2025-09-27@20:36:44 GMT
تلاش کی گنتی: 123632
«برش اور»:
(نئی خبر)
مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔ الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔ واضح رہے کہ کشمیری...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے فوراً بعد ویڈیو لنک کے ذریعے حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی و بحالی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم نے وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک وقت تھا جب ناقدین وزیرِاعظم شہباز شریف کو محض ’’فگر ہیڈ‘‘ رہنما سمجھتے تھے جو پاکستان کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ کی ڈکٹیشن پر عمل کرتے ہیں، لیکن تمام تر باتوں کے باوجود شہباز شریف اب دنیا کے اسٹیج پر ملک کے سب سے سرگرم اور موثر رہنمائوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں۔ وائٹ ہائوس سے لیکر ریاض، بیجنگ، انقرہ، باکو اور تہران میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ملاقاتوں تک، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی حیثیت کو بلند کر کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کو حیران کر دیا ہے اور انتہائی ہنگامہ خیز ادوار میں ملک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم تھی جنہوں نے یہ پیشگوئی...
پاکستان، چین، ایران، اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس میں فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان حکام پر افغان سرزمین پر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا جبکہ فریقین نے افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر علاقائی اقدامات کی حمایت کی۔ افغانستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ معاہدے کی سب کو خواہش ہے، موت اور تاریکی کا یہ دور ختم ہوناچاہیے۔ خوشی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی برادری سے بات چیت جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ چار روز سے بھرپور مذاکرات جاری ہیں۔ خطے کے تمام ممالک مذاکرات میں شریک ہیں۔ ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم نے یرغمالیوں کو بھی واپس لانا ہے، حماس کو بھی بات چیت کا پوری طرح علم ہے جبکہ اسرائیل کو بھی ہر مرحلے پر باخبر رکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید یہ کہنا تھا کہ اِن مذاکرات کاحصہ ہونا ایک...
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد کی سابق منگیتر عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ ہیں۔ حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے بھائی احد کی شادی کی خوشیاں جوش وخروش سے منائیں وہ اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں سب سے آگے تھیں تاہم یہ خاندان جلد ہی تنقید کی زد میں آ گیا جب ان کے بھائی کی سابقہ منگیتر، عروبہ طارق، نے عائزہ خان پر کڑوی بھابھی ہونے اوران کا رشتہ ختم کروانے کا الزام عائد کیا۔ سوشل میڈیا پرعروبہ طارق کی پوسٹ کے مطابق، ان کی احد سے شادی ہونے والی تھی لیکن عائزہ نے...
کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مغوی لڑکیاں اغوا کار کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ایئرپورٹ کے قریب تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکاروں نے دونوں کو فوری حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکیوں میں 19 سالہ طیبہ فیصل آباد جبکہ 17 سالہ حمیرا اوکاڑہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں نے پولیس کو بتایا کہ عائشہ نامی خاتون نے انہیں اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی بلایا اور وہاں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین گزشتہ کئی ماہ سے انہیں زبردستی بدکاری پر مجبور کرتا رہا اور پیسے لے کر ان کا جنسی استحصال...
سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں دوبارہ لاگو، چین اور روس کی قرارداد ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔ روس کے نائب...
بالی وُڈ اداکار ورون دھون پر ان کی نئی فلم کی پروموشن کے دوران ساتھی اداکار روہیت سراف نے ہنستے ہنستے ’ہراساں کرنے‘ کا الزام لگا دیا۔ ورون دھون اور جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم ”سنی سنسکاری کی تُلسی کماری“ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 2 اکتوبر کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں جھانوی کپور، روہت سراف اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پوری ٹیم نے انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ اپنی آف اسکرین دوستی اور مزاحیہ واقعات بھی شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران روہیت سراف نے ورون پر ”بُلی کرنے“ کا الزام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر کی طرف سے یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ان کا پاس غزہ سے متعلق ایک ڈیل ہے جس کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہوگی اور جنگ کا خاتمہ بھی کرے گی تاہم امریکی صدر نے اس ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جرمن ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور عوامی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) اسحاق ڈار نے کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور کوسٹاریکا کا کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) بیجنگ میں سی پیک کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیتی (جے سی سی) اختتام پذیر ہوگئی۔مشترکہ ویژن کی از سرنو توثیق کی گئی، سی پیک فیز ٹو ترقی، جدت، روزگار اور علاقائی روابط کی پانچ راہداریوں پر مشتمل ہوگا، سی پیک کو صنعت کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنانے پر اتفاق ہوا۔(جاری ہے) اجلاس کا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا، گوادر، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت اور سمندری ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ کا بوجھ لے کر آتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو بتایا کہ...
نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی، کرپٹو پر بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گیا چالیس سال میں اس طرح...
یمن میں ایک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے نیو جرسی میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہتری کے لیے نہایت مفید اور اہم رہی۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ماضی میں پاک بھارت جنگ بندی کے قیام میں...
بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار سمیر انجام نے ایک پوڈکاسٹ میں اس وقت کے جذباتی واقعات کا پردہ فاش کیا ہے جب سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے سے اپنی علیحدگی کے صدمے سے گزر رہے تھے۔ سمیر انجام نے بتایا کہ فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اکثر گانے سنتے ہوئے رو پڑتے تھے۔ یہ واقعہ 2003 کا ہے، جب سلمان خان نے ستیش کوشک کی فلم ’تیرے نام‘ میں ایک دل شکستہ عاشق کا کردار ادا کیا۔ سمیر انجام کے مطابق سلمان خان کا اپنا ٹوٹا ہوا دل ان کی اداکاری کےلیے حقیقی جذبات مہیا کر رہا تھا۔ وہ ہر شاٹ لینے سے پہلے مخصوص گانے سن کر اپنے جذبات تازہ کیا کرتے...
سٹی42َ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 30 ستمبر تک 5 فیصد رعایت کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ رعایت حاصل کرنے کے لیے صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، شہری مقررہ تاریخ تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ریجن اے اور بی کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ تمام افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں موجود رہیں تاکہ ٹیکس گزاروں کی مکمل رہنمائی کی جا سکے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے...

اقوام متحدہ کے اجلاس میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کے بارے میں دفتر خارجہ کا باضابطہ جواب آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھاہے تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔ خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ترجمان نے واضح کیا کہ وہ شخصیت پاکستانی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ دنیا کو مل کر مزید موسمیاتی مالی وسائل متحرک کرنے چاہئیں، جموں و کشمیر تنازعہ کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل تلاش کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔...
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعۃ الرشید احسن آباد کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کا دورہ کیا۔ دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں جامعۃ الرشید کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ طلباء سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے لیے ہمارے اباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنائیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا...
پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی دوسری اہلیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عمیر جسوال نے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت اور شکر گزاری کا اظہار کیا اور گزشتہ ایک سال کو رفاقت اور ترقی کا خوبصورت سفر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: عمیر جسوال کی دوسری بیوی کون ہیں؟ گلوکار نے سب کچھ بتا دیا اداکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ نایاب تصاویر بھی پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداحوں اور فالوورز نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گلوکار و نغمہ...
یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بےپناہ تیل اور گیس کے دولت غیر ملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں غیر قانونی طور پر فوجی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا لاطینی امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ ان ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں جو کیریبین اور لاطینی امریکا پر امریکی جنگ...
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سید حسین زیدی اور ان کے اہلِخانہ کیساتھ ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کی رہائش گاہ اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ مرحومہ کو جوارِ معصومینؑ میں بلند درجات عطا ہوں اور خداوند متعال پسماندگان کو صبر و حوصلہ نصیب ہو فرمائے۔ اس موقع...
اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا، فریقین نے دہشتگردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں افغان حکام پر، افغان سرزمین پر دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس گذشتہ روز روس کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوا، جس میں چاروں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، افغان ریاست کے استحکام اور عالمی امن کے لیے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو، اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے اس وفد کا حصہ ہیں جو اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حصہ ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اقوام متحدہ کے مذکورہ اجلاس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ڈاکٹر شمع جونیجو خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان کی وفد میں موجودگی پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات دے چکی ہیں۔ تاہم اب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے...
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے باضابطہ وضاحت جاری کردی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔ خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ The Ministry of Foreign Affairs has noted queries regarding the seating of a certain individual behind the Defence Minister at a recent meeting of the UNSC. To clarify, the individual in question was not listed...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی سی این ایشیا کی جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔ ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکاء شامل ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ کاری...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کرکے ٹرین چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے23ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔
ویب ڈیسک :پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FBI Director Kash Patel. We discussed cooperation on illegal immigration, counter-terrorism, and officer exchange programs. His professionalism and vision make him a great partner to work with. pic.twitter.com/CVKtSSL6Gl — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025 واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی شہباز شریف کی...

سی پیک فیز 2 کا تاریخی آغاز، چینی آئی پی پیز کو بقایاجات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا، جے سی سی کا اجلاس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک-چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ “یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔”یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شی آن میں ایمبیسیڈرز کچن لانچ کردیا۔ یورو ایشیا اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو چین میں فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی میزبانی اور ثقافت کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ بھی رکھا گیا تھا۔ سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ثقافتی ڈپلومیسی میں فوڈ پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین سے زراعت، فوڈ پراسسینگ اور تجارت میں وسیع تر شراکت داری موجود...
حکومت کی آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنےکی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کےمقررہ ہدف سے پہلےہی ختم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبےمیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،عالمی مالیاتی ادارے نےتوانائی شعبےمیں گردشی قرضے کےان فلو کےجلد خاتمےکامطالبہ کردیا،آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں سےبجٹ سرپلس اہداف میں کمی کی وجوہات مانگ لیں،لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر ہارس رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “گالی گلوچ” کے الزام میں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ اسی دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی سپر فاؤرز میچ میں بھارت کے خلاف متنازعہ جشن کے لیے وارننگ دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ہارس رؤف کی یہ پینلٹی خود برداشت کریں گے۔ دوسری جانب، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی...
بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ کے سپر اوور میں سری لنکن بیٹر شناکا رن آؤٹ ہونے کے باوجود کرکٹ قوانین کے تحت ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے۔ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب سری لنکن بیٹر شناکا نے ارشدیپ کی گیند مس کی اور رن لینے کیلئے آگے بڑھے لیکن کیپر نے گیند اسٹمپ پر مار دی۔ اس دوران ارشدیپ نے کیچ کی اپیل کی اور آن فیلڈ امپائر نے بیٹر کو کیچ آؤٹ قرار دیا تاہم شناکا نے ری ویو لیا جس میں پتہ چلا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں لگی جس کے بعد امپائر کو فیصلہ بدل...
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ جاری، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا، بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، باقی دریا معمول پر آگئے ہیں جبکہ منگلا ڈیم بھرنے کے قریب ہے۔ کوٹری بیراج پر سیلانی صورت حال سے ٹھٹہ میں کچے کے مزید کئی دیہات زیرِ آب آگئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر چاول، کپاس، کیلے اور پپیتے سمیت کئی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔ ضلع سجاول ميں دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں پر سیلابی صورت حال برقرارہے، حفاظتی بندوں پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے سنیما آپریٹرز کی جانب سے سینسر شپ قانون کو ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروسز پر نافذ کرنے کی درخواست مسترد کر دیا اور فیصلے میں قرار دیا کہ موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کا قانون او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس اور ایمازون جیسی ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروسز پر نافذ نہیں ہوتا۔ مقامی انگریزی اخبار ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس راحیل کامران نے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ یہ آرڈیننس ڈیجیٹل دور سے پہلے بنایا گیا تھا تاکہ فلموں کی نمائش کو ریگولیٹ کیا جا سکے، جو سنیما گھروں اور دیگر عوامی مقامات پر سنیماٹوگراف کے ذریعے دکھائی جاتی ہیں، یہ آن لائن اسٹریمنگ سروسز...
اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر کو ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی حالات، ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ سے مذاکرات کے دعووں کے سلسلے میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ آپکے خطاب کے بعض نکات پر تبصرہ اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر کو ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی حالات، ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ سے مذاکرات کے دعووں کے سلسلے میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ آپ کے خطاب کے بعض نکات پر تبصرہ اس ویڈیو کلپ...
سٹی42ؒ : پنجاب حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے، جو محکمہ ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے 6ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں موجودہ واٹر سپلائی، سیوریج اور برساتی نالوں کے نظام کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ ماسٹر پلان موجودہ اور مستقبل کی اربن پلاننگ...
اسلام آ باد ( نیو زڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’امن کا علمبردار‘‘ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے ۔ شہبازشریف نے پاکستان اور امریکاکے درمیان طویل المدت شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت‘انفارمیشن ٹیکنالوجی‘معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی امریکی صدرٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں وزیر اعظم آفس نے با ضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیہ...
کیا سپر اوور میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟ میچ ہی نہیں اس دوران ایک صورتحال بھی دلچسپ رخ اختیار کرگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ سپر اوور کرانے آئے، انہوں نے پہلی ہی گیند پر کسل پریرا کی وکٹ رنکو سنگھ کی مدد سے حاصل کرلی۔ اوور کی چوتھی گیند پر داشن شانا بولر کی وائیڈ یاکر کو اچھی طرح نہیں کھیل سکے اور بائی کے رنز لینے کےلیے دوڑ پڑے، ارشدیپ نے کیچ کی اپیل کی جبکہ وکٹ کیپر نے بیٹر کو رن آؤٹ کردیا اور امپائر نے آؤٹ دے بھی دیا۔ لیکن بیٹر نے فوراً ہی امپائر سے ریویو کی اپیل کی، کیچ آؤٹ نہیں ہوا، اس لیے رن...
"مسلح تنازعات میں جنسی تشدد” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے جنسی تشدد اور اجتماعی عصمت دری کے دل دہلا دینے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطوں میں سے ایک ہے جہاں بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت...
امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پرجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی جلسے میں شریک ہوں گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار انتظامیہ کے مطابق جلسے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا اور اس میں 5...
پاکستان میں ایک منفرد سرمایہ کاری سامنے آئی ہے جہاں چینی کمپنی سنگ یِنگ نے 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحت گدھوں کی افزائش نسل کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد بٹگرام میں گدھے کا گوشت برآمد، مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کا شبہ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 40 خصوصی فارمز قائم کیے جائیں گے جبکہ پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری بھی بنائی جائے گی تاکہ سائنسی بنیادوں پر افزائش کا عمل ممکن بنایا جا سکے۔ وزارتِ فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا ہدف ہر سال 80 ہزار گدھے پیدا کرنا ہے، جن میں سے 10 ہزار گدھوں کا گوشت اور ہڈیاں...
راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی ہنگامہ خیز سماعت آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہو رہی ہے، جس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، قبل ازیں عدالت نے آج 3 گواہان کو طلب کر رکھا ہے جن کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تینوں گواہ عدالت پہنچ گئے ہیں جب کہ تفتیشی ٹیم مکمل ریکارڈ کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی پشاور جلسے کی وجہ سے ملزمان کی حاضری انتہائی کم ہے جب کہ ویڈیو لنک بھی فعال نہ ہونے کی...
بھارت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کو جرم بنا دیا گیا اور ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنا مسلمانوں کے لیے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ ریاست اترپردیش کے مختلف شہروں میں پولیس نے جلوسوں اور ریلیوں پر دھاوا بول دیا، درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’’آئی لَو محمد ﷺ‘‘ کا بینر آویزاں کیا۔ اس پر انتہاپسند ہندو بھڑک اٹھے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، جبکہ پولیس نے الٹا کئی دن بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ اس اقدام پر بھارت بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شہروں میں احتجاجی...
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ، عماد اور اسلام کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا کروانے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش...
اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا، جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ زخمی شہریوں کی...
بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دونوں ٹیموں نے 202-202 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں میچ برابر رہا۔ تاہم، سپر اوور میں بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما نے شاندار اننگز کھیلی، 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شوبھمن گل نے صرف 4 رنز بنائے، جبکہ سوریا کمار یادیو 12 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر میں تلک ورما نے 49 رنز اور سنجو سیمسن نے 39...
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔...
سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی نے سوست میں 68 دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کو نان ٹیرف ایریا قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجروں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں لی جائے گی، بارڈر ایریا کی ڈیولپمنٹ کے لیے کسٹم انکم سے ایک پرسنٹ صوبائی حکومت کے ذریعے خرچ ہو گا۔سپریم کونسل جی بی اور تاجر اتحاد کمیٹی کا کہنا ہے وفاقی حکومت کے ساتھ طے پایا ہے کہ دو سال سے پھنسے کنٹینرز پر لگائے گئے جرمانے نہیں...
ویب ڈیسک:پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار تیزی سے سائبر حملوں کی زد میں آرہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر مناسب اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ حملے کاروباری ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں جس میں مالی خسارہ، حساس معلومات کی چوری اور کاروباری ساکھ کو دھچکا لگنا شامل ہے۔ ایک معروف عالمی سائبر سکیورٹی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایسے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں جائز سافٹ ویئر کو ہیکنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ سکیورٹی سسٹمز کو چکمہ دیا جا سکے۔ ان حملوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انتہائی پوشیدہ طریقے سے کیے جاتے ہیں اور عام حفاظتی...
چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ "یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔"یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب پاکستان کی مشرق سے لےکرمغرب تک دنیامیں عزت ہے۔
افغانستان کے صوبہ پروان میں واقع یہ ایئربیس دارالحکومت کابل سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے کنٹرول کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل گئی تھیں اور بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان حکومت نے سنبھال لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس، پاکستان، چین اور ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہمسایہ ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں کسی ملٹری ایئر بیس کے حق میں نہیں، افغانستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس پر...
وقار حسین : خیرپور میں حالیہ بارشوں کے باعث اوور ہیڈ برج پل کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں اطرف مٹی ڈال کر پل کو بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پل کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ پل کی خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے دونوں اطراف سے مٹی ڈال کر پل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ حضرات اور عام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار یہ پل خیرپور کو کراچی اور سکھر سے ملانے والا...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اس سال ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حملے کے دوران اپنے ذہن میں چلنے والے خیالات کو شیئر کیا ہے۔ سیف کا کہنا ہے کہ اس صدمے کے لمحات میں ان کی پوری زندگی ایک فلم کی طرح ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس رات کی تفصیلات بیان کیں جب جنوری کے مہینے میں آدھی رات کے وقت ایک ناگہانی حملہ آور نے ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا تھا۔ 55 سالہ اداکار نے نہ صرف اس خطرناک صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے بچوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی، جو اس المناک واقعے کے...
سری لنکن بلے باز ڈسن شناکا کو بھارت کے خلاف میچ میں رن آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کی۔ کوشل پریرا صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد ڈسن شناکا نے ارشدیپ کی گیند کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ مس کرگئے اور گیند سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی، اس دوران وہ رن لینے کی کوشش میں آگے بڑھے تو کیپر نے رن آؤٹ کردیا۔ Here is the full video Arshdeep Singh bowling in the super over....
اسپین کے والنسیا ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق 50 سے زائد یہودی مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہودی مسافروں کو طیارے سے اتارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے عملے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عبرانی زبان میں گانا شروع کردیا۔ یہ طلبا ایک یہودی سمر کیمپ سے واپس آرہے تھے۔ یہ گروپ فرانس کا رہائشی تھا جن کی عمر تقریباً 10 سے 15 سال کے درمیان تھی، اور ان کے ساتھ ایک 21 سالہ کیمپ ڈائریکٹر بھی تھی۔ وہ والنسیا سے پیرس جانے والی Vueling فلائٹ میں سوار تھے۔ فلائٹ کے آغاز سے پہلے یا روانگی سے چند...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معروف صحافی مہدی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون سے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات آزمودہ ہیں، اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات پر چین کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار وزیر دفاع نے کہا کہ چین ہمارا باعتماد اتحادی ہے جو آج بھی اور مستقبل میں بھی ہمیں ہتھیار فراہم کرے گا، ہمارے ہتھیاروں کا بڑا حصہ چین سے آتا ہے اور ہمارا دفاعی تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کے ایگزیکٹو آرڈر کی قانونی حیثیت پر نظرثانی کرے، جس کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار شہری حقوق دینے کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیدائشی حق شہریت ختم کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ غیرآئینی قرار، عارضی طور پر معطل انتظامیہ کا مؤقف امریکی محکمہ انصاف نے 2 اپیلیں دائر کی ہیں، جو نچلی عدالتوں نے بلاک کی تھیں۔ ان اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے صدر اور ان کی انتظامیہ کے لیے انتہائی اہم پالیسی کو غیر مؤثر بنا دیتے ہیں اور سرحدی تحفظ کو کمزور کرتے ہیں۔ ...
پاکستان کے معروف گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم طویل علالت کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کرگئی ہیں۔ نجم شیراز اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے پچھلے کچھ عرصے سے عارضی طور پر کینیڈا میں مقیم تھے۔ نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شوبز کی دنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔‘‘ گلوکار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’میری والدہ نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ان کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار ثابت ہوئیں۔‘‘ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے امور اٹھائے۔نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے قومی اور علاقائی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سیکرٹری جنرل کے کردار کو سراہا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترتے وقت صرف کھیل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دونوں میچوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود کھلاڑیوں کو جذباتی ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان نے جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش کو سخت مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں...

کشمیری مندوبین کی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مداخلت کی اپیل
محترمہ مہرالنسا نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ کشمیر میں کالے قانون یو اے پی اے کو انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کانشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد میں شامل خواتین رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی علمبرداروں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے خرم پرویز اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیری خاتون نمائندہ ڈاکٹر شگفتہ نے ایک بیان میں کشمیری انسانی حقوق کے علمبرداروں کو غیر قانونونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی...
ویب ڈیسک :دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے، اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کے اضافہ سے پانی کا بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گرگیا جس سے متعدد دیہات کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہو نے کی وجہ سے طلبہ سکول جانے سے...
امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق حال ہی میں لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق روس چین کے پیرا ٹروپرز کو تربیت دے گا اور انہیں جدید ہتھیار فراہم کرے گا تاکہ چین تائیوان پر ممکنہ حملے کی تیاری کر سکے۔ دستاویزات کی تفصیلات 800 صفحات پر مشتمل یہ دستاویزات بتاتی ہیں کہ چین درجنوں فوجی گاڑیاں اور پیرا شوٹ سسٹمز خریدے گا، جبکہ روس فوجیوں کو ان کے استعمال کی تربیت فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:تائیوان کے حوالے سے ہمارا موقف واضح، ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پاکستان برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (RUSI) نے ان دستاویزات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری اتحاد کو...
سرکار نے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لداخ کے شہرلہہ میں اپنے سیاسی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی این جی او کا لائسنس منسوخ...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ کے رہائشیوں اور حماس کے ارکان کے ٹیلی فونز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اقوام متحدہ سے کیا جانے والا ان کا خطاب انہی ٹیلی فونز کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو واپس کر دیا جائے، حماس کو غیر مسلح کر دیا جائے اور غزہ کی پٹی کو عسکریت پسدوں سے خالی کیا جائے تو جنگ فوری طور پر ختم ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر ویسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف اپنی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ابتدائی وکٹیں لینا ضروری ہے تاکہ بھارت کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے۔ بھارت یقینی طور پر پسندیدہ ٹیم ہے، لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
بھارت کے علاقے امروہہ میں 22 سالہ خاتون استاد پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث شخص اور ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی شناخت 30 سالہ نیشو تیواری کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع امروہہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق 23 ستمبر کو نکاسہ تھانہ علاقے میں اسکول سے واپس آتی ہوئی استاد پر نیشو نے اسکوٹر پر سوار ہو کر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا جسم 20 سے 30 فیصد تک جھلس گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ناکام عاشق خود کو مارکر تاریخ میں نام کرلیتا، تیزاب گردی کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پولیس نے...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ’’آن لائن ای لرنرز پرمٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کی تھی۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت...
پاکستان نے سروائیکل کینسر کا باعث بننے والے وائرس ایچ پی وی (HPV) کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک تقریباً 90 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگا دی ہے۔ اس مہم کو ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شکوک و شبہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکام کے مطابق اب والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ Today, Pakistan launched the HPV vaccine to protect girls aged 9–14 from cervical cancer, joining 150+ countries. Phase 1 will reach 13M girls in Punjab, Sindh, Isbd & Kashmir. @UNICEF, with @Gavi & @WHO, is proud to support @GovtofPakistan so girls can grow up safe & healthy. pic.twitter.com/f7tOy1IJzy — UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) September 15, 2025 وفاقی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج بنایا گیا ہے، کارکنوں کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پشاور آمد عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین پشاور پہنچ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں نیا کالم شامل کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لیے اپنے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قراردے دیا جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی نئی ترمیم نہیں کی گئی، ایف بی آر مذکورہ کالم کے اضافے کی وجہ سے خصوصاً وہ سفید پوش افراد زیادہ پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں جن کے پاس قیمتی وراثتی اثاثے تو موجود ہیں لیکن ان کی اپنی آمدنی محدود ہے۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف-6 میں رہائش پذیر محمد زبیر نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کا گھر 2 کنال کا ہے جس کی مارکیٹ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
جب بھی مریضہ یہ خواہش کرے کہ اسے زچگی کے طبعی عمل سے گزرنا ہے اور پچھلی زچگی سیزیرین کے ذریعے تھی، ڈاکٹر کے ذہن میں ایک لال بتی جلنے بجھنے لگتی ہے۔ سب سے پہلے تو گائناکالوجسٹ کو یہ جانچنا ہے کہ ایسا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ سب کچھ جانچ پڑتال کے بعد ویجائنل ڈلیوری کی اجازت دے دی جائے تب اگلا مرحلہ دردِ زہ شروع ہونے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زچگی کے عمل کا دوسرا فریق سیزیرین کے بعد والی زچگی میں اگر دردِ زہ قدرتی طریقے سے شروع ہوجائیں تو ڈاکٹر کے لیے یہ اطمینان کی بات ہوتی ہے کہ کم از کم اس ڈراؤنے خواب سے وہ بچ گئی جہاں مصنوعی...
خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
دنیا بھر کے ماہرینِ نفسیات اور سائنس دان اس بات پر متفق ہیں کہ موسموں کی تبدیلی صرف درختوں، ہواؤں یا درجہ حرارت پر ہی اثر انداز نہیں ہوتی، بلکہ انسانی ذہنی صحت پر بھی گہرے نقوش چھوڑتی ہے۔ خاص طور پر ماہِ ستمبر، جو گرمی کے طویل اور تھکا دینے والے دنوں کے بعد خزاں کے آغاز کی خبر دیتا ہے، انسانی ذہن اور جذبات پر ایک منفرد دباؤ پیدا کرتا ہے۔ ماہرین نے اس کیفیت کو ایک مخصوص اصطلاح بھی دی ہے: “Autumn Anxiety” یعنی خزاں کی بے چینی۔ پاکستان میں یہ رجحان تیزی سے نمایاں ہو رہا ہے اور بالخصوص اسلام آباد جیسے نسبتاً خوشحال اور تعلیم یافتہ شہر میں اس کی شدت زیادہ محسوس کی جا...
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بنگلادیشی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی۔عرفان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ابھیشیک شرما نے جمعہ کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔اس اننگز کے دوران ابھیشیک شرما نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے ایشیا کپ 2025 میں اب تک 6 اننگز میں 309 رنز اسکور کیے ہیں۔ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑا ہے۔محمد رضوان نے 2022 کے ایشیا کپ...
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شی آن میں ایمبسٹرز کچن لانچ کردیا۔ یورو ایشیا اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو چین میں فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی میزبانی اور ثقافت کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ بھی رکھا گیا تھا۔ سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ثقافتی ڈپلومیسی میں فوڈ پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین سے زراعت، فوڈ پراسسینگ اور تجارت میں وسیع تر شراکت داری موجود ہے۔
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ- VIII جاری ہے جو آج 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا، جس میں ڈرون وارفیئر،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کر دیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ...