2025-08-17@15:47:44 GMT
تلاش کی گنتی: 20107
«لیے ڈرون»:
(نئی خبر)
پاک افواج میں شہادت کا ایک ایسا جذبہ موجود ہے جس نے بڑی بڑی داستانیں رقم کی ہیں، افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی شجاعت کی وہ مثالیں قائم کی ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ ایک ایسے بہادر سپوت کی داستاں ہے جس نے لکشمی پور مشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے اور وطن کی عظمت اور حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ بروقت قوتِ فیصلہ، بھرپور جوابی وار اور اللہ پر ایمان نے میجر طفیل محمد شہید کو یہ اعزاز بخشا کہ دُشمن کو نہ صرف آگے بڑھنے سے روکا بلکہ واپس لوٹنے پر بھی مجبور کر دیا۔ ہندوستانی سرحد سے متصل لکشمی پور کا علاقہ مشرقی پاکستان میں ہندوستانی اشیاء کی...
اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نئے اور سب سے جدید ورژن چیٹ جی پی ٹی 5 کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق، اس پروگرام کو 5,000 گھنٹے کے سخت جانچ عمل سے گزارا گیا ہے، یہ پچھلے ماڈل جی پی ٹی 4 کے مقابلے میں زیادہ ذہین، تیز اور کارآمد ہے، خاص طور پر تحریر نویسی، کوڈنگ اور صحت کے شعبے میں مؤثر نتائج فراہم کرے گا۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے جی پی ٹی 4 پر واپس جانے کی کوشش کی اور یہ تجربہ کافی مایوس کن تھا۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی...
کینیڈین شہر سرے میں کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعرات کی صبح سرے میں کیپس کیفے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گولیوں کے نشانات دیکھے گئے۔ پولیس کو تقریباً چار بج کرچالیس منٹ پر اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کےپچیس خول ملے ہیں جبکہ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کیفے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) امریکہ ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی اڈے پر تارکین وطن کو حراست میں لینے کی اپنی اب تک کی سب سے بڑی سہولت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پینٹاگون نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب فورٹ بلس بیس پر حراستی مرکز قائم کرنے کا جو منصوبہ ہے، اس کے تحت ابتداء میں رواں ماہ سے ہی تقریباﹰ ایک ہزار تارکین وطن کو رکھا جا سکے گا۔ محکمہ دفاع کے مطابق کیمپ ایسٹ مونٹانا کے نام سے قائم اس سہولت کو پھر "آنے والے ہفتوں اور مہینوں" میں تارکین وطن کے لیے 5,000 بستر فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ امریکی...
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
بھارت کی مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کا جنگی جنون نئے جنگی ہتھیاروں کی خریداری سے عیاں ہو رہا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی مجموعی طور پر مالیت 67ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر پر...
ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) جنگی جنون کی مودی سرکار ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرون اور براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہلک ہتھیاروں کا ذخیرہ بنانا آپریشنل تیاریوں میں اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ یہ پاکستان کے ہاتھوں S-400 فضائی دفاعی نظام کی عظیم تباہی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ جنگی ہتھیار لاد کر مودی سرکار پاکستان پر یک طرفہ جارحیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 67 برس قبل شہید نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی بدولت محفوظ ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی نے فیری سروس چلانے کے لیے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر جاں بحق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز...
بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرےگا۔ یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا ذرائع نے بتایا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل بینچ اپیلوں پر سماعت کرےگا۔ ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو سماعت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل پراپرٹیز میں سے 3 جائیدادوں کی نیلامی مکمل کرلی ہے۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق نیلامی کا مقصد...
اس سے قبل پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا کہہ چکا ہے، جبکہ اسرائیل بھی گذشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔ کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ سرحدی تنازع رُکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے بعض اور کشیدہ معاملات کے حل میں بھی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں، صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ...
ویب ڈیسک :بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک3 ماہ کے لیے کیا جائے گا۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔ نیپرا کے مطابق کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جامشورو کی تحصیل مانجھند میں پرائمری اسکول کی نئی عمارت نے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوش کردیا ہے۔8 سال تک یہ اسکول ایک جھونپڑی میں قائم تھا جہاں بچے اور اساتذہ دونوں تھے لیکن بجلی، واش روم اور کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں بچے خوشی خوشی پڑھائی کے لیے آتے ہیں۔یہ عمارت بننے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسکول کے لیے فرنیچر بھی دیا ہے۔سات کمروں پر مشتمل اسکول کی نئی عمارت میں واش روم، پنکھے اور فرنیچر بھی ہے جبکہ کھیلنے کے لیے ایک کمپاونڈ بھی ہے۔اس اسکول میں گاؤں کے 120 لڑکے اور لڑکیاں پڑھنے آتے ہیں اور یہ...
پاکستان کی مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید کی 67ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے میجر طفیل شہید کی بہادری کو یاد کیا۔ میجر طفیل محمد نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے سامنے نہایت جراتمندانہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ لڑائی جاری رکھے رہے اور مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کی بدولت انہیں اعلیٰ فوجی...
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ شدہ ورژن جاری کر دیا۔ نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کا نیا ورژن پہلے سے کہیں تیز تر اور بہتر ہے۔ نئی خصوصیات اور سہولیات کی بدولت موبائل ایپ کا استعمال انتہائی آسان ہے جس میں آپ کو درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیومیٹرک کی تصدیق کی سہولت میسر ہوگی۔ بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو نافذ خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم ہوگئی، نادرا سینٹر مٰں اپائنمنٹ بکنگ، ٹریکنگ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہاتھ میں ہے، اور اگر انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ان سے کچھ ممکن ہوا تو وہ ضرور کریں گے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیاکہ پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں، اور وہ جلد اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیوٹن سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور وہ جنگ رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس حوالے سے وائٹ...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشانِ امتیاز (ملٹری) نے پاک افواج کے ہمراہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو ان کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف جرات و بہادری کی بے مثال داستان رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھی اور...
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت، اوپن اے آئی نے اپنی مقبول چیٹ بوٹ سروس کا نیا ورژن ChatGPT-5 باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے مفت جاری کر دیا ہے جو کمپنی کے مطابق سابقہ ورژنز کی نسبت کہیں زیادہ ذہین اور قابل ہے۔ ہفتے بھر میں استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے، اور اب وہ سب ChatGPT-5 کا استعمال بغیر کسی اضافی لاگت کے کر سکیں گے۔ اوپن اے آئی کے شریک بانی اور سی ای او سام آلٹ مین نے نئے ماڈل کو عمومی ذہانت کے قریب ایک نمایاں قدم" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ماڈل ابھی خودکار سیکھنے (self-learning) کے قابل...
کراچی: زائرین کے اربعین مارچ کے معاملے پر وفاقی و صوبائی حکومت اور مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، گورنر سندھ، ایم ڈبلیو ایم اور ایم کیو ایم کی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ طلال چوہدری، جو خصوصی طور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کراچی پہنچے، نے کہا کہ زائرین کے پیدل سفر پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی، جو ایک تکلیف دہ مگر ناگزیر فیصلہ تھا۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ انہوں نے رات گئے زائرین سے ملاقات کی اور صورتحال کو...
فوٹو: اسکرین گریب مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے اربعین مارچ کا فیصلہ موخر کردیا، حکومت، شیعہ علما کونسل اور ایم ڈبلیو ایم نے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ گورنر سندھ کا مشکور ہوں، انہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے، حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران داخل ہونے دیا جائے گا اور جن کے عراقی ویزا جاری ہوچکے ہیں انہیں رعایتی ٹکٹ دلوائیں گے۔وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سے 3...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کردیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہارکیا اورکہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ بلاشبہ بھارت میں اس فیصلے کے بعد معاشی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی نے بھارت کو مغربی ممالک سے دورکردیا ہے۔ بھارت، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، اس وقت روس سے سب سے زیادہ خام تیل خرید رہا ہے، یوکرین جنگ کے دوران روس کے لیے یہ...
بھارت اور امریکا کے درمیان اس وقت ایک سرد جنگ نظر آرہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ٹیرف لگانے کا ابتدائی حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان ٹریڈ ڈیل ابھی تک طے نہیں ہو سکی ہے۔ اس لیے پہلے مرحلہ میں بھارتی مصنوعات پر جو پچیس فیصد ٹیرف لگایا گیا تھا، وہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے کے جرم پر بھارت پر اضافی پچیس فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح بھارتی مصنوعات پر کل پچاس فیصد ٹیرف ہو جائے گا۔ لیکن اضافی پچیس فیصد ٹیرف 27 اگست سے نافذ العمل ہوگا لیکن اس کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ روسی تیل...
قدرت نے ہمیں بہت سے عناصر Chemical Elementsسے نوازا ہے۔ سورج کے اندر ہائیڈروجن جلتی ہے تو نظامِ شمسی بخوبی چل رہا ہے۔آکسیجن ہماری فضاء میں موجود ہے تو ہم اسے سانس کے ذریعے جسم کے اندر لے جاتے ہیں اور ہمارا خون صاف ہوتا ہے۔ 1869میں روسی سائنسدان ڈیمتری منڈالیف نے ایٹم کے مرکزے میں پروٹانزProtons کی مقدار کی بنیاد پر پیریاڈِک ٹیبلPeriodic Table مرتب کیا۔کسی بھی ایٹم کے مرکزےNucleusمیں پروٹانز کی مقدار ہی کسی عنصرElementکو عنوان بخشتی ہے۔ اس ٹیبل کی ابتدا ہائیڈروجن کے عنصر سے ہوتی ہے کیونکہ ہائیڈروجن کے مرکزے میں صرف ایک پروٹان ہوتا ہے جس کے گرد ایک ہی الیکٹران گردش کر رہا ہوتا ہے۔ایٹموں کے مرکزے میں جوں جوں پروٹانز کی تعداد بڑھتی...
پی ٹی آئی بطور جماعت اور بانی پی ٹی آئی بطور قیادت ایک مشکل سیاسی وقت سے گزر رہے ہیں اور ان کے حامی ، سپورٹرز،ووٹرز بھی موجودہ صورتحال میں سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔کیونکہ حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ کے دروازے پی ٹی آئی کے لیے بند ہیں۔ حال ہی میں پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماؤں سمیت قومی اسمبلی ، پنجاب اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو نو مئی کے مقدمات میں دس دس برس کی قید اور نااہلی سمیت اسمبلیوں سے ان کی نشستوں سے محرومی کے بعد یقینی طور پر پی ٹی آئی کی مشکلات اور زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ اس بات کے امکانات بھی موجود ہیں کہ آنے والے کچھ عرصے میں مزید راہنماؤں کو سزا سمیت...
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔ پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غزہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 اگست 2025ء) غزہ بھر میں خوراک کی شدید قلت برقرار ہے جبکہ طبی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ میں اضافہ ہو گیا ہے اور صحت کی خدمات بند ہونے کو ہیں۔اقوام متحدہ کے اداروں نے گلن بارے سنڈروم (جی بی ایس) نامی بیماری سے دو بچوں سمیت تین اموات کی تصدیق کی ہے۔ یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں عضلات اچانک کمزور پڑ جاتے ہیں اور متاثرہ فرد جسمانی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔ Tweet URL غزہ میں جنگ شروع ہونے سے قبل ہر سال اس بیماری کے چند ہی مریض سامنے آتے تھے۔(جاری ہے) طبی...

ڈیجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کے لیے صارفین کے اعتماد، سیکیورٹی اور جدت میں توازن ناگزیر ہے: جہانزیب خان
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کا اعتماد، مضبوط سکیورٹی، اور جدت پر مبنی پراڈکٹ ڈیزائن ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے لیے اہم ہے۔ ” From Cybersecurity to Digital Payments – Ensuring Trust in a Cashless Future ” کے عنوان سے منعقدہ سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، جہانزیب خان نے ملک کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو تقویت بخشنے میں ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارمز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ پاکستان میں کیش لیس اور جدید معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ان کا...
آزادی کا مطلب کیا؟ — تجدیدِ عہد کا دن WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز تحریر: بانی انقلاب محمد عارف 14 اگست 1947… وہ دن جس دن دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت نے جنم لیا — پاکستان!یہ مملکتِ خداداد نہ کسی سودے بازی سے ملی، نہ کسی سیاسی سازباز سے، بلکہ لاکھوں قربانیوں، ان گنت شہادتوں، اور ناقابلِ بیان جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی۔ نہتے لوگ گولیاں کھا گئے، ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، بہنوں کی عصمتیں لٹ گئیں — صرف اس لیے کہ ایک ایسی ریاست قائم ہو جہاں مسلمان اپنے عقیدے، ثقافت، اور وقار کے ساتھ آزاد زندگی گزار سکیں۔ مگر آج، جب ہم 77 واں یومِ آزادی منا رہے ہیں، ایک اہم سوال...
مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے کپس کیفے پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار فائرنگ کی گئی، جس میں کم از کم 25 گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں فائرنگ کے ساتھ ایک آواز سنائی دیتی ہے، ساتھ ہی ایک شخص کہتا ہے کہ ہدف کو کال کی گئی تھی مگر اس نے کال نہیں سنی، اس لیے کارروائی کرنا پڑی، اگر اب بھی جواب نہ آیا تو اگلی کارروائی جلد ممبئی میں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیفے کے کچھ ملازمین اندر موجود تھے۔ اس...
PHNOM PENH: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں نارویجن نوبل کمیٹی کو حکومت کی طرف سے خط لکھا دیا ہے۔ ہون مینیٹ نے کمیٹی کو7 اگست کو لکھے گئے...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے ایک اور بین الاقوامی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔ پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی انہیں نوبل پرائز کے لیے نامزد کر دیا ہے، یہ نامزدگی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کی گئی ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہون مینیٹ نے 7 اگست کو نارویجن نوبل کمیٹی کو باقاعدہ خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صرف ذاتی تحسین نہیں بلکہ کمبوڈیا کے عوام کی جانب سے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ ہون مینیٹ نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں علمی آزادی کو کچلنے اور کشمیر تنازعے کے حقائق چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے 25 کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جنہیں حکام نے بقول ان کے ’بھارت کی سالمیت کے لیے خطرہ‘ قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیری آوازوں کو دبانے، بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے اور سخت سنسرشپ کے ذریعے خطے کی سچائی مٹانے کی منظم کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فنڈز کی کمی کے باعث خیبرپختونخوا میں پبلشرز نے تدریسی کتابوں کی چھپائی روک دی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر...
پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر...
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع...
اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے غیرقانونی طور پر کام کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں فوری بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی جانب سے زمین کے لیے خسرہ گردواری نمبر جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت میں پیش کی گئی اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ پٹوار خانوں میں غیر متعلقہ اور پرائیویٹ افراد کام کر رہے ہیں، جو کہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے، ذاتی نمبر پلیٹس کی ملکیت مالکان کو رکھنے اور گاڑی فروخت کے بعد بھی نمبر پلیٹ مالکان کے پاس رکھنے کی منظوری دی۔ تجارتی گاڑیوں کی فٹنس جانچ کے لیے واہ انڈسٹریز کو مراکز قائم کرنے کے اختیارات دیے گئے۔ محفوظ تاریخی عمارتوں کا دوبارہ سروے کرانے اور اس کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ خصوصی تعلیم کے اساتذہ اور عملے کی گریڈ 14 میں ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی...
برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک گھر کی صفائی کے دوران ملی جے۔آر۔آر۔ ٹولکن کی نایاب کتاب ’دی ہوبٹ‘ کی پہلی اشاعت کو نیلامی 1 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار روپے میں (43,000 پاؤنڈ قریباً 57,000 امریکی ڈالر) میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ کتاب برطانیہ کے ایک نجی کلیکٹر نے خریدی ہے اور یہ 1937 میں شائع ہونے والی 1,500 اصل کاپیز میں سے ایک ہے، جو مشہور برطانوی مصنف کی سب سے معروف فینٹسی ناول ہے۔ مزید پڑھیں: سجاد لاکھا کے نظمیہ مجموعہ ’یہ روشنی فریب ہے‘ کی تقریب پذیرائی نیلامی ہاؤس ’آکشنیم‘ کے مطابق، ان میں سے صرف چند سو ہی باقی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ کتاب برِسٹل کے ایک گھر میں کتابوں کی الماری سے دریافت...
بحرالکاہل کی گہرائیوں میں نیلی وہیلز کی خاموشی نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جانور سمجھے جانے والی نیلی وہیلز کی آوازوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیوں، شدید گرمی کی سمندری لہروں اور خوراک کی کمی سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جھیل سی گہری یہ آنکھیں ایک سمندری مخلوق کی جنہیں جلد ہی نظر لگ گئی مونٹیری بے ایکویریم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی تحقیق، جس میں 2015 سے 2021 کے درمیان وہیلز کی آوازوں کو آدھے میل گہرے پانی میں خصوصی آلات (ہائیڈروفونز)کے ذریعے سنا گیا۔ تحقیق کے سربراہ جان ریان، جو سمندری ماحولیاتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹرز (مائیکروچپس) کی درآمد پر 100 فیصد کسٹمز ڈیوٹی (ٹیکس) عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرنا چاہ رہے ہیں اور درحقیقت یہ سیمی کنڈکٹرز ہوتے ہیں کیا ہیں، آئیے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم بی بی سی کے مطابق یہ چھوٹے چپس جدید ٹیکنالوجی کے لیے انتہائی اہم ہیں اور کئی طرح کے آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ٹیکس اگرچہ کچھ سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوں گے مگر اس کے باوجود ٹیکنالوجی کی صنعت پر اثر پڑنے کا امکان ہے اور بعض مصنوعات...
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کردی۔ تین کےلیے قابل قبول بولی نہ آنے پر نیلامی کا عمل دوبارہ ہو گا۔نیلامی 2019 کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے کی گئی ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق ایک مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ یہ رقم مقررہ قیمت سے 2 کروڑ روپے زائد میں نیلام ہوئی ہے۔ کارپوریٹ آفس ون کیلئے87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی ہے، جس کی حتمی منظوری تاحال زیر غور ہے۔ کارپوریٹ آفس ٹو کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی۔ اس کا فیصلہ نیب اتھارٹی کرے گی۔ تین پراپرٹیز کی نیلامی کیلئے قابلِ...
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 10 میں سے تین وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جب کہ حیدر آباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا ہم مزید جامعات اس شہر میں لیکر آئیں گے، چیرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں تاخیر اس لیے ہوئی ہے کہ انٹرنیشنل امیدواروں کے لیے بیرون ملک بھی اشتہار شائع کرنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا وفاقی اردو یونیورسٹی کے لیے اسپیشل گرانٹ سے متعلق سمری بھیج دی ہے، جلد گرانٹ جائے گی۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان "معذور افراد کے لیے...
پاکستان نے لاس اینجلس میں 2028 کے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کی تاریخی واپسی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ کرکٹ کی پہلی بار پیرس 1900 کے بعد دوسری بار اولمپکس میں شمولیت ہوگی۔ ایل اے 2028 کی تنظیمی کمیٹی مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلے یکم جولائی سے 29 جولائی تک منعقد کرے گی، جس میں ہر کیٹگری میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ امکان ہے کہ کوالیفائنگ مرحلہ علاقائی بنیادوں پر ہوگا۔ بھارت (ایشیا) اور آسٹریلیا (اوشیانا) اپنے رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست کوالیفائی کر جائیں گے، جبکہ دیگر ممکنہ ٹیموں میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور میزبان امریکا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اولمپکس 2028: کرکٹ کے کوالیفائنگ فارمولے پر اتفاق، پاکستان کے لیے بُری...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی سہولت اور زرعی ترقی کے لیے ایک اور اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت پنجاب اور جی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں قائم کیے جانے والے ماڈل ایگریکلچر مالز کا انتظام جی سی آئی کے سپرد ہوگا، جہاں کسانوں کو “ون سٹاپ سلوشن” کے تحت تمام ضروری خدمات ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2025 میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار دوست ماحول...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے،پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثہ، اور مہمان نوازی سیاحوں کے لئے پرکشش ہے۔ فضائی رابطوں اور دیگر اقدامات سے ملک میں سیاحت کا فروغ ممکن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے ورلڈ ایوی ایشن ڈے کے موقع پر ایک اعلی سطحی گول میز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ،اسلام آباد میں ایوی ایشن ڈے پر ’’ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی اور سیاحت‘‘کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قومی کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس، سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی، سیکرٹری وزارت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا اورانقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دریائے راوی میں گرنے والے 54 کلومیٹر طویل ہڈیارا ڈرین کو زہریلے صنعتی فضلے اور مضر صحت گندگی سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں اور ضلعی حکام کو اہداف دے دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے 50 سے زائد صنعتی یونٹس کو ستوکاتلہ ڈرین کے ذریعے ہڈیارا ڈرین میں کچرا پھینکنے سے روکنے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح فیصل آباد کی صنعتوں کو شہری آبادی سے ہٹا کر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کرنے اور سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کو مخصوص صنعتی علاقوں...
کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تاریخ کا اعلان کردیا اور داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان پانچ مختلف جامعات کے تحت لیا جائے گا، جن میں پنجاب کے...
صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں...
14 اگست کا یہ مقدس دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے پناہ مصائب برداشت کیے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے عزمِ نو کا پیغام بھی دیتا ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’تقسیمِ ہند کے وقت بہت تنگ دلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے حصے کے پیسے جو برطانیہ نے چھوڑے تھے، ان کو روک لیا گیا۔ گاندھی نے مرن برت کی دھمکی دی۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’سمجھا جاتا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مشکلات کا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور انکو اپنی معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) ہر سال چند گھنٹوں کی بارش بڑے شہروں کا نظام زندگی مفلوج کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ حکومت سب سے پہلے کٹہرے میں کھڑی نظر آتی ہے کیونکہ نکاسیِ آب کے نظام کی بہتری کے دعوے صرف کاغذوں تک محدود رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بااثر مافیا کی حمایت سے بننے والی کمرشل عمارتیں، مارکیٹیں، اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تحت جب پانی کے راستے بند کر دیے جاتے ہیں تو پھر نتیجتاً پانی اکثر گلیوں، گھروں اور سڑکوں کی جانب رخ کرتا ہے۔ یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ عوام بھی کسی حد تک اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ کچرا نالوں میں پھینکنے کی عادت، تجاوزات کو...
ایپل جلد اپنی نئی سیریز ’iPhone 17‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں ایک خاص ماڈل آئی فون 17 ایئر کی بازگشت زوروں پر ہے، یہ ماڈل ایپل کی تاریخ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوسکتا ہے، جس کی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر جبکہ اس کا ڈسپلے 6.6 انچ کا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ پتلا ڈیزائن مارکیٹنگ حکمت عملی کا حصہ ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ خصوصیت صارفین کی مانگ کے بجائے برانڈ کی پہچان کو بڑھانے کے لیے اپنائی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل اس فون کی مدد سے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے...

اے آئی چشمے فونز اور کمپیوٹرز کی جگہ لے لیں گے، جو لوگ نہیں پہنیں گے وہ۔۔۔زکربرگ نے بڑی پیشگوئی کردی
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں کہا ہے کہ مستقبل میں انسانوں کا اے آئی کے ساتھ بنیادی رابطہ موبائل فونز یا کمپیوٹرز کے ذریعے نہیں بلکہ اے آئی چشموں کے ذریعے ہوگا۔ اُن کا کہنا ہے کہ جو افراد یہ چشمے استعمال نہیں کریں گے، وہ دوسروں کے مقابلے میں ذہنی لحاظ سے پیچھے رہ جائیں گے اور کمزور تصور کیے جائیں گے۔ یہ بیان انہوں نے میٹا کی Q2 2025 کی آمدنی کانفرنس کے دوران دیا، انہوں نے واضح کیاکہ میرا یقین اب بھی یہی ہے کہ چشمے ہی اے آئی کے لیے بہترین ذریعہ ہوں گے، کیونکہ یہ اے آئی کو وہ دیکھنے، سننے اور سمجھنے کی صلاحیت دیتے ہیں جو آپ خود...
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں ’پِگ بچرنگ‘ اسکیم سینٹر سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 68 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے۔ کئی برس سے منظم مجرمانہ نیٹورک بالخصوص جنوب مشرقی ایشیاء میں ہزاروں لوگوں کو آن لائن جعل سازی کے لیے زور دے رہے ہیں۔ میانمار اور کمبوڈیا جیسے ممالک سے چلائے جانے والے یہ اسکیم سینٹر لوگوں کو حقیقی نوکریوں کا جھانسہ دے کر پھنساتے ہیں اور ان کو ورچوئل غلام بناتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں معصوم لوگوں سے اربوں ڈالر لوٹے جا سکیں۔ ’پگ بچرنگ‘ نامی جعل سازیوں میں مجرمان آن لائن لوگوں سے رومانوی تعلقات بنا کر ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور ان سے مختلف انویسٹمنٹ...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری نیپرا کے مطابق یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو اگست سے اکتوبر 2025 تک ریلیف ملے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ...
اسلام آباد: نیشنل الیکٹر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے اور یہ کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے-الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ نیپرا نے بتایا کہ بجلی صارفین کو کمی کا55 ارب87 کروڑ40 لاکھ روپے...
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے عدالت سے منظور شدہ پلی بارگین کی غیر ادا رقوم کی وصولی کی کوششوں کے سلسلے میں آج ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق روبیش مارکی کوکامیابی کے ساتھ 500 ملین روپے میں نیلام کیا گیا، اب پیمنٹ اور ٹرانسفر کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ آفس-ون کے لیے ریزرو قیمت یا اس سے زیادہ کی مشروط پیشکش کی گئی، اس سلسلے میں نیب مجاز اتھارٹی سے حتمی منظوری زیر التوا ہے۔ جاری بیان کے مطابق ’کارپوریٹ آفس- II کے لیے بھی ریزرو پرائس یا اس سے زیادہ کی مشروط پیشکش کی گئی اور نیب کی مجاز اتھارٹی سے...
25 سالہ شاندار خدمات انجام دینے والے ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور نے خلا میں 9 ماہ گزارنے کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ وہ خلا میں fellow بی بی سی کے مطابق خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔ ناسا نے ایک بیان میں بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔ وِلمور ایک اعزاز یافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔...
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟ نیب ذرائع کے مطابق ان میں سے 3 جائیدادوں کی کامیاب نیلامی مکمل کر لی گئی جبکہ باقی 3 کے لیے موصول شدہ بولیوں کو ناقابل قبول قرار دے کر نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نیلامی عدالتی پلی بارگین کے تحت باقی رہ جانے والی رقم کی وصولی کے لیے کی گئی۔ اسلام آباد کے معروف بزنس مین مصور عباسی نے نیلامی میں سب سے زیادہ بولیاں لگا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی طرف سے روبیش مارکی کی سب...
ایوی ایشن ڈے کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت سیاحت اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں گرین ٹورازم، پی آئی اے، اور دیگر اہم سرکاری و نجی شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رانا ثنا اللہ کو لاہور اور اسکردو ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہوا بازی، سیاحت کی لائف لائن ہے، اور پاکستان کا قدرتی حسن، ثقافتی ورثہ اور مہمان نوازی دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی مظفرآباد میں شہید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ووٹرز لسٹ کی متنازع خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) میں اندراج کے لیے ایک شخص نے 29 جولائی کو سابق امریکی صدر کا روپ دھار کر آن لائن درخواست دی۔ درخواست میں اس نے والدین کے نام فریڈرک کرسٹ ٹرمپ اور میری این میکلیوڈ ظاہر کیے، جو کہ واقعی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والدین کے نام ہیں۔ اس نے ٹرمپ کی جائے رہائش بہار کے ضلع سمستی پور کے گاؤں حسن پور لکھا اور درخواست پر ٹرمپ کی تصویر بھی چسپاں کی۔ بہار کے ضلع سمستی پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) برجیش کمار نے تصدیق کی...
سعودی شہری حميدان التركی بالآخر وطن واپس پہنچ گئے جو تقریباً 2 دہائیوں پر محیط قانونی اور سفارتی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کی واپسی ایک ایسی کہانی کا اختتام ہے جو برسوں تک نہ صرف سعودی عوام بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، 2 سیمسٹر کا ماڈل دوبارہ نافذ العمل حميدان التركی کو سنہ 2006 میں امریکی ریاست کولوراڈو میں اپنی انڈونیشی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور غیرقانونی حراست کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی برس اگست میں عدالت نے انہیں 28 برس قید کی سزا سنائی اور وہ ریاست کولوراڈو کی جیل (لايمن) میں قید رہے جہاں سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے جو تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں ملکی معیشت کا فعال حصہ بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا کردہ مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر قومی پالیسی مرتب کی جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور ان کو اپنی معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ریکارڈ بھی چیک کر لیں،...
—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔ پاپولر ہونے سے کسی کے جرائم معاف نہیں ہوسکتے، طلال چوہدریان کا کہنا تھا کہ پورے...
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا۔ مقامی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگے بھی قیام امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ حکومت کی جانب...
وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کے ریٹ کا سائز معیار کے مطابق نہیں ملا ہے، اور ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ ٹن باریک چھوٹی چینی کے لیے 539 اور 567...
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان 4 ستمبر کو بیجنگ میں ایک اہم بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کریں گے۔ حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہ منصوبے فراہم کریں جو چین میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں، وزیراعظم شہباز شریف خود ان منصوبوں کا جائزہ بریفنگ سیشن میں لیں گے، جس کے لیے چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کی نوعیت، اسکوپ اور سرمایہ کاری...

بھارت پر 50 فیصد ٹیرف: پاکستانی ایکسپورٹ مارکیٹ کیلئے فائدہ اُٹھانا فوری طور پر ممکن نہیں، معاشی ماہرین
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے کے ذریعے بھارتی مصنوعات پر اِضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، جس کے بعد بھارت پر کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد ہوگئی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے میں کہاکہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند نہیں کر رہا اس لیے اس پر اضافی ٹیرف لگایا جا رہا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے اِس پر ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہاکہ کئی اور ممالک بھی روس سے تیل خریدتے ہیں پر اُن پر ٹیرف عائد نہ کرکے بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات...
جکارتہ: انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 2,000 زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اپنے غیر آباد جزیرے "گالانگ" پر قائم ایک میڈیکل سینٹر کو فعال کرے گا۔ انڈونیشیائی صدر کے ترجمان حسن ناصبی کے مطابق یہ عمل زخمیوں کے علاج اور ان کے اہل خانہ کے عارضی قیام کے لیے ہوگا، اور یہ کسی قسم کی نقل مکانی یا مستقل ہجرت نہیں ہے۔ حسن ناصبی کا کہنا ہے کہ ان زخمیوں کو علاج کے بعد دوبارہ غزہ واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس میڈیکل سینٹر کی تعمیر دراصل کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے 2020 میں کی گئی تھی، جبکہ ماضی میں یہ جزیرہ اقوام متحدہ کے تحت ویتنام جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کا کیمپ بھی...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) امریکی ٹیرف پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے لیے ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود سب سے مقدّم ہے، بھارت اپنے کسانوں، ڈیری سیکٹر اور ماہی گیروں کی بہتری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، میں ذاتی طور پر یہ جانتا ہوں کہ مجھے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اندیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے صدارتی حکم...

پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد چاہیے، شیر افضل مروت
سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے...
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب بات اسٹائل، کلاس اور لوکیشن کی ہو، تو وہ کسی سے کم نہیں! عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں چار لگژری اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیے جن کا مجموعی ماہانی کرایہ 80 لاکھ روپے ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان فلیٹس کو کرایے پر لینے کے لیے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے اور جس کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ 4 کروڑ 70 لاکھ روپوں کے قریب ہے۔ دراصل عامر خان کی اپنی رہائش، یعنی ’ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ اس وقت ری ڈیولپمنٹ کے مراحل سے گزر رہی ہے اس لیے انھیں عارضی رہائش اختیار کرنا پڑی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کی یہ عارضی رہائش...
ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر...
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر سمیت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ناگرہ نے بھی...
کراچی: متحدہ عرب امارات میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کی طرح دوبارہ کوئی برا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ڈالر کے ریٹ پر قابو پانے کی سرکاری کوششیں ناکامی کے باعث ملک میں کرنسی کی قلت اور غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کا ریٹ مصنوعی طور پر کم کرنے کی کوششیں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ مارکیٹ قوتیں 250 روپے کے ہدف کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں اور اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسیاں غائب ہو رہی ہیں 23 جولائی سے شروع ہونے والے ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں محض 3 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کپاس کو قومی معیشت میں اس کا مرکزی مقام واپس دلانے، عالمی مسابقت میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مربوط، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اہم نقد آور فصلوں کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے کپاس کے شعبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فصلوں کا پیداواری توازن، معیشت کی درست سمت اجلاس میں کپاس کی پیداوار اور منافع میں اضافہ، معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، اور عوامی و نجی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی، جبکہ سندھ کے امیدواروں کا امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان خیبر میڈیکل یونیورسٹی لے گی، جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔ وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد...
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے قیام کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جامع بات چیت کی تجویز دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے وفاق، صوبائی حکومت اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقامی سطح پر ہونے والے جرگے بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان کو اعتماد میں...
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے۔اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی...
کراچی: پاکستان نے لاس اینجلس 2028 میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کرکٹ کی تاریخی واپسی میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مضبوط لابنگ کی کوششیں تیز کر دیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔ منتظمین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ علاقائی کوالیفکیشن کے فارمیٹ پر عمل کریں گے، جو کہ اولمپکس کے مختلف کھیلوں میں ایک عام طریقہ کار ہے۔ موجودہ بات چیت کے مطابق، بھارت (ایشیا) اور آسٹریلیا (اوشینیا) اپنے متعلقہ علاقائی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست کوالیفائی کریں گے۔ دیگر ممکنہ کوالیفائرز میں برطانیہ (یورپ)، جنوبی افریقا (افریقہ) اور میزبان ملک امریکا شامل ہیں۔ چھٹی اور آخری جگہ ابھی تک غیر یقینی ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) شمالی ڈنمارک کے شہر آلبورگ کے چڑیا گھر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے صحت مند پالتو جانور، مثلاً گنی پگ، خرگوش، مرغیاں اور گھوڑے، عطیہ کریں تاکہ وہاں رہنے والے شیر جیسے گوشت خور جانوروں کو ان کے فطری فوڈ چین (غذائی زنجیر) کے مطابق خوراک فراہم کی جا سکے۔ چڑیا گھر کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک اعلان شائع کیا گیا جس میں کہا گیا، ''اگر آپ کے پاس کوئی صحت مند جانور موجود ہے جسے آپ کسی مجبوری کے تحت رکھ نہیں سکتے، تو آپ ہمیں عطیہ کر سکتے ہیں۔‘‘ آلبورگ چڑیا گھر پالتو جانور کیوں مانگ رہا ہے؟ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) جرمنی کی سب سے بڑی ریاست باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر، جرمنی میں مقیم یوکرینی مہاجرین کے لیے امدادی رقم تک رسائی کے لیے موجودہ قوانین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے سربراہ ہیں جو کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کی حامی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ چاہے وہ نئے آنے والے ہوں یا برسوں سے جرمنی میں رہ رہے ہوں، یوکرینی مہاجرین کو عموماً کم رقم ملنی چاہیے۔ البتہ زوئڈر کی یہ تجویز سی ڈی یو اور سی ایس یو کے اس معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی، جس پر ان دونوں نے مئی میں سوشل ڈیمو کریٹس (ایس...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے افغانستان کے لیے خوراک کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں راشن پیکجز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیے خاص طور پر 5 ہزار خوراک کے پیکٹ مختص کیے ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے جاری امدادی اور انسانی خدمت کے اقدامات کا حصہ ہے، جو ’کے ایس ریلیف‘ کے ذریعے دنیا بھر میں متاثرہ ممالک اور عوام کی خوراک کی سلامتی اور امداد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام مملکت کے عالمی...
سٹی42: انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن اِنچیف عبدالرزاق ببر انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے تاجر برادری کے حقوق کے لیے سرگرم عمل تھے اور شہر کی کاروباری حلقوں میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عصر شام 5 بجے مسجد ریواز گارڈن، ان کی رہائشگاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہل علاقہ سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے عبدالرزاق ببر کے انتقال پر گہرے...
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس شایانِ شان انداز میں منعقد کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد وزیر مذہبی امور نے کانفرنس کی تیاریوں کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع ’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں‘ رکھا گیا ہے، جو نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویﷺ سے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رواں ہجری سال کو...
پاکستان اورعراق نے مذہبی سیاحت اوردو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے گوادر بندرگاہ اور ام القصر بندرگاہ کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمتی یادداشت وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کے نائب سربراہ عبدالقادر سلیمان الحمیری کی قیادت میں آنے والے 3 رکنی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔ جنید چوہدری نے اس معاہدے کو دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب سے تعبیر کرتے ہوئے بحری مسافر اور مال بردار روابط کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیری سروس ہمارے مشترکہ ثقافتی و مذہبی رشتوں کو فروغ دے سکتی ہے اور...
سٹی42:: قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے آج 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، ریلوے حکام نے تصدیق کر دی۔ دوسری جانب شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرین لائن اپنے مقررہ وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے نے شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین لائن کی روانگی سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ریلوے اسٹیشن پہنچیں تاکہ بورڈنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل...