2025-07-01@19:37:40 GMT
تلاش کی گنتی: 855
«پاکستان اور چین کا»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے سب قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ جاری کردیں۔ صائم ایوب جنوری 2025ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب کرکٹ سے 6 ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے تھے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں بناسکے تھے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز...
کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی اپنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت پاکستان نے بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ و ریونیو کے مشیر برائے پاکستان کرپٹو کونسل تعینات ہونے والے بلال بن ثاقب فوربز 30 انڈر 30 میں شامل ہیں، وہ کرپٹو ماہر اور ویب 3 انویسٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کو برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے “پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا، ایم بی ای اعزاز یافتہ بلال بن ثاقب حکومت پاکستان کے ساتھ کرپٹو پالیسی پر کام کریں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ییان کے مطابق پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی...
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
اسلام آ باد:چین اور پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب ، تربیت اور چین کے خلائی اسٹیشن مشن میں ان کی شرکت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک تجز یے میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستانی خلابازوں کو چین میں منظم طریقے سے تربیت دی جائے گی اور آئندہ چند سالوں میں قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن میں داخل کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے کسی دوسرے ملک کے خلابازوں کا انتخاب اور تربیت کی ہے جو چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ عمل چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو وسیع...
اسلام آباد: ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد...
کراچی: آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔ کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی...

چینی پالیسی سازوں کا اہم سالانہ اجلاس پاک چین تعلقات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر ے گا،محمد ضمیر اسدی
اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔ رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں جمعے کو بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعے کو اسٹاک...

چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ
چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے کاٹن سیزن 24/25 کے حتمی اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5524593 گانٹھ کی آمد ہوئی جبکہ سابق سال 8393090 گانٹھ کی پیداوار ہوئی تھی۔رواں کاٹن سیزن مجموعی طور پر 2868400 گانٹھ کی کمی سے اختتام ہوا۔(جاری ہے) ماڈرن ریسرچ پر عدم توجہ ،ایکسپورٹ فسلٹیشن سکیم (ای ایس ایف) کے تحت امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ، مقامی خام کپاس کی پیداوار سے حاصل روئی، تیل،بنولہ اور کھل بنولہ پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس جیسی پالیسیوں کے نتائج پیداوار میں 34% کمی کے اسباب ثابت ہوئے۔ جس سے پانچ ارب ڈالر کی درآمدات سے معشیت عدم استحکام سے...
رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔ رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔ اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز...
سنگاپور (نیوز ڈیسک)ءڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سنگاپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے انہیں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سنگاپور سے حلال گوشت کی سرٹیفیکیشن کے حصول کی جاری کوششوں پر بھی آگاہ کیا، جس سے پاکستان کے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین امکانات رکھتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بین...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان میں خلائی ترقی کے اہم سنگ میل کے طور پر قومی خلائی ایجنسی پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمشن (سپارکو) نے عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ سپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ-چینی خلائی سٹیشن (سی ایس ایس) کے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ ان میں سے ایک خلا باز کو سائنسی پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی جو چین سپیس سٹیشن...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی...

خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے. خلائی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اورچین خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلا کے شعبےکی ترقی کیلئےچین کی مدد سے آگےبڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اورچین میں تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے. سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کرخلائی تحقیق کے شعبے میں کام کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی شعبے میں تعاون بڑھاکرنوجوانوں کومواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نوجوانوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکو کو پاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہوگا۔جمعہ کویہاں پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتہ کی دستاویز کے تبادلہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا ایک نیا باب ہے اور اس سے دونوں...
میواڈی: میانمار کے سرحدی علاقے میواڈی میں ہزاروں نوجوان سخت گرمی اور مچھروں سے بھرے کھلے حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک واپس جانے کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، میانمار کے مختلف اسکام سینٹرز سے 7,000 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان افراد کی واپسی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر متاثرین شدید مایوس ہیں۔ ایک پاکستانی نوجوان، جو رمضان سے پہلے پاکستان واپس آنا چاہتا ہے، نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اب ہم محفوظ ہیں، لیکن آٹھ دن گزر چکے ہیں، ہمیں ابھی تک تھائی لینڈ کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟" حراستی مرکز میں حالات انتہائی خراب ہیں، جہاں...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہو گیا۔ اپنے گروپ میں آخری نمبر رہا۔ دفاعی چیمپئنز کو گروپ سٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے ہرایا۔ دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ایونٹ میں شریک دیگر...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شہباز شریف نوٹس لیں گے جب کہ بورڈ میں لوگ اپنی طاقت سے آنے کے بعد من مرضی کرتے ہیں، یہاں 50،50 لاکھ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کچھ نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اور ان کا جو دل کرے وہ کرسکتا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر میری ذاتی رائے ہے کہ میں وزیراعظم سے استدعا کروں گا کہ اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے...

چیمپئنز ٹرافی: آٹھ ٹیموں میں پاکستان کا آٹھواں نمبر،پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا
چیمپئنز ٹرافی: آٹھ ٹیموں میں پاکستان کا آٹھواں نمبر،پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو نہیں ہوا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے۔ایک انٹرویو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کو کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) دوبارہ ری لانچ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے۔ امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 2 بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ٹاس ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے تاحال نہیں ہوسکا۔ پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور اپنے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکے ہیں۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کا میچ صرف یہ طے کرے گا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے؟ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا اپنا آخری میچ آج بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی منسوخ ہو گیا تھا۔میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش سیمی فائنل...
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بے معنی میچ آج (جمعرات) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، خود غرض کرکٹرز رہی سہی ساکھ بچانے کیلیے کوشاں ہیں، بارش نے مہلت دی تو نام نہاد اسٹارز ’صلاحیتوں‘ کے اظہار کیلیے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کریں گے، آخری میچ میں پلیئنگ الیون میں ردوبدل کا امکان بھی موجود ہے، فہیم اشرف یا محمد حسنین کی جگہ بنانے کیلیے کسی ایک سینئر پیسر کو باہر بھی بٹھایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کی بھی یہی کہانی ہے، گھر واپسی سے قبل ٹائیگرز فتح کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں، ان کی نگاہیں جدوجہد کے شکار گرین شرٹس کے خلاف مایوس کن ریکارڈ کو بہتر بنانے پر...

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ پاکستان کی مسلح افواج قوم خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہیں؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
سٹی 42آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پروقار موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس، پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیف جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی نے کہا 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم اور ناپاک ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ پوری مصروفیت کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور...

دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب
دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10...
کرکٹ جنون کے باوجودپاکستان کرکٹ کو برانڈ کے طور پر فروخت کرنا آسان نہیں ہوگا 18 ماہ میںقومی کرکٹ ٹیم تیسرے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے ، شائقین اور سپانسرز کی دلچسپی ختم ہو نے لگی ۔رپورٹ کے مطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی اور چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کے بعد شائقین، ایڈورٹائزرز، براڈکاسٹرز اور سپانسرز کی دلچسپی ختم ہورہی ہے۔ 1996 کے بعد اپنے پہلے آئی سی سی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے والی پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے سے محروم رہی جس کی وجہ سے شائقین کی...

پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ
پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کلائمیٹ فنانسنگ پر آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس دوران آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کو ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی،فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی اور سرکاری عمارتوں کی تعمیرمیں گرین بلڈنگ کو ڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کلائمیٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔البتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔ اگر پاکستان کو اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کی ایونٹ میں میچ ہارنے کی ہیٹرک مکمل ہوجائے گی۔ دفاعی چیمپئین پاکستان گزشتہ ہفتے کراچی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنا پہلا میچ 60 رنز سے ہار گیا تھا۔ اس کے بعد اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست نے پاکستانی کرکٹ فینز کو شدید مایوس کر دیا۔...
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی، ٹیم، PCB حکام، انتظامیہ اور سلیکٹرز کی ضد اور اناء کی بھینٹ چڑھ گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی، ٹیم انتظامیہ،سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کی ضد اور انا ء کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 2023 میں بابر اعظم کی جگہ شاہین کپتان بنے ، 5 میچوں بعد بابر کو پھر کپتانی ملی ، ستمبر میں وہ سبکدوش ہوئے اور رضوان کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز جیتےمگر ٹیم میں مستقل مزاجی اور پروفیشنل ازم کا فقدان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے ہار گئے، ہر ٹیم کیساتھ دو اسپنرز ، سلیکٹرز نے ابرار کیساتھ دوسرے اسپنرز کو شامل نہ کیا، عثمان کو کھلانے سے گریز، عرفان اور عباس آفریدی سلیکٹ نہ ہوسکے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ اور...
بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 اوورز کی اننگز میں 298 بالز کھیلیں جبکہ 152 گیندوں (25.3 اوور) پر کوئی رن اسکور نہیں کیا یعنی ڈاٹ بالز کھیلیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 321 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھی پاکستانی بلے بازوں نے 284 بالز کی اننگز میں 161 (26.8 اوور) ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔ بھارت کے خلاف 152 گیندوں یعنی قریباً 25 اوورز میں کوئی رن نہ بنائے جا سکے۔ میچ کے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل ابتدائی 6 اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔...
بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راونڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن...
دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)چیمپئنزٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اوربھارت دوبئی میں مدمقابل ہیں، پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، پوری ٹیم دوسو اکتالیس رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل کا کسی نے ساتھ نہ دیا۔ رضوان نے چھیالیس جبکہ سعود نے باسٹھ رنز بنائے۔ بابر اعظم اور امام الحق کا بلا ایک بار پھر نہ چلا۔چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بھارت کو...
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ اوپنرز کے ابتدائی نقصان کے بعد کپتان رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کو مشکل صورتحال نکالا تاہم پھر دونوں کے پے در پے وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم ایک بار پھر مشکل کا شکار ہے اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں...
چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں اس بڑے مقابلے کا رنگ پاکستانی سیاستدانوں پر بھی چڑھ گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان اور دفاعی چیپمپئن پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف دبئی کے اسٹیڈیم میں میدان میں اتر رہا ہے۔ پاک بھارت میچ کی گرم جوشی نے صرف عام شائقین نہیں بلکہ سیاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستانی وزرا اور سیاستدانوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاک بھارت میچ ہے جس میں ہماری نیک خواہشات اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر اور کھل کر کھیلیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں اور بھارت کو شکست دیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم کوشش ہے پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ پاکستان...
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں اور آئی آئی سی سی کے نمائندوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کی حمایت کے بعد آئی سی سی سے ایونٹ کی میزبانی کے لیے کیے گئے معاہدے کے تحت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی اس فیصلے کے مطابق اس ایونٹ میں شامل آئی سی سی عہدیداروں، غیرملکی کھلاڑیوں، کوچز، ایمپائرز، ایجنٹس اور میچز کو کوریج دینے والے میڈیا نمائندوں کو ملنے والے معاوضے سے ٹیکس نہیں وصول نہیں کیا جائے گا۔...
چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے اس میچ کو جیتنا ناگزیر ہے۔ ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے اس میچ کو جیتنا ناگزیر ہے۔ ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے...
دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نئی کمپنیوں کے اندراج کی غرض سے ایک معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے رواں سال جنوری میں تین ہزار چار سو سے زائد نئی کمپنیوں کا اندراج کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط سے اُنتالیس فیصد زیادہ ہے۔ یہ ایکمثبت پیشرفت ہے جو پاکستان کے کاروباری ماحول میں ترقی کی علامت ہے۔ نئی اندراج شدہ کمپنیوں میں چھ سو باون کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سے چار سو تریسٹھ تجارت، چار سو گیارہ خدمات اور تین سو گیارہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں کی ہیں۔اس کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ،...
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے جو کل (23 فروری کو) دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ میچ سے قبل خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر بھی ہو سکتا ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے سوال پوچھا جارہا ہے کہ کیا واقعی کل دبئی میں بارش ہو سکتی ہے؟ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دبئی میں منگل کو بھی بارش ہوئی تھی جس کے بعد خدشات تھے کہ جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے...
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کی لائیو براڈکاسٹنگ کے دوران پاکستان کا نام نہ دکھائے جانے پر پی سی بی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ کرکٹ سے متعلق خبروں سے متعلق ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان نے اپنے تحفظات کے ساتھ آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 1996 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والا پہلا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ کرکٹ انفو ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل آئی سی سی نے پی سی بی...
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین وہ خود ہیں اور پرویز خٹک کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف کے حق میں سامنے آگئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آتا رہتا ہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ ہیں لیکن ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمود خان نے کہا کہ پرویز خٹک آزاد حیثیت میں جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں خواہ وہ جے یو آئی میں شامل ہوجائیں یا جس پارٹی کا بھی حصہ بنیں ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے ان کا کوئی...
ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے، والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لئے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کیلئے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، بینظیر کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر وہ بلا خوف سیاست میں حصہ لیتی رہیں، ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کیلئے آگے آنے کا راستہ کھولا۔ اسرائیل سے رہا...

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کی تاریخی کانفرنس، ریٹیل سیکٹر کی ترقی اور تبدیلی کے لیے جدت اور اشتراک پر زور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا، اور ریٹیل سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی، کانفرنس کا موضوع “ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ” تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...
دبئی (نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے کے معاملے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ خیال رہے کہ آج بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر ناظرین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔اب آئی سی سی نے اس معاملے میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کرلیا ہے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہےکہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائےگی، میچ کے دوران اس لوگو...
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن تیزی کا رجحان رہا،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 396پوائنٹس اضافے سے100انڈیکس 1لاکھ13ہزار700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 14028 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 49.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنریز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری میں بھرپور دلچسپی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے...
رپورٹ کے مطابق، بھارت کا پہلا نمبر ہے، جہاں سے 16,623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیمبر آف کامرس دبئی نے 2024ء کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے دبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دبئی چیمبر رپورٹ کے مطابق 2024 میں 8179 نئی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کرائی، جس کے بعد پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت کا پہلا نمبر ہے، جہاں سے 16,623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔ مصر...
دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام غائب ہونے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان نے اس معاملے کو ایک تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام درج نہیں تھا، جس پر ناظرین اور کرکٹ شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے۔ یہ معاملہ اس لیے بھی اہم تھا کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے بروڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جمعرات کو ہونے والے بھارت اور بنگلادیش کے چیمپیئنز ٹرافی میچ کے بروڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا تھا جس پر شائقین سوال اٹھا رہے تھے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین گزشتہ روز ہونے والے افتتاحی میچ کے بروڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔ مزید پڑھیے: کوئی نیا چاند نہ چڑھا دینا‘، محمد عامر کے 4 سال بعد پاکستانی جرسی پہننے پر صارفین کے تبصرے آئی...

بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے کے معاملے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ خیال رہے کہ آج بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر ناظرین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہےکہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائےگی، میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔ آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر...
بیجنگ:چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے 2پاکستانی طلبہ یوسف خان اور رفیق اللہ نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان دونوں نے ایک ہنگامی کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے بے مثال ہمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے وہ چین میں ہیرو بن گئے۔ یوسف خان اور رفیق اللہ چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسی دوران وہ سیاحت کے لیے ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے ہیں اور پولیس اہلکار ان کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر...
چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
بیجنگ (شِنہوا) چین اور پاکستان کے درجن بھر سے زائد دانشوروں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے بین العلاقائی تعاون اور ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے بیجنگ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ جیانگسو نارمل یونیورسٹی کے بیلٹ اینڈ روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈین شن زینگ پھنگ نے چین-پاکستان اقتصادی و ثقافتی تبادلہ سیمینار میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نے اپنے سیاسی باہمی اعتماد اور تعاون کو مستحکم کیا اور قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے ۔شن نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر کو تیز تر اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کر دیا ہے جو ریاستوں کے درمیان تعلقات کے لئے ایک...
پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہشمند بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے گول مول بات کردی۔چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقینِ کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ اب حال ہی میں راکھی ساونت کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے نا صرف لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں بلکہ کیویز اور شاہینوں کے اس مقابلے میں شاہینوں کی جیت کے لیے پُرامید بھی تھیں تاہم ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ راکھی ساونت وائرل ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں اتوار کو...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے میچ فیس کے پانچ فیصد جرمانے کی سزا پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر سنائی گئی ۔ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے ہر اوور کی کمی پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی پاکستان پاکستان کا سفر مشکل اوراگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔ پہلا میچ ہارنے کے باوجود اب بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالی فائی کرسکتی ہے۔ اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو ہرادے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے دے۔ لیکن پاکستان کو ٹورنامنٹ میں باونس بیک کرنے کے لئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ہوم ٹیم کے خلاف کیویز نے اپنا سو فیصد ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔
چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز نیویارک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی...
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.30 رہا جو کہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسی طرح شاہین آفریدی بھی...
چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شال 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آٹ ہوئے۔کیویز کی جانب سے وِل او...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا، پاکستان کو پہلی کامیابی اسپنر ابرار احمد نے دلائی اور 39 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنانے والے ڈیون کونوے کو کلین بولڈ کردیا۔...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 44 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 240 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ 107، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ تجربہ...

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔ اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔ پاکستان اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور...
چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز مکمل طور پر تیار ہیں اور اس نے میڈیا کو لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کے دورے کی دعوت دی۔ 8ٹیموں پر مشتمل، 50 اوور کا یہ پہلا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا جو 28 سال بعد میں پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے تاہم بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ایونٹ کی کامیاب میزبانی پاکستان میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا دروازہ کھول سکتی ہے۔ یہ میگا...

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
پاکستان گو کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر بھی میدان نہ مار سکا۔ لیکن اب اس ٹیم کا سب سے بڑا امتحان چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والا ہے جوکہ آج سے شروع ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کا اس ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی نیوزی لینڈ سے ہی ہے۔ جس کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیگ میچ اور فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ یہ پے در پے ملنے والی ہار پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکی ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب پر کئی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔ بالخصوص وہ کھلاڑی جنہیں ایک طویل عرصے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے) ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی...
چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ...
میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب...