2025-07-26@11:21:33 GMT
تلاش کی گنتی: 356

«آرگینک خوراک»:

(نئی خبر)
    افغانستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں تیز کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کثیر الجہتی مذاکرات کی بحالی پر متفق ہوگئے، ان میں سیکیورٹی، سرحدی تنازعات اور افغان مہاجرین کے امور بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد میں شامل وزارت تجارت کے حکام نے پاک افغان تجارت، ٹرانزٹ میں رکاوٹوں پر بات چیت کی ۔  پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات میں کشیدگی کا جو عنصر جنم لے چکا ہے، اس کی وجہ سے یہ تعلقات باہمی ناراضگی کا سبب بن رہے تھے اور اس کے اثرات نہ صرف سماجی تعلقات پر پڑ رہے تھے بلکہ خصوصاً تجارتی سرگرمیاں بھی اس کی زد میں آ کر منفی رجحانات کا پتہ دیتی تھیں اس دوران...
    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم نے اسپنر کیخلاف پیش آنے والی مشکلات پر مجھ سے فون کرکے مدد طلب کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور (انکے کزن) بابراعظم نے اسپنر کیخلاف مشکلات پیش آنے پر انہیں فون کرکے مدد طلب کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے فون پر مجھے کہا تھا کہ عمر بھائی، مجھے اسپنرز کیخلاف تھوڑی مشکل ہورہی ہے، وہ اکثر مڈ وکٹ پر اسپنرز کیخلاف وکٹ گنوا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی...
    جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے۔ کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کےلیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ زندگی کا کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ باکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے۔ اس نئی سہولت کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اور تحفظ...
    ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کی آج کی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، ایئرپورٹ رات 12 بجے تک مکمل بند رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر بجلی سپلائی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مسافروں کو ایئرپورٹ کی طرف نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ اسے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر قیامتِ صغریٰ برپا کرنے کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے۔ اب امن مذاکرات جنگ کے شعلوں کے درمیان ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے۔ یہ خبر بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف کھڑے ہونےوالے دہشت گردوں کو نہ کوئی ڈھیل دی جائے گی اور نہ ہی ان سے مذاکرات ہونگے، پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو استعفی دے دینا چاہیے، انہیں بالکل ملک کی فکر نہیں ان کو بس اپنے لیڈر کی فکر ہے. رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات ممکن ہیں.(جاری ہے)...
    نیوزی لینڈ اوپنرز کاجارحانہ آغاز، 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی حارث رؤف کی دو، محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد کی ایک ایک وکٹ میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا...
    پاکستانی 36 رکنی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق آج صبح 11 بجے طورخم سرحد کے قریب افغانستان کے حدود میں جرگہ مذاکرات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جرگہ ممبران کی اہم نشست ہو گی۔ پاکستانی 36 رکنی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق آج صبح 11 بجے طورخم سرحد کے قریب افغانستان کے حدود میں جرگہ مذاکرات ہوں گے۔ جرگہ مذاکرات میں 25 رکنی افغان جرگہ ممبران شرکت کریں، جرگہ سربراہ کے مطابق اگر افغان فورسز متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر راضی ہو گئے تو گزشتہ 23 روز سے بند تجارتی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھولا جا سکتا...
    مقدونیہ(نیوز ڈیسک)شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے...
    حماس نے کہا کہ اسے ثالثوں کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی جسے اس نے ذمہ دارانہ اور مثبت انداز میں قبول کیا۔ حماس کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک مکمل طور پر مذاکرات شروع کرنے اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تمام امور پر جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے اور 4 لاشیں حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر تیار...
    طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث 20ویں روز بھی بند ہے، افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی، پاکستانی جرگہ اب 50 ارکان پر مشتمل ہوگا۔طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کےلیے ہونے والے مذاکرات پر پاکستانی جرگے نے افغان جرگے کے تحفظات دور کردیے۔ افغان جرگے نے گزشتہ روز پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل پر اعتراض کیا تھا۔ پاکستانی جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی ہے۔ ایک دو روز میں پاک افغان جرگے کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں، اس دوران طورخم سرحد پر فائر بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا۔ افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگیاافغان جرگے...
    بزرگ عالم دین گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، ایصال ثواب کے لیے ختم شریف جمعہ کو افطار سے قبل جامعہ شہید مطہری میں ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ سربراہ جامعہ شہید مطہری ملتان و سربراہ حسینی تبلیغی مشن پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی ملتان کے مقامی ہسپتال میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، مرحوم کا نماز جنازہ امام بارگاہ ابوالفضل العباس میں بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتدار میں ادا کیا گیا، نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، علمائے کرام، واعظین، خطبائ، طلبائے کرام، شاگردان اور عوام کی...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے...
    بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے...
    طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث مذاکراتی جرگہ تعطل کا شکار ہے، افغان جرگہ ممبران مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگئے۔افغان جرگہ نے پاکستانی مذاکراتی جرگہ پر تحفظات کا اظہار کردیا، افغان جرگہ کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں رد و بدل کیا گیا ہے۔پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاک افغان مشترکہ جرگہ کی طورخم سرحد پر آج حتمی نشست تھی، افغان جرگہ کے سربراہ کے  ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ  افغان جرگہ کو مذاکرات پر آمادہ کریں گے، طورخم کشیدگی کا حل صرف جرگہ مذاکرات ہے۔
    نماز جنازہ میں علامہ سید علی اصغر نقوی، علامہ سید کاظم رضا نقوی، شیخ اسحاق نجفی، علامہ سید عامر عباس ہمدانی، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید عون ساجد نقوی، علامہ اختر حسین نسیم اور دیگر نے شرکت کی۔  اسلام ٹائمز۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے چچازاد بھائی، اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی مدرس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ سید علی رضا نقوی مختصر علالت کے بعد ملتان کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ امامین کربلا سورج میانی میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتداء میں ادا کی...
    خیبرپختونخوا میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 14دنوں کے دوران 19ہزار 534گیسٹرو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،یہ کیسز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 24فروری سے 2مارچ کے درمیان رجسٹر کیے گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 2082طبی مراکز میں سے 1826نے گیسٹرو کے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیسز پشاور میں سامنے آئے، جہاں 2ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے جبکہ چارسدہ میں 1913، سوات میں1369، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1202، نوشہرہ میں 1086اور دیر لوئر میں 1012کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8ہزار 367کیسز بھی رپورٹ کیے...
    حیدر آباد: قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی کپاس، چینی اور تیل خاکستر ہوگئے۔   ریسکیو اور موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے قریب منی آئل ٹینکر پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس میں 2 ہزار لیٹر کیروسین آئل موجود تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل کرکے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کروا دی گئی۔ دوسری جانب مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی  کے نتیجے میں کروڑوں  روپے مالیت کی کپاس، چینی کی بوریاں اور آئل جل گیا۔ آتشزدگی کے سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ 2...
    اسلام آباد+ پشاور (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار+ آئی این پی) سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل خان کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق سینئر صوبائی وزیر اورامیر جماعت اسلامی خیبر پی کے شمالی عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی عبدالواسع، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نائب امرائے صوبہ کے پی سید صہیب الدین کاکاخیل، سید بختیار معانی، مولانا محمد اسماعیل، مولاناعبدالاکبرچترالی، میئر مردان حمایت...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس ٹیرف فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیک ڈیٹ ٹیرف پر بھی اعتراض لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ حکومت 1200 ارب کے بینک قرض سے 300 ارب روپے سیٹل کرے گی۔ بجلی پر 2.80 روپے فی یونٹ سر چارج لگا کر 5 سال میں قرض کی وصولی کا منصوبہ بنا لیا گیا جبکہ آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز کے لیے نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد ایف بی آر کو ٹرانسفارمیشن...
    بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق ابتدائی حمل میں فولک ایسڈ کی زیادہ مقدار بچوں میں زبانی اور طرز عمل کی مہارت کو بہتر کرتی ہے۔ اس تحقیق میں 345 بچوں کا جائزہ لیا گیا جب وہ چھ سال کے تھے۔ شرکا بچوں میں سے 262 مرگی کی بیماری میں مبتلا خواتین کے تھے اور 83 مرگی کے بغیر خواتین کے بچے تھے۔ محققین نے حمل کے پہلے 12 ہفتوں کے دوران ان کی ماؤں کے ذریعہ لی گئی فولک ایسڈ کی خوراکیں ریکارڈ کیں اور اوسط خوراک کی بنیاد پر بچوں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا۔ زبانی مہارتوں کا اندازہ لگانے کے لیے بچوں کو متعدد ٹیسٹ دیے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ ایک لفظ کا...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جا رہے، حیران ہوں وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا لیکن رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی...
    اقتصادی جائزے کے حوالے سے وزارت توانائی اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں عالمی مالیاتی فنڈ کے حکومت کی سولر پالیسی پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ  پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام الگ الگ بریفنگ دیں گے،  سیکریٹری پاور ڈویژن،  سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن اور سیکریٹری خزانہ بریفنگ میں موجود  ہیں، پاور ڈویژن ڈسکوز کی کارکردگی، گردشی قرض اور نجکاری کے بارے میں بریفنگ دے گا۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لائن لاسز کم کرنے،  بجلی بل وصولی بڑھانے اور چوری روکنے بارے بتایا جائے گا، ڈسکوز میں بورڈز کی کارکردگی اور نئی انتظامیہ بارے بریفنگ دی جائے گی، تین ڈسکوز کی نجکاری بارے پیش رفت اور...
    اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی کی قیمتوں کو تمام...
    وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں، سکیورٹی ادارے بھی دہشت گردوں کو نشانہ ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ’’گڈ اور بیڈ‘‘ کی تقسیم ختم کرکے بلاامتیاز ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری سمیت دیگر عہدیداروں نے اکوڑہ خٹک میں جامعہ حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت ایک...
    ویب ڈیسک : سوئی سدرن  نے اعتراف کیا ہے کہ گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصو بے سے صارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائیگی، سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ جوائنٹ وینچر گیس کو ایل پی جی بناکر نجی مارکیٹ میں بیچے گی، قائمہ کمیٹی نے معاہدے کی تفصیلات مانگ لیں ،قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو گیس کو ایل پی جی میں کنورٹ کرکے بیچے گی تاہم اس سے مقامی صارفین کو گیس کی طلب میں مزید کمی واقع ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو گیس کو ایل پی جی میں کنورٹ کرکے بیچے گی تاہم اس سے مقامی صارفین کو گیس کی طلب میں مزید کمی واقع ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کو ملک میں گیس اور تیل کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی۔ رکن کمیٹی شاہد خان نے کہا کہ کے پی میں قدرتی ذخائر وافر تعداد میں موجود ہیں، کیا کے پی میں قدرتی ذخائر کے حوالے سے سروے کیا گیا ہے؟ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلات طلب...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام مستقبل کے لائحہ عمل پر سوچ وبچار میں مصروف ہیں ۔ماضی کے ریکارڈز پر مسلسل کھیلنے والے سینئرز کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے سینئرز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہورہی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہرکا مستقبل بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ماہرین سوال اٹھارہے ہیں کہ گزشتہ تین سالوں میں4چیئرمین ،8کوچز اور 26 سلیکٹرز تبدیل ہوچکے ہیں۔ تو پھر سینئر کرکٹرز ناکام ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ کیوں ہیں۔ بورڈ حکام اور چیئرمین محسن نقوی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹیم میں مخصوص گروپ...
    زیرو پوائنٹ پر پاک ‘افغانستان حکام کا پہلا مذاکراتی سیشن کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم افغان فورسز کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر پرسرحدی کشیدگی کا آغاز ہوا طورخم کی سرحدی گزرگاہ آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے ، جس کے باعث دونوں جانب مسافر پھنس گئے ہیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق، زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان پہلا مذاکراتی سیشن ہوا، جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے ۔سرحدی کشیدگی کا آغاز جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر...
    پشاور(این این آئی)طورخم کی سرحدی گزرگاہ آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب مسافر پھنس گئے ہیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق، زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان پہلا مذاکراتی سیشن ہوا، جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے۔سرحدی کشیدگی کا آغاز جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے اعتراض کرتے ہوئے کام رکوا دیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔سرحد...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی زیادہ کارکردگی کی ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ حکومت چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈا پور مناظرے میں ہار گئے تو استعفا دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں الگ بات کرتے ہیں اور باہر جا کر مکر جاتے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کے اعلان پر صوبائی گورنر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے، میں دیکھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیسے کسانوں سے...
    لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی گہما گہمی کا منظر لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال 2025-26ء پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ)کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کیلئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداورآصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ایوان بالا میں پالیسی بیان میں کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جائے گا نظام کو بہتر کر کے نجکاری ہوگی، پاک سیکرٹریٹ کے باہر 2 روز سے احتجاج کرتے سرکاری ملازمین کا معاملہ بھی سینیٹ پہنچ گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز شہادت اعوان اور شیری رحمن نے سرکاری ملازمین کے 2 روز سے جاری احتجاج کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیر خزانہ ملازمین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،...
    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبا کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں بھٹو اسکالر شپ پروگرام کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اسکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کیلیے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلیے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو اسکالرز شپ دی جارہی ہے۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں جاری ہیں اور گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں بھارت نے آل راؤنڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے ہرایا، اس میچ میں اکشر پٹیل نے 9 اوورز میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ویسے تو کھیل کے دوران کیچز ڈراپ ہونا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن اس میچ میں دلچسپ بات یہ ہوئی کہ اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک کی گیند پر کپتان روہت شرما نے کیچ ڈراپ کردیا۔اس پر میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اکشر نے ردعمل دیا۔بھارتی بولر نے کہا 'سچ میں، جب گیند روہت شرما کے پاس گئی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ کے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرے گی۔ مستحق اور ذہین طلبہ آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ سمعتا افضال سید نے بتایا کہ اسکالر شپس سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور میتھس کے شعبوں میں دی جائیں گی۔ مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال 6طلبہ و طالبات کو آکسفورڈ اسکالرشپس دی جائیں گی۔ہر سال 3طالبات کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسکالر شپس دی جائیں گی جب کہ اسی طرح 2طلبہ کو بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس دی جائیں گی۔ معروف بھارتی کرکٹر اور اہلیہ...
    بنگلا دیش کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل ہیٹ ٹرک سے محروم رہ گئے۔  کپتان روہت شرما نے کیچ ڈراپ کرنے پر بولر سے معذرت کرلی، ذاکر علی کا کیچ سلپ میں روہت کی جانب گیا لیکن کپتان گیند کو تھام نہیں سکے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی توحید...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کر رہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ آئین کے...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں،  پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں،  پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے، قوم کو...
    فلپائن(نیوز ڈیسک)فلپائن کے گنجان آباد شہری علاقے میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے بعدحکومت کی انوکھی پیشکش۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں حکام ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مچھروں کو مارنے پر نقد انعام کی پیشکش کی گئی منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے علاقے میں 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (2 امریکی سینٹ) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر انعام دیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے ذریعے مار دیا جائے گا، اب تک 21 افراد...
    ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلا دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک وڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو “مافیا سرغنہ” قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے”دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ” دے رکھی ہے، جو بنگلا دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں‘ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا مگر میں زندہ بچ گئی اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف دلا سکوں۔ میں ضرور...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے،...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 30 سے زائد دکانیں خاکستر ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں پلازہ میں کپڑوں اور بیڈ شیٹس کی سینکڑوں دکانیں موجود ہیں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
    کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کی معروف نیورولوجسٹ اور ایپی لیپسی فاونڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مرگی کے علاج کی دواؤں کی بھاری قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ملائشیا میں جینیٹکس فارما(Genetics Pharma)کے تعاون سے منعقدہ ’’دوسری 360 نیورو سمٹ‘‘ سے اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نیورولوجیکل دواؤں کی قیمتیں کینسر کی دواؤں کے بعد سب سے مہنگی ہوتی ہیں، حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے مرگی کی دواؤں کو جان بچانے والی دواؤں میں شامل کیا ہوا ہے،ان دواؤں کی قیمتیں کنٹرول ہونی چاہئیں اور ان پر سبسڈی بھی دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوروپیتھک درد، اعصاب کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں آگہی...
    آئے دن مختلف تنازعات کے سبب میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی اداکار فیروز خان پھر تنقید کی زد میں آ گئے۔ حال ہی میں اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ ہوا جس میں اداکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔ رنگ میں اترنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ڈھیر کر دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکار و یوٹیوبر کے مابین اس میچ کو دیکھنے جہاں شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے وہیں فیروز خان کا 6 سالہ معصوم بیٹا سلطان بھی موجود تھا جو اپنے والد کو جیتتے ہوئے...
    براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح...
    برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔
    کراچی: سی ویو دو دریا کے مقام پر قائم نجی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور شعلے دور سے دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگی جو چند منٹوں میں شدت اختیار کر کے پھیل گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم عملہ کولنگ کے عمل میں مصروف ہے جبکہ ہوٹل بانسوں کا بنا ہوا تھا اور سمندری ہوا کی وجہ سے...
    عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے، ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ...
    سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو   پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کے پی کو سینیٹ میں ایک سال سے نمائندگی نہیں دی گئی۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں، عوام کا اعتماد نہیں ہو تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ شبلی فراز مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے لے آئےپاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ بتا دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال ابتر اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 60 دن کے اندر انتخابات...
    جنید اکبر— فائل فوٹو تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ کامیاب تھا، جلسے سے متعلق رپورٹس مانگی ہیں، غیر تسلی بخش کارکردگی والوں کو آگے جانے نہیں دوں گا۔جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں رہنا ہے تو محنت کرنی ہو گی، شکیل خان ایماندار شخص ہیں، ان کے ساتھ اب بھی کھڑا ہوں، شکیل خان کے حق کے لیے بولوں گا چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا۔ جنید اکبر نے خود کو وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیاپبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی...
      گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے ۔ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی...
    واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023ء کے...
    ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے۔ ان وقوعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں...
    پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نےخود کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں میری یا علی امین گنڈاپور کی کوئی اہمیت نہیں، اہم صرف بانی پی ٹی آئی اور ووٹرز ہیں۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی میرے دائرہ اختیار میں...
      پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف خیبر پی کے  کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے   کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان افراد کے نام  بانی پی ٹی آئی  کو دوں گا۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ’’برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید اے کیو آئی مانیٹرز کی تنصیب، بایوگیس پلانٹس اور بایوریفائنری کے قیام، زرعی سیکٹر میں ای میکانائزیشن، اور گرین ٹرانسپورٹیشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  فضائی آلودگی...
    کراچی (کامرس رپورٹر) ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز2024ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایونٹ، جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے،ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والے صارفین کی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 فروری 2025ء )رہنماء ن لیگ رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آج اگر سیاسی قوتیں مل بیٹھیں گی توالیکشن 2029 کو فری اینڈ فیئر بنایا جاسکتا ہے،نئے الیکشن کیلئے مولانا کا اپنا مئوقف ہوگا لیکن ہم 2029 میں شفاف الیکشن کروانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے بلکہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں، اسپیکر اسمبلی نے بھی آفر دی کہ مذاکرات چاہتے ہیں، اگر ان کا الائنس بنتا ہے تو پھر الائنس میں بہت سارے لوگ آجائیں گے اور اجتماعی حکمت عملی جب بنتی...
    بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے ہولو امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔  ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ڈاکیومنٹری دِلجِیت کے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے ابھرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بننے کے سفر، ان کی تاریخی کوچیلا 2023 کی پرفارمنس، اور دِل-لومیناتی ٹور 2024 کے زبردست اقتصادی اثرات کو اجاگر کرے گی، جس نے شمالی امریکہ میں تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر ٹیکس ریونیو اور 5,300 ملازمتیں پیدا کیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے۔  اس پروجیکٹ میں دِلجِیت کی ذاتی جدوجہد، پنجابی...
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک )دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل رانڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا...
    حضرت ابوذر غفاریؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’میں ایک ایسی آیت کے بارے میں جانتا ہوں جو انسانوں کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے۔ اِس کے بعداس آیت کی تلاوت فرمائی۔ رزق میں اضافے کے لیے فرمانِ الٰہی کا مفہوم ہے: ’’اور جو کوئی اﷲ سے ڈرتا ہے، اﷲ اُس کے لیے (مشکل سے نجات کا) راستہ پیدا کردیتا ہے اور اُسے وہاں سے رزق دیتا ہے، جہاں سے اُسے سان گمان بھی نہیں ہوتا ہے۔‘‘ (سورۂ طلاق) پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم ہی سے منقول ایک اور حدیث میں آیا ہے: ’’جو بھی زیادہ سے زیادہ استغفار کرے گا، خداوند عالم اُس کی...
    عالمی خبر رساں ادارے کیساتھ گفتگو میں ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ بچوں کو سردی کا سامنا ہے، یہ بہت خطرناک ہے، ہم نے غزہ میں بہت سے بچوں کو ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مرتے دیکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی کمیونیکیشن منیجر ٹیس انگرام نے غزہ سے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ان خاندانوں سے ملاقات کی، جو اپنے گھروں کے ملبے پر عارضی پناہ گاہیں تعمیر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترپال کی چادروں کے ساتھ لکڑی کی پلائی کے ٹکڑوں کا استعمال کر رہے تھے، مجھے امید ہے کہ یہ اب بھی قائم رہے گا، ہم خاص طور پر بچوں کی فلاح و بہبود...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری کیلئے نئی پالیسی مرتب کر لی، جس کے تحت گندم کی خریداری اب نجی کمپنیاں کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب گندم رکھنے کے لیے نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام فراہم کرے گا۔(جاری ہے) نئی پالیسی کے اعلان کے بعد محکمہ خوراک کے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کی گندم کی خریداری کے عمل کو مزید فعال اور منظم بنانے کی کوشش ہے۔محکمہ خوراک پنجاب اور...
    فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل...
    دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ وسیع پیمانے پر تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل اسلام آباد پہنچیں گی، جنہیں ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
      ٭پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیارات سے آلودہ ہونے کا انکشاف ٭اعلیٰ حکام کی پورٹ انتظامیہ کو ہوا کا معیار کو کوالٹی اسٹینڈرڈ کے تحت بہتر کرنے کی ہدایت (جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی پر ماحولیاتی آلودگی، پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیار سے آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، پھیپھڑوں کا کینسر، دل کے امراض اور سانس کی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پیپا) اور سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے ہوا کے معیار اور ہوا میں آلودگی کا ایک معیار طے کیا، بعد میں محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا نے...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا،  حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
        اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات سنبھالنے کی ٹیم میں شامل پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ’چھوٹا گروپ‘ سرکاری سرپرستی میں افغانستان چند دنوں میں روانہ ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پہلے مرحلے میں ایک سمال گروپ بنایا گیا جو افغانستان کا دورہ کرکے افغان طالبان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا  کہ یہ گروپ چند دنوں میں افغانستان جائے گا اور اس کے بعد ایک بڑا گروہ بنایا جائے گا جس میں تمام شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔ عہدیدار، جو پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات...
    امریکہ کا جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم، اس خوفناک حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔منگل کے روز الاسکا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایف 35 جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا۔ کینیڈن کرنل پال ٹاؤنڈسن، جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے فضائی ایمرجنسی کی کال دی تھی۔ پائلٹ کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ اس حادثے میں طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایئر فورس نے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد ایک تفصیلی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اس طرح...
    بوسان(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی...
    سینیٹر عرفان صدیقی — فائل فوٹو  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں ڈیمانڈز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ نہیں آئیں گے اور اگر ان کا فیصلہ ہے کہ وہ نہیں آئیں گے تو پھر ہم بھی دیکھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کمیٹی میں 7 حکومتی اتحادی شامل ہیں اور سب کی اپنی مصروفیات ہیں، وہ بتا دیتے کہ چوتھی میٹنگ سے پہلے مطالبات پورے ہونے ہیں تو اسے اعلامیے میں شامل کر لیا جاتا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے مطالبات پر جواب ہم نے 28 تاریخ کو دینے تھے، ہم...
    پی ٹی آئی کے سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے گی تو ہم  اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ سینیٹرعلی ظفر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو فلور آف دا ہاؤس میں بولنا چاہیے جہاں وہ اپنی ، تجاویز دے سکتے ہیں، آج بدقسمتی سے سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو ہی بولنے نہیں دیا گیا ، لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دا ہاؤس کسی بھی وقت اٹھ کر بول سکتے ہیں، اس ہاؤس میں اپوزیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ جب ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا...
    ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، تحلیل نہیں کر رہے۔  اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ تک تحریک انصاف کے رہنمائوں کا انتظار کیا، ان کو پیغام بھی بھیجا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں آیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، آج کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے لیکن میرے درواز کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں دونوں طرف سے مذاکرات کیے جائیں۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی۔اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر کے بتائیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اس میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع رکھتا تھا کہ آج اپوزیشن کے دوست تشریف لائیں گے، آج 45 منٹ انتظار کیا، میسج بھی کیا، وہ نہیں آئے، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ...
      مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل کی میٹنگ...