2025-09-27@20:36:39 GMT
تلاش کی گنتی: 123632

«برش اور»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد+نیو یارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔...
    اسلام آباد+  لاہور (خصوصی نامہ نگاران+ لیڈی رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی شعور، نوجوان نسل کی تربیت اور افواجِ پاکستان کی خدمات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جامعہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور "پاکستان زندہ باد" اور "پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ" کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر مدیرِ اعلیٰ جامعہ، علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں قومی شعور کی بیداری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو ملکی ذمہ داریوں کا شعور دینا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کے بچوں کیلئے 20ہزار ڈالر فیس مقرر کی گئی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فیس جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی لسٹ آنے کے بعد متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کرے گی۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا حتمی میرٹ لسٹ آنے پر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک کی 14ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا جس نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو ایک نئے تاریخی موڑ پر پہنچا دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ اجلاس نہ صرف گزشتہ پیش رفت کے جائزے کا موقع تھا بلکہ ہمارے مشترکہ عزم اور مستقبل کے روڈ میپ کی ازسرنو توثیق بھی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے این ڈی آر سی کے نائب چیئرمین ژو ہائبنگ، چینی میزبانوں اور تمام شرکاء  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور عزم نے اجلاس کو ایک نئی سمت دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ترقی، جدت، سبز ترقی، روزگار اور علاقائی...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔پہلے جنگ کے دوران فتھ جنریشن سٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین...
    کراچی+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔ اعلامیے کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالب علم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود کبھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں بلکہ یہ ہماری قومی شناخت اور فخر کا مظہر ہے۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ  سیاحت کے عالمی دن  پر حکومت پاکستان اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ اس سال کا موضوع ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ ایک فوری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیاحت کو ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہونا چاہئے جس...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ایف بی آرنے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے ’مارکیٹ ویلیو‘ کا کالم ختم کر دیا ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی ار نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کر دیا ہے،یہ اقدام ٹیکس دکان کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے ایف بی ار کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی جس نے انکم ٹیکس فارم میں متعارف کرا ئے جانے والے تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو کے کالم کا جائزہ لیا،اس کالم کے تحت ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکسٹ دہندہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)  بادشاہی مسجد لاہور میں  جمعہ کے  اجتماع سے  خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے  کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام کو اس لیے مبعوث فرمایا کہ مخلوق خدا کا تعلق اپنے خالق حقیقی کے ساتھ جوڑیں۔  ہم مخلوق خدا کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی رضا  حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی تاریخی معاہدہ خطے میں امن و استحکام اور امت مسلمہ کی سلامتی و تحفظ کا ضامن ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اسرائیل کا وجود...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) امریکی بحری جہاز، یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر دو روزہ کامیاب  دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا۔ اس دورے سے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران، امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمْنیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور  پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا۔ دونوں ممالک کی...
    عرب ممالک کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت امن فورس میں حصہ ڈالیں گے، جب فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح اور ناقابل واپسی روڈمیپ دیا جائے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ٹونی بلیئر کا منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ نہیں کھولتا بلکہ اسرائیل کے لیے نرم قبضے کا ایک نیا ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم  نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ’’غزہ ملین مارچ‘‘  منعقد کیے جائیں گے۔ 7اکتوبر کو عالمی احتجاج کے دن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر ایک گھنٹے تک اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ کے جنرل منیجر/ ڈائریکٹر کے علاوہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے پراجیکٹ منیجرز بھی موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مین ڈیم کی فاؤنڈیشن کی کھدائی کا کام جنوری 2026 میں مکمل ہو گا جس کے بعد رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی) کے ٹرائل شروع ہونگے، جو دو سے تین ماہ میں مکمل ہوں گے۔ پراجیکٹ کے مین ڈیم کیلئے آر سی سی ورکس 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہونگے۔ پراجیکٹ پر کئی اہم اہداف حاصل کئے جا چکے ‘...
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دس لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر بیس لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کو غیر قانونی قرار دے، انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے سفارتکاری میں غداری کی اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسے دفن کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015ء کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔ سلامتی کونسل نے چین اور روس کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد مسترد کردی۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد مسترد کیے جانے کا مطلب ہے کہ معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں آج شام سے دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 9 ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں، ہم آپ کو دکھاتے ہیں پنجاب میں کس سطح کا کام ہورہا ہے تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ پنجاب کی پنک سکوٹیز کے منصوبے کو کاپی کر کے سندھ حکومت نے اچھا کیا، ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں لیکن وفاق کو دیے جانے والے مشوروں میں حکمت بھی ہونی چاہیے۔ کسانوں کے لئے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ 2024ء میں کسانوں کو 55...
    دبئی: دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے آغاز سے قبل دبئی ہیڈکوارٹرز میں خواتین میچ آفیشلز کے خصوصی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، یہ پینل 14 امپائرز اور چار میچ ریفریز پر مشتمل ہے جو دنیا کے 10 مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس سال کا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا اور تاریخی اعتبار سے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ صرف خواتین آفیشلز کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔  تمام 50 اوورز کے میچز میں سپروائزنگ ٹیم مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوگی، جو عالمی کرکٹ میں صنفی برابری کی ایک اہم مثال ہے۔ ایمریٹس گروپ ہیڈکوارٹرز میں...
    تہران: ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں چار نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ عالمی ممیڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں ہے کہ  ایٹمی تنصیبات شہر سیرک میں 500 ہیکٹر رقبے پر قائم کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی،  منصوبے کی تعمیر روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے کی جائے گی۔ خیال رہےکہ فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے،  یہ بھی روس ہی کی تعمیر...
    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کسی بھی ملک کی معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے بلکہ روزگار کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہوں گے، عوامی خوشحالی بڑھے گی اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ اجاگر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یوم سیاحت کے موقع کیا جو 27 ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی تنوع، قدرتی حسن، قدیم تہذیبوں اور مذہبی و ثقافتی ورثے کی...
    راولپنڈی: پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروژبہ- VIII جاری ہے جو 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال...
    کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بند کیے گئے کیمپس میں تین ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور ایک اپر دیر میں تھا۔ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں 1 لاکھ سے زائد مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت افغان...
    لاہور: پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیز ترین کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے وائی فائی 7 کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے۔ پی ٹی اے نے وائی فائی سیون اور آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ (5925–6425 MHz) میں استعمال کی منظوری دے دی ہے، جووائی فائی 6 ای کے پہلے سے منظور شدہ معیار کے عین مطابق ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان ایشیا پیسیفک کے ان اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں اور یہ پیش رفت ملک کے ڈیجیٹل ارتقا، جدت اور عالمی...
    کراچی: آکسفورڈ اے کیو  اے نے پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔  یہ اقدام پاکستانی طلبہ کے لیے انٹرنیشنل جی سی ایس ای امتحانات کی تیاری میں جدید اور مقامی تناظر سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد تنقیدی سوچ، تجزیاتی مہارت اور امتحانی تیاری کو موثر انداز میں فروغ دینا ہے۔ نصاب کا مواد عالمی ترقی کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں آزاد تحقیق و اجتماعی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔  ڈائریکٹر سلمیٰ عادل کا کہناتھا کہ کہ اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات اور نصابی کتب متعارف کروانا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ یہ سنگ میل اس...
    لاہور: چین اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی کی دوڑ نے ’’17‘‘ نایاب دھاتی عناصر اور’’50‘‘ اہم معدنیات کی طلب بے پناہ بڑھا دی ہے جن کی بنیاد پہ جدید ترقی قائم ودائم ہے۔ یہ نایاب دھاتی عناصر اور اہم معدنیات اسمارٹ فونز، سولر پینل، کمپیوٹر اور الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر سیمی کنڈکٹرز ، دفاعی نظام اور سیٹلائٹس تک ہر جدید چیز میں استعمال ہوتے ہیں۔ زمین کی پرت میں یہ زیادہ نایاب نہیں لیکن اکثر منتشر یا دیگر عناصر کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔اس وجہ سے ان کا نکالنا تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے امریکا کے لیے اہم معدنیات و دھاتی عناصر کی تازہ فہرست مرتب کی ہے جس میں تانبا...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستان سفارتی محاذ پر اچھا کھیل رہا ہے، پاک بھارت جنگ سے ہماری عالمی ساکھ بہتر ہوئی، اس وقت نریندر مودی منظر سے غائب جبکہ پاکستان کو امریکا، چین، سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستانی قیادت کی تعریف کر رہے ہیں، یہاں معدنیات ، تیل اور تجارت کی آفر دی تاہم اگر ٹرمپ کے مقاصد پورے نہ ہوئے تو معاملات مختلف ہوں گے، پاکستان کو خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، پاک سعودی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری  جنرل کی عالمی امن و استحکام کے لیے قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول زرداری  نے کہا کہ بھارت بھی دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد کو نہیں چھپاتا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ،افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ سیلاب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصانات ہوئے، وفاق پر تنقید نہیں کررہا بلکہ درخواست کررہاہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بات کی جائے۔چیئرمین  پی پی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، بیجنگ میں جے سی سی کا 14واں اجلاس پاک چین تعاون کے نئے باب کا آغازہے، صدر شی جن پنگ کے اقدامات دنیا کو منصفانہ اور جامع بنا رہے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی)کا14واں اجلاس جمعہ کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہوگیا جس میں پاکستان اور چین کے اعلی حکام شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہاکہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اوردونوں ممالک اعتماد اور مشترک مقدر کے بندھن میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور ضلع انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا شہر کے نجی وسرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے، ڈینگی کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے لیکن اس کے سدباب کیلیے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے اخبارات اور میڈیا کے ذریعے سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن ہٹ دھرمی اور نا اہلی کی بے انتہا ہوتی ہے نا اہل انتظامیہ مئیر اور یو سی چیئرمین اور کونسلر بھی صرف کرپشن میں مصروف عمل ہے جبکہ اس دفعہ بلدیاتی نمائندوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹانک (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین کو قتل کردیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں کوٹ خدک کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے امن کمیٹی کے صدر کے گھر پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین جاں بحق اور ان کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ صلاح الدین کی لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹراسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ۔ ڈی پی او کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-7 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے ۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔ الحمداللہ، 2025کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-3 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فلسطین کے دو ریاستی حل کو تسلیم کرنا درحقیقت ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے قبضہ کو تسلیم کرنا ہے۔ گریٹر اسرائیل کے منصوبہ سے عرب ممالک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کئی مغربی ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ دوسری طرف بعض مسلم ممالک کے سربراہان بھی زور دے رہے ہیں کہ تمام مسلم ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں، جس کی حیثیت اسرائیل کی ایک کالونی سے زیادہ نہیں ہوگی۔ حقیقت یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروڑبہ- VIII جاری ہے جو 27 ستمبر کو ختم ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے دستوں نے  مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا ہو۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی معاہدے پر بات چیت ایک عرصے سے جاری تھی، ہوسکتا ہے کہ قطر حملے نے  اس معاہدے کیلیے بات چیت کے عمل کو تیز کیا ہو۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مریم نواز میری  سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، عوام جانتے ہیں کہ کون کس صوبے کی حالت بہتر رکھتا ہے اور الیکشن کیسے جیتتا ہے،  بلاول زرداری نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول...
    کوئٹہ: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نتائج میں جعلسازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انکوائری سے کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال، اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت صوبے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-26  کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے پولیس کی تحویل سے شہری عمران خانزادہ کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی تحویل سے شہری عمران خانزادہ کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار یحییٰ خان کے مطابق اے  وی ایل سی کی ٹیم نے26 اگست کو عمران خانزادہ  اور اس کے کزن حبیب الرحمن کو حراست میں لیا تھا۔ایڈووکیٹ حیدر امام نے عدالت کو بتایا کہ سب انسپکٹر جہانگیر نے رہائی کے عوض 25 لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ بعد ازاں مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپا مار کر حبیب الرحمن کو بازیاب کرا لیا تاہم پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-24  نیویارک (مانیٹرنگ دیسک) روس اور چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے۔روس اور چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا امکان ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے 15ارکان سے 9 کی حمایت ضروری اور پی 5 سے کوئی ویٹو نہ کرے۔ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہوں گی، برطانیہ،فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے3 ہزار 740 ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔مقامی سطح پر24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت1000 روپے کی کمی سے 3 لاکھ95 ہزار800 روپے ہو گئی جبکہ فی10 گرام سونے کی قیمت بھی858 روپے کی کمی سے 3لاکھ 39 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت64 روپے کی کمی سے4 ہزار 599 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی55 روپے کی کمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-19 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا سیاست کرنا نہیں ہے۔شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں۔ مسلم لیگی حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگنا کب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گلبرگ میں پرائیویٹ شہری کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار پر تشدد کیا اور تھانے لے گئے، کئی گھنٹے حبس بے بس میں رکھنے کے بعد ایس ایچ او گلبرگ نے رہائی کے عوض1 کروڑ روپے طلب کیے۔ ایس ایچ او نے رقم کی عدم ادائیگی پر جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے درخواست گزار پر  شدید دباؤ ڈال کر5 لاکھ روپے کیش جبکہ 55 لاکھ روپے کے6 چیک لے لیے۔ درخواست گزار نے رہائی کے بعد پولیس افسران کے خلاف عدالت میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں درخواست کے بعد ایس ایچ او اور دیگر پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی بارش سے متاثرہ اندرونی سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر نو کی جائے اور ساتھ ہی ایسا نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں سڑکوں کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ مون سون بارشوں سے شہر کی اندرونی سڑکوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-15 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر قوم کا ہر فرد دکھی ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اور کارکن پہلے دن سے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مکمل تعاون کررہے ہیں، ا س وقت خصوصاًپنجاب،خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جماعت اسلامی بلاکسی رنگ اور نسل بلاتفریق قوم کی خدمت کررہی ہے جبکہ حکمران محض فوٹوسیشن اور بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام نگرچوک شریف آباد بہاولپور میں ’’الخدمت خیمہ بستی‘‘ کا دورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-13 کراچی(اسٹاف رپورٹر)آباد ہاؤس میں تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کے دوسرے روز صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس بی سی اے کی ڈی جی مذمل حسین ہالیپوٹو، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید ،وائس چیئرمین طارق عزیز ،چیئرمین سدرن ریجن احمداویس تھانوی اور بلڈرز اور نمائش کے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آباد کی جانب سے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کاروبار کرتے ہیں اور حکومت کی ذمے داری ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-14 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ابتدائی نتیجے میں شہنیلا عامر کو ٹائون میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 چیئر مین کی نشست پر فاتح قرار دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور سابق کونسلر گلبرگ ٹاؤن محمود حامد نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں علامہ اقبال پارک کے بڑے حصے پر میئر کراچی کے جانب سے قبضہ کرنے اور رفاہی پلاٹ کے تجارتی استعمال پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں اور بچوں کے کھیلنے کے گراؤنڈز کو تجارتی مقاصد پر دے کرہمارے بچوں سے ان کا حق چھینا جارہاہے انہیں کھیل کود کی صحت مند سرگرمیوں سے محروم کیا جا رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ لوٹ مار کے لیے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے پورے کراچی میں ملیریا اوڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کی شام اسپرے مہم کا افتتاح نیو ایم اے جناح روڈ سے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ اور دیگر ذمے داران موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ،جب بھی شہر میں مون سون کا سیزن آتا ہے تو بارشوں کے بعد شہر میں مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے ملیر یا اور ڈینگی جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-4 اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلہ مختصر دورانیے کا تھا، مگر کئی علاقوں میں اس کے اثرات محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،راولپنڈی ، پشاور،چترال، لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، رستم، چارسدہ، شبقدر اور تنگی میں بھی محسوس کیے گئے۔ شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ماہرین کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-3 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم پروفیسر سرفراز احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-1 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں اپنے ہی کمسن لخت جگر کے بہمانہ قتل میں مُلوِث سنگ دل ماں گرفتارتھانہ چھلگری کی حدود گاؤں میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے کی لاش ملی تھی پولیس تحقیقات میں سگی ماں ثنیہ سوتیلے باپ باقر حاجانو کو اعتراف جرم پر گرفتار کرلیاچھ سالہ بچے کے قتل کی مرکزی ملزمہ سگی ماں اور سوتیلا باپ گرفتاردو روز قبل تھانہ چھلگری کی حد میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے بنام محمد علی عرف ثاقب علی کے اندھے قتل کا واقع پیش آیا جس پر چھلگری پولیس نے فریادی بنام عرفان علی حاجانو (سگا باپ) کی مدعیت میں اس واقع کا مقدمہ کرائم نمبر 38/2025 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تفتیش کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات(جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی ، سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، اس اقدام سے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے، امن، صحت کی سہولیات اور مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت اس ذمہ داری سے فرار اختیار کرنے کے بجائے اسے پورا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے کہا ہے کہ ہم سرکاری ملازمین ڈسپیرٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافے ،پنشن میں کٹوتی و دیگر مراعات میں خاتمے کیخلاف سندھ ایمپلائز الائنس کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبات نہ صرف جائز ہیں بلکہ آئینِ پاکستان 1973ء کے تحت پنشن کو تحفظ حاصل ہے۔ اس کے باوجود سندھ حکومت کے عزائم افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ اگر 60 سال کی عمر کے بعد ایک ملازم کو پنشن تک میسر نہ ہو تو وہ اپنی باقی زندگی کا نظام کیسے چلائے گا؟ یہی پنشن ان کے خوابوں اور ضروریات کا سہارا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی میں شراب خانے کے قیام کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا۔ علما ایکشن کمیٹی، تاجر الائنس اور شہریوں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، طلبہ، معززین شہر اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی جامع مدینہ مسجد سے نکالی گئی جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتی ہوئی شہید فاضل راھو چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شراب خانے کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ شرکا مسلسل “شراب خانے بند کرو” اور “اسلامی اقدار کا تحفظ کرو” کے نعرے لگاتے رہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علماکرام، تاجر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نوشہرو فیروز خالد شیخ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گاؤں پنو سولنگی میں کھلی کچہری منعقد کی اور گاؤں والوں سے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خالد شیخ نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اب تک متعدد افراد کے جائز مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو صوبائی محکموں کے خلاف کوئی بھی شکایت ہے تو وہ سادہ کاغذ پر تحریری طور پر محتسب اعلیٰ کے دفتر میں اپنی شکایات جمع کرا سکتا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے،پاکستان زرعی ملک ہے، 70 فیصد آبادی براہِ راست اور بالواسطہ زرعی شعبے سے وابستہ ہے،پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں زراعت کو ہی معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد بنائیںگے تو ملک ترقی کرے گا۔شدید خسارے کے شکار کاشتکار کو اس سال سیلاب نے ڈبو دیاہے،جس سے وہ اپنی جمع پونچی بھی لٹا بیٹھا ہے ،زراعت کو تباہی سے بچانے کیلئے ملک میںزرعی ایمرجنسی کانفاذکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس بار گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کمی آئی ہے، کپاس کی پیداوار میں34فیصد کمی آئی ہے، آم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت) اسلحہ بردار چور سرگرم ،مڑانی جاتے ہوئے گوادر کے شہری عثمان حکیم کو دن دھاڑے لوٹ لیا گیا مزامت پر چوروں نے سلمان حکیم کو چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا مزاحمت پرایک الہ سر پر مار کر اسے بے ہوش کردیا ، چور ان کی گاڑی سے نقد رقم لے گیے واقعے پر انجمن تاجران سول سوسائٹی محتلف سیاسی وسماجی جماعتوں نے سلمان حکیم جیسے نیک خاموش طبیعت اور اچھے انسان پر حملے اور ڈکیتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر مڑانی کے راستے میں چوری اور ڈکیتی کے پے درپے واقعات ہو رہے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ پولیس صوبائی حکومت اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے فیصلے کے خلاف مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین نے تیسرے روز بھی دفاتر کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج کیا جس میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی اس حوالے سے اتحاد کے رہنماؤں گل حسن لاشاری، اعظم ہزاروی، محمد بچل، ملوک اجن اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت کا پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ ملازمین دشمن فیصلہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور دیگر تین صوبے ملازمین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے انٹری ٹیسٹ اور امتحانی ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بورڈ کے بعض افسران اور اہلکار امتحانی نتائج میں ردوبدل، پرچوں کے قبل از وقت افشا کرنے اور کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔انٹیلی جنس بیورو بلوچستان حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے امتحانات اور ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس کے دوران کئی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ محمد ادریس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سلیم اور ریکارڈ کیپر جمشید براہ راست اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ ان پر جعلی دستاویزات تیار کرنے اور امتحانی نتائج میں تبدیلی کے الزامات ثابت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-4 غزالہ عزیزپاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کا ایک اہم معاہدہ ہے اور انوکھا بھی۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دوحا میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع نے اپنے ایکس پروگرام میں پیغام دیا ’’سعودیہ اور پاکستان… جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘‘۔ یہ جامع اور مختصر اظہار ہے۔ دوحا پر حملہ سارے مشرق وسطیٰ کے لیے قابل تشویش تھا۔ اسرائیل اس سے پہلے فلسطین، قطر، ایران، لبنان، شام اور یمن پر حملے کرچکا ہے۔ ہر حملے کے بعد اس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ضلع مہمند(آئی این پی )جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع مہمند کے طلباء وطالبات کے لیے جدید دور کے فری آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کی مدد سے ہنر حاصل کر کے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔جماعت اسلامی پاکستان ضلع مہمند کے امیر محمد سعید خان ،الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے صدر ڈاکٹر اسرار علی ، مثمر شاہ، عبد القدیر خان نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-5 فائزہ مشتاقوطن عزیز اور ہمارے حالات ہمیشہ ہی قدرے مشترک رہے ہیں۔ ملک کی طرح ہمارا بھی نازک دور ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ جتنا جان چھڑانا چاہو اتنی ہی یہ ڈور آپ کے گرد مزید مضبوطی سے لپٹنے لگتی ہے۔ ظاہر ہے اتنا دیرینہ ساتھ ہو تو کس بدبخت کا جی چاہے گا راستہ جدا کرنے کا۔ جی ہاں! زندگی کی ہر کہانی کو یہی سابقہ پیش ہے اور کہانی کی گتھی ہے کہ سلجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔زندگی مسائل اور خوشیوں کا مرکب ہے۔ نہ جانے کب ایک مسئلے سے نکلے اور دوسرے کے جال میں پھنس گئے۔ اس کا آغاز پہلی سانس لیتے ہی ہو جاتا ہے۔ مسائل اور مشکلات بچپن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-3 متین فکریایک صاحب نے پوچھا ہے کہ معاہدۂ تاشقند میں ایسا کیا راز تھا جسے ذوالفقار علی بھٹو ظاہر کرنے کا اعلان کرتے رہے لیکن شاید مصلحتاً وہ ایسا نہ کرسکے اور راز راز ہی رہا۔ راقم الحروف نے انہیں بتایا کہ ایسا کوئی راز نہ تھا، بھٹو صاحب اپنی پبلسٹی کرنے کے ماہر تھے، انہوں نے معاہدۂ تاشقند میں راز کا ایشو بھی اسی لیے گھڑا تھا کہ لوگوں میں تجسس پیدا ہو اور وہ انہیں سننے کے لیے جلسے میں آئیں جو ایوب کابینہ سے نکالے جانے کے بعد لاہور میں ان کا پہلا جلسہ تھا۔ وہ جنرل ایوب خان کے نہایت لاڈلے وزیر تھے۔ دونوں میں اتنی قربت تھی کہ بھٹو انہیں ڈیڈی کہتے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-2 وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے یہ گزشتہ دو دنوں میں تیسری ملاقات تھی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون، توانائی کے منصوبوں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-1  اس نے زمین اور آسمانوں کی ساری ہی چیزوں کو تمہارے لیے مسخر کر دیا، سب کچھ اپنے پاس سے اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں۔اے نبیؐ، ایمان لانے والوں سے کہہ دو کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے برے دن آنے کا کوئی اندیشہ نہیں رکھتے، اْن کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تاکہ اللہ خود ایک گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔ جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے۔ (سورۃ الجاثۃ:13تا15) شعبہ نے ابوحصین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز)پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور پاکستان کے امریکا، چین اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات میں ایک نئے ”اسٹریٹجک دور” کے آغاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دیگر مثبت پہلو¶ں کے ساتھ ساتھ اصل اہمیت امن، سلامتی اور معیشت کے لیے نئی بنیادیں فراہم کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے اتحاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل تیسرے جمعہ سری نگر میں گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں خار دا رتاریں لگا کر بند کردیں۔میر واعظ نے ایکس پر لکھا کہ بار بار پابندیاں بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، عبادت کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے ، انتظامیہ کا یہ اقدام انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)خانوزئی مسلم باغ (صوبہ بلوچستان)سے پیر اصحاب پہاڑپور جانے والا مزدا ٹرک کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3بچوں اور 6خواتین سمیت 13 افرادجاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مزدا ٹرک میں مال مویشی اور دیگر گھریلو سامان بھی موجود تھا، تھانہ مغل کوٹ کی حدود میں دانہ سر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں 13افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں 28 سالہ یوسف ولد ظاہر خان، 8سالہ امان اللہ ولد فیض اللہ اور 26 سالہ دریا خان ولد بہادر خان شامل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک معاہدہ جلد طے پانے والا ہے۔  واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے ہیں جو نہ صرف جنگ کے خاتمے بلکہ یرغمالیوں کی واپسی کا ضامن ہوگا، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاہدے کے بنیادی خدوخال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا کی جانب سے نئی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی توانائی کے اہداف اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کے خلاف جوابی حملے کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی حمایت کرتے ہیں۔ نیوز سائٹ ایکسوز نے زیلنسکی کا انٹرویو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مزید ہتھیاروں کے حصول کی خواہاں ہیں، اور اگر یہ اسلحہ انہیں مل گیا تو اسے استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو میں رہنماؤں کو اسے ایک انتباہ سمجھنا چاہیے۔ زیلنسکی نے کہاکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی...
    سیلابی پانی جہاں کہیں اتر گیا، وہاں اپنی آمد کا پیغام اپنی سفاکیت، دیدہ دلیری، توڑ پھوڑ کے نشانات چھوڑ گیا۔ ایسے میں گاؤں کا بوڑھا کسان اپنے اجڑے ہوئے پرانے مکان کی چوکھٹ پر کھڑا ہے، کئی کمروں کے دروازے غائب ہو گئے، وہ سورج جو ہر روز نکلتا رہا تھا، اس کی زمینوں کو حرارت اور توانائی بخشتا تھا، اس کی فصل کو لہلہانے، جھومنے، قد اونچا کرنے کا پیغام دیتا تھا۔ آج گارے، مٹی، کیچڑ کو سکھانے میں مدد کرنے آ چکا ہے، کسان سورج کی سنہری کرنوں کے جھرمٹ میں سوچ رہا ہوگا کہ ہم کئی پشتوں سے اس کچے پکے مکان میں ہنسی خوشی رہ رہے تھے۔ موجودہ نسل نے اور پچھلی کئی نسلوں نے...
    راجہ آصف کا اصرار تھا کہ لاہور کے قریب ایک شوگر مل میں ہیڈ منتظم کے طور پر کام کرنا شروع کیا ہے لہٰذا تمام دوستوں کو وہاں کھانے پر مدعو کرنا چاہتا ہے۔ آصف‘ اتنی محبت اور احترام کرنے والا انسان ہے کہ اسے انکار کرنا تقریباً تقریباً ناممکن ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ لائل پور سے تعلق رکھنے والے‘ ہم چند قریبی دوست ہیں۔ جو ایک ڈیڑہ ماہ کے بعد‘ لاہور میں کسی نہ کسی جگہ‘ کھانا اکٹھے کھاتے ہیں۔ بے ربط اور بے ساختہ گفتگوکرتے ہیں۔ قہقہے لگاتے ہیں۔ پھر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔ مقصد‘ قطعاً کھانا تناول کرنا نہیں ہوتا بلکہ مل کر پرانی باتوں کو یاد کر کے دل کو...
    ٹرانس جینڈر ایکٹ :Under Section 3 of the Transgender Persons Protection of Rights Act, 2018, every transgender citizen of Pakistan has the right to be recognized as per their self-perceived gender identity. They can register or update CNIC, CRC, driving license, and passport, ensuring dignity, equality, and full legal recognition. کراچی کے مضافاتی علاقہ ملیر کے قریب ٹرانس جینڈر برادری کے تین افراد کا قتل معاشرے کی بے حسی کا اظہار ہے۔ ان ٹرانس جینڈر کو قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس مسلسل اس قتل کی تحقیقات کررہی ہے مگر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا ،البتہ اس سینئر افسر کے پاس ان تین افراد...
    غزہ میں اب چند صحافی ، ولاگرز اور فری لانسر وڈیو گرافر ہی زندہ ہیں اور وہ بھی بھوک ، پیاس اور دربدری کی جکڑ بندی میں ہیں۔انھی میں مقامی صحافی ہانی قرموت بھی شامل ہیں۔کچھ دن پہلے ان کی بپتا پڑھ کے اندازہ ہوا کہ عذاب بس اتنا نہیں ہے کہ کسی محصور انسان کو پناہ یا خشک روٹی کا ٹکڑا بھی نہ مل سکے۔بلکہ کوئی شخص اس قابل بھی نہ رہے کہ کچھ خرید سکے۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی کرنسی شیکل ہی استعمال ہوتی ہے اور اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد سے شیکل کی بھی ناکہ بندی ہو چکی ہے۔مسلسل بمباری اور بے دخلی کے سبب انٹرنیٹ بینکاری اور اے ٹی ایم سسٹم کب کے نابود ہو...
    لاہور میں سی سی ڈی اور شاہ ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شاہ ڈکیت گینگ فیصل آباد کا مرکزی شوٹر ندیم عرف چھوٹا پٹھان ہلاک ہوگیا۔  پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام پورہ کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سی سی ڈی صدر کی قیادت میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔  پولیس نے بتایا کہ ندیم عرف چھوٹا پٹھان پر درجنوں افراد کے قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، پولیس نے ملزم کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی...
    اصل نام تو اس کا ڈیوجینز تھا لیکن عربوں نے اسے ’’ دیوجانس‘‘ کردیا ہے چونکہ انسانوں سے زیادہ وہ کتوں کی صحبت میں خوش رہتا تھا اس لیے ’’کلبی‘‘ بھی کہلایا وہ جہاں جی چاہتا تھا پڑا رہتا تھا ، لوگ جو اشیائے خورونوش دیتے تھے ان میں سے تھوڑا بہت کھا کر ادھرادھر پھینک دیتا تھا اس لیے ہمیشہ اس کے گرد کتے بھی لیٹے رہتے تھے۔ مردان شہر میں ایک بڑھیا تھی، وہ بھی اپنے وقت کی دیوجانس کلبی تھی ، میں نے خود اسے کتوں کے نرغے میں لیٹے دیکھا تھا ، لوگ اسے ’’سپوماسی‘‘ یعنی کتوں کی ماسی کہتے تھے ۔ ڈیوجینز نے بڑی لمبی عمر پائی تھی، اس نے سقراط ،افلاطون اورارسطو سب کی...
    عالمی بینک نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کا موجودہ اقتصادی ماڈل ملک میں غربت کو سپورٹ نہیں کرتا جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں کے دوران غربت پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کو بریک لگ گئی ہے اور ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 26.3 فی صد ہو گئی ہے۔ ان حالات میں ملک کی مڈل کلاس جو ملک کی آبادی کا 41.7 فی صد ہے کو اپنے معاشی تحفظ کے لالے پڑ چکے ہیں اور ان کے لیے صحت و صفائی، صاف پانی، توانائی اور رہائش کی مناسب داموں دستیابی محدود ہو رہی ہے اور مہنگائی و بے روزگاری سے عوام سخت پریشان ہیں۔ ملک میں غربت میں اضافہ 2022 سے ہونا...
    دنیا ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی دھواں دھار فضائیں، غزہ کے ملبے تلے دبی معصوم لاشیں، یوکرین میں گونجتے بم، اور عالمی طاقتوں کی بدلتی ترجیحات ایک ایسے وقت میں بین الاقوامی قیادت اور تدبر کی متقاضی ہیں جب انسانیت عالمی سطح پر ایک متوازن، ہمدردانہ اور فیصلہ کن قیادت کو ترس رہی ہے۔ ایسے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سفارت کاری میں واپسی، ان کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ متواتر رابطے اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کو صرف رسمی سفارتی سرگرمی نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ ایک نئی عالمی سمت کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے۔  دو روز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں شام کے حکمران بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے10لاکھ شامی پناہ گزین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ یو این ایچ سی آرنے بیان میں خبردار کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں کے لیے فنڈز میں کافی کمی آتی جا رہی ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے دوران شام کے اندر بے گھر ہونے والے 18 لاکھ افراد بھی اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ چکے ہیں اور واپس آنے والوں میں سے بہت سے لوگ اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے سخت...