2025-09-18@21:21:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1599
«سے ٹکرانے»:
(نئی خبر)
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایک نوجوان انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں پچھلے 2 سے 3 ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ‘میں ثناء یوسف نہیں بننا چاہتی’ ٹاک ٹاکر سامعہ حجاب کی اغواء کرنے کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس اور عوام سے ساتھ دینے کی اپیل۔ pic.twitter.com/51n5wNudTb — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 1, 2025 ٹک ٹاکر واقعے کی تفصیل بیان کرتے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔...
راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ساجد نامی اہلکار شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آئندہ ہفتوں میں صارفین کے لیے وائس میسجز اور امیج شیئرنگ فیچر شامل کر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا دائرہ کار بڑھانے جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو مزید بہتر سوشل اسپیس بنانا ہے تاکہ صارفین شارٹ فارم ویڈیو کانٹنٹ کے ساتھ دوستوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔ کمپنی کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق یہ نئے فیچرز ان تمام ٹک ٹاکرز کو دستیاب ہوں گے جن کو ڈی ایمز تک رسائی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تبدیلیاں کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ میسجنگ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جن کی...
لاہور: فرانسیسی یونیورسٹی آف تولوز کے محققین نے سہ ماہی تحقیق سے تشویش ناک انکشاف کیا ہے کہ فرانس میں لوگ روزانہ چلتے پھرتے بذریعہ سانس پلاسٹک کے 68 ہزار ذرات اندر لے جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ مقدار زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں کی فضا میں زیادہ پلاسٹک ذرات پائے جاتے ہیں۔صرف1 تا 10مائیکرومیٹر کے یہ انتہائی چھوٹے ذرے خون میں شامل ہوکر ہر جسمانی عضو تک پہنچ کر اسے نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ سائنسدان ان سے جنم لیتی بیماریوں کاسراغ لگانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انسان’’ 16 ہزار ‘‘اقسام کے پلاسٹک کیمیکل بنا رہا ہے جن میں سے بعض انسانی صحت کیلیے خطرناک ہیں جیسے بی پی اے، فتھالیٹ (phthalate)...
لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔ خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔ رانا ارسلان کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر خرم گجر انکار ہوگیا اور دھمیاں بھی دیں۔ رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس...
نیویارک: مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نتاشا ایلن 28 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ تین برس سے سائنوویئل سارکوما جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں۔ نتاشا کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے لکھا کہ “نتاشا ایک خوبصورت روح تھی جس نے اپنی محبت، خوشی اور ہمت سے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔ وہ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے ایک بڑی مثال تھی اور اس کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔” سال 2020 میں ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے میں مہلک رسولی کی تشخیص کی تھی جو بعد ازاں بڑھتے بڑھتے اسٹیج فور کینسر میں بدل گئی۔ اس مرض...
ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں...
سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر خرم گجر کو اوورسیز پاکستانی کے ساتھ مبینہ مالی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، خرم گجر پر الزام ہے کہ انہوں نے رانا ارسلان نامی اوورسیز پاکستانی سے ایک کمرشل پلاٹ کی خریداری کے بہانے 2 لاکھ یورو (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ روپے) لیے، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی خریدار کو کچھ حوالے کیا گیا۔ رانا ارسلان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو خرم گجر نے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس...
لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔ خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔ رانا ارسلان کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر خرم گجر انکار ہوگیا اور دھمیاں بھی دیں۔ رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے...
لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے...
سوشل میڈیا کو بے راہ روی اور منفی رجحانات پھیلانے کا ذریعہ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس نے فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کر دیا، اور اس ضمن میں پہلی بڑی کارروائی ضلع مردان میں عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور ’غیر اخلاقی گروپ‘ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروپ میں شامل 6 افراد — حارث عرف باچاجی، پہلوان مردانی، ذیشان، زاہد ارمان، پرنس عبداللہ اور عالمگیر — سوشل میڈیا پر مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز، فحش زبان اور گالی گلوچ کے ذریعے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے تھے۔ یہ بھی...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 65 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں 20 کو گولڈ اور 45 کو سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں چھ انٹرنیشنل اور 23 انڈر 19 ایمرجنگ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ کنٹریکٹ کی مدت جولائی 2025 سے جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ ✨ 23 U19 & Emerging players among the women's domestic contracts announced for the 2025-26 season ✅ More details ➡️ https://t.co/XjlVQal1P3#BackOurGirls pic.twitter.com/N3zQ0to9A6 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025 انتخاب نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے اراکین اسد شفیق اور بتول...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں...
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بھی سخت سزاؤں کا شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو کرپٹ عناصر سے بچانے کیلیے کوشاں ہے، اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں،کچھ عرصے قبل تمام ممبر بورڈز سے کہا گیا تھا کہ وہ گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنائیں، تنازعات کی صورت میں مقامی قوانین کے تحت فیصلہ ہوگا۔ حال ہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں شرکاء کو لیگل ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نے نئے قوائد پر بریفنگ دی تھی۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ آئی سی سی کی ہدایت پر گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنایا جائے گا، جس کے لیے پروسیجرل ردوبدل کی اجازت درکار ہے، ارکان...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق، گرفتار ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او مردان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار بھی کر لیا۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق ٹک ٹاکرز پر سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں منفی رجحانات فروغ پا رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق، “چودھویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران چین کے مجموعی سماجی لاجسٹکس کے حجم نے مسلسل اور مستحکم اضافے کے رجحان کو برقرار رکھا ہے ۔2025 تک، کل لاجسٹک حجم 380 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ پانچ سالوں میں تقریباً 80 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہے۔چین کی لاجسٹک صنعت کی کل آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس میں پانچ سالوں میں تقریباً 4 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ہے ۔ 2025 میں لاجسٹکس کی کل صنعتی آمدنی کے 14 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے اور مارکیٹ کا سائز مسلسل 10 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہنے کی بھی...
ٹِک ٹاک کو فخر ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ، تُرکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAP) کے خطے میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کر رہا ہے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز اور ایجنسیوں کا جشن منایا جاتا ہے جو ٹِک ٹاک پر تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل مہمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر تے ہیں، اور اس پلیٹ فارم کی منفرد نوعیت کو اپناتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ برس منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے۔ ٹِک ٹاک ایڈ ایوارڈز2025 کی تقریب میں ایک مرتبہ پھر پورے خطے کی سب سے متاثر...
کراچی: شارع فیصل ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس پر تیز رفتار مسافر مزدا نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شارع تھانے کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس میں تیز رفتار ڈی 11 روٹ کی مسافر مزدا نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کوکچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے...
معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں جن میں ثناء یوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹر اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، اور ذرائع کے مطابق ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔ سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے کہا کہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر توہین آمیز کلمات ادا...
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت کو بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس پر سماعت ہوئی۔ پراسکیوشن نے مقدمہ کے چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کردیا۔ پراسکیوشن کیجانب سے مقدمہ میں 31 گواہان شامل ہیں۔ ثناء یوسف کی فیملی، ڈاکٹر، پولیس اہلکار و دیگر گواہان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پراسکیوشن کی سکروٹنی ٹیم نے 1 ماہ سے زائد عرصہ تک چالان کی سکروٹنی کی۔ پولیس چالان میں عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ عدالت نے ریمارکس...
مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
مصر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) مصرمیں لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون لڑکا نکلا۔ اصلیت سامنے آنے پرفالورز بھی چکرا کر رہ گئے، پولیس کے مطابق نے ان شکایتوں پر انہوں نے تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔ نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب...
مصر میں سوشل میڈیا پر مقبول ایک خاتون ٹک ٹاک انفلوئنسر "یاسمین” کی حقیقت سامنے آنے پر سب چونک گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیوز پر تھانے میں شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے۔ پولیس نے ان شکایتوں پر تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔ نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ عدالت نے ملزم کو...
مصر میں ’ یاسمین ‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی بظاہر ٹک ٹاک خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا۔ مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو یاسمین نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور انہی شکایتوں کی صورت پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران یاسمین نامی ٹک ٹاکر کی اصل شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ ٹک ٹاکر...
بھارت میں بین الاقوامی سلامتی کے ایک ممتاز دانشور، ویپن نارانگ (Vipin Narang) نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) تیار کر رہا جن کی حد مار اتنی زیادہ ہو سکتی ہے کہ وہ امریکی سرزمین تک پہنچ سکیں۔ان کا کہنا ہے، دسمبر 2024 میں امریکا نے پاکستانی اداروں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ( غالباً بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ) کی تیاری میں مبینہ معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں جن کی صلاحیت باآسانی امریکی علاقوں کو نشانہ بنانے کی ہو سکتی ہے۔ بھارتی اسکالر کا لکھا یہ مضمون پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے پیچھے موجود سیاسی مقاصد کا تنقیدی...
—فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں 2 گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہو گئی جس سے 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف
فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران سعودی گورنمنٹ کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا جسے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ٹرک کی طرح ہے اور اگر دونوں ممالک میں ٹکرہو گی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟۔لاہور میں منعقدہ ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے...
معروف ٹک ٹاکر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج...
فائل فوٹو کراچی میں سائٹ باچا خان چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔شہریوں نے ٹرک ڈرائیور حمزہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موٹرسائیکل سے گری اور ٹرک کی زد میں آگئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز اس وقت معمولی حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے...
فائل فوٹو اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔واقعے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، معائنہ جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کی انسپیکشن اور کلیئرنس میں 8 گھنٹے سے زائد وقت درکار ہے، اچانک روانگی روکے جانے سے طیارے میں گھٹن ہوگئی، جس سے مسافر پریشان ہوگئے۔
کورنگی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے ہمراہ 2 افراد بھی موجود تھے جو اسے ہوائی فائرنگ کی ترغیب دے رہے تھے۔ ویڈیو پر کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیصل رحیم نے بیان دیا ہے کہ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں ایک ویڈیو جس...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 8 میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کی شناخت ادیبہ کے نام سے ہوئی، جو منی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اور ٹرک کو تھانے منتقل کردیا، مقدمہ درج کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔
فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...
عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی، پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہوئی ہے۔جنیوا میں پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، چھیالیس ملکوں نے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا، کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک واضح اور جامع نکتہ نظر اپنانا چاہیے، جس میں جنگلات کی کٹائی کے معاملے کو بھی شامل کیا جائے۔ہم خیال ممالک نے پاکستان کے مضبوط موقف...
جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
—تصویر: این این آئی ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ کے پی میں زیادہ تر ہلاکتیں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلاب سے ہوئیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ریسکیو اور ریلیف کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ایڈوئزری کے بعد ریسکیو ٹیمیں الرٹ تھیں۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کرنے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی جبکہ رکن ممالک نے اس مقصد کے لیے مستقبل میں دوبارہ جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں، معاشی مسائل اور کثیرالفریقی تناؤ کے تناظر میں 10 یوم تک کڑی گفت و شنید بدقسمتی سے معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی۔ تاہم، یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر پیچیدہ صورتحال کے باوجود رکن ممالک اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے اور معاہدے کے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ٹک ٹاکر مخدوم جنید نے ایف آئی اے سکھر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کو سامنے لے آیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعہ کوسہراب گوٹھ سے کراچی یونیورسٹی جانے والے راستے پر پیش آیا ہے، ایف آئی اے سکھر کی ٹیم ملزم ٹک ٹاکر مخدوم جنید کو گرفتار کرنے کراچی پہنچی تھی۔ملزم پر ہنی ٹریپ کر کے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں، ملزم مخدوم جنید کو ایف آئی اے کی ٹیم گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تو رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔فوٹیج میں انسپکٹر الفت سوڈر اپنی ٹیم کے ساتھ ابوالحسن اصفہانی روڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے 185 ممالک کے درمیان جاری 11 روزہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ اختلاف اس بات پر رہا کہ معاہدہ پلاسٹک کی پیداوار میں کمی اور خطرناک کیمیکلز پر قانونی پابندیوں پر مرکوز ہو یا ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بہتر ڈیزائن پر۔ تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک اور پلاسٹک انڈسٹری نے پیداوار پر حد بندی کی مخالفت کی، جب کہ یورپی یونین اور اس کے اتحادی ممالک نے پیداوار میں کمی اور زہریلے اجزاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 40 کروڑ ٹن سالانہ عالمی پلاسٹک پیداوار 2040 تک 70 فیصد بڑھنے کا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایم ٹی خان روڈ، مائی کلاچی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلال اور مہر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ لواحقین کے مطابق دونوں میاں بیوی سی ویو سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔
نیٹی جیٹی پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا۔ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
—فائل فوٹو مٹیاری میں قومی شاہراہ پر دینار شاخ کے مقام پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق تینوں لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
—فائل فوٹو ٹھٹہ کے علاقے کھمبوں گولائی کے مقام پر 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔ یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔...
بھارتی ریاست راجستھان میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ہندو یاتریوں کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو یاتریوں کی بس صبح 4 بجے تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہندو یاتریوں کی گاڑی ریاست اتر پردیش سے راجستھان پہنچی تھی اور واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق یوپی سے ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یا تو گاڑی کی رفتار زیادہ تھی یا ڈرائیور کو نیند آ گئی اور ڈرائیور کی لاپروائی بھی حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعے پر مقامی انتظامیہ...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔ صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب اترپردیش کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی...
کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جان گنوا دینے والے افراد کی تعداد سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہوگئیویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169، ڈمپر کی ٹکر سے 34 اور ٹریلر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں...
امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔ جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جب وہ رن وے پر کھڑے ایک دوسرے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب سنگل انجن طیارہ چار مسافروں کے ساتھ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پائلٹ طیارے پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ کھڑے ہوئے جہاز سے جا ٹکرایا۔ ٹکر کے فوراً بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جو قریبی گھاس والے علاقے تک پھیل گئی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے شعلوں پر قابو پا لیا۔ ???????????? BREAKING: MID-AIR...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک رہائشی نے ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں لائیو نشریات بند کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشتو لائیو سیشنز میں گالم گلوچ اور نازیبا سزاؤں کے ذریعے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے ثاقب الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے، جس میں ٹک ٹاک پشتو لائیو پر پابندی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ثاقب الرحمان کے مطابق ٹک ٹاک لائیو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور بعد میں یہ کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق بہن بھائی کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں گرما گرمی ہوئی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن طحہٰ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ ڈمپروں سے قتل ہونے والوں کی جانوں کا کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔ کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہوگئیویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمہ دار واٹر...
تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم...
بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں 21ویں کانووکیشن کا پر وقار انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے 3 ہزار 276 طلبا کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی کے اعتراف میں 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلبا، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد شدید زخمی ہونے کے واقعے کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر متاثرہ موٹر سائیکل سوار خاندان کے عقب میں آرہا تھا۔ ڈمپر کی پہلی ٹکر سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی ماہ نور سڑک پر گری، جسے ڈمپر نے کچل ڈالا اور پھر موٹر سائیکل میں جا گھسا۔ ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے ڈمپر کو آگے بڑھا دیا، جو موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹے کو بھی روندتا ہوا گزر...
اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ تھے بلکہ اس کا ان کی اپنی شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں بولے گئے کلمات پر گہرا افسوس ہے، اور وہ سمجھداری سے کام نہ لینے پر شرمندہ ہیں۔ صحیفہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر وہ...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک دلخراش حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجاً 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل پر باپ، بیٹا اور بیٹی سوار تھے جب فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب ایک ڈمپر نے ان کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ والد زخمی ہو گیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور کو بھی مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ مزید پڑھیں: شارع فیصل پر ڈمپر ویگو...
کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا لکی ون شاپنگ مال کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، شہریوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعے کی اطلاع...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگادی۔جاں بحق افراد میں 22 سال کی ماہ نور اور 14سال کا علی رضا شامل ہیں، زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے، شہریوں نے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ فائر فائٹر ڈمپروں میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس پل پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹکر مارنے والی موٹرسائیکل پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، واقعے کے بعد عوام نے ون ویلنگ کرنے والے لڑکے کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو نوجوان سوار تھے، جنہیں موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا اور تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے دوران اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا ہر سال اپنی موٹرسائیکلوں کے نئے ماڈل متعارف کرواتی ہے لیکن عوام میں دلچسپی کا عنصر صرف نئے اسٹیکرز تک ہی محدود نظر آتا ہے۔ تاہم چھ سال کے وقفے کے بعد اٹلس ہونڈا اس بار سٹیکرز سے دور ہو گیا ہے اور واقعی مارکیٹ میں ایک نئی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔ اس نئے ماڈل کا نام CG150 ہے۔ PakWheels کے مطابق CG150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے۔ اس قیمت پر یہ موٹرسائیکل براہ راست سوزوکی جی ایس 150 سے مقابلہ کرے گی جو نہ صرف انجن کے لحاظ سے ایک جیسی ہے بلکہ سی جی 150 سے بھی کم مہنگی ہے۔ اس کے...
لاہور کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
سٹی42: پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی تیز رفتار سرکاری گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار بھائی شدید زخمی ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل آخری منٹ اسٹاپ پر پیش آیا جہاں پیرا فورس کی گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ دونوں بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل عینی شاہدین اور پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد پیرا فورس کے اہلکار رکنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ...
زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا...
معروف مارننگ شو کی ہوسٹ، اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے لیکن اس بار وجہ ان میں ایک ممکنہ جسمانی تبدیلی ہے۔ شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ معمول سے زیادہ پُرکشش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس کی وجہ شائستہ لودھی کی ناک میں واضح فرق ہے۔ ان کی ستواں ناک کو پلاسٹک سرجری کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کے بعد اب بہت زیادہ اسٹائلش لگ رہی ہیں۔ کسی نے لکھا کہ شاید یہ بھی بوٹوکس کا کمال ہو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے جیسی ہی اچھی لگتی تھیں،...
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
شاہد خٹک، مشال یوسفزئی، عاطف خان—فائل فوٹوز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ نے تینوں درخواست گزاروں کو 13 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس میں کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، آپ اسلام آباد ہائی کورٹ یا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات ہمیں فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیے مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم اسسٹنٹ اٹارنی جنرل...
میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد لوکیشن شیئرنگ کے میدان میں اسنیپ چیٹ کے مقبول فیچر ’اسنیپ میپ‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرنے، دوستوں کی لوکیشن دیکھنے اور مقام سے منسلک مواد جیسے ریسٹورنٹس یا میوزک فیسٹیولز دریافت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ فیچر ڈفالٹ طور پر بند ہوگا اور صرف اُس وقت اپڈیٹ ہوگا جب ایپ کھولی جائے گی، یعنی اسے ریئل ٹائم میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا انسٹاگرام اور واٹس ایپ مارک زکربرگ کی ملکیت نہیں رہیں گے؟ فیصلہ عدالت کرے گی اس فیچر کے تحت...
رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔ رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر...
تازہ ترین تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہم يومِياً تقریباً 68,000 ایک سے 10 مائیکرو میٹر قطر والے مائیکروپلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تعداد پہلے کے اندازوں سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ فرانس کی ٹولوز یونیورسٹی کی ٹیم نے 16 اندرونی ہوا جیسے اپارٹمنٹس اور کاروں کے نمونوں کو جانچا تاکہ 1–10 مائیکرومیٹر قطر کے مائیکروپلاسٹک ذرات کو شمار کیا جاسکے۔ ماہرین نے پایا کہ گھروں میں تقریباً 528 اور گاڑیوں میں تقریباً 2238 particles/m³ مائیکروپلاسٹک موجود ہوتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ ہر انسان یومیہ 10–300 مائیکرومیٹر قطر کے 3,200 بڑے مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہا ہے۔ اس کے علاوہ 1 سے 10 مائیکرومیٹر قطر کے 68,000...
پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔ رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔
دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )یمن کی مسلح افواج نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطین ٹو نامی ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے صیہونی حکومت کے سب سے اہم ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یمنی افواج نے ایک بیان میں اس کارروائی کا اعلان کیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو فلسطین 2 پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی اور 40 لاکھ سے زائد صیہونی حملہ آوروں کو پناہ گاہوں میں فرار ہونے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں یہ حملہ اس...
فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے...
---فائل فوٹو رحیم یار خان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سانگلہ روڈ پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رحیم یار خان: گڈو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ملتان برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر پیٹرول کا...
ماہرین ہمارے روز مرہ کے استعمال کی مشینوں کے سبب کینسر سے متعلقہ ممکنہ اموات سے خبردار کر دیا۔ ماہرین کے انتباہ کے مطابق اس کی وجہ ان اشیاء میں بڑی مقدار میں موجود کینسر کا سبب بنے والے کیمیلز اور آگ کو پھیلنے سے روکنے والے مرکبات ہیں۔ کچن کے برتن، برقی آلات اور کافی مشین ری سائیکل پلاسٹک سے بنائے جانتے ہیں جو رنگ برنگی اشیاء کو ایک ساتھ پگھلا کر بنائے جاتے ہیں، جس سے پلاسٹک کا رنگ بد نما ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پلاسٹک بنانے والے عموماً پلاسٹک میں مستقل کالا رنگ دینے کے لیے کاربن بلیک نامی ڈائی شامل کرتے ہیں۔ مختلف مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربن بلیک پولی سائیکلک...
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ملیر میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر...

ورلڈ اکناملک فورم کے پارٹر ادارے مشل پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر چئیرمین سینیٹ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ، مشل پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی درجہ بندی، خصوصاً کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI)، پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مشل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کی قیادت میں ادارے نے سینیٹر ابڑو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متعلق...
ایک نئی سائنسی تحقیق میں ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہ بالغ افراد روزانہ اوسطاً 68 ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں، جو کہ گزشتہ اندازوں سے 100 گنا زیادہ ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے PLOS One میں شائع ہوئی ہے، جسے یونیورسٹی آف ٹولوز کے محققین نے انجام دیا۔ تحقیق میں خاص طور پر 1 سے 10 مائیکرومیٹر سائز کے مائیکرو پلاسٹک ذرات کا جائزہ لیا گیا جو پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گھروں اور گاڑیوں کی فضا خطرناک قرار تحقیق میں Raman spectroscopy کے ذریعے محققین نے اپنے گھروں اور گاڑیوں کے اندر موجود فضا کا تجزیہ کیا۔ نتائج کے مطابق اندرونِ خانہ فضا میں...
کراچی: ویسٹ انڈیز سے ٹکراؤ کے لیے گرین شرٹس نے ہتھیار چمکا لیے، لاؤڈرہل میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا، بیٹرز نے خاص طور پر ہارڈ ہٹنگ پر بھرپور توجہ دی جبکہ بولرز نے بھی نیٹ میں خوب پسینہ بہایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا، اس کے لیے گرین شرٹس کی تیاریاں جاری ہیں۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سیریز کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کیلیے لاؤڈرہل...
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز...
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ...
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔ جیک ڈورسے کے مطابق یہ ایپ ایک ویک اینڈ پر بنائی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا میسجنگ پلیٹ فارم بنانا تھا جو پرائیوٹ، محفوظ اور مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہو۔ رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب...
---فائل فوٹو ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے...