2025-07-26@06:38:22 GMT
تلاش کی گنتی: 293

«قتل کردیا گیا»:

(نئی خبر)
    تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
    گرین پیس فرانس کے سربراہ ژاں فرانسوا جولیارد نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور سیاستدانوں کی بے عملی اس نسل کشی میں شراکت داری کے مترادف ہے، ہم صدر ایمانوئل میکرون سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرات اور عزم کے ساتھ خونریزی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سماجی کارکنوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی علامت کے طور پر پیرس کے فوارے کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گرین پیس کے کارکنوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع مشہور فوارے فونٹین دیز انوسنٹ (Fontaine des Innocents) میں سرخ رنگ کا پانی ڈال کر غزہ میں جاری خونریزی کے خلاف...
    شیراز : ایران کے شہر شیراز میں ایک معروف ایرانی جج احسان باقری کو دفتر جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق، 38 سالہ جج احسان باقری پیر کی صبح دفتر جاتے ہوئے دو افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آوروں نے کسی چاقو یا بھاری چیز سے حملہ کیا، تاہم ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔ احسان باقری شیراز کی کریمنل کورٹ 2 کی شاخ نمبر 102 کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ صوبائی عدلیہ کے سربراہ سید صدراللہ رجائی نسب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایران...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی شہر شیراز کی فوجداری عدالت کے جج کو منگل کی صبح کام پر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ نجی اخبارمیں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے آن لائن رپورٹ کیا کہ صبح 2 افراد نے شیراز میں فوجداری عدالت نمبر 2 کی شاخ 102 کے سربراہ جج احسان باقری پر حملہ کیا اور انہیں قتل کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بدقسمتی سے، اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں جج احسان بقری شہید ہو گئے، حملہ آور تاحال مفرور ہیں اور قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔ احسان باقری کی عمر 38 سال تھی، وہ 12 سال سے عدالت میں فرائض...
    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد  کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
    فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او  فیصل ٹاون افضال روف  نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
    ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی...
    پشاور: غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد  کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے...
    پنجاب کے ضلع پتوکی میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد قتل کیے گئے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتول محمد ذوالفقار نے ملزم اقبال کو سود پر رقم دے رکھی تھی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سود سے تنگ آکر قتل کیا۔ پولیس نے کہا کہ پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی۔ پتوکی پولیس کے مطابق ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ ڈی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی اور لاہور میں رہائش اختیار کی تھی۔ دونوں لاہور میں رہائش پذیر تھے، 23مئی کو اغوا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو لاہور سے اغوا کے بعد سرائے عالمگیر لے جا کر قتل کیا گیا۔ وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
    بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اخبار کے مقامی نمائندے لطیف بلوچ کو قتل کر دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں روزنامہ ’انتخاب‘ کے نمائندے لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بلوچستان یونین...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کے قریبی رشتے دار بھی ہیں، دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، 12 سالہ بچہ چند دن قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا، گز شتہ روز بچے کی لاش گڑھے سے ملی تھی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    واشنگٹن ڈی سی (اوصاف نیوز)نامعلوم افراد کا امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں‌اسرائیلی سفارتخانے کے اہلکاروں پر اچانک بڑا حملہ، کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایکس پر لکھا، “آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے دو عملے کو بے ہوشی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔” قانون نافذ کرنے والے دو ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایک اسرائیلی سفارت کار اور اس کی خاتون ساتھی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔ ذرائع...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحۂ خضدار پر امریکہ  نےاظہار مذمت کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نا ظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،خضدار میں سکول بس پر وحشیانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی قیادت کے ساتھ ہیں۔ امریکی ناظم الامور  نیٹلی بیکر نے یہ بھی کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی ناظم الامور  نیٹلی بیکر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے،ہم پاکستان میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
    پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں  4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور  بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
    سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچی کے قتل کے ملزم اللہ دتہ کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کر دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچی کی چپل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں لیکن عدالت میں یہ شواہد ناکافی قرار دیے گئے۔ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزم کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی براہِ راست...
    پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔ پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتلپولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے...
    ضلع کورنگی پولیس مسلح ڈکیتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی جب کہ موٹر سائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا  گیا اور رواں سال روشنیوں کے شہرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرجاں بحق شہریوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں معصوم ونہتے شہریوں کے جاں بحق ہونے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پیرکی دوپہرعوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی ساڑھے تین میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپر موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کوشدید زخمی کردیا اوراس کا موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔ مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان کافی دیرتک جائے وقوع پرپڑا...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 18 اور 20 سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔مقتول بہنوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اٹلی میں مقیم تھا اور حال ہی میں واپس پاکستان آیا تھا۔ 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لاکر بیٹیوں کو رکھنے دیے تھے، واقعے کے وقت گھر سے باہر تھا۔انہوں نے بتایا کہ واپس آیا تو دیکھا بیٹیوں کو قتل کردیا گیا تھا اور تمام رقم غائب تھی۔پولیس کے مطابق مقتول بہنوں میں ایک نے ایم اے کر رکھا تھا، دوسری دوسری...
    ---فائل فوٹوز پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتلصوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ شہر پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علاقہ...
    پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور ایف آئی آر میں غیرت کے نام پر قتل کی دفعہ 311 اور اقدام قتل 302 شامل کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ پشاور میں تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19 سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا کہ ان کے 18 سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان...
    پشاور: دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ پشاور میں تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا کہ ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مقتول بھائی اپنی اہلیہ کے ہمراہ غفورآباد دیرکالونی میں رہائش پذیر تھے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ ماموں  4روزقبل ان کے گھر آیا تھا...
    افغانستان(نیوز ڈیسک)عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، افغان سکیورٹی ذرائع۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم لیڈر عبدالواحد کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالواحد اپریل 2025 میں اپنے گروہ کے ساتھ افغانستان منتقل ہوا تھا، عبدالواحد جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملوں میں مطلوب تھا۔ بھارتی حکومت نے اسلحے کی ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیار دیدیا
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 58 سالہ محنت کش قتل اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ چک 87 شمالی میں مسلح نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کی58 سالہ اظہر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔اسی طرح پنجاب چوک میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مدینہ کالونی کے نوجوا ن شہباز بھٹی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا جس پر ان کو ریسکیو کر کے ہسپتال...
    لاہور: صرف 6 ہزار روپے کی  خاطر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ اقو سے سیدھا دل پر وار کیا گیا تھا، جس پر ااسپتال منتقل کرنے کے دوران شہری ابراہیم جانبر نہیں  ہو سکا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی شفیق آباد کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم اس دوران ملزمان شہری کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پیٹرول اسٹیشن اور حویلی میں سوئے افراد پر فائرنگ کی۔ بعدازاں پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحقمستونگ میں فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کےلیے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نشہ کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا،...
    ---فائل فوٹو پنجاب کے شہر نارووال کے علاقے منڈی خیل میں لڑکی کو ملنے کے لیے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لڑکی سے فون پر دوستی ہوئی تھی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں لڑکی اور اس کے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران کم عمر لڑکا جاں بحق کراچیسپر ہائی وے جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے... پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کو زہر دیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعے میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل اپنی مرضی سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی تھی جس کے بعد اس کے بھائی پنچایتی فیصلے کے تحت اسے گھر واپس لے آئے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مہوش کے دو بھائیوں نے رات گئے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک دل دکھانے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقبول ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ المناک واقعہ گزشتہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لیکن واردات کا پیر کو اس وقت انکشاف ہوا جب گھر سے تعفن کی بدبو آنے لگی۔ پولیس ریکارڈز کے مطابق آیت مریم کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کا پہلے شوہر سے ایک بچہ بھی تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ قاتل شوہر سعد اور آیت مریم اکٹھے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے تھے، جنہیں سعد کے ہی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جاتا تھا۔ مقتولہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ آیت مریم بار بار...
    لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا...
    رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
    پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا،...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتلراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ 2 روز...
    اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا international Islamic university islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، قتل کا واقعہ 19 اپریل ہفتہ کے روز پیش آیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو...
    اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کونجی  ہاسٹل میں گولی ماری کر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، قتل کا واقعہ 19اپریل ہفتہ کے روز پیش آیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ  نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا، ملزم نے سب کو  خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی ماری دی۔ مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ  22 سالہ طالبہ کو تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی ماری کر قتل کیا گیا، گولیاں لگنے سے 22 سالہ طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال ہے جبکہ طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش  کے دوران مزاحمت کی۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔ رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور...
    امریکہ میں قائم سکھوں کی تنظیم ”سکھس فار جسٹس“ (SFJ) نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ایک امریکی شہری کے قتل پر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس 21 اپریل کو بھارت کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ایس ایف جے کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ انعام ان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا ہے، جسے تنظیم نے ٹرانس نیشنل ریپریشن یعنی سرحد پار جبر کا کھلا مظہر قرار دیا ہے۔ ایس ایف جے کے جنرل کونسل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) پاکستان میں حکام کے مطابق کراچی میں جمعہ کے روزاحمدیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران ہجوم کی جانب سے ایک احمدی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔ کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ پر مشتعل ہجوم نے پہلے سے ظلم و ستم کے شکار اس مذہبی اقلیتی گروپ کی عبادت گاہ کو گھیر لیا تھا۔ احمدی برادری کے ترجمان امیر محمود نے بتایا کہ ایک 47 سالہ شخص، جو کہ گاڑیوں کی ورکشاپ کا مالک تھا، اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ کراچی کے تھانہ پریڈی کے ایس ڈی پی او محمد صفدر نے خبر...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ورلی کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ پر سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے  بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا۔ اس شخص کی عمر 26 سال ہے جس کے تعلق بھارتی گجرات سے ہے تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں دینے والے اس شخص کو نمبر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش معلوم...
    کوہاٹ میں گاڑی پرفائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ملک اسد خان کی گاڑی پر پنڈی روڈ پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں کوہاٹ ضلع کے سابق ناظم  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق ملک اسد خیبر پختونخوا کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل نوشہرہ میں رشکئی کے قریب گاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمدحیات اوران کے بہنوئی وکیل خالد خان جاں بحق ہوئے۔
    سیستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔ ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔ ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پورے خطے کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پورے خطے کے لئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں...
    قصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ قاتل نے تیز دھار آلہ سے خود کو بھی زخمی کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال پتہ نہیں چل سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 1
    کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
    تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیے جانے کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔(جاری ہے) اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ پاکستانی مزدور ہفتہ کی صبح کو ورکشاپ میں کام میں مصروف تھے جب انہیں وہاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا...
    تہران:ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور سفارت خانے کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ لاشوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر...
    کراچی: شہر قائد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس شہبازگوٹھ کے قریب گھرسےخاتون کی تشددہ زدہ لاش ملی، جسے پہلے قریبی تھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ پری زوجہ غلام علی کے نام سے کی گئی، جس کے بھائی نے الزام عائد کیا ہےکہ 40سالہ پری بی بی کواس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ ہمیں غلام علی کے بھائی نےاطلاع دی کہ بہن کوتشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ...
    راولپنڈی:   راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا بھائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول لڑکے حیدر کا تعلق کلر سیداں سے تھا جبکہ لڑکی لائبہ اپنے بھائی کے ہمراہ دھمیال میں مقیم تھی۔  حیدر نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا تاہم اہل خانہ اس پر راضی نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات...
    مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے  ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کا الزام ہے کہ ملزمان بھائیوں نے ایک سال قبل اپنی بہن کو جلا کر مارنے کا بدلہ لینے کے لیے اپنے بہنوئی کی تین بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول لڑکیوں کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات اس کی 24، 28 اور 32 سال کی تین بیٹیاں گھر کے برآمدے میں چارپائی پر سو رہی تھیں کہ رات نو بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ جس سے تینوں لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاہور: بارات آنے...
    ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے  دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔(جاری ہے) لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ  لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر  موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی آج شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
    لاہور: بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے  کے دوران  دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  ہے اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت...
    لاہور میں افسوس ناک واردات کے نتیجے میں لڑکی جان سے چلی گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں لڑکی کو شادی سے چند گھنٹے پہلے قتل کر دیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم افراد نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب لوہاری گیٹ کے علاقے میں بیٹے نے تلخ کلامی پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Post Views: 1
    پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
    ہاولپور: تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2...
    اسلام آباد: راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔   پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔ مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔  28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ "تم نے مجھے ملازمت سے...
    انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں ہوا پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی، گفتگو مصطفی عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل...
    مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اسے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک نے چند روز قبل مویشی فروخت کیے تھے، اس کے پاس پیسے موجود تھے، جس کے بعد سے باڑے کا مالک لاپتا تھا 3 روز  بعد بتایا گیا تھا، ملازم بھی غائب ہیں۔سکھن پولیس نے اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی، لاش کا پوسٹ مارٹم اور ملازم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔ ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا...
    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو اتار کر گولیوں سے بھون ڈالا اس خوفناک حملے میں چھ بے گناہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو زبردستی روکا حملہ آوروں نے بس میں موجود تمام مسافروں کو نیچے اتار کر شناخت کی اور پھر بے رحمی سے فائرنگ کر دی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
    کرایہ اور بل ادا نہ کرنے پر گھر خالی کروانے کے تنازع میں ملزمان نے نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول 5 ساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ...
    — فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کردیا۔عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 3مقدمات درج ہیں۔علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ روز مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ درج مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف...
      ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور کی نواحی بستی میں 10 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر سے نکلی تھی اور کچھ دیر بعد زخمی حالت میں ملی۔مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچانے پر بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
    کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں  قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ  مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے...
    — فائل فوٹو لاہور کے علا قے شاہدرہ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اعتراف جرم سے مکر گیا اور کہا کہ مصطفی کو قتل نہیں کیا، پولیس نے مجھ پر کالا جادو کرایا ہے بیان دینے کے قابل نہیں، پولیس نے ملزم کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاسکے، ملزم نے پہلے اعتراف جرم کی ہامی بھری اور پھر انکار کردیا۔ جج نے ارمغان سے کہا کہ اعتراف جرم کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں بھی آپ جیل بھیج دیا جائے گا۔ ارمغان نے کہا کہ میں کوئی اعتراف...
    پنجاب / پختونخوا: ملک کے مختلف علاقوں میں خونی رشتوں کے درمیان جھگڑے، حملے اور قتل کے ہولناک واقعات پیش آئے، جس میں بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا، باپ پر بیٹے نے گولی چلادی، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل  اور داماد نے جھگڑے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔ ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے علاقے پاک ایونیو کالونی میں 17سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔  پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی والدہ نے آشنا کو ملنے کے لیے گھر بلایا، تو ملزم دیکھ کر طیش میں آگیا اور غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے والدہ کا گلا کاٹ دیا۔  دریں اثنا...
    علامتی فوٹو گجرات کے گاؤں مراڑیاں میں وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ماں سے کھانا مانگا، ماں نے کہا کہ کچھ دیر آرام کرلوں، جس پر ملزم نے غصے میں لوہے کی راڈ ماں کو مار دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے اور خون بہنے سے ملزم کی ماں دم توڑ گئی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے ڈان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں...
    پنجاب کے شہر ساہیوال میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق  ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
    بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ہولی پر ہونے والی ہلڑ بازی اور زور زبردستی نے 25 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان ہنس راج کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے جس کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اشوک، ببلو اور کالو رام نامی لڑکے مقامی لائبریری پہنچے جہاں ہنس راج مقابلے کے امتحان کے لیے تیاری کر رہا تھا۔ تینوں لڑکوں نے ہنس راج پر ہولی کے رنگ پھینکنے کی کوشش کی جس پر ہنس راج...
    —فائل فوٹو حافظ آباد کے علاقے جوریاں میں قتل کی جانے والی نئی نویلی دلہن کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا جس کے بعد شوہر انصر کو گرفتار کر لیا اور سسرالیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی روبی کی شادی چند ہفتے قبل جوریاں کے انصر سے ہوئی اور شادی کے کچھ عرصے بعد سے دونوں میں ناچاقی چلی آ رہی تھی۔ سوات: بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، دلہن زخمیسوات میں ایک بارات پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ دلہن زخمی ہو گئی۔ شوہر...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)سندریا شرما، جو 90 اور 2000 کی دہائی میں ایک معروف اداکارہ تھیں، نے کئی ہندی اور جنوبی ہندوستانی فلموں میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی، جیسے سوریاونشم، پدایپا، راجہ، انتھا پورم وغیرہ۔ تاہم، 2004 میں ایک نجی طیارے کے حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا، جسے اب 21 سال بعد قتل قرار دیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، تجربہ کار سپر اسٹار موہن بابو کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر سندریا شرما اور ان کے بھائی کی موت کے ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سندریا کی موت کوئی حادثہ نہیں تھی، بلکہ...
    جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر...
    اسلام آباد (خبر نگار +آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری  ہے کہ  پورے ملک میں یکساں تعلیم ہونی چاہیے۔ آئندہ سال سی ایس ایس امتحان میں تبدیلی نظر آئے گی۔ بڑی تعداد اس وقت بچوں کی کیمبرج تعلیم اے لیول او لیول حاصل کر رہی ہے۔ منگل کو سینٹ اجلاس  چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت شروع ہوا، ایجنڈے میں2  توجہ دلائو نوٹسز شامل تھے۔ اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات میں جوابات دینا کابینہ...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
    صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، شکیل احمد کو صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر نے بتایا کہ ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل احمد بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز صوابی :خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے...
    صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیاجماعت اسلامی خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔ڈی پی او صوابی...
    مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ  نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل  کیا  گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے...
    لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔   پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...