2025-11-03@07:21:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2105
«شاپنگ مال»:
(نئی خبر)
گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔ ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفرآباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے دورے کے موقع پر کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں انہیں خوش آمدید کہا۔ رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ایک خصوصی سوال و جواب کی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری طلبہ نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونیوالے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔ شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔ سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کیلئے اپنے گھر آ رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بس پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔ پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونیوالے غلام سعید کا تعلق میاں...
کبھی کبھی قوموں کے افق پرایک ایسالمحہ ظہورپذیرہوتاہے جوصدیاں اپنے دامن میں سمیٹے ہوتاہے۔بیسویں صدی کا نصفِ دوم ایک ایسا دور تھا جب سردجنگ کی بساط پرمشرقِ وسطیٰ کی بساط بچھائی جاچکی تھی۔تہران،جوکبھی صفویوں کے عہد میں فقہی اورفکری اجتہادکامرکزتھا،اب سرمایہ دارانہ سیاست کاسفارتی اڈہ بن چکاتھا۔اس خطے میں امریکانے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ایران کو، بالخصوص شاہ محمدرضاپہلوی کو،ایک ’’علاقائی تھانیدار‘‘ کے طورپرچناگیاکیونکہ خطے میں شاہِ ایران سے بہترکوئی بھی امریکی سامراج کیلئے بہترسایہ دار شجر موجودنہیں تھا۔امریکا،جواپنے تیل کے ذخائر کیلئے مشرقِ وسطیٰ کوناگزیرسمجھتاتھا،ایران کی جغرافیائی اورعسکری اہمیت کونظراندازنہ کرسکا۔ یہ وہ زمانہ تھاجب ایران،دجلہ وفرات کے کنارے نہیں بلکہ واشنگٹن کی چوکھٹ پرسجدہ ریز تھا۔ شاہِ ایران،نہ صرف خطے کاسیاسی چوکیداربلکہ امریکاکے اسٹرٹیجک منصوبوں کا ’’پروٹوکول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تمام مذاہب کا احترام ہر مہذب انسان اور معاشرے کی شناخت ہوتا ہے ، ملک میں توہینِ مذہب کا قانون شاذ و نادر ہی درست طریقے سے استعمال ہوا ہے ،یہ قانون بیشتر اوقات ناجائز طور پر معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اس قانون کی حساسیت کو مختلف مافیاز بھی اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے لگے ہیں ، پنجاب ، خصوصا لاہور میں ایک گینگ کی جانب سے کئی شہریوں کو اس قانون کے تحت پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے ، مافیا طرز پر منظم...
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ سیاست دان مہاتیر محمد نے زندگی کے نشیب وفراز کے 100 ویں سالگرہ منائی۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اب بھی ایک بھرپور اور متحرک زندگی بسر کر رہے ہیں اور سب کے لیے ایک مثال ہیں۔ مہاتیر محمد نے اپنی 100ویں سالگرہ کے دن اہل خانہ کے ہمراہ منایا۔ کیک کاٹا اور مبارکبادیں وصول کیں۔ جس کے بعد وہ اپنا روایتی سفاری سوٹ پہن کر دفتر کے لیے روانہ ہوگئے اور معمول کے کام انجام دیئے۔ اپنی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی لائیو پوڈ کاسٹ میں مہاتیر محمد نے زندگی کے بہار اور خزاں پر روشنی ڈالی۔ اپنی طویل عمر کا روز بتاتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ اگر کوئی انسان...
DUBAI: دنیا کی بڑی ایئرلائن ایمریٹس کو یو گوو کی جانب سے 2025 کا سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی میں ایمریٹس نے 88.4 فیصد اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ واحد ایئرلائن ہے جو سرفہرست 10 عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہوئی ہے۔ ترجمان ایمرٹس کے مطابق یو گوو (YouGov) کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں صارفین سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کس حد تک کسی برانڈ کو اپنے دوست یا ساتھی کو تجویز کریں گے، یو گوو برانڈ انڈیکس میں ایمریٹس نے دوسرے نمبر پر موجود برانڈ کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کی، یہ درجہ بندی 28 عالمی مارکیٹس میں...
دبئی: ایران کے صدر مسعود پہزشکیان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے (IAEA) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادارہ اپنے "دوہرے معیار" کو ختم نہیں کرتا تو ایران اس کے ساتھ جوہری تعاون دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر کے یہ ریمارکس یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا سے فون پر گفتگو کے دوران سامنے آئے، جس کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا نے جاری کیں۔ صدر پہزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات اس وقت مزید بگڑ گئے جب امریکہ اور...
ہم ایک ایسے دور میں سانس لے رہے ہیں جہاں سوشل میڈیا کی مصنوعی چمک، شہرت کے جھوٹے معیارات، اور ’’ٹرینڈنگ‘‘ کی دوڑ نے انسانی رشتوں کو بے وقعت بنا دیا ہے۔ آج کی نوجوان نسل ’’لائکس‘‘ اور ’’فالوورز‘‘ کے پیچھے بھاگتی ہے، لیکن حقیقی زندگی میں وہ تنہائی، بے چارگی اور احساسِ کمتری کا شکار ہو رہی ہے۔ یہ المیہ صرف پاکستان تک محدود نہیں، بلکہ پوری دنیا میں جدید تہذیب کے باطن میں پنپنے والے اخلاقی زوال کی عکاسی کرتا ہے۔ کچھ ہفتے قبل عائشہ نامی ایک اداکارہ کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ میں ہفتہ بھر پڑی رہی۔ بد بو آنے پر محلے داروں نے پولیس بلائی تو پتہ چلا کہ کروڑوں کی مالکہ اور تین بچوں...
آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی ٹورنامنٹ میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پروفیشنل کرکٹ میں کارنامہ انجام دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق آئرش بولر پروفینشل کرکٹ میں لگاتار 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نارتھ ویسٹ واریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے لیکن 189 کے ہدف کے تعاقب میں 88 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کرٹس کیمفر کو اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ اپنی کارکردگی کے حوالے سے جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر نے...
80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :شنگھائی میونسپل گورمنٹ کے انفارمیشن آفس نے 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلی سطحی کانفرنس کی تیاریوں کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ کانفرنس 26 سے 28 جولائی تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ “ذہین دور میں دنیا کی مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی ، صنعت کے رجحانات اور عالمی حکمرانی کے تازہ ترین عمل کو جامع طور پر دکھایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقامت ِ دین کی دعوت کے علَم برداروں کو اس کا خوب اچھی طرح اندازہ ہوگا کہ اس دعوت کے راستے میں فلسفۂ جبریت بعض اوقات بُری طرح روک بنتا ہے اور یہ خواص سے لے کر عامیوں تک یکساں سرایت کیے ہوئے ہے۔ آپ لوگوں سے کہیے کہ غلبۂ دین کے لیے کچھ کرو تو جواب ملے گا کہ یہ سب کچھ تو اللہ کے بس میں ہے۔ جب تک اس نے دین کی مخالف طاقتوں کو سرفرازی دے رکھی ہے، کون ہے جو اس سرفرازی کو پستی سے بدل سکے… یہ عجیب بات ہے کہ اس طرح کی باتیں ہمیشہ اُونچے درجے کی دینی و اخلاقی ذمے داریوں کی دعوت کے جواب میں تو کہی جاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغربی کنارے کے ایک پُرہجوم شاپنگ سینٹر میں دو چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے گارڈ کو مار دیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے لیا۔اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے دونوں حملہ آوروں کو قتل کردیا جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور حلیے اور شکل و صورت سے فلسطینی لگ رہے تھے جنھوں نے پہلے ایک گاڑی چھینی اور اس پر شاپنگ سینٹر پہنچے تھے۔یاد رہے کہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی ایک اور اسرائیلی فوجی کو جنین کے قریب فلسطینی گاؤں رمانہ میں چھری مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔7 اکتوبر 2023...
مغربی کنارے کے ایک پُرہجوم شاپنگ سینٹر میں دو چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے گارڈ کو مار دیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے لیا۔ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے دونوں حملہ آوروں کو قتل کردیا جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور حلیے اور شکل و صورت سے فلسطینی لگ رہے تھے جنھوں نے پہلے ایک گاڑی چھینی اور اس پر شاپنگ سینٹر پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی ایک اور اسرائیلی فوجی کو جنین کے قریب فلسطینی گاؤں رمانہ میں چھری مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وکٹ لینے کے بعد اپنے مشہور جوشیلے انداز کو کبھی نہیں بدلوں گا۔نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 9، 10 سال سے یہی اسٹائل اپنائے ہوئے ہوں جو میرے مداحوں اور ٹیم کو بھی پسند ہے، یہ جشن مجھے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔ہیئر اسٹائل کے سوال پر حسن علی مسکرا دیے اور کہا کہ سرجری کے بعد ری ہیب کے دوران بال بڑھ گئے اور اندازہ بھی نہ ہو سکا، پھر یہی بال اچھے لگنے لگے تو رکھ لیے۔حسن علی نے واضح کیا کہ 2021 کے ورلڈ کپ سے قبل بھی لمبے بال رکھے تھے۔
لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت میں 25 سالہ راشد زندہ بچ جانے والے خوش نصیبوں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق راشد حادثہ کے روز عمارت کی چھت پر تھا اس کے اہل خانہ نے عمارت میں لرزش شروع ہونے پر اسے آوازیں دیں لیکن وہ چھت پر اپنے اوزار نکالنے میں مصروف رہا۔ گھر والے عجلت میں عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی اور راشد چھت پر ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دبنے سے بچ گیا۔ راشد نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس نے قیامت صغریٰ کا منظر دیکھا عمارت کے ڈھانچے میں جگہ جگہ لاشیں دبی ہوئی تھی ایک لاش کا سر عمارت کے ڈھانچے میں پھنسا ہوا اور دھڑ...
پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آتی تھی کہ وہ ہر محاذ پر ناکام رہے ہیں اور ان کے دورِ حکومت میں ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں جس سے غریبوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔ جب 2018 میں عمران خان اقتدار میں آئے تو چند عرصے بعد ہی مسلم لیگ ن حکومت کے اقدامات خاص طور پر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر نہ صرف تنقید کرتی دکھائی دیتی تھی بلکہ سوشل میڈیا پر قیمتوں کا موازنہ بھی کرتی تھی کہ ان کے دورِ حکومت میں چیزیں نسبتاً سستی تھیں اور عوام کی پہنچ میں تھیں لیکن عمران خان نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی ہے۔ وہ قیمتوں میں کمی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے ابرا ہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی تو ان کا انجام برا ہو گا۔امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے۔عالم اسلام کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کی آواز بننا ہو گا۔امریکا اور اسرائیل مل کر عالم اسلام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، اور مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ یہ عالمی دہشت گردوں کا اتحاد ہے جس نے دنیا کا امن تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلا ف...
2 جولائی کو ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاں کے انتقال کی خبر نے غمزدہ کردیا۔ مولانا ایک طویل عرصے سے علیل تھے، بدھ کو اپنی بیماری سے لڑتے لڑتے انھوں نے اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کردی۔ گزشتہ روزجمعرات کی صبح ان کی میت کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ لاہورلایا گیا، جہاں ملک بھر سے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء، ان کے شاگرد، متعلقین، مریدین اور ان سے محبت کرنے والوں کا جم غفیر تھا۔ جامعہ مدینہ میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اتنی شدید گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی مولانا محمود میاں کے جنازے میں شرکت ان کے حق پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیئف: یوکرین نے جاسوسی کے الزام میں چینی باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیف کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین کے نیپچون اینٹی شپ میزائل پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بیٹے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پروگرام کیف کی ابھرتی ہوئی ملکی دفاعی صنعت کا اہم حصہ ہے، جو روسی حملوں کے خلاف یوکرین کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے اس اعلان سے کیف کے اس مؤقف کو تقویت ملی ہے جس میں اس نے حالیہ مہینوں میں...
زمین کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی بڑھتی رفتار کے سبب آج کا دن یعنی بدھ 9 جولائی سال کا سب سے مختصر ترین دن ہوگا۔ بی بی سی سائنس فوکس کے مطابق موسم گرما میں دن کے اوقات طویل ہوتے ہیں، لیکن نو جولائی کو زمین کا چکر عمومی دورانیے سے 1.3 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہوگا۔ ہماری زمین کو اپنے محور کے گرد چکر مکمل کرنے میں 24 گھنٹے یا 86 ہزار 400 سیکنڈ لگتے ہیں۔ تاہم، یہ رفتار معمولی مقدار میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے بنائی گئی ’انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹمز سروس (آئی ای آر ایس) دن کی طوالت کی مسلسل پیمائش کرتی ہے۔ 2020 میں...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے! امریکہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب ہوائی اڈوں (ایئرپورٹس) پر سیکیورٹی چیک کے دوران جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ یعنی اب جب آپ امریکہ کے کسی بھی ایئرپورٹ پر سفر کے لیے جائیں گے، تو آپ کو جوتے اتارنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ یہ قانون پچھلے بیس سال سے لاگو تھا۔ اس کی بنیاد 2001 میں ہونے والے ایک واقعے پر رکھی گئی تھی، جب ایک دہشتگرد، رچرڈ ریڈ، نے اپنے جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر ایک امریکی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہ ہو سکا، اور دوسرے مسافروں نے...
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ پنجابی ہارر فلم نے عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے، 4 سے 6 جولائی کے دوران شمالی امریکا کے باکس آفس پر ٹاپ 12 فلموں میں 11واں مقام حاصل کر لیا۔ سینیمینیا ورلڈ کے مطابق، فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں 751,660 ڈالر کمائے، جس کے بعد شمالی امریکہ میں اس کی مجموعی کمائی 2.76 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ’سردار جی 3‘ نے ’جیوراسک ورلڈ ری برتھ‘, ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘ اور ’مشن امپوسیبل:...
وی نیوز کے قارئین کے ساتھ پچھلی نشست میں بات ہوئی تھی کہ بچوں کو کتابیں کیسے پڑھائی جائیں اور کتابوں کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟ بچوں کے لیے ادب لکھے جانے اور لائبریریاں بنانے کی اہمیت کا تذکرہ بھی ہوا۔ ایک سوال جو مجھے، آپ کو، ہم سب کو درپیش ہے کہ مطالعہ کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ یہ اب صرف بچوں کا معاملہ نہیں بلکہ بڑوں کا بھی مسئلہ بن چکا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ دائیں بائیں کے بہت سے لوگ جو مطالعہ کے شائق تھے، باقاعدگی سے کتابیں پڑھا کرتے تھے، اب وہ شکوہ کرتے ہیں کہ کئی کئی ماہ کتاب کو ہاتھ نہیں لگا پارہے۔ ہمارے عزیزوں میں سے بھی وہ خواتین جو...
’ذمہ داری اٹھائیں یہ صرف ماں کا فرض نہیں‘، شعیب ملک کو بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا
پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) مداحوں کی جانب سے شعیب ملک کی تصویر پر تعریف کےبجائے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ عائشہ خان نے لکھا کہ اپنے بہترین دوست سے اتنے وقت کےبعد ملتے ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بچے سے دور رہیں اس کی تربیت اپنی جیسی نہ کر دینا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا...
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر بیرونی حمایت کے بھارتی الزامات حقائق کے منافی: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں پاکستان کی کامیابی پر بھارت کے بیرونی حمایت کے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر ’نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس‘ کے فارغ التحصیل افسروں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیلڈ...
کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان کا آج یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ وطن کی خاطر ان کی قربانی کو کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال قرار دیا جاتا ہے۔ مئی1999میں دشمن پڑوسی بھارت ایک بڑی جارحانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں ۔ مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ حوالدار لالک جان نے نہ صرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار اْن لوگوں نے جو بری سے بری چالیں اْس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اْن سب سے اْس کو بچا لیا، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آ گئے۔ دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی آ جائے گی تو حکم ہو گا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو۔ پھر ذرا خیال کرو اْس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ’’ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے...
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی جانب سے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ورکرس کنونشن کے دوران پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آٹھ ماہ کے دوران نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم کی 10ویں تاریخ کو عاشورہ کہتے ہیں۔ اس موقع پر امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی قربانیاں لوگوں کو مشکل وقت میں سچائی پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “حضرت امام حسین ؓ کی جانب سے دی گئی قربانیاں راست روی کے لیے ان کے عزم پر زور دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مشکلات کے باوجود سچائی قائم رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”عاشورہ اصطلاح عربی لفظ ‘عشرہ’ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دس ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کے بنیادی مکاتب فکر شیعہ اور سنی دونوں کے لیے انتہائی اہمیت...
حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے، انوارالحق
یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، علی رضا سید
یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ اپنے فرانسیسی اسٹار کیلین مباپے کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں تنہا چھوڑ گئی، جس کے بعد فٹ بالر نے اس کلب کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بروز ہفتہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دینے کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔ ہسپانوی اخبار مارکا کے کیمروں نے ریئل میڈرڈ کی اس بس کی ویڈیو بنائی جو مباپے کے بغیر ویسٹ پام بیچ، میامی جانے کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ مباپے کو ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے میدان میں تنہا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔...
آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو ’نپ/ٹک‘، ’چارمڈ‘ اور ’فنٹاسٹک فور‘ جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ...
یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی (بکل نمبر 25634) دورانِ ڈیوٹی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث جناح کارڈیو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ محکمہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان گنوانے والے اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح کارڈیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔محکمہ پولیس کے ترجمان نے سلیم تنولی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ...
5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو ہر سال تاریخ کے یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، نثار کھوڑو
اپنے بیان میں صدر پیپلز پارٹی سندھ نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی میں ہے، اگر تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو ہر سال تاریخ کے یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، 5 جولائی 1977ء آمر ضیاء الحق کا شہید بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا اقدام تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی...
مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور...
ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤں آپریشن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے "انادولو ایجنسی" کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں...
معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے، لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ،آج کا دن امام حسین علیہ السلام کے عظیم فلسفہ حق، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام عالی مقامؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے قرآن ، شریعت رسول ﷺکی پاسداری ،ظلم کیخلاف ڈٹ کر حق پر قائم رہنے کے اصولوں کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل...
کراچی (نیوزڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ سول ہسپتال منتقل کی جانے والی لاشوں میں 55 سالہ حور بی بی، 35 سالہ وسیم، 21 سالہ پرانتک ولد ہارسی، 28 سالہ پریم ولد نامعلوم جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ فاطمہ زوجہ بابو دوران علاج سول ہسپتال میں دم توڑ گئیں، 25 سالہ خاتون، 30 سالہ مرد اور7 سالہ بچے کی لاش ناقابل شناخت ہے۔ ذرائع کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ایجنسی کے مطابق، معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے ویانا میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک قانون نافذ کیا تھا، جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون ختم کر دیا گیا۔اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ اور اس کے...
ابراہیم رند: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آپریشن انچارج ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ریسکیو کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سکیورٹی خدشات پر اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے نکال لیا، آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج ایران سے بحفاظت ویانا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون نافذ کیا تھا۔ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل ایران جنگ کے بعد...
اﷲ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’سب سے افضل جہاد سُلطان جابر کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا ہے۔‘‘ عالم نسواں کو فخر ہے کہ سلطان جابر کے سامنے کلمۂ حق کہنے کے اس افضل ترین جہاد کی روایت نبی ﷺ کی بیٹیوں سے قائم ہوئی۔ جناب زینبؓ نے شہادت امام حسینؓ کے بعد بازار کوفہ، دربار کوفہ اور دربار یزید میں ابن زیاد اور یزید جیسے جابروں کے سامنے جس طرح کلمۂ حق بلند کیا ہے وہ انسان کی جرأت کردار کا معجزہ ہے۔ بازار کوفہ میں جناب زینبؓ کے خطبے کے بعد دوسری منزل وہ تھی جب اسرائے آل محمدؐ کوفہ کے گورنر ابن زیاد کے دربار میں لائے گئے۔ شہادت امام حسینؓ کے بعد ابن زیاد اپنی...
رب کائنات کا حکم ہے کہ نماز میں زینت اختیار کرو۔ حضرت امام عالی مقام حسینؓ اپنے تمام خوب صورت رشتوں کے ہم راہ خود کو مزّین کیے، اپنے جد ِ امجد ابراھیمؑ کی طرح قربانی کے لیے میدانِ کربلا میں حاضر تھے۔ زینت کا یہ انداز فرشتوں کو بھی حیران کرگیا۔ جنّت کے شہزادے کی سج دھج ایسی ہی متوقع تھی۔ صراط ِ مستقیم کے راہی اسی شان کے ہوتے ہیں۔ اقامۃ الصلوٰۃ یعنی نماز کا قائم کرنا یہ ہے کہ آپ اﷲ کی حاکمیت کو اپنی زندگی کے نظریاتی اور عملی گوشوں میں نافذ کریں۔ جب آپ معاشرے، معاش اور خاندان سے کٹتے ہوئے ہر اذان پر اﷲ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، تو گویا آپ اعلان کر...
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب بات چیت کے متعدد دور کے بعد آج ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹزر کے مطابق ایک حماس رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے قطر اور مصر کو جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے قریبی طور پر وابستہ فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس کا جواب مثبت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں حماس کے اس مثبت جواب کے نتیجے میں جنگ بندی کے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ تاہم ابھی تک حماس، امریکا، اسرائیل اور دیگر ثالثوں کی جانب...
مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے 25 سالہ آپریشنز بند کر دیے،اس خبر نے پاکستانی ٹیک کمیونٹی اور کاروباری حلقوں میں ہلچل مچا دی۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا اس فیصلے کی وجہ پاکستان کے معاشی یا سیاسی حالات ہیں؟ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ معاشی عدم استحکام اور سیاسی بے یقینی نے مائیکروسافٹ کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔تاہم، پاکستان کی وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات اس دعوے کی نفی کرتی ہیں۔مائیکروسافٹ نے 3 جولائی...
جنوبی کوریا کے شہر جن جو میں ہونے والے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران اپنی سبقت برقرار رکھی۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے 5 کے مقابلے میں 17 گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ ہاف ٹائم تک اس برتری میں مزید اضافہ ہوا اور اسکور 34-17 تک پہنچ گیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کا پلڑا 45-23 کے...
جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔ پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی اور پورے ایونٹ کے دوران ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا پاکستانی ٹیم نے فائنل سمیت تمام سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور حریف ٹیموں کو کسی مرحلے پر بھی برتری حاصل نہ کرنے دی۔ فائنل میں مالدیپ کو ہر کوارٹر میں پیچھے رکھا گیا جس سے ٹیم کی مکمل برتری کا اندازہ ہوتا ہے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 11 ٹیموں نے شرکت کی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا...
سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے کہا کہ آج ہم پچھلے 45 سالوں میں اپنی بہترین پوزیشن میں ہیں اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر بریگیڈئر جنرل علی فضلی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد ہی استعمال کیا اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ المیادین کے مطابق آئی آر جی سی کے ڈپٹی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا ملک کئی سالوں سے دشمن کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے تیار ہے۔...
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر براہ انسانی حقوق وولکر ترک کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کی وجہ وینزویلا کے تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ میں ان کی ناکامی ہے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدر کر کے ایل سلواڈور کی جیل بھیج دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وولکر ترک نے ظالمانہ جرائم پر آنکھیں بند کر لی ہیں۔ وہ امریکا اور ایل سلواڈور میں وینزویلا کے باشندوں کے انسانی حقوق کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔واضح رہے کہ ایل سلواڈور نے امریکا سے ملک بدر کردہ وینزویلا کے 252 باشندوں کو انتہائی سیکورٹی والی جیل میں رکھا ہوا ہے۔
اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہر مسلمان کے لیے صرف نئے ہجری سال کی شروعات نہیں بل کہ ایک ایسا روحانی لمحہ ہے جو وقت کے مفہوم، زندگی کے نصب العین اور انسان کے رب تعالی کے ساتھ تعلق کی گہرائی کو تازہ کرتا ہے۔ اسلامی تقویم کا آغاز کسی جشن یا دنیاوی مسرت کی علامت نہیں، بل کہ فکر و احتساب کی صدا ہے، جو ہر مومن کے دل میں یہ سوال جگاتی ہے کہ ایک اور سال گزر گیا، میں نے کیا پایا، کیا کھویا اور آئندہ کی راہ کیسی ہو ؟ قرآن مجید نے جن چار مہینوں کو اشہرِ حرم کا شرف عطا فرمایا، ان میں محرم الحرام کو خاص مقام حاصل ہے۔ یہ مہینے...
عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپر اسکائی نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 کے دوران اب تک 8 ہزار 500 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری صارفین ایسے سائبر حملوں کا شکار بنے جن میں ’نقصان دہ یا ناپسندیدہ سافٹ ویئر‘ کو مقبول آن لائن پروڈکٹیویٹی ٹولز کے طور پر پیش کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیسپر اسکائی نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی، مائیکرو سافٹ آفس، زوم اور ڈیپ سیک جیسے مقبول پلیٹ فارمز کا نام اور لوگو استعمال کر کے جعلی سافٹ ویئر تیار کیے گئے، جنہیں استعمال کرنے والے صارفین غیر ارادی طور پر وائرس یا میلویئرکا شکار ہو گئے۔ مزید کہا کہ تجزیہ کاروں نے اس بات کی کھوج...
قرآن سینٹر ڈیفنس کراچی میں دین محمدیؐ کے عنوان سے جاری مجالس عزا سے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیم اور اسلامی اقدار کو وہ دوام بخشا ہے جس سے رہتی دنیا تک نسل انسانی درس عمل حاصل کرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز اسکالر و خطیب ملت جعفریہ علامہ شبیر حسن میثمی نے عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزاء سے قرآن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدیؐ کے عنوان سے جاری سلسلہ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انفرادی و اجتماعی، سیاسی و سماجی و دیگر حقوق کا حصول بعض طبقات کے مفادات کی وجہ سے مشکل بنادیا جاتا ہے لیکن کربلا معاشرے کے تمام...
اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کریں، کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کرنے کے لیے نئی ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں تیارکردہ گوگل کروم بک مارکیٹ میں آنے والی ہے؟ یہ سیکیورٹی خامی کروم کے V8 انجن میں موجود تھی، جو کہ جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی کوڈ کے اجرا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس خطرے کو CVE-2025-5554 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے 10 میں سے 8.1 کا اسکور دیا گیا ہے، جو اسے ایک سنگین سیکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔ اس خامی کے باعث ہیکرز حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں، آپ کے...
ذرائع کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے اپنے ہی 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو خط لکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے اپنے ہی 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی بی سی اسرائیلی فوج اور حکومت کی حمایت میں خبریں نشر کر رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خط میں فلسطین مخالف تعصب، سنسرشپ اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد چوک پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا نتیجہ تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غوث الدین عرف عمران، گلبد خان اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول غوث الدین اپنی بیٹی کے سسرال اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گیا تھا، جہاں اس کا اپنے داماد حمید سے جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمید نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں غوث الدین اور اس کے دو ساتھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے...
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسالادھار بارشوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان (اپر...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔ تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے...
کراچی: اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔ تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے کے پے در...
—جنگ فوٹو اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیرِ اہتمام میں ’معیارِ تعلیم اور جامعات کی درجہ بندی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ شروع ہو گئی۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں، ماہرینِ تعلیم، وائس چانسلرز، کوالٹی انہانسمنٹ سیلز (QECs) کے ڈائریکٹرز اور او آئی سی کے رکن ممالک سے آئے ہوئے دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ساکھ، ترقی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے معیارِ تعلیم کی یقین دہانی (Quality Assurance) کلیدی اہمیت رکھتی ہے، یہ محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ تعلیمی استحکام اور پائیدار ترقی کا بنیادی ستون...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران سے گزشتہ مال سال کے دوران اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔سرکاری افسران اپنے اثاثوں اور ملکیت کی تفصیلات 25 جولائی تک فراہم کریں۔مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پی اے ایس، پی ایس پی، سیکریٹریٹ اور او ایم جی گروپ کے افسران اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو تفصیل فراہم کریں،دیگر گروپس کے افسران متعلقہ وزارتوں کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں، اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گزشتہ پانچ سالوں سے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سرکاری افسران ترقی کے حقدار نہیں ہوں گے۔ جو محکمہ جات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زیر انتظام نہیں وہ اپنے افسران کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کا تیسرا(3) مذہبی اجتماع (جلسہ) گزشتہ رات بعد نماز عشا بمقام چوک سرکی گیٹ پشاور شہر میں منعقد ہوا۔ اس مذہبی اجتماع (جلسہ) میں حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی (خطیب سرگودھا)نے اپنے خطاب میں حضرت حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت حسینؓ نے حق و صداقت کی سربلندی کیلئے ظلم و جبر کے خلاف صبر و استقامت کے ساتھ ایثار و قربانی کی جو لازوال مثالی پیش کی جسکی تاریخ عالم اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی نے فرمایا کہ طاعونی طاقیت اُمت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے...
کراچی: شہر قائد کے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، شیر محمد سانگی کے مطابق مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے...
ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ...
ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،...
دبئی(اوصاف نیوز) عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار کردیا۔ النصر کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں وہ اور ان کا خاندان خود کو گھر جیسے ماحول میں محسوس کرتے ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں سعودی عرب میں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے یہاں اپنی زندگی بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سالہ پرتگالی فارورڈ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کو بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں یرغمال نہیں بننے دے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز (آئی ایس ایس آئی) کی 52 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ آئی ایس ایس آئی کے کلیدی کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ دنیا آج گہرے بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد جنگوں،بین الریاستی تعلقات،عالمی حکمرانی کے اداروں اور لڑائیوں کے تناظر میں صورت حال تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی ٹریبونلز میں پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ رکن کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔...
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر ایک بار نظرثانی کرے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، بھارت نے پہلگام واقعے پر جھوٹا ڈراما رچایا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے،...
عامر خان نے رینا دتہ سے طلاق کے بعد کی تکالیف شیئر کیں، جب وہ شراب نوشی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے تھے، لیکن ایک موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے تاریک مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی ، اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ 2002 میں رینا سے طلاق کے بعد وہ شراب اور ڈپریشن کے سیاہ دور سے گزرے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب وہ لگان کی کامیابی کے بعد ’مین آف دی ایئر‘ کے طور پر سراہا جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان...
فوٹو: اسکرین گریب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر ایک بار نظرثانی کرے۔ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر جھوٹا ڈراما رچایا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز بجلی کے شعبے میں شفافیت اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی اسمارٹ ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ کا افتتاح کر دیا۔ اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے بجلی کے میٹر کی تصویر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی، اور اسی تصویر کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی کا بل تیار کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق نئی ایپ سے صارفین اپنے بل پر نہ صرف نظر رکھ سکیں گے بلکہ ریڈنگ کے عمل کے خود نگہبان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے۔ لیکن کچھ الیٹ کلاس حکومتی طبقے کی غلط حکمتِ عملیوں کا بھگتان پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ غور کیا جائے تو بہت تیزی کے ساتھ پاکستانی مزدور ملک سے باہر روزی روٹی تلاش کرنے جارہے ہیں۔ ایسی کیا وجہ ہے کہ ہمارا ہنر مند مزدور ملک میں روزی کمانے سے بھاگ رہا ہے اور وہی مزدور بیرون ملک جانے کا خواہشمند ہے؟؟؟ کیا حکومتوں نے مستقبل میں مزدوری کا کام روبوٹس سے لینے کا سوچ لیا ہے یا وہ مزدوروں کو ملک میں انسانوں کا درجہ دینے سے بھی قاصر ہوچکی ہے؟؟؟ فی زمانہ خطے کے جو حالات ہیں اس کی روشنی میں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں واقع ایریا سی 5 کے رہائشی 70 سالہ معین الدین خان کے اغوا کی واردات نے پولیس اور عوامی حلقوں میں سنسنی پھیلادی ہے۔ اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے غیاث الدین خان کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کرایا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی غیاث الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا والد معین الدین خان مختلف فیکٹریوں اور سرکاری اداروں سے اسکریپ کا مال خرید کر شیرشاہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ ان کا کاروبار اندرون سندھ اور پنجاب تک پھیلا ہوا تھا، اور وہ اکثر ان علاقوں کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ غیاث الدین نے بتایا کہ 21 جون 2025 کو ان...
اب سے پانچ برس قبل اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والا 30 سالہ انفلوئنسر انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ امریکی انفلوئنسر ٹینر مارٹن، جنہوں نے اپنی کینسر کی جدوجہد کو سوشل میڈیا پر دستاویزی انداز میں پیش کیا، 25 جون کو انتقال کر گئے۔ اُن کی وفات کی اطلاع اُن ہی کی ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے دی گئی، جو اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ @tannerandshay پر شیئر کی گئی، جسے وہ اپنی اہلیہ شی مارٹن کے ساتھ چلاتے تھے۔ ویڈیو میں ٹینر کہتے ہیں، "ہیلو، یہ میں ہوں، ٹینر۔ اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں، تو میں اب اس دنیا میں نہیں رہا۔” ٹینر کو 2020 میں 25 سال کی عمر میں آنتوں...
اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، آج بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، فوج کے خلاف زہر گھول رہا ہے، ہندوستان کو آج رسوائی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے، ہمیں ملکی معیشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ...
ایران سے جنگ: امریکہ نے اسرائیل کو بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا، رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے فضائی حملوں کے خلاف دفاع مضبوط کرنے کے لیے اپنے جدید اینٹی میزائل نظام ”تھاد“ (Terminal High Altitude Area Defense – THAAD) کا 15 سے 20 فیصد تک استعمال کر ڈالا۔ یہ استعمال اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ دوران ہوا۔ ملٹری واچ میگزین کے مطابق اس تنازع کے دوران اندازاً 60 سے 80 تھاد انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے۔ ایک تھاد انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.215 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔...
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے۔ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ، مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں جے یوآئی برابرکی شریک ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 ، جون کو دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا دن منایا جاتا ہے، اس دن منشیات کے خلاف کام کرنے والی تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ( فانوس) نے انسدادِ منشیات کانفرنس کا انعقاد کراچی سٹی پریس میں کیا کانفرنس کا آغاز اللّہ کے نام سے کیا گیا، ابتدائی کلمات کلب کے سیکریٹری جنرل جاوید الرحمن نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نے سب سے زیادہ ہمارے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ہمارا کلب منشیات کے خلاف تنظیم فانوس کے ساتھ کھڑا ہے۔ تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں 30،کروڑ سے زائد افراد غیر قانونی منشیات کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (صباح نیوز)ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔ ترکیہ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ رافیل گروسی کا بمباری سے متاثرہ جوہری مقامات کا دورہ کرنے پر اصرار بے معنی ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک بیان میں کہا، آئی اے ای اے اور اس کے ڈائریکٹر جنرل (رافیل گروسی) اس سنگین صورتحال کے لیے مکمل طور پر ذمے دار ہیں۔ تحفظات کے بہانے بم زدہ مقامات کا دورہ کرنے پر گروسی کا اصرار بے معنی ہے اور ممکنہ طور پر اس کا مقصد بھی خراب ہے۔ ایران اپنے مفادات، اپنے عوام...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔سماء کے پروگرام ’ دو ٹوک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے حصہ کیلئے ان میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر...
سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے، " اپنی ناکامیوں کا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالنےکا رویہ غیر مناسب ہے۔" الیکشن کمیشن نے کل سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ سے 8 فروری 2024 الیکشن میں شریک نہ ہونے والی پارٹی پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستین دے ڈالنے کے فیصلہ پر نطر ثانی کی درخواستوں پر فیسلہ سنایا تو ان درخواستوں میں سے ایک درخواست کے مدعی الیکشن کمیشن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ جب اس فیصلہ پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے بے سر و پا تنقید کی تو آج الیکشن کمیشن نے بیان...
مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 6 اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حکام کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران مغربی کنارے کے مرکزی شہر کف مرّہ کے قریب اسرائیلی شہریوں کے ایک اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے فوجی دستے طلب کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق فورسز کے پہنچنے پر درجنوں اسرائیلی شہریوں نے ان پر پتھر پھینکے اور فوجیوں پر حملہ کیا، ان فوجیوں میں بٹالین کمانڈر بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فورسز کا رفح میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ، 21 افراد شہید بیان کے مطابق شہریوں نے فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ردعمل دیتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا...
ویب ڈیسک: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔ ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی...
کراچی: اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کر لیا ہے پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا۔ یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نادرا نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تمام ایسے شناختی کارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر موبائل سموں کے استعمال کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا تھا۔ آن لائن بینکنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شہری روزانہ...