2025-10-05@04:56:05 GMT
تلاش کی گنتی: 5610
«عوامی ایکسپریس»:
(نئی خبر)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، جلسوں سے عمران خان بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی...
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ڈیل کی پیشکشیں کی گئیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں تو مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے یہ سب مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالتوں کے ذریعے ہی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ایکس پوسٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد 300 مقدمات قائم کیے گئے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور حق پر ہیں۔ Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick...
بھارت کے زیر انتظام لداخ میں جاری عوامی بےچینی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سرگرم معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک کو مظاہرین کو اکسانے اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک دن بعد عمل میں آئی جب وانگ چک نے ایک انٹرویو میں ممکنہ گرفتاری کے امکان کو خوش دلی سے قبول کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنے مشن کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ حکومت کی تنقید، فنڈنگ پر پابندی بھارتی وزارت داخلہ نے گرفتاری سے ایک روز قبل سونم وانگ چک کی غیر منافع بخش تنظیم اسٹوڈنٹ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ...
سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے علاقے ملیر میں ایک شخص کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں سال کراچی میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں یہ تعداد 6ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 سالہ قصاب کا تعلق لانڈھی سے تھا۔ وہ 24 ستمبر کو بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور منہ و مقعد سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا جہاں چند ہی گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آج پھر مسلسل تیسرے جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی...
نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر جنیوا چلے گئے لندن نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر... فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
بات آج کے امریکا، آج کے وائٹ ہاؤس اور آج کے صدر امریکا پر کرنی ہے۔ ان کے طرزعمل اور کس طرح امریکا اپنے ’بیگیج‘ کواتارنے میں ناکام رہنے سے اپنے یورپ کے قابل اعتماد اتحادیوں سے محروم ہو رہا ہے۔ وہ بیگیج یا بوجھ کون ہے، کیا کرنا چاہیے، اس پر مختصر سی بات کریں گے، مگر پہلے 4 عشریقبل تاریخ کے ایک باب کی سیر کرتے ہیں۔ 23 فروری 1986 3 بجے سہ پہر۔۔۔ وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک ہنگامی میٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ صدر ریگن کے تمام اہم مشیر موجود ہیں۔ ان میں نائب صدر جارج بش، وزیر خارجہ جارج شلز، وزیر دفاع کیپ وائن برگر، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم کیسی۔ صدر کے چیف...

پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔سرفراز نواز
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے لندن سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما جاوید اقبال بٹ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان بنگلہ دیش میچ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم میں کوئی واضح کمبینیشن نہیں بن سکا اور کپتان کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ پاک بھارت ممکنہ فائنل پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کاغذی طور پر بھارت مضبوط ٹیم ہے، مگر اگر پاکستانی بیٹنگ لائن میں کھلاڑیوں کی ترتیب اور...
پاکستان کی سیاست میں کئی کردار آئے اور گم ہو گئے، لیکن کچھ نام ایسے ہیں جو اپنے عزم، قربانی اور جدوجہد کی بدولت تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سفر محض اقتدار تک پہنچنے کا قصہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور عوامی خدمت کی ایک داستان ہے۔ سیاست کے میدان میں بہت سے نام آتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو اپنی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سیاسی سفر کسی شاہراہ پر ہموار گاڑی کی مانند نہیں رہا بلکہ کانٹوں، رکاوٹوں اور...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی شراکت داری سے اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون سے کامیابی مل رہی ہے اور یہ ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے نیو یارک میں کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور فلسطین ایشو کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ایمانویل میکروں نے زور دے کر کہا...

آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر اس وقت میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ پریکٹیلی ہر فورم پر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم اقوامِ متحدہ کے فورم پر اس وقت بھی کشمیر کے کاز کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی 2024 کے احتجاج کے بعد مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں پر کمی کے تمام مطالبات کو پورا کرنے پر اتفاق کیاگیا اور اس پر کافی حد تک عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا۔ ان رعایتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور موت واقع ہوگئی ہے۔ 28 سالہ زبیر، جو لانڈھی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا، جناح اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو دو روز قبل تیز بخار اور پیٹ میں شدید تکالیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں آج صبح اس میں کانگو وائرس کی باضابطہ تصدیق ہوئی۔اس سے قبل جون 2025 میں شہر میں دو شہری...
کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ 28 سالہ مریض کو تیزبخاراور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا مگر وہ علاج کے دوران انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کے مطابق کانگو میں مبتلا شخص پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا اور مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایاگیا تھا۔اسپتال حکام کا مزید بتانا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض میں آج صبح کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کی قیادت میں جاری بائیک ریلی کے دوران ایک نوجوان بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔ صارفین نے اس حرکت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی لاپرواہی سڑکوں پر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا کسی بھی ریاست کی کامیابی کیلئے ضروری ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہر ریاست کی ضرورت ہے۔اردو نیوز کے ساتھ انٹرویو میں موجودہ نظام کو ہائبرڈ پلس کہے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ہمارے ہاں اسے ’ون پیج‘ اور ہائبرڈ کہا جاتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ ریاست کے تمام ستون، فوج، عدلیہ، انتظامیہ اور سیاست مل کر چلیں تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں عسکری اور سیاسی قیادت ایک ساتھ چلتی ہے۔ حقیقت یہی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت سیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کےمطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔ زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کےحوالےکرنے کےاحکامات جاری کیےگئے ہیں،ذرائع کےمطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب یو این ایچ سی آرکاکہنا ہےکہ افغان مہاجرین کی سب سےبڑی تعداد اس وقت...
آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کرلیے ۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہےجس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں ، کشمیر میں بجلی 3...
وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا بھی کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا گیا۔ قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بیچار کا عمل شروع ہوا۔ پاکستان، سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ممالک بالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے، بار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ان کے لوگوں کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی، تباہی، بھوک اور نقل مکانی کی جنگ کا سامنا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری جنگ میں 220,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور معمر افراد کی ہے جبکہ 20 لاکھ لوگوں کو محاصرے اور بھوک کا سامنا ہے۔ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ گھر، سکول، ہسپتال، چرچ، مساجد اور تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) دنیا کی تقریباً نصف آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور اقوام متحدہ مسلسل زور دے رہا ہے کہ منصفانہ، مساوی اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے نوجوانوں کا فیصلہ سازی میں کردار نہایت اہم اور ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے کہا ہے نوجوانوں کی شمولیت کا مطلب صرف یہ نہیں کہ انہیں اجلاسوں میں بلایا جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے تجربات اور مہارت کو حقیقی معنوں میں پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ Tweet URL انہوں نے یہ بات عالمی یوتھ ایکشن پروگرام کی 30ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو عالمی میڈیا نے اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر پھیلا دیا ہے، جس نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی امیدوں کو اجاگر کیا ہے۔ اے پی نیوز: ’گرم ہوتے تعلقات کا سنگِ میل‘ اے پی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی، جسے ایک امریکہ پاکستان تعلقات میں گرم جوشی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب پاکستان اور دیگر مسلم ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔ رائٹرز: تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں محمدی مسجد کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متوفی پانی کی موٹر چلا رہا تھا، اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ ارباز خان ولد روزی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بنگلہ دیش کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔یہ ایشیا کپ میں ان کی چوتھی ڈک ہے جبکہ سال 2025 میں ان کا چھٹا ڈک ہے، جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ صائم ایوب اب زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا کے برابر آ گئے ہیں، جنہوں نے 2024 میں چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔یہ غیر خوشگوار سنگ میل اس بات کا عکاس ہے کہ 2025 صائم ایوب کے لیے کتنا کٹھن سال رہا ہے۔ اگرچہ ماضی میں وہ اپنی صلاحیتوں...
نیویارک(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں،مصنوعی ذہانت امن کا ذریعہ بنے، ہتھیار نہیں، مصنوعی ذہانت کی عسکریت پسندی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں "مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی" کے موضوع پر ہونے والے اعلی سطحی مباحثے میں خطاب کے دوران کیا۔وزیر دفاع نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میں جمہوریہ کوریا کی اس اہم اوپن ڈیبیٹ کے انعقاد کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ یہ امر خاص اہمیت کا حامل ہے کہ صدر لی جے میونگ ذاتی طور پر ہماری ان مشاورتوں...
کراچی: شہر قائد میں شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، جس میں 19 سالہ حسیب ولد جاوید جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی کے مطابق متوفی نوجوان رنچھور لائن کا رہائشی اور ایک موٹر بائیک رائیڈر تھا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 19 سالہ موسیٰ اور 19 سالہ فہد شامل ہیں۔ جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شان چورنگی سے چمڑا چورنگی کی طرف آ رہے تھے کہ تیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-21 مظفرآباد(صباح نیوز) 14 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، آزاد کشمیر حکومت اور وفاقی وزراء کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے، وفاقی وزیر امور برائے کشمیر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئینی امور کو بند کمرے میں غیر منتخب لوگ حل نہیں کرسکتے۔ جمعرات کی صبح فجر کے وقت مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوتے ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کاروں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے کہا کہ مذاکرات انتہائی مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئے، اشرافیہ کی مراعات اور مہاجرین مقیم پاکستان...

حیدرآباد:شاہ بھٹائی اسپتال میں ڈینگی وائر س سے متاثرہ افراد کیلیے آئسولیشن وارڈ میںایک مریض آرام کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-2-21 جسارت نیوز
سفارت کاروں نے جمعرات کو روئٹرز کو بتایا کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان معاہدے کے بغیر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور چین نے جمعرات کو ایک قراردادکا مسودہ پیش کر کے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے ممکنہ نفاذ میں تاخیر کے لیے ایک نئی کوشش کا آغاز کیا ہے۔ مغربی سفارت کاروں کے مطابق دونوں ممالک نے جمعرات کو سلامتی کونسل سے ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کے لیے کہا ہے، جس میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں جمعہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں، ایک لیٹر پیٹرول پر 94.89روپے کا ٹیکس قابل مذمت ہے۔ حکومت اپنے ٹیکسز کو نصف کرکے عوام کو ا ریلیف فراہم کر سکتی ہے، اس سے معیشت اپنے پائوں پر ایک مرتبہ پھر سے کھڑی ہو جائے گی اور صنعتی جام پہیہ چلنے لگے گا۔ ملک کے اندر 6ہزار سے زائد بڑے یونٹس ایسے ہیں جو اپنی لاگت کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں،لاکھوں مزدور بے روزگار اور ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے جبکہ رہی سہی کسر سیلاب نے...
بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کا حق فلسطینی عوام نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مزاحمت اسلامی فلسطین، حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کا حق فلسطینی عوام نے دیا ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ اصرار کہ حماس کا حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا، فلسطینی عوام کے اپنی منزل خود طے کرنے کے ناقابل تنسیخ اور تاریخی حق سے متصادم ہے۔ حماس کے بیان میں یہ بھی واضح طور پر کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)میٹا نے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ اور والدین کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ میٹا اب تک دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر کروڑوں نوجوانوں کو ٹین اکاؤنٹس میں شامل کیا ہے۔ انسٹاگرام پر یہ سہولت پہلے ہی دنیا بھر میں دستیاب ہے اور اب فیس بک اور میسنجر پر بھی پاکستان سمیت عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے اس سہولت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ٹین اکاؤنٹس میں دی گئی حفاظتی سہولتیں والدین کے سب سے بڑے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ ان میں خودکار نظام کے ذریعے یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی چین میں دنیا کا سب اونچا پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے انچے پل ہوا جیانگ گرینڈ کینین برج کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یہ پل چین کے صوبے گوئیڑومیں واقع ہے۔ اس کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر ہے، جبکہ اسکے مرکزی حصے کی چوڑائی ایک ہزار 420 میٹر ہے۔ یہ نیچے بہنے والے دریا سے 625 میٹر بلند ہے۔یہ ایک فولادی پل ہے، جس میں 22 ہزار ٹن فولاد استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر پیرس میں واقع 3 ایفل ٹاورز کے فولاد کے برابر ہے۔ اس پل کی تعمیر کا کام 2022ء کے اوائل میں شروع...
نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے پر گزشتہ روزایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 13 سالہ لڑکا کابل سے دہلی جانے والی کام ایئر کی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپا ہوا پایا گیا۔ جب KAM ایئر لائنز کی پرواز (RQ-4401) دہلی ائرپورٹ پر اتری تو ائر لائن کے سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کے قریب ایک بچے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ پوچھ گچھ پر سکیورٹی اہلکاروں پر انکشاف ہوا کہ لڑکا افغانستان کے شہر قندوز کا رہنے والا ہے اور بغیر ٹکٹ کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپ کر آیا تھا۔ حکام کے مطابق لڑکا چونکہ نابالغ ہے اس لیے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔واقعے کے بعد بچے کو فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد:۔ وفاقی وزرا کے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات مان لیے گئے تھے مگر بعد میں ایسی شرائط سامنے لائی گئیں جن کے لیے کابینہ کی منظوری اور آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ آئینی ترمیم سے متعلق امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، جب بات منطقی انجام تک پہنچتی ہے تو نئے مطالبات سامنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک افسانہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی صدر نے کہا کہ آج یمن اور غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے، فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے۔یمنی صدر نے اپنے خطاب میں حوثی باغیوں کو انتہا پسند دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ اقوام متحدہ کی ساکھ...
یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم پر سفری پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سلووینیا نے گزشتہ سال باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کیا تھا اور رواں سال جولائی میں اسرائیلی کابینہ کے دو دائیں بازو کے وزرا پر بھی پابندی لگا دی تھی۔سلووینیا کی وزارتِ خارجہ کی اسٹیٹ سیکرٹری نیوا گراشچ نے کہا اس اقدام کے ذریعے سلووینیا بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کی اقدار اور ایک اصولی و مستقل خارجہ پالیسی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ سلووینیا نے اگست میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت...
یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک "افسانہ" نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے صدر رشاد العلیمی نے مزید کہا کہ یمن اور غزہ کی صورتحال آج عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے۔ یمنی صدر نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو مسلسل رس رہا ہے۔ انہوں نے حوثی باغیوں کو "انتہا پسند دہشت گرد گروہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے۔ ان کے بقول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے پر گزشتہ روزایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 13 سالہ لڑکا کابل سے دہلی جانے والی کام ایئر کی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپا ہوا پایا گیا۔ جب KAM ایئر لائنز کی پرواز (RQ-4401) دہلی ائرپورٹ پر اتری تو ائر لائن کے سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کے قریب ایک بچے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ پوچھ گچھ پر سکیورٹی اہلکاروں پر انکشاف ہوا کہ لڑکا افغانستان کے شہر قندوز کا رہنے والا ہے اور بغیر ٹکٹ کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپ کر آیا تھا۔حکام کے مطابق لڑکا چونکہ نابالغ ہے اس لیے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔واقعے کے بعد بچے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی: سکیورٹی فورسز نے چاغی میں بھارتی پراکسی تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی چار روز قبل ہوئی جس میں دیگر ملزمان یا تو مارے گئے یا فرار ہوئے۔وزیراعلیٰ بگٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اہم تنصیبات اور چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے اور دالبندین میں ہتھیار و سامان کی سپلائی کا کام انجام دیتے تھے۔ انہوں نے اس کارروائی کو ’’بھارتی...
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک 160 فٹ گہرا اور 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مذکورہ واقعہ 24 ستمبر کی بدھ کی صبح سام سین روڈ پر پیش آیا، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی علاقے خالی کرالئے گئے۔ رائل تھائی پولیس کے مطابق یہ گڑھا صبح تقریباً 7 بجے ایک اسکول کے سامنے بنا، جو ایک اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے نہایت قریب ہے۔ پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’واجیرا اسپتال، سام سین روڈ، دوسیت ڈسٹرکٹ، بینکاک کے قریب زمین 30 بائے 30 میٹر کے رقبے پر بیٹھ گئی، جس کی گہرائی 50 میٹر تک جاپہنچی۔...
اپنے دفتر میں عمائدین شہر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے سیاسی جماعتیں صرف الزام تراشی اور ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی سیاست میں مصروف ہیں جبکہ وفاق بھی اس بڑے شہر کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق دکھائی دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی کی ابتر صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر بدترین حالات کا شکار ہے مگر سیاستدان سنجیدگی کے بجائے الزام تراشی اور ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام دہائیوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خلائی ادارہ سپارکو اکتوبر 2025 میں ایک جدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے جا رہا ہے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی پیش رفت کو نئی سمت عطا کرے گا۔یہ جدید سیٹلائٹ زرعی ترقی، معدنی وسائل کی تلاش، فضائی آلودگی کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلابی صورتحال کے مؤثر تجزیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت اور پالیسی سازی کے عمل کو بھی جدید بنیادیں فراہم ہوں گی۔سپارکو کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کریملن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ روس محض ایک ’’کاغذی شیر‘‘ ہے، جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا، اور کہا کہ روس کے پاس یوکرین میں اپنی جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بدھ کو کہا، ''ہم اپنی خصوصی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے مفادات کو یقینی بنائیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے طے کردہ اہداف حاصل کریں۔‘‘ ماسکو یوکرین پر مکمل حملے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ پیسکوف نے ایک ریڈیو انٹرویو میں مزید کہا، ''ہم یہ اپنے ملک کے حال اور مستقبل کے لیے، آنے والی کئی نسلوں...
قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا،...
تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر اور دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرائنی صدر نے ملاقات کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ زیلنسکی اور الجولانی کی جانب سے تعلقات کی بحالی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں ، ایک لیٹر پٹرول پر 94.89روپے کا ٹیکس قابل مذمت ہے ، حکومت اپنے ٹیکسز کو نصف کرکے عوام کو ا ریلیف فراہم کر سکتی ہے ، اس سے معیشت اپنے پاوں پر ایک مرتبہ پھر سے کھڑی ہو جائے گی اور صنعتی جام پہہ چلنے لگے گا ۔ ملک کے اندر 6ہزار سے زائد بڑے یونٹس ایسے ہیں جو اپنی لاگت کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں،لاکھوں مزدور بے روزگار اور ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی...
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزرا نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں مسلم امہ کی بات...

اے آئی کے باعث جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں، خواجہ آصف کا مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پرشدید تحفظات کا اظہار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں،مصنوعی ذہانت امن کا ذریعہ بنے، ہتھیار نہیں، مصنوعی ذہانت کی عسکریت پسندی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے،اگر اس ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے، تو یہ جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، عالمی سطح پر کسی بھی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کی غیر موجودگی میں، مصنوعی ذہانت انقلاب ڈیجیٹل تقسیم کو مزید گہرا، انحصار کو مزید پیچیدہ، اور امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی...
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔مذاکرات کے دوران جب بھی کسی معاہدے کی صورت بنتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نئے مطالبات...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے ایویشن ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دے دی ہیں، الحمدللہ! یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہمارے سول ایویشن اور پی آئی اے کے افسران کی انتھک محنت اور دن رات کی لگن نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ پاکستانی قوم، بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔ مبارک ہو! اب نئے عز م کے ساتھ آگے بڑھیں اور پاکستان کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر آمد کے دوران تین طریقوں سے جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا الیکٹرک سیڑھی پر سوار ہوئے تو وہ اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد انہیں سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو ٹیلی پرامپٹر کام نہیں کر...
وزیراعظم شہباز شریف کی آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرِاعظم شہباز شریف کا سفارت کاری سے بھرپور امریکا کا دورہ آج (جمعرات) کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ذریعے اپنے عروج پر پہنچنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنے طوفانی دورے کے دوران، وزیرِاعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، مسلم بلاک کے ایک اہم کثیرالجہتی اجلاس، اور نیویارک میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتوں میں شرکت کر چکے ہیں۔اب تمام اشارے واشنگٹن میں ایک مرکزی ملاقات کی طرف ہیں، اگرچہ حکام تفصیلات کے بارے میں محتاط ہیں۔وزیرِاعظم کی میڈیا ٹیم، پاکستان کے سفارت خانے اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ میں پیش آئے واقعے کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹیلی پرومٹر بند ہوا تھا اور ٹرمپ اور میلانیا کے جاتے ہی ایسکلیٹر بھی بند ہوگیا تھا۔ ہال میں بھی لوگوں کو ٹرمپ کی آواز نہیں سنائی دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے خلاف سازش ہے۔ تمام سیکریٹس ٹیپس کو محفوظ کردیا جائے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکریٹس سروس کو ٹاسک سونپا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو شرم آنی چاہئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا...
حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ ذرائٰع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی...
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا میں مذاکرات ناکام، احتجاج کی کال برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس) آزاد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔تفصیلات مطابق وفاقی حکومت کے دو وزرا طارق فضل چوہدری اور امیر مقام آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی ثالثی کے لیے مظفر آباد گئے تھے تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ضد اور غیرلچکدار رویہ مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا اور مذاکرات کے دوران ایکشن کمیٹی کےمطالبات بدلتے رہے۔حکومتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ ہر معاہدے کے بعد ایکشن کمیٹی نئی شرائط سامنے لےآتی، تاجروں کے...
فائل فوٹو وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں مسلم...
آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاج کے پس منظر میں ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے سے زائد جاری ہیں۔ کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر اور عمر نذیر کشمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ باقی نکات پر مشاورت ابھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا شوکت نواز میر نے کہا کہ ایک گھنٹے میں واضح ہو جائے گا کہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام۔ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو 29 ستمبر کی دی گئی کال برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کسی بھی فیصلے کے لیے تیار رہے۔...
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران عوام کا سیاسی قیادت کیساتھ کھڑے رہنا، قومی ہم آہنگی اور ملی یکجہتی ایک اور مؤثر نقطہ ہے، اس راہ کو جاری رکھ کر اگلی فتوحات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے راستہ ہموار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز: مغربی اور صیہونی حساس اداروں کے حکام اعتراف کر رہے ہیں کہ ایران صہیونی رژیم میں نفوذ اور اثر و رسوخ رکھتا ہے اور اسرائیلی شہریت کے حامل ایران کے لئے کام کرنیوالے لوگوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ ایرانی انٹیلیجنس کے وزیر کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے ہمارے اثر و رسوخ اور طاقت کا اعتراف خداوند...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کیخلاف توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آرٹیکل 5کی شق دو کے تحت ہر شہری پر آئین کی پابندی لازم ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ کے معزز ججز (جسٹس منصو ر علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ) کی آئینی ذمے داری تھی کہ وہ آئین پاکستان پر عمل کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے سے اس وقت رک جاتے جب آئین کے آرٹیکل 191اے تین اور پانچ کا حوالہ دیا گیا ۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج اسی عدالت کے جج کے سامنے جوابدہ نہیں،جب اعلی عدلیہ کا جج...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر پائیدار ہے۔ فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے دیا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریگولر بینچ کے 21 اور 27 جنوری کے احکامات مؤثر نہیں رہے، آرٹیکل 204 کے تحت ججز ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں "مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی" کے موضوع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی مباحثے میں خطاب کے دوران وزیر دفاع نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ معزز صدرِ اجلاس میں جمہوریہ کوریا کی اس اہم اوپن ڈیبیٹ کے انعقاد کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ یہ امر خاص اہمیت کا حامل ہے کہ صدر لی جے میونگ ذاتی طور پر ہماری ان مشاورتوں کی صدارت فرما رہے ہیں۔ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ان کے جامع اور بصیرت افروز بریفنگ پر شکریہ ادا کرتا ہوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دے دی ہے اور اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ججز ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کارروائی نہیں کرسکتے، ججز کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت کوئی بھی جج اپنے ہم منصب جج کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی نہیں کر سکتا اور ایسے معاملات کا اختیار صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہے۔عدالت نے کہا کہ ججز کو آئینی تحفظ حاصل ہے اور اگر ان کے خلاف بدانتظامی یا مس کنڈکٹ کا الزام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 20زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن دعا چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے55سالہ ہما زوجہ جاوید نامی خاتون جاں بحق ہوگئی ،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر دْر محمد گوٹھ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا۔ زخمی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع ایک کلینک میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی۔ تین مسلح ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور اسٹاف سے رقم جبکہ مریضوں سے موبائل فون چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کلینک میں موجود ایک خاتون سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کاؤنٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد کیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ادھر محمود آباد نمبر6 میں بھی ڈکیتی کی ایک واردات پیش آئی، جس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ کے چیئرمین لالا عبدالرحیم پر سنگین الزامات،ٹاؤن چیئرمین نے ایک ٹھیکیدار کے4 کروڑ اور دوسرے کہ41 لاکھ روپے پڑپ کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن میونسل کارپوریشن(ٹی ایم سی )سہراب گوٹھ کے چیئرمین اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 97 سہراب گوٹھ لالا عبدالرحیم کے خلاف مقامی عدالت میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مالی ادائیگی سے انکار اور مبینہ دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق 9 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر ایک سرکاری تقریب کا انعقاد احسن آباد میں کیا گیا تھا جس کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری اسے سونپی گئی تھی۔درخواست...
بھارت کی ایک عدالت نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی “ایکس” (سابق ٹوئٹر) کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں مودی حکومت کی سخت کنٹینٹ مانیٹرنگ پالیسی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ماہرین اس فیصلے کو بھارت جیسی بڑی اور حساس مارکیٹ میں کمپنی کے لیے ایک “بڑا قانونی دھچکا” قرار دے رہے ہیں۔ یہ مقدمہ رواں سال مارچ 2025 میں کرناٹک ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، جس میں بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت سنسر شپ اور مواد ہٹانے کے احکامات کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس ایم ناگا پرسنا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے اور...
پاکستانی نژاد چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے (Fan Zihe) کی کہانی نے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 20 سالہ فین زیہے بچپن میں پاکستان میں ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، بعد ازاں انہیں ایک چینی جوڑے نے گود لے لیا جو اس وقت پاکستان میں ملازمت کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حسن سے آگے کی کہانی: مس پاکستان گلوبل مثبت تبدیلی کی مثال بن گئیں فین زیہے کو چین کے صوبہ ہینان کے دیہی علاقے میں پالا گیا، جہاں ان کی زندگی سادہ مگر محنت طلب رہی۔ ان کی قسمت کا دھارا اس وقت بدلا جب 2023 کے آخر میں ان کی ایک مختصر...
سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر پائیدار ہے۔ فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے دیا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریگولر بینچ کے 21 اور 27 جنوری...
امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا اور نواہ کے مشنز خلا میں بھیج دیے ہیں، جن کا مقصد سورج کی سرگرمیوں اور اسپیس ویدر کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ یہ لانچ بدھ کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس مشن کے تحت تین خلائی جہاز خلا میں روانہ کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم ’آئی میپ‘ (IMAP) یعنی Interstellar Mapping and Acceleration Probe ہے، جس پر تقریباً 600 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ، 10ویں ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریوں کا اعلان یہ خلائی جہاز 10 جدید سائنسی آلات سے لیس ہے، جو سورج سے خارج ہونے...
امیر مقام اور طارق فضل چوہدری جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے—’جیو نیوز‘ گریب جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات ہوئے۔ مظفرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شامل ہیں۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں ہر ڈویژن سے کمیٹی کے 3 ممبران شامل ہیں۔مذاکرات میں آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ اہم وفاقی اداروں اور حکومت آزاد کشمیر کے افسران بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔
—فائل فوٹو پنجاب یونیورسٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طالب علموں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 21 طالب علموں پر 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر 15 طلبہ کو 3 ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے شعبۂ سوشل ورک کے ایک طالب علم کا رزلٹ روک لیا جبکہ شعبۂ فلسفہ کے ایک طالب علم پر یونیورسٹی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 5 طالب علموں کی معافی قبول کر لی...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ خبر ایک عام امیر شخص کی چمک دمک سے ہٹ کر بالکل مختلف سوچ رکھنے والے ارب پتی کی کہانی ہے۔دنیا بھر میں ارب پتی افراد اپنی دولت کو محلات، گاڑیوں اور تعیشات پر خرچ کرتے ہیں، مگر یوون شوانارڈ (Yvon Chouinard) کی کہانی اس سے یکسر مختلف ہے۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جنہیں ارب پتی بننے پر خوشی نہیں بلکہ غصہ آیا اور انہوں نے اپنی دولت فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی۔یوون شوانارڈ ایک ماہر کوہ پیما ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بیابانوں اور پہاڑوں پر گزارا۔ وہ سادہ زندگی کے عادی رہے اور اکثر انتہائی کفایت شعاری اختیار کرتے۔ اپنی سوانح حیات میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پیسے...
نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر پہلے ایسکیلیٹر اچانک بند ہوا اور اس کے بعد ان کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمد کے دوران ایسکیلیٹر اچانک رک گیا، اس حوالے سے زیر گردش وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر اور خاتونِ اول نے جیسے ہی ایسکیلیٹر پر قدم رکھا تو وہ چلتے چلتے اچانک رک گیا، تاہم خاتونِ اول نے بنا کسی ناگواری کے اظہار کے نہایت پُرسکون انداز میں سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس...
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ سے عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع ہیں جب کہ پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع ہونا مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے، کرپٹو مارکیٹ میں 40 ملین صارفین، 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شامل ہیں۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی عالمی معیار کے مطابق ریگولیشن اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار...
جاپان میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ محبت کی کہانی نے سب کو حیران کردیا، جہاں 63 سالہ خاتون نے اپنے سے 32 سال کم عمر نوجوان سے شادی کرلی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دلہن عمر میں دلہے کی والدہ سے بھی چھ سال بڑی ہیں۔ ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ جوڑا اب مل کر ایک میرج ایجنسی چلا رہا ہے۔ ان کے مطابق ان کا رشتہ ایک انوکھے اتفاق سے شروع ہوا اور پھر غیر متوقع طور پر رومانوی تعلق میں ڈھل گیا۔ خاتون نے 48 سال کی عمر میں دو دہائیوں پر محیط شادی شدہ زندگی ختم کر دی اور اکیلے اپنے بیٹے کی پرورش کی۔ انہوں نے کتوں کے ساتھ زندگی...
وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے، دونوں وزرا آج مظفرآباد پہنچیں گے جہاں وہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا...
جاپان میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ محبت کی کہانی نے سب کو حیران کردیا، جہاں 63 سالہ خاتون نے اپنے سے 32 سال کم عمر نوجوان سے شادی کرلی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دلہن عمر میں دلہے کی والدہ سے بھی چھ سال بڑی ہیں۔ ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ جوڑا اب مل کر ایک میرج ایجنسی چلا رہا ہے۔ ان کے مطابق ان کا رشتہ ایک انوکھے اتفاق سے شروع ہوا اور پھر غیر متوقع طور پر رومانوی تعلق میں ڈھل گیا۔ خاتون نے 48 سال کی عمر میں دو دہائیوں پر محیط شادی شدہ زندگی ختم کر دی اور اکیلے اپنے بیٹے کی پرورش کی۔ انہوں نے کتوں کے ساتھ...
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت دنیا کی سات جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا اور یہ سب ان ممالک کے قائدین سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے ممکن ہوا، اقوام متحدہ کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کو عالمی سطح پر ایک بار پھر عزت و وقار مل رہا ہے اور امریکا کے داخلی مسائل پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ "اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا...
امریکا نے ایچ-ون بی ویزا پروگرام کے قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کردی ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اس ویزا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی تجویز کے مطابق موجودہ قرعہ اندازی کے نظام کو ختم کرکے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا جائے گا جس میں زیادہ تنخواہ پانے والے اور ہنر مند غیرملکی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ایچ ون بی ویزا اب صرف امیروں کے لیے رہ گیا؟ پیش کردہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار کی تنخواہ کے درجے پر ویزا کے انتخاب کا انحصار ہوگا۔ سب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی جانب امدادی سامان اور انسانی ہمدردی کا پیغام لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ صمود فلوٹیلا پر فوری بین الاقوامی توجہ اور تحفظ کی ضرورت ہے، مختصر وقت میں کم از کم 7 حملے کیے گئے، جن میں ساؤنڈ بم، دھماکہ خیز فلیئرز، مشتبہ کیمیکل اسپرے، اور ریڈیو سسٹمز کی جامنگ شامل ہے۔ حتیٰ کہ کشتیوں سے باہر کی دنیا سے مدد کی کالز بھی بلاک کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک کشتی کے قریب دس دھماکے ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا...
غزہ کے لیے امداد اور فلسطین دوست کارکنوں کو لے جانے والے بیڑے فلوٹیلا کے منتظمین نے منگل کی شب بتایا کہ یونان کے قریب موجود ان کی متعدد کشتیوں کو ڈرونز نے نشانہ بنایا اور دھماکے سنے گئے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد ڈرونز، نامعلوم اشیاء گرائی گئیں، مواصلاتی نظام جام ہوا اور کئی کشتیوں سے دھماکوں کی آوازیں آئیں، بیان میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ فلوٹیلا کے مطابق یہ سب ’نفسیاتی کارروائیاں‘ ہیں مگر کارکنان خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ جرمن انسانی...
(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے عوام کوجلد از جلد اپنی گاڑیوں کے پرانے نمبرز فیوچرڈ نمبر پلیٹس میں تبدیل کروانے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی جانب سے ایک یاد دہانی نوٹس جاری کیا گیاہے جس میں اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں اوران پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام موٹر سائیکل، کار اور دیگر پرائیویٹ و کمرشل گاڑیاں رکھنے والوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اگلے ماہ تک اپنے پیلے رنگ یا پرانے نمبر پلیٹ نئے فیوچرڈ نمبر پلیٹس سے تبدیل کروائیں۔محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کی سفارت کاری اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔دنیا کی طاقتور ترین معیشت جب اپنی امیگریشن یا ورک ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی کرتی ہے تو اس کے اثرات براہِ راست کئی ممالک پر پڑتے ہیں۔ خاص طور پر بھارت پر، جہاں لاکھوں نوجوان ہر سال امریکہ جانے کے خواب دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ بجلی بن کر بھارتی معاشرے ، آئی ٹی انڈسٹری اور حکومت پر گرا ہے کیونکہ اس کا سب سے زیادہ اثر بھارتی پروفیشنل کلاس پر پڑے گا...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کی درخواست پر دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شاہد یعقوب نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا فالوور ہے اور سمجھتا ہے کہ جیل میں قید میاں بیوی کو آپس میں ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے مطابق جیل...
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبے فتنہ اور افراتفری پھیلانے کے لیے بنائے گئے ہیں، یہ ہتھکنڈے درحقیقت یمن کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت سے روکنے میں امریکا اور برطانیہ کی واضح ناکامی کے بعد ایک متبادل کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دشمن پر فریب نعروں کا استعمال کرتے ہوئے، ملک کی تقسیم اور انتشار پھیلانے کے لئے سازشوں اور خفیہ مںصوبوں کا اجرا کرنا چاہتا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبے فتنہ اور افراتفری پھیلانے کے لیے بنائے گئے ہیں، یہ ہتھکنڈے درحقیقت یمن کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت سے...
امریکا جسے برسوں سے لوگ خوابوں کی سرزمین کہتے ہیں، اس سرزمین پر ایک نیا حکم جاری ہوا ہے، ایچ ون بی ویزا جو برسوں سے لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں کی ڈور بنا ہوا تھا، اب ایک نئی شرط کے ساتھ مشروط کردیا گیا ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ ہر نئی درخواست کے ساتھ کمپنیوں کو ایک لاکھ ڈالر جمع کرانا ہوگا۔ بعد میں وضاحت آئی کہ یہ صرف نئی درخواستوں پر لاگو ہوگا مگر خبرکا صدمہ اتنا بڑا تھا کہ ہزاروں گھروں میں بیٹھے طلبہ ان کے والدین اور وہ ادارے جو اس ویزے پر انحصارکرتے ہیں، سب کو ایک لمحے کے لیے لگا جیسے مستقبل تاریک ہوگیا ہو، جیسے خواب ٹوٹ گئے ہوں۔ امریکا کی طاقت اس...
پاکستان اپنے جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث ہمیشہ بڑی طاقتوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ روس کی گرم پانیوں تک رسائی کی خواہش ہو یا امریکا کا افغانستان میں طالبان کو بزورِ طاقت زیر کرنے کا منصوبہ ، ہر دونوں صورتوں میں پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے بنیادی حیثیت رکھتا رہا ہے۔ روس کی گرم پانیوں تک رسائی کے خواب کو چکنا چور کرنے والے دراصل پاکستانی اذہان ہی تھے جنھوں نے اپنی سلامتی کو مقدم رکھا۔ ادھر امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینا چاہتے ہیں تاکہ خطے میں اپنی موجودگی قائم رکھتے ہوئے چین پر کڑی نظر رکھ سکیں۔ افغانستان نے بگرام ائر بیس امریکا کے حوالے...