2025-07-26@12:26:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2248
«حکومت کا ایک»:
(نئی خبر)
برطانیہ کی ایک خاتون نے اپنے الیکٹرک ٹوتھ برش کمپینین ایپ پر ڈیٹا چیک کرنے کے بعد اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا شک کرنا شروع کر دیا اور دیکھا کہ وہ دن کے مختلف اوقات میں برش کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا اس بات کا انکشاف ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے برطانوی نجی تفتیش کار پال جونز نے حال ہی میں اپنے ایک انتہائی غیر معمولی کیس کا ذکر کیا۔ کسی دھوکے باز ساتھی کو پکڑنا تو ویسے مشکل ہوتا ہی ہے لیکن ٹوتھ برش کے ذریعے ایسا کرپانا بہت ہی مشکل ترین امر ہے۔ پال جونز کے کلائنٹس میں سے ایک، 2 بچوں کی شادی...
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور اس دوران میڈیا دلچسپ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔ اس وقت یہ جوڑی شہرِ قائد میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک ایونٹ سوشل میڈیا اسٹارز کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے ہمایوں سعید سے شرارتاً دوسری بار محبت ہونے کے بارے میں پوچھا۔ جس پر ہمایوں سعید جو فلم لوو گرو میں ایک عاشق مزاج اور دل پھینک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو بار کیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔ ہمایوں سعید کے اس جواب پر تمام شرکا بے ساختہ...
راگنی نایک نے سوال اٹھایا کہ اگر بی جے پی واقعی خواتین کی فکر کرتی ہے تو وہ ان عورتوں کے گھروں میں کیوں نہیں جاتی جنکے شوہر نوٹ بندی، کورونا، کسان تحریک یا معاشی دباؤ میں جان گنوا بیٹھے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی ترجمان ڈاکٹر راگنی نایک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر "آپریشن سندور" کے حوالے سے سخت الفاظ میں حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ "سندور" کا رنگ اور انداز مختلف ریاستوں میں مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر "سناتنی ہندو" شادی شدہ عورت کے لئے اس کی اہمیت ایک جیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور "سنگھ پریوار" کے لوگوں کو سندور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں، پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی موجودگی میں باوقار بین الاقوامی...
— فائل فوٹو وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا ہے، کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کے ٹیرف فیصلے پر دوبارہ جائزے کے لیے نیپرا میں جارہے ہیں، کمپنیوں کو کارکردگی سے پیسے کمانے چاہیں، خیرات سے نہیں۔ پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف صنعتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ورلڈ بینک عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف...
امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ہدایت پر نیٹ میٹرنگ پالیسی دوبارہ تیار کرلی ہے۔ منظوری ملنے پر ایک ماہ میں جاری کردی جائے گی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی قیمتیں مسلسل نیچے کی طرف جارہی ہیں۔ چند ماہ سے دستیاب پانی کی خراب صورتحال کے باعث مہنگے فیول پر بجلی بنانا پڑی اس لیے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانا پڑتی ہے۔ مجموعی طور پر بجلی سستی ہوئی ہے۔ ایک بٹن دبائیں گے تو بھارت کے ڈیم اُڑ جائیں گے ، ہمارے لیئے تو مسئلہ نہیں ہے: ایٹمی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ طور پر اہم حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کی امیدیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بجائے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حال ہی میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے ’’موزوں حلقوں‘‘ سے مثبت اشارہ ملا ہے، ان اشاروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ منظوری سے تعبیر...
بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کو ان کے تاج سے محروم کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل گپتا سے تاج کی واپسی نے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے جس سے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں سیاست، دباؤ اور استحصال پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی دکھائی، غیر منظور شدہ بیرونی منصوبوں میں ملوث رہیں، اور گوائٹے مالا کے دورے میں شرکت سے انکار کیا۔ وعدہ خلافی اور جان بوجھ کر تنازعے اور تلخی پیدا کرنے پر تنظیم نے ریچل گپتا سے یہ اعزاز واپس لے لیا۔ دوسری جانب ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے...
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک سابق کالج پرنسپل پنجی لال مہر کو پارسل بم کے ذریعے ایک نئے نویلے جوڑے کو نشانہ بنانے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب نوبیاہتا دلہے کے گھر شادی کے پانچویں روز کوریئر کے ذریعے ایک تحفہ موصول ہوا تھا۔ نوبیاہتا دلہے نے جیسے ہی پارسل کھولا خوفناک دھماکا ہوگیا تھا۔ دھماکے میں 26 سالہ دلہا اور ان کی 85 سالہ دادی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جب کہ قریبی موجود دلہن ریما کو شدید زخمی حالت میں کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تھا۔ اس اندھے کیس کو حل کرنے میں پولیس تقریباً ناکام ہوگئی تھی لیکن ملزم کی ایک معمولی غلطی نے اسے پکڑوا دیا۔ پولیس نے کئی ماہ...
گوگوئی نے سوال کیا ہے کہ اگر پاکستان جا کر انکی بیوی یا انکی طرف سے کوئی غلط کام ہوا ہے تو حکومت نے گزشتہ 11 سالوں میں کارروائی کیوں نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت ریاست آسام میں کانگریس کے نو مقررہ صدر گورو گوگوئی نے آسام کے وزیراعلٰی ہیمنتا بسوا سرما کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہ ان کے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔ گورو گوگوئی نے کہا کہ وہ 12 سال پہلے صرف ایک مرتبہ پاکستان گئے تھے۔ گوگوئی نے مزید کہا کہ بی جے پی اس معاملے کو "سی گریڈ بالی ووڈ فلم" کی طرح اٹھا رہی ہے جو "بری طرح سے فلاپ ہونے والی ہے"۔ گوگوئی نے یہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ہم بحیثیت پارٹی تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت...
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں تورکہو (سوریچ) میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے ان کی رضامندی سے نکاح کرلیا۔ پولیس کے مطابق دلہا کی شناخت سرتاج احمد کے نام سے ہوئی ہے جو سوریچ کا رہائشی اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں اقرار الحسن 3 بیویوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں؟، فرح اقرار نے سب بتا دیا ’ایک کو بھگا کر لایا، دوسری خود پہنچ گئی‘ مقامی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سرتاج احمد نے اپنی پسند کی ایک لڑکی کو بھگا کر اپنے گھر پہنچایا تاکہ اس سے نکاح کرسکے، لیکن...
چینی پروفیسر وکٹر گاؤ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاک بھارت فضائی جنگ میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا پر جنرل بخشی اور ارناب گوسوامی کے منہ بند کردیے۔ کہا کہ پاک بھارت فضائی جنگ سے پوری دنیا واقف ہے، اس میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حیران نہ ہوں، یہ دہائیو پر محیط اور زمانے کی آزمائی ہوئی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، پاک چین دوستی اور تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ پروفیسر گاؤ کا...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )بھارتی حکومت کے ادارے پلاننگ کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بی وی آر سبرامنیم کی جانب سے جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے کے دعوی پر بھارت میں گرماگرم بحث جاری ہے. بھارتی شہریوں نے جاپان کے شہریوں کے معیار زندگی سے موازانہ کرتے ہوئے اس دعوے کے متعلق سوالات اٹھائے ہیں سوشل میڈیا پر کل پیداوار(جی ڈی پی) اور فی کس آمدنی کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے اور یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا انڈیا واقعی دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے؟.(جاری ہے) ان دعوﺅں کے بارے میں ماہرین اقتصادیات نے جی ڈی پی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسے معاہدے کے تحت منسلک وسائل کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے سنگین انحراف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا مبینہ ’اشتعال انگیز‘ بیان اور پاکستان کا ردعمل پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسروں کے خودمختار حقوق اور معاہداتی ذمہ داریوں کا احترام کرے، اور اپنی زبان و عمل میں تحمل سے کام لے۔ پاکستان کو وہ پانی نہیں...
معروف پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک انسٹاگرام ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ اداکارہ فضا علی اپنی بیٹی فَرال کے ہمراہ اکثر سوشل میڈیا اور شوز پر نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں فضا علی نے بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فضا نے اپنی بیٹی کی حساسیت کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ فلم اگنی پتھ دیکھتے ہوئے جذباتی مناظر پر روتی ہوئی نظر آئی۔ اس فلم میں ہریتھک روشن اور پرینکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ A post shared by Real Fiza...
سوچیے، اگر آپ روزانہ ایک ایسی چیز کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہے ہوں، جو کسی دن آپ کو اندر سے کھا جائے؟ یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ ایک تلخ سچ ہے جسے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں بے نقاب کیا ہے۔ ایک مہلک فنگس، جس کا نام ایسپرجیلوس ہے، اب پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اور اس کا نشانہ صرف انسان ہی نہیں، جانور اور پودے بھی ہیں۔ یہ فنگس انسانوں میں ایسپرجیلوسس نامی بیماری کا باعث بنتا ہے، جو پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہے اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں...
کولمبیا کے پُرسکون شہر بوگا میں اچانک آسمان چمکا، اور پھر کچھ ایسا ہوا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو چونکا دیا بلکہ ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ آسمان سے ایک چمکدار، وزنی دھاتی گولہ زمین پر آگرا۔ ایسا منظر جو صرف سائنس فکشن فلموں میں دیکھا جاتا تھا، اب حقیقت میں لوگوں کے سامنے تھا۔ یہ پراسرار شے محض ایک گول دھات کا ٹکڑا نہیں بلکہ معمہ بن چکی ہے۔ مقامی ماہرین، خاص طور پر محقق جوس لوئس ویلازکویز، اس گولے کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں اور ان کا مشاہدہ خاصا حیران کن ہے۔ گولے کی تین الگ سطحیں ہیں، مگر اس میں نہ کوئی جوڑ ہے، نہ کوئی ویلڈنگ کا نشان۔ گویا یہ کسی...

وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا ، پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
اسلام آباد(خبرنگار)اسلامی نظریہ کونسل کا 242واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد اہم معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور سفارشات مرتب کی گئیں۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے استفسار پر نکاح سے قبل تھیلی سیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کے بجائے اسے اختیاری رکھتے ہوئے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ کونسل نے رائے دی کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے، اور اس حوالے سے عوامی آگاہی مہم زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں عدالتی فیصلوں کی ذرائع ابلاغ میں رپورٹنگ پر بھی گفتگو ہوئی...
روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔...
روس اور چین نے چاند پر ایک مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو اس منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں کمانڈ سینٹر، مواصلاتی نظام، سائنسی تجربہ گاہیں اور توانائی کی ترسیل کے لیے پائپ لائنز اور کیبلز شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے اس منصوبے میں 17 دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان، مصر، وینزویلا، اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 2033 سے 2035 کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے "انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن" (آئی ایل آر ایس) کا حصہ ہے جس کا مقصد چاند کے...
چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم بیجنگ () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔ چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں...
ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا بیجنگ : اگر موبائل اور کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹمز کو ڈیجیٹل دنیا کی “بنیاد” سمجھا جائے، تو گزشتہ کئی سالوں سے یہ بنیادیں زیادہ تر امریکی کمپنیوں کے ہاتھوں تعمیر ہوئی ہیں: موبائل کے لیے اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز کے لیے ونڈوز، اور ایپل کا آئی او ایس۔ لیکن ان نظاموں کے پیچھے چھپے خطرات ایک تلوار کی مانند ہیں جو کسی بھی لمحے گر سکتی ہے، اور کسی بھی حفاظتی شعور رکھنے والے فرد کی نیند حرام کر دیتی ہے۔ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ اجارہ داری کے تحت معلوماتی سلامتی کے بحران کے آثار بار بار سامنے آ چکے ہیں: گزشتہ...
موٹاپے سے ملکی معیشت کو سالانہ 950 ارب روپے کا نقصان ہونے لگا اور ماہرین نے فوری اقدامات نہ ہونے کی صورت میں 2030 تک معاشی نقصان 2.13 کھرب پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے جو فی الوقت سالانہ تین ارب اکتالیس کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا...
جاپان سے امریکا جانے والی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن ANA کی پرواز جو ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جا رہی تھی، میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر نے اچانک ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر پرواز کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔پرواز کو امریکی شہر سیئٹل میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ پورٹ آف سیئٹل پولیس نے بتایا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر،...
حج کا سفر ہر مسلمان کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے، لیکن لیبیا کے ایک عازمِ حج کے لیے یہ سفر ایک معجزے سے کم نہیں تھا۔ عامر قذافی جو فریضہ حج ادا کرنے جا رہے تھے ان کو یہ گمان بھی نہیں تھا کہ ان کے نام کا ایک حصہ ان کے سفر کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔ امیگریشن کاؤنٹر پر ان کے نام میں شامل ’القذافی‘ کی وجہ سے انہیں کلیئرنس دینے سے انکار کردیا گیا اور حج پرواز نے ان کو چھوڑ کر 2 مرتبہ اڑان بھری تاہم فنی خرابی کے سبب جہاز کو 2 بار واپس لوٹنا پڑا اور پھر تیسری مرتبہ پرواز انہیں لے کر روانہ ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں...
لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...
سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان ایک نیا معاشی مرکز بننے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر سمیت ملک بھر سے معروف کاروباری رہنما شامل تھے۔دورے کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر کوئٹہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...
ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کے بعد سے ٹروتھ سوشل پر اکثر پاکستان کے حق میں پوسٹ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ 10 مئی کو ایسی ہی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ‘پاکستان ٹیلنٹڈ لوگوں کا ملک ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں’۔ 17 مئی کو تو لٹ ہی پڑگئی۔ فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے پاکستان کو ‘دنیا کے بہترین اور باصلاحیت لوگوں’ کا ملک بھی قرار دے دیا جو بہترین پراڈکٹ تیار کرتے ہیں۔ ایسا کہتے ہوئے وہ یہ کہنا نہیں بھولا کہ انڈیا نے امریکی پراڈکٹ پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کر رکھے ہیں۔ انڈیا کو لتاڑنے پر تو چلیں آج کل ہمارا...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پیسہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر اور عماد وسیم کو بطور تجزیہ کار لیا گیا اور سکندر رضا کے لاہور قلندرز کی کی فتح میں کردار کو سراہتے ہوئے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟ یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی ایک اور فتح: ’یہ ماننا پڑے گا کہ شاہین کو کپتانی آتی ہے‘ اس کا جواب دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ کچھ بھی...
(گزشتہ سے پیوستہ) اجتہاد کے لیے علمی ماخذ یعنی قرآن وسنت اور ان سے متعلقہ علوم کی مہارت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جن حالات اور محل پر اس کا اطلاق کیا جانا ہے، اس سے بھی کماحقہ واقفیت حاصل کی جائے یعنی اجتہاد کے ماخذ اور محل دونوں سے یکساں آگاہی اجتہاد کے عمل کے صحیح ہونے کا ناگزیر تقاضا ہے مگر ہمارے دینی اداروں میں دوسرے پہلو کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک چھوٹی سی مثال عرض کروں گا کہ ایک دینی مدرسہ کے دار الافتا میں مفتی صاحب ایک استفتا پر غور کر رہے تھے جو بینک کے کسی معاملہ کے حوالے سے تھا۔ میں بھی اتفاق سے وہاں...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/rehamrafiq1_7507310276816014610.mp4 ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، کچھ نے تنقید...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و فلمساز ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک فلم لو گُرو کے ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ کے بعد اب رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ’لو گرو’ کا یہ گانا گزشتہ روز 26 مئی کو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا جس نے چند ہی لمحات میں ہزاروں ویوز اور لائکس اپنے نام کرلیے۔ 2منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو شیراز اپل اور نرمل رائے نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے جبکہ کمپوزیشن اور موسیقی بھی شیراز اپل نے ہی ترتیب دی ہے اور گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں۔ یہ گانا برطانیہ کے خوبصورت مقامات پر...
پاکستانی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور اسٹار احد رضا میر کی ایک دوسرے سے بے تکلفی اور گلے لگانا سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر گیا۔ رمضان اسپیشل ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘نیک بخت عرف بختو’ کا کا کردار ادا کر کے سب کے دل جیتنے والی عظمیٰ بیگ کے دیگر مشہور ڈراموں میں ‘آنگن’ اور ‘ہم تم’ میں بھی کام کیا اور آج کل ڈراما ‘میری تنہائی’ میں نظر آرہی ہیں۔ عظمیٰ بیگ نے کرئیر میں کم ڈرامے کیے ہیں لیکن جتنے بھی کیے ہیں ان سب میں انکی پرفارمنس کو خوب داد ملی۔ اپنی اداکاری سے سب کو گرویدہ بنانے والی عظمیٰ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ احد رضا...
وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ...
پاکستان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی طویل تاریخ ہے، اور اس کا ایک اہم واقعہ 25 مئی 1998 کو پیش آیا، جب پی آئی اے کی پرواز 544 کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک ایسی کوشش جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے باز رکھنا تھا۔ سرکاری اور دفاعی ذرائع کے مطابق، اس ہائی جیکنگ کی پشت پر بھارت کا خفیہ نیٹ ورک سرگرم تھا، جس نے دہشتگردوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک مسافر طیارے کو بلوچستان کے نام پر اغوا کرایا۔ ہائی جیکرز نے بھارت کا ایجنڈا پاکستانی فضاؤں میں پھیلانے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے یہ سازش بروقت ناکام بنا دی۔ مزید پڑھیں: پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق...
یورپی ملک مالٹا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز موسٹا (سب نیوز)یورپی ملک مالٹا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ٹائمز آف مالٹا کی رپورٹ کے مطابق موسٹا میں ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ ابیلا نے کہا کہ 45 سالہ طویل بحث کے بعد اب ان کی حکومت وہ پہلی حکومت ہوگی جو فلسطینی ریاست کو رسمی طور پر تسلیم کرے گی۔اگرچہ مالٹا پہلے ہی فلسطینی ریاست کو عملی طور پر تسلیم کرتا ہے اور وہاں ایک...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) پنجاب کے باغات میں، جہاں نسل در نسل پھلوں کی پیداوار ہی گزر بسر کا ذریعہ رہی ہے، وہاں وفاقی ٹیکس محض کوئی دور کا مالیاتی مسئلہ نہیں — بلکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر روزگار پر پڑنے والا کاری وار بن چکا ہے۔ جو معاملہ باقاعدہ پیک شدہ جوس کی صنعت پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اس پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگنے سے شروع ہوا، وہ اب ایسی سمت میں بڑھ چکا ہے جس کا شاید کسی پالیسی ساز نے اندازہ نہیں لگایا تھا۔ جوس کمپنیاں — جو کبھی پھلوں کے گودے کی سب سے بڑی خریدار اور اضافی پیداوار کے لیے ایک محفوظ سہارا تھیں — اب...
افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور اس وفد کو کابل...
جناح ہاؤس حملہ—فائل فوٹو عدالت عظمیٰ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔جسٹس ہاشم نے استفسار کیا کہ ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟ جواب میں وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی پی ٹی آئی رہنما...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایا کہ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔بٹ کوائن کرنسی کی سائنس: کیا اس میں انویسٹمنٹ کرنی چاہیے؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سٹرٹیجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور...

زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں ؛سپریم کورٹ ،جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کرزخمی کرنے کاالزام ہے،دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے،شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دو افراد ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے...

’لندن سے بہتر سیکیورٹی تو پاکستان میں ہے‘، اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور چند نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم اداکارہ کے ساتھیوں نے انہیں ہجوم سے با حفاظت نکال لیا۔ اس موقع پر ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ View this post on Instagram A...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کو بین الاقوامی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو کہ خطرات سے دوچار ہیں اور مخصوص یا مجموعی کمزوریوں کی بنا پر تیسرے ملک میں آبادکاری (ری سیٹلمنٹ) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے تازہ ترین حقائق نامے کے مطابق، پاکستان میں ری سیٹلمنٹ پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمزور پناہ گزین محفوظ ممالک میں منتقل...
لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر تیسری بار پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ، جو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔کوشال پریرا نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،محمد نعیم 46اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے،سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 201 رنز بنائے ، حسن نواز نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چھکے،8چوکے شامل تھے،اویشکا 29،فہیم اشرف 28،رائیلی اور چندی مل نے...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔ پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...
پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم...
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور یوٹیوبر مورو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ دونوں معروف شخصیات گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سفر کر رہے تھے، جو طوفان کی زد میں آگئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والا تجربہ بیان کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو طوفان کے وقت طیارے کے اندر ریکارڈ کی گئی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) اس کے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ اداکار نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آخری الفاظ...
لاہور، اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ بجٹ میں عام آ دمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ نمائش کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم،اوورسیز پاکستانی صدر زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف، سپہ سالار اور تمام...
اسلام آباد: افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔ پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور...
اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل...
مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ایبیلا نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس انسانی المیے سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ایبیلا نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔ اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایبیلا نے غزہ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کی مذمت کی، جہاں ان کے مطابق 50,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس...
سٹی 42:صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے جس پرہم آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آذربائیجان بین الاقوامی فورمز پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آذربائیجان ٹی وی کی نمائندےکو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کے وقت سے چلتا...
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ہانیہ عامر ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 18.6 ملین ہے۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں کبھی میں کبھی تم، تتلی، میرے ہمسفر، دل رُبا اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جو ان کے بعض مداحوں کو پسند نہیں آئیں اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر نے بغیر آستینوں والا زیتون کے سبز رنگ کا آرام دہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فضا پاک فوج زندآباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی،ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔...
بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور...
ڈھاکہ/نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی “گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنے سامان کو تیسرے ممالک بھیج سکتا تھا۔ بھارتی لڑکی سے محبت پر پاکستانی لڑکے کو خواجہ آصف کی وارننگ ماہرین کے مطابق یہ...
حکومتِ بنگلہ دیش نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، جو کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے اور جدید سمندری ٹگ تیار کرتا ہے، کو دیا گیا 2.1 کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منسوخی اُس حالیہ بھارتی فیصلے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، یہ ایک ایسا اقدام جسے ماہرین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی علامت کے طور پر دیکھ...
جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ جب دنیا کے سامنے ہندوستان کی کثرت میں وحدت، جمہوری آزادیوں اور سماجی انصاف کو نقصان پہنچایا جائے، تو یہ ترقی کی نہیں بلکہ گمراہی کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی گورننگ کونسل کی میٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں حکومت کے دعووں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں جمہوری ادارے کمزور کئے جا رہے ہوں، اظہار کی آزادی خطرے میں ہو اور معاشی و سماجی ناانصافی بڑھ رہی ہو، تو ایسے میں "ترقی یافتہ ہندوستان" کی...
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
اسلام آباد: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے، جو فی الوقت سالانہ تین ارب 41 کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک آگاہی سیشن کے دوران ماہرین صحت نے ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ موٹاپا صرف انفرادی صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی صحت ایمرجنسی اور...
ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں، اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش...
کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔ اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔ میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے...
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی اب بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں شہریوں کیلئے کا ایک اور فلاحی اقدام انجام دیا ہے۔ کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی اب بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت...
امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق کردی گئی جو کہ اگلے سال سے بند کردیے جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اگلے سال امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہوجائے گی۔ اس سے قبل رواں سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکہ) کو امریکی خزانے پر بوجھ اور اسے فضول قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سکوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے جنہیں عام طور پر پینی کہا جاتا ہے اور یہ دو صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال میں ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ان سکوں کے بنانے کی قیمت...
امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے جنگی جنون پر تیشہ چلاتے ہوئے انھیں آئینہ دکھا دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ’’بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا‘‘۔ پروفیسر فیئر نے اپنے مدلل انداز میں کہا کہ ’’ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو۔ موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو‘‘۔ انہوں نے بھارت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت نے بے بنیاد دعوے...
اسرائیلی فوج کی جانب سے تربیت یافتہ نہ ہونے والے فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے کے اقدام پر ان فوجیوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تربیت یافتہ نہ ہونے والے فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے کے اقدام پر ان فوجیوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج نے آج (جمعہ) اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ رہی ہے جس کے تحت ایک نئی کھیپ کو غزہ پٹی میں بھیجا جانا تھا، اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ فوجی جنہوں نے اپنی تربیت مکمل نہیں کی، اب غزہ نہیں بھیجے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فوجیوں کے...
کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان...
کوئٹہ میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل لائبریری قائم کردی گئی ہے، ڈاکٹر لال محمد کاکڑ نے سانحہ سول اسپتال کے شہدا کے نام سے منسوب ایک لائبریری قائم کی ہے، خواتین کی اس واحد مخصوص لائبریری میں نفرت کا جواب علم، شعور اور قلم کی روشنی سے دیا جائے گا۔ 8 اگست 2016، سانحہ سول اسپتال، وہ سیاہ دن جس نے بلوچستان کے دل کو زخمی کردیا، سانحہ میں شہید ہونے والے 72 افراد میں باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ بھی شامل تھے ان کے بھائی ڈاکٹر لال محمد کاکڑ نے شہدا کی یاد میں اور دہشتگردوں کے بارود کا مقابلہ علم کی روشنی سے کرنے کا عزم رکھتے ہوئے شہدائے 8 اگست کے نام سے لائبریری قائم کی۔ علم دوستی...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہارورڈ یونیورسٹی کی خطیر امداد منجمد کرنے کے بعد ایک اور تعزیری فیصلہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا کے داخلے کا اختیار ختم کر دیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کی سند کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کی نگرانی یو ایس ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن یونٹ کرتی ہے، جس کی سربراہی کرسٹی نوئم کرتی ہیں۔ This administration is holding Harvard accountable for fostering violence, antisemitism, and coordinating with the Chinese Communist Party on its campus. It is a privilege, not a right, for universities to...
سٹی 42 : خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک پُراثر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی اپیل کی گئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحے میں شہید ہونے والی طالبات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا اس موقع پر اسکول میں شمع بھی روشن کی گئی اور ایک...
مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، جنگ کسی لمحے خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے...
مرنے سے ہر کسی کو ڈر لگتا ہے،لیکن اصل حقیقت تو یہی ہے کہ ایک نہ ایک دن موت کا ذائقہ تو ہر جاندار کو چکھنا ہی پڑے گا،قیامت کب آئے گی ؟اس کا علم تو اللہ پاک کے پاس ہے،لیکن آقا و مولیٰ ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں ہر صاحب بصیرت انسان بہت کچھ سمجھ سکتا ہے ہم سب نے ایک نہ ایک دن قبرستانوں کا رزق بننا ہے،اس لیے ہر کسی کو اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا ارشادہے جب میری امت میں چودہ خصلتیں پیدا ہوں تو ان پر مصیبتیں نازل ہونا شروع ہوجائیںگی، دریافت کیا گیا یا رسول اللہﷺ وہ کیا ہیں؟ فرمایا:-1 جب سرکاری مال ذاتی...
راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان پر حملے سے متعلق سوال پر بھارتی لڑکی نے ’’مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں ‘‘ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی لڑکی نے صحافی کی جانب سے پاکستان پر حملے اور جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ایسے جوابات دیئے کہ قریب کھڑے عوام بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔ مزیدپڑھیں:’ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے ۔۔۔‘‘ حامد میر نے ٹرمپ کی کھل کر پاکستان کی تعریف کرنے پر اہم بیان جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 10سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہداء کے ورثاء کو عہدے کے حساب سے ایک کروڑ روپے سے لیکر ایک کروڑ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہوئے خونریز حملے کے ایک ماہ بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں مودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانیکی تقسیم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ ورلڈ بینک کی ثالثی میں 1960ء میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین پانی کی...
بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول ہواوے اسسینڈ چپس پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس طرح کی یکطرفہ غنڈہ گردی اور تحفظ پسندانہ طرز عمل چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی ہے۔ چین کی برآمدات پر پابندی لگانے سے لے کر چین کی برآمدی مصنوعات کو روکنے تک، امریکہ کے لانگ آرم دائرے میں شدت اختیار کر گئی ہے، جو چین کی تکنیکی کامیابیوں اور مارکیٹ شیئر میں اضافے کے بارے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی پریشانی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک چپ کی تیاری کے لئے کم از کم 7 ممالک اور 39 کمپنیوں...
پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔ ????PR NO.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ A Staff Member of the Indian High Commission, Islamabad, Declared Persona Non...
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کردیا، مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے سفارت کاروں پر بھی گولیاں چلادیں، یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے گاؤں پر حملہ کرکے آگ لگادی، مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جابلیہ میں النضر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 93 افراد شہید ہو چکے۔ اسرائیلی بربریت کیخلاف عالمی...

بھارت کو سفارتی محاز پر بھی عبرتناک شکست،پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ۔
بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خطے میں استحکام، ترقی اور باہمی تعاون کی نئی فضا قائم ہو چکی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ علاقائی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں چین نے نہ صرف ثالث بلکہ ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں افغانستان کی باضابطہ شمولیت اس سہ فریقی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی...
بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بھارت کو ایک بار پھر پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین، جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے،...
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کو آگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔ نتین یاہو کا عارضی جنگ بندی پر اصرار، مذاکرات کو بے نتیجہ کرنے اور صیہونی قیدیوں کی رہائی...