2025-07-26@05:45:04 GMT
تلاش کی گنتی: 4012

«کا اعلان کیا»:

(نئی خبر)
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو اس بات کا جواب دینا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ان سے زیادہ ٹیکس بھر رہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سوا سال میں جن سنگین حالات کا پوری قوم نے سامنا کیا وہ کسی بھی لحاظ سے معمولی نہیں، عام آدمی نے جتنی قربانیاں دی ہیں اور تنخواہ دار طبقے نے جو بوجھ اٹھایا ہے، اس سے اس عرصے میں پاکستان ایسے مقام پر آگیا ہے جہاں سے اسے پرواز بھرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو اس بات کا جواب دینا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ان سے زیادہ ٹیکس بھر رہا ہے۔آج کے...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
    پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس ) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلی سطح کے پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن میں ہا ئو س آف کامنز کے سپیکر سر لنزے ہوئل سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر کو پہلگام واقعے کے بعد خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیااورہندوستان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا جو کسی مستند تحقیقات کے بغیر عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بعد...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں حالات کے مطابق اضافہ ہوگا، اور ملا کر ٹھیک ہوگا۔ اسحاق ڈار وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پیش کیا جائے گا تو پتا چلے گا، تاہم صحافیوں کے اصرار پر ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 26-2025 میں حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی...
    ---فائل فوٹو کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعتِ اسلامی کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں شہر کا نقصان ہوگا، مل کر کام کریں گے، شہر کی خدمت بھی ہوگی کام بھی ہوگا۔کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ بھائی اور منعم بھائی، پریس کانفرنس چھوڑیں، آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام سے کہا کہ میں اچھے کام پر آپ تمام کو شاباش دینا چاہوں گا، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا، عرق گلاب سے سڑکیں...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر بڑے لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے امریکی میرین کور کے 700 اہلکاروں اور مزیدنیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف کیلی فورنیا کے گورنر نے شدید ردعمل ظاہر کیا .(جاری ہے) امریکی جریدے ”یوایس ٹوڈے“ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر نے امریکی صدر کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے قبل ازیں صدرٹرمپ نے دو ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا جن میں سے 300 کے قریب اہلکار اتوار سے وفاقی عمارات اور عملے کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض...
    لندن: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل 11 جون سے لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس میچ میں جہاں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے وہیں جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی ٹیمبا باوما کو سونپی گئی ہے۔ دونوں کی نظریں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی جیتنے پر ہوں گی۔  یہ آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی فائنل کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو کل انعامی رقم کے طور پر 3.6 ملین ڈالر ملیں گے۔ یہ انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشنز 2021 اور 2023 سے بہت زیادہ ہے۔ پچھلے دو ایڈیشنوں میں کل انعامی رقم 1.6 ملین ڈالر تھی۔ ...
    — فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، حملہ بلا اشتعال کیا گیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اُجاگر کرنے کےلیے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے مگر بغیر کسی کمزوری کے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی، بھارتی ایجنڈا قوم پرستی اور تعصب پر مبنی ہے، پہلگام حملے کا کوئی ثبوت آج تک نہیں ملا۔ پاک بھارت کشیدگی: 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا: شیری رحمانانہوں نے کہا کہ...
    بھارتی اقدامات علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستانی وفد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے یہ اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔پاکستان نے وفد نے برٹش پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو ویسٹ منسٹر پیلس میں بریفنگ دی۔ اے پی پی جی برائے پاکستان کی چیئر یاسمین قریشی ایم پی نے وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف...
    آئندہ مالی کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق قومی ترانے کے بعد اسپیکر کی اجازت سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ، مالیاتی بل 2025ء اور محاصل سمیت دیگر اہم دستاویزات ایوان میں پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز...
    پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بجٹ کیخلاف منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے مشاورت کے لیے آج سہ پہر تین بجے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنماؤں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ممکنہ احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں نہ کفایت شعاری نظر آ رہی ہے نہ ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس اینجلس میں امیگریشن پالیسی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کو گرفتار کیا جائے۔ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں گزشتہ چار دنوں سے احتجاج جاری ہے، جس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، گاڑیاں جلائی گئیں، اور مرکزی شاہراہیں بند کی گئیں۔وائٹ ہاؤس نے ان مظاہروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال “مزید سخت اقدامات” کا تقاضا کرتی ہے۔گورنر نیوسم نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے بل ادا نہیں کیے جاتے، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں اقتصادی سروے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر خزانہ نے بجلی، دفاع، آبادی اور حکومتی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کے شکار علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہے گی کیونکہ یہ فیصلہ انصاف اور مالی نظم و ضبط کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاسکو (پنجاب ایگریکلچرل سپلائی اینڈ کوآپریٹو) کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور حکومت اب اس ادارے کو ختم کرنے جا رہی ہے تاکہ گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی...
    آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں بجٹ اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق قومی ترانے کے بعد اسپیکر کی اجازت سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ، مالیاتی بل 2025ء  اور محاصل سمیت دیگر اہم دستاویزات ایوان میں پیش کریں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیجانب سے عید الاضحیٰ پر ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت صفائی کا مؤثر انتظام کرنے پر ورکز اور اہکاروں کے لیے نقد انعام کا اعلان۔ یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن پر پنجاب میں ’صفائی ستھرائی‘ مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی جانے والی اپنی ایک پوسٹ میں عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہتر انتظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان ورکرز اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عید الاضحی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور اہلکاروں نے صوبہ بھر میں اس قدر گرمی میں جس لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ٹرمپ کی حکومت کیخلاف ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیلنا شروع ہوگئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے مزید ہزار نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مظاہروں کے ردِعمل میں نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے، اور مستقبل میں ایسی کسی بھی تعیناتی کو روکنے کا حکم جاری کرے۔ مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں اور درجنوں تارکینِ وطن...
    پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا  ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز  میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں  کے دوران بہتر...
    کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو رواں ماہ البرٹا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، مارک کارنی نے کہا ہے کہ اُن کی دعوت بھارت کے لیے تھی، کسی خاص فرد کو نہیں بلایا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور 15 تا 17 جون کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات کے لیے اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اوٹاوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مارک کارنی نے ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ ’کیا وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیرِاعظم کا سکھ کارکن ہر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، بجٹ کے لیے منصوبہ بندی طے کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔ بجٹ...
    کنری،جماعت اسلامی کے رہنما خلیل کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ،چھوٹی تصویر میں مرحوم کا آخری دیدار کیا جارہا ہے
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاست کیلیفورنیا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل، روب بونٹا کے مطابق، یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو وفاق کے ماتحت لا کر لاس اینجلس میں تعینات کرنے کے اقدام کے خلاف کیا گیا ہے، جسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا، خصوصاً لاس اینجلس میں شدید احتجاج جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران بعض مقامات پر گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو امن و امان قائم کرنے کے لیے تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے خبردار کیا...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڈ نے وزیراعظم کا دورہ سعودیہ کامیاب رہا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔ عید کے دوسرے روز عطا تارڈ نے پی پی 163 کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران رکن اسمبلی بی بی وڈیری نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے عید ملی اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اللہ نے سرخرو کیا، پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دن کی روشنی میں چت کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 17600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، مجوزہ بجٹ کے مطابق حکومت نے دفاعی بجٹ میں 18 فی صد اضافہ کیا ہے، قرض ادائیگی پر 6200 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26 کے لیے 17600 ارب روپے حجم کا بجٹ کل منگل کے روز پیش کیا جائے گا، جب کہ قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ نے بجٹ کے اہم خدوخال طے کر لیے ہیں، جن میں ٹیکس وصولی، آمدن، خسارے اور اخراجات سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ وفاقی بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ ایف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائیگا،بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہ لگانے کاامکان، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے،لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 ہسپتال بنائے جائیں گے۔نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا۔ پنجاب بھر میں صاف پانی کی اسکیم لائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے اور کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چودھری منظور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان سے شیئر کیے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے شیئر کرنے کا کہا۔چودھری منظور نے مزید...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ۔ فوٹو فائل مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔ وفاقی بجٹ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلباسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء سے متعلقہ اجلاس کےلیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ تلاوت، حدیت، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ ایجنڈے کا پہلا حصہ ہے۔قومی ترانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بجٹ 26-2025ء پیش کریں گے۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسپیکر کی اجازت سے محاصل سمیت دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے کرنے اور تنخواہوں میں 50 فیصد اور ای او بی آئی کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چودھری منظور نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زاید پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے اور کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چوہدری منظور نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان سے شیئر کیے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے شیئر کرنے کا کہا۔ ویپنگ...
    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا کچھ وقت درکار ہے، ہر کوئی تسلیم کر رہا ہے ملکی معیشت میں بہتری آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 13 جون کو...
    یو ایس ناردرن کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 سو کے قریب میرینز کو تیار رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انھیں طلب کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس سیکریٹری پیٹ ہیگسٹ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا تو پینٹاگون حاضر سروس دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے تیار ہے، انھوں نے کہا کہ پینڈلیٹن کیمپ میں تعینات میرین فورس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یو ایس ناردرن کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 سو کے قریب میرینز کو تیار رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انھیں طلب کیا جا سکتا ہے۔ ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ویمنز کرکٹ پر مکمل توجہ کی ضرورت ہے اور کراچی کا ہائی پرفارمنس سینٹر خواتین کرکٹرز کے لیے مختص ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟ پی سی بی کے آفیشل پوڈکاسٹ میں وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں انڈر 19، فیصل آباد میں انڈر 17 اور سیالکوٹ میں انڈر 15 کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مخصوص مراکز قائم کیے جائیں گے جنہیں مقامی کالجز سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے شہر چونیاں کی مقامی شوگر ملز سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کی موت طبعی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے، یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چل سکے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے مارچ میں چونیاں میں پارک سے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش ملی تھی۔پولیس کے حکام کے مطابق نوجوان کے والد نے پولیس اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
    ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسمٰعیل خطیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کردی گئی ہیں جو جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسمٰعیل خطیب نے اتوار کے روز سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کے حاصل کردہ حساس اسرائیلی دستاویزات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔ انہوں نے اسرائیلی جوہری دستاویزات کو ’خزانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کی حساس دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کیا ہے۔ . اسمعٰیل خطیب...
    بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے نئے چانسلر فرڈریک مرز نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں ایک انوکھا اور جذباتی تحفہ پیش کیا — ان کے دادا “فرڈرک ٹرمپ” کی جائے پیدائش کا فریم شدہ سرٹیفکیٹ۔غیر میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جرمنی اور امریکا کے درمیان تجارت، دفاعی اخراجات اور یوکرین کی جنگ جیسے اہم معاملات پر تناؤ پایا جاتا ہے۔ تاہم، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ذاتی روابط اور سفارتی روایات کی جھلک نمایاں رہی۔فرڈریک مرز نے ٹرمپ کو بتایا کہ ان کے دادا، فرڈرک ٹرمپ، 1869 میں جرمنی کے قصبے بد ڈرکہائم کے نزدیک پیدا ہوئے تھے، سرٹیفکیٹ میں ان کی پیدائش اور خاندانی پس...
    جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے...
    بنون میں ہونے والے جرگے نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔  بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنہ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً...
    قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26 کے اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی۔ وفاقی بجٹ 2025-26 دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 11اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 13جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدو ضوابط کے مطابق وقت دیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ 2025-26  پر بحث 21جون کو سمیٹی جائے گی۔ 22جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 24اور 25جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ 26جون...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن چھاپوں کے بعد پیدا ہونے والے عوامی احتجاج کے پیشِ نظر لاس اینجلس میں 2,000 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب فیڈرل ایجنٹس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی جنوب مشرقی لاس اینجلس کے علاقے پیرا ماونٹ میں کشیدگی برقرار رہی۔ ہفتے کی رات مظاہرین نے میکسیکو کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بعض نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے بارڈر چیف ٹام ہومین نے تصدیق کی کہ نیشنل گارڈز اتوار کو لاس اینجلس میں تعینات کیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ایران کےعوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی...
    رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے...
    لاہور: ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علی الصبح ناکہ گجومتہ کا دورہ کیا اور ڈولفن جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ سمیت سول لائن سیکٹر اور مختلف ناکہ جات کا معائنہ کیا۔ ایس پی ارسلان زاہد نے ماڈل ٹاؤن، سول لائن، مزنگ سمیت تمام اہم سیکٹرز کی ٹیموں کی چیکنگ کی اور ایلیٹ اور مجاہد اسکواڈ کے سیکیورٹی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا، تاکہ عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ...
    کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
    اسلام ٹائمز: اگرچہ داعش خراساں کی بلوچستان میں اپنے آبائی گروپس، داعش عراق اور داعش شام کے ابتدائی دنوں سے ہی موجودگی رہی ہے اور یہ ان کی قیادت کی حمایت کرنے والا پہلا بین الاقوامی گروپ تھا۔ اس سب کے باوجود داعش خراساں نے اب تک کبھی بھی براہ راست قوم پرست قوتوں کا مقابلہ نہیں کیا۔ پہلے ہی صوبے کی غیرمستحکم صورت حال میں داعش خراساں کی انٹری کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ بلوچستان میں تنازعات کی حرکیات کو نئی شکل دے سکتا ہے؟ تحریر: محمد عامر رانا بلوچ باغیوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں میں اضافے اور اب داعش خراساں کی تنازع میں خاموش مگر حساب کے مطابق شمولیت کے بعد سے بلوچستان کا سیکیورٹی...
    عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم اور ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویشناک صورتحال بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ایران کے عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے راہبر آیت...
    حکومت ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مراعات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 4 تجاویز تیار حکومتی ملازمین کی جانب سے 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم مالی دباؤ کے پیش نظر 10 سے 15 فیصد اضافہ ہی ممکن نظر آتا ہے۔ پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ n ممکنہ اضافے کا فیصلہ مالی سال کے اختتام پر کیا جائے گا، جبکہ حتمی...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب کہ غزہ کی پٹی آگ و محاصرے میں بری طرح سے گھر چکی ہے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے ہی آزاد صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی (Philippe Lazzarini) نے اپنے انتباہی بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی کا غیر انسانی محاصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی صحافیوں کو رسائی دینے سے انکاری ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں "انسانی صورتحال کی نگرانی" کرنے والے "اعلی حکام" میں سے ایک...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت یرغمال بنائے گئے تھائی شہری نتاپونگ پنٹا کی لاش ملٹری آپریشن کے دوران رفح سے مل گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے ایک گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کی روشنی میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ملٹری آپریشن کیا تھا۔ تھائی شہری اسرائیل میں کھیتوں میں کام کرتے تھے تاکہ اپنی بیوی کے لیے ایک کافی شاپ کھولنے کا خواب پورا کر سکیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو تھائی لینڈ میں چھوڑ کر تقریباً ڈیڑھ سال سے اسرائیل میں مقیم تھے۔ تھائی یرغمالی کو حماس نے غزہ کی ایک نسبتاً چھوٹی مزاحمتی تنظیم "مجاہدین بریگیڈز" کے حوالے...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ کلین اپ آپریشن کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق آپریشن کلین کی قیادت کررہے ہیں۔ اور آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ جبکہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ...
    عیدالاضحی پر وزیراعظم شہباز شریف کے تاجکستان کے صدر امام علی اور ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہم سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے. اس دوران رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تاجکستان کے صدر امام علی سے ٹیلی فونک رابطہ میں دورہ دوشنبے میں مہمان نوازی پر تاجک صدر اور حکومت سے اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف نے گلیئشرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں تاجکستان کے متوازن موقف کو سراہا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینےکی کوشش کی، امریکا اور دوست ممالک کی ثالثی سے بھارت کے خلاف جنگ بندی پر رضامندی...
    آئی ایم ایف کی سخت شرائط اورمالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے، اس تجویز سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے لیے اضافی مراعات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے‘مثال کے طور پر رسک الاؤنس کو پنشن ایبل الاؤنس میں تبدیل کرنے کی تجویز موجود ہے۔ یکم جولائی 2025 سے افواج کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن (DCP) نظام میں شامل کرنے پر بھی غور ہو رہا...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔ فیلڈ مارشل نے فرنٹ لائن پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ انہوں نے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد پاکستان کے امن و استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کےلیے دعائے مغفرت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا و غازیوں کو خراجِ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، افسران و جوانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فوجی افسران اور جوانوں کو غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت...
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہباز شریف نے تاجک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دوشنبے کے حالیہ دورے میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم نے تاجک صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا و دوست ممالک...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے  ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔  وزیراعظم نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان ، بھارت کشیدگی پر ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔  دونوں رہنماؤں نے امت کے اتحاد ، خوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے امن و سلامتی کی دعا کی اور دوطرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ  اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا...
    کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے ذریعے نہ صرف ایران کو بیدار کیا بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں خصوصاً فلسطینی عوام کیلیے آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت کی علامت ہے۔ دیانتداری و اخلاص سے عوامی حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فلسطینی غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کیساتھ مسلم حکمران و سپہ سالار بھی ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ لاکھوں افواج اسلحہ و گولہ بارود اور ایٹم بم تک ہونے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔ جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ...
    پیرس (اوصاف نیوز)فرانس نے جنوبی بیروت کے علاقے الضاحیہ پر اسرائیل کی حالیہ فضائی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان کے تمام علاقوں سے فوری طور پر انخلا کرے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “پیرس تمام فریقوں سے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کرتا ہے”۔ کشیدگی سے بچاؤ اور سلامتی کو یقینی بنانے پر زور بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “فرانس ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کردہ نگرانی کا نظام تمام فریقوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے اور کشیدگی کو روکنے میں مدد دینے کے لیے قائم ہے، تاکہ لبنان...
    گوادر: گوادر میں پولیس کانسٹیبل نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  سپاہی محمد عرف خماری بلوچ نے جان پر کھیل کر دشمنوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک دہشتگرد کو واصلِ جہنم بھی کیا۔ 10 مئی کی رات بارہ بجے کے قریب گوادر کے علاقے بلال مسجد کے نزدیک رہائشی کوارٹرز  پر دو دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن دہشتگردوں کے ناپاک ارادے زیادہ دیر تک کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس کے ایگل اسکواڈ میں تعینات سپاہی محمد عرف خماری، جو قریبی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دھماکے کی آواز سن کر فوراً موقع پر پہنچے۔ ...
    سرینگر سے خصوصی عید پیغام مین حریت رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اس پر مسرت موقع پر شہداء کے خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن کے عزیزوں نے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ کشمیری حقیقی عید اس وقت منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی کا طوق توڑ کر اپنی مادر وطن کو بھارتی استعمار سے آزاد کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سے خصوصی عید پیغام میں امت مسلمہ بالخصوص کشمیری مسلمانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عید اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور اس کی...
    اسلام آباد‘ مکہ مکرمہ‘ جدہ (اے پی پی +خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم  شہباز شریف اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ  کیا۔ انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔ بیان کے مطابق پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے...
    پشاور (آئی این پی)  پی ٹی آئی کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔ ایک ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں لیکن انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات بھی نہیں...
    حکومت نے بجٹ میں گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاوٴنس اور تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے سمیت تین تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں تجاویز کے قومی خزانے پر مالی بوجھ سے متعلق الگ الگ ورکنگ پیپر وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی منظوری دے کر دس جون کو وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے تیار کردہ تجاویز میں پہلی تجویز یہ دی گئی ہے...
    رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انقلاب کے ثمرات نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا میں آج بھی امام خمینی کو ایک عظیم لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، رہنماwں نے کہا کہ ایران اس وقت عالم اسلام کی نمائندگی کر رہا ہے اور سربراہی کر رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی ایران رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں علمائ، سیاسی، سماجی، دانشور اور مذہبی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید کاظم علی نقوی، علامہ اقتدار...
     مرکز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے لیے تین رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں علامہ قاضی نادر حسین علوی کو صوبائی آرگنائزر مقررکیا گیا ہے ان کے علاوہ علامہ ساجد اسدی اور سید انعام زیدی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق مرکز کی جانب سے صوبائی آرگنائزر ز کو ورکنگ کمیٹی میں مزید اراکین کو شامل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید موثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب، جنوبی پنجاب اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔(جاری ہے) اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں تاہم انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات...
    ---اسکرین گریب کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔ اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیاگزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ہارون اختر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاور ت مکمل ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں یقینی بنایا جائے گا کہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ حقیقی شرح نمو میں اضافہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف پالیسی بھی جلد لائی جا رہی ہے جس میں غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،حتمی فیصلہ 10 جون کو کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت کابینہ اجلاس 10 جون کو ہوگا،اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافےکیلئےمختلف تجاویز پرغورکیا جائے گا،گریڈ 1 تا 16 تک ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکی تجویز بھی زیر غور ہے۔ گزشتہ دو ایڈہاک میں سے ایک ایڈہاک بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنےکی تجویز ہے،جبکہ مسلح افواج کے ملازمین کوکنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سےمزید ایک سال استثنیٰ دینےکی تجویز ہے،ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق وفاقی حکومت محروم ملازمین کوتنخواہوں میں تفریق ختم کرنےکی یقین دہانی کرا چکی ہے،اس حوالے سے ملازمین کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قانونی فریم ورک کا مسودہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں تیز قانون سازی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی اعلامیے کے مطابق مجوزہ قانون ڈیجیٹل، ورچوئل اثاثوں سے...
    مقررین نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، ہر سال مختص تعلیمی بجٹ میں بھی کمی کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا جاتا ہے، جامعات کی خود مختاری، طلباء کی فیسوں، نئی پی ایچ ڈی پالیسی کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی پالیسیاں ترتیب دے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین نے پری بجٹ ایجوکیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے روایتی اور تعلیم دشمن بجٹ پیش کیا تو طلبہ برادری کو سٹرکوں پر لے آئیں گے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم ازکم 5 فیصد مختص کیا جائے جبکہ تعلیمی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف سے بیلا روس کے ہم منصب موکٹر خرنین نے ملاقات کی۔ دفاعی تعاون، علاقائی  سلامتی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک  ڈائیلاگ کی اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان  امن کا خواہاں ہے۔ کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ پاکستان نے تحمل اور ذمہ داری سے جواب دیا۔ بیلا روس کے وزیر دفاع نے پاکستان کی امن پالیسی اور علاقائی استحکام کے کردار کو سراہا۔ دوسری طرف  بیلا روس کے ائر فورس کمانڈر نے ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاک فوج کے...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس منعقد ہوا  جس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے ورچوئلی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلیے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔ مجوزہ قانون ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ پیش کرے گا، مسودے میں گورننس کے طریقہ کار، لائسنسنگ کے پروٹوکولز شامل ہیں، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔ ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، لیکن بار بار انکار...
    سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ملازمین نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف الانسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بیلاروس کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی زیرقیادت جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فضائی طاقت اور عسکری تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔  آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ بیلاروس کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی زیرقیادت جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فضائی طاقت اور عسکری تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مستقل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی آمد پر پاکستان ایئر فورس کے...
    اسلام آباد:بیلاروس اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا امکان ہے جہاں بیلاروس کے ایئرفورس کمانڈر نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈرمیجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  پاک فضائیہ کے چیف اور دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزارت خارجہ کے  ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔جیو نیوزکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ  ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا...
    سٹی 42 : پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر کل ( جمعہ) سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے 9 جون تک  چھٹیاں ہوں گی ۔  وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے
    واشنگٹن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقاتوں کے دوران بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔ کیپیٹل ہل میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران وفد نے مسئلہ کشمیر پر ڈائیلاگ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کا ادھورا ایجنڈا قرار دیا، وفد نے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار یک طرفہ اقدامات یا پھر دھمکیوں پر نہیں بلکہ بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے...
      تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی پارلیمانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے امریکی کانگریس کے اراکین سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں غیرمعمولی کردار اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر امریکی حکام اور ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔پاکستانی وفد نے سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن اور سینیٹر کوری بوکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیں۔ پاکستانی وفد کانگریس کی خارجہ امور ذیلی کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا سڈنی کملاگرڈو اور رکن کمیٹی برائے خارجہ امور رکن کانگریس ٹام کین جونئیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔ جن دیگر اراکین کانگریس سے ملاقات کی گئی ان میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کیا، روایتی جنگ کی طرح آبی جارحیت پر بھی بھارت کا غرور خاک میں ملائیں گے۔   نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے نئے ڈیمز بنانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں  چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یک زبان ہو کر بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کی اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے...
    قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے غاصب صیہونی رژیم کے اندرونی تنازعات کی گہرائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف استعمال کیلئے "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) نامی صیہونی سیاسی جماعت کے روسی نژاد رہنما و سابق اسرائیلی وزیر خارجہ و وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) نے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مقابلے کے لئے غزہ کی پٹی میں موجود "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو مسلح کیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لائبرمین نے کہا کہ اسرائیلی...
    یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران و روس کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک شراکتداری کی سطح تک پہنچ چکے ہیں، ماسکو میں ایرانی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ توقع ہے کہ روسی صدر مستقبل قریب میں ہی ایران کا دورہ کرینگے اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے اعلان کیا ہے کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے جلد دورہ تہران کی توقع رکھتے ہیں۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے مطابق کاظم جلالی نے روس و ایران کے باہمی تعلقات کی سطح کو "اسٹریٹجک پارٹنرشپ" قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کے دوطرفہ دورے باقاعدگی کے ساتھ انجام پا رہے ہیں اور یہ کہ روسی صدر بھی مستقبل قریب میں...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کی اپیل پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ نے اپنے اقدام کو اس دلیل کے ساتھ درست قرار دیا کہ یہ متن اس تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے سفیروں نے ووٹنگ کے نتائج پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ چینی سفیر فو کونگ نے براہ راست امریکہ کو اس صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے سیاسی...