2025-06-09@17:41:52 GMT
تلاش کی گنتی: 286

«نے کھلاڑیوں»:

(نئی خبر)
     ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نےاقبال سٹیڈیم کراچی میں 4گھنٹے تک پریکٹس سیشن کیا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں مختلف کرکٹنگ سکلز کی ٹریننگ دی گئی ، ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے آج اقبال سٹیڈیم میں4گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں کو مختلف کرکٹنگ سکلز کی ٹریننگ دی گئی اور خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،اظہر علی اور حنیف ملک  نے بیٹنگ و فیلڈنگ سکلز بڑھانے کے بارے خواتین کھلاڑیوں کو عملی مشقیں کرائیں۔جنید خان نے خواتین کھلاڑیوں کو باولنگ سکلز بڑھانے کے بارے پریکٹس کرائی، ویمنز کھلاڑیوں کا کیمپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 28...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ینگ کرکٹرز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر اور سلفیاں بنائیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے والے 15 سے زائد ینگ پلیئرز کو پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ ینگ کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور گپ شپ کی۔ مزید پڑھیں: سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟ ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے بارے سوالات کیے اور بیٹنگ و بؤلنگ کے بارے ٹپس لیں۔ قومی کرکٹ...
    چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ممبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لیجائے گا۔بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔ بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ...
    گُوڈیسن پارک میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے آخری مرزی سائیڈ ڈربی کا اختتام  ایورٹن کے لیورپول کے خلاف انجری ٹائم میں دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے میچ 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا۔ مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے بعد پانچ منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا لیکن آن فیلڈ انجری کی وجہ سے اضافی وقت کو بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں برتری کو برابر کیا۔ گول کے بعد ایورٹن کے مداح پچ پر اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ ریفری نے گول کی تصدیق کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی اور تصدیق کے بعد دوسری بار جشن منایا گیا۔ لیکن...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی اور سعود شکیل سمیت پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران جان بوجھ کر روکنے پر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کسی بھی بین...
    سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پاکستان کے 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں دوران فیلڈنگ اور بالنگ پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مختلف واقعات میں جنوبی افریقی بیٹرز سے الجھنے کی کوشش کی تھی، جس انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اننگز...
    کراچی: سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل آئیں، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے دوران گرما گرمی بھی ہوئی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور 29ویں اوور میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما رن لینے کے چکر میں سعود شکیل کی تھرو پر 82 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔           View this post on Instagram                       A post shared by FanCode (@fancode)   بووما کے آؤٹ ہونے پر سعود شکیل اور کامران غلام نے جارحانہ انداز سے خوشی منائی جس پر افریقی کپتان ایک منٹ پچ پر کھڑے...
    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے 3اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف ہونے والے میچز میں 3الگ الگ کپتان اور منیجرز مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستانی شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں منصور امجد نبھائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔ اسی...
    سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔ پہلا واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کے لیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔ اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔ شاہین شاہ آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔ دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے سینئر فاسٹ بولرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حالیہ کارکردگی پر سوالات اٹھائے جب کہ شاہین کو ٹیم سے باہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہین آفریدی نے کچھ عرصے سے میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ نسیم شاہ کے تجربے کے باوجود ان کی خدمات محدود ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے سینئر فاسٹ بولرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حالیہ کارکردگی پر سوالات اٹھائے جب کہ شاہین کو ٹیم سے باہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہین آفریدی نے کچھ عرصے سے میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ نسیم شاہ کے تجربے کے باوجود ان کی خدمات محدود ہیں۔ مزید پڑھیں: پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)دوسرا چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ میں حیدرآباد کی سمیع عابد ہاکی کلب ٹنڈوجام نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برنی ہاکی ٹیم کوئٹہ کو 4-2 سے شکست دے کر راؤنڈ میچ میں کامیابی حاصل کر لی اس شاندار فتح پر ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے نائب صدر محمد اسلم خان نیازی، حیدرآباد ریجن کے صدر اور معروف اسپورٹس آرگنائزر راؤ ظفر سعید راجپوت، راؤ تسلیم رشید راجپوت، سجاد عالم خانزادہ، جنید راجپوت محمد اختر آرائیں اور عارف ایوب راجپوت نے ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سمیع عابد ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے حیدرآباد کا...
    ٹرائی نیشن سیریز میں آج جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز مقابلے کی تیاریوں کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی، کچھ کھلاڑی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔ جنوبی افریقی کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، وارم اپ سیشن کے بعد بیٹرز نے نیٹ اسپن بولرز کے خلاف جم کر میں پریکٹس کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کچھ کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔ ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہننے میدان میں اُتری۔ اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان ٹیم جرسی کی رونمائی ہوئی، جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی حاضر ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ فینز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کٹ کے کلر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، یہ وہی رنگ ہے جو ماضی میں 1999 اور 1992 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہنا تھا۔ سال 1992 میں قومی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 1996...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر ، لڑکیوں اور خواتین کے اسپورٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ حکم ، جس کا عنوان ہے "مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے دور رکھا جائے،” وفاقی اداروں کو یہ وسیع اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے فنڈز لینے والے ادارو ں کے لیے یہ یقینی بنائیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں صنفی امتیاز کو روکنے سے متعلق ٹائٹل نائن‘ نامی امریکی قانون کی پابندی ٹرمپ انتظامیہ کے نظرئے کے مطابق کریں، جس کے تحت امریکہ میں صرف دو ہی اصناف کو قبول کیا جائے گا۔...
    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز النور جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو 187 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ فضل سبحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 97 ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 49 ، سیف اللہ بنگش نے 38 ، غوث شاہ نے 32 اور یافع علی نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر زنیر...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی شدید کشمکش کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اتنی تاخیر سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان اور پھر ٹیم میں حیران کن کھلاڑیوں کی شمولیت سے سوالات کا اٹھنا ایک درست سوال ہے۔ کامران اکمل کاکہنا ہے کہ کسی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا،سب کھلاڑی پاکستان کے ہیں ،البتہ اگر ان کھلاڑیوں کو آپ نے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں رکھنا تھا تو پھر انہیں پچھلے دوروں میں ٹیم کے ساتھ رکھ...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بور ڈ بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کیلئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کے دوران راجیو شکلا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر...
    ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ اس میں سے ایک بالرہندوستان کے لیگ اسپنر انیل کومبلے بھی ہیں جنہوں نے7 فروری 1999 کو دہلی میں پاکستان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے تمام دس وکٹ چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کے چوتھے دن حاصل کیے تھے۔ بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں113.4 اوور میں339 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے420 رنز کاہدف ملا تھا۔ پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں، سعید انور اور شاہد آفریدی نے پہلے وکٹ کی شروکٹ میں24.2 اوور میں101 رنز جوڑے تھے۔ اس اسکور پر شاہد آفریدی آئوٹ ہوئے جن کے فورا بعد اگلی بولرپر اعجاز احمد بھی آئوٹ...
    مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز بیٹسمین یونس خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے منتخب ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا جائے، بلاجواز تنقید سے کھلاڑی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے کھلاڑی کو ذہنی طور پر فٹ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کی ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنائے، قومی ٹیم میں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 17 سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نظر نہیں آئے۔2008 میں ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، لیکن ممبئی حملوں اور 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی...
    2008 میں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے پاکستان کا کوئی کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ نہیں بن سکا ہےاور جب جب پاکستان بھارت کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے وہاں یہ تذکرہ لازمی کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا آئی پی ایل میں دوبارہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ سکے گی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹر ز اور امپائرز کو بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل رکھا ہے۔ جہاں تک کھلاڑیوں کی بات ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔...
      دبئی : شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبرپرآگئے۔پاکستان کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے نیتھن لیون دو درجے ترقی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 5واں حیدرآباد اوپن شطرنج ٹورنامنٹ پبلک اسکول حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوا، جس میں صوبہ سندھ کے 85 کھلاڑیوں نے شطرنج کی مہارتوں کے ایک سنسنی خیز مظاہرہ کیا شطرنج فیڈریشن آف پاکستان (CFP) کے زیر نگرانی وحید حسین،سید ضرار شاہ اوراعجاز حسین سمہ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ ایک زبردست کامیاب رہا، جس میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ایونٹ میں ریپڈ فارمیٹ میں مقابلہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ایک مضبوط میدان دیکھا گیا، جس میں 10 منٹ فی کھلاڑی فی گیم 5 سیکنڈ انکریمنٹ کا ٹائم کنٹرول تھا۔ ٹورنامنٹ میں محمد وقارپہلی پوزیشن،دوسری پوزیشن،جہانگیر احمدتیسری پوزیشن، جبکہ جونیئر زمرہ کے فاتح میں ابراہیم پہلی پوزیشن،سید راہوار عباس کیڈٹ کالج پٹارودوسری...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے دھر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلیے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں، ان میں پاکستان کے محمد حارث بھی شامل تھے۔  مزید پڑھیں: بنگلا دیش ٹی 20 لیگ میں ایک اور ڈرامہ، عدم ادائیگی پر بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کا سامان بند کردیا معاوضوں کی عدم ادائیگی کی...
    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) ایک بار پھر کھلاڑیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے شہہ سرخیوں میں ہے۔ بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی تاحال اپنے اسٹاف اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک بی پی ایل چھوڑ کر دبئی کیوں گئے؟ ٹیم اونر کا اہم بیان سامنے آگیا فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کردیے گئے ہیں تاہم عدم ادائیگی پر یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز دربار راجشاہی ایک بار پھر شہ سرخیوں کا حصہ بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق بی پی ایل کی فرنچائز تاحال اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور اسٹاف کے واجبات ادا نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کر دیے گئے ہیں تاہم ادائیگیوں کی عدم کلیئرنس کی وجہ سے یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں موجود ہیں۔   کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حارث،...
     پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں۔ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی دونوں تجربہ کار پلیئرز آئی سی سی ایونٹ میں اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے لیکن پھر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں ان دونوں کا کردار خاصا اہم ہوگا۔ یاد رہے کہ آسٹریلین ٹور میں ناکامی کے بعد دونوں پلیئرز نے ملکی فرسٹ کلاس رنجی ٹرافی ایونٹ میں شرکت کی مگر اس میں بھی بیٹ پر لگا زنگ نہیں جھاڑ پائے۔ دونوں کھلاڑی اب انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کی...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جب ایک بس ڈرائیور نے غصے میں آکر کھلاڑیوں کی کٹس ہی لاک کردیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فرنچائز دربار راجشاہی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور عملے کو ادائیگی نہیں کی ہے۔ ٹیم کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کھلاڑیوں کے گھر جانے کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے، لیکن چونکہ انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے کئی کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس کر رہے گئے۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی ادائیگی کے لیے ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرنے...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر برائے کھیل نے متنازع بیان دیکر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر سردار محمد بخش مہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دی، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم تک جانے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر برائے کھیل نے متنازع بیان دیکر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر سردار محمد بخش مہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دی، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے انہوں نے مزید کہا کہ قومی...
    خواتین کھلاڑیوں کے لیے معیاری فٹ ویئر کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے،علی خان ترین ali tareen WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور خواتین و گراس روٹس کرکٹ کے حامی، علی خان ترین اور ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر کیرون پولارڈنے برطانوی کرکٹ فٹ ویئر برانڈ ایم ای یو(ME+U)میں سرمایہ کاری کی ہے۔علی خان ترین ایم ای یو(ME+U)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے، جہاں ان کا تجربہ اور کرکٹ کے فروغ کا وژن برانڈ کی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان جوتوں کی ہر سطح کے کرکٹ پلئیرز تک فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سرمایہ کاری...
    فوٹو سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان کھیل اور کھلواڑ میں فرق جان لیں۔ وہ ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ ملک کو آگ لگانے اور اداروں پر حملہ کرنے پر اکسانے والا نوجوانوں کا دوست نہیں دشمن ہے۔پاکستان سب کی ریڈلائن ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کھیلتا پنجاب کے صوبائی مرحلے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر کوئی کہے کہ دھرتی ماں سے کھلواڑ کرو، رینجرز کو مارو، پولیس کو مارو، میٹرو بسیں جلاؤ، پیٹرول بم چلاؤ تو صاف انکار کردو۔ کھلواڑ کرانے والے آپ کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ...
    آسٹریلیا میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سابق کرکٹر کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کھیلنے پر زور دیا جا رہا تھا۔ کڑی تنقید کے بعد فارم میں واپس آنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے متعدد اسٹار کھلاڑیوں نے رانجی ٹرافی کا رخ کیا لیکن ایک میچ بعد ہی اگلے راؤنڈ کے لیے عدم دستیابی ظاہر کردی۔ روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبھمن گِل اور رشبھ پنت ان چند بڑے ناموں میں سے ہیں جنہوں نے رانجی ٹرافی کے 23 جنوری سے شروع ہونے والے راؤنڈ میں شرکت کی تھی، تاہم اب وہ مزید کوئی میچ نہیں کھیل رہے۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کھلاڑیوں کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی اسپنر نعمان علی کی ٹیسٹ میں 4درجہ ترقی ہوئی اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ساجد خان کی 2 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سعود شکیل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔ اور وہ 8ویں سے 9ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہی براجمان ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم محمد رضوان ٹی 20 میں ایک درجہ...
    خیرپور:سماجی تنظیم مہک کے تحت انٹرکلب بیڈمنٹن چمپئن شپ کے اختتام پر عمران علی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اْشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔میزبان اْشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔جس پر معین خان نے جواب دیا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کو انکے پلئیرز کیساتھ ہنستا کھیلتا دیکھ...
    (تحریرــ:فیصل فیچرز)ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی دو میچوں کی سیریز میں اسپنروں نے1990گیندوں پر1117 رنز دیکر16.18 کی اوسط اور4 28.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ69 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ لیے گئے اور دو مرتبہ ایک ٹیسٹ میں دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا گیا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اس سے پہلے کبھی اسپنروں نے اتنے کھلاڑیوں کو آئوٹ نہیں کیا تھا۔پچھلاریکارڈ67 وکٹ کا تھا۔ سری لنکا میںویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان2020-21 میں کھیلی گئی سیریز میں3435 گیندوں پر1538 رنزدیکر22.95 کی اوسط اور 6 51.2 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اتنے کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔ چھ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میزبان اُشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں جس پر معین خان نے جواب...
    ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
    انٹرنیٹ پر وائرل تصاویر کے مطابق بھارت میں ہونے والے ہندوؤں کے سب سے بڑے تہوار کے مہاکمبھ میلے میں شرکت کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی پنڈت بن گئے ہیں۔ بھارت میں چند روز پہلے سالانہ مہاکمبھ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں نے بھارتی ریاست یوپی کا رخ کیا اور گنگا جمنا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہوں کو دھویا۔ اس میلے کے بعد بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سنیاس لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے پنڈت کی حیثیت سے روحانی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد اب انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی، ویرات کوہلی...
    لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز کے نام ان کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔ یہ اعزاز آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے دیا جائے گا۔ یہ اقدام اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو تکمیل کے قریب ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ کام اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل ہو جائے۔ فیصلے کے مطابق مجید خان انکلوژر کا نام یونس خان کے نام پر رکھا جائے گا جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اسی طرح ظہیر عباس انکلوژر کا...
    بھارت کا کرکٹ پر ایک اور حملہ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔  بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ کھلاڑیوں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام درج ہو، حالانکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہوگا، لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نظر نہیں آئے گا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹورنامنٹس میں شریک ٹیموں کی جرسی پر میزبان ملک کا نام لکھنا ضروری ہوتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت کے لیے دبئی میں نیوٹرل مقام پر ہوں...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے 6 ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔ ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا تو ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی کیلئے...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے چھ ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔بھارتی خبر ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ...
    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میڈیا کرکٹ لیگ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    ملیر میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی سی ملیر بشیر میمن کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں
    دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے چھ ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔  بھارتی خبر ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا تو ایلیٹ...
    کرکٹ اور مقامی ٹیلنٹ کے فروغ میں آئی ایل ٹی 20 کا کردار شاندار ہے، سابق پاکستانی کپتان عرج ممتاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے رواں سال آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کمنٹیٹر کی حیثیت شامل ہوئی ہیں اگرچہ وہ کھیل یا کمنٹری بوتھ کے لئے اجنبی نہیں ہیں تاہم یہ آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ ان کی پہلی شمولیت ہے۔ ایک تجربہ کار کھلاڑی اور اب کرکٹ کی دنیا میں ایک قابل احترام آواز، عروج نے ٹورنامنٹ سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا ہے۔ اعلیٰ سطح کے مقابلے اور متحدہ عرب امارات کے مقامی ٹیلنٹ...
    دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔   ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔   چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جو دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی...
    انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں کلدیپ یادیو اور محمد شامی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں روہت شرما، شبمان گِل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق جسپریت بمرا چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے 2 میچوں میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئز ٹرافی میں بھارت نے اپنے میچز...
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے کھلاڑیوں پر بیجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز ) اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔...
    سوئیڈن کے ٹیبل ٹینس کے ماہر کھلاڑی ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن نے 13 گھنٹے، 37 منٹ اور 6 سیکنڈز تک مسلسل کھیلتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ جوڑی ’’اسپن ڈاؤ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ ان کی یہ شاندار کارکردگی 20 جولائی 2024 کو سوئیڈن کے شہر مالمو میں واقع ایک پنگ پانگ بار میں ہوئی، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے پچھلے ریکارڈ کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کے پیچھے سخت جسمانی اور ذہنی تربیت کا ہاتھ تھا، جس کے نتیجے میں وہ 13 گھنٹے سے زیادہ کی اس طویل ریلی کو بغیر کسی وقفے کے جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ خوراک بھی کھائی۔ تکنیکی ٹیم نے اس وقت...
    مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں پر بےجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید پڑھیں: "پرفارم نہ کیا تو تنخواہ سے کٹوتی ہوگی" بھارتی بورڈ کا بڑا فیصلہ بی سی سی آئی...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو آخری پوزیشن پر دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے: ’ایسی بلندی ایسی پستی‘ یہ کرکٹ کے ان شائقین کے لیے بڑی تکلیف دہ بات ہے جو اس ٹیم کے زمانہ عروج کی تاریخ سے واقف ہیں۔ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ویسٹ انڈیز سے اوپر (نیچے سے) خیر سے پاکستان ٹیم ہے جسے اپنے سے اوپر (نیچے سے) بنگلہ دیش کی ٹیم نے گزشتہ برس ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس لیے ان نتائج کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ کل ملتان میں ٹیسٹ کرکٹ کی دو کمزور ترین ٹیمیں برسرِ پیکار ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ میں گراؤٹ دیکھ کر میں نے اس...
    کراچی(اسپورٹس رپورٹر)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے وژن اورصوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان کی ہدایات کے مطابق سندھ بھر میں کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،سندھ اسپیشل گیمز اسپیشل کھلاڑیوں کے لئے محکمہ کھیل کا تحفہ ہے ،اسپیشل گیمز کا میلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔بیچ گیمز اور سندھ گیمز سے بھی سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بھر پور مواقع دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو آفیشلز سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری کھیل سندھ صائمہ آغا، چیف انجینئر اسلم مہر، ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑو، ایس او علی ڈنو گوپانگ اور دیگربھی موجود تھے۔ان...
    کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
    مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ پر اسٹارز کھلاڑیوں کی تنخواہیں بوجھ بننے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے ڈھانچے پر بڑا ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پلئیرز کی تنخواہ براہ راست انفرادی کارکردگی سے منسلک ہوں گی۔  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے روہت، گمبھیر میں اختلافات پیدا کردیے بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں...
    مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور کردیا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش اور پھر بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا ہاتھوں 1-3 سے بدترین شکست پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام بھڑک اُٹھے ہیں اور مبینہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے۔ کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ...
    لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے ڈرافٹ کی پروقار تقریب لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی۔ اس یادگار ایونٹ میں فرنچائزز کے مالکان، ٹیم مینجمنٹ، اور مہمانِ خصوصی اولمپئن ارشد ندیم سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ٹیموں کے پلاٹینم کیٹیگری میں اہم انتخاب: لاہور قلندرز: ڈیرل مچل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کا انتخاب کیا، جبکہ وائلڈ کارڈ کے تحت عباس آفریدی کو شامل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام کوہلر کیڈ مور، فن ایلن، اور مارک چیپمین جیسے شاندار کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی: رائٹ ٹو میچ کے تحت ٹام کوہلر کیڈ مور...
    لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ڈرافٹ لاہور میں مکمل ہو چکا ہے، جس میں پلاٹینم، ڈائیمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ مختلف فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔   پلاٹینم کیٹیگری میں  لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی کو چنا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، فن ایلن اور فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔البتہ  پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو چنا اور اسلام...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔   اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
    لاہور: پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کچھ دیر بعد حضوری باغ شاہی قلعہ میں شروع ہوگی۔ پلیئر ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کریں گی، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 10 میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، مارک چیپمین، ڈیرل میچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، مائیکل بریسویل، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، کرس لین، عثمان خواجہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں...
    لاہور(نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں مکمل، آئندہ ماہ ٹورنامنٹ شروع ہونگے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی ہے جو 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دو روز قبل یہ ابتدائی اسکواڈ کی فہرست کے نام آئی سی سی کو دو روز قبل دے دیے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اسکواڈ میں زخمی صائم ایوب کا نام بھی آئی سی سی کو بھجوایا گیا ہے جب کہ کئی...
     افغانستان :افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب اور راشد خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اے ایم غضنفر، نوراحمد، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع شامل ہیں۔
    لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست میں 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیج دیے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، ان کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیل چکا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ حتمی اسکواڈ کے انتخاب سے پہلے صائم ایوب کی فٹنس صورتحال واضح ہو جائے گی، اور ان 20 کھلاڑیوں میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دینے کا امکان ہے، اور اس سیریز کے...
     آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالالمپور میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، اسسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان، آور سٹرنتھنگ و کنڈیشننگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کل پیر کے روز پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی...
    سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلوی اخبار نے تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔فہرست “سڈنی مارننگ ہیرلڈ” کے اسپورٹس صحافیوں کی آرا پر بنائی گئی ہے اور پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان دنیا کے 50 عظیم ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہیں۔ 50 عظیم ترین پلیئرز کی فہرست میں باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کا پہلا نمبر، یوسین بولٹ دوسرے اور سرینا ولیمز اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلوی صحافیوں کی مرتب کردہ فہرست میں ڈان بریڈمین کا چوتھا جبکہ باکسر محمد علی کا پانچواں نمبر ہے۔ جہانگیر خان کا 50 ایتھلیٹس کی فہرست میں 25 واں نمبر ہے اور آسٹریلوی اخبار نے کہا ہے کہ جہانگیر خان اپنے دور کے ناقابل تسخیر کھلاڑی تھے۔جہانگیر خان مسلسل 10...
    کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں کھلاڑی اب ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے، جہاں ان کی نئی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے سابق کپتان اور 2019ء  میں چیمپئن بنوانے والے سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد جو 2016 کے پہلے ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اب 9 برس بعد ڈرافٹ...
    آسٹریلوی اخبار نے تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی،ایک پاکستانی بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلوی اخبار نے تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔فہرست “سڈنی مارننگ ہیرلڈ” کے اسپورٹس صحافیوں کی آرا پر بنائی گئی ہے اور پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان دنیا کے 50 عظیم ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہیں۔50 عظیم ترین پلیئرز کی فہرست میں باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کا پہلا نمبر، یوسین بولٹ دوسرے اور سرینا ولیمز اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلوی صحافیوں کی مرتب کردہ فہرست میں ڈان بریڈمین کا چوتھا جبکہ باکسر محمد علی کا پانچواں نمبر ہے۔جہانگیر خان کا 50 ایتھلیٹس کی...
    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی ناکافی سہولیات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میچز کے دوران کھلاڑیوں کو درپیش بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اور بورڈ کی ترجیحات پر سوال اٹھایا۔ محمد حفیظ، جو ایس این جی پی ایل کے کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے انکشاف کیا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ رومز کی عدم دستیابی کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ چیمپینز کپ کو کامیاب...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے موجودہ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیزرٹ وائپرز کی فرنچائز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان، اعظم خان اور محمد عامر کی تعریف کی۔ انہوں نے فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ سیشنز میں بہترین فارم میں لگ رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔ قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں، ادھر صائم ایوب کی انجری نے اِنکی واپسی کی راہ مزید ہموار کردی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کے بیٹے کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگری میں شامل کرلیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کے صاحبزادے اور انڈر 19 کرکٹر فہام الحق کو پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں مقامی کھلاڑیوں کی انتہائی متوقع فہرست کی نقاب کشائی کی، جس میں حنین شاہ، عبید شاہ، انڈر 19 کپتان سعد بیگ اور شمائل حسین کئی قابل ذکر نام شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: مصباح کے بیٹے کی سرفراز کے سامنے بدتہذیبی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ماضی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’ہال آف فیم‘ میں شامل کیے جانے والے 4 نئے سابق کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی نے 2024 کے ہال آف فیم میں انضمام الحق، مصباح الحق، مشتاق محمد اور سعید انور کو شامل کیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کے ہال آف فیم کے طرز پر پی سی بی نے 2021 میں ہال آف فیم کا آغاز کردیا تھا جس میں ملک کے مایہ ناز سابق کرکٹرز کو شامل کیا جاتا ہے۔ پی سی بی کے ہال آف فیم میں ابتدائی طور پر اُن 6 پاکستانی کرکٹرز کو شامل کیا گیا...