2025-07-05@01:34:48 GMT
تلاش کی گنتی: 552
«کا ذکر کرتے ہوئے»:
(نئی خبر)
امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس...
وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ یمن نے صیہونی بحری جہازوں پر مزید حملے نہ کرنیکا وعدہ دیا ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے امریکہ بھی اب یمن پر بمباری نہیں کریگا! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے خلاف امریکی حملوں کی بندش کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مَیں مشرق وسطی کے اپنے دورے سے قبل "اہم خبروں" کا اعلان کروں گا! ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی (Mark Carney) کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی جنگ...
نئی دہلی: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس کا قبضہ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس سنجیو کھنا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر لال قلعہ دے دیا جائے تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں درخواست دینے میں 150 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل سلطانہ بیگم نے 2021 اور 2024 میں دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم وہاں...
بھارت(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی سیاستدان نے مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ دے دیا۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارت میں مودی پر تنقید کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاسی رہنما نے مودی پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنی چاہیے، نریندر مودی سرینڈر مودی ہوگئے ہیں، مودی دیس کے سب سے ناکارہ اور کمزور ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی سیاسی رہنما نے کہا کہ مودی نے 2016 میں دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردی ختم ہو جائے...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
—ویڈیو گریب ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شارق جمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ شارق جمال نے یہ بھی کہا کہ قوم فوج کے ساتھ ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی قرۃ العین نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو جواز بنا کر بھارت جارحیت پر اتر آیا ہے۔
جدہ (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
سٹی 42 : لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر فتنہ الخوارج کے دو حملے ناکام بنادیے گئے، پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ شب چوکی ون فایئو پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر لکی پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو نا صرف پسپا کیا بلکہ نقصان بھی پہنچایا مگر دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، تاہم آج دن 12:30 بجے دہشتگرد پولیس چوکی شاہ طور پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طور پولیس کے عملہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران شدید...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، پاکستانی سکھ برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا۔۔ چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔ سکھ رہنماء سربت سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔ سربت سنگھ نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔ ایک اور سکھ رہنماء ہربجن...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو اللہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی پہلے گرفتار کیا جا چکا تھا تاہم گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جو کہ 2000 کے بعد سے خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ بھارت نے بغیر ثبوت کے واقعے کے سرحد پار سے تعلق ہونے کا الزام لگایا ہے جبکہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا...
اسلام آباد میں یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس میں چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا جائے۔قومی ادارہ برائے صنعتی تعلقات کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے اپنے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ لیبر قوانین کی عمل داری کے لیے مؤثرنظام متعارف کرایا جائے، ورکرز کے نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت اور مشاورت کو فروغ دیاجائے۔ بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسی قانون سازی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں محنت کشوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف کرنا انسان کا نہیں، اللہ تعالیٰ کا کام ہے، ججز تو صرف قانون اور دستاویزات کی روشنی میں فیصلے سناتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے زیر اہتمام یومِ مزدور کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں، لکھتے ہیں، لیکن آج میں دل اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقرر نہیں مگر یہاں مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ان کے لیے اہم ہے۔ انہوں...
کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔کونسل آن فارن ریلیشن کراچی کی جانب سے عالمی جنگ دوئم کے خاتمے کو اسی سال گزرنے پر کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعات کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے علاوہ ہر کوئی جنگل میں رہ رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔ سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں...
۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا ادراک کرنے کی سیاسی خواہش پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل مکمل...
حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے موسوری واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر جبری گرفتاریاں، مکانوں کی مسماری اور چھاپوں کے بعد اب کشمیری طلبہ اور چھوٹے تاجر بیرونِ ریاست بھی نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے ایک دن بعد بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروشوں کو مارا پیٹا گیا، جس پر کانگریس کی طلبہ تنظیم "این ایس یو آئی" نے سرینگر میں مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طلبہ اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کشمیری طلبہ اور تاجروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں اُن کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ این ایس...
پاکستان کے نامور اداکار سہیل احمد نے ملک کی ثقافتی زوال پر ایسے درد بھرے الفاظ کہے ہیں جو ہر پاکستانی کے دل کو چھو جانے والے ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی مغرب زدگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی روایات اور اقدار کو بھول کر دوسروں کی نقل کرنے لگے ہیں۔ سہیل احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم ایک منفرد تہذیب کے حامل تھے جہاں بڑوں کا احترام، مہمان نوازی اور خوش اخلاقی ہماری پہچان ہوا کرتی تھی۔ لیکن آج ہم نے ان تمام خوبیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل کو یہ تک معلوم نہیں کہ ہماری اپنی ثقافت...
گزشتہ شب بھارتی طیاروں کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ رپورٹ۔ یہ بھی پڑھیں:مودی نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا،برطانوی اخبار کی رپورٹ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب (29/30 اپریل) بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیرفورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، پاکستانی ایئر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پر انڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے...
غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی اہلکار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا ہے کہ تل ابیب، ایران و امریکہ کے ممکنہ معاہدے کی نوعیت کے واضح ہونیکا انتظار کر رہا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اسکے اپنے مطالبات بھی پورے ہونگے یا نہیں! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے بارہا امید کے اظہار کے بعد اب غاصب صیہونی بھی ''گہری تشویش'' کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو ''ممکن'' قرار دینے لگے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی آج ایک اعلی سطحی اسرائیلی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے اندر لگائے جانے والے اندازوں...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا...
دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پوری سندھ کی ایک ہی آواز ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کسی نے عوام کی زندگی چھیننے کی کوشش کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر میں جاری وکلا برادری کے دھرنے میں شرکت کی۔ وہ گلشن حدید لنک روڈ پر متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما اور کارکنان کی بڑی...
معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر خواتین نے لباس ٹھیک پہنا ہوا ہے اور مرد و خاتون فنکار ایک دوسرے کو چھو نہیں رہے تو ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ حمزہ علی عباسی اُن اداکاروں میں سے ہیں جو شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد خود میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے دین کی جانب راغب ہوئے۔ حمزہ علی عباسی نے خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوششیں کیں جو ان کے انداز اور گفتگو سے صاف ظاہر ہوتی بھی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے سے قبل اس بات کا اطمینان حاصل کرتا ہوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی...

اب ریاست کا امتحان ہے کہ وہ اہل پاراچنار کی امن کی دعوت اور پکار پر کیسے ردعمل دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاراچنار، ضلع کرم کے محاصرے کو سات ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک راستے مکمل طور پر کھل نہ سکے۔ اس دوران ہم نے یہ دیکھا کہ ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، درجنوں شہریوں کے گلے کاٹے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاراچنار، ضلع کرم کے محاصرے کو سات ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک راستے مکمل طور پر کھل نہ سکے۔ اس دوران ہم نے یہ دیکھا کہ ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، درجنوں شہریوں کے گلے کاٹے گئے، قتل کیا گیا اور یہاں تک کہ امدادی...

امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو بدنام کیا گیا ہے اور بے جا الزامات لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس رپورٹ کو مسترد کرتا...
اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل...
اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔ واضح رہے کہ چار روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک...
ایک روسی تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل اعتبار نہیں کہ ماسکو، محض واشنگٹن کو خوش کرنے کیلیے تہران کے ساتھ اپنے طویل المدتی تعلقات قربان کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے امریکی چینل CBS کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے مختلف علاقائی و عالمی مسائل پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا میں آنے والی ایسی رپورٹس کو مسترد کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ و روس کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے واشنگٹن نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کم یا ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرگز ہمیں ایسی کوئی درخواست یا تجویز موصول نہیں ہوئی بلکہ ہم...
لاہور: گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر : فوٹو فائل ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں۔دادو میں مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ پر متنازع کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے دھرنے سے خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا ہمیں نوٹیفکیشن دکھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس بچوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کر رہی ہے، پانی نہیں ہوگا تو تم بھی مروگے، یہ طلبہ اور بچے سب کے...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر...
ویب ڈیسک : سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے مقامی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں موجود علاقوں میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم زلزلہ کے خوفناک جھٹکوں کے دوران شہری خوف کی حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
شاہد سپرا:لیسکو سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 35 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایس ڈی او جیا بگا آصف خان کے مطابق بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی کا استعمال کر رہے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے میٹرز اتار لیے گئے۔ پکڑے گئے افراد میں ٹیوب ویل صارفین بھی شامل ہیں، جو بڑی مقدار میں بجلی چوری کر رہے تھے۔ اسرائیلی جارحیت کیخلاف 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان ایکسئین رائیونڈ ڈویژن علی رضا کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان پر لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن...
اپنے بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر...
ملکی و عرب میڈیا کیساتھ گفتگو میں اعلی امریکی حکام نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن پر 40 دن کے جارحانہ حملوں کے باوجود بھی یمنی مسلح افواج کیجانب سے ہمارے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم اور امریکہ کے جنگی بحری جہازوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، واشنگٹن نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف اس کے جارحانہ حملے "بے سود" ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 اعلی امریکی حکام نے فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں 40 دن سے جاری وسیع امریکی...
اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔ نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس...
لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی فالس فلیگ کے حالیہ ڈرامے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے تیار پایا جائے گا۔عظمٰی بخاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام خود سوال اٹھا رہے ہیں کہ سری نگر جیسے حساس علاقے میں، جہاں 7 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، اس نوعیت کا حملہ کیسے ممکن ہوا؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اب یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ پچھلے حملوں کی رپورٹس کہاں گئیں؟ یہ تمام سوالات خود بھارت کے اندر سے اٹھ رہے ہیں، جو اس واقعے کو...
خواجہ آصف (فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں، دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔ پاکستان دہائی سے دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، جو دہشتگردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشتگردی کو فروغ دیں گے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، ہم دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا پہلگام واقعہ میں فالس فلیگ آپریشن کی بات کو بالکل مسترد نہیں کیا جاسکتا،...
صیہونی آبادکاروں کی قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں اشتعال انگیزی قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی لگا کر عبادت سے روک دیا قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آباد کاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے ۔ اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام...
لاہور: جمعیت علمائے اسلام(ف) نے مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلوں میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے صرف اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا اور ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان تفصیلات کے مطابق...
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف ہائی ویز پر ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے 15 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنے کی وجہ سے ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کو بڑے چلینج کا سامنا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے آلو کی ایکسپورٹ کے 250 کنٹینرز سندھ کے داخلی راستے پر پھنس گئے، جنہیں مشرق وسطی، مشرق بعید کے ملکوں میں ایکسپورٹ کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آلو کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلیے جنریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ دو روز سے...
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لوٹ مار کے دوران شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے گئے شوروم مالک مقتول خان عالم کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک سے رقم لے کر آرہے تھے، مقتول گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہا، گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدیں تھی، اسے رقم دینے جارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا، مقتول کی فیملی وزیرستان میں ہے،...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دلکش اور باصلاحیت اداکارہ کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی۔ کومل میر نے اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، تاہم حال ہی میں ان کے اچانک وزن میں اضافے اور چہرے کی تبدیلی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں کومل میر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی کاسمیٹک سرجری اور جسمانی تبدیلیوں سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی۔ کومل میر نے کاسمیٹک طریقۂ کار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے اب ہر کوئی کاسمیٹک پروسیجر کروا رہا ہے، عام...
مالاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر خیبر اکبر خان نے کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور صبر برداشت کرتے ہیں، جس دن ہماری برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا، وہ زمانہ گزر گیا جب ہم آپ کی طاقت سے ڈرتے تھے، ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، عدالتوں سے کوئی امید نہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے ‘‘اْڑان پاکستان بلوچستان مشاورتی ورکشاپ’’ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ورکشاپ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اْڑان پاکستان’’ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے خواب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ سفر اْن مشکل حالات کی یاد دلاتا ہے جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی ،...

پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون صہیب بھرتھ کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں، متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ...
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ڈیجیٹل آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث روایتی موسیقاروں کو روزگار کے مواقع کم مل رہے ہیں۔ اب اے آر رحمان نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سب کچھ میرے سر ڈال دینا اچھا ہے، لیکن میں ابھجیت سے اب بھی محبت کرتا ہوں۔ میں انہیں کیک بھی بھیجوں گا۔ یہ ان کی رائے...
مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پرادیومن کی جگہ لینے والے اداکار پرتھ سمتھان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے کردار ’اے سی پی انشومن‘ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ادکار چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ڈرامے کے دیگر کردار انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس مشہور شو کا حصہ بننے کا تصور نہیں کرتے تھے۔ View this...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر راہنماؤں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر...
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع نہروں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی۔ فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے دو ٹوک مؤقف کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور اگر اسے زبردستی جاری رکھا گیا تو ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی، لیکن قومی مفاد اور صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی...
شکاگو: امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے بہت کم وقت میں ملک کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے، اور یہ واضح ہے کہ ٹرمپ حکومت کا نشانہ متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد ہیں، تاکہ صرف ان کے امیر دوستوں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اور ان کی کٹوتیوں سے عمر رسیدہ امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔...
فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے 3 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کا ملکی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ...
واشنگٹن: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔" وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ ہے، ہم وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان کے معاملے پر قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملات پر متحد ہو کر کام کریں، اگر ہم نے پانی اور خوراک پر سیاست کی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کبھی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جو متنازعہ ہو، تمام صوبوں کے حقوق کو محفوظ کریں گے، یکم اپریل 2022 کو تحریک عدم اعتماد...
لاکھوں افراد نے ٹک ٹاک، X (سابقہ ٹوئٹر) اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان ویڈیوز کو دیکھا اور شیئر کیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے امریکی ٹیرفز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چینی ہیں، ہم اشتعال انگیزیوں سے نہیں ڈرتے، نہ ہی پیچھے ہٹتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے اے آئی سے تیار کردہ مزاحیہ ویڈیوز اور میمز کے ذریعے سوشل میڈیا پر ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ ان ویڈیوز میں صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کو نائکی فیکٹری میں جوتے تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ نائب صدر جی ڈی وینس کو آئی فون اسیمبل کرتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں...
لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع پنجاب سوسائٹی میں شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گر کر 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص درخت پر چڑھ کر شہد کا چھتہ اتار رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے گرا اور موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ گل خان کے نام سے ہوئی جو سوات کا رہائشی تھا۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔
وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعد اتنے زیادہ زلزلے کے جھٹکوں کےبعد حکام الرٹ ہوگئے۔ رواں ہفتے کے شروع میں 2 گھنٹے کے عرصے کے دوران علاقے میں 160 زلزلے آئے، یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں لگونا ڈیل مول وسیع و عریض آتش فشاں علاقہ ہے، 500 مربع کلومیٹر پر محیط اس علاقے متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق یہاں 130 آتش فشاں سوراخ ہیں۔ تاہم چلی کی قومی ارضیات...
ملتان میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور روکنا چاہیے، حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے، پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت سٹی ملتان کے امیر علامہ مفتی محمد صدیق سعیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام 60 ہزار شہادتوں پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی پر احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلام دشمن صہوتی طاقتیں ایک عرصہ سے اسلامی ملکوں کو یکے بعد دیگرے نشانے پر رکھا ہوا...
سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ااسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔ سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر برائے آئی ڈی شزا فاطمہ کے مشترکہ تعاون سے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کی خدمات اور ادویات کو عوام کی دہلیز تک لانے کے عزم کا خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی محدود دستیابی کے پیش نظرٹیلی میڈیسن ایک ناگزیر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مریض کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ...
چئیرمین نیپرا سرکار سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق چئیرمین نیپرا اور ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ممبران کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، مجموعی طور پر 4 ممبران ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چیئرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی۔دستاویز میں...
اسلام آباد: سینئر قانون دان نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔ حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عمران خان کو آج بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سب کے باوجود جو سچ اور حق ہے میں وہ بولتا ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔ نعیم بخاری کے مطابق عمران خان کی توہم پرستی کا یہ عالم تھا کہ وہ دن، راستے اور حتی کہ کپڑوں کے بارے میں رائے دیتے اور انہیں اچھا یا برا مانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان...
SWABI: ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ...
پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر درج ذیل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے پرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی کرشنا گھاٹی بریگیڈ سے وابستہ نانگی ٹیکری بٹالین سے وابستہ فوجیوں نے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے منگل کو آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سخت گولہ باری کی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی کرشنا گھاٹی بریگیڈ سے وابستہ نانگی ٹیکری بٹالین سے وابستہ فوجیوں نے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کی۔ تاہم پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے یہ عید قوم کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں، ایسی سوچ انصاف، دیانت اور انصاف کی بالادستی پر مبنی معاشرے کی...
پارلیمان میں مودی حکومت کے ذریعہ متعارف کرائے گئے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کیلئے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن نے قرارداد لائی اور اسے تمام پارٹیوں کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن جنہوں نے مودی حکومت کی طرف سے لائے گئے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کیا تھا۔ مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے ذاتی طور پر ملاقات کی اور تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن سے اظہار تشکر کیا۔...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشت...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کریں، فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی میں عالمی انتفاضہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزارِ قائد تک جاری رہی، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں علمائے کرام، دانشوروں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء...

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب
واشنگٹن ڈی سی:وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کی جانب سے اٹھا گیا اقدام ہے۔ یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ اُمید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ ہیں۔ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی آکلینڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں کیویز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ جمی نیشم کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پوری سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی اور ہمیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہار جاتی ہے تو انفرادی کارکردگی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی سلمان علی...
پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرقانونی ماہی گیری اوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ٹرالر ضبط کر لیے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ماہی گیری کا ممنوع طریقہ ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے سفینہ عبدالرحمن نامی فشگنگ ٹرالر کوغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے25 مارچ 2025تک غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 2 ٹرالر کو پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی...
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ابھرتے ہوئے بھارتی نوجوان وکٹ کیپر بھی طنز کا نشانہ بنانے لگے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے امپائرنگ کے رویے پر بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان پر غیر مستقیم تنقید کی فرنچائز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران آئی پی ایل کے معروف امپائر انیل چوہدری نے ایشان کشن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کھیل میں آنے والی تبدیلی پر تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ پہلے وہ بہت زیادہ اپیل کیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں کرتے امپائر نے سوال کیا کہ کیا وہ اب زیادہ سمجھدار ہو گئے ہیں یا امپائرز زیادہ ہوشیار ہو گئے ہیں؟...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن تمھیں اللّٰہ کو جواب دینا ہے تمھیں منصب اللّٰہ نے دیا ہے۔ گورنر سندھ...
گوگل میپس کا استعمال روزانہ کروڑوں افراد کرتے ہیں اور اس نیوی گیشن سروس میں کافی کچھ ڈھونڈتے بھی ہیں۔ اگر آپ پرہجوم شہر میں گاڑی میں سفر کر رہے ہیں یا کسی جگہ کو ڈھونڈ رہے ہیں تو گوگل میپس سے کافی مدد ملتی ہے۔ مگر اس سروس میں ایسے فیچرز بھی موجود ہیں جو بہترین ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا۔ ان میں سے ایک فیچر گوگل اسٹریٹ ویو میں چھپا تاریخی مقامات کی تصاویر کا ہے۔ گوگل میپس استعمال کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر، نیا فیچر تجربہ مزید بہتر بنائے گا گوگل میپس میں مختلف برسوں میں مقامات میں آنے والی تبدیلوں کو دیکھنا بہت آسان ہوتا ہے، اب آپ اسے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) آج Boao، Hainan میں Boao Forum for Asia Annual Conference 2025 کا آغاز ہوا۔ ویوو نے مسلسل چوتھے سال ایونٹ کے اسٹریٹیجک پارٹنر اور Boao Forum for Asia کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے رکن کے طور پر اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز میں Blue Technology Matrix ( BlueImage, BlueLM, BlueOS, BlueChip, BlueVolt), vivo Vision (vivo MR headset) اور 6G میں پیش رفت کے ساتھ اور دیگر ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ویوو کے آنے والے فلیگ شپ امیجنگ سمارٹ فون ویوو X200 Ultra کو "Official Smartphone of Boao Forum for Asia" کا اعزاز دیا گیا ہے۔25 مارچ کی سہ پہر Boao Forum میں منعقدہ "vivo Release Moment"...
دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل ناگزیر ہے، کیونکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایک مضبوط سیاسی اتحاد تشکیل پانے جا رہا ہے، جو آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عید کے بعد بڑی سیاسی خبریں متوقع ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اپنی ذاتی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، جو بنیادی...
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آذر بائیجان کے عوام اور اپنی طرف سے انہیں اور پاکستانی عوام کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر الہام علیوف نے اپنے خط میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک پارٹنرشپ اور باہمی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کے لیے...