2025-09-27@21:20:19 GMT
تلاش کی گنتی: 36170
«غا نے کہا»:
(نئی خبر)
اپنے ایک انٹرویو میں عبداللطیف رشید کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی یا انخلاء کا معاملہ صرف بغداد اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے سے طے ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسرائیل یا امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ حملے دوبارہ نہیں ہوں گے۔ ایران بارها زور دے چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عبداللطیف رشید نے ان خیالات کا اظہار فرانس24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے تباہ شدہ حالات، بشمول بچوں، شہریوں کا قتل اور خوراک و ادویات...
بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر الله کی دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر عیاں ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ آج سب پر عیاں ہو گیا کہ صیہونی رژیم کسی ملک پر رحم نہیں کرتی۔ قطر کے واقعے نے اس حقیقت کو خوب واضح کر دکھایا۔ اس لئے آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے طریقہ کار کو ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ ایک صحیح راستہ ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علی لاریجانی نے ان خیالات...
سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو سے میری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہوں، ان کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تقریر لکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے، یہ سب آفیشل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ نہ تو درد کم کرنے والی دوا ٹائلینول اور نہ ہی ویکسین 'آٹزم' مرض کا سبب بنتی ہیں۔ ادارے نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اصرار کیا تھا کہ چونکہ ٹائلینول آٹزم کا سبب ہے اس لیے حاملہ خواتین کو اس سے بچنا چاہیے۔ صدر ٹرمپنے بچوں کو دی جانے والی معیاری ویکسینز پر بھی سوال اٹھایا اور اس میں بھی بڑی تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔ طبی گروپ طویل عرصے سے ٹائلینول کے بنیادی اجزا ایسیٹامنفین، یا پیراسیٹامول کا حوالہ دیتے ہوئے حمل کے دوران لینے...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا نے ابھی تک درخواست گزار کے شوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔...
بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی،پہلے ہی بتادیا تھا پاکستان بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرے گا،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،اقوام متحدہ اجلاس میں شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی، وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد زرعی ایمرجنسی میں کچھ نہیں، اس میں دی گئی ریلیف کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے بلوں کی معافی کی کوئی اہمیت نہیں، جب تک ڈوبے ہوئے گھرانے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے بل معاف ہونے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: نہ ملک سنورا نہ قرضہ اترا سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ‘قرض اتارو ملک سنوارو’ بھی ایک اسکیم تھی، تاریخی ناکامی اس کا مقدر بنی، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب کو...

ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، شہبازشریف
نیویارک، نیوجرسی(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے آئی ٹی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اور ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دوطرفہ تعلقات کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ سرمایہ کاری کے مواقع زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں پیش کیے گئے، جبکہ معدنیات کی قیمت کا تعین دونوں ممالک کے درمیان منصفانہ طور پر کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل کے تجارتی معاہدے امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی...
بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے...
پاک فوج اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے،جنرل احمد شریف چوہدری نئی نسل قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر ے، پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ وطالبات کیساتھ خصوصی نشست پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی...
برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون کی موجودگی نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سوالات پیدا کیے ہیں۔دفتر خارجہ نے سوالات سامنے آنے پر باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متعلقہ خاتون پاکستان کے وفد کا حصہ نہیں تھیں اور نہ ہی ان کے پاس سرکاری اجازت نامہ تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اُن شخصیت کا نام وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے دستخط شدہ سرکاری لیٹر آف کریڈنس میں ان کا ذکر موجود تھا۔دفتر خارجہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ان کی وزیر دفاع کے پیچھے نشست...
مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے آئے ہیں اور بھارت کو کھلے عام للکار رہے ہیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور واضح دھمکی دی کہ بھارتی حکومت...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ اچھا ٹائم آئے گا، اب اچھا ٹائم آگیا ہے، دورہ چین کامیاب ترین رہا، چین کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی خاتون صحافی کو لاجواب کردیاوزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیا...

سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اوربین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثرذریعہ ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ پائیدار ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ ہفتہ کو عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سیاحت کا شعبہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک ذمہ دار، مؤثر اور دیرپا ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات، اور مہمان نوازی سے مالا مال ہے۔ یہاں کے بلند و...
بالی ووڈ کے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا پر کڑا طنز کرتے ہوئے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا۔ دلجیت نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پر تو پابندی لگ گئی، لیکن ایشیا کپ 2025 جاری ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میری فلم ’سردار جی 3‘ فروری میں شوٹ ہوئی تھی، جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں ہوا۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ مجرموں کو سزا ملے، لیکن فرق صرف یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے بنی تھی، جبکہ کرکٹ میچ تو اس وقت بھی کھیلے جا رہے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا، جدید ترین نظام پنجاب بھر میں موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور فضائی آلودگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوگی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق ایئر فورکاسٹنگ سسٹم ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جدید نظام’’ونڈی‘‘،’’یورو‘‘ جیسے انٹرنیشنل ماڈلز، عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے، ائیر کوالٹی فورکاسٹنگ سسٹم میں رواں سال لگائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کا زبردست اور مفصل جواب دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت جو خود کو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اب وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی طاقت کے ناجائز استعمال کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔صائمہ سلیم نے فورم پر بھارت کے دعووں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اب عالمی برادری خاموشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ اقوام متحدہ میں صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرظلم ڈھایا جا رہا ہے، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں، اقلیتوں کودبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم کی مثال کے طور پر یاد کرتی ہے، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا...
خالصتان ریفرنڈم کا اعلان: سکھ رہنماؤں نے بھارت کو للکار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے آئے ہیں اور بھارت کو کھلے عام للکار رہے ہیں۔...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد خواتین کے لیے نئی پنک ٹیکسی سکیم کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد خواتین کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین میں مفت الیکٹرک پنک سکوٹروں کی چابیاں تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، ہم بہت جلد خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم بھی متعارف کروائیں گے، تاکہ وہ زیادہ محفوظ اور سہل سفر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سے قبل الیکٹرک بسیں...
ذرائٰع کے مطابق آغا سید حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ لداخ کے عوام گزشتہ چھ برس سے اپنے جائز اور بنیادی آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی الصفوی نے لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے جابرانہ کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق آغا سید حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ لداخ کے عوام گزشتہ چھ برس سے...
امریکا نے نیویارک کی سڑکوں پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں شرکت پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر نے احتجاج میں امریکی فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو نہ مانیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹرو کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار پیٹرو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر فلسطین نواز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔ الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔ واضح رہے کہ کشمیری...
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد کی سابق منگیتر عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ ہیں۔ حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے بھائی احد کی شادی کی خوشیاں جوش وخروش سے منائیں وہ اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں سب سے آگے تھیں تاہم یہ خاندان جلد ہی تنقید کی زد میں آ گیا جب ان کے بھائی کی سابقہ منگیتر، عروبہ طارق، نے عائزہ خان پر کڑوی بھابھی ہونے اوران کا رشتہ ختم کروانے کا الزام عائد کیا۔ سوشل میڈیا پرعروبہ طارق کی پوسٹ کے مطابق، ان کی احد سے شادی ہونے والی تھی لیکن عائزہ نے...
بالی وُڈ اداکار ورون دھون پر ان کی نئی فلم کی پروموشن کے دوران ساتھی اداکار روہیت سراف نے ہنستے ہنستے ’ہراساں کرنے‘ کا الزام لگا دیا۔ ورون دھون اور جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم ”سنی سنسکاری کی تُلسی کماری“ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 2 اکتوبر کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں جھانوی کپور، روہت سراف اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پوری ٹیم نے انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ اپنی آف اسکرین دوستی اور مزاحیہ واقعات بھی شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران روہیت سراف نے ورون پر ”بُلی کرنے“ کا الزام...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ کا بوجھ لے کر آتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو بتایا کہ...
نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی، کرپٹو پر بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گیا چالیس سال میں اس طرح...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے نیو جرسی میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہتری کے لیے نہایت مفید اور اہم رہی۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ماضی میں پاک بھارت جنگ بندی کے قیام میں...
یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بےپناہ تیل اور گیس کے دولت غیر ملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں غیر قانونی طور پر فوجی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا لاطینی امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ ان ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں جو کیریبین اور لاطینی امریکا پر امریکی جنگ...
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کا دورہ کیا۔ دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں جامعۃ الرشید کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ طلباء سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے لیے ہمارے اباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنائیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ جامعۃ الرشید دینی و دنیاوی تعلیم یکجا کرکے اہم قومی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ایسے ادارے قومی ضرورت اور...
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شی آن میں ایمبیسیڈرز کچن لانچ کردیا۔ یورو ایشیا اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو چین میں فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی میزبانی اور ثقافت کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ بھی رکھا گیا تھا۔ سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ثقافتی ڈپلومیسی میں فوڈ پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین سے زراعت، فوڈ پراسسینگ اور تجارت میں وسیع تر شراکت داری موجود...
"مسلح تنازعات میں جنسی تشدد” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے جنسی تشدد اور اجتماعی عصمت دری کے دل دہلا دینے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطوں میں سے ایک ہے جہاں بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت...
امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب پاکستان کی مشرق سے لےکرمغرب تک دنیامیں عزت ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معروف صحافی مہدی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون سے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات آزمودہ ہیں، اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات پر چین کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار وزیر دفاع نے کہا کہ چین ہمارا باعتماد اتحادی ہے جو آج بھی اور مستقبل میں بھی ہمیں ہتھیار فراہم کرے گا، ہمارے ہتھیاروں کا بڑا حصہ چین سے آتا ہے اور ہمارا دفاعی تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف...
مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا...

کشمیری مندوبین کی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مداخلت کی اپیل
محترمہ مہرالنسا نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ کشمیر میں کالے قانون یو اے پی اے کو انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کانشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد میں شامل خواتین رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی علمبرداروں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے خرم پرویز اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیری خاتون نمائندہ ڈاکٹر شگفتہ نے ایک بیان میں کشمیری انسانی حقوق کے علمبرداروں کو غیر قانونونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شی آن میں ایمبسٹرز کچن لانچ کردیا۔ یورو ایشیا اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو چین میں فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی میزبانی اور ثقافت کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ بھی رکھا گیا تھا۔ سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ثقافتی ڈپلومیسی میں فوڈ پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین سے زراعت، فوڈ پراسسینگ اور تجارت میں وسیع تر شراکت داری موجود ہے۔

ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، لڑائی بند نہ کراتے تو نتائج تباہ کن ہوتے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنے کے خواہشمند، وزیراعظم: بھارت کو مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد+نیو یارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔...

قومی یکجہتی، عالم اسلام کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد+ لاہور (خصوصی نامہ نگاران+ لیڈی رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی شعور، نوجوان نسل کی تربیت اور افواجِ پاکستان کی خدمات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جامعہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور "پاکستان زندہ باد" اور "پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ" کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر مدیرِ اعلیٰ جامعہ، علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں قومی شعور کی بیداری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو ملکی ذمہ داریوں کا شعور دینا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں پوری امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور فلسطین و کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نے فلسطینی بچی ہند رجب پر ظلم کو کربناک قرار دیا جسے بربریت سے شہید کیا گیا تھا۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی عوام کی بھرپور ترجمانی کی اور ان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا جس پر جنرل اسمبلی میں موجود...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں بلکہ یہ ہماری قومی شناخت اور فخر کا مظہر ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے عالمی دن پر حکومت پاکستان اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ اس سال کا موضوع ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ ایک فوری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیاحت کو ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہونا چاہئے جس...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر پاکستانی کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا، پاکستانی کرکٹرز کیخلاف شکایت کی سماعت ہوٹل میں ہوئی۔ کھلاڑیوں سے ان کے اشاروں پر سوال ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بھرپور دفاع کیا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے گن سیلیبریشن کو اظہار مسرت قرار دیا جو اکثر کھلاڑی کرتے ہیں، کہا ایم ایس دھونی اور ویون رچرڈ بھی ماضی...
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دس لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر بیس لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ...
پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنیکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرائے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، عالمی برادری سے...
کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
لاہور: پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول زرداری نے کہا کہ بھارت بھی دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد کو نہیں چھپاتا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ،افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ سیلاب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصانات ہوئے، وفاق پر تنقید نہیں کررہا بلکہ درخواست کررہاہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بات کی جائے۔چیئرمین پی پی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں کشمیر کے شہر لیہہ میں جاری مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں لیہہ میں مظاہرین کی ہلاکت کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کے ردعمل میں کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہ کہ لیہہ کی حالیہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکام احتجاج کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال مقبوضہ علاقہ میں بھارت کے آہنی رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور(صباح نیوز)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فرما رہی تھیں کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ دیں گی، ان کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے دیے گئے، خیبر پختونخوا کو صرف 72 ارب جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-7 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے ۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔ الحمداللہ، 2025کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا ہو۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی معاہدے پر بات چیت ایک عرصے سے جاری تھی، ہوسکتا ہے کہ قطر حملے نے اس معاہدے کیلیے بات چیت کے عمل کو تیز کیا ہو۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مریم نواز میری سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، عوام جانتے ہیں کہ کون کس صوبے کی حالت بہتر رکھتا ہے اور الیکشن کیسے جیتتا ہے، بلاول زرداری نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا۔ ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-25 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، ان شاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-23 پشاور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کل پشاور میں جلسہ ہوگا، ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعے پر عمران خان افسردہ ہیں۔2022ء کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی بارش سے متاثرہ اندرونی سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر نو کی جائے اور ساتھ ہی ایسا نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں سڑکوں کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ مون سون بارشوں سے شہر کی اندرونی سڑکوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-13 کراچی(اسٹاف رپورٹر)آباد ہاؤس میں تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کے دوسرے روز صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس بی سی اے کی ڈی جی مذمل حسین ہالیپوٹو، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید ،وائس چیئرمین طارق عزیز ،چیئرمین سدرن ریجن احمداویس تھانوی اور بلڈرز اور نمائش کے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آباد کی جانب سے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کاروبار کرتے ہیں اور حکومت کی ذمے داری ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور سابق کونسلر گلبرگ ٹاؤن محمود حامد نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں علامہ اقبال پارک کے بڑے حصے پر میئر کراچی کے جانب سے قبضہ کرنے اور رفاہی پلاٹ کے تجارتی استعمال پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں اور بچوں کے کھیلنے کے گراؤنڈز کو تجارتی مقاصد پر دے کرہمارے بچوں سے ان کا حق چھینا جارہاہے انہیں کھیل کود کی صحت مند سرگرمیوں سے محروم کیا جا رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ لوٹ مار کے لیے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے پورے کراچی میں ملیریا اوڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کی شام اسپرے مہم کا افتتاح نیو ایم اے جناح روڈ سے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ اور دیگر ذمے داران موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ،جب بھی شہر میں مون سون کا سیزن آتا ہے تو بارشوں کے بعد شہر میں مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے ملیر یا اور ڈینگی جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-7 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، تحریک انصاف کے بانی عمران خان جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کیلیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-2 کوئٹہ (اے پی پی)بلوچستان اسمبلی نے گوادر کی عوام کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر)عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میںرکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گوادر ایک ابھرتا ہوا بین الاقوامی شہر ہے اور گوادر پورٹ کو سی پیک کا ماتھے کا جھومر کہا جاتا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہر کے باسی بنیادی سہولت، خصوصا پانی جیسی اہم ضرورت سے محروم ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں میں تقریبا 18 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات(جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی ، سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، اس اقدام سے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے، امن، صحت کی سہولیات اور مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت اس ذمہ داری سے فرار اختیار کرنے کے بجائے اسے پورا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی میں شراب خانے کے قیام کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا۔ علما ایکشن کمیٹی، تاجر الائنس اور شہریوں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، طلبہ، معززین شہر اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی جامع مدینہ مسجد سے نکالی گئی جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتی ہوئی شہید فاضل راھو چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شراب خانے کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ شرکا مسلسل “شراب خانے بند کرو” اور “اسلامی اقدار کا تحفظ کرو” کے نعرے لگاتے رہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علماکرام، تاجر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نوشہرو فیروز خالد شیخ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گاؤں پنو سولنگی میں کھلی کچہری منعقد کی اور گاؤں والوں سے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خالد شیخ نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اب تک متعدد افراد کے جائز مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو صوبائی محکموں کے خلاف کوئی بھی شکایت ہے تو وہ سادہ کاغذ پر تحریری طور پر محتسب اعلیٰ کے دفتر میں اپنی شکایات جمع کرا سکتا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-5 فائزہ مشتاقوطن عزیز اور ہمارے حالات ہمیشہ ہی قدرے مشترک رہے ہیں۔ ملک کی طرح ہمارا بھی نازک دور ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ جتنا جان چھڑانا چاہو اتنی ہی یہ ڈور آپ کے گرد مزید مضبوطی سے لپٹنے لگتی ہے۔ ظاہر ہے اتنا دیرینہ ساتھ ہو تو کس بدبخت کا جی چاہے گا راستہ جدا کرنے کا۔ جی ہاں! زندگی کی ہر کہانی کو یہی سابقہ پیش ہے اور کہانی کی گتھی ہے کہ سلجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔زندگی مسائل اور خوشیوں کا مرکب ہے۔ نہ جانے کب ایک مسئلے سے نکلے اور دوسرے کے جال میں پھنس گئے۔ اس کا آغاز پہلی سانس لیتے ہی ہو جاتا ہے۔ مسائل اور مشکلات بچپن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور پاکستان کے امریکا، چین اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات میں ایک نئے ”اسٹریٹجک دور” کے آغاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دیگر مثبت پہلو¶ں کے ساتھ ساتھ اصل اہمیت امن، سلامتی اور معیشت کے لیے نئی بنیادیں فراہم کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے اتحاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا کی جانب سے نئی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی توانائی کے اہداف اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کے خلاف جوابی حملے کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی حمایت کرتے ہیں۔ نیوز سائٹ ایکسوز نے زیلنسکی کا انٹرویو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مزید ہتھیاروں کے حصول کی خواہاں ہیں، اور اگر یہ اسلحہ انہیں مل گیا تو اسے استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو میں رہنماؤں کو اسے ایک انتباہ سمجھنا چاہیے۔ زیلنسکی نے کہاکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے ’’ویٹ گروورز سپورٹ پالیسی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ تاریخی اقدام کیا گیا ہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ماضی میں گندم، چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائز نہیں دیا جا سکا تھا، تاہم سندھ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود کسانوں کی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے صوبائی، ضلعی اور تپہ دیھ سطح پر مانیٹرنگ اور سپر ویڑن کمیٹیاں قائم کر دی گئی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، جلسوں سے عمران خان بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی...
اسلام آباد : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف مانگ رہے ہیں وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے...
پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے گوادر کی عوام کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر)عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے گوادر کو میرانی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گوادر ایک ابھرتا ہوا بین الاقوامی شہر ہے اور گوادر پورٹ کو سی پیک کا ماتھے کا جھومر کہا جاتا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہر کے باسی بنیادی سہولت، خصوصا پانی جیسی اہم ضرورت سے محروم ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں میں تقریبا 18 ارب روپے...
بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’ویواہ‘ کی کامیابی کے بعد انہیں شادی کی بے شمار پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے کچھ خوفناک اور غیر معمولی نوعیت کی تھیں۔ میں ہوں نا فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ امریتا راؤ نے کہا کہ انہیں خون سے لکھے گئے خطوط بھی ملے اور ایک شخص ان کے گھر کے باہر ٹیلیفون بوتھ پر کھڑا رہتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے والدین کو فون اٹھانا پڑتا تھا۔ امریتا نے بتایا کہ فلمی دباؤ اور کیریئر کے چیلنجز کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر تنہا محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پسند کی فلمیں حاصل نہیں...
اسلام ٹائمز: یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ایران نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کے حصول سے روکیں گے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "ہم نے یہ مقصد حاصل کیا اور لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں"، نیتن یاہو نے زور دیکر کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا چاہیئے اور ایران کو اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ کل سلامتی کونسل کو ایران کیخلاف پابندیاں بحال کرنا ہونگی۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا حماس کی حمایت کرتا ہے۔ نیتن یاہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کے مرکزی صدر حاجی اشرف خاص خیلی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری تحریک کو ہلکے میں نہ لے پیپلزپارٹی کا مستقبل بھی اس تحریک سے وابستہ ہے ہم پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دینے کے نعرہ بھی لگا سکتے ہیں یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اگر سندھ کے سرکاری ملازمین کی پر امن تحریک پر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اسے ہلکے میں لیا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط ہو گی اس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مستقبل بھی وابستہ ہے وہ متاثر ہو گا انھوں نے کہا سندھ کے سرکاری ملازمین کی بھی برادریاں قبیلے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کے ایم سی بلڈنگ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو عملاً “انٹرنیشنل یتیم خانہ بنا دیا گیا ہے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ قابض میئر بار بار “مل کر کام کرنے” کی دعوت دیتے ہیں لیکن اس کا مطلب کرپشن میں شراکت ہے، جس میں جماعت اسلامی کسی صورت شریک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعی مل کر کام کرنا ہے تو سب سے پہلے کرپشن کو روکا جائے، اختیارات و وسائل نچلی سطح یعنی یونین کمیٹیوں اور ٹاؤنز تک منتقل کیے جائیں اور تمام شہریوں کو مساوی...
ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہالی ووڈ کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے...