2025-10-28@16:48:58 GMT
تلاش کی گنتی: 32957
«کم مشہور»:
(نئی خبر)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی لمحے کے دوران آسٹریلیا کے سفیر اور سابق وزیراعظم کیون رڈ سے کہا: ’مجھے تم پسند نہیں ہو، اور شاید کبھی نہیں ہو گے!‘ یہ جملہ بظاہر سخت تھا، مگر اگلے ہی لمحے کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا جیسے سفارتی دباؤ کا بوجھ اچانک ہلکا ہو گیا ہو۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آسٹریلوی صحافی نے صدر ٹرمپ سے رڈ کے ماضی میں دیے گئے تنقیدی بیانات کے بارے میں سوال کیا۔ ٹرمپ کو ’گاؤں کا احمق‘ کہنے والے رڈ ٹرمپ کے سامنے 2021 میں کیون رڈ نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کو ’ گاؤں کا احمق‘ اور ’غیر سنجیدہ ذہنی قوت والا‘ قرار دیا تھا۔...
لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی پر ہم وزیراعظم، سپہ سالار سے پوچھیں گے یا کسی یوٹیوبر سے پوچھیں گے، آج کا اجتماع فتویٰ جاری کر رہا ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی حملہ کرے گا تو فوج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور بازاروں پر دھماکے کر کے شہریوں کو شہید کیا، ہمارا شرعی حق ہے کہ کوئی حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کی مسجد نمرہ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب...
کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں...
اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے آفس میں جمع کروا دی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنما نے درخواست جمع کروائی۔ اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔ پی ٹی آئی کے تین اراکین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخوست پر دستخط نہ کر سکے۔ علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق نے درخواست موصول کر لی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ کے ساتھ سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب ہوئے ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی...
ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، 28 اکتوبر کو کیس آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بہارہ کہو تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جولائی سے...
انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔ حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس نہیں...
پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا ہے...
ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) : محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی میں تعطل کے باعث ہوا۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی جس کے باعث عارضی قلت پیدا ہوئی۔ ترجمان کے مطابق افغانستان اور ایران سے بھی ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے سپلائی پر وقتی دباؤ ڈالا اور ٹماٹرکی قیمتوں میں اضافہ موسمی تبدیلی، بارشوں، ٹرانسپورٹ مسائل کا نتیجہ ہے۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر...
سٹی42: سستے پلاٹوں اور چند پیسوں میں فائلوں کے دعوے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہو گیا ہے اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی سوسائٹیاں این او سی کے جھوٹے دعوے، بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے جعلی وعدے کر رہی ہیں۔ ان سوسائٹیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر چھپے ہوئے اخراجات وصول کرتی ہیں اور نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے...
گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔حکام نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ عمل میں اسرائیل کی فائرنگ اور 100 سے زائد فضائی حملوں میں غزہ میں متعدد افراد جان سے چلے گئے اور سیز فائر کو بہت بڑا دھچکا...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کی توقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں رات کے اوقات دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ چترال، دیر،کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج بھی حاضر نہیں ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت جولائی سے اب تک متعدد بار سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ خامنہ ای نے ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی رد کر دیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے، اور کہا کہ “امریکی صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے! ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ مذاکرات جون میں 12 روزہ فضائی جنگ کے بعد ختم ہوئے تھے، جس...
غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکا متحرک ، سفارتی کوششیں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس):امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی عدالت نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری مقدمے میں ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وہ متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے ان کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ بعض ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کی موت پر فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوردھن اسرانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید غمزدہ ہیں۔ اکشے کمار کے مطابق صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم حیوان کے سیٹ پر اسرانی سے ملے تھے، جہاں انہوں نے نہایت محبت سے گلے لگایا تھا۔ اکشے کمار نے کہا کہ انہیں ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب بھوت بنگلہ اور حیوان جیسی فلموں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور...
افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں
---فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی اِن کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت درخواست گزار، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سے اِن کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اِن کا فون بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ کا بتایا تھا، جس مشکوک گاڑی میں اغواء کیا گیا اس کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔جسٹس محمد اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشکوک نمبر پلیٹ والی گاڑی اسلام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ اسرائیل کو دوبارہ غزہ میں داخل ہونے اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اچھا برتاؤ کریں گے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہمیں کارروائی کرنی پڑے گی۔" صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ اجازت دیں تو اسرائیلی فوج صرف دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی، ایمیزون ویب سروسز (AWS)، کو ایک بڑے تکنیکی خلل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی نظام میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام میں بگ پیدا ہونے سے ڈیٹا کے بہاؤ میں خلل آیا اور متعدد سرورز نے بیک وقت کام کرنا بند کردیا، جس سے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔اس تکنیکی مسئلے کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس، گیمنگ، اسٹریمِنگ، اور مواصلاتی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والے...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ہیڈکوارٹرز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ رانا مشہود نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعظم کے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغان طالبان سے ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کے معصوم شہریوں کے قاتل ہیں، ان سے بات چیت کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر استنبول میں مزید بات ہوگی۔ مذاکرات کے دوران ماحول خوشگوار تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر و ترکیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ بھیج کر چند منٹوں میں حماس کا خاتمہ کروا سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس پر عمل کرے گی، تاہم اگر حماس نے وعدے کی پاسداری نہ کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی فوج انتہائی طاقتور ہے، اور اگر وہ حکم دیں تو محض دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو ختم کر سکتی...
اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل نے وہاں شدید اقتصادی اور بحری بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے اس بحران کو ختم کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل...
قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مرتبہ پھر بعض تکنیکی و انتظامی مسائل کی بنا پر تاخیر کا شکار نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان نجکاری کے عمل میں شامل مختلف فریقین کے مابین بعض امور پر ڈیڈلاک ہونے کے باعث نجکاری کی بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر اب 17 نومبر کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال نجکاری کے لیے بڈنگ کا انعقاد بھی ہوا تاہم صرف ایک کمپنی بلیو ورلڈ سٹیز نے اس میں حصہ لیا تاہم 85 ارب روپے کی بیس پرائیس کے مقابلے میں 10 ارب روپے کی...
سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے اور یہ ون پیج چلتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا مسئلہ محرومی نہیں شناخت ہے، بطور وزیراعظم فوج میری بات سنتی اور مانتی تھی، انوارالحق کاکڑ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ اس بار جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاؤس کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں معاملات بعض اوقات آدھا سفر طے ہونے سے پہلے الجھ جاتے تھے مگر اس مرتبہ عسکری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت میں اختلافات کے بجائے اتفاق رائے دکھائی دے رہا ہے۔ سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ میرا اندازہ...
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ٹیکس چوری پکڑنے کے لئے نیا ڈیجیٹل انوائسز سسٹم یکم نومبر سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور ایکسپورٹرز کو ڈیجیٹل انوائسز سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انوائس سسٹم میں رجسٹرڈ نہ ہونے اور مشکوک مینوفیکچرنگ کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ایسی تمام فیکٹریوں کے گیٹ پر کیمرے نصب کرکے انکی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکاروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج اور ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
کوئٹہ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کھل کربات کریں گے اور ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خلاف کھل کربات کریں گے، جو کچھ ہوا ہے اس پر سب کو آگاہ کریں گے، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گرد سیاست سے روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ قتل و غارت گری سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی...
اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد “غیرمتوقع حالات” کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔ یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد...
نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کی خبرسنائی اور پوسٹ میں کہا کہ ‘بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں پہلی والی زندگی بالکل بھی یاد نہیں’۔ انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر نے لکھا کہ ‘پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ...
اپنے ایک خطاب میں رہبر مسلمین جہاں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کا امریکی دعویٰ، سراسر جھوٹ ہے۔ غزہ کی جنگ میں 20 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ہوئے۔ کیا وہ بچے دہشتگرد تھے؟۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز رہبر معظم انقلاب آیت الله سید علی خامنہ ای نے ایرانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطے اور ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرامپ کی ہرزہ سرائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے مقبوضہ فلسطین کے سفر اور بے معنی باتوں کے ذریعے، مایوس صیہونیوں کو امید دلانے و ان کا مورال بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی مایوسی کی وجہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا زبردست...
سجاول تھانے کی حدود میں 2 گروپوں کے درمیان دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 6 ہو گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سجاول رحیم بخش کلہوڑو کو معطل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
انٹونیو گوترش سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگبندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے وعدے پر عملدرآمد کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ كے سیكرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" كے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-18 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ گل رحیم خان نے ایک مجاہدکی طرح زندگی بسر کی۔انہوں نے خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور مخلوق خدا کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔اقامت دین کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دنیا کی زندگی دھوکا اور فریب کے سوا کچھ نہیں آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی کے لیے تیاری کی جائے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب امیر اور نوجوانوں کی تنظیم شباب ملی کے سابق نائب صدر گل رحیم خان کے انتقال پر ان کی رہائش پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی کا اعلان ایک نہایت اہم پیش رفت ہے، جوحالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد خطے کے استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ قطراورترکی کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان پرکنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پس منظرمیں ہوئے ہیں۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی طویل عرصہ تک مہمان نوازی کی ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ راجا خلیق انصاری نے کہا ہے کہ عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجا خلیق انصاری نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں اجلاس میں گرین لائن سے متعلق تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے اور بلدیاتی حکومت نے جن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے منصوبہ اب ستمبر 2026ء تک مکمل ہوگا، منصوبے میں کیپری سنیما، پلازہ اور جامع کلاتھ کے قریب ایک اسٹیشن بنے گا جبکہ گرین لائن منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ہی ختم ہوگا۔ ترجمان وفاقی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-12 کراچی (رپورٹ/ محمد علی فاروق) سندھ اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے بل کے بعد ٹریفک پولیس کے تمام عدالتی و قانونی اختیارات ختم ہو چکے ہیں تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اہلکار آج بھی شہریوں کی گاڑیاں روک کر مبینہ طور پر رشوت خوری اور لوٹ مار میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2002ء سے قبل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار صرف مجسٹریٹس کے پاس تھا۔ اس وقت ٹریفک پولیس اہلکار محض معاونت کیلیے مجسٹریٹس کے ہمراہ کھڑے ہوتے اور جرمانے یا قانونی کارروائی مجسٹریٹ کے دستخط سے ہی ممکن ہوتی تھی۔ سندھ اسمبلی سے قانون میں ترمیم کے بعد یہ اختیارات ٹریفک پولیس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں جاری فرسودہ نظام بدلنے کا نقطۂ آغاز ہوگا، عوام اسلامی و خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہر سطح کے ذمے داران، ارکان، کارکنان، ممبران، برادر تنظیمات، خواتین و نوجوانان اجتماع عام کی تیاریاں تیز کریں اور ہر فرد تک دعوت پہنچائیں اور اجتماع عام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ہر سطح کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم سفر نور النویز اور سیکرٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-4 کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ اے تھانے کی حدود ملنگ ہوٹل ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ، آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی تھی، جہاں فوم اور بجلی کے تار بڑی مقدار میں موجود تھے جس کے باعث شعلوں نے تیزی سے شدت اختیار کر لی۔ آگ کی شدت کے باعث دھواں زیادہ ہونے اور راستہ بند ہونے کے سبب ہیوی مشینری کی مدد سے دیوار گرائی گئی تاکہ فائر فائٹرز کو اندر داخل ہونے میں آسانی ہو۔ سیف اللہ
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے متعدد یمنی عسکری اہلکاروں کی اہلخانہ کے ہمراہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکیوں نے غاصب صیہونی رژیم کی خدمت کیلئے اقوام متحدہ کی "انسان دوست سرگرمیوں" کا غلط استعمال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ملکی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد الغماری کی اہلخانہ کے ہمراہ شہادت پر سربراہ انصار اللہ یمن، شہید کے خاندان اور ان کے ساتھیوں و یمنی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ شہید الغماری غزہ کے عوام کی حمایت میں انجام پانے والی انتہائی باوقار...
پاکستان کی سیاست ، جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی کی مضبوطی سمیت نظام کی تبدیلی میں نوجوان طبقہ ایک بنیادی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔کوئی بھی ریاست یا سیاسی جماعتیں نوجوانوں کی اس قوت کو نظرانداز کرکے نظام کو نہیں چلاسکیں گی۔یہ نوجوان طبقہ نہ صرف سیاسی شعور رکھتا ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کی خواہش بھی ان میں بالادست نظر آتی ہے۔ وہ موجودہ حکمرانی کے نظام سے بھی نالاں ہے۔ نوجوانوں کے سماجی اور معاشی مسائل اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ ان کا اصل چیلنج شفاف انداز میں اپنے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔ان کے بقول موجودہ فرسودہ ، روائتی اور خاندانی طرز پر مبنی حکمرانی کا یہ نظام عدم شفافیت رکھتا ہے اور اس...
اداروں کا بیڑہ غرق کردیا،کسی کو پسندیدہ بندہ ،کسی کو رشتے دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر کے روز وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی...
یاد رہے کہ جنگ بندی سے پہلے یورپی یونین نے اسرائیل کے چند وزراء کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے، تجارتی تعلقات میں کٹوتی اور مالی پابندیوں کی تجاویز پیش کی تھیں، تاہم امریکی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کے باعث ان پر عمل فی الحال روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوچکا، لیکن ان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالس نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیوں کا امکان اب بھی برقرار ہے اور اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارت، اسرائیل اور امریکا اور ان جیسے دیگر ملک کیوں ہر روز انصاف پسند معاشروں کی تنقید کا نشانہ بنے رہتے ہیں، اس لیے یہ وعدے نہ نبھانے، عہد کی پاس داری نہ کرنے اور طاقت کے زعم میں اپنی ناک اونچی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، دھونس جماتے ہیں۔ انسانوں کی زندگی میں اور اقوام کی زندگیوں میں، عالمی معاشروں میں جہاں تہذیب، تمدن کی بنیادوں پر زندگی چل رہی ہو وہاں ان وعدوں کی پاس داری، عہد نبھانے کی بڑی اہمیت ہے اور یہی انسانوں کی اور تہذیب یافتہ معاشروں کی پہچان ہے۔ یہی صفت ہر انسان کو دوسرے انسانوں سے الگ اور ممتاز بناتی ہے۔ اہل ایمان کے پاس کیا ہے ایک عہد کی پاس...
کینسر کی 50 سے زائد اقسام کی تشخیص کے لیے بنائے گئے بلڈ ٹیسٹ (جو کہ فی الحال این ایچ ایس کے زیر آزمائش ہے) نے دو تہائی کے قریب کیسز کی درست تشخیص کرلی۔ گیلیری ٹیسٹ (جو کہ سالانہ کی بنیادوں پر کیا جا سکتا ہے) خون میں کینسر خلیوں کے چھوڑے ہوئے ڈی این اے کے ٹکڑوں کی نشان دہی کرتا ہے اور اکثر بیماری کی نشان دہی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کر دیتا ہے۔ پاتھ فائنڈر 2 نامی اس امریکی ٹرائل میں دکھایا گیا کہ خون کا یہ ٹیسٹ صحت مند افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی درستی کو دکھاتا ہے۔ ٹرائل میں شریک آزمائش افراد (جن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات اور اس کے گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 183 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم رہی اور لوگوں نے...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، بانی سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا، اپنے صوبے کے عوام کا سر جھکنے نہیں دوں...
پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد، کیک بھی کاٹا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان میں اقلیتوں کے قابل فخر کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے، یہاں نفرت، فتنہ فساد، انتشار اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے تہوار پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت نے ان کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج یہاں اقلیتوں اور اکثریت کے مذہبی، سیاسی نمائندوں کی موجودگی تصور پاکستان کی عملی تصویر ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے...
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے ۔ سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے امداد کی فراہمی شروع کی جائے تاکہ متاثرین موسم سرما کی شدت سے قبل اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کو تمام زرعی مداخل مفت فراہم کرے ۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس بھی اس امر کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ سیلاب کی...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار اسرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم یکم جنوری 1940 کو جے پور میں پیدا ہونے والے گووردھن اسرانی کے والد کا قالین کا کاروبار تھا، تاہم انہوں نے خاندانی پیشے میں دلچسپی نہیں لی۔ اسرانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول جے پور سے حاصل کی اور راجستھان کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا ریڈیو جے پور سے بطور وائس آرٹسٹ منسلک ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) فلمی کیریئر اور یادگار...
واشنگٹن: امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے لبنان میں اگلے سال کے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کی خبروں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 2026 کے انتخابات جنگ کے بہانے سے مؤخر کیے گئے تو اس کے نتیجے میں ملک میں بڑے پیمانے پر سیاسی افراتفری اور فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑک سکتی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام بیرک نے کہا کہ جنگ کے نام پر انتخابات مؤخر کرنا لبنان کے پہلے سے ہی کمزور سیاسی نظام کو توڑ دے گا اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو مزید گہرا کر دے گا۔ امریکی ایلچی کے مطابق حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ طور پر...
اسلام آباد — وزیرِ مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنی پولیس فورس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کے پی کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وفاق کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور خطرناک قرار دیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف گاڑیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہوتی ہیں، اور سیکیورٹی فورسز کے جوان ان گاڑیوں کو فرنٹ لائن پر استعمال کرتے ہیں۔ “یہ کوئی لگژری آئٹمز نہیں، بلکہ اہلکاروں کی جان بچانے کے لیے دی گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاﺅس میں ہندو برادری کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا گیا، پاکستان میں ہندو کمیونٹی بڑے امن سے رہتی ہے۔ آج سے نریندر مودی کا نام اب “نریندر مووی” رکھ دیا ہے وہ ایک پوری فلم ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے گورنرہاﺅس میں ہندو برادی کے تہوار دیوالی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرہاﺅس میں ہندو برادر ی کے تہوار دیوالی کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ گورنرسندھ نے دیوالی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں انہیں ہر شعبہ میں بھرپور نمائندگی بھی دی جارہی ہے۔ سابق...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور اُن کے مشیر برائے مشرقِ وسطیٰ جیرڈ کشنر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ساری توجہ فلسطینیوں کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز رکھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کُشنر نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں ضم ہونا ہے تو غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دینا ہوگا۔ سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں جیرڈ کُشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطینی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار...
عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس ہوا...
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں...
اپنے ایک بیان میں حسن فضل الله کا کہنا تھا کہ آج حزب الله اپنی سرزمین، جنوبی لبنان اور وہاں کے دیہاتوں کی حفاظت، تعمیر نو اور زندگی کی بحالی کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" کے رکن "حسن فضل الله" نے کہا کہ لبنان بالخصوص جنوبی علاقے پر صیہونی جارحیت، ان مقاصد کے حصول کی کوشش ہے جو دشمن، ماضی کے حملوں میں حاصل نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے اہم مقاصد جنوبی لبنان کے لوگوں کو بے گھر کرنا، دریائے لیطانیہ پر قبضہ کرنا اور ملک کے جنوبی گاؤں خالی کرانا ہیں۔ تاہم استقامتی فورسز کی قربانیوں اور لبنانی عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے سابق وزرا تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر سرکاری گھروں میں بھی مقیم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد نئی کابینہ ابھی تک تشکیل نہیں دی گئی لیکن سابق وزرا آج بھی سرکاری گاڑیوں میں اسمبلی آ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سابق وزراء اب بھی سرکاری گھروں میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے ایک ماہ تک صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی، جس کے بعد...
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتائیں اور کہاکہ آج انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر پابندی سمیت اہم اعلانات کردیے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اسٹوڈنٹس سیاست سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے اب طلبہ کے احتجاج یا دیگر سیاسی سرگرمیوں پر ایف آئی آر درج نہیں ہوگی۔ جبکہ تھری ایم پی او کے تحت بھی کوئی کارروائی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا، سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق راچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔ دکانداروں کے مطابق افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی 90 فیصد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے دعوے اور مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ خامنہ ای نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہاکہ امریکی صدر فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا۔ بہت خوب، — خواب دیکھتے رہو! انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا یہ امریکی اختیار ہے کہ وہ طے کرے کہ ایران کے پاس جوہری تنصیبات ہوں یا نہ ہوں؟ ٹرمپ خود کو ایک معاہدہکار کہتے ہیں، لیکن اگر وہ معاہدہ دباؤ، دھمکی اور پہلے سے طے شدہ نتائج کے تحت ہو، تو وہ معاہدہ نہیں...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دیوالی خوشی،امن اور روادی کا پیغام ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیر ودفاع پاکستان تک ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی خوشی،امن اور روادی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کی واضح خدمات ہیں۔ تمام ملکی سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجودہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار شہبازشریف نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن بل کی منظوری حکومت کی کامیابی ہے،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) رواں سال شہر لاہور میں سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، مختلف جگہوں پر وارداتوں کے 3030 مقدمات درج کئے گئے۔(جاری ہے) پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 3030مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 710مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سٹریٹ کرائم کی 682وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹان ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 640مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سٹی ڈویژن میں 382، اقبال ٹائون ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 358مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم کی 258 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پاکستان میں مقامی فصل ختم ہونے کے بعد ٹماٹر نایاب ہونے لگے، اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ایران سے محدود مقدار میں درآمد شروع ہونے کے باوجود ٹماٹر 500 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ لاہور اور پشاور میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے، وانا میں 400 اور بلوچستان کے شہر حب میں 500 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں آج کچھ کمی ضرور آئی، جہاں ٹماٹر 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، لیکن گزشتہ روز وہاں بھی قیمت 500 روپے تک تھی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی فصل ختم ہونے، ایران اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور طلب بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی بدستور برقرار ہے، واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے کہ حماس کے ساتھ امن قائم رہے اور صورتحال دوبارہ کشیدگی کا شکار نہ ہو۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال پُرامن رہے کیونکہ کسی بھی نئے تصادم سے خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں فضائی کارروائیاں کیں، جنہیں حماس کے مبینہ حملوں کا جواب قرار دیا جا رہا ہے، اس نے جنگ بندی کے عمل درآمد کی تجدید...
علی لاریجانی کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراقی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کا مکمل حق حاصل ہے۔ لہٰذا ایران کا جوہری مسئلہ، طاقت کی بجائے بات چیت سے حل کیا جانا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت تہران میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر "قاسم الاعرجی" موجود ہیں، جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "علی لاریجانی" کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں قاسم الاعرجی نے کہا کہ اُن کا حالیہ دورہ تہران، ایران اور عراق کے درمیان تعلقات میں توسیع کا تسلسل ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اپنی اوج پر ہیں۔ ہم زور دیتے ہیں...
غزہ میں جاری نازک جنگ بندی اس وقت بڑے امتحان سے دوچار ہوگئی، جب اسرائیلی افواج نے یہ الزام لگاتے ہوئے فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کردی کہ حماس کے جنگجوؤں نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے بعد ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے تصدیق کی کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسرائیلی فوج نے کہاکہ وہ دوبارہ جنگ بندی پر عملدرآمد کر رہی ہے، جب کہ مذکورہ اہلکار کے مطابق امدادی ترسیل پیر سے بحال کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا امریکا کی تجویز کردہ اس...
راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ عرب فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے وہئے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے...
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے معروف ’’چائے والا‘‘ ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس پر نادرا نے فوری عمل کرتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ دوبارہ فعال کر دیا۔ ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے بھی ارشد خان اور ان کے خاندان کو پاکستانی شہری تسلیم کر لیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بغیر قانونی جواز کے بلاک کرنا آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کیس کو درخواست گزار کی استدعا پر نمٹاتے ہوئے نادرا کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا۔ یاد رہے کہ نادرا نے کچھ عرصہ قبل...
لاہور میں رواں سال کے صرف 9 ماہ کے دوران خواتین، بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1164 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی زیادتی کے 614 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کئی اہم کیسز میں ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ پاکستان امریکا کی ایما پر کابل میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور سراسر لغو‘ قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جو 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اب تک کی سب سے خطرناک جھڑپیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق بعد ازاں دونوں فریقین نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا، جبکہ آئندہ مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوں گے۔ خواجہ آصف...
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو کچھ لوگ کمزوری سمجھنے لگے تھے، اب ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا جائے گا، اب پاکستان میں نہ کسی افغانی کی جائیداد رہے گی نہ کوئی افغانی یہاں رہے گا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بار بار دہشت گردی پر افغانستان کو دفتر خارجہ کے ذریعے 800 سے زائد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا 40 سے زیادہ ڈیلیگیشن افغانستان بھیجے گئے مگر کوئی اثر نہیں ہوا، ہم نے بار بار افغانستان کو سمجھایا...