2025-11-28@11:24:07 GMT
تلاش کی گنتی: 159651
«اور اس نے»:
(نئی خبر)
عرفان ملک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا اور مسافروں کے لیے امیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے فیصلہ کیا کہ ایئرپورٹ پر تعینات افسران کی کارکردگی مسلسل مانیٹر کی جائے گی۔ اس کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز پر افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جدید سسٹم تیار کیا جائے گا، جو مسافروں کے امیگریشن کے عمل، فلائٹ کلیئرنس اور ایئرپورٹ پر چیک اینڈ بیلنس کو مانیٹر کرے گا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا نظام کے ذریعے یہ بھی معلوم ہوگا کہ مسافروں کو امیگریشن کے عمل کو مکمل کرنے میں کتنا وقت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان پر قابو پانا ممکن نہ رہا، کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی منٹوں ہی میں 167,000 کی سطح عبور کر لی۔ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 166,769.75 پوائنٹس پر منڈلا رہا تھا، جو 1,396.44 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ مارکیٹ میں مجموعی طور پر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، خاص طور پرآٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں خریدوفروخت غالب رہی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is...
پنجاب حکومت نے ٹریفک کے نظام میں اصلاحات کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نئی ترامیم کے تحت 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب پنجاب میں بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا، اور سرکاری گاڑیاں بھی قانون سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی۔ خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں مزید محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فوری دیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔...
بنگلہ دیش کی کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CID) نے پدما بینک کے سابق چیئرمین نفیس سرافت اور 3 ساتھیوں کے خلاف 1,613 کروڑ ٹکے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں کیس دائر کیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی واپس، ہر فرد نے 30 سے 35 لاکھ ٹکا خرچ کیے تحقیقات کے مطابق سرافت اور ان کے ساتھیوں نے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کرکے بینک اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جعلی دستاویزات کے ذریعے اکاؤنٹس کھولے اور آف شور کمپنیاں قائم کیں۔ کیس گُلشن پولیس اسٹیشن میں 27 نومبر 2025 کو دائر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ سی...
عدالت نے انجینئر رشید کی یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کیلئے اپنا فیصلہ محفوظ سنایا۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے منتخب بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر رشید کی طرف سے ایڈووکیٹ وکیات اوبرائے اور ایڈووکیٹ نشیتا گپتا نئی دلی کی پٹیالہ ہائو س کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما کی عدالت میں پیش ہوئے اور انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کے حق میں دلائل پیش کئے۔ عدالت نے انجینئر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، تمام “تھرڈ ورلڈ” ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی فوری سیکیورٹی آڈٹ کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اس واقعے کے بعد سامنے آیا، جس میں 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لاکنوال پر دو امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں افغانستان سے انخلا کے...
علی رامے: حکومت کی آسان قرضہ سکیم میں درخواستوں کی تعداد میں تو اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن منظوری کی رفتار اب بھی کم رہی ہے۔ پہلے سال ٹی ون میں 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 1409 درخواستیں منظور ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں لوجسٹکس، ٹریڈنگ اور سروسز سیکٹر سے موصول ہوئیں، جبکہ ٹیکسٹائل اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں منظوری کی شرح انتہائی کم رہی۔ ٹی ون میں منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 4.9 ارب روپے رہی۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا ٹی ٹو کے سال میں 9 ہزار درخواستوں میں سے 506 درخواستیں منظور ہوئیں، اور منظوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال اسموگ کی سطح معمول سے کہیں کم ہے اور نومبر میں صاف اور نیلا آسمان نظر آنا حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی جانب سے معمولی آلودگی کا اندیشہ موجود ہے، تاہم فصلوں کو جلانے کے بجائے پرالی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان فروغ دیا گیا ہے۔ ای پی اے نے 780 تعمیراتی مقامات پر سپرنکلرز بھی نصب کیے ہیں۔وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی نگرانی کے باعث مجموعی فضائی صورتحال بہتر ہے، اسموگ اسکواڈز روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر...
بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد وزارتِ داخلہ نے نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ ویزا موجود ہونے کے باوجود مسافروں کو سفر سے محروم نہ ہونا پڑے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق امیگریشن حکام کو قائل کرنا ہر مسافر کی ذمہ داری ہے، اور اگر کسی شہری کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو امیگریشن افسران اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ بعض شہری خصوصاً سینی گال ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا مشکوک طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے کی...
اسلام آباد: اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اس اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کرشنگ شروع نا کرنے اور شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورات کے آئینی بینچ کے روبرو گنے کی کرشنگ شروع نا کرنے اور شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ شوگر کین ایکٹ کے مطابق 15 نومبر سے گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتا ہے۔ شوگر کین ایکٹ کے تحت 30 نومبر تک شوگر ملز چلانی تھی لیکن آج 28 نومبر تک شوگر ملز بند پڑی ہیں۔ شوگر ملز بند ہونے سے گنا گل سڑ رہا ہے۔ درخواس گزار نے موقف اپنایا کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے سے گندم کی کاشت...
کراچی: معروف ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا ریمپ پر واک کے بعد اپنے اوپر ہونے والی تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔ بولڈ انداز اور بے دھڑک گفتگو کے باعث پہچانی جانے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں حالیہ فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وائرل ویڈیو پر متعدد صارفین نے ان کی واک اور جسمانی ساخت پر اعتراضات کیے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ متھیرا پہلے زیادہ دلکش دکھتی تھیں اور اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اس سے بہتر واک تو...
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کر دی۔ایف بی آر نے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے رولز بنا دیئے، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت قواعد میں اہم ترامیم متعارف کرا دی۔سول سرونٹ کی جگہ پبلک سرونٹ کا لفظ شامل کر دیا گیا، قواعد میں پبلک سرونٹ کی نئی تعریف بھی شامل کر دی گئی، قومی احتساب آرڈیننس کے تحت مستثنیٰ افراد شامل نہیں ہوں گے، نئے قواعد کا مقصد اثاثہ جات شیئرنگ نظام کو زیادہ شفاف بنانا ہے۔رولز کے مطابق گریڈ 17 اور اوپر کے گریڈ کے پبلک سرونٹ کو اثاثوں کی تفصیلات سالانہ پبلک کرنا ہوں گی، پبلک سرونٹ میں 17 اور اوپر کے وفاقی، صوبائی،...
بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے جس میں بتایا کہ ایک تقریب کے دوران بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔ ہنی سنگھ کے مطابق، ’’لنگی ڈانس‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک دیوالی پارٹی کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے ہنی سنگھ کو امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشت سمیت دیگر بڑے ستاروں سے ملوایا۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سے دوستی کی بنیاد دہلی کے تعلقات پر بنی، اور بادشاہ خان نے ذاتی طور پر فون...
تربت کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں کالج کی طالبات، اساتذہ اور معروف اسپورٹس شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جہاں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ میں جوش و ولولے کا ماحول پیدا کیا۔ اساتذہ نے اس روزہ اسپورٹس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ہیں۔ طالبات نے بھی کہا کہ ہر اسکول اور کالج میں اس قسم کے ایونٹس کرانے چاہئیں تاکہ ان کی صلاحیتیں سامنے آئیں۔ مہمان خصوصی اور اسپورٹس شخصیات نے...
اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے تحت عالمی مقابلہ حسن قرآت کے شرکا کے اعزاز میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے محفل میں عالمی قاریوں کی تلاوتوں کو نہایت خوبصورت اور دلکش قرار دیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ 40 کے قریب ممالک کے قاریوں اور حفاظ کی شرکت پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ موجودہ حالات میں اس مقابلے کا انعقاد اللہ کا فضل اور انعام ہے۔ مزید پڑھیں:وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ مقابلہ منعقد ہوا، اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ...
فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ کارونجھر پہاڑ کی کٹائی، سندھ بار کا چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط کراچی کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق سندھ... بیرسٹر علی طاہر نے 27ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست میں وزارت قانون، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور دیگر کو فریق بنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔جوڈیشل کمیشن کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ ناصر باغ میں درخت کاٹے جا رہے ہیں۔دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ درخت نہیں کاٹے جائیں گے، باغ کے قریب درخت کاٹے جا رہے ہیں، یہ کیا معاملہ ہے؟لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا سختی سے حکم ہے کوئی درخت نہیں...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار، بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے کیونکہ اس کے ذریعے عدلیہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سفارش پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو نامزد کیے گئے، جبکہ بعد ازاں چھ ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ بیرسٹر علی طاہر نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ بار...
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ تدارک کیس میں جامعہ پنجاب کی انسپیکشن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جامعہ پنجاب کی انسپیکشن کرنے اور دھواں چھوڑنے والی اسکول بسوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ناصر باغ، درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن، پارکنگ پراجیکٹس اور دیگر ماحولیاتی امور پر سخت سوالات بھی اٹھائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ میں درخت بار بار کیسے کٹ جاتے ہیں، حالانکہ عدالت کے پہلے احکامات موجود ہیں اور باغ کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ 123 میں سے 121 درخت ٹرانسپلانٹ کیے جا سکتے تھے اور صرف دو درختوں کی ہلکی سی ٹرمنگ کی گئی، جبکہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبہ عدالت کے احکامات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ تمام تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر معطل کر دے گی۔ یہ اعلان انہوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد کیا جس کا الزام انہوں نے بائیڈن دور کی امیگریشن اسکریننگ کی ناکامیوں پر لگایا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: افغان کمیونٹی میں غیریقینی صورتحال، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں نے مشکلات بڑھا دیں صدرٹرمپ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ یہ واضح کیا کہ وہ کن ممالک کو ’تیسری دنیا‘ قرار دے رہے ہیں یا ’مستقل معطلی‘ سے کیا مراد ہے۔ Trump has said he will permanently pause migration from all third world countries to allow the US...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں، خصوصاً بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا ہے۔ نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ idcardtracking.online ایک جعلی ویب سائٹ ہے جس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔ نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شناختی کارڈ یا نائیکوپ سے متعلق خدمات کے لیے کسی ایجنٹ یا تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندہ سے رابطہ نہ کریں کیونکہ اس طرح کے ذرائع فراڈ اور جعلسازی کے امکانات بڑھا دیتے ہیں۔ ادارے نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی اور درست معلومات کے لیے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال کریں جو نادرا کا آفیشل پلیٹ فارم ہے۔ اس...
امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی باشندے خصوصی امریکی فوجی پرواز کے ذریعے واپس ڈھاکا پہنچے ہیں۔ یہ پرواز جمعہ کی صبح قریباً 5:30 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام کے تعاون سے واپسی آنے والوں کو ہنگامی مدد اور نقل و حمل کی سہولت فراہم کی۔ بنگلہ دیش مائیگریشن پروگرام کے مطابق، واپس آنے والوں میں سے 26 افراد نواخالی کے ہیں۔ باقی افراد میں کوملا، سلہٹ، فینی اور لکشمی پور سے دو دو، جبکہ چٹگرام، غازی پور، ڈھاکا، منشی گنج اور نرسنگدی سے ایک ایک شامل ہے۔ اس گروپ کی واپسی کے ساتھ، امسال امریکا سے واپس آنے والے بنگلہ دیشیوں کی تعداد 187 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں:چین کا بنگلہ دیش...
ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری صحافی عرفاز دانگ کے گھر کو مسمار کرنا صرف ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور آواز اٹھانے کے حق پر ایک شرمناک دانستہ حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی تشویشناک عمل ہے۔جمہوریت میں صحافی عوام کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔جس ملک میں سچ جرم بن جائے وہاں جمہوریت تباہی کے دہانے پر پہنچ...
معروف بھارتی ریپروگلوکار ہنی سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات کا استعمال ان کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس نے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے جسم سے منشیات کو مکمل طور پر خارج کرنے میں انہیں تقریباً 8 سال لگے۔ ایک انٹرویو میں ہنی سنگھ نے کہا کہ ’15-20 سال قبل کا ہنی سنگھ ذہین اور پرعزم تھا، لیکن اس نے ایک بڑی غلطی کی اور وہ تھی منشیات کا استعمال۔ منشیات نے مجھے بہت نقصان پہنچایا، اور آج میں اپنے چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کو کہتا ہوں کہ وہ منشیات سے دور رہیں کیونکہ یہ آپ کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں اور آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ان کی 20 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سماعت جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو ہوئی۔ نیب اور سرکاری وکلاء نے درخواست کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نہیں چاہتا کہ درخواست گزار پاکستان واپس آئے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ پاکستان آنے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش ہونا ہوگا، اور عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر رضا نقوی نے بتایا کہ ہائیکورٹس ضابطہ فوجداری کی...
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔ مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیئے...
گلوکار اور نغمہ نگار جیکسن براؤن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ان کے بیٹے ایتھن براؤن، جو ماڈل، اداکار اور موسیقار تھے، انتقال کر گئے ہیں۔ ’رننگ آن ایمپٹی‘ کے گلوکار کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایتھن منگل کی صبح چل بسے، ان کی عمر 52 برس تھی۔ وجۂ موت تاحال معلوم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر کی صبح جیکسن براؤن اور فِلس میجر کے بیٹے ایتھن براؤن اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے اور انتقال کر گئے۔ ’اس مشکل وقت میں ہم خاندان کی نجی نوعیت کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اس وقت مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔‘ Ethan Browne passed...
جنوبی امریکی ملک بولیویا میں کوپا بولیویا کپ کے ایک میچ کے بعد غیر معمولی ہنگامہ دیکھنے کو ملا، جس میں پولیس کو حالات قابو میں لانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ مقابلہ بلومنگ اور ریئل اورورو کے درمیان ہوا، جو 2-2 سے برابر رہا۔ اس نتیجے کے باعث بلومنگ ٹیم مجموعی اسکور کی بنیاد پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے اختتام پر معمولی تکرار ایک بڑے تصادم میں بدل گئی، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور عملہ شامل تھے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق ریئل اورورو کے کھلاڑی سیباسٹین زیبالوس کو حریف ٹیم نے روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود کو چھڑا کر دیگر کھلاڑیوں کو دھکے دینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء کیا ہے، جس میں ملک کا نیا نقشہ شامل ہے۔ نئے نوٹ میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے دکھائے گئے ہیں، جو بھارت کے ساتھ تنازع میں ہیں۔نیپال راسٹرا بینک کے نئے نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط موجود ہیں اور اجراء کی تاریخ 2081 BS درج ہے، جو 2024 کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈیزائن کو گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا۔بھارت کا کہنا ہے کہ لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کے علاقے اس کے ہیں اور نیپال کی جانب سے نقشے میں تبدیلی یکطرفہ اقدام ہے، جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی نژاد امریکی بچے محمد ابراہیم کو 9 ماہ کے بعد اسرائیلی قید سے آزادی مل گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق صرف 15 برس کی عمر میں گرفتار ہونے والا یہ بچہ اپنی 16 ویں سالگرہ بھی اسرائیلی کوٹھڑی کی تاریکی میں قید تنہائی کے سائے میں گزارنے پر مجبور ہوا تھا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محمد ابراہیم کو رواں برس فروری میں اس وقت اٹھا لیا گیا جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ امریکا سے اپنے آبائی قصبے المزعرہ الشرقیہ آیا تھا۔ خاندان کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران نہ صرف اسے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر والدین کے سامنے...
معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی ذہنیت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں “گندی سوچ” کا حامل قرار دیا۔ گزشتہ روز مشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر سرکاری معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھارتی اور افغان میڈیا کی افواہوں کو آگے بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ جوابی بیان میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ویڈیو پر میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر انسانیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ معتبر اکاؤنٹس سے...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، تاہم ان کی چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور ان کے ہمراہ موجود وکلاء چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس تک گئے، مگر وہاں انہیں پیغام ملا کہ چیف جسٹس ملاقات نہیں کرسکتے، جس کے بعد تینوں وفد کے ارکان واپس لوٹ گئے۔ یہ بھی پڑھیے کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ عدالت سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل...
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک خاتون رہنما نے عمران خان کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان دشمن مہم چلائی۔ اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، نے ایسا سیاسی رویہ اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کی ضروریات اور گورننس پسِ پشت چلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں سزا بھگتنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت...
ڈاکٹر سلیم خان 30 اکتوبر 2020کو ‘کون بنے گا کروڑپتی 12’شو میں امیتابھ بچن نے سوال پوچھا25دسمبر 1927کو ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اور ان کے حامیوں نے کس مذہبی کتاب کو نذر آتش کیا تھا؟ جواب کے لیے چار متبادل دیے گئے (a) وشنو پران (b) بھگوت گیتا(c) گ وید(d)منو سمرتی’۔ جواب کے بعد امیتابھ بچن نے بتایا کہ 1927میں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر نے ذات پات کی بنیاد پر تفریق کرنے اور چھوا چھوت کو نظریاتی طور پر درست قرار دینے والی قدیم ہندو مذہبی کتاب منوسمرتی کی مذمت کرکے اس کے نسخے جلائے تھے ۔اس حقیقت بیانی پر بی جے پی کے رکن اسمبلی ابھیمنیو پوار نے لاتور پولیس میں شکایت درج کرائی کہ امیتابھ بچن نے...
پنجاب میں حکومت کی جانب سے پہلی بار ٹریفک کے حوالے سے بڑے اصلاحی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جدید ترامیم سے پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں۔ اصلاحات کے مطابق اب پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے...
ریاض احمدچودھری سکھوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی مودی سرکار کا بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیاہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام کی مذموم سازش ناکام اور بے نقاب ہوئی ہے۔ عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی گروہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دیاہے۔ لارنس بشنوئی کا مجرمانہ نیٹ ورک بیرون ِملک ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ...
اسم محمد ﷺکی ایسی برکات ہیں کہ جب لفظ محمد پکارا جا تا ہے تو لب بھی ایک دوسرے کو چوم لیتے ہیں مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نام محمد ﷺ کی کمالات و برکات ہی لاجواب ہیں،پیارے مدنی کریم ﷺکا نام مبارک فرش پر محمد اور عرش پر احمد ہے ،اسم محمد ﷺکی ایسی برکات ہیں کہ جب لفظ محمد پکارا جا تا ہے تو لب بھی ایک دوسرے کو چوم لیتے ہیں، حضرت جبیر بن مطعمؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺسے سنا، آپﷺ فرمارہے تھے ‘‘میرے (بہت سے) نام ہیں۔ میں محمدؐ ہوں۔ میں احمدؐ ہوں۔ میں ماحی(مٹانے والا) ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعے سے کفر کو مٹائے گا۔ میں حاشر (جمع کرنے والا)...
2025 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر دہشت گردی کے واقعات میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں۔ گزشتہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنا دیا اس طرح ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔ اس واقعے میں کم از کم تین سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ کئی دہشت گرد مارے گئے۔ ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، جبکہ اس وقت سینکڑوں اہلکار ایف سی ہیڈکوارٹر کے اندر موجود تھے۔یہ حملہ اسی نوعیت کے اس حملے سے مشابہ تھا جو رواں ماہ کے آغاز میں وانا کیڈٹ کالج پر کیا...
پاکستان گزشتہ کئی سال سے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اور ان کوششوں میں کچھ کامیابیاں بھی ہوئی جس کا اندازہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز پر دستخطوں سے لگایا جاسکتاہے لیکن معیشت کا بغور جائزہ لیا جائے تو ظاہر ہوتاہے کہ اس مقصد کے تحت کی گئی کوششوں سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد محدود ہی رہے ہیں۔ مختلف ممالک کے سرمایہ کاری کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدوں کے باوجود اب تک نہ صرف ملک میں کوئی نئی صنعت قائم نہیں ہوسکی بلکہ موجود کارخانے بھی بند ہو رہے ہیں اور سرمایہ کا اپنا سرمایہ سمیٹ کر اپنا قبلہ تبدیل کررہے ہیں، نئی صنعتیں...
علامہ سید محمد یوسف بنوریؒ صحیح بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ان سات اشخاص کا ذکر آیا ہے جو قیامت کے دن عرشِ الٰہی کے سائے میں ہوں گے ، ان میں سر فہر ست امام عادل کا نام آتا ہے : ‘‘عن أبی ھریرۃ رضی اللّٰہ عنہ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:‘‘سبعۃ یظلھم اللّٰہ فی ظلہٖ یوم لا ظل إلا ظلہ، إمام عادل ، وشاب نشأ فی عبادۃ اللّٰہ ، ورجل معلق قلبہٗ فی المساجد، ورجلان تحابا فی اللّٰہ اجتمعا علیہ وتفرقاعلیہ، ورجل دعتہ امرأۃ ذات منصب وجمال فقال: إنی أخاف اللّٰہ، ورجل تصد ق بصد قۃٍ فأخفاھا حتی لا تعلم شمالہٗ ما تنفق یمینہٗ، ورجل ذکر اللّٰہ خالیاً ففاضت...
ہانگ کانگ میں 2 روز قبل ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں رونما ہونیوالی ہولناک آتشزدگی میں 60 سے زائد شہری جان کی بازی ہار گئے۔ اس انسانی المیہ کے بعد بانس کی اسکیفولڈنگ اور اس پر استعمال ہونے والے آتش گیر مواد کے حوالے سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار یہ آگ ایک رہائشی کمپلیکس کے گرد لگی اسکیفولڈنگ کی سبز جالی تک تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور تقریباً 300 لاپتہ ہوگئے۔ Hong Kong fire may speed up moves to end use of iconic bamboo scaffoldinghttps://t.co/KTGzshMwfo pic.twitter.com/KzVSDGhAn1 — The Washington Times (@WashTimes) November 28, 2025 ...
وزارت خارجہ پاکستان نے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کے مبینہ حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان نے ہلاک ہونے والی نیشنل گارڈ اہلکار کے اہلخانہ، زخمیوں اور امریکی حکومت و عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟ ترجمان دفتر خارجی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بلاشبہ ایک دہشتگردانہ کارروائی اور امریکا کی سرزمین پر نہایت سنگین جرم ہے۔ پچھلی 2 دہائیوں میں پاکستان نے بھی اسی نوعیت کے دہشتگردانہ حملوں کا سامنا کیا ہے، جن کے تعلقات افغانستان سے واضح رہے ہیں۔ اس واقعے نے سرحد پار دہشتگردی کے خطرات اور عالمی تعاون کی ضرورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کر دیا۔رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، لیکن ملاقات نہ ہونے پر وہ علیمہ خان اور وکلا کے ہمراہ چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج نہ قومی اسمبلی اجلاس ہوگا نہ سینیٹ اجلاس، اور آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رہے گا۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بھی تصدیق کی کہ چیف جسٹس اسلام...
شرکا سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قم المقدس میں امریکی استعمار کے ہاتھوں شہید ہونیوالے مقاومت اسلامی کے اہم کمانڈر شہید علی ناصر صفوی اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالی ان کی زوجہ شہیدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ محفل مشاعرہ میں شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ شرکا سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ عالمی استعمار نے 80 کی دہائی میں مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے...
میاں جی اور موبائل فون WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ایک زمانہ تھا جب زندگی اپنی پوری رفتار کے ساتھ مگر سکون اور وقار سے گزرتی تھی۔ جب خاندانوں کے لیے سب سے بڑی راحت یہ تھی کہ وہ اپنے بزرگوں کے گرد بیٹھیں، ان کے تجربات سنیں اور ان کے کردار سے سیکھیں۔ اسی سادہ دور کے چند نمایاں چہروں میں میری تائی امّی کے نانا بھی شامل تھے جنہیں سب احترام کو ملخوظ خاطر لاتے ہوئے محبت سے” میاں جی” کہتے تھے۔ ان کی عمر تقریباً ایک سو آٹھ برس تھی، مگر بڑھاپے نے نہ ان کی سوچ کی چمک کو دھندلایا تھا اور نہ ان کے مزاج کی متانت کو۔...
فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر، یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ، کو مبینہ طور پر 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق، بدھ کے روز گرفتار کی گئی ملزمہ کے خلاف کم عمر کو فحش اور نقصان دہ مواد پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جو سنگین نوعیت کے جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پیش آیا، جہاں راموس-فیگیروآ بطور پی ای ٹیچر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے دوران ٹیچر کی جانب سے بھیجے گئے میسیجز...
بھارتی حکومت نے جو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی اور پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جو 5 اگست 2019ء کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کے مقررکردہ لیفٹیننٹ...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کے نام پی این آئی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی ہوا، لیکن عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ انہیں اسی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ اقدام عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت...
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈٹیکٹوز نے بدھ کے روز حراست میں لیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں کم عمر کو فحش مواد بھیجنے اور نقصان دہ مواد منتقل کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے، جو دونوں سنگین نوعیت کے جرائم ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیچر اس وقت سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پی ای ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس...
ممتاز اینکر کا کہنا تھا کہ یہ خاندان تاریخی روایات کے مطابق 710 عیسوی میں برصغیر میں پہنچا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “نئے نظام کو اللہ کا بھیجا ہوا شخص لیڈ کرے گا، جسے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ طویل عرصہ حکمرانی کرے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اس تبدیلی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ ہوگی۔” اسلام ٹائمز۔ معروف اینکر پرسن اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا نظام عنقریب بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “اللہ نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان میں ایک خلیفہ آنیوالا ہے۔” اپنے وی لاگ میں آفتاب...
راولپنڈی – احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے کیس کی سماعت کے دوران نجی بینک کے ملازم خالد احمد کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے۔ ملزم خالد احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج محمد ظفر نے اسے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خالد احمد اپر کوہستان سے تعلق رکھتا ہے اور داسو برانچ میں نجی بینک میں ملازم ہے۔ اس نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا ہوا تھا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر مشکوک مالی لین دین کی گئی، اور کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی افسر...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے...
کراچی: معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر بیٹھے کئی صارفین کی ذہنیت کو شدید تنقید کا نشانہ دیتے ہوئے انہیں "گندی سوچ" کا حامل قرار دے دیا۔ گزشتہ روز مشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر سرکاری سطح پر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھارتی اور افغان میڈیا کی بے بنیاد افواہوں کو آگے بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ جوابی ردعمل میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ویڈیو بنانے پر میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، سوشل میڈیا پر...
جنوبی امریکی ملک بولیویا میں کوپا بولیویا کپ میچ کے بعد شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جہاں پولیس کو لڑائی روکنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ٹیموں بلومنگ اور ریئل اورورو کے درمیان میچ 2-2 سے برابر ہوا، جس کے نتیجے میں بلومنگ کی ٹیم مجموعی اسکور کی بنیاد پر کوپا بولیویا کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ تاہم میچ ختم ہوتے ہی ماحول کشیدہ ہوگیا اور معمولی تکرار ایک بڑے تصادم میں بدل گئی۔ میچ کے بعد کی جھڑپ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور عملہ شامل تھا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق ریئل اورورو کے کھلاڑی سیباسٹین زیبالوس کو حریف ٹیم نے روکنے کی کوشش کی، مگر وہ خود...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کو پاکستان واپسی کی درخواست پر ان کی 20 یوم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کی پاکستان واپسی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیب اور سرکاری وکلاء کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ درخواستگزار یا مفرور ملزم پاکستان واپس آئے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان آنے پر اسے احتساب عدالت میں پیش ہونا...
فائل فوٹو سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ اس سال کم ترین سطح پر ہے، نیلا آسمان نومبر میں نظر آنا کامیاب پالیسیوں کاثبوت ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے۔ فصلیں جلانے کی بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیبسینئر وزیر پنجاب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں۔ اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جارہے...
وزریراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔وزیراعلیٰ کے پی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکریٹری کے آفس سے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست الاسکا میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے متعدد علاقے لرز اٹھے اور زلزلے کی شدت کے باعث عوام خوفزدہ ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق اینکریج کے علاقے میں لوگ اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف تھے کہ زمین اچانک لرزنے لگی اور چند ہی لمحوں میں پورے علاقے میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دفاتر اور بازاروں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی مقامات پر شہریوں نے گاڑیاں روک دیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے سسٹینا کے علاقے میں تقریباً 69 کلومیٹر گہرائی میں پیش آئے جب کہ اس کا مرکز اینکریج سے محض 12 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال...
راولپنڈی (صغیر چوہدری) – سری لنکا کے بلے باز کامل مشارا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آ رہی ہے اور وہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی فائنل جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مشارا نے بتایا کہ وکٹ ابتدا میں اوپر سے نیچے تھوڑی غیر متوقع تھی، مگر وقت کے ساتھ بہتر ہوئی اور ٹیم نے اس کا اچھا انتظام کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے پچ ہارڈ بھی رہی، لیکن آخرکار کھیل کے لیے مناسب ثابت ہوئی۔ کامل مشارا نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور...
وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
اسلام آباد (صغیر چوہدری) – کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے شوگر ملز کے ایک بڑے کارٹل کو بے نقاب کیا ہے جو چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے میں ملوث تھا۔ کمیشن نے 10 شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق یہ شوگر ملز پنجاب میں گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے ذریعے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر رہی تھیں۔ کارٹل بنانے والے مالکان نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی، جبکہ کسانوں کو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کے نمائندے کی حاضری بھی نہیں رکھی گئی۔ سی سی پی کی تحقیقات کے مطابق 10 نومبر کو فاطمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں زمینوں کی خرید و فروخت سے متعلق ایک بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے حد سے زیادہ پلاٹس بیچ کر، جعلی ممبرشپس جاری کر کے اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں سے گزشتہ برسوں میں کھربوں روپے وصول کیے۔اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی ہیں جن میں تشویشناک بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں نے اپنی دستیاب زمین یا منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کے مقابلے میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کیں۔ مزید یہ کہ زمین موجود نہ ہونے کے باوجود 20...
کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد نیاز کے طور پر ہوئی، جنہیں سینے میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے زخمی شخص کے گھر چھاپہ مار کر اس کے والد کو حراست میں لیا اور ایک پستول قبضے میں لے لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں مریم نواز بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے دکھائی دے رہی ہیں۔اس موقع پر ایک بچے نے دور کھڑی ثانیہ عاشق کو بھی بلایا اور دونوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جس سے مرکز کے عملے اور حکومتی شخصیات بھی خوش دکھائی دیں۔مریم نواز نے دورے کے دوران اسکول میل پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت پنجاب کے 303 اسکولوں کے 45 ہزار بچوں کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات سے انکار کر دیا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا، ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں پرانی اور خستہ حال جیل میں قید 2 افراد اچانک غائب پائے گئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق جیل حکام معمول کی طرح قیدیوں کی گنتی کر رہے تھے کہ انہیں پتا چلا کہ 2 قیدی لاپتا ہیں۔ غیر متوقع صورتحال پر عملہ فوراً الرٹ ہوا اور تفتیش پر پتا چلا کہ کوٹھڑی کی کھڑکی کی موٹی اور مضبوط سلاخیں کاٹی جا چکی تھیں جب کہ باہر لٹکی ہوئی بیڈ شیٹس سے پتا چلا کہ قیدیوں نے ان سے رسی بنا کر نیچے اترنے میں کامیابی حاصل کی اور فرار ہو گئے۔تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک 19 برس کا نوجوان ہے جو...
لاہور: اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے جامعہ پنجاب کی انسپیکشن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ناصر باغ، درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن، پارکنگ پراجیکٹس اور ماحولیاتی معاملات پر سخت سوالات اٹھائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ کا کیا معاملہ ہے اور بار بار کے عدالتی احکامات کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والی تصاویر میں درخت کٹے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ناصر باغ کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ پی ایچ اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا بلکہ 123 میں سے 121 درخت ٹرانسپلانٹ ہو سکتے تھے، صرف...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی سفارش پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو نامزد کیا۔ بعد ازاں 6 ججز کو نامزد کرکے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن...
گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس فیسٹیول میں معروف اسپورٹس شخصیات،کالج فیکلٹی اور طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ طالبات نے فٹبال،کرکٹ، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر سمیت کئی مقابلوں میں کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس فیسٹیول کے دوران گراؤنڈ میں طالبات کے جوش و ولولے نے ماحول کو مزید گرما دیا۔ گورنمنٹ گرلز کالج تربت کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ گرلز کالج تربت میں ایک روزہ اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ایونٹ میں شریک طالبات نے کہا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس مزید بھی ہونے چاہئیں تاکہ طالبات میں موجود صلاحیت ابھر کر سامنے آئے۔ طالبات...
پنجاب میں حکومت کی جانب سے پہلی بار ٹریفک کے حوالے سے بڑے اصلاحی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جدید ترامیم سے پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں۔ اصلاحات کے مطابق اب پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق...
ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ کے رہائشی ٹاور بلاکس میں لگنے والی المناک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے بعد فائر فائٹرز سینکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آگ ہانگ کانگ کی گزشتہ سات دہائیوں کی بدترین آتشزدگی ثابت ہوئی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 94 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق یہ رہائشی عمارتیں حال ہی میں وسیع پیمانے پر مرمت اور تعمیراتی کام کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی بیرونی جانب...
جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 65 افراد لاپتا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے۔ مختلف واقعات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وزیرِ صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایمز (AIMS) کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں جدید طبی سہولیات، آلات اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے وزیرِ صحت عامہ و بہبود آبادی سید بازل علی نقوی کی زیرصدارت محکمہ صحت عامہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاست کے شعبہ صحت کو درپیش مسائل، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے سیکرٹری عامر رضا ٹیپو، ڈی جی فاروق اعوان سمیت تمام اعلی حکام نے وزیرِ صحت کو صحت عامہ کے تمام شعبوں پر مکمل بریفنگ دی۔ب ریفنگ میں علاج معالجے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور آسان بنانے کے لیے پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ میں 60 سال بعد پہلی بار 20 بڑے اصلاحی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی ، سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کی رہائی کا حکم وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق حادثات میں 95 افراد زخمی ہوئے اور 65 افراد لاپتا ہیں، جب کہ ہزاروں افراد اپنے گھر بار سے بے گھر ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال اسموگ کی سطح کم ترین ہے اور نومبر میں نیلا آسمان دیکھنا حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ مریم اورنگزیب نے بیان میں بتایا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی طرف سے معمولی آلودگی کا امکان رہتا ہے، تاہم فصلوں کی پرالی جلانے کے بجائے اسے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ای پی اے نے صوبے میں 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز نصب کیے ہیں تاکہ دھواں کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں، اسموگ اسکواڈز روزانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا۔ دورے کے دوران مریم نواز نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں انہیں خصوصی بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ خوش دلی سے تصاویر بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک خصوصی بچہ مریم نواز اور ثانیہ عاشق کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دلچسپ انداز میں دونوں کو بلاتا نظر آیا، جس پر وہاں موجود عملہ اور حکومتی شخصیات مسکراتے رہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ ایک سال سے کم عرصے میں پنجاب کے ہر ضلع...
ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاچیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سےنہیں مل سکتا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری طویل دھرنا اور احتجاج بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ منگل کو ریڈ زون میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ منگل کے احتجاج میں پارلیمنٹرینز اور پارٹی کارکن بھی شریک ہوں گے۔ دھرنے کا مقصد عمران خان کی بہنوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جیل انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا تھا، جس پر انکار کے بعد احتجاج کئی روز تک جاری رہا۔ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی...
ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور اصولوں پر قائم ہیں، جنہوں نے خطّے میں ظلم کے خلاف مضبوط محاذ بنایا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایرانی قوم نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں امریکا اور صیہونی رژیم کو واضح اور تاریخی شکست دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پوری تیاری کے ساتھ آیا شر پھیلایا لیکن آخرکار...
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے دو مختلف مقامات پر اسپنر ڈولفن اور ہمپ بیک ڈولفن پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان ڈولفن کی موت کا امکان نقصان دہ ماہی گیری کے جال سے جڑا ہوسکتا ہے۔ اسپنر ڈولفن اپنی فضا میں چھلانگ لگانے اور ایک شاندار انداز میں گھومنے کی عادت کے لیے مشہور ہے، جبکہ ہمپ بیک ڈولفن ماضی میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں عام پائی جاتی تھی۔ کیماڑی اور منوڑہ کے علاقے سے روانہ ہونے والے لوگ اکثر اس نسل کو سمندر میں دیکھتے تھے، اور مقامی کچھی کمیونٹی اسے گدا مچھلی کہتی تھی۔ ڈبلیو ڈی ایل ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق اسپنر ڈولفن بحرہِ ہند،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن کے لیے نئی فرنچائزز کی شمولیت کے حوالے سے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ملک اور بیرونِ ملک متعدد سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نئی فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر کیے جانے کی توقع ہے، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ابتدائی ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد مختلف کاروباری حلقوں نے اپنی بڈنگ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں league administration کو بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے ملکی معیشت کو مضبوط اور مسابقتی بنانے کے لیے کاروبار دوست روڈ میپ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے منعقدہ “ڈائیلاگ آن اکانومی” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کارپوریٹ شعبے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے، شرح سود میں کمی لانے اور حقیقت پسندانہ و مسابقتی ایکسچینج ریٹ اپنانے پر غور کر رہی ہے۔ جنرل سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ واضح اقتصادی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہ ہونا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ سبسڈی اور تحفظات کے نظام سے نکل کر برآمدات پر مبنی...
دنیا کا کوئی معاشرہ انصاف، مساوات اور امن کے بغیر پائیدار نہیں رہ سکتا۔ ظلم نہ صرف افراد کے دل جلا دیتا ہے بلکہ پورے سماج کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو عدل و انصاف کو اپناتی ہیں، اور وہ قومیں زوال پاتی ہیں جو ظلم اور جبر کی راہ اختیار کرتی ہیں۔ اسلام ایک ایسا دین ہے جو عدل، احسان اور انسانیت کا علم بردار ہے۔ قرآن مجید اور احادیث میں عدل کی بار بار تاکید کی گئی ہے۔ عدل صرف عدالتوں تک محدود نہیں بلکہ ہر فرد کی زندگی کا اصول ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ظلم سے بچو، کیوں کہ یہ قیامت کے دن اندھیروں کی شکل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام "تھرڈ ورلڈ" ممالک سے ہجرت کو ’’مستقل طور پر معطل‘‘ کر رہے ہیں، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کی فوری آڈٹ کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اعلان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لاکنوال پر دو امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا الزام ہے۔ حملے کے نتیجے میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم ہلاک اور دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا۔ ٹرمپ نے اپنے سخت بیان میں سابق صدر جو بائیڈن کو...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ک ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم سے اسحلہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزم 2021ء میں آئی آئی چندریگرروڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے میں ملوث ہے، ملزم نے اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی تھی۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی، گرفتار ملزم وارداتوں کے لیے غیرقانونی اسلحہ بھی فروخت کرتا تھا۔رینجرز کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں خشک اور خنک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی زیارت، قلات اور کوئٹہ...
میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں؟سہیل آفریدی نے گزشتہ شب دھرنا ختم کرنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے اور نہ دیگر رہنماوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلےجو لندن بھاگ جاتے تھے اِن کو 50، 50 لوگ ملتے تھے۔ وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئیسربراہ تحریکِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے زمین کی غیر موجودگی، جعلی ممبرشپس اور حد سے زیادہ پلاٹس فروخت کرکے شہریوں سے کھربوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا ہے۔نیب راولپنڈی کی تحقیقات کے مطابق صرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کی گئیں جبکہ 20 ہزار ممبرشپس بغیر زمین کے جاری کی گئیں۔ایک مخصوص ہاؤسنگ اسکیم نے 2022 میں 4 ہزار کنال زمین کی منظوری کے باوجود عوام کو دکھایا کہ منصوبہ 80 ہزار کنال پر مشتمل ہے، اس دوران 30 سے 40 ہزار پلاٹس فروخت کیے گئے اور متاثرین سے 50 سے 60 ارب روپے وصول کیے گئے۔ تین سال بعد بھی اسکیم...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی فیملی اور پارٹی قائدین اڈیالہ جیل میں پارٹی بانی سے ملاقات نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ، ایسے میں صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہےکہ اس وقت صرف ایک ہی شخص بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کرواسکتا ہے اور وہ علی امین گنڈا پور ہیں۔ اپنے فیس بک پیج پر زاہد گشکوری نے لکھا کہ " اگر اسوقت کوئی اپنی ضمانت کی بنیاد پر بہنوں کی عمران خان سے ایک ملاقات کراسکتا ہے تو پی ٹی آئی میں وہ صرف ایک ہی شخص ہے، جی ہاں علی امین گنڈاپور،حکومت اور مقتدر حلقوں کو یہ 100 فیصد گارنٹی چاہیے کہ جو شخص بھی عمران خان سے ملاقات کریگا وہ اس میٹنگ پر...
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا کی نائب صدر یانگ ڈونگ نِنگ کا کہنا ہے کہ چین بنگلہ دیش میں پٹ سن پر مبنی صنعتوں، گرین ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور دواسازی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر نئی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ یانگ ڈونگ نِنگ نے یہ منصوبے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں شیئر کیے، جہاں ان کے ہمراہ چین کے انسٹی ٹیوٹ آف فائنانس اینڈ سسٹینیبلیٹی کے صدر ڈاکٹر ما جون بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض میں یو این آئی ڈی او کانفرنس، بنگلہ دیش کی صنعت کے چیلنجز پر زور روایتی طور پر چین نے بنگلہ دیش میں بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں کی...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔ تین مسلح ملزمان کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دونوں...
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔ موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر جنگلات کو حالیہ سال کے دوران کی گئی شجر کاری مہمات کی کامیابی کی شرح اور لگائے گئے پودوں...