2025-12-01@07:29:35 GMT
تلاش کی گنتی: 161104

«مساجد اور مدارس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شرکت کے لیے فوج بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطینی مزاحمتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا حصہ نہیں بنے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہئے، ملائیشیا کو بھی آئی ایس ایف کے حماس کو غیر مسلح کرنے کے مجوزہ کردار پر اعتراض ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان غزہ امن فورس میں اپنا حصہ ڈالنے...
    کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک...
    مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداووں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گریجویٹ کالج بھمبر آزاد کشمیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ حریت رہنما ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، امتیاز احمد بٹ، غلام حسن ملک، عبدالماجد، خالد شبیر، عبدالرشید بٹ، کالج کے پرنسپل اور پروفیسروں سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت...
    سری لنکا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان آج تامل ناڈو اور اطراف کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب تامل ناڈو کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ساحلی پٹی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل طوفان دتوا نے سری لنکا میں شدید تباہی مچائی، جہاں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہےO بیشک رات کا اُٹھنا دل جمعی کیلئے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے والا ہےO یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے O تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہو جاO مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کارساز بنا لےO  (سورۃ المزمل: آیت 6 تا 9)
    دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی تقدیر جذباتی نعروں، جھوٹے وعدوں یا وقتی مقبولیت سے نہیں بدلتی۔ قومیں تب اُبھرتی ہیں جب وہ عقل، اخلاق، علم اور تربیت کے راستے پر چلتی ہیں۔ یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جسے مشہور برطانوی فلاسفر’انتھونی کلیفوڑ گریلنگ‘ اپنی کتاب (The Meaning of Things) میں بار بار دہراتے ہیں کہ انسان کی اصل عظمت اس کے علم و استدلال اور اخلاقی بصیرت میں پوشیدہ ہے، نہ کہ اُن چرب زبانی کرنے والے حکمرانوں میں جنہیں جھوٹی دیانت اور مصنوعی عظمت کا خول پہنا کر عوام کے سامنے پیش کر دیا جاتا ہے۔ فکری غلامی، توہمات، جادو، اور غیر مرئی سہاروں کا تصور انسان کو اس کی ذہنی آزادی سے محروم کر دیتا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر  پیغام میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے اور لاپتا افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں پاکستان، سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان ریسکیو، بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو سری لنکا کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہماری یکجہتی کی علامت ہے۔
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے 4 نومبر 2025ء سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، رواں سال صوبہ خیبر پی کے میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے‘ 25 نومبر کو سینئر صحافیوں سے گفتگوں کی مزید تفصیلات کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجآب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’میں نے کابل میں واضح کر دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ٹی ٹی پی  ارکان کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دورہ روس میں وزارت خارجہ نے روسی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا خط پہلے ہی بھیج دیا تھا، اس وجہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی، نائب وزیر اعظم الیکسی اوور چک سے علیحدہ علیحدہ باہمی ملاقاتیں ہوئیں، روسی نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مختلف روسی وزراء بھی موجود تھے۔ کئی برس کے بعد...
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو یومِ یکجہتی فلسطین بھرپورانداز میںمنایا گیا اس دن کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلسوس و مظاہر ے کئے ۔ جن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیلی مخالف نعرے لگائے گئے ۔اس موقع پر غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔ یہ پاکستان-مصر تعلقات کی سٹریٹجک سمت کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں سیاسی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعاون پر توجہ دینے کے ساتھ وسیع تر راہ پر گامزن کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ دورے کے دوران مصری وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اور وزیر...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے...
    اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی +سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کی تقسیم کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے متعلق افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف شمن رہپوٹو سے ان کے بھتیجے‘ سینئر صحافی آدم مینگل سے انکی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔ بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے متعلق افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنو اور اسی سے نکال دو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کے اس ایشو پر آپ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے سپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چھٹہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ کیس آخری مرحلے میں داخلہ ہوچکا ہے اور سٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے سٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور جج افضل مجوکہ نے سٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ آپ کو سوال نامہ دے رہے ہیں اور آپ جواب جمع کروا دیں، اگر...
    اسلام آبا د(اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریبا 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک...
    ٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز ٹیکساس (آئی پی ایس) امریکی ریاست ٹیکساس میں سکیورٹی اداروں نے ایک افغان نژاد شخص کو بم تیار کرنے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں خود کو بم بنانے والا ظاہر کیا تھا اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے منگل کے روز حراست میں لیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا اب بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طوفان آج بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ تامل ناڈو کے ساحلی حصے طوفان کے اثرات سے پہلے ہی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس سے قبل سری لنکا میں دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ ہوئی جہاں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ اب تک 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں...
    لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس آج 30 نومبر بروز اتوار ملک بھر میں انتہائی جوش خروش سے منایا جائیگا اور جلسے و تقریب منعقد کی جائیں گی۔ کراچی کورنگی میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سہ پہر 4 بجے خطاب کریں گے۔ جسے پیپلز پارٹی کے تمام جلسوں میں ایس ایم ڈیز (سرفیس ماؤنٹ ڈیوائس) پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ مقامات پر یوم تاسیس کے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام بلاول پارک، ایچیسن سوسائٹی رائیونڈ...
    سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔ سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے بعد پاک بحریہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے...
    لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں جبکہ سرکاری ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔گزشتہ روز سی ایم سکواڈ کی گاڑی، ایڈوائزر ٹو سی ایم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو روکا اور چالان کی رقم وصول کرکے جانے دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاہور کی گاڑی کے 36ای چالان نکلے۔جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاہورنے فوری 17250روپے ای چالان جرمانے کی رقم کی ادائیگی کی۔
    بھارت کے کچھ علاقوں میں آج بھی رائج قدیم رسم پولیانڈری (Polyandry) انسانی حقوق اور خواتین کے وقار کے لیے شدید خطرہ بن گئی ہے۔ اس رسم میں ایک خاتون کو بیک وقت متعدد مردوں کی شریکِ حیات ہونا پڑتا ہے، جسے بھارت سرکار ثقافتی ورثہ اور 5 ہزار سالہ تہذیب کا نام دیتی ہے۔ خواتین کے حقوق کے کارکنان اس روایت کو نہ صرف غیر انسانی بلکہ غیر منصفانہ قرار دیتے ہیں، کیونکہ یہ عورت کی مرضی اور اختیار کو مکمل طور پر نظر انداز کرتی ہے۔ ???? یہ ہے وہی “پانچ ہزار سالہ تہذیب” جس کا بھارت دعویٰ کرتا ہے: ایک بیوی، پانچ شوہر۔ pic.twitter.com/vJGeOrDgq9 — Kashmir Urdu | کشمیر اردو (@KashmirUrdu) November 29, 2025 ان...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27 ویں قومی سلامتی ورکشاپ (این ایس ڈبلیو 27) کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ورکشاپ میں اراکینِ پارلیمنٹ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ NSW-27 کا مقصد جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت قومی قوت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو گہرائی سے سمجھنا تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت نے شرکاء کو ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کے فروغ میں ان کی لگن کو سراہا۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
    اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تشدد، غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اور ذاتی وقار کی پامالی کسی صورت جائز نہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے، کیوں کہ وہ استثنی کے مفروضے کے تحت ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے  یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ بابر اعظم 37 رنز بناکر ناٹ آئوٹ  رہے۔ صائم ایوب 36، صاحبزادہ فرحان 23، کپتان سلمان آغا  14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پراون رتنائیکے نے 2 ‘ ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا...
    امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق تفتیش کاروں نے ایک افغان نژاد شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بم بنانے اور ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشا میک لافلن کے مطابق، محمد داؤد الوکزئی کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا بیان میں اس گرفتاری کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار عدالتی ریکارڈ کے مطابق الوکزئی کو ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے باضابطہ طور پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آج روانہ کی جانے والی پہلی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہوگا۔امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹس، کمبل، خشک خوراک، دودھ اور ادویات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، 45 رکنی آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی سری لنکا روانہ کی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینیٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔ادارے...
    اقوامِ متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 233 بچے بھی شامل ہیں۔ جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کا ’’کوئی جوابدہ نہیں‘‘ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جنین میں اسرائیلی بارڈر پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کے سرعام قتل نے صورتحال کی سنگینی مزید واضح کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فورسز کے غیر قانونی طاقت کے استعمال...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ PCB Chairman Mohsin Naqvi meets Pakistan and Sri Lanka players, team management, and the Rawalpindi Cricket Stadium groundstaff after the tri-series final.#PAKvSL | #CricketKiJeet pic.twitter.com/nz0pjTQIOY — PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 29, 2025 صدرِ مملکت نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو...
    مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے وژن، جرات اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت صدر زرداری...
    فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 70 ہزار 100 سے بڑھ گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 900 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 2 سال 54 دن ہوگئے ہیں اور گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی امریکی ثالثی کے تحت جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 2 سالوں سے بجلی کی فراہمی معطل، جنگ بندی کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی الجزیرہ کے مطابق ہفتے کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے بنی سہیلہ (خان یونس کے مشرق) میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے ایک افغان شہری کو حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیرِ حراست شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے منگل کے روز ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الوک زئی امریکا میں “آپریشن الائیز ویلکم” پروگرام کے تحت آیا تھا اور اسے 7 ستمبر 2022 کو مستقل رہائش (گرین کارڈ) بھی مل گیا تھا۔میڈیا کے مطابق الوک زئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ...
    سعودی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو عالمی یگانگت 2 کے اقدام کے تحت جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے تعاون اور پروگرام کوالٹی آف لائف کی شراکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم برادریوں سے روابط مضبوط بنانا اور مملکت میں موجود ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل تقریب میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں لوک رقص، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی روایتی ملبوسات، دستکاری...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ دوران خطاب اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پی ٹی آئی رکن اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے  صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ مفاہمت کےبادشاہ ہیں،عمران خان جیل میں ہیں،ملک میں استحکام کا راستہ نکالیں۔ اس پر صدر زرداری نے جواب دیا کہ مفاہمت اور مذاکرات کا راستہ صرف پارلیمنٹ سے نکلتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہمیں جینے نہیں دو گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دینگے، اسد قیصر پھٹ پڑے صدر زرداری کا یہ کہنا ممکنہ طور پر اِس بات کی طرف ایک اشارہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمانی فورم پر اپنے...
    اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی دودھ جلیبی کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود دودھ جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔  ایک مقامی دودھ جلیبی شاپ میں لوگ گرم دودھ اور تازہ تلی ہوئی جلیبی کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ دکان دار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازہ جلیبی تیار کرتے ہیں اور دودھ کو گرم رکھ کر پیش کرتے ہیں تاکہ سرد موسم میں گاہکوں کو بہترین ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔ دودھ میں شامل کی جانے والی الائچی نہ صرف خوشبو بڑھاتی ہے بلکہ ذائقہ کو بھی مزید دلکش بناتی ہے۔ گاہکوں سے...
    ’کل آپ آرہی ہیں نا صنوبر… کیو بی ایس ہوم؟‘ ’ہاں ضرور! میں وقت پر پہنچ جاؤں گی۔‘ ’تھینک یُو یار،‘ اسما نے اپنائیت سے کہا اور کال بند ہوگئی۔ مگر جیسے ہی فون کی اسکرین بجھی، میرے ذہن کی کتاب کے پنّے خودبخود ماضی کی طرف پلٹنے لگے ـ ……………………. بھرے پُرے گھر میں ایک انجانی سی اداسی کا بسیرا تھا۔ ڈرائنگ روم میں سب کے بولنے کے باوجود موت کا سا سناٹا پھیلا ہوا تھا… کسی بڑے سانحے کے بعد کا سناٹا۔ یہ بھی پڑھیں: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی دیجیو: صنوبر ناظر اس ماحول میں صرف اسما تھی جو اپنے برجستہ جملوں اور کھنکتی ہنسی سے بوجھل فضا کو کچھ لمحوں کے لیے ہلکا ضرور کر دیتی،...
    تاجکستان اور امریکا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں نے افغانستان کے بارے میں دنیا کی تشویش میں خاطرخواہ اِضافہ کر دیا ہے اور اب عالمی اور علاقائی طاقتوں کے نزدیک افغانستان ایک بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 2593 میں واضح طور پر طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم کے لیے پناہ گاہ نہ بننے دیں۔ بین الاقوامی انسدادِ دہشتگردی ادارے بھی اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں مختلف عسکریت پسند گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرحد پار سرگرمیوں کی صلاحیت خطے اور دنیا دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی...
    سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔ اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔ یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، اسپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔ سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔ ماہرین کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوکر گرفتار ہوا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت دولت خان ولد استی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور شہری سے چھینا گیا موبائل...
    راولپنڈی: ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔  اسی دوران سری لنکا کی ٹیم نے تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کیا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے،ہم ںے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت...
    اسلام آباد: وفاقی دفترِ خزانہ (فیڈرل ٹریژی آفس)اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منظم بے ضابطگیاں و میگا کرپشن اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے۔  ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اسٹامپ پیپر فیس، کورٹ فیس اور فارن بلز کی مد میں قومی خزانے کو 29کروڑ روپے کا نقصان پہچانے پر سینئیر آڈیٹر عادل مقبول سمیت 71افسروں و اہلکاروں  اور اسٹامپ وینڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے 20 کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کا گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن گزشتہ رات  کیا گیا۔ حکام کے مطابق تھانہ آبپارہ کے ریکارڈ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی...
    اسلام آباد: حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام (SAP) کے تحت قومی اسمبلی کے حکومتی بینچوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کو 43 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں،جن کے ذریعے رواں مالی سال 2025-26 میں چھوٹے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈارکرتے ہیں، ہر ایم این اے کیلیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ یہ 43 ارب روپے، 50 ارب کے اْس پیکج کاحصہ ہیں، جسے اگست میں منظورکیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس رقم کا سب سے بڑاحصہ پنجاب کو ملا ہے،جہاں 23.5 ارب روپے صرف کیے جائیں گے، جن میں سے 17.6 ارب پنجاب حکومت جبکہ 5.9 ارب...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے منگل کے روز پنجاب کی اڈیالہ جیل پر خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے لوگ لا کر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا۔ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کے روز اڈیالہ جیل اپنی پارٹی کے بانی سے ملنے کے لئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہلی آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے  ہر گاؤں سے  اور ہر  یونین کونسل سے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے آگے احتجاج ہو گا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے اس حکم سے ایک روز پہلے ہی پنجاب میں  جیل انتظامیہ کی درخواست پر اڈیالہ جیل...
    کراچی: ٹرینا سٹوریج نے سولر کے بڑھتے ہوئے رجحان کے دوران آٹھویں مرتبہ این ای ایف ٹائر ون رینکنگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس وقت پاکستان اپنی ذرائع توانائی کی تبدیلی کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، تیزی سے بدلتے اس منظر نامے میں عالمی کلین ٹیک ادارے ٹرینا اسٹوریج کو بلومبرگ نیوائر جی فنانس (بی این ای ایف) کی جانب سے مسلسل 8ویں سہ ماہی میں ٹائر ون از جی اسٹوریج مینوفیکچر رہنے کا اعزاز دیا گیا جس سے یہ ادارہ دنیا کے قابل اعتماد بینک ایمیل پرووائڈرز کی صف اول میں شامل ہو گیا، ٹائر ون کا دور حقیقی منصوبوں کی فنانسنگ، قابل بھروسہ کارکردگی، اور تکنیکی برتری کی...
    کراچی: روہڑی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ فائرنگ کے اس المناک واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، ایسے واقعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
    لاہور: لاہور میں وردی کا رعب، سوشل میڈیا کی شہرت اور یوٹیوبرز کی شرارتیں اس وقت ایک خطرناک مرکب بن گئیں جب مشہور یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں باوردی پولیس اہلکار اس کے پرینک شو کا حصہ بنتے نظر آئے۔ یوٹیوبر نے اپنے دوستوں پر سنسنی خیز پرینک کرنے کی ٹھانی اور اس مقصد کے لیے ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی کھیل میں شامل کر لیا۔ حیران کن طور پر اہلکار یوٹیوبر کے کہنے پر فوراً کاروائی میں شریک ہوگئے اور اس کے ساتھ اس کے دوستوں کے فلیٹ تک پہنچ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر نے اہلکاروں کو کہا کہ میرے بھائی اور دوستوں کے فلیٹ پر...
    راولپنڈی: بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ بنا لیا اورمجموعی طور پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ کیچز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 مشکل کیچز تھامے، پہلے کوشل مینڈس، پھر سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز بنانے والے کامل مشارا اور پھر پاون ریتھنائیکے کا کیچ لیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 3 اہم کیچز کے ساتھ ٹی20 کرکٹ...
    سبی: بلوچستان کے عالقے سبی میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے تقریباً 40 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا اور اس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی جس کے باعث شہریوں میں اضطراب پیدا ہوگیا۔ کئی لوگ اپنی جگہوں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر اکٹھا ہوگئے، خوش قسمتی سے اس وقت تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 25 نومبر کو سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی ہے، اس گفتگو کے دوران انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ افغان رجیم پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کے لیے افغان طالبان مکمل سہولت کاری کرتے ہیں۔ افغانستان کے بارے میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے اہم ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں جن میں ڈنمارک جیسا پرامن ملک بھی شامل ہے۔ حال ہی میں تاجکستان میں چینی انجینئرز پر جو حملہ ہوا ہے، وہ...
    پاکستان کے بڑے شہرکراچی، لاہور،فیصل آباد، آسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور بڑھتی ہوئی آلودگی، بے ہنگم ٹریفک اور شہری منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ایک خاموش مگر خطرناک بحران سے گزر رہے ہیں۔ یہ بحران کسی ایک حکومت کا پیدا کردہ نہیں بلکہ برسوں کی غفلت،کمزور منصوبہ بندی، ناقص گورننس اور بڑھتی ہوئی آبادی کا شاہ خسانہ ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے شہروں کا بنیادی انفرااسٹرکچر وہی ہے، لیکن آبادی تین سے چار گنا بڑھ جانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہ دی۔ نتیجہ یہ کہ ان شہروں کے باسی روزانہ ٹریفک جام، ماحولیاتی آلودگی، پانی کی قلت،اور تجاوزات اور بے ہنگم کچی آبادیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔لاہور دنیا کے آلودہ...
    پارلیمنٹ رائے عامہ کی ترجمان ہوتی ہے، عوامی رائے کی عکاس ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ جو قانون سازی کرتی ہے، اس میں عوام کی رائے شامل ہوتی ہے۔ اکثریتی رائے سے قانون سازی کی جاتی ہے اور آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے کی جاتی ہے۔ اقلیتی رائے، جو شاید پہلے اکثریتی رائے کا درجہ رکھتی ہو یا پھر آگے جاکر دوبارہ اکثریتی رائے میں تبدیل ہو، وہ فی الحال موجودہ اکثریتی رائے کو تسلیم کرتی ہے۔ اسے کہتے ہیں جمہور جس کی بنیادوں پر پروان چڑھتا ہے جمہوری نظام۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پارلیمان ہی جمہوری اقدارکی عکاس نہ ہو تو؟ یعنی انتخابات شفاف نہ ہوئے ہوں تو؟ شفاف انتخابات نہ ہونے کے بہت سے...
    پاک فوج کی جانب سے عراقی فوجی دستوں کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فوج کے دستوں نے خصوصی فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی، پاکستان آرمی نے 24 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر میں عراقی فوج کے دستوں کے لئے خصوصی فوجی تربیت کا انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 446 اہلکاروں کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب 29 نومبر کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام اور عراق کے فوجی نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے تربیت کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ، آپریشنل مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا،...
    پہلی نظر میں یہ کسی فلم کا سین نظر آیا۔ بلند قامت بلڈنگز میں آگ کے شعلے بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی بلڈنگ بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں کو مکان چھوڑنے کا موقع ہی نہ ملا اور دوسری جانب فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کو رسپانس کی مطلوبہ مہلت نہ ملی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ مناظر کسی فلم کے نہ تھے بلک رواں ہفتے ہانگ کانگ میں آٹھ سے زائد ہائی رائز بلڈنگ کمپلیکسز میں لگی آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل تھے۔ ان مناظر کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے مکینوں کی دل دوز دہائیاں اور بے بسی رلا دینے والی تھی۔ تازہ ترین اطلاعات کے...
    دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک اور تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ خون ،آنسو اور ماؤں کی ہچکیوں سے بھری ہوئی تاریخ۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ دو ملکوں کا تنازعہ نہیں رہی، یہ سرمایہ دار طاقتوں کے مفادات، اسلحہ ساز کمپنیوں کی بھوک اور عالمی سیاست کے بے رحم کھیل کی بھٹی میں دہکتی وہ آگ ہے جس کی لپٹیں بچوں کے جھلسے ہوئے وجود تک پہنچ چکی ہیں۔ ایسے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جارحانہ سفارت کاری جو خود ان کی صدارت کا سب سے بڑا امتحان بنتی جا رہی ہے۔ دنیا کے سامنے ایک بار پھر اس سوال کو کھڑا کرتی ہے کہ آخر امن کس کی ترجیح ہے اور جنگ کس کا کاروبار۔...
    آج پانچ برس بیت گئے، 30 نومبر2020 کی ایک خاموش مگر سرد شام کو میرے ابو جی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے اور یکم دسمبر کو انھیں آبائی گاؤں کھوڑہ وادی سون میں اپنے والد کے پہلو میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مگر ان کی تحریریں آج بھی زندہ ہیں، ان کا شمار پاکستان کے اُن کالم نگاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے صحافت کو محض خبر رسانی یا تبصرہ نگاری نہیں بلکہ تہذیب، زبان، تاریخ اور فکری ارتقاء کے ساتھ جوڑے رکھا۔ ان کے کالم صرف رائے نہیں ہوتے تھے بلکہ قاری کو تہذیبی شعور، سیاسی بصیرت اور لسانی حُسن کا ایک مرکب پیش کرتے تھے۔ ان کی تحریر کے اندر ایک ایسا خلوص، طنز...
    شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے عوام کے غیض و غضب سے جان بچا کر ڈھاکا سے دہلی بھاگ گئی تھی، یہ 5 اگست 2024 کی بات ہے۔ حسینہ واجد نے 15 سال مسلسل بنگلہ دیش پر حکومت کی مگر ہر الیکشن میں ہار کر بھی کامیاب قرار دی جاتی رہی، اس لیے کہ پشت پر بھارت سرکار تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ حسینہ زندگی بھر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بنی رہے تاکہ بنگلہ دیش اس کی مٹھی میں رہے۔ وہاں اس کا ہی حکم چلے اور پاکستان کے حمایتیوں کو ایسا سبق سکھایا جاتا رہے کہ وہ کبھی سنبھلنے کے قابل نہ ہو سکیں تاکہ کبھی بنگلہ دیش کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش نہ کر سکیں۔ اس وقت...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 29-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ New Strategic Shifts in the Region — Hezbollah Leadership Loss, Iran–Saudi–Pakistan Dynamics Explained   خطے میں نئی جنگی لکیریں؟ممکنہ بڑی جنگ ہونے جارہی ہے؟  بڑا اسٹریٹجک موڑ،شام میں تبدیلی کے ممکنہ آثار؟  ایران–سعودیہ–پاکستان کی نئی گیم؟اہم ترین دورے؟ ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام...
    سٹی42:  صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور  آصف علی زرداری نے کہا ہے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ  بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے ویژن،عزم، ہمت اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور کئی نسلوں پر اثر انداز ہوئے۔   پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر...
    کراچی: شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زںدگی کی بازی ہار گیا، اسٹیل مل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل چورنگی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اپنے قبضے میں لے کر متوفی نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر...
    ایک زمانہ تھا کہ کسی بچے سے پوچھو ’’ تم بڑ ے ہو کرکیا بنو گے؟‘‘ تو وہ فورا جواب دیتا تھا کہ ’’میں بڑے ہوکر ڈاکٹر بنوں گا‘‘ پوچھاجاتا کہ ’’ تم ڈاکٹرکیوں بنو گے؟‘‘ تو بچہ جواب دیتا کہ ’’ میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کروں گا۔‘‘ یہ وہ زمانہ تھا کہ جب ملک کے گنتی کے سرکاری تحویل میں میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج یا یونیورسٹیز ہوا کرتی تھیں اور ان اداروں میں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر داخلے ملا کرتے تھے۔ اب یہ شوق وجذبہ تقریبا ختم ہی ہوچکا ہے اور ہمارا پڑھا لکھا طبقہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیرون ملک روانہ ہوجاتا ہے۔ جن کی مالی حیثیت مستحکم ہوتی ہے وہ اپنے...
    اسرائیل کا دفاعی نظام لوہے کی دیوار کی مانند مضبوط ہے، یہ ایک مسلمہ حقیقت تھی اور جس طرح دیکھتے ہی دیکھتے اسرائیلی پروڈکٹس نے دنیا بھر کے ممالک میں اپنی شاخیں پھیلائیں، ان کی کامیابیاں جھنڈے گاڑتی گئیں۔ غالباً نہیں یقینا اس طرح کی باتیں چلتی ہی رہتیں لیکن سات اکتوبر 2023 کو اچانک ایسا ہوا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام پرکاری ضرب لگی اور عیاں ہوگیا کہ اونچی دکان کے پھیکے پکوان ہیں۔ فلسطینی آزادی کے علم بردار حماس نے پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گوریلا جنگجو، اسرائیل کے بقول ان کی ناقابل تسخیر زمین پر اتارے اور وہ کر دکھایا کہ جس سے دنیا دنگ رہ گئی۔ اسرائیلی عوام اپنی حکومت کی دفاعی ذمے داریوں کو شکست اور غصے...
    پاکستان کا آئین محض ایک دستاویز نہیں بلکہ ایک زندہ معاہدہ ہے جو بدلتے ہوئے سیاسی، عدالتی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق ارتقا پذیر رہتا ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم اسی آئینی ارتقا کا تسلسل ہے، جس کا بنیادی مقصد ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کا توازن بہتر بنانا، عدالتی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور شفافیت کے اصولوں کو مزید موثر بنانا ہے۔ اس ترمیم کا سب سے نمایاں پہلو سپریم جوڈیشل کونسل (SJC)، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی جیسے کلیدی اداروں کی ازسرِ نو تشکیل ہے۔ ماضی میں ان اداروں کی تشکیل و طریقہ کار پر اعتراضات اٹھتے رہے، جن میں کہیں شفافیت کا مسئلہ،کہیں اختیارات کا غیر متوازن استعمال شامل تھے۔ 27...
    پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھوٹی چھوٹی لڑائیاں اور احتجاج سر عام ہوتا نظر آتا ہے لیکن مجال ہے سرکار کے سر پر جوں رینگتی ہو، اب بات یہ ہے کہ جوں ہے ہی نہیں، رینگے گی کہاں سے؟ اسی لیے گزشتہ دنوں پانی کے ستائے ہوئے لوگوں نے پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہ تو بھلا ہو سنتری بھائیوں کا کہ انھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا ورنہ تو وہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کر سکتے تھے، بے چاری پریشان حال خواتین کو یہ ظلم بھی برداشت کرنا پڑتا، چونکہ احتجاج میں خواتین کی تعداد دو تین گنا زیادہ تھی۔ہمیں اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا ہے: پانی پانی...
    ادب کے دو رُخ ہوتے ہیں۔ ایک رخ شاعری اور دوسرا رخ نثر نگاری ہے۔ ادب میں دونوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ نثر نگاری اگر سخت اور پتھریلی زمین کو ہموار کرنے کا نام ہے تو شاعری اس زمین پر پھول اگانے کا کام انجام دیتی ہے۔ نثر سے ہمارے علم اور شعور میں اضافہ ہوتا ہے اور شاعری ہمارے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتی ہے۔ ماضی میں مہذب انسان بننے کے لیے شاعری کا ذوق لازمی تصورکیا جاتا تھا، جو لوگ شاعری سے دلچسپی نہیں رکھتے تھے غیر مہذب شمارکیے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی میں معاشرے کے تمام طبقات کچھ خصوصی اورکچھ عمومی طور پر شاعری سے لازمی دلچسپی رکھتے تھے اور اس کے لیے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ کیلئے مقررکردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2025-2026 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب روپے کم ہیں۔ حکام کے مطابق اگلے چند روز...
    29 نومبرکو ہر سال فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کے لیے اقوام متحدہ بھی اہتمام کرتی ہے،کیونکہ اس دن کی خیانت بھی اقوام متحدہ نے انجام دی تھی۔ اس دن کو یوم یکجہتی فلسطین قرار دیا گیا ہے لیکن حقائق اور تحقیقی جائزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دن یکجہتی فلسطین کا دن نہیں بلکہ خیانت کا عالمی دن ہونا چاہیے۔ یہ دن 1947 کی اقوام متحدہ کی قرارداد 181 کی یاد دلاتا ہے، جس نے فلسطین کی زمین کو زبردستی دو حصوں میں تقسیم کیا اور اس عمل سے فلسطینی عوام شدید نقصان اور بے گھری کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 181 بظاہر تقسیم کا منصوبہ...
    حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے دنیا کو اُس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب انھوں نے اپنے سے دس گنا بڑی فوج کو نہ صرف شکست فاش سے دوچار کیا بلکہ فضائی محاذ پر بھارتی فضائیہ کو نشان عبرت بنا دیا، مودی کی نام نہاد عسکری طاقت اور معاشی ترقی کے غبارے سے ہوا بھی نکال کر رکھ دی۔ بھارتی فضاؤں میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں JF-17 اور JC-10 کو پاکستان کے فضائی جانبازوں نے اس مہارت سے استعمال کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ خاص طور پر جس طرح فرانسیسی طیارے رافیل کو تباہ کیا، اس تباہی نے نہ صرف رافیل تیار کرنیوالی کمپنی کو مشکلات سے دوچار کردیا بلکہ طیاروں کی کوالٹی اور اس...
    27 ویں ترمیم کا کیا کم شوروغوغا تھا کہ ہمارے وطن کے ’انصافیوں‘ نے نومبرکی 27 ویں تاریخ کا پروپیگنڈہ کر کے عوام کو سیاسی عمل سے لاتعلق کردیا اور غیر ضروری بحث میں الجھا کر اپنی غیر سیاسی سوچ سے حکومت کو کھیلنے کودنے کے لیے چھوڑ دیا۔ بس یہی ھاھا کار رہی کہ نومبرکا 27 واں دن ملک کی قسمت یا بدقسمتی کی تاریخ رقم کرے گا، یہ ہوگا، وہ ہوگا۔ سب برباد ہو جائے گا وغیرہ۔ مگرکھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق نومبرکی 27 ویں تاریخ بھی 27 ویں ترمیم کی طرح گزرگئی اور ’’انصافی‘‘ ایک دوسرے کا منہ ہی تکتے رہ گئے۔  یہ پاکستان کی غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ سوچ کا وہ چہرہ ہے جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 58واں فاوَنڈیشن ڈے صرف ایک سیاسی جماعت کا یومِ تاسیس نہیں بلکہ جمہوریت، باوقار مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کو بااختیار بنانے کی تاریخی آواز سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد تک، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا سفر ہمارے شہداءکی قربانیوں سے رقم ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ میرے لیے منصب سے زیادہ نظریہ اہم ہے، کسی دبائو یا نقصان کے خوف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی، ریجنل اور ضلعی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور سابق معاون خصوصی شفقت آیاز سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے انصاف یوتھ ونگ کو ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت دی۔ انشاءاللہ جب بھی خان صاحب کال دیں گے، ہمیں پوری یکجہتی اور تیاری کے ساتھ میدان میں نکلیں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اپنے قائد سے ملاقات کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کی آڑ میں مسلم کمیونٹی کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔ جماعت اسلامی ہندکے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہر طرح کی انتہاپسندی اور تشدد کی دوٹوک مذمت دہراتے ہوئے متعدد قومی مسائل پر گہری تشویش ظاہر کی، جن پر فوری حکومتی توجہ درکار ہے۔دہلی دھماکے پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم اس وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ جماعت ہر قسم کی انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے خواہ مجرم کوئی بھی ہو اور اس کا مقصد کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا...
    اسلام ٹائمز: امریکہ و اسرائیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں رچایا جانے والا نیا کھیل انتہائی خطرناک ہے، اس کھیل میں کئی مسلم ممالک مقاومت کیخلاف کھڑے ہوکر نئے مشرق وسطیٰ کے نام پر دراصل گریٹر اسرائیل منصوبہ کا باقاعدہ حصہ بن رہے ہیں۔ تاہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جمعرات کے روز کئے گئے خطاب نے یقینی طور پر امریکہ و اسرائیل، دونوں کے کئی منصوبوں پر نہ صرف پانی پھیرا ہے بلکہ دنیا بھر کی مقاومت و مزاحمتی قوتوں میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ رپورٹ: سید شاہریز علی نیا مشرق وسطیٰ اور اسرائیل سے تعلقات جیسے الفاظ سے بظاہر تعاون اور ترقی کا وعدہ سمجھ میں آتا ہے،...
    سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔  آج شب یہ خبر آئی ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے۔ اس طبی معائنہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے لندن  میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ وہ ایک روز کے لئے لندن گئے تھے، اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اصل شیڈول کے مطابق واپس نہیں آ رہے۔   وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل  ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپ...
    نون لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن، صوبائی انتظامیہ اور تمام سول و عسکری ادروں سے گزارش کرتے ہیں کہ موصوف کو آئین اور قانون کے عین مطابق الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ترجمان  مسلم لیگ نون و سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے حالیہ ویڈیو بیان کے ردعمل میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ خالد خورشید گنڈا پوری شہد کے عشق میں مبتلا ہیں، اس لیے پشاور میں مقیم ہے، وہ اک نادان اور حادثاتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ جس نے گلگت بلتستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ تمام ایئرلائن، پائلٹ، ڈرگ ڈیلر اور انسانی اسمگلروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وینزویلا اور اسکے گرد کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھا جائے۔گزشتہ ہفتے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے بڑی ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ وینزویلا کے اوپر پرواز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بگڑ چکی ہے اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔وییزویلا نے وارننگ پر عمل کرنے والی چھ بڑی بین الاقوامی ایئرلائن کے آپریٹنگ حقوق منسوخ کردیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا...
    مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور...
    بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
    پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
    عالمی یومِ یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کو عالمی امن کی ضمانت سمجھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی انسانیت کا تقاضا ہے اور مظلوموں کی حمایت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل...
    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بھارت میں شامل ہونے کا تصور محض ایک خواب اور خام خیالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا اور بھارت کی یہ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے اس خطے کے متعلق...
    نگران وزیر اعلیٰ نے تمام تجاویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کی اولین زمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں گے اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار صاف شفاف الیکشن کے قیام کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے اور نگران کابینہ مختصر اور اہل افراد پر مشتمل بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگران وزیر اعلی جسٹس (ر) یار محمد کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نگران وزیر اعلیٰ صاف شفاف الیکشن...
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیا گیا تو ہم بھی آپ کو جینے نہیں دیں گے۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے، کیوں ملنے نہیں دیا جا رہا؟اسد قیصر نے کہا کہ امن اور مذاکرات کو موقع دیں۔ قطر، ترکی اور دیگر ممالک امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران برادر مسلم ممالک ہیں، ہمیں اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
    —آئی ایس پی آر ویڈیو گریب پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔تربیتی پروگرام کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ، حربی مشقوں اور مشترکہ مشن پلاننگ کو بہتر بنانا تھا۔ سری لنکا: پاک بحریہ کے جہاز...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے پی پی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد کی علامت ہے جس نے پاکستان کے ہر طبقے کو آواز دی۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد...
    اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر...
    اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے گوش و کنار میں جا کر مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  شہرقائد کے علاقے ضلع وسطی میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے ایک نوجوان گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے، جس کی تلاش میں اہلِ خانہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان مصروف ہیں۔لاپتہ نوجوان کا نام زبیر ولد عبداللہ قریشی ہے، عمر تقریباً 20 سال، رنگت گندمی، درمیانہ قد، اور جب وہ گھر سے نکلا تو لال رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق زبیر کا ذہنی توازن درست نہیں اور اسے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود پولیس نے واقعے کے پانچویں روزروزنامچہ درج کیا، تاہم اب تک اس کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔زبیر کا تعلق جماعت اسلامی نظمِ حلقہ عبداللہ...
    ڈی ایس ریلویز عمران حیات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں مسافر ٹرینوں، ٹریک اور اسٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی حفاظت کیلئے چالیس چالیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جو کوئٹہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے اور انہوں نے برطانیہ میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپس ہوئے اور انہوں نے وہاں پر قیام ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کو چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے۔
    پاک فوج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) میں عراقی فوج کے لیے اسپیشل فورسز کی خصوصی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ تربیتی سلسلہ 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں:قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 29 نومبر کو 446 عراقی اہلکاروں پر مشتمل تیسرے تربیتی بیج کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے سینئر افسران اور عراق کے عسکری نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے تربیتی مراحل کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی قابلیت اور غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔ تربیتی پروگرام میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز، ٹیکٹیکل ڈرلز اور مشترکہ مشن پلاننگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے تیزی سے پھیلتے استعمال نے عالمی روزگار کے منظرنامے پر سنگین خدشات کھڑے کر دیے ہیں۔نیشنل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ (این ایف ای آر) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو آئندہ دس برسوں میں برطانیہ میں تقریباً 30 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی اس پیش قدمی سے نمٹنے کے لیے ملکی سطح پر ہنرمندی اور تربیت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شعبے جہاں روزمرہ کام زیادہ تر ترتیب وار، دفتری یا مشینی نوعیت کے ہوتے ہیں، آٹومیشن کی زد میں سب سے پہلے آئیں گے۔ ان میں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ اسپیشل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )  صدر مملکت آصف علی  زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینزسمیت سینئر سول وملٹری افسران نے بھی شرکت کی اور تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی سے متعلق آگاہی بڑھانے میں ان کی لگن کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ مکالمےکو فروغ دینےکے نمایاں پلیٹ فارمز میں سے ہے اور اس سے پاکستان کو درپیش موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ...