2025-09-18@04:12:39 GMT
تلاش کی گنتی: 1644

«ہیں تمہارے بھی ہمارے بھی»:

(نئی خبر)
    ایران نے صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کردی۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا۔ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔ایران دباؤ میں امن قبول نہیں کرتا، خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ٹرمپ کی ملاقات کی پیشکش جلد قبول کر لے گا۔ 
    ایران اور اسرائیل جنگ جاری ہے۔ اسرائیل نے ایران پر جارحیت کی ہے۔ امریکا اور بھارت کے سوا پوری دنیا اسرائیل کی مذمت کر رہی ہے۔ پاکستان نے ایران کی غیرمعمولی سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھی پاکستان نے ایران کی غیر معمولی حمایت کی ہے۔ ایران کے صدر نے ایران کی پارلیمان میں اپنے خطاب میں پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ روس اور چین نے بھی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی کھلے الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ 1973کے بعد پہلی دفعہ اسرائیل کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ ورنہ اس سے پہلے اسرائیل نے جتنی بھی جنگیں لڑی ہیں۔ اسے کسی بھی قسم کی مزاحمت کا...
    امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے سربراہ کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بھی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے الزام کی تردید کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اب تک کے مشاہدے اور تجربات سے ثابت ہوا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔ رافیل گروسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایران میں کسی بھی مقام پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہو رہی تھی۔ یہ خبر پڑھیں : ایران کو بتا دیا، اب بہت دیر ہوچکی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، ٹرمپ سربراہ آئی اے ای اے چیف نے مزید...
    بہاولپور میں ضلعی رہنمائوں سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اُس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا، آج مسلم اُمہ جاگ چکی ہے اور باضمیر حکمران اسرائیل و امریکہ کو ناپاک عزائم کو بھانپ چکے ہیں، جو ممالک ابھی بھی خواب غفلت میں ہیں جلد اُن کی بھی باری آئے گی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی موت کے قریب تر ہے، صیہونیت کے خاتمے کا سورج جلد ہم دیکھیں گے، اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت نے ثابت کردیا ہے اُمت مسلمہ کی قیادت کون کر سکتا ہے، ہم شہدائے ایران کو سلام...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جلد ہی ایٹم بم بنا نے کے دعوے تین دہائیوں سے کرتے آرہے ہیں۔ 1992 سے 2025 آگیا مگر نیتن یاہو کے یہ دعوے سچ ثابت نہ ہوسکے۔ ایرانی وزیرخارجہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ ایرانی وزیرخارجہ کے مطابق نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اورامریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے ،اس وقت اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل کو ختم کرنا ہے۔ امریکی ٹی وی شو کے میزبان جان اسٹیورٹ نے بھی نیتن یاہو کی مسلسل خام خیالی کے ویڈیو کلپس شیئر کیے۔ نجی ٹی وی نے نیتن یاہو کے دعوؤں...
    پیغام رسانی کی مشہور ایپ واٹس ایپ نے ایران میں اس کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔  یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واٹس ایپ کو اپنے موبائل فونز سے ڈیلیٹ کر دیں۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کرتا ہے۔ واٹس ایپ، جو کہ میٹا (Meta) کی ملکیت ہے، نے ایک بیان میں کہا: "ہمیں ان جھوٹے الزامات پر گہری تشویش ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں یہ الزامات ہمارے سروس کو بلاک کرنے کے بہانے نہ بن جائیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگ ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) ایران اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اس وقت پاکستان کے ذرائع ابلاغ کا سب سے بڑا موضوع بن چکی ہے اور اس صورتحال میں پاکستان کے کئی اہم داخلی مسائل نمایاں خبروں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ مشرق وسطی کے اس تنازعے نے پاکستانی میڈیا اور عوامی توجہ کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں عمران خان کی گرفتاری، سیاسی بے چینی، وفاقی بجٹ پر عوامی ردعمل، مہنگائی، تعلیم و صحت کے بحران، سپریم کورٹ میں لگے اہم کیسز ، شدید گرمی کی لہر اور دہشت گردی جیسے موضوعات اب پسِ منظر میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ بجٹ میں...
    اسلام ٹائمز: ایران نے آئی ڈی ایف اور اسرائیلی فضائیہ کی صلاحیتوں کا گہرا مطالعہ کیا، خاص طور پر ان کارروائیوں کا جو ایران، عراق اور یمن جیسے ”تیسرے دائرے“ میں کی جا رہی تھیں۔ اسی تناظر میں تہران نے دفاعی بقاء کو اولین ترجیح دی اور پھر ہتھیاروں کے ذخیرے، ڈرون بیڑے، اور میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو مضبوط کیا۔ ایران نے ملک بھر میں ایئر ڈیفنس سسٹمز تعینات کئے، جن میں مقامی، ایشیائی ساختہ، اور روسی S‑300 دفاعی نظام شامل ہیں، یہ سب ایک ایسی حفاظتی ڈھال بنانے کے لیے ہیں جو اسرائیلی حملوں کو روکے۔ خصوصی تحریر اسرائیل کی 13 جون کو کی گئی جارحیت کے مقابلے کمزور سمجھے جانے والے ایران کی جانب سے گزشتہ...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ جنگ بڑھتی چلی گئی تو یہ جنگ محدود نہیں رہ سکے گی، امریکی صدر بار بار کہہ رہے ہیں میں امن کراتا ہوں لیکن کریڈٹ نہیں ملتا، نیتن یاہو اور نریندر مودی کے نظریات ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل جارحانہ اور بے قابو ہے جو پورے خطے کا پولیس مین بننا چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ ایران نے ٹکا کر جواب دیا اور دے بھی رہا ہے، ایران کا ردعمل بھی سب دیکھ رہے ہیں، دنیا میں کشیدگی اونچی سطح پر جاسکتی ہے اگر یہ معاملہ...
    امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں امریکہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی نے ایران حملے پر امریکہ کی مذمت نہیں کی، تاہم خوش آئند بات ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر ایران کی حمایت کی اور اس مسئلہ پر حل کی بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مسلمان ہونے کا فرض ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے خطے کا امن خراب ہو رہا ہے، امریکہ منافقت کرتے ہوئے جنگ بندی کی بات بھی کرتا ہے اور اسرائیل کو...
    اسباب ومحرّکات جو بھی ہوں، زہریلے شیش ناگ کی طرح پھَن پھیلا کر پھنکارنے والی تلخ حقیقت یہ ہے کہ علوم وفنون کی ترقی، ایجادات میں حیرت انگیز پیش رفت، عالی شان درس گاہوں کی چشم کُشا تحقیقات، مصنوعی ذہانت کی کرشمہ سامانیوں، پُرامن بقائے باہمی، کے دلکُشا نعروں، بنیادی انسانی حقوق کے قصیدوں اور سلطانیِٔ جمہُور کی کارفرمائی کے باوجود دنیا بڑی تیزی سے جنگل کے قانون کی طرف پلٹ رہی ہے۔ فریب کاریوں کا رنگ وروغن اُتر رہا ہے اور دَرو دیوار پہ کندہ، حقیقتِ اَزلی وابدی کے الفاظ روشن ہو رہے ہیں کہ ’’بھینس اُسی کی ہے جس کے ہاتھ میں لاٹھی ہے۔‘‘ انگریزی میں اسے ’’مائٹ اِز رائٹ‘‘ (Might is Right) کہا جاتا ہے۔ کوئی دو...
    اسلام ٹائمز: اب ضرورت ہے کہ تمام مسلمان اسرائیل کے ساتھ جنگ کو صرف فوجی جنگ تک محدود نہ سمجھیں بلکہ اس جنگ کو ایک عالمگیر اصول کے طور پر اپنا لیں۔ اب پوری دنیا کے مسلمانوں کو امریکی کولا، برطانوی میک اپ اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اس جنگ کو امریکہ و برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف اقتصادی جنگ میدان میں تبدیل کرنا چاہیئے۔ ایران کے جذبے، جرات اور شہادتوں کو سلام، لیکن اب اس جنگ کو اقتصادی جہاد کے طور پر لڑنا یہ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ کیا ہم یہ نہیں سمجھتے کہ آج کے دور میں اقتصادی جنگ عسکری و فوجی جنگ سے کئی گنا بڑھ کر موثر ہے۔ یہ وقت...
    جب سے انسانی تہذیب کا آغاز ہوا ہے، انسان جنگ و جدل کی تلخ راہوں میں الجھا رہا ہے ۔کبھی زمین کی توسیع کے لیے، کبھی دشمنوں کو زیر کرنے کے لیے، اور کبھی مظلوموں کو آزادی دلانے کے لئے۔ ابتدائی ادوار میں فتح کا انحصار سپاہیوں کی جسمانی طاقت اور ہتھیاروں کی تیزی پر ہوتا تھا۔ تلواریں، نیزے اور تیر کمان میدانِ جنگ کی پہچان تھے۔ گھوڑوں اور ہاتھیوں پر سوار لشکر ایک دوسرے سے ٹکرا کر فیصلہ کرتے تھے کہ کون فاتح ہے، اور اس کا دار و مدار انفرادی دلیری اور طاقت پر ہوتا تھا۔ لیکن جب نویں صدی میں چین میں بارود ایجاد ہوا اور چودھویں صدی میں یورپ میں اسے عسکری مقاصد کے لئے استعمال...
    اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو ان کی رونے دھونے والی فلمیں پسند نہیں ہیں۔ بالی وڈ میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے صفِ اول کی اداکارہ رہنے والی کاجول اب پہلی بار ایک نئے تجربے سے گزر رہی ہیں۔ ان کی آنے والی فلم’ ماں‘ ان کے کیریئر کی پہلی ہارر فلم ہے، کاجول نے اپنے کرئیر میں ہارر کے علاوہ ہر میدان میں طبع آزمائی کی ہے لیکن وہ اب پہلی بار کسی خوف پر مبنی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ کاجول گزشتہ 10 برس میں صرف آٹھ فلموں میں نظر آئی ہیں، اس لیے کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ہاں کہنا ان کے لیے ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ ایک...
    مقررین نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی منصوبہ بندیاں اب پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ماضی میں بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور اب داخلی خلفشار، فکری انتشار اور نفسیاتی حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور اسلامی مزاحمت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں کیخلاف اتحاد امت فورم کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف مکاتبِ فکر، تنظیموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین،...
    ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز یروشلم /تل ابیب /تہران (سب نیوز)ایران نے اسرائیل پر نیا حملہ کردیا جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 14 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ارنا نیوز کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ سے حملوں کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیے، جب کہ ہائیپر سانک اور بیلسٹک میزائلوں کے ٹکرانے پر اسرائیلی شہر حیفہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں...
    ہماری قوم کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم نے جدید ذرایع اور ٹیکنالوجی کا منفی استعمال کیا ہے۔ جس کی بدولت ہم انحطاط کی جانب مائل ہوتے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سے معاشرتی بگاڑ بھی پیدا ہورہا ہے۔ بعض ایسی ایپلی کیشن بھی ہیں کہ اس پر نوجوان لڑکے خصوصاً لڑکیاں  صرف پندرہ بیس سکینڈ کی وڈیو  پیش کرتے ہیں، شئیر کر کے مشہور ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور لایعنی شہرت کے دلدادہ بننا چاہتے ہیں۔ اس طرح سوشل میڈیا نوجوان نسل میں نشے کی طرح پنپ رہا ہے ،ایسی ایپلی کیشن انٹرنیٹ پر دنیا کی مشہور ترین ایپلیکیشن بن گئی ہیں۔ یہ ایپلی کیشن نوجوانوں بلکہ نوجوان  لڑکیوں میں اس لیے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ...
    اسلام ٹائمز: ایران وہ واحد ملک ہے، جو مظلوم فلسطینیوں کے لیے کھڑا ہے، وہ واحد ملت ہے، جو "قوموں کی غیرت" کی عملی ترجمان ہے۔ دشمن چاہے جتنے حملے کرے، قیادت کو مٹائے، سازشیں کرے۔۔۔ مگر جس قوم کا نظریہ شہادت ہو، جس قوم کے ہاتھ میں قرآن ہو اور دل میں حسینؑ کا عشق، اُسے نہ ڈرایا جا سکتا ہے، نہ خریدا جا سکتا ہے۔ ایران نے ثابت کر دیا کہ ہم وہ لوگ ہیں، جو مر کر بھی جیتتے ہیں، اور جھکنے کے بجائے مٹ جانا بہتر سمجھتے ہیں۔ تحریر: نادر بلوچ اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ شہداء کے خون سے لکھی گئی ہے۔ دشمن بار بار سمجھتا رہا کہ قیادت کو مٹا کر ملت کو...
    امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔ جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بروکلن پارک پولیس چیف مارک برولی کا کہنا ہے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔ ویڈیو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی دارالحکومت میں واقع ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے تباہ کن حملے کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 65 تک جا پہنچی ہے، جن میں 20 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے مزید کارروائیوں کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل فری ہینڈ دے دیا، تازہ اسرائیلی حملے میں 2 ایرانی جنرل، 3 جوہری سائنسدان اور 20 بچوں سمیت کم از کم 65 ایرانی شہری شہید ہوگئے، جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک ملبے سے 38 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد ایک اہم بیان میں حملے کی وجوہات بتائی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی 6 ماہ سے جاری تھیں۔ ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ اپریل کے آخر میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی تھی۔ جس میں حملے کے دن اور تاریخ کے بارے میں طے کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیے تھے جس پر اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی...
    ایک اور جہاز گرا، ایک اور Mayday پکارا گیا، ایک اور سانحہ ہوا، اور ایک بار پھر بین الاقوامی ہوابازی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ائیر انڈیا کی پرواز AI171 نے 12 جون 2025 کو احمد آباد سے لندن کی جانب اڑان بھری، مگر منزل سے پہلے، زمین نے اسے نگل لیا۔ 242 میں سے 241 افراد مارے گئے، صرف ایک بچ سکا۔ احمد آباد میں ائیر انڈیا کی فلائٹ AI171 حادثے کی تحقیقات جاری ہے، اور اس کی صحیح وجہ کا تعین ہونا باقی ہے۔ تاہم، یہاں کچھ اہم حقائق ہیں جو ممکنہ وجوہات کی شناخت میں مدد کر سکتے ہیں۔ پرواز کی تفصیلات: یہ پرواز بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھی، جو احمد آباد سے لندن گیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">احمد آباد/لندن /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک +خبرایجنسیاں) بھارتی ریاست گجرات میں ائر انڈیا کا طیارہ احمد آباد کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں241 مسافر اور 53 طلبہ ہلاک ہوگئے جب کہ طیارے میں سوار ایک مسافر معجزانہ طور پرزندہ بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ائر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 جمعرات کی دوپہر 1بج کر 38منٹ پر احمد آباد ائر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن 30سیکنڈ بعد ہی رہائشی علاقے “میگھانی نگر” پر گرکر تباہ ہوگئی۔حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ائر انڈیا کے طیارہ حادثے کی جگہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ خوشیاں فیملی کے ساتھ منائی جاتی ہیں، میں بار کو بھی فیملی سمجھتا ہوں، میرا کسی قسم کاکوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، میرے حق میں فیصلے آئیں یا نہ آئیں وہ الگ چیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی، سیکرٹری منظور احمد ججہ اور دیگر وکلاء  قیادت...
    ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے۔ امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈاکٹر آلاء النجار صبر و استقامت اور عزم و حوصلے کی نشان ہیں۔ کوئی اتنا بھی صابر ہوسکتا ہے؟ یقینا ایمان کے اعلیٰ ترین درجے ہی میں ایسا صبر پیدا ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر آلاء جو بچوں کی ماہر ڈاکٹر ہیں اُن کے شوہر بھی ڈاکٹر تھے۔ اسرائیلی بمباری میں ڈاکٹر آلاء نے اپنے 9 بچے گنوادیے، اُن کا ایک بچہ اور شوہر شدید زخمی ہوئے۔ اُس وقت ڈاکٹر آلاء اسپتال میں ڈیوٹی پر تھیں۔ اُن کے شوہر گھر پر بچوں کے ساتھ تھے۔ اب وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے بچوں کے پاس چلے گئے۔ ڈاکٹر آلاء کے 9 بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ ایک بیٹا آدم جس کی...
    تعداد بڑھنے کا خدشہ، طیارے میں 232 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار، دو شیرخوار بھی شامل ……………… ایئرانڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171  آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر” پر گرکر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی جن میں ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا بھی شامل ہیں۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں پانی پر تھریٹ کر رہا ہے، بھارت کا پانی بھی کہیں اور سے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ڈائیلاگ کی بات کرے اور چیزوں کو سلجھائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے پہلے 2 جہاز گرائے، اب 6 گرائے، ہم اگلی بار بھارت کے 60 اور 600 طیارے بھی گرا سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں پانی پر تھریٹ کر رہا ہے، بھارت کا پانی بھی کہیں اور سے آرہا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ بھارت...
    برسلز: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے پہلے 2 جہاز گرائے، اب 6 گرائے، ہم اگلی بار بھارت کے 60 اور 600 طیارے بھی گرا سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں پانی پر تھریٹ کر رہا ہے، بھارت کا پانی بھی کہیں اور سے آرہا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ بھارت ڈائیلاگ کی بات کرے اور چیزوں کو سلجھائے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں، بھارت امن کی بات کرے۔ Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد بھارت میں ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعوے دار ملک میں مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکی دلچسپی کے خلاف منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی آداب سے متصادم ہے بلکہ شدت پسندی کے اس رجحان کی عکاسی بھی کرتا ہے جس نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے فوری بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کی قیادت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کی۔ ان...
    لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیگ اٹھائے ٹرین سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول لیتے ہیں اور لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول اور لندن میں بیگ حود اٹھانا بلاؤل بھٹو زرداری pic.twitter.com/q8CZWmNg3G — Naveed???????? (@Navmohmand) June 12, 2025 صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ ہمارے رہنما بیرون ممالک میں اپنا سامان بھی خود اٹھاتے ہیں اور بظاہر پروٹوکول بھی نہیں ہوتا، یہ بہت اچھی...
    احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے بھارتی میڈیا  کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔ اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ ہو ا تو اسمبلی  فلور پر بھی یہ بات کروں گا۔میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ   جب آپ معزز سیٹ پر بیٹھے ہوں تواس قسم کی حرکتیں میں نہیں سمجھتا کہ مناسب بات ہے،میں اس بات سے بہت ڈسٹرب ہوں کہ آپ کا 21 لاکھ روپے کا پیکج ہو جائے،یہ قوم کے پیسے ہیں،میں کسی ذات پہ حملہ نہیں کر رہا، ایک امیج کی بات کر رہا ہوں، آج جو بھی میری عزت ہے وہ اس اسمبلی نے اور سیالکوٹ کے عوام نے دی ہوئی ہے۔ Post Views: 5
    میں ان سطور کے ذریعے اہل فکر اور ارباب اختیار کو دعوت دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو پاکستان کی ترقی اور اسے دنیا کی عظیم ترین قوم بنانے کے لئے کوئی ’’بڑا قدم‘‘ اٹھائیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیئے قومی سوچ و فکر اور اجتماعی لائحہ عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں ان کے اندر ’’پاکستانی قومیت‘‘ کا یہ جذبہ پہلے ہی سے بدرجہ اتم موجود ہے، اب ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اس قوت کو مجتمع کیسے کیا جائے؟ اس سے قبل انہی صفحات کے ذریعے 31 مئی 2025 ء کو ’’امارات کے پاکستانی سفیر کو کھلا خط!‘‘ کے عنوان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یوں تو ہر سال چائلڈ لیبر کے خلاف سیمنارز منعقد کیے جاتے ہیں، ریلیاں نکالی جاتی ہیں مگر میرے خیال میں وہ سب محض ایک کیٹ واک اور شو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان دنیا میں چائلڈ لیبر کی فہرست والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آتا ہے، جہاں ایک کروڑ سے زائد بچے محنت و مشقت کی چکی میں پِس رہے ہیں۔ پاکستان کے کچھ علاقے ایسے ہیں کہ جہاں سروے کرنا لنکا ڈھانے کے مترادف ہے جیسے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بہت سے دشوار گزار، پسماندہ اور خطرناک علاقے اور ان کے مضافات میں قبائلی علاقے۔ چونکہ ان علاقوں میں مفلسی کا گراف بہت زیادہ ہے اس...
    آج احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ‘میگھانی نگر’ کے علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں تقریباً 130 سے 133 مسافر سوار تھے، تاہم حتمی تعداد کا تعین ابھی باقی ہے۔ حادثہ لینڈنگ یا ٹیک آف کے دوران پیش آیا، اس کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ حادثے کے مقام پر گہرے دھوئیں کے بادل نظر آئے اور فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد سڑکیں بند کر کے علاقے کو محفوظ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کسی جانی نقصان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔ تاہم حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق تمام پہلوئوں کا جائزہ...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا، مالی گنجائش کے مطابق ہی کام کرسکتے تھے،واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10فیصد جب کہ پنشن میں 7فیصداضافہ کیاگیاتاہم ملازمین کی تنظیموں کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن میں تجویزکردہ اضافیکو اونٹ کے منہ زیرہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاجارہاہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا چاہیے،دیکھاجائے تو حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو ٹیکس میں بھی چھوٹ دی ہے،آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے ملازمین کے لئے ریلیف عام آدمی کو آسانیاں فراہم کرنے کے حوالیسے حکومتی عزم کامظہرہے، ملازمین کے تحفظات اپنی جگہ...
    پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر  حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کے سیر سپاٹے  کرنے لگیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا کی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضۂ حج ادا کیا ہے، حج کی ادائیگی کے بعد اب وہ سعودی عرب میں مختلف اہم مقامات کی زیارت اور سیر کر رہی ہیں۔  ہانیہ عامر اس وقت اپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ روحانی لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر عبایہ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت اور پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز اسکریپ کردی جائے گی کیونکہ اس کی بحالی کے چانسز کم ہیں اور نقصان پہنچانے والے حکومتی اداروں کو بند کرنا ہے، امریکااورارجنٹائن میں بھی خسارے والے ادارے بند ہوئے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا،ہماری نئی ٹیرف پالیسی آئی ہے، جس سے کاسٹ کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہوگئے ہیں اور مزید کم ہوں گے، ٹیکس ریٹس بھی مزید کم ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات فوکسڈ مینو فیکچورنگ صنعت کی پالیسی لے کر آئے ہیں جس سے ملک میں سرمایہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ روزانہ کچھ بادام کھانے کی عادت رکھتے ہیں تو یہ معمول آپ کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق، روزانہ بادام کھانے سے ان افراد کی صحت میں بہتری دیکھی گئی جو میٹابولک سینڈروم کا شکار ہوتے ہیں۔میٹابولک سینڈروم ایک ایسی حالت ہے جس میں بیک وقت موٹاپا، بلند فشار خون (بلڈ پریشر)، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چربی کی زیادتی جیسے مسائل شامل ہوتے ہیں۔ یہ سب مل کر دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور اچانک موت کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص روزانہ تقریباً 2 اونس (تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ اختلافات کو بھی حل کر لیں گے‘ حیران نہ ہوں اگر صدر ٹرمپ کسی معاملے کو حل کر لیں۔ دنیا انہیں جانتی ہے‘ وہ واحد شخص ہیں جو فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں۔پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ بین الاقوامی سطح پر قیامِ امن کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور مختلف تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انڈر سیکرٹری ایلیس...
    پاکستان اکنامک سروے 2024-25 پیش کردیا گیا ہے، جس میں شرح نمو 2.7 فی صد حاصل ہوگی، بتایا گیا یعنی کم سہی مگر مثبت کبھی منفی بھی حاصل ہوتی رہی ہے۔ محصولات میں اضافہ ہوا 26 فی صد اضافہ اچھی بات ہے لیکن عام آدمی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ لیجیے برآمد 6.8 فی صد بڑھ گئی۔ بہت زیادہ جتن کیے تھے لیکن آئی ایم ایف کے مشورے ہی رکاوٹ بن رہے ہیں یعنی بجلی،گیس کی قیمت بڑھائے چلے جاؤ، پٹرولیم کی قیمت بھی بڑھتی رہے۔ ایسے ماحول میں اتنا اضافہ بھی غنیمت ہے، مگر تشویش ناک بات یہ ہے کہ درآمدات میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ دو سال قبل حکومت نے کنٹرول کر لیا تھا...
    ابھی بھارتی جارحیت کا خطرہ سر پر موجود ہے جو نہ ٹلا ہے نہ مودی کی طرف سے فائر بندی جاری رکھنے یا خاتمے کا اشارہ بھی سامنے آیا بلکہ گجرات کے قصاب بھارتی وزیر اعظم مودی نے گجرات ہی میں آکر ہرزہ سرائی کی اور بھارت کی شکست تسلیم کرنے کے بجائے پاکستان پر پھر دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستانی نوجوانوں کو بھی پیغام دیا اور اپنی گولی سے بھی ڈرانے کی مذموم کوشش کی اور مودی قصاب بھول گیا کہ پاکستانی قوم مودی کی گولی سے تو کیا بھارت کی فضائی قوت، بھارت میں استعمال ہونے والے اسرائیلی میزائلوں اور لاکھوں کی تعداد میں موجود فوج سے مرعوب نہیں ہوئی تو مودی کی گیدڑ بھبکی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو اسکریپ کر دیا جائے گا کیونکہ اس کی بحالی کے امکانات نہایت کم ہیں جب کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے حکومتی ادارے بند کیے جائیں گے۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی لا کر عوام کو تحفہ دیا ہے اور اب حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ تمام سرکاری ادارے جو نقصان کا باعث بن رہے ہیں، انہیں یا تو نجکاری کے ذریعے بیچا جائے گا یا بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی ٹیرف پالیسی سے پیداواری لاگت کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہو چکے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں ڈیجیٹل شواہد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فوٹیج کو درست طریقے سے تصدیق شدہ قرار دیا جائے تو وہ سائلنٹ وِٹنس تھیوری(خاموش گواہ اصول) کے تحت بنیادی شہادت کے طور پر قابلِ قبول ہو سکتی ہے۔صرف حالات و واقعات کی بنیاد پر سزا دینا قانوناً ممنوع نہیں لیکن ایسے شواہد ملزم کی بیگناہی سے مطابقت نہیں رکھنے چاہئیں اور ان شواہد کی ایک مکمل اور بغیر کسی وقفے کی کڑی سے ملزم کا جرم سے تعلق ثابت ہونا چاہیے۔جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت اور پیداوار ہارون اختر نے نے کہا ہے کہ سٹیل ملز سکریپ کردی جائے گی کیونکہ اس کی بحالی کے چانسز کم ہیں اور نقصان پہنچانے والے حکومتی اداروں کو بند کرنا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا، نقصان پہنچانے والے حکومتی ملکیتی اداروں کو بند کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی ٹیرف پالیسی آئی ہے، جس سے کاسٹ کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہوگئے ہیں اور مزید کم ہوں گے، ٹیکس ریٹس بھی مزید کم ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت اور پیداوار ہارون اختر نے نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز اسکریپ کردی جائے گی کیونکہ اس کی بحالی کے چانسز کم ہیں اور نقصان پہنچانے والے حکومتی اداروں کو بند کرنا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا، نقصان پہنچانے والے حکومتی ملکیتی اداروں کو بند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی ٹیرف پالیسی آئی ہے، جس سے کاسٹ کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہوگئے ہیں اور مزید کم ہوں گے، ٹیکس ریٹس بھی مزید کم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات فوکسڈ مینو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز...
    — فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز کو یکجہتی دکھا...
    — فائل فوٹو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار  ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال لوگوں کی امیدوں سے بہتر نتائج حاصل کیے، یہ آئی ایم ایف اور تمام ریٹنگ ایجنسیز کا بھی کہنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بری حالت تھی، حالت نے بتادیا کہ آئی ایم ایف میں جانا کیوں ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں اور افراط زر کم ہونے سے انڈسٹری کو فائدہ ہوا، نئی ٹیرف پالیسی میں خام مال پر ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی نوید سنادی مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ موجودہ...
    11جون 1991ء کو سرینگر کے علاقے زینہ کدل میں نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ مبینہ تصادم کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے چوٹہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 32 کشمیری شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چوٹہ بازار قتل عام کو 34سال گزر جانے کے بعد بھی اس کی یادیں کشمیریوں کے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔ اس بہیمانہ قتل عام کی برسی پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے 11جون 1991ء کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ایتھیل 18 سال کی عمر میں نانی (Nanny) کے طور پر کام کرنے کی غرض سے انڈیا منتقل ہو گئیں۔ یہ محض ایک پیشہ نہیں تھا بلکہ ایتھیل کے تجسس اور بہادری کی علامت تھی۔ وہ 3 سال تک انڈیا رہیں اور پھر شادی کے بعد اپنے خاوند نورمین (Norman) جو کہ برٹش آرمی میں میجر تھے، کے ساتھ ہانگ کانگ اور جبرالٹر چلی گئیں۔ سفر عموماً انسان کو تھکا دیتا ہے مگر انہوں نے سفر کو وسیلہ ظفر سمجھا اور اس سے انہیں زندگی کی نئی چیزیں سیکھنے کا موقعہ ملا جس سے ان کے اندر متانت اور سنجیدگی پیدا ہوئی۔ سفر کے دوران انسان کا واسطہ نئی ثقافت اور کلچر سے پڑتا ہے اور کئی...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر 4 روزہ دورے پر امریکا جا رہے ہیں، پینٹاگان اور وزارت دفاع میں طے شدہ مصروفیات کے علاوہ ان کی ملاقات سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مارکو روبیو سے بھی متوقع ہے، اس دورے پر ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی فیلڈ مارشل کو دو دن کے لیے جوائن کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بیجنگ بھی جلد متوقع ہے، چین سے پہلے  واشنگٹن کا دورہ  امریکا چین تعلقات کو بیلنس کرنے کی ایک کوشش ہے، یہ بیلنس اس لیے بھی ضروری ہے کہ چین سے نئی ڈیفنس ڈیل کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ جے ایف 35 اسٹیلتھ طیاروں ، جے 500  اواکس سسٹم...
    نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس میں کئی اشیا مہنگی اور کئی سستی ہو جائیں گی، جس کی بنیاد ٹیکسز کے عائد ہونے  ،اضافے یا سبسڈیز کے ختم ہونے سے ہے۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نئی تجاویز شامل کی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اشیا مہنگی اور بعض سستی ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 850 سی سی تک کی مقامی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جس کے نتیجے میں چھوٹی گاڑیاں مہنگی ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح بیکری مصنوعات، کھاد اور...
    ایران کیخلاف انتہاء پسند امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کو اس بات کا کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ایرانی حکومتی ترجمان نے عرب چینل کو بتایا کہ ایران کے "تمام آپشنز" بھی میز پر ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے المیادین ٹی وی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ایران "صبر" و "پیشہ ورانہ طریقے" سے مذاکرات جاری رکھے گا جبکہ متضاد بیانات دینے والے امریکہ کو اپنی ذمہ داری واضح کرنی چاہیئے۔ عدم معاہدے کی صورت میں "متبادل حل" پر مبنی امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں، ایرانی حکومتی ترجمان نے زور دیتے ہوئے...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالت ہے، ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکن اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، الیکشن سے قبل سزا یافتہ ہو کر جیل گئے لیکن کبھی رونا دھونا نہیں کیا کیونکہ ہمارا ضمیر مطمئن تھا کہ ہم حق...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی کال عید کے بعد عمران خان خود دیں گے۔ گزشتہ ہفتے جیل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں عمران خان نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تصدیق کی تھی جو ملک گیر ہوگی، اور تمام صوبوں میں اہم مرکزی شاہراہوں کو بند کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا تیاریاں شروع، احتجاج کب سے ہوگا؟ پی ٹی آئی کے رہنما بتاتے ہیں کہ پارٹی کافی عرصے سے احتجاج کی تیاری کررہی ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا کے صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے پاکستان کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانے کا اعلان کرکے معاملات و انتہائی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ بھارتی دھمکی کے جواب میں پاکستان کی کُھلی حمایت کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی دریائے برہم پُتر کا پانی روک کر بھارت کو سبق سکھانے پر مجبور ہوگا۔ چینی قیادت کا موقف ہے کہ کسی بھی ملک کے حصے کا دریائی پانی روک کر اُس کی معیشت ہی نہیں بلکہ وجود کے لیے بھی خطرات کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دریائے برہم پتر تبت کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور چین سے نکلنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک بات تو پورے یقین سے کہی جاسکتی ہے اور وہ یہ کہ اُن کے بارے میں کوئی بھی بات پورے یقین سے نہیں کہی جاسکتی۔ وہ کب کیا کر بیٹھیں کچھ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ پالیسی کے حوالے سے اُن کے بہت سے اقدامات نے انتہائی نوعیت کی کیفیت راتوں رات پیدا کردی اور پھر اُنہوں نے یوں پسپائی اختیار کی کہ دنیا دیکھتی ہی رہ گئی۔بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے اُن کی سوچ انتہائی متلون ہے۔ وہ کسی بھی وقت کچھ بھی کہہ جاتے ہیں اور عواقب کے بارے میں سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ انتہائی غیر یقینی شخصیت ہیں اور اِس...
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایسا بجٹ ایسا ہوگا جس میں اپنے صوبے کے عوام کو ریلیف بھی دیں گے اور روزگار کے مواقع دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے وفاق ہم سے امداد مانگ رہا ہے اور ہم امداد دینے کے قابل بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس فری بجٹ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی سے لوگوں کو سود فری قرضہ دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغانستان سے وفاقی حکومت نے بات چیت شروع کردی ہے، انہوں نے اس عمل میں صوبے اور علاقائی مشران کی شمولیت کا بھی مطالبہ کیا۔...
    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آزادی نہ ہونے کی وجہ سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل میں ہیں تاہم ان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک کی رہائی عدالتوں سے منسلک ہے اور ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے اور...
    میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، صفائی کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں سرگرم ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیوں کہ پردیسی آبائی...
    ویب ڈیسک :عید  کا دوسرا روز  قربانی کے ساتھ سیر سپاٹوں، دعوتوں کےپلان تیار کر لئے۔  عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔  آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔ امریکا کا دورہ مکمل: پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا   عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی...
    معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے حج کی مبارک باد بھی...
    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک منفی بلاک تصور کر رہے ہیں اور اس پر اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، بھارت نہ صرف ترقی اور اقتصادی اشتراک میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ اس کے متنازعہ علاقائی رویے اتحاد کے اندر بداعتمادی کو ہوا دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دیا ہے اور روس، برازیل، چین اور جنوبی افریقہ کا طاقتور اقتصادی گروپ برکس بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ...
    پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار حانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی اور منیٰ کیمپ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ احرام عبایا میں اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی دوستوں نے “چاند مبارک” کہتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی صارفین نے حانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو سراہا۔ تاہم، کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر تنقید بھی کی، خاص طور پر ان کے احرام پہننے کے انداز اور تصاویر میں پوز دینے...
    ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا...
    ویب ڈیسک: حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم آمدنی والے افراد کیلئے 3 اور 5 مرلہ گھروں پر شرحِ سود میں سبسڈی اور 10 سے 12 سالہ آسان اقساط پر مشتمل رہائشی پیکج کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں 1 کروڑ 40 لاکھ (14 ملین) رہائشی یونٹس کی قلت کے پیش نظر حکومت اس منصوبے کو بجٹ کا اہم حصہ بنانے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے کم آمدنی والے خاندانوں کو کم لاگت ہاؤسنگ سہولت دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے دورۂ امریکہ کو "کامیاب امن مشن" قرار دے دیا وزیراعظم آفس بھی اس منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور 10 مرلہ...
    گوادر: گوادر میں پولیس کانسٹیبل نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  سپاہی محمد عرف خماری بلوچ نے جان پر کھیل کر دشمنوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک دہشتگرد کو واصلِ جہنم بھی کیا۔ 10 مئی کی رات بارہ بجے کے قریب گوادر کے علاقے بلال مسجد کے نزدیک رہائشی کوارٹرز  پر دو دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن دہشتگردوں کے ناپاک ارادے زیادہ دیر تک کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس کے ایگل اسکواڈ میں تعینات سپاہی محمد عرف خماری، جو قریبی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دھماکے کی آواز سن کر فوراً موقع پر پہنچے۔ ...
    7 اکتوبر 2023کو حماس نے اسرائیل پر میزائلوں کے تابڑ توڑ حملے کیے جن سے اسرائیل کے بارہ افراد ہلاک ہوئے مگر جب اسرائیل نے فلسطینیوں پر میزائل حملے شروع کیے، اس سے درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔ بدقسمتی سے یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے اور اب تک پچاس ہزار فلسطینی مرد عورتیں اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔ گو کہ تمام مسلم ممالک کے علاوہ کچھ غیر مسلم ملک بھی اسرائیل کی اس جارحیت کو ختم کرانے کے لیے کوشاں ہیں مگر اسرائیل پرکوئی اثر نہیں پڑ رہا، وہ فلسطینیوں کے قتل عام میں بدستور مصروف ہے۔ اقوام متحدہ جیسا ادارہ جس کا حکم دنیا کے ہر ملک کو ماننا لازمی ہے۔ اسرائیل ان کی کیا برطانیہ، فرانس اور...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) قدرتی حسن سے مالا مال اس پارک میں 48 غیر قانونی ہوٹل اور دکانیں قائم ہو چکی ہیں۔ جو روزانہ 576 کلوگرام سے زائد ٹھوس کچرا پیدا کر رہی ہیں اور ان میں سے 27 جگہوں پر نکاسی اب کا بھی کوئی نظام موجود نہیں یعنی یہ گندہ پانی اور فضلہ نا صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہا ہے بلکہ راول جھیل کو بھی آلودہ کر رہا ہے۔ کبھی سر سبز کہلانے والا شہر اقتدار آج تیزی سے بلند عمارتوں، کمرشل پلازوں اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بدل رہا ہے۔ 1960 کی دہائی میں پاکستان کا واحد شہر جسے منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت پر جنوبی ایشیا کو پانی کے تنازعے پر پہلی ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں سابق امریکی سفیر نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے اسلام آباد کے مطالبے کی تائید کی ہے۔ واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ (ایم ای آئی) کے زیر اہتمام ایک پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارتی حکومت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سن 1960 کے سندھ آبی معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور اس معاہدے نے تاریخی طور پر دونوں ممالک کے درمیان دریائے...
    کوئی فریق یکطرفہ طور پرسندھ طاس معاہدے سے نہیں نکل سکتا،بھارتی دھمکیاں بے معنی ہیں پانی تقسیم معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بھارت اپنے بیانیے کو ہوا دے رہا ہے، خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدے سے نہیں نکل سکتا، بھارتی دھمکیاں بے معنی ہیں ،روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملائیں گے،پاکستانی قوم متحد ہے، اتفاق رائے سے ا ٓنے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے اب یا کھبی نہیں کی بنیاد پردلیرانہ فیصلے اور ٹھوس اقداما ت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آبی ذخائرکے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا، میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔  ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا اس پر جواب دیا، کہا تھا سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذاتی بیان تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔  چناب میں روز خود پانی...
     سٹی 42: واشنگٹن میں  سابق وزیر خارجہ اورسفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو  نے  مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکی صدر بھی کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر عالمی تنازع ہے بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا بھارت آنےوالی نسلوں کو پانی کیلئےجنگوں پر مجبورکررہا ہے،بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کے پانی کے حق پر حملہ کررہا ہے،بھارت کہتا تھا مقبوضہ کشمیراندرونی معاملہ ہے،امریکی صدر نے کہہ دیا کشمیر عالمی تنازع ہے،پانچ دن کی جنگ کےبعد بھارت نے کشمیر کودوطرفہ تنازع کہنا شروع کردیا،پہلگام واقعہ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،بھارت اگر بات ہی نہیں کرے گا تو مسئلے حل کیسے ہوں گے؟بھارت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کی مدد...
    وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمیں نظر نہیں آرہا عمران خان رہا ہوں گے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے جب کہ ہم عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، جب عدلیہ اپنے فیصلے خود کرے گی تو پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات تقریبا 2 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ عید کے بعد پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) جیوتی ملہوترا کی پرانی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ان کی ذاتی ڈائری کے اقتباسات کو سوشل میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے، اور ان کی ذاتی زندگی پر یوں تبصرے کیے جا رہے ہیں گویا عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہو۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی سفارتکار دانش سے خفیہ شادی کی تھی اور وہ بھی سفارتخانے کے اندر یہاں تک کہ بعض چینلز نے بچوں کی کہانیاں بھی تراش لیں۔ صحافت کا دعویٰ رکھنے والے ادارے ایک خاتون کی نجی زندگی پر یلغار کیے ہوئے ہیں، جبکہ عدالت میں مقدمہ ابھی زیرِ سماعت بھی نہیں...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا کیس چل رہا ہے، ہر کسی کو پتہ ہے یہ کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے، صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں سب کو معلوم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی ٹیم کے دروازے ان کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں نئے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ بدستور ان کے پلانز کا حصہ ہیں، کسی بھی طرز میں ان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، جب ضرورت ہوئی موقع دیا جائے گا۔ کوچ نے ان سے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مشورے بھی لیے، ساتھ یہ...
    مکہ: سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق “ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔” اس سال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی سے جانداروں کی بہت سی انواع کے علاوہ انسانی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دنیا میں ہر سال 400 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے جس کی نصف مقدار صرف ایک مرتبہ استعمال ہوتی ہے اور صرف 10 فیصد کو دوبارہ کام میں لایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، ہر سال پلاسٹک کا 19 تا 23 ملین ٹن کچرا آبی ماحولیاتی نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔ اگر اسے روکنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک اس کچرے کی مقدار میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ Tweet URL پلاسٹک کرہ ارض کے ہر کونے کو آلودہ کر رہا ہے۔(جاری...
    81ہزار میں 81ارب کاپلاٹ مل گیا، محکمہ صحت کو کیس کادفاع کرنا چاہیے تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب وزیر اعلیٰ کے لیٹرپر کوئی تاریخ نہیں، کہا جاکرہسپتال کی جگہ لے لیں،ہائی کورٹ کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ عدالت وہ ریلیف بھی دے سکتی ہے جونہ مانگا گیا ہو، اگر غلط کام ہوا ہے توعدالت آنکھیں بند نہ کرے۔ ہائی کورٹ کسی کی درخواست پر بھی اورخود بھی کسی کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے، یہ کام ٹرائل کورٹ اورایپلٹ کورٹ نے کرنا تھا جو ہائی کورٹ نے کیا۔ کب سے درخواست گزار نے قبضہ جمارکھا ہے۔ رسک میں فائدہ بھی بہت ہوتا ہے اور...