2025-06-28@11:49:54 GMT
تلاش کی گنتی: 5233
«سید علی سیستانی»:
(نئی خبر)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہےکہ امریکا اگر پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو تسلیم کر لے تو دونوں ممالک حقیقت پسندانہ شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے ماہرین کی آرا پر مشتمل ایک پالیسی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی رابطے برقرار رکھنا کیوں اور کتنے ضروری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں زیادہ حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی اپنانے کا اشارہ دیا، ایک ایسی پالیسی جو اُن ممالک کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے جن کے نظریات اُن سے مختلف ہیں۔ ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے حالیہ ضمنی انتخاب کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نتائج مسترد کرتے ہیں، پنجاب میں پرامن احتجاج کریں گے، الیکشن سے قبل اور دوران منظم انداز میں غنڈہ گردی، بدمعاشی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بازار گرم رہا، ہم نے ان کی جعلی جیت کو بھی ہار میں بدل دیا، قوم جاگ چکی ہے اوراب اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں اور عوام کو اُن کے نمائندے خود چننے کا حق دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے ہمراہ اسلام آباد میں...
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ادارے اٹھاتے ہیں، تو تحقیقات کیلئے اسے 3 ماہ تک حراستی سینٹر میں رکھنے کا اختیار ہوگا۔ 3 ماہ بعد عدالت میں پیش کرکے اس پر لگائے جانیوالے الزام سے آگاہ کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی مسودہ قانون 2025 منظور کرلیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس کی منظوری سے صوبے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی صادق سنجرانی نے انسداد دہشتگردی بلوچستان کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 4 افراد کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ، یوٹیوبر آفتاب اقبال، صنم جاوید اور فلک جاوید کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں چاروں افراد کو 5 جون بروز جمعرات کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت چاروں افراد کے خلاف...
شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت کےالیکٹرک نے ایک خصوصی مائیکرو سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے اس کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین اپنے علاقے کی بجلی کی صورتحال اور نقصانات کے پروفائل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل صارفین کو ان کے علاقے کے پاور پروفائل کے بارے میں بروقت اور حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ رہیں اور بجلی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو سمجھ سکیں۔ صارفین اپنا کےالیکٹرک اکاؤنٹ نمبر درج کر کے جان سکتے ہیں کہ ان کا علاقہ بجلی کی فراہمی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، جس سے وہ بہتری کے لیے باخبر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔ کےالیکٹرک...
اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
سیکریٹری فرید احمد نے پریزنٹیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے TVET Sector پر جاری منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چند اہم مسائل اور چیلنجر کی نشاہدہی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کے اہداف کو اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی "پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی" کا پہلا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد جو کہ اس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی سربراہی میں آج سول سیکریٹریٹ...
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کے جائز مطالبات کو خلوص نیت اور باہمی رضامندی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اجلاس اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،...
اجلاس میں طے ہوا کہ جب تک یہ اعتراضات دور نہیں کئے جاتے تب تک اس ایکٹ کو کسی طور پر بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ اعتراضات یہ ہیں کہ 1986ء سے تا ایں دم الائٹمنٹس پر پابندی کے باوجود وفاقی و صوبائی اداروں کے نام الاٹ شدہ ہزاروں کنال زمین کو منسوخ کئے بغیر قانونی تحفظ دینا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں مرکزی انجمن امامیہ بلتستان اور مرکزی انجمن امامیہ گلگت کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی منعقد ہوا جس میں علامہ سید راحت حسین الحسینی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی و سماجی ایشوز پر گفت و...
مراکش کی حکومت نے تعلیمی سال 26-2025 میں پبلک انسٹی ٹیوشنز آف ہائر، ٹیکنیکل اور پروفیشنل ایجوکیشن میں پاکستانی طلبہ کیلیے 10 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ اے پی پی کے مطابق میڈیکل اسٹڈیز، انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز، ویٹرنری سائنسز اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں اسکالرشپس پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کیلیے ہیں۔ طلبہ اہلیت کے معیارات بشمول تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد کے مطابق انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، یا پی ایچ ڈی پروگراموں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات 12 جون 2025 ہے۔ درخواست دہندگان کا پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ضروری ہے اور ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کیلیے امیدواروں نے...
ڈالر کی قدر ابتدائی لمحات میں کمی کے بعد 11 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر ابتدائی لمحات میں کمی کے بعد 11 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں روزگار کا ڈیٹا آنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح بڑھنے کے خدشات سے عالمی سطح پر ڈالر کے ہم پلہ دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہونے کے اثرات...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کرنا چاہتے ہیں، وہ چونکہ اس وقت پارٹی کے چیئرمین نہیں اس لیے خود کو تحریک انصاف کا پیٹرن انچیف نامزد کردیا۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے حکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ علیمہ خان نے کہاکہ جب بھی احتجاج کی کال دی جائے تو خبریں آنا شروع ہو جاتی ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے احتجاجی تحریک کو سنبھالنے کی ذمہ داری عمر ایوب کو دی...
واشنگٹن: وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر سٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفراسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی۔ اعلامیہ کے مطابق بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کیلئے مقرر کیا تھا جبکہ مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پنجاب اسمبلی کے حلقے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی، غنڈی گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں الیکٹورل پراسیس کو فالو...

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دتہ خیل شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔جاری بیان میں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی استحکام کےلیے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری مضبوط فورسز نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک سے دہشتگرد عناصر کو تیزی سے ان کے انجام تک پہنچایا جارہا ہے،امن و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاک فورسز کے ساتھ ہیں،دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی...
قیدیوں کی جانب سے جیل سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے چھینے جانے والی 2 ایس ایم جیز کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ کون سے قیدیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ، فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی، 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 قیدیوں کو گرفتار کرکے...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں۔ ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ میں نوجوانوں پر خصوصی توجی دی جائے گی۔ بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت...

بلوچستان اسمبلی: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل منظور، لاپتا افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائےگا، وزیراعلیٰ
بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی مسودہ قانون 2025 منظور کرلیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ اس کی منظوری سے صوبے میں لا پتا افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد دہشتگردی بلوچستان کا ترمیمی مسودہ قانون صوبائی اسمبلی میں رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی نے پیش کیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ اگر کسی کو ادارے اٹھاتے ہیں تو تحقیقات کے لیے اسے 3 ماہ تک حراستی سینٹر میں رکھنے کا اختیار ہوگا، 3 ماہ بعد عدالت میں پیش کرکے اس پر لگائے...
---فائل فوٹو حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط کردیے گئے۔قرض پروگرام کا مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لاناہے۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 500 ملین ڈالر کی پالیسی پر مبنی ضمانت بھی دی ہے۔مجموعی طور پر اے ڈی بی کی جانب سے یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔
ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو، وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے، وہ یہ منصوبہ بنا کر...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ـــ فائل فوٹو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو۔ بلوچستان میں خود سے غائب ہونیوالوں کا الزام ریاست پر لگا دیا...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...

آپریشن سندور میں فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
نیو یارک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے صدر جنرل اسمبلی کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے عسکری اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا، اور...

اسمبلی کی نئی عمارت مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہے ، آئندہ بجٹ میں نوجوان ترجیح ،روز گار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمبلی کی نئی عمارت صوبے کے ثقافتی رنگ، روایات اور آئندہ کئی دہائیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہے جو عوامی نمائندگی کے اس باوقار فورم کو مزید مؤثر اور فعال بنائے گی، آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے ۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے نئے بلاک اور آڈیٹوریم ہال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں قائم کی گئی نئی کمیٹیوں کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبد الخالق خان اچکزئی، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے بعد معزز اسپیکر کی زیر صدارت ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا، جو کہ باقاعدہ اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی، جنہیں بعد ازاں نئی کمیٹی رومز کا دورہ کرایا گیا۔ اس دوران اراکین کو عمارت میں دستیاب سہولیات اور جدید تقاضوں کے مطابق کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلی میر...

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ’قاتل قاتل مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کی عالمی سطح پر مخالفت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر، کلبھوشن یادیو اور بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔(جاری ہے) لندن کی فضائیں بھارت عالمی دہشتگردکے نعروں سے گونجتی رہیں۔مظاہرین نے کہاکہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے بلکہ کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھی رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قرض پروگرام کا بنیادی مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے متحرک کرنا اور بروئے کار لانا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی پالیسی بیسڈ گارنٹی (پالیسی پر مبنی ضمانت) دی گئی ہے، مجموعی طور پر یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔(جاری ہے) پروگرام پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی...
— فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے جرگے میں صوبے کے حقوق کا مقدمہ کامیابی سے لڑا۔انہوں نے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق بیان میں کہا کہ فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ضم اضلاع کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی قیادت کو ضم اضلاع کے فنڈز کی منتقلی اور بجلی کے خالص منافع سے متعلق آگاہ کیا گیا، امید ہے اب وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈ جلد صوبے کو منتقل کرے گی۔ وفاق نے غیرقانونی طور پر ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں: بیرسٹر محمد علی سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے جبکہ 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ جیل حکام کا بتانا ہے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیےگھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات رغحت درج کیا...
پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے جنوری...
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے 216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
انور عباس: پاکستانی سفارتی وفد کی صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات،جارحانہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کا کہنا تھا کہ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے، ملاقات جنوبی ایشیا میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور دشمنی کے پس منظر میں ہوئی۔ بلاول بھٹو نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیا,انہوں نے بلا تحقیق, پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد اور جلد بازی میں لگائے گئے الزامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ مودی کو دیکھیں تو یہ...
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ’لی جے مینگ‘ نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لی جے مینگ نے اپنی تقریر میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی اتحاد اور معاشی اصلاحات کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ممکنہ فیصلہ جنوبی کوریا کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے، امریکی جنرل انتخابی نتائج کے مطابق، لی جے مینگ نے حریف امیدوار کو کافی بڑے فرق سے شکست دی ہے، جسے سیاسی مبصرین ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کو جنوبی کوریا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر معیشت اور شمالی کوریا کے ساتھ...
راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کو انٹرویو میں اس سوال کہ چین سے پاکستان کو کتنی مدد حاصل ہوئی؟ کیونکہ ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ چین نے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلیں،جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مولانا عبدالرشید حجازی کو قائم مقام ناظم اعلیٰ پاکستان مقرر کر دیا۔ مولانا عبدالرشید حجازی مسلک اہلحدیث کے ممتاز عالم دین ہیں جو گزشتہ چالیس سال سے مرکزی جمعیت اہلحدیث سے وابستہ ہیں۔ ترجمان مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ محمد علی یزدانی کے مطابق عبدالرشید حجازی ناطم اعلیٰ پاکستان نامزد ہونے سے پہلے جماعت کے مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
کراچی کے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے گزشتہ روز فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلیے آپریشن جاری ہے اور اب تک 90 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملیر جیل کے اطراف اور مختلف علاقوں سے اب تک 90 قیدیوں کو پکڑا گیا ہے جبکہ ان میں سے دو یا تین نے رضاکارانہ گرفتاری دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوئے جن میں سے 126 کی تاحال تلاش جاری ہے۔دوسری جانب جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فرار قیدیوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے قیدیوں کے فرار ہونے...
سٹی 42: نیویارک میں پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی،مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں امن یا تباہینے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مارگرائے،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کو مستردکیا، بھارت نے بغیرتحقیقات پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرلگایا،بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ، بھارتی حارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا ، بھارت نے پاکستان کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ، بھارت نے پاکستان...
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے ایک دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ریاست دشمن گروہ “فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان آپریشنز کو مثالی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں امن و...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔نیوز یارک میں سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے...
ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملاقات کی۔ متاثرہ نوجوان نے انکشاف کیا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے وہ گرا جس کے بعد اسلحہ دکھا کر اُس کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بااثر شخص سلمان فاروقی اور اس کے ساتھیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں زلزلہ آیا تھا بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈہ ٹوٹی، قیدیوں نے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔انہوںنے کہا کہ کوشش پوری کی کہ ہجوم کو کنٹرول کرسکیں، فرار قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سختی سے ایکشن لیں گے، اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا...
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین سینٹ وسابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی73 ویں سالگرہ 9 جون کو منائیں گے چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی -9 جون1952 کوجنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے معروف سیاسی مذہبی پیرگھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے -16ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف-25 مارچ2008 ء کو اٹھا یا اور -26اپریل2012 ء تک بطور وزیراعظم پاکستان اپنے فرائض سرانجام دئیے سید یوسف رضاگیلانی پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیںان کی سالگرہ پرانکی رہائش گاہ میںکیک کاٹا جائیگا۔

افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ
افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت دی گئی. پروگرام میں 300 ملین ڈالر کا قرض جبکہ 500 ملین ڈالر کی گارنٹیز شامل ہوں گی۔مشیر خزانہ کے مطابق اے ڈی بی بورڈ میں اکثریتی حمایت کی بنیاد پر یہ پیکیج منظور ہوا، ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت یہ پیکیج دیا گیا ہے. پارشل کریڈٹ گارنٹی پیکیج کا حصہ ہوگی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے.اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور...

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اہم قرارداد کی منظوری پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین بلوچستان اسمبلی کا شکرگزار ہوں ۔(جاری ہے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اراکین بلوچستان اسمبلی کو مبارکباددی اور کہاکہ سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری قومی آواز ہے۔انہوںنے کہاکہ 2008 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار...
مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) روسی جمہوریہ داغستان کے چار روزہ بین الاقوامی میڈیا دورے کے دوران مختلف ممالک کے صحافیوں کے وفد نے داغستان کے سربراہ سرگئی میلیکوف سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد میں پاکستان کی نمائندگی اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ملاقات کے دوران اشتیاق ہمدانی نے روس اور پاکستان کے مابین ثقافت، تعلیم اور معیشت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں سرگئی میلیکوف نے دوطرفہ تعلقات کو مثبت اور امید افزا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ: "گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر روس میں مقیم مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو داغستان مدعو کیا گیا تھا، جہاں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کی شرکت...
پاکستان اور ایران کے درمیان شعبہ مواصلات میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے تہران میں ایران اور قازقستان کے وزرا نے ملاقاتیں کیں۔ باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوگئے۔ایرانی وزیر روڈ و شہری ترقی فرزانہ صادق نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ فرزانہ صادق سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
—فائل فوٹو 10 بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کے 27 ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس پروجیکٹ ڈائریکٹر پروگرام کی جانب سے جاری ہوئے۔برطرفی کے نوٹس تمام ملازمین کے سروس کنٹریکٹ ختم ہونے پر جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے بلین ٹری سونامی، بلوچستان میں 16 ارب 80 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف قائمہ کمیٹی کے مطابق پرانے درختوں کو بھی 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ظاہر کیا گیا۔پی اے سی کا کہنا ہے کہ 3 سال میں منصوبے کی مجموعی کارکردگی صرف 12.43 فیصد رہی۔متعلقہ ملازمین کو پروگرام سے متعلق زیرِ التواء رپورٹس، اسائنمنٹس اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
—جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں زلزلہ آیا تھا بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈہ ٹوٹی، قیدیوں نے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش پوری کی کہ ہجوم کو کنٹرول کرسکیں، فرار قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سختی سے ایکشن لیں گے، اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا،...
بلوچستان میں گریڈ 1 سے 15 کی خالی سرکاری آسامیوں کے اشتہارات کی منظوری بلوچستان میں گریڈ 1 سے 15 کی خالی سرکاری آسامیوں کے اشتہارات کی منظوری بلوچستان میں عوام پاکستان پارٹی کی تشکیل نو بلوچستان میں عوام پاکستان پارٹی کی تشکیل نو وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا عزم بلوچستان کے عوام فوج کے...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپ اور دیگر ممالک کے دورے پر موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن ممالک کے نمائندوں سے نیویارک میں ملاقات کی ہے. ریڈیو پاکستان کے مطابق وفد نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان کا موقف پیش کیا خیال رہے کہ گذشہ ماہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار روزہ تنازع اور ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کو عالمی سفارتی مہم پر روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا.(جاری ہے) ملاقات...
پاکستان میں حالیہ برسوں میں جیل سے قیدیوں کے فرار کے کئی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں سے کچھ بڑے اور تشویشناک ہیں، تاہم جیل سے بھاگنے کے واقعات میں دوبارہ گرفتاری کی شرح بہت کم ہے۔ راولا کوٹ، آزاد کشمیر میں جون 30 جون 2024 کو 19 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ 3 قیدیوں کو پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی، قیدیوں نے ایک گارڈ کو قابو میں لے کر چابیاں حاصل کیں اور دیگر بیرکس کھول دیں، ایک پستول بھی اندر پہنچایا گیا، جس سے تالے توڑے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی کیسے فرار ہوئے؟ بلوچستان کے علاقے ڈکی میں یکم جولائی 2024 کو 3 قیدی فرار ہوئے...
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 73 ویں میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ڈنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 297 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ اس میچ میں کرن کے سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ چارلی ٹیئر 80 رنز، فن لے میک...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس سمیت چار نئے چہروں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے کھلاڑیوں کو اس سال معاہدہ نہیں دیا گیا، جبکہ کین ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔ محمد عباس نے رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز...
بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع میں96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا۔ چین سے پاکستان کو مدد ملنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے جنرل ساحر...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔ محمد عبا س نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی، وہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔ محمد عبا س 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے، محمد عبا س نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرکے ریکارڈ بھی بنایا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان کین ولیمسن کو مسلسل دوسری بار نظرانداز کیا گیا ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ نیوزی کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو پلیئنگ...
نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا۔ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔ Post Views: 4

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کئے جائیں : مریم نواز : وزیراعلی ، چیف سیکرڑی ی ‘ آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا مطالبہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اور آئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کے فوکل پرسن، بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معاملات اور مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایم ڈی...

بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی...
نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2025-2026 کے لیے مرکزی کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں پہلی بار پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ تاریخ میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق کپتان کین ولیمسن نے مسلسل دوسرے سال بھی سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جولائی کے آخر میں زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ کین ولیمسن نے پچھلے سال بھی کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ دنیا بھر کی T20 لیگز میں آزادانہ طور پر کھیل سکیں۔ تاہم انہوں نے نان-سینٹرل...
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی امن پالیسی اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد نے واشنگٹن، لندن اور برسلز میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کا اعلیٰ سطح کثیر الجماعتی وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے دورے پر ہے ۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔ دورہ کرنے والے پاکستانی وفد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی و تہمینہ جنجوعہ...
صدائے عدل کنونشن کے شرکاء سے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی اور مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تبلیغات علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تیسرا سالانہ تنظیمی و تربیتی کنونشن بعنوان صدائے عدل کا انعقاد آئی آر سی لان بی میں کیا گیا، کنونشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائم جعفری نے انجام دیئے، کنونشن کا آغاز قاری علی حمزہ نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا، علی مہدی نقوی، حسین نگری، طاہر بلتستانی، آصف علی، ساجن علی اور برادر میثم نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا،...
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
پارلیمانی کمیٹی برائے انرجی کے اجلاس میں علی خورشیدی نے الٹی میٹم دیا کہ کے الیکٹرک عوام کی برداشت کا امتحان نہ لے، اضافی لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا، کے الیکٹرک کی نااہلی برداشت نہیں عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بھر میں بدترین اضافی لوڈشیڈنگ کرنے پر اپوزیشن لیڈر سندھ علی خوشیدی نے کے الیکٹرک کو الٹی میٹم جاری کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اس دوران پارلیمانی کمیٹی برائے انرجی میں علی خورشیدی نے شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بے انتہا لوڈشیڈنگ کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کیا اور کے الیکٹرک کو 10 دن کی مہلت دی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے...
تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن کو قطعا شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر...
پاکستان ساوتھ ایشین گیمز 2025کی میزبانی کیلئے تیار، تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)14ویں ساتھ ایشین گیمز جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔رانا ثنا اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلی سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔کمیٹی کھیلوں کے مقامات،...

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کیسکو اجلاس ، صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام، عوامی شکایات، اور دور دراز علاقوں میں برقی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے کیسکو کو درپیش مسائل، بجلی کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے...
نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف من گھڑت بیانیے کو اس بار سچ کا روپ لینے نہیں دیا جائیگا۔ الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹا بیانیہ زمین بوس کرنے کے مشن پر نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
—فائل فوٹو جنوبی وزیرستان اپر میں لینڈ مائن دھماکے میں 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز علاقے مندونکئی میں پیش آیا، جہاں گھر کے قریب پہاڑ میں لینڈ مائن پر لڑکی کے پاؤں رکھنے سے دھماکا ہوا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضل ودود نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے.
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ حرا احمد کو فوٹو شوٹ کے دوران شادی کی پیشکش، اداکارہ نے ہاں کردی وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان...

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی سے ملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ’’بانی چیئرمین زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشتگرد جہنم رسید کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔افضال بھٹی...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کیسکو کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے بریفنگ دی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو درپیش مسائل اور حل کی تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے شکایتی نظام مؤثر بنانے کا حکم اور صوبے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیے: کیسکو نے نیشنل گیمز کے دوران ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کی بجلی کاٹ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ترسیلی نظام میں خامیوں کے فوری ازالے کے لیے موثر اقدامات...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کی جانب سے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت...
کراچی(کامرس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے،میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کے ضلع لیے دو ارب کے ہاسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی، آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی۔ ڈویژن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور...
راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نوازسےایم ڈی اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوا نےاوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنیکا حکم دیتے ہوئےسرکاری محکموں وضلعی انتظامیہ کواوورسیزپاکستانیوں کی مسائل جلدحل کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت کر دیں۔ وزیراعلیٰ آفس،چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔سرکاری فوکل پرسن،بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معامات ومسائل حل کروانے میں کردارادا کرینگے۔افضال بھٹی کی پنجاب سےتعلق رکھنےوالےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل واموربارےبریفنگ دی گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا افضال بھٹی نےاوپی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اورسکول کےمعاملات سےبھی آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے اوورسیز...
پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) اس اعلیٰ سطحی وفد میں دو سابق وزرائے خارجہ، دو سابق خارجہ سیکرٹریز، امریکہ میں دو سابق سفیر اور ایک حاضر سروس وفاقی وزیر شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع پر پاکستان کے موقف کی نمائندگی کے لیے اتوار کو امریکہ پہنچ گیا۔ پاکستان، بھارت کشیدگی کے بعد سرحدی افواج میں کمی پر آمادہ لیکن خطرہ برقرار پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ گروپ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے سفیروں سے بھی ملاقات کرے گا اور...

آپریشن سندور: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا طیارے گرنے کا اعتراف، اپوزیشن کا پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دینے والے انٹرویو نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں اپوزیشن نے اسے حقائق چھپانے کی حکومتی روش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جنرل چوہان نے سری لنکن نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں غیر معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ اس بیان نے بھارتی اپوزیشن کو مشتعل کر دیا ہے، جو پہلے ہی اس آپریشن سے متعلق شفافیت نہ ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا...
سمبڑیال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی آئی کے امیدوار نے پی پی 52 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فاخر نشاط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے، اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے، دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم...
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مقابلۂ حسن کی یہ رنگا رنگ تقریب بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔ ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ قرار پائیں، جبکہ چوآنگسری کو گزشتہ برس کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔ واضح رہے کہ یہ 72 واں عالمی مقابلۂ حسن تھا، جس کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کی ہے۔ میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی پی ایس او ایس (اپسوس) کے دوسری سہ ماہی 2025 کے صارف اعتماد سروے کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان نتائج کو پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق سروے کے مطابق صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب 42 فیصد پاکستانی یہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جو گزشتہ چھ سال کے دوران بلند ترین سطح ہے۔ سروے کے مطابق معیشت کو مستحکم تصور کرنے والوں کی شرح بھی اگست 2019 کے بعد بلند ترین...
بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں لبنانی صدر نے کہا کہ ہم اظہار عداوت کے بغیر ملکی خودمختاری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشترکہ عرب مفادات کا نظام درکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی صدر جوزف عون آج سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی شخصیت کی عظمت کا اعتراف کیا ہے۔ لبنان کے صدر جوزف عون کا بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔ لبنانی صدر نے بغداد کے صدارتی محل میں اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد سے بھی ملاقات کی۔ لبنانی صدر جوزف عون نے السوڈانی کے...