاد اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز مرحلہ وار بند ہوں گی، 2017 میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30جون کو بند ہوں گی۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ حکام نے بتایا کہ 2018 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31جولائی کو بندہوں گی، 2019 اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 31اگست اور 30ستمبر کو بند ہوں گی۔ 2021 اور 2022...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جینکوز جامشورو، کوٹری اور گڈو پاور ہائوسز کے سرپلس ملازمین کو حیسکو اور سیپکو میں ضم کرانا یونین کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ اس حوالے سے حیسکو ہیڈ کوارٹرز اور سیپکو ہیڈ کوارٹرز میں صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی خصوصی ہدایت پر استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پرپاورہاوسز کے سرپلس ملازمین کی رہنمائی کیلئے اور دور دراز سے آئے ہوئے ملازمین کی قانونی، دفتری مدد کے ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ آنے والے ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان نے حیسکو ہیڈ کواٹرز میں یونین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منسوخ شدہ،زائدالمیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند ہوں گی ، 2017 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کوبند کردی جائیں گی ، 2018 میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی۔ 2019 کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست،2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبرکو بند ہوں گی، 2021 کے شناختی...
    ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی پاسداران انقلاب نے کیا تھا جس کی بعد میں اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیل کی فوجی سنسرشپ نے فوری طور پر ان مقامات کی خبر رسانی پر پابندی لگا دی تھی۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں اسرائیل کے دو اہم انٹیلیجنس مراکز پر براہ راست میزائل حملے کیے ہیں، جن میں فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا ہیڈکوارٹر اور موساد کا ایک آپریشنل سینٹر شامل ہیں۔ ???????????????????? Iran strikes Mossad HQ, fire breaks out inside...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کردی۔نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے، منسوخ، زائدالمیعاد اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز مرحلہ وار بند ہوں گی، 2017 میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30جون کو بند ہوں گی۔حکام نے بتایا کہ 2018 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31جولائی کو بندہوں گی، 2019 اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 31اگست اور 30ستمبر کو بند ہوں گی۔2021 اور 2022 کے شناختی کارڈز پر سمز 31اکتوبر اور 30نومبر کو بند ہوں گی، 2023 تا 2025 زائدالمیعاد شناختی...
    مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید تنازع کے تناظر میں پاکستان نے اہم حفاظتی اقدام کے طور پر ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہلِ خانہ اور غیر ضروری عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی سفارتی مشنز کے اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ایران سے نکالا جا رہا ہے۔ اسی طرح کچھ غیر ضروری عملہ بھی وطن واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل۔ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے کیا امکانات ہیں؟ سفارتی مشنز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے حکام کے مطابق تہران...
    یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور جنوبی صوبے زپوریزہیا پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے، جس میں 16 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں نو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، یوکرین نے بدھ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی افواج کے مہلک فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 15 شہری جاں بحق ہو گئے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر درجنوں میزائلوں اور سینکڑوں ڈرونز کے ذریعے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں شہری علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا، حملے میں رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کو روس کی جانب سے منظم دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ برسوں میں ہونے والے سب سے ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک ہے، روس نے 440 ڈرون اور 32 میزائل کیف پر داغے، جو کسی بھی عالمی انسانی ضابطے...
    —فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، یو ایس ٹیرف پر امریکا سے بات ہوئی ہے، گزشتہ روز امریکی سیکریٹری کامرس سے بات ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کی ترقی...
    ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنائی دئیےگئے ہیں، دھماکوں کے ساتھ ہی ائیر ڈیفنس نظام فعال ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئے ہیں جب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
    حکومت بلوچستان نے ضلع لسبیلہ میں واقع قدیمی اور تاریخی اہمیت کے حامل ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی ٹورازم سائٹ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سینیٹر دنیش کمار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ہنگلاج ماتا ہندوؤں کا مقدس مقام ’یہاں آنے والوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں‘ ہنگلاج ماتا مندر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں ہندو برادری کا ایک قدیم اور روحانی مقام ہے، جہاں ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں اس مقام کی مذہبی، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے اسے عالمی سیاحتی مقام کا درجہ دینے کا فیصلہ...
    اسلام ٹائمز: اسی دن 11 کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری پاراچنار تشریف لائے اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے علاوہ فوجی جوانوں خصوصاً کمانڈر سید جاوید کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبیدار سید جاوید نے جواباً کہا کہ اپنی مٹی کی حفاظت ہر فوجی کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ اسکے لئے کوئی تجلیل اور تعریف کا مستحق نہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ مٹی پر اپنی جان تو چیز ہی کیا ہے، اپنے بچوں اور مال و منال سب کو قربان کرکے ہی دم لیں گے۔ رپورٹ: استاد الحسینی 12 جون کو صبح 4 بجے خوارج نے کوہ سفید کے کافی اندر واقع حسین میلہ ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔...
    ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 3 گروپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تین الگ الگ گروپس میں مجموعی طور پر سیکڑوں پاکستانی شہری بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ پہلے گروپ میں 450 پاکستانی زائرین کو ایران سے پاکستان واپس لایا گیا۔ یہ زائرین زیارات کے لیے ایران گئے تھے اور اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے وہاں پھنس گئے تھے۔ متعلقہ اداروں اور پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے ان کی بحفاظت واپسی ممکن ہوئی۔ دوسرے گروپ میں 70 پاکستانی شہری واپس آئے ہیں، جن میں متعدد مزدور اور روزگار کے سلسلے میں ایران...
     راؤ دلشاد:نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کی جانب سے "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم" کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 89 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے.  منصوبے میں اہم ترامیم بھی زیر غور ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔ قرض کی دیگرسکیموں سےمستفیدافرادبھی اس پراجیکٹ سےقرض لےسکیں گے.قرض دینےکاحتمی فیصلہ پنجاب بینک درخواست دہندہ کی مالی حیثیت دیکھ کرکریگا.صوبےمیں چیف منسٹر پنجاب آسان کاروبار فنانس پراجیکٹ شروع کیا گیا.چیف منسٹر پنجاب آسان کاروبار فنانس پراجیکٹ کےتحت کاروباری قرض دیئےجارہے.رواں مالی سال میں منصوبےکیلئے9ارب50کروڑروپےمختص کیےگئے. ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ بھر میں 100 نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سہولت بازار پنجاب کی 100 تحصیلوں میں پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائم کیے جائیں گے جن کی تکمیل کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ منصوبے کے لیے آئندہ بجٹ میں 13 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ لاہور میں بھی سہولت بازاروں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 15 مقامات پر بازار قائم کیے جائیں گے۔ ان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کا 11 رکنی آئینی بینچ آج (سوموار) کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالت عظمیٰ کے 13رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثا نی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقرنجفی پر مشتمل 11رکنی آئینی بینچ پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر کی جانب سے دائر 8 نظرثانی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ مدعا علیہ سنی اتحاد کونسل...
    ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ، درجنوں ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جبکہ 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ تارہ حملے میں حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ اتوار کے روزایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر راکٹ داغے، تہران میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مزید پانچ ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہوگئے جبکہ...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، پیر کی صبح ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بڑا میزائل حملہ کیا، جس میں تقریباً 100 میزائل فائر کیے گئے، ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔ حیفا میں ایک پاور پلانٹ پر میزائل گرنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد اسرائیل کے وسطی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تل ابیب اور دیگر شہروں میں بھی راکٹ گرنے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، صرف حیفا میں ایرانی حملے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جب کہ مجموعی...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رجیم کی جانب سے مشہد ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ کی عمارتوں اور رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایئرپورٹ محفوظ ہے۔ حرم امام رضا علیہ السلام مکمل حفاظت میں ہے اور زائرین کو ان آوازوں سے پریشان ہونیکی...
    ایک بیان میں چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے یکجہتی کا ثبوت دیں، پاکستانی حکومت اسرائیلی فسطائیت کے خلاف ایران کا بھرپور ساتھ دے، او آئی سی کو ختم کرکے پاکستان نئی تنظیم سازی میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ مسلم امہ پر حملہ اور بدترین جارحیت ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی پامالی کررہا ہے، امریکہ کس اخلاقی جواز کی بنیاد پر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے؟ اسرائیلی جارحیت قبول کرلی گئی تو کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر حملے کا حق استعمال کر لے گا، سارے پاکستانی، ایران اور فلسطین کی...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے بتایا ہے کہ اسرائیل پر تازہ حملوں میں ”آپریشن علی ابن طالب “کوڈ نیم کے تحت مختلف جدید میزائل سسٹمز استعمال کیئے گئے ہیںاور اسرائیلی شہروں حیفہ اور تل ابیب کو عماد، قدر، اور خیبر شکن نامی بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایران کا عماد بیلسٹک میزائل” قدر“ کا جدید ورژن ہے جس میں بہتر رہنمائی اور درستگی کی خصوصیات شامل ہیں اور اسے پہلی بار 2015 کے آخر میں آزمایا اور فوجی خدمات میں شامل کیا گیا تھا اس میں ایک نیا ڈیزائن کردہ قابل نقل و حرکت وارہیڈ شامل ہے جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اقوامِ متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کے توسط سے مغربی طاقتوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو وہ “معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاؤ” (NPT) سے دستبردار ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے خط میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں اور پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔سعیدایراوانی نے کہا کہ...
    اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں مفتی گلزار نعیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر نہیں، پورے عالمِ اسلام پر حملہ کیا ہے، اگر فیصلہ کن جنگ ہوئی تو پاکستان کو بھرپور ساتھ دینا ہوگا، یہ صرف ایران کا نہیں، امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اب خاموشی کا وقت نہیں رہا، غزہ کے مظلوموں کا عملی ساتھ نہیں دیا، اب تہران کا دیں۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص حاصل کیا...
    حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کاسفر نہ کریں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی، حفاظت کےلیے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
    پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔...
    اپنے بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پیر خالد سلطان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کیخلاف صف بندی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ ایران کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف صف بندی کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی سینئر فوجی قیادت، سائنسدانوں اور پھر عام عوام پر حملے کو...
    اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔ Post Views: 2
    اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔