2025-05-06@09:09:17 GMT
تلاش کی گنتی: 619

«سوشل میڈیا پر وائرل»:

(نئی خبر)
    چین کے حوالے سے انسانی میٹا نمونیا وائرس (hMPV) کے پھیلاؤ کی خبریں سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام میں بے جا خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین میں ایک نئے وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ یہ وائرس نہ تو نیا ہے اور نہ ہی اس کے پھیلاؤ کو کسی غیر معمولی وبا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ hMPV پہلی بار 2001 میں دریافت ہوا تھا، اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی جسم میں اس کے خلاف اینٹی باڈیز کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ملک میں یوٹیوب چینلز بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کر کے ویوز اور آمدنی کمائی جا رہی ہے، جبکہ ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی ویڈیو بغیر کسی لائسنس کے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کا رجحان عام ہو چکا...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)فیس بک میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فیس بک پر کوویڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد سینسر کرنے پر مجبور کیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے مالک، ٹیک جائنٹ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکر برگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیاجس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔عالمی میڈیا...
     لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو چکا ہے۔ ہر دوسرا فرد یوٹیوب چینل چلا رہا ہے اور اسے بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مواد کے فروغ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز حاصل کیے...
    بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا اور فلم ساز کرن جوہر کا ریمپ واک کے دوران سرِعام ’’برومانس‘‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پرانی افواہوں کو دوبارہ گرم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر اور سدھارتھ ملہوترا گزشتہ رات ریمپ واک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ اسٹیج پر بنائی گئی دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے فلمی دنیا میں داخل ہونے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی کرن کے ساتھ ’’خاص دوستی‘‘ کی افواہیں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں جو حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد دوبارہ سامنے آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دوست ریمپ واک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور...
    لاہور ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں سماجی رابطوں کے متعدد پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں اسلم نامی ایک شہری نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔ اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گھروں کی خواتین کو دکھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے روایتی خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے۔ درخواست گزار نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، اور ان چینلز کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان ایپلکیشنز پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے ویوز لیے جارہے ہیں جس سے پیسہ...
    لاہور(نیوزڈیسک)لاہور یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کے موقع پر جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کی تقریب میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کی شکل میں پیش کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ بالخصوص سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ۔قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد نے دیکھی۔ View this post on Instagram A post shared by apna ghar samjho???? (@khattti.meethi.baateinn) ’بے بی‘ کو قوالی کا تڑکا دینے کے لیے اس میں روایتی...
    یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے  کہا ہے کہ  بیرسٹرگوہر،علی امین،علی محمد اور دیگر نے آج مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے میڈیا پر ایک بات پانچھویں بار کی جس کا میں نے جواب دیا، میرے خلاف جو بھی میڈیا میں بیٹھ کر بات کرے گا، میں جواب دینے سے باز نہیں  رہوں گا۔ سماء نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ کسی کو کوئی مسلہ ہے تو فون پر بات کرے میڈیا میں بیانات مت دیں، اگر شوکاز نوٹس بھیجا گیا تو جواب دونگا، مجھ سے حسد کرنے والے بانی کے کان بھرتے ہیں، مجبور کیا گیا تو کان بھرنے والوں کے نام میڈیا پر بتا دونگا، میں صرف اپنا...
    قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کی بحالی کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے تاہم اس کا اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کسی نے تعریف نے تو کسی نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ پی آئی اے کی پیرس کے لیے پرواز کی پوسٹ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔   قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور...
      واشنگٹن : نئے سال کے آغاز پر فلسطین اسرائیل تنازعہ اور روس یوکرین تنازعہ جاری ہے اور امن مذاکرات کا راستہ اب بھی کانٹوں سے بھرا ہے۔ لیکن جو بات غیر متوقع ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بارے میں توسیع پسندانہ بیانات نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل حیران کن ریمارکس دیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کو یہ ضرور سوچنا...
    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر، اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ حال ہی میں نیلم منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور ان کی مہندی، نکاح اور برات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ اب اداکارہ نے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) دولہا محمد راشد نے ولیمے کے دن کالی شیرانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ نیلم چمکدار سلور گرے لباس میں نہایت حسین لگ رہی ہیں۔...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کو واشنگٹن میں امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے موقع پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ چرچ میں ٹرمپ اور اوباما کے ساتھ بیٹھے تھے اور دونوں کو طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر امریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس بھی موجود تھیں جو اگلی نشست پر براجمان تھیں۔ وہ اوباما اور ٹرمپ کو دیکھ کر پیچھے مڑیں اور انہیں باتیں کرتا دیکھ کر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اپنا منہ موڑ لیا۔ اس موقع پر صارفین کو کمالا ہیرس کا ردعمل...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
    اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت  نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدموں میں گرفتارپی ٹی آئی کے  150  کارکنوں کی ضمانت منظورکرلیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو انصرکیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کا متن ایک جیسا ہے،ہر مقدمے میں سیاسی قیادت کو نامزد کیا گیا ،کسی کارکن کو نہیں،مدعی بھی ایس ایچ اوز ہیں جو متن سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ استغاثہ زاہد آصف نے موقف اپنایا تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد گرفتار کیا گیا،ان سے برآمدگیاں کی گئیں، شہادتیں بھی ہوئیں اور پولیس والے زخمی ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں 10 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ملزموں...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ممکنہ قانونی کارروائی کے پیش نظر اپنے فوجیوں کی میڈیا کوریج پر نئی پابندیاں عائد کر دیں غیرملکی ادارے کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام حالیہ پیش آنے والے واقعے کے بعد اٹھایا ہے جب برازیل کے جج نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے.(جاری ہے) اسرائیل کی ریزرو فوج میں بھرتی ہونے والا یہ اہلکار سیر و تفریح کی غرض سے برازیل گیا ہوا تھا جب ایک جج نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا اسرائیلی فوج کی جانب سے عائد نئے قواعد و ضوابط کے...
    مدینہ منورہ  (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں  سیاست میں اخلاق اور رواداری  میں پورا اتریں  ہر ممکن کوشش کریں  کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں  ہم نوجوانوں شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان  نے کہا ان باتوں  سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین...