2025-12-11@03:48:34 GMT
تلاش کی گنتی: 31101
«ترکی کو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چترال سے رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما غزالہ انجم نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں قوم کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی ہے پاکستان اب کسی انتشار ،بہتان طرازی، گالی گلوچ اور ملک کے خلاف کسی سازش کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اور ابھرتے اور ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان کے بدخواہوں اور سازشی عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ایم این اے مسلم لیگ ن غزالہ انجم نے کہا کہ جلسے جلوس دھرنے ،روڈ بلاک وغیرہ سے قوم اب تنگ آ چکی ہے اور ایک ناخوشگوار تجربے کے نتیجے میں ملک کا...
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے،سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے 3 سال بعد الیکشن میں ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا،شہباز شریف کاماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف...
پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے مسلم وزرائے خارجہ کا جبری بیدخلی پر دوٹوک ردعمل اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بیان پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو جمہوریہ مصر منتقل کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مکمل عمل کیا جائے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اْسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان...
ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیاذرائع کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور روسی فیڈریشن...
غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک طے شدہ 660 ٹرکوں میں سے اسرائیلی حکام نے صرف 104 ٹرکوں کو، جو کھانا پکانے کی گیس لے کر آ رہے تھے، غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے، جو کہ غزہ کی پٹی کی حقیقی ضرورت کا صرف 16 فیصد بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک طے شدہ 660 ٹرکوں میں سے اسرائیلی حکام نے صرف 104 ٹرکوں کو، جو کھانا پکانے کی گیس لے کر آ رہے تھے، غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے، جو کہ غزہ کی...
صہیونی حکومت، جو جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے، اب حماس کو مورد الزام ٹھہرا کر اسے غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت، جو جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے، اب حماس کو مورد الزام ٹھہرا کر اسے غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے تاکید کی کہ غزہ میں ایک معتبر فلسطینی سول انتظامیہ اور ایک تربیت یافتہ پولیس فورس قائم کی جانی چاہیے۔ فیدان نے آج ہفتے کے روز دوحہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ ختم ہو چکے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت ہے، اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989 میں...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان حوصلوں اور قربانیوں کی داستانیں ان کو بھی سنائیں جو کہتے ہیں’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس پاکستان کے لیے آگ و خون کا دریا عبور کرنا پڑا تھا، لاکھوں شہید ہوئے، لاکھوں عصمتیں لٹیں، لاکھوں دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوگئیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ آئیں، میں آپ کو جموں و کشمیر کے مہاجروں کی قربانیوں کی داستانیں سنواؤں، حامد میر سے سنیں کہ اس کے نانا نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی قیمت کیا ادا کی؟ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، خواجہ آصف خواجہ آصف نے...
شارجہ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کیے گئے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہی مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کر چکے تھے، تاہم اس بار شارجہ میں ان کے ویزوں کی باریک جانچ پڑتال کے دوران جعل سازی سامنے آگئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے کر مختصر تفتیش کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے تمام افراد کو اپنی تحویل...
’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ کہنے والوں کو ملک کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی داستانیں سنائیں، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کی داستانیں ان لوگوں کو بھی سنائی جانی چاہئیں جو یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں۔‘ مزید پڑھیں: کیا جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان پر ہے؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملک کے قیام کے لیے قوم نے آگ اور خون کا دریا پار کیا، لاکھوں افراد شہید ہوئے، بے شمار خواتین کی عصمتیں لٹیں اور متعدد لوگ دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر حقیقت جاننی ہے تو سیالکوٹ آکر اُن مہاجرین کی قربانیوں کا حال سنیں جنہوں نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ میں ایک پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں کا سماں باندھ گیا، جب ان کے ہاں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ خاندان اور محلے کے لوگ اس خیر و برکت پر دلی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے سے ان کے دو بچے تھے اور اب چار نئے مہمانوں کے شامل ہونے کے بعد بچوں...
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل حقیقت پسندانہ اور مرحلہ وار انداز میں حل ہونا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوحہ فورم 2025 کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کو ترجیحات کی فہرست میں سب سے آخر میں رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے پہلے غزہ میں انتظامی کنٹرول کی منتقلی، نئی پولیس فورس کا قیام اور انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی ناگزیر ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے قبل...
ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں رکاوٹ اور سختی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے زیرِ اثر رہنے والے افراد میں شریانوں کی سختی اور پلاک جمع ہونے کے باعث دل کی سنگین بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر فلپ کاسٹیلو اراوینا نے کہا کہ فضائی آلودگی کی سطح، چاہے سرکاری معیارات کے قریب یا اس سے کم ہی کیوں نہ ہو،...
نیوزی لینڈ کے رچمنڈ میں واقع کرافٹ بیئر بار ’اسپرگ اینڈ فر دی میڈوز‘ میں ایک غیر معمولی مہمان نمودار ہوا جب ایک بچہ فر سیل اندر گھومتا ہوا نظر آیا۔ بار کی سکیورٹی کیمرا فوٹیج اس لمحے کو قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 11 سالہ بچے نےسمندری مخلوق کی 202 ملین سالہ پرانی باقیات دریافت کر لیں بار کی شریک مالک بیلا ایونز نے بتایا کہ لوگ پہلے اسے کتا سمجھ بیٹھے کیونکہ یہ بار کتوں کے لیے دوستانہ ہے۔ فر سیل تقریباً 25 منٹ تک بار میں رہا، جس کے بعد اسے ایک شخص نے مہارت سے ڈاگ کریٹ میں...
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان، او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی
وفاقی حکومت کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی اور منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے توثیق کے بعد یہ اضافہ نافذ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع کو فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 1.10 روپے سے 1.28 روپے تک بڑھانے کی تجویز شامل ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔ اس وقت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7.87 روپے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں ن لیگ کی جیت کو پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ نااہلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارہ برس کی حکمرانی نے پورے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملوں میں صرف کی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ پوری حکومتی مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میٹرو بس ن لیگ کی پہچان ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اس سال مزید دو شہروں میں میٹرو منصوبے شروع کیے جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم قادریوف کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں اور اس قسم کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مزید خبردار کیا...
پشاور ہائی کورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے وکلا کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے اور عدالتوں میں پیش ہونے سے روکنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں جاری 43 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ وکلا کی ہڑتال آئین کے آرٹیکل 4، 8 اور 10A کے تحت شہریوں کو دیے گئے فئیر ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں زیر سماعت مقدمات التوا کا شکار ہو جاتے ہیں، عدالتی نظام پر دباؤ بڑھتا ہے اور سرکاری خزانے پر بھی مالی بوجھ پڑتا ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ صرف خیبر پختونخوا میں وکلا کی...
مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟ ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ سے بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق گردش کرتی افواہیں نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ جمہوری عمل اور صوبائی خودمختاری کے تقاضوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ جماعت اسلامی روزِ اوّل سے اس طرزِ حکمرانی کی سخت مذمت کرتی رہی ہے اور واضح کرتی ہے کہ انتظامی ناکامیوں کا حل غیر جمہوری اقدامات نہیں، بلکہ مؤثر طرزِ حکمرانی اور قانون کی عملی بالادستی میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیرِ جماعت...
اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل ٹرینیں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جیکب آباد اسٹیشن پر کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو اگلے دن سبی پہنچایا جائے گا تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کینیڈا نے شام کو اُن ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے جن پر دہشت گردی کی حمایت کا لیبل عائد تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے نہ صرف شام کو بلکہ سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزدگی بھی ختم کر دی۔ یہ تنظیم ایک وقت میں القاعدہ سے وابستہ رہی ہے مگر مغربی ممالک نے حالیہ مہینوں میں اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فیصلے معمولی نہیں تھے بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگ ہونے اور شام کے نئے حکمراں کی طرز حکومت کو دیکھتے ہوئے کیے گئے۔ اگرچہ کینیڈا نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم ابوذر کو معاف کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا، متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔صلح ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر...
کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے ماضی میں القاعدہ سے وابستگی رکھی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک نے اسے اپنی فہرست سے خارج کرنا شروع کیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے معمولی نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگی اور شام میں نئے حکومتی ڈھانچے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ کینیڈا نے واضح کیا کہ اگرچہ شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالا گیا ہے، لیکن 56 شامی شخصیات پر پابندیاں برقرار رہیں گی، جن میں بشار الاسد حکومت کے سابق عہدیدار...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار اور فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا اصل مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو فوج کی تعریفیں کرتی تھی، مگر اب اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق فوج کسی ایک جماعت یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ملک ہے اور اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں پھیلائی جانے والی افراتفری کا مقصد اسی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے اسرائیل...
وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی حکومت کا سیاسی افراتفری پھیلانے والیعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 9مئی فسادات کیحوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی رہنماں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چودھری، شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی، عثمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز باضابطہ طور پر جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی 48 ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس سب سے بڑے مقابلے کی بساط باضابطہ طور پر بچھ گئی ہے، آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے لیے ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کا امتزاج شائقین کے جوش و تجسس کو مزید بڑھا رہا ہے۔ابتدائی گروپس کی بات کی جائے تو گروپ اے میں میزبان میکسیکو کو جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی کی کوالیفائر ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا۔گروپ بی میں میزبان کینیڈا کے ساتھ قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف...
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع،دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع ،وفاقی حکومت کی درخواست پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی،سردار آصف کی 5سالہ ڈیپیوٹیشن مدت مکمل ہو گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے میں تعینات ڈپیوٹیشن پر ڈپٹی کمشنر سردار آصف کو مزید ایک سال کی توسیع مل گئی،سردار آصف گزشتہ پانچ سال سے سی ڈی اے میں بطور ڈیپوٹیشنسٹ آفیسر خدمات سر انجام د ے رہے ہیں۔ان کا پیرنٹ ڈپاٹمنٹ آزاد کشمیر حکومت ہے۔وفاقی حکومت نے ان کی...
عام طور پر دیر سے دفتر آنے والے ملازمین ہی سرزنش یا برطرفی کا سامنا کرتے ہیں، لیکن اسپین میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو وقت سے پہلے دفتر پہنچنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ یہ واقعہ اسپین کے شہر الیکانٹے میں پیش آیا، جہاں ایک ڈیلیوری کمپنی میں ملازمت کرنے والی خاتون روزانہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں—حالانکہ ان کا کنٹریکٹ واضح طور پر کہتا تھا کہ ان کی شفٹ 7:30 بجے شروع ہوتی ہے۔ اپنے کولیگز اور مینیجر سے پہلے آکر کام شروع کرنا، جو عام طور پر ایک مثبت عادت سمجھی جاتی ہے، یہاں ان کے لیے مسئلہ بن گئی۔ 2023 میں منیجر نے پہلی بار...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن حال ہیں میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر ان دنوں دو مقبول ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آرہی ہیں۔ پامال میں اُن کی عثمان مختار کے ساتھ کیمسٹری کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کیس نمبر 9 میں ریپ سروائیور کا مضبوط کردار نبھانے پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ صبا قمر اپنی قدرتی خوبصورتی اور کم میک اپ کے استعمال کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی...
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔ ایک نجی اسپتال میں چار بچوں (تین بیٹے اور ایک بیٹی) کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ راز...
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے معروف قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو موت کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے اپنے فیصلے میں مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ راولپنڈی تھانہ دھمیال پولیس کی موثرتفتیش و پیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت نےقتل کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کوسزا سنا دی، مجرم عمران خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نے2023میں ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا۔ pic.twitter.com/cv791xyiFX — RPO Rawalpindi (@Rporwp) December 6, 2025 عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو قانون کے تحت پھانسی دی جائے گی، یعنی سزائے موت اُس...
مجوزہ قانون کے مطابق حکومت 15 روز کی عمومی مہلت دے گی، جس دوران شہری بلاخوف اپنا غیر قانونی اسلحہ تھانے یا سی سی ڈی کے پاس جمع کرا سکیں گے اور اس مدت میں اسلحہ جمع کرانے والوں کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔ جمع شدہ ہتھیاروں کی باقاعدہ رسید جاری کی جائے گی اور ہر اسلحے کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے کو اسلحہ سے پاک کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پنجاب سرینڈر آف الیسٹ آرمز ایکٹ 2025 کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جس کے تحت ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیلئے سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ مجوزہ قانون کے مطابق حکومت 15 روز کی...
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کر دیا ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نوازمریم نواز کا کہنا ہے کہ کے پی کا پچھلے چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ...
اسکرین گریب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔ خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیلنج دیا ہے کہ صوبے کے کھربوں کے پروجیکٹ میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، ان کے وژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، گوجرانوالہ میٹرو اور دیگر منصوبے ان کے وژن کو جاری رکھتے ہیں، چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبے کا آغاز بھی ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے، صوبے میں انفراسٹرکچر، ہیلتھ، ایجوکیشن اور ڈولپمنٹ کے منصوبے جاری ہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے...
1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والےمیجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجرشبیرشریف کوسلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم سٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیرشریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔...
سٹی 42 : لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیرحاضری پر شوکازنوٹس جاری کردیا، غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔ دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے ان کی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو روکنے کی ناکامی کا ملبہ حکومت اور فوج نے ایک دوسرے پر ڈال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان لفظی گولہ باری نے حکومت اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور تلخی کو بے نقاب کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے تحقیقاتی رپورٹ پر کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے کی ناکامی صرف فوج پر عائد نہیں ہوتی بلکہ یہ حکومتی پالیسیوں کا شاخسانہ بھی تھا۔ انہوں نے آزاد اور غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فوج نے بطور ادارہ اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں مگر 7 اکتوبر کا واقعہ صرف فوج کی ناکامی نہیں تھا۔ اسرائیلی فوج کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف کی میراث کو بہت آگے لے کر جائیں گی،آئندہ 3 سال بعد الیکشن میں پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا انہوں نے...
سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کسی مندر کو منہدم کرکے نہیں بنائی گئی۔ عدالت کے اس تبصرہ سے ایک ایسے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا جسکو ہندو تنظیموں نے خوب پھیلایا، مسلمانوں کے بارے میں نفرت پیدا کی گئی اور فرقہ پرستوں کی ایک جارح اور شدت پسند فوج تیار کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اودھ کے حاکم میر باقی اصفہانی نے 1528ء میں بابری مسجد تعمیر کروائی تھی۔ یہ دور شہنشاہ بابر کا تھا۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بابری مسجد کو سب سے پہلے 27 مارچ 1932ء کو گائے کشی کے نام پر نشانہ بنایا تھا۔ پھر اس کے 60 سال بعد چھ دسمبر 1992ء کو ہندو کارکنوں نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملےکیےگئے جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی...
آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پیرا نمبر 4 میں واضح طور پر درج ہے کہ مراعات کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 2 ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی کے 2 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کے حوالے سے منفی تاثر دے کر نہ صرف طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ان کے ذہنوں میں غیر ضروری ابہام بھی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور...
لاہور: لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول کیے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ایک لاکھ سے زائد خراب اور جلنے والے سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دیا جا چکا ہے۔ خراب میٹرز طویل عرصے تک تبدیل نہ ہونے کے باعث صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈیفیکٹو کوڈ لگے میٹرز کے حامل صارفین کو بھاری بل بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے صارفین میں شدید ردعمل پیدا ہو رہا ہے۔ نیپرا نے میٹرز کی شدید قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ سے جواب طلب کر لیا۔ نیپرا نوٹس کے مطابق اگست کے بعد سے نئے کنکشن اور خراب میٹرز کی...
ایپل اور گوگل نے اس ہفتے دنیا بھر میں صارفین کو سائبر حملوں کے ممکنہ خدشات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک نئی کھیپ کے طور پر ’سائبر تھریٹ نوٹیفکیشنز‘ جاری کیے ہیں۔ دونوں کمپنیاں عرصے سے ایسے صارفین کو باقاعدگی سے خبردار کرتی رہی ہیں جن کے بارے میں شبہ ہو کہ وہ ریاستی پشت پناہی رکھنے والے ہیکرز کا نشانہ بنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟ ایپل کے مطابق یہ انتباہی پیغامات 2 دسمبر کو جاری کیے گئے، تاہم کمپنی نے ہیکنگ کی نوعیت، متاثرہ صارفین کی تعداد یا اس ممکنہ نگرانی کے پیچھے موجود عناصر کے بارے میں کوئی واضح...
بازار میں اسکن کیئر کی بے شمار مہنگی پراڈکٹس دستیاب ہیں، لیکن روزمرہ کے چند گھریلو اور قدرتی طریقے جلد کو نہ صرف تروتازہ رکھتے ہیں بلکہ چہرے کی چمک اور صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ پاکستان میں عام گھرانوں میں استعمال ہونے والی اشیا جیسے بیسن، دہی، شہد، کھیرا اور عرقِ گلاب صدیوں سے خوبصورتی کے گھریلو ٹوٹکوں میں شامل ہیں اور جدید اسکن ایکسپرٹس بھی ان کی افادیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ سب سے مؤثر اور آسان ٹپ عرقِ گلاب کا استعمال ہے۔ اس کے جلد پر اسپرے کرنے سے نہ صرف چہرہ فوری فریش محسوس ہوتا ہے بلکہ اس کی خوشبو ذہنی سکون بھی دیتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ رات کو چہرہ دھونے...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آنے والے مشہور قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو سزائے موت سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔ عدالت کے مطابق مجرم نے دشمنی کے باعث نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کو قتل کیا تھا۔
یوکرین کے جنگ زدہ علاقے میں واقع چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی حفاظتی شیلڈ ڈرون حملے کے بعد اپنی بنیادی حفاظتی صلاحیت برقرار نہ رکھ سکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایٹمی نگرانی کی ایجنسی آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہے کہ حملے سے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کی ذمہ داری یوکرین نے روس پر عائد کی تھی، تاہم تابکاری کی سطح بدستور معمول کے مطابق ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی ایٹمی توانائی کی نگران ایجنسی نے جمعے کو بتایا ہے کہ یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی وہ سٹیل شیلڈ، جو 1986 کے دھماکے کے بعد ریڈیو ایکٹو مواد کو قابو میں رکھنے کے لیے 2019 میں تعمیر کی گئی...
عدالت نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بینک کےسابق سی ای او عاطف خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتےہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کو 72 ارب ڈالر میں خرید کر ہالی ووڈ کی سب سے بڑی اور تاریخی ڈیل کرلی بلکہ عالمی میڈیا اور اسٹریمنگ کی دنیا میں طاقت کا نیا توازن بھی قائم کردیا ہے۔ یہ معاہدہ کئی ماہ کی مشاورت، مقابلے اور غیر یقینی صورتحال کے بعد طے پایا۔ رائٹرز کے مطابق ابتدا میں نیٹ فلکس کی جانب سے یہ معاہدہ محض معلومات حاصل کرنے کے ایک مشن کے طور پر شروع ہوا تھا، تاہم جلد ہی کمپنی نے اس میں اپنی بڑی اسٹریٹجک دلچسپی محسوس کی۔ وارنر برادرز کے سو سال پرانے فلمی اور ٹی وی مواد کے وسیع ذخیرے نے نیٹ فلکس کو متوجہ کیا، کیونکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر لائبریری ٹائٹلز...
مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت سے نہیں، حق خودارادیت کے اصول کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے، حریت کانفرنس
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا میں توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور عالمی برادری اس مسئلے کی حساسیت کی وجہ سے اس کے فوری طور پر حل زور دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے اصول کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پاکستان کے دفاعی شعبے کے لیے بھی اچھی خبر ہے...
روسی دارالحکومت ماسکو سے شام کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کمال حسن اور بشارالاسد کے ارب پتی کزن رامی مخلوف ملک میں بغاوت بھڑکانے کے لیے شامی عسکری گروہوں کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ دونوں سابق طاقتور شخصیات نہ صرف مسلح گروہوں کی تشکیل میں مصروف ہیں بلکہ دونوں کے درمیان بشارالاسد دور کے آخری دنوں میں بنائے گئے 14 زیرِ زمین کمانڈ مراکز پر کنٹرول کے لیے بھی آمنے سامنے ہیں۔ رائٹرز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بشارالاسد کے وہ قریبی ساتھی جو گزشتہ سال انکی حکومت کے خاتمے کے بعد شام سے فرار ہوئے، اب ماسکو سے کروڑوں ڈالر ان افراد تک پہنچا رہے ہیں جنہیں وہ ممکنہ باغی فورس کے طور پر دوبارہ منظم کرنا چاہتے ہیں۔...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے لڑکی کو قتل کیا۔ مقتولہ کا پوسٹمارٹم 7...
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 60 ارب روپے وصولی کا فیصلہ بدل دیا جس سے آر ایل این جی صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل 2015 سے جون 2022 کی مدت کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کی اصل وصولی کے مد میں 60 ارب روپے کی ریکوری سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کر لی ہے۔ نئی تشخیص کے تحت، آر ایل این جی کے صارفین یہ رقم 24 ماہانہ اقساط میں ادا کریں گے اور تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کو معاف کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے مزید کہا ہے کہ حقیقی مالی مشکلات کی صورت میں، صارف کی درخواست پر ایس این جی...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹ نے سیاسی صورتحال مزید خراب کر دی ہے اور ماحول پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایوان کے اندر مذاکرات کی پیش کش اب بھی برقرار ہے، لیکن پی ٹی آئی نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موقع فراہم کیا مگر پی ٹی آئی نے مسلسل سخت مؤقف اختیار کیے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بات چیت سے آگے بڑھتی ہے مگر پی ٹی آئی...
بھارتی شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کا 33 برس قبل انہدام مسلم امہ کے دلوں پر آج بھی تازہ زخموں کی طرح باقی ہے۔ 6 دسمبر 1992 کو بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بی جے پی، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ہندوتوا شدت پسندوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں قائم 16ویں صدی کی اس تاریخی مسجد کو مسمار کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ یہ دلخراش واقعہ آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے اجتماعی شعور کو جھنجھوڑتا ہے۔ https://Twitter.com/ReshmaI0/status/1997026434112802851 غم و غصے میں اضافہ اس وقت ہوا...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر (پیر) کو ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ اس معاہدے پر فنڈز کے اجرا سے قبل ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں مسائل و خلا کی نشاندہی کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگر منظوری ہو جاتی ہے تو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ...
ملک اشرف : احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں،ہائیکورٹ نے 11 دسمبر کو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اپیل کنندگان کی جانب سے دائر کی گئی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بطور ریگولر کیس ہوگی، اپیل کنندگان نے موقف اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے احمد خان بچر اور ملک احمد خان چٹھہ کو سانحہ نو مئی کیس میں سزا سنائی ، الیکشن کمیشن نے موقف سنے بغیر احمد خان بھچر کو حلقہ پی پی 87 میانوالی اور محمد احمد خان چٹھہ کو حلقہ این اے 66...
لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کے اغوا اور جنات کے لے جانے کا معاملہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی عدالتی حکم کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ لاہور چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ حمیدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ لاہور سینیئر پولیس افسران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور درخواست گزار نے اپنی بیٹی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے اس سے قبل عدالت میں کہا تھا کہ خاتون کو جنات لے...
بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس فوج کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی تک محدود رکھا گیا ہے، بجائے غزہ کا نظم و نسق میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حکومت نہیں کرنا چاہتے اور ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں۔ حماس کے عہدیدار نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم نے غزہ میں مجوزہ انتظامی باڈی میں شامل ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔ حماس اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے ممکنہ سیٹ اپ کے عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی...
معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔ نادیہ...
—فائل فوٹو انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت سے پولیس ایلیٹ فورس کی خدمات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا اور کہا کہ 7 ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو عملے کی کمی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث نارکوٹکس ونگ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔محکمہ داخلہ نے پولیس کو مشروط طور پر نفری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع نے کہا کہ پولیس کارکردگی متاثر نہ ہونے کی صورت میں نفری فراہم کی جائے، محکمہ...
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی نہ صرف مسلح افواج کے لیے باعث فخر ہے بلکہ یہ خطے میں امن، دفاع اور قومی سلامتی کے مضبوط موقف کا بھی مظہر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں...
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ احمد رضا نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
کمیٹی نے سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آزادیٔ اظہار قابلِ احترام ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایسے اقدامات کی حمایت کی جائے جو قریب الوقوع غیرقانونی سرگرمیوں کا باعث بنتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی نے گوگل اور ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان موبائل ایپس کو حذف کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کریں۔ خبر رساں ادارے فارس کے سائنس و ٹیکنالوجی ڈیسک نے روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی کانگریس اُن موبائل ایپلیکیشنز کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے جو صارفین کو وفاقی امیگریشن اہلکاروں (ICE) کا پتہ لگانے کی سہولت دیتی ہیں۔...
راہول گاندھی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ اب جو بھی شخصیات بھارت کے دورے پر آتی ہیں یا جب بھی میں بیرون ملک جاتا ہوں، تو مودی حکومت انہیں مجھ سے ملنے سے منع کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے مرکزی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں اپوریشن رہنما کو غیر ملکی مہمان شخصیات سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں کسی بھی غیر ملکی شخصیت کو اپوزیشن رہنما...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاؤس لندن میں پاکستانی بینکوں کے چیئرمینز اور سی ای اوز پر مشتمل وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ یہ وفد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت حسین کی قیادت میں لندن اور مانچسٹر میں منعقدہ ’’پاکستان ریمیٹنس سمٹ 2025‘‘ میں شرکت کر رہا ہے۔ وفد میں پاکستان کے تجارتی بینکوں کے سربراہان سمیت عالمی منی ٹرانسفر آپریٹرز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین اور پاکستان دوست شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ دنیا میں سب سے بڑی، متحرک اور فیاض پاکستانی ڈائسپورا کی میزبانی...
امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کو 2 قسم کے میڈیم ٹیکٹیکل وہیکلز اور متعلقہ ساز و سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ پینٹاگون کی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ان وہیکلزکی کل قیمت کا تخمینہ 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس مجوزہ فروخت میں اسپیئر پارٹس، تکنیکی دستاویزات، عملے کی تربیت اور لاجسٹک معاونت شامل ہے، جسے باضابطہ طور پر امریکی کانگریس کو بھیج دیا گیا ہے۔ ???????? | ???????? The Pentagon has announced its approval for the sale of vehicles and equipment to Lebanon at a cost of $90.5 million. This move could strengthen Lebanon's military capabilities amid ongoing security concerns in the region. Enhanced military support from the U.S....
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال بیت گئے۔ 6دسمبر 1992 کو اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں انتہا پسند ہندوؤں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔ حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا۔ انتہا پسندوں نے کلہاڑیوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے بابری مسجد کو نشانہ بنایا۔ بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں کی طرف سے شدید احتجاج اور مزاحمت بھی کی گئی یہاں تک کہ فسادات کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوگئے تھے بی جے پی رہنما ایل کے ایڈوانی اور منوہر جوشی نے انتہا پسند ہندوؤں...
ویب ڈٖیسک :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے، بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اس سے پہلے...
انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اپنے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے...
ایرانی پاسدران انقلاب نے گزشتہ روز خلیج میں شروع ہونے والی جنگی مشقوں کے سلسلے میں امریکی جہاز کو خبردار کیا ہے، یہ معاملہ حالیہ ایرانی جنگ کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بحری مشقیں جون کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کا حصہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹی وی نے ان مشقوں کو ایرانی پاسدران انقلاب کی قربانی اور مزاحمتی جذبے کا مظہر قرار دیا ہے۔ خطے میں موجود امریکی جہازوں کو انتباہ جاری کر کے پاسداران بحریہ نے سخت پیغام دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیغامات کا مواد فوری طور پر تفصیل کے ساتھ سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ خلیج میں...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئےاو پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مفت عالمی معیار کو برقرار رکھ کر دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی،...
بالی ووڈ کی مشہر اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو اُن کے مداحوں کی اتنی پسند آئیں کہ یہ وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 52 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کالے رنگ کے لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے ایک بار پھر 52 سالہ اداکارہ کو جوان و خوبصورت قرار دیا۔ ایشوریہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور تعریفوں کرنے لگے۔ A post common by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb) ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو بہت خوبصورت ہیں اور دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔ بہت سارے صارفین نے لکھا کہ ’ایشوریہ رائے ایک بار پھر واپس آگئی ہیں۔ ایک نے تو لکھا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی.
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر ملائشیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان ڈاہ واہ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر ملائشیا کے وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ و غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی جلد صحت یابی و بحالی کیلئے نیک خواہشات...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں جی ایس ٹی کی ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں۔ پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔ چیئرمین پی پی...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب رکن بلال بدر نے حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ گیلری میں موجود مہمانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر سپیکر کو نوٹس لینا پڑا۔ اپوزیشن اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی...
لاہور (خبرنگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش کا جیلانی پارک میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، رانا سکندر، کاظم علی پیر زادہ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ سینئر صوبائی...
اسلام آباد (آئی این پی، وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ...
شہریوں کو پالیسیوں سے لاعلم رکھنا جمہوری اصولوں کیخلاف: ہائیکورٹ: ناصر باغ درختوں کی کٹائی پر انکوائری کا حکم
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ماحولیاتی تدارک سموگ کیس کی سماعت کے دوران ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بڑے وہیکل یونٹس کے خلاف کریک ڈائون اور حکومتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں، جبکہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔ عدالت نے سموگ میں کمی کے لیے سکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع اور ہفتے کے روز بھی سکول بند رکھنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے اتوار کے روز کمرشل...