2025-07-25@01:49:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1023
«کنڈی نے کہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے۔ یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ 8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا۔ بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید، مجموعی...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر پر فائر کیے اور اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج دنیا بھر میں سنی جائے گی۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل پر نظر رکھی گئی، انڈیا سے جو بھی چیز آتی ہے اُس کی مکمل اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے...
فوٹو اسکرین گریپ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی تنصیبات کو بھارتی میزائلوں نے ہی نشانہ بنایا، بھارت...

جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا، پوری دنیا کو پتا چل جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کررہی ہے. تاہم جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی. بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا .لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کئے ۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے کو مانیٹر کررہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،گرائے گئے بھارتی ڈرنز کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ مزید :
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا...
—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر...
لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج انڈیا نے جو بزدلانہ حملہ کیا وہ ایک بڑی بھونڈی سازش تھی،انھوں نے ہمارے عام نہتے شہریوں کو ہٹ کیا،میں اپنی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ انھوں نے بڑے زبردست طریقے سے اس کا جواب دیا اور جن رافیل طیاروں پر وہ بڑا مان کیے بیٹھے تھے وہ بھی گرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پھر انڈیا کا بہت سارا نقصان فوجی پوسٹوں کا ہوا، پاکستان کی بڑائی یہ ہے کہ انھوں نے کسی بھی سویلین آبادی پرکوئی جواب نہیں دیا۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ اس میں بڑی کلیئریٹی ہے، اعلامیہ آپ کے سامنے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے، یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی...

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان
معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا،بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ہم نے دفاع میں ان طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملہ ہوا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت...
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 6 اور 7 کی شب بچوں اور 31 معصوم شہریوں کو شہید کرنا بھارت کی دہشت گردی ہے اور اس کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا۔ ہمیں بھارت سے اسی طرح کی چیزوں اور بربریت کی امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کو فروغ دینے کے ثبوت دنیا کے سامنے ہیں اور آج عالمی سطح پر سب جانتے ہیں کہ بھارت دہشت گردی و قتل و غارت میں ملوث ہے۔ ڈی جی آئی ایس...
فوٹو واشنگٹن پوسٹ ایڈیٹر دی اکانومسٹ ششانک جوشی کا کہنا ہے کہ اگر پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں تو انڈین ایئرفورس کا بھاری نقصان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایڈیٹر دی اکانومسٹ ششانک جوشی نے کہا کہ نیویارک ٹائمز نے بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں، رائٹرز نے مقامی حکومتی ذرائع کی بنیاد پر کہا ہے کہ تین طیارے گرے ہیں اور پائلٹس اسپتال میں ہیں۔شاشنک جوشی نے کہا کہ بھارتی اخبار "دی ہندو" نے بھی بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا...
منگل کی شب پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں انڈیا کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد جہاں دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستان اور انڈیا میں سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں یہی معاملہ سرفہرست ہے۔دونوں ممالک میں سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا پر ایک دوسرے کے جانی و مالی نقصانات سے متعلق غیرمصدقہ اور بڑھا چڑھا کر دعوے پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی متعدد فیک تصاویر اور ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں۔تاہم ایک ہیش ٹیگ جس کے تحت دونوں ممالک میں تبصرے کیے جا رہے ہیں وہ ’سندور‘ سے متعلق ہے اور اس...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 شہری شہید ہوئے، مریدکے مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد شہید...
—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 شہری شہید ہوئے، مریدکے مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ مظفرآباد پر حملے کے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی تفصیلات بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے ہیں،پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے ، مظفر آباد ، کوٹلی، مرید کے مساجد کو نشانہ بنایاگیا، دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں...
اسکرین گریب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا، شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ...
مظفرآباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو بلااشتعال اور شرم ناک حملہ ہے اور یہ اپنی فضائی حدود کے...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے کپڑے پھاڑے اور ڈنڈے مارے۔ عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھنا جرم ہے کیا؟ یہ پولیس گردی اور غنڈا گردی کی انتہا ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا، آج اڈیالہ کے باہر پہنچے تو پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا...
لاہور: لاہور سمیت ملک بھر میں کینسر، دل، سانس اور دیگر انتہائی خطرناک بیماریاں پیدا کرنے والے ڈیزل کی فروخت جاری ہے، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے مہنگے داموں ناقص ڈیزل کی فروخت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی نے سیکریٹری پیٹرولیم کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اوگرا کی نئی پالیسی کے تحت تیل کی کمپنیاں مقامی ریفائنریوں سے ڈیزل خریدنے پر مجبور ہیں، حالانکہ یہ ڈیزل پاکستان کے منظور شدہ یورو-5 معیار پر پورا نہیں اترتا اور نہ صرف صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ گاڑیوں کو بھی خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ قیادت کا فیصلہ ہے بھارت نے ڈیم بنایا تو ہم اسے ہٹ کریں گے۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں۔ پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔ وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے پیغام گیا جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب ایک ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو مقابلہ کریں گے۔ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ دشمن صرف گیدڑ بھبکیاں دے رہا ہے، پاکستانی پرامن قوم ہے، جنگ نہیں چاہتی، جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی لڑنا جانتے ہیں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ملک کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ چائنہ کی سپریم کورٹ میں 367 ججز تعینات ہیں اور حیران کن طور پر وہاں کوئی مقدمہ زیر التوا نہیں ہے، موجودہ حالات میں انڈین ججوںسے کیا بات ہوئی نہیں بتاﺅں گا. سپریم کورٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے کہا جب چینی ججوں کو ہمارے زیرالتوا مقدمات کی تعداد بتائی گئی تو وہ حیران رہ گئے انہوں نے پوچھا کہ اتنے کیسز آپ کیسے نمٹائیں گے؟ میں نے جواب دیا کہ اسی لیے تو ہم آپ کے پاس آئے ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) جرمنی کی سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) نے ملک کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی (بی ایف وی) کی اس درجہ بندی کو مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت اس پارٹی کو 'دائیں بازو کی انتہا پسند‘ پارٹی قرار دیا گیا تھا۔اے ایف ڈی کے مطابق یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔ بی ایف وی کا کہنا تھا کہ اب اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ 2013 میں قائم ہونے والی تارکین وطن کی مخالف جماعت جرمنی کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ بننے والی کوششوں کی پیروی کر رہی ہے۔ بی ایف وی نے مزید کہا کہ نئے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمنی ایک...
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اہم اجلاس ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر افسران کےبلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی نظام مزید سہل بنایا گیا ہے۔
بریفنگ کے دوران شرکاء نے کہا کہ بھارت نے جو الزامات لگائے ان کے شواہد آج تک مہیا نہ کر سکا۔ فوٹوز فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی سیاسی جماعتوں کو ان کیمرہ بریفنگ کے دوران شرکاء کی گفتگو کے اہم نکات سامنے آگئے۔شرکاء نے کہا کہ جعفر ایکسپریس جیسے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پوری دنیا تک پہنچائے جائیں گے، بھارت کا سیاہ چہرہ اقوام عالم میں بے نقاب کیا جائے گا، بھارت پہلگام سمیت ماضی میں کیے گئے دہشت گردی کے واقعات کا الزام پاکستان پر دھرتا رہا، بھارت کی حکومت اپنے ناپاک عزائم پر پردہ ڈالنے کی خاطر...
غیر ملکیوں کے ساتھ کرایہ داروں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن عرصہ قبل لازمی قرار دی جا چکی ہے تاہم کے پی حکومت نے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اور پیش رفت کر لی اب کرایہ داروں گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز ہوگی۔کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے تحت عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری ، آئی جی اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور محکمہ پولیس کے...
---فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح صوبے کے اکاؤنٹس میں سے 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جب کہا جا رہا ہے 40 ارب لوٹ چکے ہیں تو نیب خاموش ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو پہلے پکڑا جاتا بعد میں ثابت کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں 55 کروڑ روپے کا ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا گیا، سمجھ سے باہر ہے کہ پیسے کہاں لگائے گئے اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا۔ خیبر پختونخوا، 4 ارب 40 کروڑ کی ادویات کی خریداری میں 1 ارب 90...
سابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے، بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا۔سابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے تب مقدار کم ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی کے ایشو پر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا، بھارت جانتا ہے کہ وہ معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، حکومت کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ بروقت ہے۔ بھارت کو یہ نہیں پتا کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی، گورنر سندھگورنر سندھ نے کہا کہ ہم...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مدت کو بڑھانے کی کوشش کیے بغیر اپنی دوسری مدت کے اختتام پر وائٹ ہائوس چھوڑ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ان پابندیوں کو تسلیم کیا جو انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے سے روکتی ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ان کے جانشین کے لیے ان کے نائب جے ڈی وینس بہترین ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں آٹھ سال تک صدر رہوں گا، میں دو مدتوں کے لیے صدر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو ان کے جانشین بننے کے ممکنہ امیدوار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا...
کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مسترد کر دیا ہے۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس پارلیمان اور عدلیہ کو نظرانداز کرتا ہے، عدالت کے حکم کے باوجود ٹیکس کی فوری وصولی قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں میں ٹیکس افسران کی تعیناتی ہراسانی ہے جبکہ آرڈیننس آئین و عدلیہ کی توہین اور کاروباری اعتماد کے خلاف ہے۔ صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں لہٰذا حکومت اس معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری پارلیمانی بحث کرے۔
اسلام آباد: بھارتی دہشتگردحکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پرپابندی عائد کردی۔ سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردبھارتی حکومت نےبلاول بھٹوزرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،an کے اکاؤنٹ پرپابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سےخوف کی کھلی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کشمیری عوام کی آواز،جمہوری اقدارکےنمائندہ اورخطےمیں امن کےعلمبردارہیں، بھارتی مودی سرکارہراُس آواز کو دبانےپر تلی ہوئی ہےجو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔ سینئروزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کی گھبراہٹ،عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کوعیاں کرتا ہے، اوچھے...
تاجر برادری نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی وصول کررہا ہے۔ جو ٹیکس ادا کررہا ہے اسی کو نچوڑنے اور اسی کی تذلیل کی پریکٹس جاری ہے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں نےجرمنی کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی (بی ایف وی) کی جانب سے انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) کو ''دائیں بازو کی انتہا پسند‘‘ تنظیم قرار دینے پر تنقید کی ہے۔ اس جرمن خفیہ ایجنسی نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ 2013 میں قائم ہونے والی تارکین وطن مخالف جماعت اے ایف ڈی جرمنی کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ بننے والی کوششوں کی پیروی کر رہی ہے۔ بی ایف وی اس سے قبل اے ایف ڈی کی کئی مقامی شاخوں کو دائیں بازو کے...
---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں، نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ چولستان پر بھی سوالیہ نشان ہے۔لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی الیومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتا، اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا۔ پاکستان نہیں چاہتا جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے، خواجہ سعد رفیقرہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ...
راولپنڈی: استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنرل حافظ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عوام کے سچے ہیرو کے طور پر اُبھرے ہیں۔ پاکستان کا قرضہ روکنے کے لیے مودی کا آئی ایم ایف کو خط اُس کی شکست خوردگی کی علامت ہے، ’نک دا کوکا‘ پر ناچنے والوں نے بھی اس قسم کے خط آئی ایم ایف کو لکھے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں انڈیا کے خلاف متحد ہو چکی...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...
قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی (این آئی سی وی ڈی) نے بھارت سے واپس آنے والے 2 بچوں کے لیے دل کی مفت سرجری کی پیشکش کی ہے۔ این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ 9 اور 7 سال کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دونوں بچوں کے کیس کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے سرجری کو محفوظ قرار دیا اور کہا کہ بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں، بچوں کے والد نے این آئی سی وی ڈی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے انڈین بیانیہ کو فروغ دینے والے ٹولوں کو مسترد کر دیا ہے اور ریاست پاکستان ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کر دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گجرات کا قصائی ہمیشہ سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے الزام تراشی کر رہا ہوتا ہے جس سے خطے میں جنگی ماحول کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور یہ بات عیاں ہے...
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس کرائم کے خاتمے پر رہا ہے، ٹیکنالوجی کی وجہ سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ کیپیٹل سٹی کے ڈائینامکس مختلف ہوتے ہیں، مرگلہ ہلز میں ٹریلز کیلئے علیحدہ سے ٹریل پیٹرولنگ ٹیم بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں سائیکل اور پیدل پیٹرولنگ شروع کروا دی ہے، سیف سٹی کے فیز ٹو پر بھی عمل درآمد ہونے والا ہے۔ ڈی آئی...

اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ۔اجلاس میں سافٹ وہیل الیکٹرک ٹرام اور الیکٹرک فیڈر بسیز کے آپریشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران، این آر ٹی سی کے نمائندوں، اور دیگر شعبوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو وفاقی...

بار بار بھارت کو بتا رہے ہیں پاکستان کو آزمانا نہیں، یہی بات 2019 میں بھی بتادی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بار بار بھارت کو بتا رہے ہیں پاکستان کو آزمانا نہیں، اگر بھارت نے فوجی تصادم کا راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہوگی، اس کے بعد معاملہ کدھر جائے گا یہ پاکستان طے کرے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بار بار بھارت کو بتا رہے ہیں پاکستان کو آزمانا نہیں۔ یہی بات 2019 میں بھی بھارت کو بتادی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے فوجی تصادم کا راستہ چنا تو یہ ان کی...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین...

’بھارت جان بوجھ کر حالات کشیدہ کر رہا ہے‘ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر ، ترجمان دفتر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہے۔ بھارت جان بوجھ کر حالات کو کشیدہ کر رہا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورت حال سے آگاہ کرنا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سکھوں کی تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔ اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی اور پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔ یہ پڑھیں : سکھ فار جسٹس نے ’’پاکستان۔خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی فوٹیج جاری کردی انہوں ںے کہا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے، پاک آرمی کے لئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے انہوں نے یہ بات ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیمہ یحیی سے ملاقات کے دوران کہی .(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار— فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر جدید دور کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں: شزا فاطمہوزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی تک رسائی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی...
راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائشی منصوبوں میں غبن کے 500 سے زائد متاثرین کو رقوم کی واپسی کردی۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق نیب ہیڈاکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی صدارت چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کی اور تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چار رہائشی منصوبوں الحرم سٹی، غوری ٹاؤن، گلشن رحمان اور آرائین سٹی کے 500 سے زائد متاثرین میں300 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ مذکورہ رہائشی منصوبوں کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں نیب کی کوششوں سے بازیاب کی گئی رقوم کے کروڑوں روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں او ر دوسرے مرحلے میں متاثرین میں آج مزید چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبد المجید کو جہلم کے قریب سے پکڑا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں، میں نے سیاست کی 4 دہائیوں میں مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیکھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مکمل ٹرانسفارمیشن میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پاس 60 فیصد نوجوان ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمیں تعاون دیں کہ ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی سے اپنی زراعت...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا حکومت نے جو فیصلے کیے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مزید :
وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...
وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ---فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، 42 دن میں 146 محکموں کو 2 سال کی مدت میں ڈیجٹلائز کیا گیا، ڈیجیٹل اکانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے، ٹیکنالوجی کا بھرپور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، ملک میں متعدد ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے...
الحرم سٹی، غوری ٹاون سمیت 4رہائشی منصوبوں کے 500سے زائد متاثرین میں 30کروڑ روپے کے چیک تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں رہائشی منصوبوں میں غبن کے متاثرین میں رقوم کی واپسی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کی۔ تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چار رہائشی منصوبوں الحرم سٹی، غوری ٹاون، گلشن رحمان اور ارائین سٹی کے 500سے زائد متاثرین میں 300ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ رہائشی منصوبوں کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں نیب کی کوششوں سے بازیاب کی گئی رقوم کے کروڑوں روپے کے تقسیم کئے جا...
وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے تعلق رکھنے والی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا اور پہلی اذان جنرل حافظ عاصم منیر دیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف 7لاکھ فوج نہیں بلکہ 25کروڑ لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں، جو ہاتھ اس طرف بڑھے گا وہ کاٹ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت...

وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں
وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے 11 سے زائد دوست ممالک کے وزرا، ڈپٹی وزرا اور ڈیجیٹل ماہرین...
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔ اور ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔ راوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ...

پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے پر سرمایہ کاروں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم
اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈائرکٹ انویسمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا کے باصلاحیت لوگوں کے مجمع میں ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے دوست ممالک سے آئی ٹی کے 11 وزرا اور نائب وزرا یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 4 دہائیوں میں بہت تبدیلی دیکھی ہے، اب دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے اور ڈیجیٹل دنیا تمام شعبوں میں غیرمعمولی اثررکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ٹی برآمدی ترسیلات زر سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کا اجلاس، پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 4 لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے، پاکستان بدلتی...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے، ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت امن کے لیے سنجیدہ نہیں، جب صوبے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری کا ہفتہ کے روز اچانک دورہ کیا۔ ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سینی ٹیشن ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری موقع پر ہونے والی ڈویلپمنٹ، بیوٹیفکیشن، سینی ٹیشن، روڈ انفراسٹرکچر، سیوریج...
گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت...
فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں 70 فیصد ہاتھ بھارت کا ہے۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارڈر کی صورتِ حال خراب ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے سے مکر گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا گیا، بھارت اپنے گند کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیاانڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہروں کی تعمیر سے متعلق حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے فیصلے قومی وحدت، آئینی تقاضوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال ہیں۔ پوری قوم ان فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کو لازم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری نہیں ملتی، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی اصولوں...
فوٹو فائل کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے...

راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے 16ویں ایڈیشن میں بچے نہ صرف کہانیاں پڑھ رہے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں روشنیوں میں تبدیل بھی کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں 600 سے زائد تخلیقی ورکشاپس اور سرگرمیوں میں "ڈیجیٹل کیوب" ورکشاپ نمایاں رہی، جس میں بچوں نے Minecraft گیم سے متاثر ہو کر ایل ای ڈی کیوبز تیار کیے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنٹسٹ اور پہلی بار SCRF میں شریک محمود ہاشم نے بتایا: "یہ ایک سادہ مگر شاندار تجربہ ہے، جو ریاضی، انجینئرنگ، اور فن کو ایک جگہ لاتا ہے۔ ہم بچوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کا عمل کتنا دلچسپ ہو سکتا ہے۔" بچے تیار شدہ...
حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں ایک اہم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. تقریب میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین سی...
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اگر خواتین معاشرے کی رکاوٹوں اور باہر درپیش مسائل کا ذکر کریں تو انہیں گھر بٹھا دیا جاتا ہے، مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ایس ایف کے زیر اہتمام آئی سی ٹی شعبے میں خواتین کے عالمی دن 2025 کے سلسلے میں منعقدہ "گرلز ان آئی سی ٹی فار انکلوسیو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور یو ایس ایف کے سینئر حکام، رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی ماہانہ ای-کچہری آج ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرسائیڈ اور پارکنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، گوادر سے پنجاب کے لیے پروازوں کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ ایک بزنس پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں فضائی کمپنیوں کو پرکشش مراعات...
ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تین ماہ میں عمل درآمد کردیا جائے گا۔ آئی جی ریلویز پولیس رائے محمد طاہر نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کا اپنا ڈیٹا سرور ہوگا، تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، مینول طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے نئے قواعد و ضوابط بنادیے گے ہیں، ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہلکار ویڈیو بنا کر جائے گا اور وہ ویڈیوز کلپ ریکارڈ کا حصہ ہوگا، آنے اور جانے والے اہلکار پابند ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلویز پولیس میں نفری کی تعداد پوری کرنے...

سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سی ڈی اے بورڈ ممبران، اے جی سی اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف، مستحکم ڈیجٹیلائز اور کیس لیس نظام متعارف کروانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل (سی جی اے)کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں دستخط کئے گئے. ایم او یو کا مقصد سی ڈی اے...

سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے اسلام آباد واٹر پوٹنیشل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد منگل کے روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا. وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ محمد خرم آغا اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کے زیر تحت یونیسیف کے اشتراک سے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کانفرنس میں اسلام آباد واٹر کے ممکنہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز یونیسیف، جائیکا، ورلڈ بینک، اے ڈی بی، اے ایف ڈی، بینک کے ایف ڈبلیو، ڈنمارک ایمبیسی، آئی...
فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی۔ وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم نے ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے، عدالت ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست پر فیصلے تک سماعت ملتوی کرے۔اس موقع پر علی بخاری اور پراسیکیوٹر عثمان رانا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔پراسیکیوٹر عثمان رانا کا کہنا تھا کہ یہ عدالت پابند نہیں کہ فیصلے تک سماعت ملتوی کرے۔ علی بخاری نے اس پر کہا کہ عدالت پابند ہے کیونکہ عدالت کو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللّٰہ برکی کی...
لاہور: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔ بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔ ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے...
جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو اڈیالا جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم روانہ کردیا گیا ہے۔ عالیہ حمزہ اور پی ٹی آئی کے دیگر گرفتار کارکنان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت سے 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیان کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بیان کے مطابق سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت اگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال...
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اردو ترجمان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہودی طلبا کو کلاسوں میں جانے سے روکنے والے بھی امریکا سے جائیں، جو طلبا توڑ پھوڑ اور احتجاج کرتے ہیں انہیں بھی واپس جانا ہوگا، قانون توڑ کر امریکا آنے والا سزا کا سامنا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی طلبہ امریکا میں پڑھ رہے ہیں، ان کیلئے تشویش کی بات نہیں، اگر آپ قانون کے مطابق چلیں گے تو آپ کو امریکا میں مواقع ملیں گے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے بھی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور ترقی میں مدد فراہم کریں گے۔ ...
کے ڈی اے اور ایک اے بی کے رہنماﺅں نے کرگل میں ایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی دہلی جان بوجھ کر اہم مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرگل ڈیمو کریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دلی میں ہونے والے اجلاس میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کا اجلاس 20 مئی...
امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی طلبہ امریکا میں پڑھ رہے ہیں، ان کیلئے تشویش کی بات نہیں، اگر آپ قانون کے مطابق چلیں گے تو آپ کو امریکا میں مواقع ملیں گے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے بھی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور ترقی میں مدد فراہم کریں گے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں میزبان شوکت پراچہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو واپس بھیجنے کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ ان کی دستاویزات...
ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے، راولپنڈی میں کراؤڈ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن ملتان میں اُمید ہے کراؤڈ آئے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکان رکھی ہے، ان کی وجہ سے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول رہتا ہے۔ شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ماضی کی پرفارمنس کو بھول کر بقیہ پی ایس ایل کو دیکھنا ہے، ملتان سلطانز ابھی بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم مواقع پر پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے جس سے جیت مل جاتی ہے، ملتان سلطانز بقیہ میچز جیتنے کی...
گورنر کے پی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کے پی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں...
افتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہو جائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کےپی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ ان کا...
اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی اور دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی آج بھی نظریہ پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ اسلام آباد میں سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کی جانب سے اوورسیز پاکستان فانڈیشن (او پی ایف)کے چیئرمین سید قمر رضا، مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور بیرون ملک سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں منعقدہ...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ۔ انکو این آر او نہیں ملے گا ۔ کے پی کے میں کرپشن ہو رہی ہے ۔ ٹیکس کا پیسہ عیاشیوں پر خرچ ہو رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی ا ختلافات کا شکار ہے یہ لوگ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ۔ چاہے یہ جو مرضی کر لیں انکو این آر او نہیں ملنے والا ہے ۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں اورعیاشیوں پر لگا رہے ہیں ۔...