2025-05-15@10:51:40 GMT
تلاش کی گنتی: 525
«اپنے دفاع»:
(نئی خبر)
انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا
انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے...
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سری لنکا کی روایتی دوستی ہے۔ چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے اور ہمیشہ سری لنکا کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں حمایت کی ہے۔چین سری لنکا کی جانب سے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ ترقی کی راہ تلاش کرنے کو سراہتا ہے ۔ چین اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، جدید زراعت، ڈیجیٹل معیشت، سمندری معیشت اور...
پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ پاکستانی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف اور وزیر دفاع کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ یہ بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کے اکھنور میں منگل کے روز ریٹائرڈ فوجیوں کے دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "جموں و کشمیر بھارت کا تاج ہے، لیکن پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ اور پاکستان کے لیے یہ ایک غیر ملکی علاقے سے زیادہ کچھ نہیں، جس کا استعمال وہ دہشت گردی کے کیمپوں کے لیے کر رہا ہے۔" پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ بھارت میں شامل ہوجائیں، بھارتی وزیر دفاع بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو اس خطے کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے خلاف خبردار بھی...
لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...

اپر کرم کیلئے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ, پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور،فاقوں پر مجبور
راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہاتوں کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے، راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہے، سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔گزشتہ رات اشیائے خوردونوش پر مشتمل 25 ٹرک پاراچنار پہنچے، جس کے بعد اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں میں موقع پر فروخت ہوگئیں۔گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹنڈے 500 اور پیاز 500 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔عوام کے مطابق 16 کلو گھی...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیاءاور خطےمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی...
تل ابیب : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کی حدود کے قریب پہنچا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ دوسری جانب، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے تحت، درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس اجلاس میں 80 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اپنے وفد کے اجلاس میں شرکت کا اعلان...

احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے اسلحہ، گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ سعودی عرب نے افزودہ یورینیم فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے...

ملٹری ٹرائل کیس :دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟.جسٹس حسن اظہررضوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟.(جاری ہے) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے ؟...
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ آپ جائیں اور متحدہ قومی موومنٹ سنبھالیں۔کراچی میں غیر سرکاری ادارے کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی، مجھے یہ بھی کہا آپ آجائیں متحدہ سنبھالیں۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا کہ جس طرح پنجابی، پٹھان، سندھی ایک قوم ہیں، اس طرح مہاجر بھی قوم ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ۔کراچی میں...
چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی، مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ آپ جائیں اور متحدہ قومی موومنٹ سنبھالیں۔ کراچی میں غیر سرکاری ادارے کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی، مجھے یہ بھی کہا...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج میں الیومناء ایوننگ کے نام سے پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مفت کھانے پینے کے اسٹال، میڈیا وال، مشاعرہ اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا، تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا، سابق طالب علم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ساتھ گروپ فوٹو لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ میں چانڈکا اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلموں کو اپنے...
مونٹیویڈو(نیوز ڈیسک)دنیا کے غریب ترین سربراہ کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ یوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ ”میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے“۔چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔ یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بات معروف رہی ہے کہ خوسے نے منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)مقبول ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو دماغی مریض یا خواتین کو پراپرٹی کہنے پر پابندی ہٹادی۔ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی کو وسعت دی جا رہی ہے۔(جاری ہے) اپنے ویڈیو پیغام میں مارک زکر برگ نے کہاکہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کر سکیں۔علاوہ ازیں میٹا اب اپنے پلیٹ فارمز پر تھررڈ پارٹی کے ذریعے فیکٹ چیک کا سلسلہ ختم...
ٹیکنالوجی کی کمپنی ’’میٹا‘‘ نے فیس بک سمیت اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی کو ہٹانے کو اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہار رائے کی آزادی کو توسیع دی جارہی ہے۔ مارک زکر برگ کے اعلان کے مطابق کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو ’دماغی مریض‘ یا خواتین کو ’پراپرٹی‘ کہنے پر سے پابندی ہٹادی۔ میٹا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگ اپنے تبصروں اور تجربات...
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر محمد آصف نے اپنے حریف کے خلاف 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے پورے یورپ میں آپریٹ کرےگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پی آئی اے برطانیہ میں بھی 3مقامات پر آپریٹ کرےگی،یورپ کی فضاؤں میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا،وزیر دفاع نے کہاکہ پی آئی اے جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرےگی،پی آئی اے کی پیرس کیلئے فلائٹ100فیصد بک ہے۔ مزید :
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پائیدار اقتصادی شرح نمو کے لئے دنیا بھر کی حکومتوں کو آئندہ دس سال کے دوران 30 کھرب ڈالر کے اضافی وسائل پیدا کرنا ہوں گے، پراپرٹی ٹیکسز کم آمدنی والے ممالک کو ترقیاتی ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق یہ وسائل تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک کی جی ڈی پی کے 16 فیصد کے مساوی ہیں۔آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ اضافی وسائل کی دستیابی کے لئے مقامی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کے موثر نفاذ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔دوسری جانب آئی ایم...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مفاد پرستوں کے ٹولہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ملک کے ہر ادارے کو لوٹا ہے۔ موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار بھی یہی سیاسی عناصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے نے ہمیشہ ملک کو لوٹا ہے۔ موجودہ حالت کی ذمہ دار یہی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان خالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسا بہادر، ایماندار، اصول پسند کوئی لیڈر نہیں آیا۔ جس پارٹی کا لیڈر بہادر اور...