2025-12-05@08:32:38 GMT
تلاش کی گنتی: 35385

«کیریئر کے ابتدائی»:

(نئی خبر)
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے بتایا تھا کہ انہوں نے  ٹی ٹی پی کے چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بڑھتے خطرات اور پاکستان کے سفارتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے بات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے پاکستان کو بتایا کہ...
    ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت دہشت گردی کی سب سے بڑی فیکٹری، انتہا پسندی کا مرکز اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی بھارتی سازشوں کے خلاف اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی انتہاءپسند اور پاکستان دشمن ذہنیت کے تحت اوچھے، گھٹیا اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر پاکستان کی عالمی شناخت اور ریاستی وقار کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، بھارتی قیادت کی سوچ، عمل اور...
    کراچی: سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے...
    وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان اس وقت پوری قومی بصیرت کے ساتھ سیاسی میدان میں سرگرمِ عمل ہے، ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے...
    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی بندش سے متعلق خبریں سراسر غلط ہیں۔ کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر میں پاکستانیوں کے لیے عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور ویزوں کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بعض عناصر غلط افواہیں پھیلا کر پاکستان اور امارات کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کچھ ویزوں کے لیے پیشگی تاریخ لینا ضروری ہو سکتا ہے، تاہم علاج معالجے، تعلیمی سیمینارز اور دیگر ضروری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگر فری مصنوعات میں استعمال ہونے والی عام مصنوعی مٹھاس سوربیٹل جگر کی شدید بیماری کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق سوربیٹل جگر میں چکنائی جمع ہونے کا سبب بن سکتا ہے، جو میٹابولک ڈِس فنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیئٹوٹک لیور ڈیزیز (MASLD) کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ ماضی میں یہ بیماری نان-الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز کے نام سے جانی جاتی تھی اور یہ شراب نوشی سے وابستہ نہیں ہے، حالانکہ جگر کے مسائل کی سب سے عام وجہ الکوحل ہے۔یہ تحقیق جرنل سائنس سگنلنگ میں شائع ہوئی، جس میں زیبرا فش کے پیٹ کے مائیکرو بائیوم کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر...
    سٹی42:  پاکستان کو خیبر پختونخوا میں  انتہائی پیچیدہ اور سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اس سنگین صورتحال پر آج پاک آرمی کے ترجمان نے مزید کھل کر بتایا ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیٹیکل ٹیررکرائم گٹھ جوڑ ہے، خیبر اور تیراہ میں کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ  بارڈر منیجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔  پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا میں بارڈر کے دونوں طرف منقسم گاؤں ہیں۔  ایسی صورتِ حال میں آمد و رفت کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر کسی مسافر کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا، اس دوران وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کرتے رہے۔ وزیر داخلہ نے 7 نومبر کو امیگریشن پر کم عملے کی شکایت کا نوٹس لیا اور فوری انکوائری کا حکم دیا، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔ محسن نقوی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کی اصلاحات کے نام پر ٹریفک پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 76 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 1402 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 ہزار 700 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 12 ہزار سے زائد موٹر...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت ہوئی، لیکن پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ درخواستیں علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز دائر کی تھیں، اور عدالت نے آج دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم عمران خان کے وکیل عدالت میں موجود نہ تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوٹر ٹیم پی ٹی آئی وکلاء کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ “بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوا، سوشل میڈیا...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ احکامات جاری کیے۔ کیس کے سلسلے میں استغاثہ نے تمام گواہان پر جرح مکمل کر لی ہے اور معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اگر ملزمان جواب نہ دیں تو ان کے جواب دینے کے لیے استغاثہ خود ذمہ دار ہوگا۔ عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ وہ 4 دسمبر تک 342 کا سوال...
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں...
    آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رواں سال اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ پرموشنیں،آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی۔ ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رواں سال 1016افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی،رواں سال 10ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی،27انسپکٹرز کو ڈی ایس پی، 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،189اے ایس آئی کی سب انسپکٹر، 306 ہیڈکنسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز دفترِ خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی غذائی اشیا کے لیے افغان عوام کو سہولت دینے پر غور کرے گا اور امید ہے کہ اس حوالے سے اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔یہ بات انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں اور قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوط موقف اختیار کریں۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو کبھی بھی کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہیے بلکہ ہمیشہ آئین کو بالادست تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی توجہ اور توانائی کا محور صرف عوام کو انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی ہونی چاہیے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدلیہ کا اصل معیار قانون کی حکمرانی اور سائلین کے حقوق کی حفاظت ہے، اور ججوں کو اپنے فیصلوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھوپال:ہندوتوا توا کی پیروکار مودی سرکار کی مسلم دشمنی کے خلاف جمعیت علمائے ہند نے حق کی آواز بلند کردی ہے۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے جہاد کے تصور کو حق قرار دیتے ہوئے اسے اسلام کا مقدس فریضہ بتایا۔انہوں نے موجودہ حکومت کی مسلم مخالف سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے’لو جہاد، لینڈ جہاد، تھوک جہاد‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ان کا مقصد مسلمانوں کی توہین اور بدنامی ہے۔مولانا مدنی نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ اور بھارتی عدلیہ کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بابری مسجد اور تین طلاق کے معاملات میں عدالتیں مرکزی حکومت کے دباو...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی زیر صدارت کیس کی سماعت میں علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے باعث عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، اور علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    فائل فوٹو  کراچی کے چائنہ پورٹ سے 25 نومبر کو ملنے والی خاتون شہناز کی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہناز کو پیسوں کے تنازع پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم چھپانے کے لیے انتہائی سفاکانہ اقدام کیا اور مقتولہ کا چہرہ پتھر سے مسخ کیا اور انگلیاں جلا دیں تاکہ شناخت اور فارنزک شواہد مٹائے جا سکیں۔ کراچی: کلفٹن سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی ...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ...
    بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے ابتدائی تجربات اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری یا شوبز کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ والدین نے انہیں ناچنے اور فنونِ لطیفہ کی تربیت پر مجبور کیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن کافی مشکل گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور والدہ کی جانب سے جسمانی تشدد نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ جیا کے مطابق والدہ کے رویے کی وجہ سے انہیں خود سے بھی نفرت محسوس ہوئی اور وہ کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے...
    راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لیے راولپنڈی میں مدمقابل ہیں۔ آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فائنل میچ کے آغاز سے قبل سری لنکا میں شدید موسم کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر...
    پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرے کے بعد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔سابق ایشیز کھلاڑی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ’ویری گڈ‘ قرار دی جانے والی پچ کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں کرکٹ آسٹریلیا نے نامناسب قرار دیا ہے۔ پابندی اور وضاحت کا امکان میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا عثمان خواجہ سے باضابطہ وضاحت طلب کر سکتا ہے اور اگر ضروری ہوا تو کھلاڑی کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف ہے کہ پبلک سطح پر کھلاڑی اس قسم کے تبصرے کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کی موجودہ رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 1873 دہشتگرد مارے گئے جن میں 136 افغان شہری شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال ملک بھر میں 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں۔ 4 نومبر 2025 سے اب تک کے 4910 آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان سرحد مشکل...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ مزید پڑھیں: ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش، کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے یہ بھی کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے ماسکو، برسلز اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اور ہیڈ آف گورنمنٹ کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس میٹنگ میں ہم نے اکنامک کارپوریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا اور اکانومی، تجارت، اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس پراسیس میں تمام فارن منسٹرز...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ جج کا کام دباؤ میں آنا نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ دے کر دوسروں کا اسٹریس بڑھانا ہوتا ہے، خود اسے برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور حساس کیسز سنے، جن میں کئی سیاسی مقدمات بھی شامل تھے، مگر کبھی ذہنی دباؤ محسوس نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جج کو اسٹریس لینا نہیں، اسٹریس دینا چاہیے۔ جج کی قابلیت اس کی کورٹ ہینڈلنگ اور فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے، اسی لیے ٹریننگ کورسز نئے ججز کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم...
     ویب ڈیسک :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اجلاس میں پاکستان کا معاشی روابط، توانائی شعبے میں تعاون کےحوالے سے موقف پیش کیا۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دس بارہ دن بہت مصروف رہے، مختلف ممالک کے دورے کیے اور اجلاسوں میں شرکت کی، ماسکو، بحرین اور برسلز کے دورے کیے، ماسکو میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کی نمایندگی کی، افغانستان میں امن، استحکام اور معاشی بحالی پر بات کی۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل  اسحاق ڈار نے کہا کہ روسی صدر پوتن نے ماسکو میں...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی رہائشی خاتون کو جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے موقع پاتے ہی تھانہ صدر پہنچ کر تحفظ کی درخواست کی ہے۔جیکب آباد میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُس کے والد نے اسے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے، جان کے خطرے کے پیشِ نظر وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچ گئی جہاں اس نے...
    گیس پریشر کی کمی سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں کم پریشر کی بڑی وجہ گھروں اور مارکیٹوں میں کمپریسرز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں...
    سری لنکا نے سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچنے کے بعد بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے، اور 130 افراد لاپتا بھی بتائے گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) کے مطابق شدید موسمی نظام نے تقریباً 15 ہزار گھر تباہ کر دیے ہیں اور 44 ہزار افراد کو عارضی طور پر بنائے گئے ریاستی شیلٹرز میں منتقل ہونا پڑا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سمپتھ کوتووگودا نے کہا کہ فوج، نیوی اور ایئر فورس کے ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ریلیف آپریشنز کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ کوٹو وگودا نے کولمبو میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس 123 مصدقہ ہلاکتیں ہیں اور 130 دیگر لاپتا ہیں۔ سائیکلون ڈٹوا...
    کرافٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلی یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں،...
    جرمن صدر کا اسپین کے قصبہ گرنیکا کا دورہ، نازی جرمنی کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے لیے عقیدت کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : سپین کے سرکاری دورے پر موجود جرمن صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے اسپین کے خود اختیار باسک خطے میں واقع قصبہ گرنیکا کا دورہ کیا، جو 1937 میں نازی جرمنی کی بمباری کا نشانہ بنا تھا۔اس دن، شاہ سپین فلپ ششم اور باسک خطے کے صدر پراڈیلس کے ہمراہ، اسٹائن مائر نے بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے قبرستان میں پھول رکھے اور متاثرین سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گرنیکا پر بمباری ایک ظالمانہ جرم تھی جس کا واحد...
    چینی افواج کی ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے تحت نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر ن کمانڈ نے ہوانگ یئن جزیرے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بحری و فضائی دستوں کے ذریعے جنگی تیاریوں کے تحت پٹرولنگ کا اہتمام کیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق نومبر کے مہینے کے دوران، تھیٹر کمانڈ کی افواج نے ہوانگ یئن جزیرے کے آس پاس کے علاقوں میں بحری اور فضائی پٹرولنگ کو مسلسل مضبوط کیا، متعلقہ بحری و فضائی حدود پر کنٹرول مزید مضبوط کیا، قومی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا گیا، اور بحیرہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر سنجیدہ افراد سے بچنے کے لیے بڈنگ فیس کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اب دو لاکھ ڈالر قابلِ واپسی جبکہ بیس ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی فیس جمع کروانا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کا مقصد صرف سنجیدہ اور مستند خریداروں کے ساتھ بات چیت کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ بعض افراد اپنی تشہیر کے لیے بھی کاغذات جمع کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی...
    یورپی یونین سوشل میڈیا اور اے آئی کے استعمال پر نئی پابندیوں اور ضابطوں کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں سوشل میڈیا، ویڈیو-شیئرنگ پلیٹ فارمز اور اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی کے لیے یورپ بھر میں “کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  اس قرارداد کے مطابق، اگر کوئی 13 سے 16 سال کی عمر کے بچے ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہیں تو اُنہیں ماں/باپ یا سرپرست کی اجازت درکار ہوگی اور 13 سال سے کم عمر کے بچوں کی رسائی مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔  اس قانون کے تحت، ایسے اے آئی سسٹمز جنہیں شدید خطرہ شمار کیا جائے گا، اُن پر...
    بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں اور ان کی صحت کے معاملے کو لے کر افغانستان اور انڈیا کے میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل شب عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے متعدد بھارتی نیوز چینلز کو انٹرویوز دیے، ان چینلز میں اے این آئی بھی شامل تھا جو بھارت کی نیوز ایجنسی ہے اور اسے نریندر مودی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ انٹرویو کے بعد نورین نیازی کے کلپس اے این آئی نے چلا کر پراپیگنڈا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لگتا ہے اڈیالہ جیل میں مارشل لا لگا ہوا ہے، عمران خان کی بہن نورین نیازی بھی سامنے آگئیں اے پی بی نیوز جسےانتہا پسند جماعت پی جی پی...
    فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ کیوجہ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کی شام 7 بجے کے بعد پنسلوانیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ ایڈوائزری جاری کی۔  پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ فوری طور پر یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کو طیارے میں کسی بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم حکام نے تقریباً 30 منٹ کی معمول کی کارروائیوں کے بعد ہوائی اڈے کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔  اس ماہ کے شروع میں دو دیگر بڑے امریکی ایئرپورٹ کو بھی اسی طرح کے خوف کا سامنا کرنا...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری ہے، انڈین آرمی چیف کا یہ بیان کہ ہم نے آپریشن سندور کے دوران ایک ٹریلر دکھایا خود فریبی کی حامل سوچ کا عکاس ہے، جس ٹریلر میں7 جہاز گریں، 26 مقامات پر حملہ، ایس-400کی بیٹریاں تباہ ہوں تو ایسے ٹریلر پر مبنی فلم ان کیلئے ڈراؤنی فلم بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا آپریشن سندور میں ہوئی شکست پر بار بار کے جھوٹے ہندوستانی بیانات عوامی غم و غصے کو تحلیل کرنے کیلئے ہیں، کوئی بھی ملک اگر افغان طالبان...
     خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
    وادی کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکم ثانی بند رہے گا۔
    استنبول میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے تیسرے دن کا آغاز کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے سلطان احمد مسجد، جسے عام طور پر ‘بلیو مسجد’ کے نام سے جانا جاتا ہے، کا دورہ کیا۔ یہ تاریخی مسجد اپنے اندرونی حصوں میں موجود 21 ہزار سے زائد فیروزہ رنگ کے ٹائلوں کے باعث مشہور ہے۔ 1617 میں سلطان احمد اوّل نے اسے قسطنطنیہ کے عظیم محلات کے مقام کے ایک حصے پر تعمیر کرایا تھا، اور اس کا مقصد عثمانی سلطنت کی سب سے اہم عبادت گاہ قائم کرنا تھا۔ اس کی تعمیر کا مکمل ریکارڈ 8 جلدوں پر مشتمل ہے جو آج بھی توپ کاپی لائبریری میں محفوظ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: زندگی میں شادی صرف ایک شریک...
    لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے تحت دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر ریکارڈ بنا دیا۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق ’’جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ‘‘ کے اصول کے تحت برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمینوں کا حق واپس مل گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ریونیو حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ دو روز میں 1005 کیسز نمٹائے گئے جو پنجاب حکومت کی کارکردگی کا نیا سنگِ میل ہے۔ مریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ زمینوں سے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بطور گواہ اہم بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عمران خان کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ سیشن جج لاہور یلماز غنی نے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کیا تھا جس پر ملک احمد خان آج عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملک محمد احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات عائد کیے، اپریل 2017 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنگین...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ اور بیرونی پراپیگنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ ہندوستانی قیادت کی خود فریبی، افغان صورتحال، سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ’’خود فریبی‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران بھارت نے ایک “ٹریلر” دکھایا تھا۔ ترجمان کے...
    لاہور: ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
    — فائل فوٹو مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے بعد ورثا سراپا احتجاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  زیر حراست شخص کی ہلاکت کے بعد ورثاء نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بدفعلی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ زیر حراست ملزم پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر دیہی مرکز صحت خان گڑھ منتقل کیا جا رہا تھا، مگر راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جبکہ مزید تحقیقات جاری...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن...
    بھارت کے معروف اداکار و کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کیفے پر فائرنگ کا منصوبہ بنانے والے مبینہ مرکزی ملزم بندھو مان سنگھ سیکھون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ ملزم نے کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر 7 اگست کو ہونے والی فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم کا تعلق گولڈی ڈھلّوں گینگ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بندھو مان سنگھ سیکھون کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر خاموشی توڑ دی پولیس کے مطابق ملزم کو 25 نومبر کو رات گئے آپریشن کے...
    پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے فیصل آباد 578 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور کا 352 ریکارڈ، لاہور 257 اے کیو آئی کے ساتھ عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس میں تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 377 اے کیو آئی کے ساتھ پنجاب کا سب سے آلودہ شہر ہے، فیصل آباد 345 کے ساتھ دوسرے اور ملتان 338 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے
    نیدرلینڈز میں بارشوں اور سیلاب کے مسلسل خطرات نے عوام اور ماہرین کو متبادل رہائش کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے، اور اسی وجہ سے ملک میں تیرتے گھروں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ جدید رہائشی ماڈل نہ صرف محفوظ سمجھے جاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں تقریباً ایک تہائی خطہ سمندر کی سطح سے نیچے ہونے کے باعث حکام بھی اس طرز تعمیر کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند 2022 کی شدید طوفانی بارش کے دوران ایمسٹرڈیم کے تیرتے محلے سخون شپ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں...
     (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔  ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔  ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  
    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جرات مندانہ آوازوں کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے جموں شہر میں صحافی ارفاز احمد کے گھر کی مسماری کی مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ کارروائی کو مقبوضہ علاقے کی اصل تصویر سامنے لانے والے صحافیوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی مودی حکومت کی منصوبہ بند سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا...
    خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
     لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ جیل قانون کے مطابق ہے،نواز ،شہباز شریف،آصف زرداری  کیساتھ بھی یہی ہوا،قانون سازی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے  جمعہ کو   میڈیا سے گفتگو میں  کیا ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جیل مینوئل کے ساتھ کون ٹریٹ نہیں ہوا ان میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی شامل ہیں، اگر کوئی جیل کے باہر جا کر ہلڑ بازی کرے گا تو غلط ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کے ساتھ بھی جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہوا، پی ٹی...
    راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی تقسیم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ۔سیکورٹی اہلکار ربرڈ بلٹس، ٹیئرگیس اور اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ٹریفک پولیس کے دس افسران اور اہلکار بھی مقرر کیے گئے اور لفٹربھی موجود رہیں گے تاکہ جیل کے اطراف...
     پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکائونٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت عدالت کے روبرو پیش کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم خالد احمد کا تعلق اپر کوہستان سے ہے اور وہ ایک نجی بینک کی داسو برانچ میں ملازم ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پی ٹی آئی قیادت، عمران خان کی بہنیں، قانونی ٹیم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی متعدد بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، تاہم ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد صرف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 4 نومبر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوششیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منتخب ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے لیے 8 مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں لیکن ان کی ایک بار بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان...
    اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی 29 اور 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کی بنیاد پر استوار ہیں۔ اس دورے سے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی سمت اور مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔ دورے کے دوران مصری وزیرِ خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)حکومت نے بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لیے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔یہ افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی۔ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کے بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے۔ صارفین7 مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے۔شکایت کاازالہ ہونے پرسمتعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سسٹم کے تحت شکایات سامنے آئیں گی، اس نظام سے پاور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-6 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) 23 نومبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات مجموعی طور پر مناسب طریقے سے منظم تھے، مبصرین نے پولنگ بوتھس پر پولنگ کو منظم اور پرامن پایا۔ فافن رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کی پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئیں، نتائج کی شفافیت میں خلا اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ سامنے آیا۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کی پابندیوں پر کمزور عملدر آمد ایک مسلسل مسئلہ رہا۔ مشاہدے کے 29 فیصد بوتھوں پر پریذائیڈنگ افسران نے پہلے سے بیلٹ پیپر پر دستخط کیے ہوئے تھے، مشاہدے کے 28 فیصد بوتھوں پر بیلٹ پیپر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔جمعے کو ملزم لیاقت محسود عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ایک لاکھ اور اسلحے کے مقدمے میں 50 ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-3 سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک )بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عاید کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (اسپورٹس ڈیسک )روس سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ فٹنس کوچ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے ایک غیر معمولی وزن بڑھانے کے تجربے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے فالوورز کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے خود تیزی سے وزن بڑھا کر اور بعدازاں ڈرامائی طور پر وزن میں کمی لانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ نوئینزن کئی ہفتوں تک روزانہ 10 ہزار سے زائد کیلوریز لینے کا تجربہ کر رہے تھے، 20 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اِن کی روزمرہ کی خوراک میں پیسٹریز، کیک، ڈمپلنگز، میئونیز، برگر اور دو پیزا شامل تھے۔ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-19 کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ گلشن اقبال میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایک شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش کے حوالے سے متاثرہ اشخاص والد محمد یامین،صاحبزادے محمد طاہر کے گھر B60بلاک 13D1 پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ رات B60بلاک 13D1میں مکان پر قبضہ کرنے کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں،گھر پر مسلح ہو کے حملہ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے،قبضہ کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلیے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔ مجموعی طور پر 23 انسپکٹر 700 سے زاید کانسٹیبلز و افسران تعینات ہوں گے۔ جیل کے راستوں پر 5پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 3 ہزار کلو گرام سے زائد زیر زمین کیبلز ضبط کرلی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی محفوظ ریقے سے مکمل ہوئی، عوام بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کے الیکٹرک کا ساتھ دیں۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہوتا ہے، واجبات دو ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔ چند روز قبل کے الیکٹرک نے لیاقت آباد میں بجلی چوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہینڈزانڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) کے منیجر لال محمد بلوچ کی قیادت میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ہینڈز آئی ایل سی کے وفد میں آئی ایل سی ٹرینر زرینہ رانی کے ساتھ ساتھ آئی ایل سی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے حقوق، رسائی اور سماجی شمولیت سے متعلق اہم امور کے ساتھ ساتھ ہینڈز انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کی جاری خدمات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل سی کی ٹیم نے کمشنر آفس میں غیر فعال لفٹ کے مسئلے پر روشنی ڈالی، جو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت) شہری کی جانب سے نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن نے فوری طور پر معاملہ متعلقہ محکمے کو بھیجتے ہوئے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ جلد از جلد جمع کروائیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے رہائشی نے درخواست میں کہا تھا کہ نجی تعلیمی ادارہ قوانین کے برخلاف مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جن میں ممکنہ طور پر اضافی فیس، غیر قانونی چارجز، طلبہ پر زبردستی چیزیں خریدنے کا دباؤ، یا دیگر خلاف ورزیاں شامل ہوسکتی ہیں۔درخواست موصول ہونے کے بعد کمشنر آفس نے اسے “خود وضاحتی” قرار دیتے ہوئے فوری طور...
    فائل فوٹو کراچی کی بجلی کمپنی کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرکے زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑلیا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تین ہزار کلوگرام سے زائد زیرِ زمین کیبلز ضبط کرلی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہورہا تھا، واجبات دو ارب روپے سے تجاوز کرچُکے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی کی گئی۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں، یہاں صرف سندھ نہیں بلکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے اسٹال لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کے کڑھائی کام اور دیگر ہنر آپ دیکھ سکتے ہیں، ایک ملاح برادری کی خاتون کو دیکھ بھی بہت خوشی ہوئی، کلچر ڈپارٹمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، یہاں جس...
    ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر میں برفباری رپورٹ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پھسلن اور حادثات کا خطرہ ہے۔ اس لیے 29 نومبر سے تاحکم ثانی بابوسر شاہراہ تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سردیوں میں ہونے والی برفباری کے پیش نظر بابوسر ناران روڈ کو اگلے سیزن تک کیلئے تمام گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر میں برفباری رپورٹ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پھسلن اور حادثات کا خطرہ ہے۔ اس لیے 29 نومبر سے تاحکم ثانی بابوسر شاہراہ تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ یاد رہے کہ...
    بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔ بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی ہندو عقیدت مندوں...
    بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں صوبہ کے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد بچے سردیوں میں اپنی پسند کے...
    یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بااعتماد چیف آف اسٹاف اینڈری یرماک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یرماک یوکرین میں صدر زیلنسکی کے بعد سب سے بااثر شخصیت تھے اور 2019 سے زیلنسکی کے ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ انھیں ملک کا غیر اعلان شدہ نائب صدر بھی کہا جاتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یرماک صدر زیلنسکی کے اتنے قریب رہے کہ ان کے بغیر صدر کے فیصلوں کا تصور ممکن نہیں تھا۔ ان کا استعفیٰ اُس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کی انسدادِ بدعنوانی ایجنسیوں نے جمعے کی صبح ان کے گھر پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔ یوکرین کے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) اور اسپیشلائزڈ اینٹی...
    نیوزی لینڈ کی عدالت نے جنوبی کوریا میں پیدا ہونے والی ہاکیونگ لی کو اپنے دو کم سن بچوں کے قتل کے جرم میں سزا سنادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سفاک ماں نے 2018 میں اپنے 8 اور 6 سالہ بچوں کو دوا کی زیادہ مقدار دیکر جان بوجھ کر قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزمہ نے بچوں کی لاشوں کو پلاسٹک میں لپیٹ کر سوٹ کیسوں میں رکھا اور ایک اسٹوریج لاکر میں چھوڑ دیا۔ بچوں کے بہیمانہ قتل سے ایک سال قبل ہی ملزمہ کے شوہر اور بچوں کے والد کا کینسر سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان دونوں معصوم بچوں کی لاشیں قتل کے چار سال بعد 2022 میں اس وقت دریافت ہوئیں جب ایک خاندان نے آن لائن نیلامی سے اسٹوریج لاکر...
      بھارت (ویب ڈیسک) بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 1 کروڑ سے زائد رقم اُدے پور کی پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک حیران کن مالی سراغ لگاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آن لائن بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں، جن میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اُدے پور کی ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ یہ شادی گزشتہ سال نومبر میں منعقد ہوئی تھی اور اس کا تعلق گجرات کے نوجوان سیاسی رہنما آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کاشف محمود نے آج جمعے کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرے منجلے (درمیانے) بیٹے محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔ اس تصویر میں کاشف محمود کی خوشی دیدنی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو ملنے والی کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by Kashif Mahmood (@kashifmahmood.official) کاشف محمود کی اس پوسٹ پر اُن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عوامی مسائل پس منظر میں جا چکے ہیں اور عملی طور پر ٹک ٹاک حکومت قائم ہے، جہاں حکمران وقت کو سیاسی نعروں اور دھرنوں میں ضائع کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی توجہ امن و امان کی بہتری پر نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے چکر لگانے پر مرکوز ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل ہوچکی ہے، صوبے کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہیں جبکہ حکومت سیاسی تماشوں میں...
    جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے رول 265 میں لکھا ہے کہ سپریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ مس انفارمیشن ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، طارق فضل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی کہا ان کی صحت ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراونے کا اختیار جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ...
    قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ کے مستقبل میں بھارت کا حصہ بننے سے متعلق بیان ہرزہ سرائی ہے، پاکستان کے عوام ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر ملک کی ایک ایک انچ کے دفاع کا عزم رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) سیف الدین ایڈووکیٹ نے سٹی کونسل  میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان کے خلاف قرارداد جمع کرا دی، جس میں بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ کے مستقبل میں بھارت کا حصہ بننے سے متعلق بیان ہرزہ...
    تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔ چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔...