2025-09-24@14:09:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1649

«قومی ایئر لائن کو»:

(نئی خبر)
    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب اقوام متحدہ کی پابندیوں کو واپس لانے کے لیے فوری بحالی کا طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس سے پابندیاں 30 روز میں دوبارہ نافذ ہوسکتی ہیں اگر سلامتی کونسل اس دوران کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیاں یا مذاکرات؟ ٹرمپ کا دوہرا پیغام سامنے آ گیا بین لاقوامی میڈیا کے مطابق تینوں یورپی ممالک نے یہ قدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے اٹھایا ہے جس میں ایران پر سخت عدمِ تعمیل کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تہران کے ہاتھ میں موجود افزودہ...
    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، دریائے چناب میں مرالہ اور مرالہ سے ہیڈ خانکی کی جانب پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قادر آباد کی طرف بھی صورتحال بگڑنے کے امکانات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ **این ڈی ایم اے اور...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ایران کی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں اُن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران اور پاکستان مزید قریب آگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ عباس عراقچی نے  فلسطین اور ایران کے حق میں مظاہرے کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف مارشل سے ملاقات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پی ایم آفس کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف  سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں وزیراعظم نے وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین  پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔ ملاقات میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہء حق کے دوران پاک فضائیہ کے جانبازوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ Post Views: 1
    سڈنی: آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ایران کی حکومت میلبرن اور سڈنی میں ہونے والے یہودی مخالف حملوں میں براہ راست ملوث ہے، اسی وجہ سے ایرانی سفیر کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ تہران میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔  
    سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دو یہودی مخالف حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ اس الزام کے بعد آسٹریلیا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ایرانی سفیر اور تین دیگر سفارتی اہلکاروں کو سات دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین کی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے، جس کا مقصد صوبے کا متفقہ اور مضبوط موٴقف سامنے لانا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ انہوں نے اس فیصلے کے تحت پارٹی ٹکٹ اپنے بھانجے چوہدری ارسلان ظہیر کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ان کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینا اور کامیابی کے بعد حلف اٹھانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا: “یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، چوہدری ارسلان ظہیر نوجوان، باصلاحیت اور متحرک ہیں، اور وہ حلقے کے عوام کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کریں گے۔” انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چوہدری ارسلان ظہیر پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق کوئی جعلی مقدمہ...
    اسلام آباد: قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولا طے کرنے کیلیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جمعہ29 اگست کو طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت قرض پر سود ادائیگی، انسداد دہشت گردی کیلیے اخراجات صوبوں کو بتائے گی۔ بی آئی ایس پی اور دفاع پر آنے والے اخراجات پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس سے پہلے10 این ایف سی کمیشن تشکیل دیے گئے جن میں سے صرف 4 نتیجہ خیز رہے۔صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔ خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف...
    بانی نے قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا، حکومت خوف سے ایسی خبریں چلا رہی ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور نورین خان نے کہا ہے کہ بانی نے قومی ڈائیلاگ کا کبھی نہیں کہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔ عظمی خان کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ یا مذاکرات کی بجائے تحریک چلے گی۔نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانی سے کسی کی ملاقات ہی نہیں ہوئی تو قومی ڈائیلاگ کا کیسے انہوں نے کہا، دو تین ہفتوں سے کوئی پارٹی رکن بانی سے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے لئے عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔  سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ  بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح  80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمد و رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصد اور سیرین ایئر 37 فیصد ہے۔ عمران خان...
    ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
    پی آئی اے اور سری لنکن ائر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن، سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت لاہور میں سری لنکن ایئرلائن کی چار ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی آئی اے کی انجنئیرنگ خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجنئیرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔  اس حوالے سے لاہور ایئر پورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں سر ی لنکن ائر لائن کے عملہ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔  ترجمان کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ پہلے...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ادارہ اقوام متحدہ گرین کلائمیٹ فنڈ (GCF) کی جانب سے کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چند ہفتوں کے اندر اس سڑک کی از سر نو تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا، جسے مقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار کی جانب سے درج کی گئی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ماتحت بی آر ٹی (BRT) حکام کو ہدایت دی ہے کہ دادا بھائی نورو جی روڈ کی تعمیر اور مرمتی کام ہر صورت 25 سے 30 اگست 2025ء...
    ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔  وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ...
     پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، بلکہ...
    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے...
    ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال،بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ‘موڈیز’ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ۔۔ پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ سی اے اے ٹو سے بڑھا کر سی اے اے ون کر دی۔۔موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک “مثبت” سے بڑھ کر “مستحکم” قرار دے دی گئی ۔۔بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی...
    بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا پہلا ورکنگ سیشن سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں 11-12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے انقعاد کا مقصد، عالمی امن و سلامتی کے قیام، نیز مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی راہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اسلام آباد کا دورے اور بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی مشیر محترمہ مصباح گوہر اور اسلام آباد میں متعین ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر نبی شیرازی کے درمیان ہونے والی ملاقات...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا، اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے روسی صدر ایک معاہدہ کریں گے، میری پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا، اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔ پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کو ملاقات کیلئے بلائوں گا، فالو اپ ملاقات کے لیے 3 ممکنہ مقامات کا آپشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے اپنے زیرتسلط علاقوں میں متوازی حکومت قائم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے خانہ جنگی میں مزید شدت آئے گی۔آج جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے ارکان نے کہا ہے کہ 'آر ایس ایف' کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے اس اعلان سے سوڈان کی علاقائی سالمیت کو نقصان ہو گا، ملک تقسیم ہو جائے گا، جنگ بڑھ جائے گی اور سنگین انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر جائے گا۔کونسل کے ارکان نے سوڈان کی...
    ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر 2025 میں متوقع آئی فون 17 سیریز میں کئی نئے اور دلکش رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی۔ یہ بھی  پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابقن کمپنی نہ صرف اپنے کچھ کلاسک رنگوں کو بحال کر رہی ہے بلکہ پہلی بار جرأت مندانہ اور نمایاں رنگوں کو پرو ماڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آئی فون 17 کے متوقع ماڈلز آئی فون 17 آئی فون 17 ایئر آئی فون 17 پرو آئی فون 17 پرو میکس بنیادی ماڈل کے ممکنہ رنگ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 میں سیاہ، جامنی، سفید اور دیگر رنگ شامل ہوں گے جو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء)  پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی جانب سے یوم آزادی کے تہنیتی پیغام میں سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 14 اگست کے مبارک دن، جب عظیم  پاکستانی قوم آزادی کی 78ویں سالگرہ  نہایت جوش و خروش سے منا رہی ہے، میں اپنی جانب سے اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت و عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریۂ پاکستان کی قابل احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو دل کی اتھا گہرائیوں  سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ دن اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم...
    ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان حکومت خود اسلامی مزاحمت سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کر سکتی ہے، کہا کہ ایران کی پالیسی علاقائی ممالک کو طاقتور اور خودمختار دیکھنے پر استوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری جنرل علی لاریجانی نے لبنان پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد بیروت میں ہونے والی مشاورت کے حوالے سے لبنانی میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا: "مجھے خوشی ہے کہ لبنان کے عزیز عوام سے ملاقات کا موقع ملا ہے، لبنان ہمارا دوست ملک ہے اور ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات کی...
    ویب ڈیسک:  کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔  وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی...
    صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے سندھ کے صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔ وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازرانی پر حملوں، آبنائے ملاکا میں قزاقی اور بندرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جانے والی سائبر کارروائیوں سے سمندری نقل و حمل کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔یہ بات بین الاقوامی سمندری ادارے (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینیگز نے 'سمندری سلامتی: روک تھام، اختراع اور ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون' کے موضوع پر کونسل کے اجلاس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دنیا بھر کے سمندروں میں قزاقی اور مسلح ڈکیتیوں کے تقریباً 150 واقعات پیش آئے۔ ایسی بیشتر وارداتیں آبنائے ملاکا اور سنگاپور، بحر ہند...
    قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عراق میں پاکستانیوں کا پاسپورٹ لے کر رکھ لیتے ہیں، یہ ہماری توہین ہے، باقی ممالک کے پاسپورٹ کیوں نہیں رکھتے۔ حکام وزارت داخلہ نے کہا کہ ہمیں ایران کی جانب سے معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، وہاں سیکڑوں پاکستانی قید ہوں گے، سب سے زیادہ زائرین جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی جیلوں میں 17 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہونے کا انکشاف۔ یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں کیا گیا۔ چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا۔ جس میں غیر ممالک میں قید پاکستانیوں...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے ایئر لائن ٹکٹ پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سعودی عرب گلف ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے مسافروں کو 14 اگست کے روز سفر کرنے پر ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: 13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے بھی جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں 14 فیصد تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے، ایئر بلیو نے واضح کیا ہے کہ 11...
    ویب ڈیسک: نجی ایئر لائن نے جشن آزادی کی مناسبت سے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔  ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔  ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان یاد رہے کہ قومی ائیر لائن نے بھی  جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نے بتایا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس...
    برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ اس منصوبے کے جواب میں کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا ہے. جرمن نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے لیے ہتھیار نہیں پہنچا سکتے جو اب صرف فوجی ذرائع تک رہ گیا رہا ہے ہم سفارتی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کر رہے ہیں غزہ میں بڑھتا ہوا انسانی بحران اور انکلیو پر فوجی کنٹرول میں اضافہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں نے جرمنی کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے جو تاریخی...
    کراچی: ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ میں سوریا کمار یادیو کی عدم دستیابی پر بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی۔ سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں جرمنی میں ہرنیا کی سرجری کروائی ہے، وہ سردست بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ری ہیبلی ٹیشن کررہے ہیں۔  توقع ہے کہ سوریا کمار ایشیا کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے لیکن اگر وہ آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تو بھارت کو کسی دوسرے پلیئر کو قیادت سونپنا پڑے گی۔  اس لیے  متبادل قیادت کے لیے دیگر ناموں پر غور بھی جاری ہے، ایسے میں شبمن گل، اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا کے نام سامنے آئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے...
     کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، واقعے کی...
    ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ "ٹرمپ راہداری" منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر، علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔ ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے میں قفقاز میں...
    ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔  نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی...
    ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔  صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔  صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی     ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
    بلال اظہر کیانی(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے کے بعد ہمیں 19فیصد ٹیرف ملا، یہ ساؤتھ ایشین ریجن میں سب سے کم ٹیرف ہے۔ اس سے یقیناً ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو کی جاتی ہیں۔ گزشتہ برس ہماری برآمدات 32 ارب ڈالر تھی، ان 32 ارب ڈالر میں سے امریکا کو چھ ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ماضی میں جب سائفر لہرائے جا رہے تھے تو کوئی امریکا سے ایسی ڈیل کی توقع نہیں کر رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی ہمیں داد دے گی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے...
    گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر نزار میواوالا، سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی، اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) پاکستان کے حاجی گلبر خان اختر اقبال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، قدرتی آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، سول سوسائٹی کی شمولیت سمیت مختلف شعبہ جات میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے پرنس رحیم آغا خان کے نام خصوصی مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی کے تناظر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد...
    اپنے بیان میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سندھ حکومت پُرامن مارچ کے راہ میں رکاوٹ نہ بنے، کراچی سے بلوچستان بارڈر تک زائرین مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینیؑ مارچ کا کراچی سے آغاز ہوگیا ہے، ہمارا مارچ پُرامن ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اپنے بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اربعین حسینیؑ مارچ میں خواتین، مرد و بزرگ زائرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کی بسیں اور رہنماوں کی گاڑیاں شامل...
    اپنے بیان میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سندھ حکومت پُرامن مارچ کے راہ میں رکاوٹ نہ بنے، کراچی سے بلوچستان بارڈر تک زائرین مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینیؑ مارچ کا کراچی سے آغاز ہوگیا ہے، ہمارا مارچ پُرامن ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اپنے بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اربعین حسینیؑ مارچ میں خواتین، مرد و بزرگ زائرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کی بسیں اور رہنماوں کی گاڑیاں شامل...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نریندر مودی 31 اگست کو چین کا دورہ کریں گے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 31 اگست کو چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس دورے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔   وزیراعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے 2019میں چین کادورہ کیا تھا۔ مودی کے اس دورے کا مقصد خطے میں سیکیورٹی، معیشت، اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، جس میں دہشتگردی کے...
     مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس...
    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کیپٹل مارکیٹ کو ایک متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 33ویں رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اس طریقہ کار سے بینک نجی شعبے کی مالی معاونت پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جو معاشی ترقی کے لیے مددگار ہوگا۔ انہوں نے مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور اصلاحات میں مشترکہ تعاون کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای...
    (  ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  ایف بی آر نے آن لائن آرڈر کا نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔  نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن مارکیٹ پلیس، کوریئر اور ادائیگی ایجنٹ سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے۔  ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں نیا باب شامل کیا ہے، کیش آن ڈیلیوری پر بھی سیلز ٹیسک کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  ایف بی آر نے...
    اسلام سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن اور کاروان سلار شریک ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی کیلئے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی اور جلسے میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان بھی شرکت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تحریک انصاف کے رہنماء نور خان خلجی نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماء علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، حاجی غلام حسین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر 5 اگست...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔ یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر نے کہا کہ یہ ہمارا آئینی، قانونی اور مذہبی حق ہے کہ ہم اربعین امام حسینؑ کیلئے پُرامن طور پر سفر کریں اور ہم اس حق کے دفاع کیلئے ہر میدان میں حاضر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش نے ملک بھر کے عوام میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ اس اہم اور حساس مسئلے پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے 6 اگست کو کراچی سے رِمدان بارڈر تک پُرامن احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ سید علی...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔ اسی طرح موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل بھی اجلاس کا حصہ ہے، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025ء، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوں گے،...
    سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
    قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا،جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلا نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔اسی طرح موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل بھی اجلاس کا حصہ ہے، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 ، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوں گے، کرمنل لا ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔آسان کاروبار بل 2025 پر قائمہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا، اس موقع پر دونوں صدور کے درمیان خیرسگالی کلمات کا تبادلہ ہوا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ تھے، ایوان صدر میں مسعود پزشکیان اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ بتایا گیا...
    صدر مملکت سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا، اس موقع پر دونوں صدور کے درمیان خیرسگالی کلمات کا تبادلہ ہوا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر آمد کے موقع پر نائب...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا ایوانِ صدر آمد پر پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور انہیں باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ فریقین نے...
      صدرِ آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا ایوانِ صدر آمد پر پُرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان کے لیے ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کو وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان...
    علامہ احمد اقبال رضوی نے اعلان کیا کہ تمام زائرین کو قانونی دستاویزات کے ہمراہ سفر کرنا ہوگا اور صرف وہی افراد ایران بارڈر کراس کر سکیں گے جن کے پاس مکمل و درست سفری دستاویزات موجود ہوں گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کو ایران اور عراق کے زمینی راستوں سے روکنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے اہم اعلان کرتے ہوئے 6 اگست بروز بدھ کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مارچ کا آغاز دوپہر 3 بجے شاہراہ پاکستان (انچولی) سے ہوگا، جس میں زائرین کے قافلے بھی شریک ہوں گے۔ مارچ کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سمیت مختلف امور پر مفید بات چیت ہوئی، پاکستان ایران کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم نے مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی پاک ایران برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے عزم کا...
    سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) ایرانی صدر کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر سی ڈی اے کی جامع تیاریاں۔اسلام آباد شہر کو دونوں ملکوں کے خوبصورت جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا۔ ایران کے صدر کا حالیہ دورۂ پاکستان اور ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم کامیابی ہے۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں برادر اسلامی ملک کے معزز مہمان کے استقبال کے لیے تیاریوں کے لیے سی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) علامہ طاہر اشرفی، علامہ ساجد نقوی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر مشتمل علماء کے وفد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور اتحاد امت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی علمائے کرام نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی بہادری کو سراہا اور اسرائیل کو شکست دینے پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد  پیش کی۔ وفد نے بھارت  کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستانی وفد کے ایران سے متعلق خیر سگالی جذبات کو سراہا، دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اتحاد امت کی ضرورت پر...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں علاقائی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور پڑوسی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے طریقے شامل ہیں۔ وزرائے دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے...
    ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، جنہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ سمیت دیگر عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ایرانی صدر نے کہاکہ سرحدی منڈیاں اور رابطے نئی راہیں کھول سکتے ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس موقع پر نائب...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی استحکام، تجارت، اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسکے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔  محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، ڈاکٹر مسعود پژشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے وفد کا حصہ ہیں۔ 
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے عمران خان کےبچوں کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، ایک سیاسی لیڈر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے کہ اسکے بچے احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جب آپ قوم کے بچوں کو احتجاج کے لیے اکسا رہے ہیں تو اپنے بچوں کو احتجاج سے دور کیو ں رکھ رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب ذوالفقار علی بھٹو جیل میں گئے تو بے نظیربھٹو میدان میں آئیں، نواز...
    اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
    لاہور: ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ساحلی علاقوں میں مزید میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (ایم پی ایز) یعنی سمندری محفوظ علاقے قائم کرے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پٹیانی اور ڈبّو کریک جیسے علاقوں کو ایم پی اے قرار دینے سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی حیاتیاتی تنوع اور مینگرووز کے قیمتی جنگلات کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے یہ مطالبہ یکم اگست کو منائے جانے والے ورلڈ میرین پروٹیکٹڈ ایریاز ڈے کے موقع پر کیا۔ ادارے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں تین سمندری محفوظ علاقے قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں...
    ایران کے دارلحکومت تہران میں 1 کروڑ 60 لاکھ باشندوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔ پچھلے 5سال سے جاری قط،40 فیصد کم بارشیں ہونے، بڑھتی گرمی، آبادی میں تیزی سے اضافے اور زیرزمین پانی زیادہ مقدار میں نکالنے سے ایران، خصوصاً دارالحکومت تہران میں میٹھے پانی کی شدید قلت جنم لے چکی ہے جس کے میٹروپولٹین علاقے کی آبادی1 کروڑ 60 لاکھ ہے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے ڈیم تقریباً سوکھ چکے ہیں۔  بلند وبالا عمارتوں میں مقیم لاکھوں تہرانیوں کو صاف پانی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور وہ ٹینکروں سے بھاری قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ایرانی حکومت ہفتے میں 1...
    وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے کاروباری ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے معاملے میں ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک ہونے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی، بڑا کاروباری طبقہ یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا پابند ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام پبلک کمپنیوں، افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ، رجسٹریشن، ٹیسٹنگ اور الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا شیڈول بھی جاری  کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پبلک کمپنیوں کو 10 اگست تک رجسٹرڈ ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، 25 اگست تک سسٹم ٹیسٹ، یکم ستمبر سے انوائسز جاری کرنا...
    برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
    نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا شاندار استقبال کیا۔دوران ملاقات پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق،برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کیلئے اہل پنجاب کی جانب...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں اس بات پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم  دیدیا۔ مزید :
    اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں جعلی وکیل بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص فارمیسی چلانے والا نکلا۔ محمد سلمان عرف “سلمان خان” ٹک ٹاک پر خود کو وکیل ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا اور کچہری میں باقاعدہ پیش بھی ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکالت کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوٹس کے مطابق محمد سلمان کو متعدد بار اپنی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم وہ ناکام رہا۔اسلام...
    پاکستان کے بلند و بالا پہاڑ لیلا پیک پر چڑھائی کے دوران ہلاک ہونے والی جرمن اولمپیئن بایاتھلون کھلاڑی لورا ڈاہلمایر کی لاش کی بازیابی کی کوششیں خطرناک حالات کے باعث ترک کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کا جرمن کوہ پیما لورا ڈہلمیئر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار 31 سالہ لورا ڈاہلمایر بدھ کے روز 5,700 میٹر (18,700 فٹ) کی بلندی پر چڑھائی کے دوران پتھروں کے گرنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔  وہ 2018 کے ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیت چکی تھیں اور دنیا کی نمایاں ترین خواتین بایاتھلون ایتھلیٹس میں شمار ہوتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی انتظامی ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ جائے حادثہ...
    سوشل میڈیا پر اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ جنگ کے باوجود، فلسطینی مزاحمتکاروں کے بہادرانہ حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جسکے نتیجے میں صہیونی قبضہ گروپ موت سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت دنیا بھر میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سابق پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لبنان میں واقع، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ اس عظیم رہنماء کا خون آزادی کی نئی داستان کا نقطہ آغاز بنا، جسے آج غزہ اپنے خون اور استقامت سے لکھ رہا ہے۔  ایرانی سفارت خانے نے یہ...
    سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایک مسافر...
    سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)چیئرپرسن قائمہ کمیٹی کامرس سینیٹر انوشہ رحمان اورچیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کوئٹہ چیمبر میں اہم اجلاس، کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، منسٹری آف انڈسٹری اور فنانس کے افسران اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے ممبران کی شرکت،اجلاس میں پاک ایران تجارت کو درپیش رکاوٹوں پر اعلی سطحی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور، زمینی راستے سے درآمدات پرکاسٹ ویلیو کا جائزہ لیا جائے، بلوچستان میں روڈمیپ انفراسٹرکچر کی بہتری کی...
    اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور شیعہ علماء کے درمیان ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل نے اربعین پر زائرین کے زمینی سفر میں پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
    ایرانی سپیکر اسمبلی سے اپنی ایک ملاقات میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تہران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت "سوئٹزر لینڈ" کے شہر "جنیوا" میں پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کے دوران گزشتہ شب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے اپنے پاکستانی ہم منصب "سردار ایاز صادق" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت اور تہران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں دوست و برادر ملک پاکستان کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت میں ہمارے کئی کمانڈر شہید ہوئے۔ صہیونیوں کی فوجی کارروائیاں،...
    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جہانزیب علی جعفری نے اعلان کیا کہ اگر یہ غیر آئینی اور غیر اخلاقی پابندی فی الفور واپس نہ لی گئی تو جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے  صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری اور جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے روڈ کے ذریعے زیارت اربعین امام حسینؑ کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کو آئین پاکستان، مذہبی آزادی اور قومی معیشت پر سنگین حملہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ ارشاد علی، علامہ جمیل شیرازی، علامہ صابر حسین...
    صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مولانا سید غضنفر علی نقوی، امیر عباس کربلائی، آئی ایس او اور آل پاکستان زیارات گروپ کے نمائندوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہزاروں زائرین حکومت کی پابندی کی وجہ سے زیارات کیلئے روانہ نہیں ہو سکیں گے، اہتمام کرنیوالے زیارات گروپ پچاس ارب روپے بکنگ کی مد میں جمع کروا چکے ہیں، حکومت کا کام سکیورٹی دینا ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں دوران سفر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران و عراق جانیوالے زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے صوبہ بھر میں پُرامن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی صدر علامہ سید...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر جان نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔ محمد شعیب کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان سے ہے جبکہ بے نظیر کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ تقریباً 7 سال قبل دونوں نے گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی۔ کچھ...