2025-09-18@08:21:51 GMT
تلاش کی گنتی: 6622
«کے ایک اور»:
(نئی خبر)
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا جس دوران 251 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا اور 250 ووٹ لے کر رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔ ایوان میں حکومتی ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کیامیدوار رانا ثنااللہ جبکہ...
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو مثبت سمت میں راغب کرنے، دور جدید کے مطابق ہم آہنگ کرنے، با اختیار بنانے، جدت پر مبنی اسٹارٹ اپس کو فروغ، قومی اور بین الاقوامی شناخت دینے، انٹرپرینیورشپ اور پائیدارترقی کے کلچر کی حوصلہ افزائی کےلئے ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مالی سال 26-2025کے دوران نیشنل انوویشن ایوارڈز کےلئے 10کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے سینئر رکن و پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا مشہود خان کے ادارے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل انوویشن ایوارڈ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ماضی میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی تعلیم ایک لڑائی کے باعث ادھوری رہ گئی تھی، جو امتحان سے کچھ دن پہلے یونیورسٹی میں پرنسپل کیساتھ ہوئی تھی۔ شاہ رخ نے بتایا کہ وہ فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنی یونیورسٹی کی حاضری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے اور امتحان کی تیاری کے لیے لائبریری میں بیٹھے تھے کہ اچانک ان کے پرنسپل وہاں آ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پرنسپل نے ان سے کہا اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ انہیں امتحان میں بیٹھنے نہیں دیتے۔ اس...
بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اس...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے مجرم نے ان کی گردن پر تیز دھار استرا رکھ دیا تھا اور وہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔ 66 سالہ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ یروادہ جیل میں ان کی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا گیا، لیکن یہ عام قیدی نہیں بلکہ دہرے قتل کا خطرناک مجرم تھا۔ سنجے دت کے مطابق جیسے ہی قیدی نے استرا ان کی گردن پر رکھا، انہوں نے ازراہِ تجسس پوچھ لیا کہ وہ کس جرم میں قید ہے۔ قیدی نے جواب دیا کہ وہ 15 سال سے دہرے...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟” انہوں نے مزید کہا...
کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
کراچی: پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کر لیے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کا انکشاف ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کیا۔ ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کے مطابق پاکستان نیوی نے چین کے اشتراک سے ایک جدید سروے کروایا جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔ سروے کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کامیابی صرف ایک معاشی موقع نہیں...
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے...
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کرولا کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی...
نیویارک:۔ نیویارک سٹی ہال میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی 1500ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک تاریخی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کے رہنمائوں، دینی تنظیموں کے نمائندوں، ائمہ کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اہم موقع پر پیغمبر اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی تعلیمات کو سراہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پیغمبر اسلام کو “دنیا کے لیے نمونہ اخلاق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دین اسلام دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور اس کے اصول رحمت، انصاف اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔ میئر ایڈمز نے اعلان کیا کہ نیویارک شہر میں...
بین الاقوامی فلم و ٹی وی صنعت کے کم از کم 1 ہزار 300 اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر کارکنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ کام نہیں کریں گے جنہیں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور اپارتھائیڈ میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ اس عہد نامے کو فلم ورکرز فار فلسطین نامی گروپ نے جاری کیا ہے اور اس میں ہالی ووڈ اور یورپ کے کئی معروف نام شامل ہیں۔ عہد نامے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فلم کمیونٹی کو فلسطینی فلم سازوں کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے لاپرواہی اور سازش کی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانا ہوگا۔ یہ بھی...
دنیا میں شمالی سفید گینڈے کی نسل اب معدومی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس نوع کے صرف 2 زندہ جانور باقی رہ گئے ہیں۔ نایجن اور فاتُو نامی یہ دونوں مادہ گینڈے اس وقت کینیا کے ایک محفوظ مقام پر 24 گھنٹے سخت نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں شمالی سفید گینڈے افریقہ کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے، مگر غیر قانونی شکار، انسانی مداخلت اور قدرتی ماحول کی تباہی نے اس نایاب نوع کو ختم کر کے رکھ دیا۔ آج نایجن اور فاتُو نہ صرف اپنی نسل کی آخری نمائندہ ہیں بلکہ یہ انسانی سرگرمیوں کے اثرات اور فطرت کے تحفظ کی فوری ضرورت کو بھی ظاہر...
متحدہ عرب امارات(یو سے ای) کے محکمہ آثار قدیمہ ابوظہبی کے قریب سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانا عیسائی صلیب دریافت کیا ہے، جو ایک چھوٹے سے گاؤں نما رہائشی علاقے کو مسیحی خانقاہی کمیونٹی سے جوڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جزیرہ ابوظہبی سے تقریباً 110 میل جنوب مغرب میں واقع ہے، عیسائی صلیب کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں عام گھریلو زندگی اور مذہبی عبادت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ کی سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کر لی تقریباً ایک فٹ لمبا اور پلستر سے بنا ہوا یہ صلیب ایک گھر کے صحن میں ملا، جہاں پہلی بار کھدائی 1990 کی دہائی میں...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی حالیہ سست روی کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب انٹرنیشنل سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کیبل سعودی شہر جدہ کے قریب کٹی ہے، اور پاکستان کے متعلقہ ادارے اس معاملے پر بین الاقوامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جیسے ہی کیبل کی مرمت سے متعلق حتمی ٹائم لائن سامنے آتی ہے، عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ شزہ فاطمہ نے واضح کیا کہ یہ ایک بین الاقوامی تکنیکی مسئلہ ہے جس پر پاکستان...

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دے دی۔ یہ نظام یکم جنوری 2026 سے نافذ ہوگا جس کے بعد پنشن کی ادائیگیاں پیپرلیس ای سسٹم کے تحت کی جائیں گی اور موجودہ روایتی طریقہ کار کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری حکام کے مطابق ای پنشن نظام کے ساتھ ایک “احساس پنشن ڈیش بورڈ” بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس نظام کے تحت ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ایک سادہ ڈیجیٹل فارم کے ذریعے پنشن کیس پورٹل پر جمع کر سکیں گے۔ دستاویزات اسکین کرکے محفوظ طریقے سے اپ لوڈ ہوں گی اور سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کے لیے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر سنائی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دیدی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ای ۔پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا ہے، جسے عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای-پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی۔ موجودہ پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای- پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش...
ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔ وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس...
خاص طور پر پچھلے ایک شدید بارشی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلابوں نے جو تباہیاں مچائی ہیں، ہمارے ہمہ قسم کے حکمران اور ذمے دار سرکاری طبقہ اشرافیہ اِن تباہیوں کو اپنی نااہلیوں اور بَیڈ گورننس کے نتائج تسلیم کرنے کے بجائے اِن سیلابی تباہ کاریوں کو کلائمیٹ چینج اور بھارتی آبی یلغار کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ۔ ممکن ہے Climate Changeاور بھارتی آبی یلغار نے بھی کچھ حصہ ڈالا ہو ، مگر تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم انسانوں کی فاش غلطیوں ، کوتاہیوں اور مجرمانہ نااہلیوں نے بھی اِس عظیم تباہی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ اِس بار...
فٹبال کی دنیا کے 2 عظیم ترین کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان جاری تاریخی مقابلے میں رونالڈو نے ایک بار پھر سبقت حاصل کر لی۔ 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران پرتگال کے پہلے میچ میں آرمینیا کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے 2 شاندار گول کیے جس سے ان کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں مجموعی گولز کی تعداد 39 ہو گئی۔ میسی پر سبقت میسی کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اب تک 36 گول ہیں اور اس طرح رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک اور عالمی ریکارڈ کے نزدیک گوئٹے مالا کے اسٹار فٹبالر کارلوس روئیز کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں سب سے زیادہ 41 گولز کرنے کا اعزاز...

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے انتخابات میں شکست کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے لئے پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہو گا۔ 68 سالہ اشیبا، جنہوں نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی آخری تفصیلات طے کی تھیں تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹیرف دبائو کو کم کیا جا سکے، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں انتخابات میں تسلسل سے شکستوں کی ذمہ داری قبول کرنی ہے۔ واضح رہے کہ اشیبا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل اقتدار سنبھالا تھا، اور ان کی حکومتی اتحاد کو انتخابات میں دونوں ایوانوں میں اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑا، جس کی وجہ...
لندن: برطانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ ریلی کے موقع پر پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد دم توڑ گئے۔ عالمی تنظیم “سیو دی چلڈرن” کے...
ماسکو: روس نے یوکرین پر حملے میں اہم سرکاری عمارت کو پہلی بار نشانہ بنایا اس دوران ماں اور بچے سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کا کہنا ہے کہ حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، 7 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ شہر میں اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک خاتون اور اس کا دو ماہ کا بیٹا شامل ہیں، تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات...
کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے آخر تک 3.3222 ٹریلین امریکی ڈالر رہے، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج
بیجنگ () اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے آخر تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3222 ٹریلین امریکی ڈالر رہے، جو جولائی کے آخر سے 29.9 بلین امریکی ڈالر زیادہ ہیں، اور یہ 0.91 فیصد کا اضافہ ہے۔ اگست 2025 میں، بڑی معیشتوں کی مانیٹری پالیسی کی توقعات اور میکرو اکنامک ڈیٹا کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ آئی جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عمومی طور پر بڑھ گئیں۔ ایکسچینج ریٹ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے اگست میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔حالیہ عرصے میں چین کے معاشی آپریشن نے استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کی اور مضبوط لچک...

گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا کے لئے مل کر ترقی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، ایس سی او اجلاس کے شرکاء
اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھیانجن میں منعقدہ “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” کے اجلاس میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ۔ متعدد شرکاء اور غیر ملکی افراد نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ انیشی ایٹو نئے دور میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی جانب سے اپنی ذمہ داری کے احساس کا مظہر ہے، اور یہ دیگر ممالک کے لیے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے ایک تحقیق و ترقی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو شکیل احمد رامے کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ عالمی اقدام انتہائی اہم...
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 62 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں فلسطینی خاندان مقیم تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشی افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 16 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 6...
لندن (نیوز ڈیسک) فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ اس دوران پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے دو ماہ قبل اسی تنظیم پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کی تھی۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج صبح سے اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ بھوک اور قحط...
نیویارک/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی دنیا میں گوگل کا جیمنائی ایک نمایاں نام سمجھا جاتا ہے، مگر ایک حالیہ تحقیق نے والدین کے لیے نئی تشویش کھڑی کر دی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم کامن سینس میڈیا نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جیمنائی کا وہ ورژن جو کم عمر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، دراصل بڑوں والا ہی چیٹ بوٹ ہے جس پر صرف کچھ اضافی فلٹر لگا دیے گئے ہیں۔ ادارے نے اس صورتِ حال کو بچوں کے لیے ’ہائی رسک‘ قرار دیا ہے۔ نامناسب مشوروں کا خدشہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیمنائی بعض اوقات نقصان دہ...
لندن: فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ اس دوران پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ برطانیہ نے دو ماہ قبل اس تنظیم پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی تھی۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ آج صبح سے اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے...
غزہ: اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے...
اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں دوزخ کے دروازے کھول دیئے اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس یرغمالیوں کی رہائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہ ہو جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو حماس کے زیر استعمال عسکری مرکز قرار دیتے ہوئے سیکندوں میں منہدم کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے چند منٹ دیے جس کے بعد مسطحہ ٹاور پر تین حملے کیے گئے۔ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ ہزاروں بے گھر شہری پہلے ہی عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔ אחרי הודעת כץ...
بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیان جن سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حال ہی میں سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کثیرالجہتی نظام کے حوالے سے حقیقی معنوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور مختلف علاقائی تنظیموں کے درمیان اچھا تعاون انتہائی اہم ہے۔ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کے مقابلے میں، علاقائی تنظیمیں اپنے اپنے خطوں کے مسائل کو بہتر جانتی ہیں۔ اس سفر کا میرا مقصد اسی دنیا کی بااثر تنظیم کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا تاکہ دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون مزید گہرا ہو سکے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں کے اثرات بازار حصص پر نمایاں دکھائی دیے جہاں گزشتہ ہفتے تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ متوازن خارجہ پالیسی اور عسکری ڈپلومیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کی اہمیت بھی بڑھی جس نے مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5659.41 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 154277.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس...
تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
بھارت کی حد تک متنازع ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تشویش اور افواہوں کو جنم دیدیا۔ عرفی جاوید جو اپنے منفرد اور اکثر متنازع فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس یا انداز کے بجائے روتی ہوئی تصویر کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ ماڈل و ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی کی ہے جس میں ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کے ماتھے پر چوٹ کا نشان بھی نظر آیا جس نے مداحوں کو مزید فکر میں ڈال دیا۔ https://www.instagram.com/p/DONdwSACDYs/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی پوسٹس میں عرفی نے ایک تقریب کی خوشگوار تصاویر بھی شیئر کیں، مگر ان کی روتی...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں چھیڑ چھاڑ اور جنسی جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران تقریباً 6 واقعات ایسے سامنے آئے ہیں جن میں گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں ملزمان کے ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے باعث وہ اپنے نازک اعضا سے محروم ہو گئے۔ A sex predators is on the loose in streets and on roads in Sialkot………… A sex offender riding in a bike touched inappropriately one of two girls entering their home in a town in Sialkot, city of Pakistan’s largest province Punjab. @OfficialDPRPP @DpoSialkot @MaryamNSharif pic.twitter.com/Cnc1SwiQdu — Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) September 4, 2025 یہ واقعات سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصروں کا باعث بنے اور عدالتی نظام کے ساتھ...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے مطابق اس نے...
پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک غیر معمولی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عدلیہ کے اندرونی نظم و نسق اور شفافیت سے متعلق 6 اہم سوالات کے جواب عوامی سطح پر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات یہ خط جمعرات کو تحریر کیا گیا اور جمعے کو منظرِ عام پر آیا۔ اس میں جسٹس شاہ نے اسے ’ایک ناگزیر ادارہ جاتی فریضہ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ قدم اٹھانے پر چیف جسٹس کی مسلسل خاموشی اور عدم دلچسپی نے مجبور کیا۔ ادارے کی شفافیت پر سوالات جسٹس...
بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
جاپان میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 18 سالہ نوجوان نے اپنے چچا کے خراٹوں سے تنگ آکر ایسا قدم اٹھایا جو سب کو چونکا گیا۔ نوجوان نے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت چچا کے کھانے میں زہریلا مواد ملا دیا، جس سے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جاپان کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نوجوان طالبعلم نے خراٹوں سے پریشان ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق اس نے چچا کے لیے تیار کردہ سوپ میں زہر ملایا۔ کھانے کے فوری بعد چچا کی طبیعت خراب ہوئی، اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ہونے والے طبی معائنے سے یہ بات...

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پوسٹ کے عنوان سے ایک پورٹیبل واش روم کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین شدید تنقید کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چند روز قبل اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک جدید پورٹیبل واش روم دکھایا گیا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ یہ واش روم سیلاب متاثرین کے لیے چنیوٹ کے ریلیف کیمپ میں لگایا گیا ہے۔ تاہم اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہی تصویر 2023 میں او ایل ایکس پر ایک اشتہار میں بھی موجود تھی۔ مریم نواز کے...
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو قومی دفاع سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور چین کی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کو فراہم کرنے کی سازش کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق، 42 سالہ مائیکل شینا، جو ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے رہائشی ہیں، واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مرکزی دفتر میں تعینات تھے اور ان کے پاس ’ٹاپ سیکرٹ‘ سیکیورٹی کلیئرنس موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی پارکنگ میں امریکی جاسوس کی پر اسرار ہلاکت اپریل 2022 سے شینا نے آن لائن مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسے افراد سے رابطے شروع کیے اور بدلے میں رقم لے کر امریکی حکومت کی حساس معلومات فراہم کیں۔...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پوٹھوہار ریجن میں واقع ڈھوک سلطان 3 سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ۔ اعلامیے کے مطابق، نئے ذخیرے سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 2,113 بیرل خام تیل اور 4.13 ملین مکعب فٹ گیس (MMCFD) حاصل کی جا رہی ہے۔ یہ دریافت پوٹھوہار کے کوہاٹ سب بیسن میں تیل کی اب تک کی دوسری گہری دریافت ہے، جو اس علاقے میں ہائیڈروکاربن کی وسیع موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت...
یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے معروف بن گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جسے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے خلاف براہِ راست ردِعمل قرار دیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی۔ ان کے مطابق حملے میں ذوالفقار بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا جس نے مقبوضہ لُد میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی دفاع، جسے امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، میزائل...
پشاور: امریکی فارن سروس کے تجربہ کار افسر ٹام ایکرٹ نے قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ٹام ایکرٹ کی پشاور میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرنے والے نامور سفارت کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام اُن ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں، جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہونے والے ہمارے سفارتی تعلقات کا تاریخی تسلسل برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایسے نئے تعلقات اُستوار کرنے میں اپنا کردار ادا...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
برصغیر کے عظیم گلوکار اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر پلے بیک سنگر محمد رفیع کی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ان کے بیٹے شاہد رفیع نے بتایا کہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک مذہبی عالم (مولانا) کے کہنے پر ان کے والد نے یہ سوچ کر گانا چھوڑ دیا تھا کہ یہ ’ گناہ‘ ہے۔ شاہد رفیع کے مطابق یہ واقعہ 1971-72 میں اس وقت پیش آیا جب ان کے والدہ کے ساتھ دوسرا حج ادا کرنے گئے۔ حج کے دوران ایک مولانا نے رفیع صاحب سے کہا:’رفیع صاحب! یہ جو آپ موسیقی کے شعبے میں ہیں، یہ بہت بڑا گناہ ہے، اوپر والا آپ کو معاف نہیں کرے گا۔‘...
سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز اکثر نئے تنازعات کو جنم دیتی ہیں، ایسی ہی حالیہ دنوں میں دوبارہ وائرل ایک 5 سال پرانی ویڈیو میں سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ وہ کس طرح بھارتی ٹیم سے باہر ہوئے۔ عرفان پٹھان، جنہوں نے 2012 میں اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا اور اس میچ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے میڈیا میں یہ خبر سننے کے بعد کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کی بولنگ سے خوش نہیں، براہِ راست دھونی سے وضاحت طلب کی تھی۔ “ہاں، میں نے ماہی بھائی سے پوچھا تھا، 2008 کی آسٹریلیا سیریز میں میڈیا میں بیان آیا کہ عرفان اچھی بولنگ نہیں کر...
نائجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہولناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک کشتی تُنگن سُلے، مالالے ضلع سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جو ایک تعزیتی اجتماع میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ راستے میں گوساوا کمیونٹی، بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے قریب کشتی ایک ڈوبے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیے یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ بورگو کے چیئرمین عبداللہی بابا آرا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد...
ہم وہ نسل ہیں جسے تاریخ کی بڑی تبدیلیوں میں سے ایک کا مشاہدہ نصیب ہو رہا ہے۔ وہ تبدیلی جو صدیوں بعد رونما ہوتی ہے۔ اور اس کی رونمائی دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتی ہے۔ اس تبدیلی کے دوران کرہ ارض پر حاکمیت ایک تہذیب سے دوسری تہذیب کو منتقل ہوتی ہے۔ 1400 برس قبل یہ تبدیلی رونما ہوئی تو اختیار رومن اور پرشین ایمپائر سے ہم مسلمانوں کو منتقل ہوا تھا۔ لگ بھگ 600 برس ہمارا راج رہا تھا۔ پھر ہم ڈوبے اور مغرب ابھرا۔ ہماری طرح مغرب میں بھی طاقت اندرونی طور ادھر ادھر منتقل ہوتی رہی مگر دنیا پر حاکمیت مغرب کی ہی رہی۔ مغرب کے حصے میں بھی حاکمیت لگ بھگ 600 برس...
HARARE: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں سکندر رضا نے اپنے ملک زمبابوے کے لیے تاریخ رقم کرلی ہے۔ زمبابوے کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں ٹیم نے بہتر مقابلہ کیا جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق سکندر رضا نے افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ زمبابوے کے 39 سالہ آل راؤنڈر سکندر رضا ایک روزہ کرکٹ میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن...
چین نے دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عسکری پریڈ میں اپنی جدید ترین بین البراعظمی جوہری میزائل ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پہلی بار DF-5C نامی میزائل کو عوام کے سامنے لایا گیا، جس کی رینج 20 ہزار کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔ چینی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق DF-5C ایک مائع ایندھن سے چلنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے، جو بیک وقت دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر معمولی رینج اور جدید صلاحیتیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی وسیع رینج رکھنے والا میزائل چین کے لیے ایک جوہری ڈیٹرنس (جوابی حملے کی صلاحیت) کا مظہر...
لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لکی مروت (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بدھ کو بم دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں مبینہ طور پر ملوث ایک دہشت گرد کمانڈر کو خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔لکی مروت پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو نواڑ خیل میں ایک مشتبہ ٹھکانے کی اطلاع ملی، جس پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خصوصاً غزہ میں پھنسے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی اور حکومت کی جارحانہ حکمتِ عملی پر عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، جو ساتھ کھڑی ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
سیلاب جب اپنی طغیانی دکھاتا ہے تو زمین صرف پانی میں نہیں ڈوبتی، امیدیں اور خواب بھی بہہ جاتے ہیں۔ کھیتوں کی سبزیاں تو اگ سکتی ہیں، مکانوں کی دیواریں اور سڑکوں کی راہداریاں بھی دوبارہ بن سکتی ہیں، لیکن ماں اور بچے کی سلامتی اگر ایک بار خطرے میں پڑ جائے تو اس کی تلافی آسان نہیں۔ رواں برس کے سیلاب نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں جو قیامت ڈھائی، اس کی اصل تصویر خیموں، کیچڑ بھری گلیوں اور بے یار و مددگار عورتوں کے چہروں پر دیکھی جا سکتی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، بستیاں اجڑ گئیں اور انسانیت ایک بار پھر قدرتی آفت کے امتحان میں مبتلا ہوئی۔ ان متاثرین میں سب سے زیادہ...
چین ان دنوں پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کی زبردست قوت کا مظاہرہ ہر کوئی دیکھ رہا ہے۔ بالخصوص گزشتہ روز منعقد ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ، جس کی قیادت چینی صدر شی جن پنگ نے کی اور جو دوسری عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ اس پریڈ نے نہ صرف چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کو ظاہر کیا بلکہ مغرب مخالف ممالک کے ساتھ اس کی قربت کو بھی نمایاں کیا۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ چین کی قیادت میں دنیا میں ایک نیا اور مضبوط بلاک کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ پریڈ سے...
سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
بین الاقوامی تناظر میں چین اپنی بہت بڑی معیشت کے ساتھ گلوبل ساؤتھ یا عالمی جنوب کی سربراہی کرتا دِکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ روز چین کے شہر تیانجن میں اختتام پذیر ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کا اِجلاس بین الاقوامی طور پر مرکزِ نگاہ رہا اور دنیا بھر کے اہم نشریاتی اداروں میں اجلاس کو خصوصی کوریج دی گئی۔ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے دیگر بین الاقوامی اتحاد اور تنظیمیں فروغ پا رہی ہیں اور متبادل تجارتی نظام لانے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ 6 اور 7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے برِکس تنظیم کے اجلاس میں بھی یہ بات کی گئی اور اب چین کے شہر تیانجن...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کامران عرف اسد اور وقاص عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب سچل کے علاقے چائنا چوک، کوئٹہ ہوٹل کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔...
چین اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، شی کی شہباز شریف سے گفتگو پاک چین دوستی کی گہری جڑیں پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں، شہباز شریف بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شارجہ میں جاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سیلاب اور افغانستان میں زلزلے سے متاثر افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔ واضح رہے پاکستان بھر میں سیلاب کے سبب سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں زلزلے کے سبب اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
ذرا سا مڑ کر دیکھیں۔ اْس ہستی کو یاد کریں جس نے آپ کا ہاتھ پکڑا تھا۔ چند قدم دور آپ کو تھامنے کیلئے ایک اور مہربان موجود۔ اور یوں آپ کو پہلا قدم اْٹھانا سکھایا گیا۔ دوسوال: وہ ہستیاں اب کہاں ہیں؟ اور آپ کو مڑ کر دیکھنے میں اتنی دِقت کیوں ہو رہی ہے؟ وہ ہستی اب آپ خود ہیں بہت سوں کیلئے۔ اور مڑ کر دیکھنے میں دِقت کی وجوہات دو ہیں۔ ایک تو یہ کہ مڑ کر کل کو دیکھتے ہوئے دل دْکھتا ہے کہ تب میں توانائی اور شباب سے بھرپور تھا اور کئی آنکھوں کی امید۔ خواب جوان اور بہت سوں کی امیدیں زندہ تھیں۔ آج میں خود دوسروں سے امیدیں لگائے بیٹھا ہوں۔...
برلن/ہنوور (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے جہاں جرمن وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔ امدادی تنظیم *ایئر برج کابل* نے بتایا کہ دو مزید افغان بعد میں ایک اور پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے کہا کہ وہ اب...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلمی دنیا کے زوال پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بننے والی فلمیں ڈراموں کا تاثر دیتی ہیں کیونکہ وہ لیجنڈری فلم میکرز اب ہمارے درمیان نہیں رہے جنہوں نے حقیقی سینما بنایا تھا۔ ندیم بیگ نے ایک گفتگو میں کہا کہ آج کل زیادہ تر فلم ساز ٹی وی سے آتے ہیں۔ اگرچہ وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے۔ سینما گھر ایک ایک کرکے بند ہو گئے، اسٹوڈیوز ختم ہوگئے اور فلمی ماحول ناپید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کے عظیم کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کی زندگی خوشیوں اور غموں، کامیابی اور ناکامی، شہرت اور تنہائی کا ایک امتزاج ہے۔ ایک طرف ان کا فلمی ستارہ آج بھی روشن ہے، تو دوسری طرف ذاتی زندگی نے کئی بار انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ منگنی کا ٹوٹ جانا، شادی کی تلخیاں اور پھر سابق شوہر کی اچانک موت—یہ سب کچھ ان کی زندگی کو ایک دردناک داستان بناتے ہیں۔ کرشمہ کپور اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں جب ان کی منگنی بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار ابھیشیک بچن سے طے پائی۔ بچن خاندان کی بہو بننے کی خبر نے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔ یہاں تک...
تازہ سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیریز اور چائے کا باقاعدہ استعمال عمر میں صحت مند اضافے یعنی longevity کا باعث بن سکتا ہے۔ رواں سال کا ایک حالیہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوینائیڈ اجزا سے بھرپور غذا جیسے کہ چائے، بیریز، سیب، اور ڈارک چاکلیٹ کا استعمال زندگی کو بہتر بنانے اور سنگین بیماریوں مثلًا دل کی بیماری، 2 ٹائپ ذیابیطس، کینسر، اعصابی امراض) کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کوئینز یونیورسٹی میں ڈاکٹر بینجیمن کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 500 گرام فلیوینائیڈزکے استعمال سے دل کی بیماری، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 10–16٪ کم ہو جاتا ہے۔ اور اگر مختلف قسم کے فلیوینائیڈز جیسے بیریز اور چائے دونوں کا استعمال کیا جائے تو فائدہ اور...