2025-12-08@14:27:05 GMT
تلاش کی گنتی: 29139

«نمبر پر ا گیا»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پانی کی بحرانی صورتحال ہے، خاص طورپر لطیف آبادکے مختلف یونٹوں، ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، دامن کوہسار اور حیدرآباد میں کئی روز سے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واسا کا کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود حیدرآباد کے عوام سردی کے موسم میں بھی پانی کو ترس گئے ہیں، کوہسار میں خاص طورپر ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی افراد ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ ٹینکرز کے ذریعے ان علاقوں کے لوگوں کو پینے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زْمرے میں آتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کابڑا حصہ بیٹھ گیا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد زندگی خطرے میں ڈال کر یہ منظر دیکھتی رہی۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شہری خطرے سے بے پروا ہوکر سڑک کے قریب دھنسنے کا منظر دیکھتے رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکام انفرااسٹرکچر کی مرمت کر رہے ہیں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے امداد کے لیے ناقابل رسائی تک پہنچ ممکن بنائی جاسکے ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کراچی: جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان، جسٹس ظفراحمد راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔ صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایک جج اور دوصوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔وزارت قانون و انصاف سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ  کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔  جسٹس کامران خان ملا خیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔  تمام تقرریاں آئین  کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں جو...
    کراچی: نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ مجموعی طور پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دیگر ساتھیوں میں مہران اور اندیل عرف سونو شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ بر آمد کرلیے۔ برآمد شدہ چھالیہ اور سگریٹ کو گوداموں اور دوکانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اشیاء کو 3 مزدا ٹرکوں اور شہزور کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی میں12 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کی سماعت،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد علی عابدی عرف موبی کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا سرکاری وکیل کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم نے اسکول سے واپس آتی ہوئی 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اسی محلے میں رہائش پذیر تھا, ملزم نے بچی کو برہنہ کرکے نازیبا فعل سرانجام دیا، متاثرہ لڑکی کا بیان واضح، قابلِ بھروسہ اور قانون کے مطابق ہے، میڈیکل شواہد اور ریکارڈ شدہ بیان مقدمہ ثابت کرنے کے لیے کافی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ کراچی میں گلشن معمار کے علاقے سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم خواتین کے اکائونٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا۔محمد عمران نے کہاکہ ملزم تھانہ گلشن معمار میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے جس طرح جلد بازی میں آئین میں 27 ویں ترمیم مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروائی تھی، اسی سرعت سے اس پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا تھا۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کو عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ لاہور میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور ستائیسویں ہی نہیں 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی درخواستوں کی سماعت اعلیٰ عدالتوں میں جاری ہے جہاں سے ان کے حق میں یا خلاف کسی بھی فیصلہ کی توقع کی جا سکتی ہے دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے دو، عدالت عالیہ لاہور کے ایک اور ماتحت عدلیہ کے بھی بعض ججوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر شب خون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قسم ہے طور کی۔ اور ایک ایسی کھلی کتاب کی۔ جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے۔ اور آباد گھر کی۔ اور اونچی چھت کی۔ اور موجزن سمندر کی۔ کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔ جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں۔ وہ اْس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا۔ اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے۔ تباہی ہے اْس روز اْن جھٹلانے والوں کے لیے۔ جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔(سورۃ الطور:1تا12)سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمؐ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے عبدالرحمن بن سمرہ امارت کو طلب نہ کرو، اگر تمہارے طلب کرنے پر تمہیں امیر بنادیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-11 بدین(نمائندہ جسارت )بدین ترائی کے قریب حاجی جونیجو ہائی سیکنڈری ااسکول میں سندھی ثقافت کے رنگین رنگ سامنے آگئے۔ سندھی ثقافت کی گہرائیوں میں ثقافتی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ سندھی کلچر ڈے کی شاندار تقریب کا آغاز بی ایچ ایس ایس حاجی جونیجو ااسکول، بدین، اس ترائی شہر کے قریب ہوا ہے۔ ااسکول میں سندھی کلچر ڈے بڑے جوش و خروش، محبت اور جذبے کے ساتھ منایا گیا! سندھی روایتی ملبوسات میں ملبوس طلبا اور اساتذہ نے اپنی سرزمین کے رنگوں اور ثقافت کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ اس رنگارنگ تقریب میں شامل تھے: روایتی لباس کا مقابلہ موسیقی اور لوک رقص شاعری کی خوبصورت پرفارمنس روایتی کھیل جیسے ونجھوٹی، اور ملاکھڑو، جہاں سب نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-8 محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سندھ بینک پر سیکورٹی کیلئے تعینات مجاہد نامی گارڈ ایجنٹ بن گیا، درجنوں چیک پاس کراتے ہوئے پکڑا گیا، کوریج پر صحافی مشتاق ملک کو حملہ کرکے زخمی کردیا، آج سندھ بینک محراب پور میں برسات متاثرین کو امدادی رقم میں کٹوتی کی عوامی شکایت پر کوریج کیلئے پہنچنے والے سینئر صحافی مشتاق ملک کو گارڈ مجاہدنے بینک عملے کیساتھ ملکر حملہ کرکے زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے، صحافی پر تشدد کیخلاف محراب پور صحافی اتحادکے زیر اہتمام منور احمد ملک، شہزاد مغل کی قیادت میں احتجاج ہوا، اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ سندھ بینک محراب پور کی سرپرستی میںایجنٹ مافیا کا راج ہے، پیسے دینے والوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-3 سکھر(نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز کالج شکارپور روڈ نزد بورڈ افس سکھرکے قریب اگی ہوئی گھاس اور جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلع سکھرانفارمیشن ڈیسک کے جاری بیان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سکھر سے ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی سکھر اسٹیشن کی ریسکیو فائر فائٹرٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر سکھر فائر میونسپل ٹیم کے ساتھ مل کر کی آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا سیف اللہ
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔  خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یہ اعزاز انہیں اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب کے دوران دیا۔ واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے صدر ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ ہی اس ایوارڈ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ایسے افراد کو سراہنا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر امن کے لیے غیرمعمولی کوششیں کی ہوں۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ...
    ایسٹ انڈیا کمپنی کا ایک کارنامہ محکمہ ریلوے کا قیام تھا۔ ریل نے ہندوستان کے شہریوں کو سفرکا محفوظ اور سستا ذریعہ دیا تھا۔ انگریز حکومت نے ایک طرف چمن اور اس کے ساتھ دوسری طرف پشاور سے لے کر کلکتہ تک ریل چلا دی تھی۔ ریلوے میں ہزاروں افسران اور لاکھوں مزدور کام کرتے تھے۔ انگریز حکومت کے دور میں ریلوے مزدوروں کے حالات کار انتہائی خراب تھے۔ جب ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی نے ہندوستان کے مزدوروں کو ٹریڈ یونین میں منظم کرنا شروع کیا تو ریلوے میں بھی مزدور یونین قائم کی گئی۔ وی وی گری ریلوے یونین کے پہلے صدر اور مرزا ابراہیم پہلے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، وہ انڈین نیشنل کانگریس کے فعال کارکن تھے اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس  پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد  کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اداروں کی سیاسی بیانات میں مداخلت ریاستی توازن کو نقصان پہنچاتی ہے منتخب سیاسی قیادت کے خلاف جارحانہ زبان سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مطابق حالیہ بیانات سے ثابت...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جب کہ  سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے  انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22  ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق   انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ...
    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن بس منصوبے کے لیے 2021ء میں دی گئی این او سی کی شرائط سامنے آگئیں۔ این او سی کے مطابق ٹرانس کراچی منصوبہ مکمل ہونے تک متبادل راستوں کی دیکھ بھال میں کے ایم سی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ اسی طرح مون سون کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی میں ٹرانس کراچی کے ایم سی کو اپنی ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گا۔ اجازت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانس کراچی منصوبے کی تعمیراتی مدت کے دوران کسی بھی غیر متوقع حالات میں کے ایم سی کو مربوط اور مدد کرے گا۔ ٹرانس کراچی این او سی کے...
    نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مبینہ طور پر انڈے نما لاکٹ نگل کر چوری کرنے والے شخص سے لاکٹ برآمد کرلیا۔ اے ایف پی کے مطابق 32 سالہ مشتبہ شخص نے گزشتہ ہفتے کے آکلینڈ کے ایک اسٹور سے نایاب انڈے نما لاکٹ کو چرانے کے بعد اسے نگل لیا تھا۔ تاہم، موقع سے فرار ہونے سے قبل ہی اس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے جمعے کے روز اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انگوٹھی جیسا یہ لاکٹ برآمد کر لیا گیا ہے اور اب پولیس کی حراست میں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منفرد انڈے کی مالیت تقریباً 20 ہزار ڈالر ہے۔
    معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کرلی۔ سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔ نادیہ حسین کے شوہر پر بینک کے 80...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور آئندہ تین روز تک دن میں موسم معتدل جبکہ رات میں خنکی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گزشتہ دنوں قدرے تیزہواؤں کے سبب محسوس کیے جانے والے سرد موسم میں نمایاں کمی ہوگئی، جمعے کوشہرمیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو شہرمیں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہرکا کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.1 ڈگری اضافےسے30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر نصب ویدراسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹرکی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف پارٹی کے اندر محاذ کھل گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا محتاط ردعمل پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو پسند نہیں آیا، جس پر کھل کر اظہار کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بیرسٹر گوہر کا ردعمل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اس پریس کانفرنس پر مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں ہے نہ ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں سیاست، طاقت اور دولت کے تعلق پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں اور سیاستدانوں کے مالی وسائل اکثر عوامی بحث کا مرکز بنتے ہیں,  ایک تازہ بین الاقوامی رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کئی طاقتور حکمران نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔بین الاقوا می رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دنیا کے امیر ترین سیاستدان قرار پائے ہیں، جن کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریباً 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،  اگرچہ ان کی دولت کے ذرائع پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، عالمی تحقیقی اداروں کے مطابق ان کے پاس نجی کاروبار، توانائی کے شعبوں سے اثر و رسوخ اور خفیہ اثاثوں...
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کے لیے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا...
    انجینئر علی محمد مرزا : فائل فوٹو  مذہبی اسکالر انجینئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔انجینئر علی محمد مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے، مقدمے میں ضمانت کیلئے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا تھا۔3 دسمبر کو انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، درخواست ضمانت پر انجینئر محمد علی مرزا کے وکیل طاہر ایوبی نے دلائل دیے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت...
    ڈاکٹر معظم علی خان۔فوٹو: فائل جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کو سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں قائم واحد صوبائی سرکاری جامعہ  گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈاکٹر معظم علی خان پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تلاش کمیٹی نے گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا۔ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں تلاش کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار اور انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز کے سابق ڈائریکٹر معظم علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔جب کہ میر پورخاص کیمپس...
    سٹی42: متنازعہ مذہبی سکالر انجینیئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ دو روز پہلے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔ انجینیئر علی محمد مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔ انجینیئر محمد علی مرزا  مقدمہ درج ہونے کے روز سے ہی گرفتار تھے اور انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ محمد علی مرزانے توہین مذہب کے مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا 3 دسمبر کو بدھ کے روز انجینیئر محمد علی مرزا کی درخواست پر سماعت...
    بنگلہ دیش بارڈر گارڈز (بی جی بی) نے بھارتی خاتون سونالی کو بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کردیا ہے، خاتون کو دو طرفہ سرحدی افواج کی رسمی فلیگ میٹنگ کے دوران حوالے کیا گیا۔ بی جی بی کے مطابق یہ واقعہ 25 جون 2025 کا ہے، جب 6 بھارتی شہری، جن میں 35 ہفتے کی حاملہ سونالی خاتون اور ان کے 2 نابالغ بچے شامل تھے، کو بی ایس ایف نے کوراگرام سرحد کے ذریعے جبراً بنگلہ دیش میں دھکیل دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا حسینہ واجد کے بیانات اور میڈیا پروپیگنڈے پر بھارت سے احتجاج چپائن نواب گنج میں داخل ہونے کے بعد انہیں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر...
    اسلام ٹائمز: گذشتہ چند دہائیوں کے برعکس، جب مزاحمتی مجاہدین کی آزادی کی پکار کو خوفناک صہیونی جیلوں میں دبا دیا گیا، آج ہم دنیا بھر خاص طور پر مغربی دنیا میں تل ابیب کے جبر کے خلاف ایک بین الاقوامی بغاوت کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کی وجہ نوجوان نسل میں فکری بیداری کی لہر ہے۔ یورپ اور امریکہ میں سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مارچ کیے، بائیکاٹ کی اپیل کی اور صہیونی سفارت خانوں کے سامنے ریلیاں نکالیں۔ ان کارکنوں کا بنیادی مطالبہ من مانی گرفتاریوں اور تشدد کا خاتمہ اور زیر حراست افراد کو انصاف کی ضمانت دینا ہے۔ اس رجحان کے مطابق، انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلسطینی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کی تنظیموں...
    جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز ایک اجلاس میں غیر ملکی سفر کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی حال ہی میں مختلف ہوائی اڈوں پر ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا، باوجود اس کے کہ ان کے پاس درست سفر دستاویزات موجود تھیں۔ یہ اقدامات گزشتہ سال یونان کے بحری حادثے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے بعد سامنے آئے، جس میں کئی پاکستانی جان...
    سائنسدانوں نے ایک ایسا مواد دریافت کیا ہے جو موجودہ سلیکان چپس سے بہت زیادہ تیز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا یہ مواد جرمینیئم ہے جو سنہ 1950 کی دہائی میں بھی جانا جاتا تھا لیکن اب اسے جدید ٹیکنالوجی کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ مواد سلیکان کے ساتھ کام کرتا ہے اور الیکٹران کے ’چارج ہولز‘ کو بہت تیز حرکت دیتا ہے۔ اس مواد کی ’ہول موبیلیٹی‘ 7.15 ملین ہے جبکہ عام سلیکان چپس میں یہ صرف 450 ہے۔ الغرض یہ نئے چپس زیادہ تیز، کم توانائی استعمال کرنے والے اور مستقبل کے کوانٹم اور اے آئی آلات کے لیے موزوں ہیں۔ مزید پڑھیے: فلوپی ڈسکس اور ان...
    پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہوگئی۔دکانداروں نے منافع کمانے کی حدکر دی، چند ہفتے قبل تک 500 سے 700 روپے میں ملنے والا ہیلمٹ 2 ہزار سے ہوتا ہوا 4 ہزار 500 تک پہنچ گیا۔فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ بازار میں 1500والا ہیلمٹ 8، 8 ہزار میں فروخت ہورہا ہے، ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہےاچانک ہیلمٹ کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے دکانداروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کے فوجی سپاہی کو ٹرین میں معمولی تنازع پر قتل کردیا گیا۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابقریاست راجستھان میں فوج کے ایک سپاہی کو ٹرین میں صرف کمبل اور چادر کے طلب کرنے پر قتل کردیا گیا۔مذکورہ حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے صوبے راجستھان میں فوجی اہلکار کے ہلاک کیے جانے پر نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف و معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار جگر چودھری نے سفر کے دوران بی 4 اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر کا مطالبہ کیا تھا، جس پر باہمی تکرار میں مذکورہ درد...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں بہت سیدھے الفاظ میں بیان کی گئی شکایات کا کوئی اثر نہیں لیا اور اس کے بالکل برعکس عمل کرتے ہوئے 9 مئی  2023 کو ریاست کے اداروں اور قومی علامات پر پر تشدد حملوں کے مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔ سہیل آفریدی کی کابینہ نے 9 مئی کو  پاکستان کے ریاستی اداروں، بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملوں اور مردان مین قومی علامت کرنل شیر خان کے مجمسہ کو توڑنے پھوڑنے سمیت متعدد سنگین جرائم کے مقدمے ختم کر دینے کی منظوری دی اور "نو مئی کو  تشدد کے واقعات"  کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے...
    مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاش نکال لی۔ تین دیگر افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ چھت گرنے کا واقعہ مٹلتان کے گاؤں گورکن میں پیش آیا، مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاش نکال لی۔ تین دیگر افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی وجوہات اور مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کی معروف ٹیک کمپنی بائیٹ ڈانس کے زیر انتظام دنیا کی مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے صارفین کے تجربے کو مزید متحرک اور مقامی نوعیت کا بنانے کے لیے “نیئر بائی فیڈ” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب پلیٹ فارم پر موجود افراد اپنے اردگرد کے ماحول، سرگرمیوں اور مقامات سے متعلق ویڈیوز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نیئر بائی فیڈ فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو ایسی جگہوں، ایونٹس اور مقامی سرگرمیوں سے روشناس کرانا ہے جن کے بارے میں شاید وہ پہلے نہ جانتے ہوں، یہ فیچر ابتدائی طور پر برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں متعارف کرایا گیا ہے۔بین...
    ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو پولیس نے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فخر زمان کو ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل مقابلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ کونسل کے مطابق فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں آؤٹ قرار دینے پر امپائر کے ساتھ بحث کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ آئی سی سی اعلامیے میں مزید بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو کے فضائی آپریشن میں غیر معمولی خلل جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران 500 سے زائد پروازوں کی اچانک منسوخی نے پورے فضائی نظام کو مفلوج کر دیا ہے، دہلی اور چنئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹس شدید ترین دباؤ کا شکار رہے جہاں راتوں رات پروازیں روک دیے جانے سے ہزاروں مسافر رل گئے اور ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔عالمی میڈیا رپورٹس  کے مطابق دہلی سے فلائٹس بغیر کوئی وجہ بتائے آدھی رات کو منسوخ کی گئیں، جس سے نہ صرف فضائی آپریشن متاثر ہوا بلکہ مسافروں کا احتجاج بھی شدت اختیار کر گیا،  مسافروں نے شکایت کی کہ ایئرپورٹ پر کوئی واضح رہنمائی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، نوٹیفکیشن پر جھوٹ کا سیلاب تھا۔ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر فیک نیوز پھیلانےوالوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا ،یہ کونسی سیاست ہے؟یہ کہاں کی آزادی اظہار رائے ہے ، ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنی سیاست سے دور رکھو، گرو اپ۔ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف نے کہا کہ اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے ،افغانستان اور بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں ،بھارتی میڈیا بھی پھر ان ٹوئٹس اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی خوشیوں کو رس گلے کی کمی نے لڑائی میں بدل دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تقریب کے دوران پیش آنے والا یہ جھگڑا نہ صرف محفل کی فضا مکدر کر گیا بلکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو کر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ابتدائی رسومات بخیر و خوبی مکمل ہو چکی تھیں اور دلہا دلہن منڈپ کی جانب بڑھ رہے تھے کہ کھانے میں رس گلے کم پڑنے کا معاملہ دونوں خاندانوں کے درمیان تلخی کا باعث بن گیا۔ معمولی سی بات...
    برطانیہ میں رہائش کے اعتبار سے مسرت بخش مقامات کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رواں سال اسکپٹن کو پورے ملک میں سب سے خوش کن مقام قرار دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی ایک جامع سروے کے نتیجے میں سامنے آئی جس میں انیس ہزار پانچ سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل شمالی یارکشائر کا یہ قدیم مارکیٹ ٹاؤن اپنے تاریخی قلعے، دلکش مناظر اور یارکشائر ڈیلز کے داخلی دروازے کی حیثیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں بلند معیار کی مارکیٹ اسٹریٹ، کورڈ شاپنگ ایریا، مقامی دکانیں اور میوزیم جیسے متعدد مقامات لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔...
    اسلام آباد:   وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا. جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔اس موقع پر ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
    پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کے باضابطہ بیان کے مطابق فخر زمان نے ایک اہم موقع پر آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد امپائر کے فیصلے پر شدید اختلاف ظاہر کیا اور بحث میں الجھ گئے، جسے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی کا نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو جرمانہ یہ شق لیول ون کی خلاف ورزیوں میں شمار ہوتی ہے، جو میدان میں نظم...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کے 44 ڈیموکریٹک اراکین نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستان میں ’جبر کی بڑھتی ہوئی مہم اور انسانی حقوق کے بگڑتے ہوئے بحران‘ کے باعث سینیئر پاکستانی حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کےمطابق اس کوشش کی قیادت ڈیموکریٹک خاتون کانگریس پرمیلا جیبال اور کانگریس مین گریگ کیزار کر رہے ہیں، جبکہ خط پر اِلہان عمر اور رشیدہ طلیب سمیت متعدد اراکین کے دستخط شامل ہیں، جو فلسطینی اور دیگر مسلم مسائل پر اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں۔ بدھ کو منظرِ عام پر آنے والے اس خط میں اُن پاکستانی حکام پر ویزا پابندیوں اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے...
    ایک وقت میں دنیا کے سرفہرست سیاحتی شہر لندن کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جو اب عالمی درجہ بندی میں 18ویں مقام پر جاپہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پُرامن اور پُرسکون ٹاپ 10 ممالک کون سے ہیں؟ لندن کے برعکس پیرس نے مسلسل 5ویں سال دنیا کے سب سے پرکشش شہر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سی این این کے مطابق یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی جاری کردہ ٹاپ 100 سٹی ڈیسٹی نیشنز انڈیکس رپورٹ میں فرانسیسی دارالحکومت ایک بار پھر پہلے نمبر پر رہا جبکہ لندن کی پوزیشن پچھلے سال کے بعد مزید خراب ہوگئی۔ پیرس میں نوٹرے ڈیم کی دوبارہ تعمیر کے بعد کھلنے اور پی ایس جی کی چیمپیئنز لیگ میں فتح نے سیاحوں کی...
    پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فخر زمان کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ایسا جرم ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر زمان آؤٹ نہ دینے کے فیصلے پر امپائروں سے طویل بحث کرتے نظر آئے۔ اس رویے کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جو امپائر کے فیصلے پر...
    برطانیہ میں مقیم سابق وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو جمعہ کے روز ایک مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ہے. یہ مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبینہ طور پر متنازع بیانات سے متعلق ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے رواں سال جولائی میں اکبر کے خلاف ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے مبینہ طور پر ہتک آمیز اور متنازع ریمارکس پر مقدمہ درج کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کردہ عدالت کے حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ شہزاد اکبر متعدد سمن جاری کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔حکم نامے میں...
    کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں آئی جی سندھ  کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج،زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی...
    سٹی 42 : طیارے میں اچانک فنی خرابی کے باعث کراچی سے سکھر جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔  پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز کے طیارے میں اچانک فنی خرابی ہوئی، پرواز پی کے 536 نے اڑان کے 17 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی کو طیارے میں اچانک فنی خرابی کی اطلاع دی۔  بعد ازاں طیارے کو دوبارہ کراچی اتاردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں سندھ حکومت کے وزراء بھی سوارتھے۔  لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز   پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں فنی خرابی کے حوالے سےمسافروں کو آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا...
    آئی سی سی نے نومبر کے لیے مردوں اور خواتین کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس بار اسپنرز اور آل راؤنڈرز نے نمایاں جگہ بنائی ہے۔ مردوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر سائمن ہارمر، بنگلادیش کے خطرناک بائیں ہاتھ کے اسپنر تیج الاسلام اور پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز شامل ہیں۔ ہارمر اور تیج الاسلام نے بالترتیب بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری...
    فرانس میں مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک مسلمان خود کو اس کا شکار قرار دیتا ہے۔ فرانس کی حقوق کی محتسب کلیئر ہیدون کی جانب سے جاری رپورٹ میں 2024 کے ایک سروے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں پانچ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ فرانسیسی قانون کے تحت نسلی، لسانی یا مذہبی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے پر پابندی ہے، جس کے باعث امتیازی سلوک سے متعلق جامع اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم سروے کے مطابق سات فیصد افراد نے گزشتہ پانچ برسوں میں مذہبی بنیادوں پر امتیاز کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا، جو 2016 میں پانچ...
    پنجاب کے ضلع جہلم کے نواحی گاؤں پرانا کوٹھا میں چند ہفتے قبل پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں خاندانی تنازع اور مبینہ طور پر سوشل میڈیا دوستی کے نتیجے میں پیش آنے والی ہلاکتوں نے 7 افراد کی جان لے لی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق گاؤں کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل فیس بک کے ذریعے قریبی گاؤں کے ایک نوجوان سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود لڑکی چند ہفتے قبل گھر سے بھاگ کر شہر جا پہنچی اور متعلقہ نوجوان سے کورٹ میرج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کی عزت بچانے والا باڈی بلڈر بے...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے خواتین کو بلیک میل کر کے بھتا مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر کے اِس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا۔ پروٹیکٹر کے اجرا کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، ‎وفاقی وزرا نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور...
    افتخار گیلانی سال 1983 کا موسم گرما تھا۔ جموں و کشمیر میں ا سمبلی انتخابات کا بگل بج چکا تھا۔ میں اپنے آبائی قصبہ سوپور میں اسکول سے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا کہ قصبہ کے مرکز یعنی مین چوک کے نزدیک اقبال پارک میں ایک جلسے سے ایک حضر ت کوخطاب کرتے ہوئے دیکھا۔ویسے تو سوپور کے باسیو ں کو جوشیلی تقریریں سننے کی عادت ہی تھی، مگر یہ مقرر کچھ مختلف نظر آرہا تھا۔ یہ ایک نوجوان وکیل، مظفر حسین بیگ تھے ۔گو کہ بعد میں دو دہائی بعد وہ نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے مگر تب تک وہ معروف سیاسی چہرہ نہیں تھے ۔ وہ وکیلوں کے انداز میں دلائل دیتے ہوئے ایک رسالے کے مرکزی...
    پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت نسٹ میں جدید بغیر پائلٹ طیارے ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے پاکستان کے پہلے نجی شعبہ کا ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں یو اے ایس اور کاؤنٹر یو اے ایس ٹیکنالوجی پر سیمینار کیے گئے۔ سیمینار کا انعقاد وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے 3 اور 4 دسمبر کو NUST کیمپس اسلام آباد میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ سیمینارمیں بغیر پائلٹ طیارے (UAS) اور ٹیکنالوجیز و سسٹمز کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاونت کے حوالے سے ملکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل ہر سال ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ سال بھر کن موضوعات، شخصیات اور واقعات کو دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین نے سب سے زیادہ تلاش کیا۔اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ کس چیز کے بارے میں تجسس رکھتے تھے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے کن عنوانات کی طرف گئے۔اس سال بھی متعدد موضوعات نے عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ حاصل کی، جن میں گرم شہد (ہاٹ ہنی)، اے آئی چیٹ بوٹس اور دیگر ٹرینڈز شامل رہے۔ مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ گوگل کی یہ فہرست مقبول ترین سرچز نہیں ہوتی، ورنہ “ویڈر” جیسی عام اصطلاحات ہمیشہ سرفہرست ہوتیں۔ یہ رپورٹ ان عنوانات پر مبنی ہوتی...
    احمد آباد: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز نے احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیاذرائع کے مطابق مدینہ منورہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو صبح تقریباً 11:30 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب پرواز میں موجود ایک مسافر نے بم رکھنے کا دعویٰ کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسافر کی جانب سے بم کی اطلاع دینے کے بعد جہاز کے عملے نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور طیارے کو متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جن کو بحفاظت اتر لیا گیا۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے...
    جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب...
    نیٹ فلکس نے وارنر بروس ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی ہے، جو تقریباً 28 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیشکش گزشتہ جمعرات کو جمع کرائی گئی۔ اسی دن پیرا ماؤنٹ نے بھی ایک نئی پیشکش کی، جس کی قیمت تقریباً 27 ڈالر فی شیئر تھی۔ تاہم ان دونوں پیشکشوں کا براہ راست موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ پیرا ماؤنٹ پورے وارنر بروس ڈسکوری کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں سی این این اور دیگر کیبل چینلز بھی شامل ہیں جبکہ نیٹ فلکس اور دیگر بڈرز صرف اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ Netflix has...
    ویب ڈیسک: پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو مراسلہ لکھ دیا۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کے لیے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز   مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گواہان کے پیش نہ ہونے سے مقدمہ مزید طویل...
    -- فائل فوٹوز پنجاب کے شہر لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ اسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلیٰ افسران نے دیکھی...
    اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا۔‎ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنایا جائے گا جبکہ ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کی جائیں گی۔  ‎وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کرلیں جبکہ ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔  ‎محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے  جنوری سے اسلام آباد...
    سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا کہ اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں منفرد بنا دیا ہے۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میری وکٹوں کی تعداد سے آگے نکل جاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ اعزاز تمہیں دے رہا ہوں۔ خوب کھیلتے رہو اور اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو۔ Super Starc! Proud of you, mate. Your incredible hard work sets you apart, and it was...
    وادی کاغان کے خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا 105 فٹ بلند اور 38 فٹ چوڑا دیو قامت مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ مارخور کے مجسمے کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے جو آئندہ سال تک سیاحوں کے لیے نیا ٹورسٹ اسپاٹ بن جائے گا۔ سوشل میڈیا پر متعدد حلقوں کی جانب سے اس مجسمے کو دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس منصوبے پر اب تک 5 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ مکمل ہونے کے بعد اس کی مجموعی لاگت 7 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مارخور کے ساتھ ساتھ اٹلی کے مشہور Leaning Tower of...
    چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کی جذباتی کہانی نے لاکھوں افراد کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ گیم آف تھرونز کی اداکارہ میسی ولیمز کے ساتھ میٹرو میں بیٹھا ایک بھارتی نوجوان اپنی صاف گوئی کی وجہ سے جرمن میگزین ڈیر شپیگل سے ملازمت اور رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مکمل کہانی من گھڑت ہے نہ ایسی کوئی تصویر شائع ہوئی اور نہ ہی ڈیر شپیگل نے اس نوعیت کی کوئی تلاش یا ملازمت فراہم کی۔ یہ واقعہ ان درجنوں فکشنل کہانیوں میں سے ایک ثابت ہوا جو سوشل میڈیا...
    پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنسی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے کروڑوں ڈالرز کے بھاری بھرکم غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا۔ ان میں خیبرپختونخوا اکنامکس کوریڈور کے لیے 75 ملین ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل پراجیکٹ کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے خیبرپختونخوا رورل آسیسبیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39 ہزار 28 ملین جاپانی ین کا قرض بھی لیا گیا...
    گلشن معمار ، سرجانی ٹاؤن اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمی سمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں علاقوں سے گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ پاک کالونی سے گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے۔ گلشنِ معمار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول ، دو موبائل فونز...
    امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے مطابق امریکا میں ایک اور افغان شہری کو داعش خراسان کو مادی مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت جان شاہ شافی کے نام سے ہوئی ہے، جو 2021 میں سابق صدر جو بائیڈن کے آپریشن الائز ویلکم کے تحت امریکا پہنچا تھا۔ ڈی ایچ ایس کے بیان کے مطابق جان شاہ شافی نہ صرف داعش خراسان کو مدد فراہم کرتا رہا بلکہ اس نے اپنے والد کے لیے بھی اسلحہ بھجوایا جو افغانستان میں ایک ملیشیا گروپ کے کمانڈر ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے عارضی تحفظ کی حیثیت (TPS) کے لیے درخواست بھی دی تھی، تاہم سیکریٹری ڈی ایچ ایس...
    پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آڈر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہزاد اکبر کیخلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مرزا شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کیخلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر...
     ویب ڈیسک:  شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار بیوریج وین نے ایک 14 سالہ بچے کو کچل دیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیکھم گاؤں کے قریب پیش آیا، 14 سالہ طاھر کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بیوریج وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  
    پاکستان میں شائقین فلکیات نے جمعرات کی رات 2025 کا آخری سپرمون دیکھا، جو جمعہ کی رات بھی دکھائی دے گا۔ مزید پڑھیں: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا یہ چاند زمین کے گرد گھومنے اور سورج کے مقابلے میں زمین سے قربت کی بدولت بہت بڑا اور روشن نظر آ رہا ہے۔ دسمبر کا یہ سپرمون پورے سال کا سب سے اچھا فل مون مانا جاتا ہے۔ چاند اس دوران ستاروں کے ایک جُھرمٹ کے قریب سے گزرے گا۔ دوربین سے دیکھنے پر یہ جُھرمٹ ایک چھوٹے ڈبے کی شکل میں نظر آئے گا۔ اس منظر کو فلکیات میں لونیئر اوکلویشن کہتے ہیں، جس میں چاند کچھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی امدادی سامان سے بھرے چھ کنٹینرز افغانستان کے لیے طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے ہیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم پر دو اور جمرود پر چار کنٹینرز موجود ہیں جن میں ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔ افغان حکام کی منظوری کے بعد ان کنٹینرز کی کلیئرنس کا عمل شروع ہوگا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان تک امداد پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ پچاس روز سے تجارتی گزرگاہیں بند ہونے کے باعث افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی پیدا ہوچکی ہے، جسے کم کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر یہ اقدام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن حماس کے خاتمے کے نام پر شروع ہوا، مگر نتیجتاً پورا غزہ تباہ کر دیا گیا۔ان کے مطابق غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات واضح طور پر فوجی حکمتِ عملی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر مانا جا سکتا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا...
    سینیئر صحافی و کورٹ رپورٹر اسد ملک کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 2 اسکوٹی سوار لڑکیوں کی ہلاکت کے ’ذمے دار‘ لڑکے کے جج والد معاملے کے ماورائے عدالت تصفیے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق یاد رہے کہ اسلام آباد میں اسکوٹی پر سوار 2 لڑکیوں کو وی ایٹ گاڑی سے کچلنے کا واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب (2 دسمبر) پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج محمد آصف کا 16 سالہ بیٹا ابوذر مبینہ طور پر ملوث ہے جو گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا اور اس کے...
     لاہور (نوائے وقت رپورپ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں ستھرا پنجاب پر بریفنگ لی گئی اور مزید جدت لانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پہلی بار صفائی کے لئے جدید الیکٹرک وہیکلز، ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ اور جرمانوں کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ’’ویسٹ ٹو ویلیو‘‘پراجیکٹ کے لئے وسط جنوری تک جامع پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز بھی صفائی کے لئے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے الیکٹرک وہیکل متعارف کرانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں...
    اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویئر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص کی پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکہ میں گرفتار شخص سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔اواضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جرمانہ زیادہ اس لیے ہے کہ لوگ خلاف ورزی نہ کریں، دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوتے ہیں۔ قانون سوسائٹی کو بہتر کرنے کیلئے بنتے ہیں، شہریوں کو ذمہ دار بنانے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔ والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے، میرے گھر کے بڑوں اور بچوں دونوں کے چالان بھی آئے ہیں، پولیس کے مطابق پانچ ہزار کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ورزی سے حادثات میں زخمی اور فوت ہوئے، حکومت نے قانون بنا دیا ہے اس...
    اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے...
    ہمارے کچھ پڑھنے والے بڑے زورآورہوتے ہیں کہیں دوربہت دورکسی بھولے بسرے کالم کاحوالہ دے کر اسے ری بیٹ یا ری رائٹ (rewrite) کرنے کی فرمائش کردیتے ہیں ۔جانتے نہیں کہ ہم نہایت ہی بے ترتیب اورمنتشر قسم کے خانہ بدوش ہیں جو لکھ دیا سو لکھ دیا اوربھول گئے ،اس لمبے عرصے میں بہت ہی پیارے پیارے لوگوں کے خطوط بڑے قیمتی مضامین اورپوری کتابیں تک زینت طاق نسیاں کرچکے ہیں ۔ جو آنے والا پل اس کو کس نے دیکھا  جوجانے والا پل کس نے اس کو روکا ہے  بہت لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم ان تحریروں کو کتابی صورت میں کیوں نہیں چھاپتے ۔ نہ سمجھے کہ مجبوریاں اپنی کہاں ہیں  زمین آسمان ہم سے دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن سکواڈرن والا لڑاکا طیارہ جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا گیا اور اس کے زخم جان کے لیے خطرہ نہیں تھے۔ نیواڈا میں نیلس ائر فورس بیس کے ایک بیان کے مطابق ایف 16 سی فائٹنگ فالکن کیلیفورنیا میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ آگ بجھانے والے محکمے نے کہا کہ اس نے لاس اینجلس کے شمال میں تقریباً 180 میل کے فاصلے پر ٹرونا کمیونٹی کے قریب ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ اس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ رات کو تقریباً 9 بجے مینٹون میں ہائی وے پر پیش آیا، جووسطی میلبورن سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے میں گاڑی میں سوار خاتون ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا ۔ پارٹریج جیولرز کی دکان میں ایک گاہک نے شوکیس میں رکھا مہنگا جیمز بونڈ آکٹوپسی لاکٹ اٹھا کر نگل لیا،جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ آکلینڈ پولیس کے مطابق ملزم نے لاکٹ چرانے کی کوشش میں اسے نگل لیا،جس کی مالیت 33 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاکٹ کی تصویر جاری نہیں کی جاسکتی کیوں کہ وہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا ۔ملزم اس وقت حراست میں ہے اور اسے 8دسمبر کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 کو اڑان بھرنے کے صرف 17 منٹ بعد اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو فوری طور پر فنی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی میں اتار دیا گیا۔ طیارے میں سندھ حکومت کے وزراء سمیت متعدد مسافر سوار تھے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو فنی خرابی سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔ طیارے کے معائنے اور مرمت کے بعد ہی آئندہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت توانائی منصوبوں پر اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کا اضافی منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت توانائی منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان اور گوادر کے بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کا اضافی منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہوگا، اسی طرح24 ارب روپے کا سولر پروجیکٹ 18 میگاواٹ روف ٹاپ، 82 میگاواٹ یوٹیلٹی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سولر منصوبوں کے لیے فنڈز فوری ریلیز کیے...
    برطانیہ میں بچوں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں ملازمت کرنے والے ملزم نے جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا اعتراف کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے اس نرسری ورکر نے بچوں کے خلاف 26 جرائم کا اعتراف کیا جن میں جنسی زیادتی کے نو جرائم بھی شامل ہیں۔ اس اندوہناک کیس کو میٹروپولیٹن پولیس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سب سے زیادہ دردناک اور پیچیدہ تحقیقات قرار دیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ شخص ونسنٹ چان کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا اور 23 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ ملزم کو نرسری کے عملے کے ایک رکن کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ونسنٹ بچوں کی نامناسب فوٹیجز بنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی: سہیل آفریدی کو ایک بار پھر عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، انہیں پولیس نے جیل جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر یہاں پہنچا ہوں، این ایف سی اجلاس میں کے پی کا مقدمہ سامنے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بتایا 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا، قبائلی اضلاع کو ضم تو کیا گیا لیکن ان کا شیئر ہمیں نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی عدالت نے 2018 کے نوویچوک زہر کے مشہور واقعے کی انکوائری رپورٹ عام کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سابق ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکرپل کے قتل کی منظوری دی تھی۔(نوویچوک ایک انتہائی زہریلا کیمیائی ایجنٹ ہے جو عصبی نظام کو متاثر کرتا ہے،  یہ بنیادی طور پر روس میں تیار کیا گیا تھا اور اسے فوجی اور خفیہ کارروائیوں میں استعمال کے لیے بنایا گیا۔)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ زہریلے پرفیوم کے ذریعے قتل کی سازش ایک انتہائی خطرناک کارروائی تھی، جس میں ایک بے گناہ خاتون ڈان سرجیس ہلاک ہوگئیں،  مارچ 2018 میں سرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کو سالسبری میں بے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے، درخواستانسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔
    فائل فوٹو  پنجاب کے شہر میانوالی میں والدین نے مبینہ طور پر دو ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا، والد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، بیٹی کے پیدا ہونے پر مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ والد کو گرفتار کرلیا گیا، ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔