2025-10-05@05:40:18 GMT
تلاش کی گنتی: 771

«ایک مخصوص نشست بحال ہوئی»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر صحت و مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے نئے صوبے بنانا ناگزیر ہے، یہ خواہش نہیں بلکہ مجبوری بن چکی ہے۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر جب صرف آرمی چیف تھے تو انہوں نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نظام حکمرانی بہتر بنانے کے لیے ملک میں مزید صوبے بنانے پڑیں گے۔ ’وی نیوز ایکسکلوسیو‘ میں چیف ایڈیٹر عمار مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صوبے بن رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے آگے نہیں بڑھ رہے۔ اگر کوئی اپنے صوبے کا نام نہیں بدلنا چاہتا تو جنوبی سندھ، شمالی سندھ،...
    ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔ جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔ اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی وہی...
    لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
    برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا...
    اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوا اور گلگت و بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور دیگر املاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سینتیس سالہ نبیلہ شجر قریب نو سال سے اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ قتل میں نے نہیں کیا تھا۔ جس نے کیا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ میرے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ اچھا وکیل، کہ میری بھی ضانت ہو سکتی۔ میری تین بیٹیاں ہیں، جن کو میں نے نو برسوں سے نہیں دیکھا۔ بڑی بیٹی اب پندرہ برس کی ہو چکی ہے۔ ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے، جو اسی جیل میں پیدا ہوا تھا۔ والدین زندہ نہیں اور رشتہ دار قطع تعلق کر چکے ہیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ عنوان: موجودہ عالمی حالات تجزیہ نگار: سید راشد احد میزبان و پیش کار:سید انجم رضا زیرِ بحث موضوعات:  ایران اسرائیل تنازعہ حزب اللہ کو ڈی وپنایز کرنے کا لبنانی وزیراعظم کا موقف اسرائیل کا غزہ پر مکمل کنٹرول کا اعلان ایران کی سرحد پر امریکہ کی جانب سے کوریڈور بنانے کی حمایت خلاصہ گفتگو و اہم نکات: ایران اسرائیل کا کوئی موازنہ  بنتا ہی نہیں امریکہ نے...
    واشنگٹن: بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھ برادری کی عالمی سطح پر مزاحمت میں شدت آ گئی ہے، آج امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امریکہ بھر سے ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ریفرنڈم سکھس فار جسٹس (SFJ) کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جو خالصتان تحریک کی ایک سرکردہ تنظیم ہے۔ اس ریفرنڈم کا مقصد سکھ قوم کے آزاد وطن خالصتان کے قیام کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ SFJ  کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نہ صرف بھارت کے اندر اقلیتوں کو...
    کولمبیا کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ کارول جی یوٹیوب کے پہلے این ایف ایل براہِ راست نشریاتی میچ کے ہاف ٹائم شو کی مرکزی پرفارمر ہوں گی۔ یہ میچ 5 ستمبر کو کینساس سٹی چیفس اور لاس اینجلس چارجرز کے درمیان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں کھیلا جائے گا اور آن لائن نشر کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں کارول جی، جنہیں بل بورڈ میگزین نے 2024 کی ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا اور جن پر حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی، نے کہا کہ اس ایونٹ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
    یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بانی سرپرست منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے، قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کیساتھ عمل کرنا ہے، بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ’’ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا‘‘۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی و جغرافیائی ریاست ہے، جو ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنی ہے۔ پاکستان کے روشن...
    دنیا کے لیے یہ محض ایک پرندہ ہو سکتی ہے لیکن سونیا ہل کے لیے ’پرل‘ ایک محبوب ساتھی ہے۔ اب یہی پرل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی زندہ سب سے زیادہ عمر والی مرغی قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ صرف 14 سال اور 69 دن کی عمر میں پرل نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سونیا ہل نے پرل کو 13 مارچ 2011 کو اپنے ذاتی انکیوبیٹر میں انڈے سے نکالا تھا۔ اس نسل کی مرغیاں، جنہیں ایسٹر ایگر کہا جاتا ہے، عموماً 5 سے 8 سال جیتی ہیں لیکن پرل...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکا کی جانب سے بھارتی انسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت قرار دینے کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں بد ترین شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل کا ایک اور بین الاقوامی معرکہ جس میں انڈیا کے اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی اسپین کے شہر بارسلونا میں چوری ہو گئی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقادر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے اسپین میں موجود تھے کہ اس دوران اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گئے۔ چوروں نے نہ صرف ان کی گھڑی چھینی بلکہ میزبان کی گھڑی بھی لے اڑے۔ گھڑی 13 سال پہلے لی تھی، اب قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے بتایا کہ یہ گھڑی انہوں نے 13 سال پہلے خریدی تھی، جب سونے کی قیمت خاصی کم تھی، اور آج...
    القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام ، کس قیمت پر نیلام ہوئی ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت دیگر کے خلاف القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اشتہاری ملزمان کی 3 میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد (عرف فرح گوگی)بھی شامل ہیں، جنوری 2024 میں عدالت نے عرف فرح گوگی،...
    غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
    مظفرآباد – آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈنہ کی حدود میں پونیو گلی کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو مزید زخمی اسپتال پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت...
    لاہور: معروف اینکر اور میزبان اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی جس میں انہوں نے پہلی بار تینوں بیویوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اقرار الحسن نے اپنی پہلی محبت اور بیوی قرۃ العین اقرار کی خوبیوں کو دل سے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئنی نے مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا اور میری ہر خواہش کو اپنایا اقرار الحسن نے مزید کہا کہ آئنی (قرۃ العین) کی ہرعادت خوبصورت ہے، اُس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ سب کا خیال رکھتی ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے۔ میں اسے بہت چاہتا ہوں۔ انھوں نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جیسی قومی قیادت اور جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ،’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری و عسکری قیادت ایک پیج پر ہو تو قوم بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے،چینی کے بحران کا مسئلہ جلد وفاقی سطح پر حل کر دیا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ماضی میں کسی کا دباؤ قبول کیا ہے نا آ ئند ہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضمنی گروپ’’لائنز آف مسلم...
    پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔دورے میں بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدوں کا اعلان متوقع ہیں ، یہ دورہ حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر عمل میں آ رہا ہے اور بیس سال بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ جاپان ہوگا۔ اس سے قبل 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔ اس تناظر میں 2025 کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی حیثیت رکھتا ہے۔...
    عمر کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ بعض ججز طاقتوروں کو خوش کرنے کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرلیتے ہیں، اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عدالتی نظام اور اداروں کی کوتاہیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان ججز، وکلاء و پولیس افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر یا انکار کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے "انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے" کے مقولے کو بالکل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی مداح خاتون نے مریم نواز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کی پیکنگ والا پرفیوم لانچ کر دیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جبکہ مریم نواز نے بھی پرفیوم کا مطالبہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا ہر سال اپنی موٹرسائیکلوں کے نئے ماڈل متعارف کرواتی ہے لیکن عوام میں دلچسپی کا عنصر صرف نئے اسٹیکرز تک ہی محدود نظر آتا ہے۔ تاہم چھ سال کے وقفے کے بعد اٹلس ہونڈا اس بار سٹیکرز سے دور ہو گیا ہے اور واقعی مارکیٹ میں ایک نئی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔ اس نئے ماڈل کا نام CG150 ہے۔ PakWheels کے مطابق CG150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے۔ اس قیمت پر یہ موٹرسائیکل براہ راست سوزوکی جی ایس 150 سے مقابلہ کرے گی جو نہ صرف انجن کے لحاظ سے ایک جیسی ہے بلکہ سی جی 150 سے بھی کم مہنگی ہے۔ اس کے...
    انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوراً حکام تک پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں دو اہم اور سنگین عوامی مسائل جن میں معتبر علمی کتب پر پابندی اور کشمیر بھر میں گلے سڑے گوشت کے حالیہ اسکینڈل شامل ہیں، پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معتبر محققین اور مایہ ناز مؤرخین کی تصنیفات پر پابندی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور اس طرح کے اقدامات سے نہ تو تاریخی حقائق کو مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کی جیتی جاگتی...
    لاہور: معروف اینکر اور میزبان اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی جس میں انہوں نے پہلی بار تینوں بیویوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اقرار الحسن نے اپنی پہلی محبت اور بیوی قرۃ العین اقرار کی خوبیوں کو دل سے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئنی نے مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا اور میری ہر خواہش کو اپنایا اقرار الحسن نے مزید کہا کہ آئنی (قرۃ العین) کی ہرعادت خوبصورت ہے، اُس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ سب کا خیال رکھتی ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے۔ میں اسے بہت چاہتا ہوں۔ انھوں نے مزید...
    ’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔ پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غزہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا...
    امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور وائس اوور آرٹسٹ کیلی میک کینسر کے باعث 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں مشہور امریکی اداکارہ، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر کیلی میک 33 برس کی عمر میں کینسر جیسے جان لیوا مرض کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے چل بسیں۔ کیلی کو رواں سال جنوری میں سینٹرل نروس سسٹم کے ایک نایاب اور مہلک کینسر ڈفیوز مڈلائن گلیوما کی تشخیص ہوئی تھی۔ تشخیص کے بعد انہوں نے انتہائی ہمت کے ساتھ اس مرض کا سامنا کیا۔ کیلی کی بہن کیتھرین کلیبینو نے اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہم اپنی پیاری کیلی کے انتقال کے گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ ایک چمکتا...
    کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء) یہ وہ تاریخ ہے جسے جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن بھارت کی بی جے پی حکومت نے ایک غیر قانونی اور ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، جو کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے تحت حاصل تھی، کو ختم کر دیا۔ یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھا بلکہ یہ کشمیری عوام کے حقوق اور ان کے بنیادی انسانی حقوق پر بھی ایک سنگین حملہ تھا۔ اسی دن کی مناسبت سے سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان...
    زندگی کی دوڑ میں تھک کر پیچھے رہ جانے اور مختلف سوالوں کی گونج میں عمر کا آخری حصہ گزارنے کی کوشش کرنے والے اولڈ ایج ہوم کے 5 باسیوں نے ایک مِسٹری مووی بناکر سب کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی ڈیمینشیا کا باعث بن سکتی ہے؟ برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹرشائر کے شہر چیلتنم کے مونکسکرافٹ کیئر سینٹر کے بزرگوں نے یہ ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ 72 سے 88 سال کی عمر کے 5 بزرگوں نے نہ صرف ایک دلچسپ مِسٹری فلم کی کہانی لکھی بلکہ خود اس میں اداکاری بھی کی۔ ممکن ہے اپنے خیالوں میں کئی دہائیاں پہلے اپنے ننھے بچوں کے لیے سارا وقت...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 2010 میں ویرات کوہلی کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی کوہلی سے صرف ایک روز کیلئے ملاقات ہوئی، اور اس کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی۔ A post common by Varinder Chawla (@varindertchawla) دوسری جانب پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے متعلق 2020 میں یہ افواہیں سامنے...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ آگاہ کریں ہم سیکیورٹی دیں گے، تحفظ بھی دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کل چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی۔ ہم نے میٹنگ میں سب کو کہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے...
    فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے۔ قائداعظم نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم کشمیریوں کو پتہ ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے، آج وہی مودی وہی آر ایس ایس ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا۔ بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، اسحاق ڈاروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے زمین خریدنے...
    اسلام آباد +گلگت (خبر نگار خصوصی +نامہ نگار ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، اس کیلئے ہمیں تیاری کرنی ہے۔  وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس ہے۔ وزیراعظم کے مطابق وہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور گورنر گلگت بلتستان...
    کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب ایک انسانی لاش ملی، جس کی شناخت بعد میں قومی شناختی کارڈ کی مدد سے نصیرالدین کے طور پر ہوئی، جو 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔ ان کے بھائی کثیرالدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی، جس کے بعد نصیرالدین لاپتا ہو گئے۔ امکان ہے کہ وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے اور ان کی لاش برف کے پگھلنے کے باعث 28 سال بعد ظاہر ہوئی۔ نصیرالدین ولد بہرام (قوم صالح...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
    کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب سے ایک لاش ملی، جو بعد میں شناختی کارڈ کی مدد سے نصیر الدین نامی شخص کی نکلی۔ نصیر الدین 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہوئے تھے۔ ان کے بھائی کثیر الدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، جس کے بعد نصیر الدین لاپتا ہو گئے۔ ممکنہ طور پر وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے، اور ان کی لاش 28 برس بعد برف پگھلنے سے سامنے آئی۔ مزید پڑھیں:  اسکردو کے برف پوش پہاڑوں میں ریت...
    تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے،اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں "بنو قابل پروگرام” کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع...
    ایک اوسط پاکستانی کا آئی کیو 84ہے۔ اور ایک امریکی کا اوسط آئی کیو 98ہے ، سنگا پور کے لوگوں کا اوسط آئی کیو106ہے ۔جب کہ آئین اسٹائن کا آئی کیو 155سے160پوائنٹ کے درمیان تھا یہی وجہ ہے کہ ہم آئین اسٹائن کی ذہانت اور اس کی ایجادات کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسان سے اربوں ٹائم زیادہ طاقت کی حامل ہے آپ کو اس بات کا یقین نہیں آئے گا ۔اس کی مثال یہ ہے کہ ایک پروٹین کا اسٹریکچر ڈیفائن کرنے کے لیے ایکPHDڈگری کے حامل فرد کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ پوری دنیا میں ایک سال میں 10لاکھ PHDڈاکٹر بنتے ہیں۔ یہ تمام ملکرایک سال میں 10لاکھ پروٹین اسٹریکچر کو...
    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اس وقت پبلک سیکٹر کی 160 یو نیورسٹیز بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں۔ پنجاب میں 109 پرائیویٹ یونیورسٹیز  الگ سے تعلیم کے میدان میں کام کر رہی ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز  بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے رولز میں بھی نرمی کر رکھی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹی کے لیے سب سے اہم شرط تھی کہ جہاں بھی یونیورسٹی بنے گی اس کی کم سے کم جگہ 10 ایکڑ مختص کی جائے گئی۔ اور وہ 10 ایکڑ جگہ ایک ہی جگہ پر ہو، مگر اب رولز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں اگر 3 ایکڑ زمین شہر میں موجود ہے اور 70 ایکٹر زمین کسی اور جگہ پر...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
    اپنے ایک بیان میں ایوب الربیعی کا کہنا تھا کہ حشد الشعبی صرف ایک رسمی سیکورٹی ادارہ نہیں بلکہ قربانی اور بہادری کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق عراقی وزیراعظم "نوری المالکی" کے مشیر "عباس الموسوی" نے رضاکار عراقی دفاعی فورس الحشد الشعبی کے خلاف مشکوک پراپیگنڈہ مہم کے بارے میں کہا کہ اگر حشد الشعبی نہ ہوتی تو ہم بھی شام کے علویوں کی طرح قتل عام کا شکار ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کو ختم کرنے کے لیے کسی قانونی سازی کو شیعہ رہنماؤں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں حشد الشعبی کے تشخص کو مجروح کرنے کے لیے ایک منظم مہم چلائی جا سکتی ہے۔ عباس الموسوی نے واضح کیا...
    جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین نے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر اور پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی مشیر سید فیروز عالم شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پِنگ سولڈ کا تھیم جو اس پویلین کا مرکزی خیال ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنا ہے بلکہ اس کے ذریعے پہلی بار دنیا...
    رجب بٹ کے دوستوں کا موقف ہے کہ کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پر ششدر ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کینیڈین بارڈر پر موجود ایک فالٹ لائن (جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ کروڑوں برس سے غیر فعال ہے) ایک بڑے زلزلے کا سبب بن سکتی ہے۔ ٹِنٹِنا فال شمال مشرقی برٹش کولمبیا سے الاسکا تک تقریباً 600 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس سے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ یہ آخری بار تقریباً چار کروڑ برس قبل فعال ہوئی تھی۔ لیکن جیوفزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اس کے ماضی میں نسبتاً قریب وقت میں فعال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ سیٹلائیٹس، طیاروں اور ڈرونز سے حاصل ہونے والے نئے ٹوپو گرافک ڈیٹا بتاتا ہے کہ اس فالٹ کا تقریباً 80 میل طویل ایک...
    کانگریس کے سابق صدر نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں شہریوں پر حملوں اور اسکے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہ کرنے پر اسرائیلی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فوجی کارروائی کو نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے اس معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت انسانیت کی اس توہین پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایسا کر کے حکومت آئینی اقدار کے ساتھ غداری کر رہی ہے۔ سونیا گاندھی نے ایک روزنامہ میں ہندی میں ایک مضمون لکھا کہ جس میں انہوں نے اسرائیلی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں دبے لفظوں میں بڑا انکشاف کر دیاہے، ان کا کہناتھا کہ ایک نظریہ زور پکڑ لیاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہباز حکومت ریاست کیلئے اعزاز نہیں بلکہ بوجھ ہیں ، کئی طاقتور لوگ سویلین حکومت کیخلاف نظریہ رکھتے ہیں لیکن ان کو فیصلہ کن پوزیشن حاصل نہیں، فیصلہ کن طاقتور بھی سویلین حکومت سے زیادہ خوش نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں سویلین سیٹ اپ کو چلانا ریاست کیلئے بہترین راستہ ہے ، وقتی طور پر اس نظریے کی جیت ہوئی ہے جو نظام کو چلانے کا حامی ہے ۔ پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ  ...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت خزانہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے  ملک میں مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر صرف ساڑھے چار فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایاگیا ہے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی  جبکہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25میں 14 سال بعد کرنٹ اکاونٹ میں2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس ریکارڈ ہوا جبکہ مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا۔ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق زرعی قرضوں...
      بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک نوجوان کو شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی نئی نویلی دلہن دراصل مرد ہے۔ چٹاگانگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی نئی نویلی دلہن درحقیقت ایک مرد ہے۔ یہ انکشاف جمعہ 25 جولائی کو ہوا جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ دلہن کا نام سامعہ بتایا جا رہا تھا مگر اصل میں اس کا نام محمد شاہین الرحمٰن ہے جو ابوالقاسم نامی شخص کا بیٹا ہے اور چٹاگانگ کے عیدگاہ بوبازار علاقے کا رہائشی ہے۔ شاہین...
    قومی ادارہ صحت کی لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
    اپنے ایک بیان میں بدر عبدالعاطی کا کہنا تھا کہ غزہ میں داخل ہونے والی 75% امداد مصر کے راستے پہنچی ہے جب کہ ہزاروں ٹرک اب بھی غزہ میں داخلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبدالعاطی" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ متنازعہ موضوعات میں سے زیادہ تر معاملات حل ہو چکے ہیں صرف ایک مسئلہ باقی ہے جس پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر، قطر کے تعاون اور امریکی ہم آہنگی کے ساتھ اسرائیلی و فلسطینی فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے، تا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جا سکے۔ انہوں نے زور دے...
    ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں پولیو کے 3نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔دو پولیو کیسز خیبر پختونخوااور ایک پولیو کیس سندھ سے سامنے آیا، قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تینوں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت یوسی تختی خیل کی 15 ماہ کی بچی اور شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی تھری کی 6 ماہ کی بچی بھی پولیو سے متاثر ہوگئی۔ سندھ میں ضلع عمرکوٹ یوسی چجرو کا5سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا۔ خیبر پختونخوا...
    شنگھائی: چین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی تنظیم قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک برابر کا فائدہ اٹھا سکیں۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شنگھائی میں منعقدہ عالمی AI کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں AI ٹیکنالوجی کا کنٹرول صرف چند ممالک یا کمپنیوں تک محدود ہوتا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ لی نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ AI تمام انسانوں کے لیے کھلا ہو، اور دنیا کے کم ترقی یافتہ خطوں جیسے گلوبل ساؤتھ کو بھی اس میں مساوی شراکت ملے۔ ان کے مطابق چین اپنے...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم...
    برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔ مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔ وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری...
    مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں اپنے لپ فلرز ختم کروانے کا فیصلہ کیا۔ جب انہوں نے اس کاسمیٹک طریقہ علاج سے چھٹکارا پایا، تو ان کا چہرہ کچھ دنوں کے لیے سوج گیا۔ ان کے اس بولڈ فیصلے کو کئی لوگوں نے سراہا، لیکن انٹرنیٹ پر ایک بڑی تعداد نے عرفی جاوید کی ظاہری شکل کا مذاق بھی اُڑایا۔  کچھ لوگوں نے ان کے منفرد انداز کو لے کر نفرت انگیز تبصرے کیے تو کچھ نے کہا کہ وہ کارٹون کی طرح لگ رہی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے ’فلر فری چہرے‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے چہرے کی سوجن کم ہوگئی ہے اور وہ خوبصورت دکھائی دے رہی...
    گلاسگو سکاٹ لینڈ میں ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر فکر و نظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں، تمام مسالک علم و تحقیق کی بنیاد پر ایک دوسرے سے صحت مند مکالمہ کرتے رہیں گے تو سوسائٹی میں خیر ہی خیر برآمد ہو گی۔ اسلام دلوں کو جوڑنے والا الوہی دین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقاری نے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں جامع الفرقان میں ”بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس“ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، اگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) امریکہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عالمی تعلیمی معیار کو اپنانے اور ڈیجیٹل و علم پر مبنی معیشت کے قیام کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این آئی ٹی اور اے ایس یو کے درمیان اشتراک پاکستان کی تعلیمی تبدیلی کی جانب ایک نمایاں قدم ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں  بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ تین بچیوں کی حالت نازک ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش آٹھویں مہینے میں ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے جوڑے کی شادی کے پہلے ہی سال ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے۔  انتقال کرنے والے دونوں لڑکے تھے، جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت 29 ہفتوں میں پیدا ہوئے، جن کا وزن کم اور پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما نہیں پا سکے تھے۔ پیدائش کے فوراً بعد تمام بچوں کو آکسیجن سپورٹ پر منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں.(جاری ہے) ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات...
    کیا آپ جانتے ہیں کہ ویزا کی درخواست دیتے وقت 18 سال سے کم عمر کے بچوں پر لاگو ہونے والی اضافی شرائط کیا ہیں؟ اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد والدین کو خبردار کیا ہے۔ اداکارہ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک سفر سے قبل ویزا کی شرائط اور قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر سمجھ لیں، کیونکہ معمولی سی غفلت بھی سفر کے دوران سنگین مسائل اور غیر ضروری پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک...
    مکہ مکرمہ کے ممتاز نجی عجائب گھروں میں شامل العمودی میوزیم، شہر کے ثقافتی و تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ میوزیم نہ صرف قدیم اسلامی اور حجاز کی روایات کا امین ہے بلکہ اسے مکہ کی تہذیبی ترقی کا جیتا جاگتا ثبوت بھی کہا جا سکتا ہے۔ العمودی میوزیم کا قیام اور تاریخ العمودی میوزیم کی بنیاد 1422 ہجری میں معروف مقامی مورخ ابو بکر بن عبدالرحمٰن العمودی نے رکھی، جبکہ یہ 1436 ہجری میں عوام کے لیے باقاعدہ طور پر کھولا گیا۔ تقریباً 2,000 مربع میٹر پر محیط یہ عجائب گھر آج 15 ہزار سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات کا خزانہ بن چکا ہے، جن میں سے کئی اشیاء کی عمر 150 سال سے زیادہ ہے۔...
    اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مومنہ نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں پیش کی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ مومنہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد انہیں رپورٹرز کی کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں، اور وہ حیرت زدہ تھیں کہ لوگوں کو کیا جواب دیں، کیونکہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت پر سوال کرنا نہایت تکلیف دہ بات ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت...
    سوامی سشیل گوسوامی مہاراج نے کہا کہ سماج میں جو بھی جرائم ہوتے ہیں اس سے پورا سماج متاثر ہوتا ہے، ہم نے حکومت سے گذارش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں مذہبی بحثوں کے علاوہ اس مسئلے پر بھی بحث کرائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کی روک تھام کے موضوع پر جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کُل مذاہب آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر انجینئر سلیم نے کی۔ اس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سوامی سشیل گوسوامی مہاراج، سوامی سروالوکا نند، فادر ناربرٹ ہرمین، ربی ازاکیل اساک مالیکر، مرزبان ناریمن زائوالا...
    ملک میں مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام اور آٹو فنانسنگ کی دستیابی میں بہتری کے اثرات آٹو انڈسٹری پر نمایاں ہونے لگے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت 16 لاکھ 98 ہزار 790 یونٹس رہی، جبکہ مالی سال 24-2023میں یہ تعداد صرف 13 لاکھ 2 ہزار 79 یونٹس تھی۔ پاما کے مطابق جون 2025 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 63 ہزار 932 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جن میں: 17,629 پسنجر کارز 4,114 وینز اور جیپس 21,773 الیکٹرک گاڑیاں 668 ٹرک 69...
    ذرائع کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام این میر نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ایک جاندار کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، یہ قربانیاں ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی چوری کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ ملک میں صرف عام یا غریب افراد ہی نہیں بلکہ بڑے صنعتی ادارے، اور یہاں تک کہ فرنس آئل پلانٹس بھی اس جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز نے ملک پر 591 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور کابینہ کو جب یہ اعداد و شمار پیش کیے گئے تو سب نے شدید تشویش کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال25-2024 کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور 1,146 ارب روپے خرچ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین ترقیاتی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔جمعرات کو ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مالی سال کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے، اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم ترقیاتی مد میں خرچ کی...
    پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آتی تھی کہ وہ ہر محاذ پر ناکام رہے ہیں اور ان کے دورِ حکومت میں ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں جس سے غریبوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔ جب 2018 میں عمران خان اقتدار میں آئے تو چند عرصے بعد ہی مسلم لیگ ن حکومت کے اقدامات خاص طور پر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر نہ صرف تنقید کرتی دکھائی دیتی تھی بلکہ سوشل میڈیا پر قیمتوں کا موازنہ بھی کرتی تھی کہ ان کے دورِ حکومت میں چیزیں نسبتاً سستی تھیں اور عوام کی پہنچ میں تھیں لیکن عمران خان نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی ہے۔ وہ قیمتوں میں کمی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بین الاقوامی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک واضح دشمنانہ پالیسی قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی کی یہ حکمت عملی محض وقتی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے حساس خطے میں۔یہ بیان انہوں نے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو...
    ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام سیمینار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار کے مقررین نے معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے 9ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام سیمینار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری تحریکِ آزادی کی سرگرم آواز مشال ملک نے برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے برہان وانی کو تحریکِ آزادی کشمیر کا زندہ نظریہ قرار دیا۔مشعال ملک نے کہا سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی وادی برہان کی صدا سے گونج رہی ہے اور ان شاء اللہ ایک دن آزادی کی اذان ضرور بلند ہوگی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برہان صرف ایک بیٹا نہیں تھا بلکہ...
    بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شرکت کی اور کثیرالجہتی، مصنوعی ذہانت، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی اور عالمی صحت عامہ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ ہمیں ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے پرعزم ہونا چاہئے۔ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی واضح مخالفت کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کو برقرار  رکھنا ضروری ہے تاکہ  تجارت و  سرمایہ کاری کی لچک اور کھلے پن کو فروغ دیا جائے  اور صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ  چین نے برکس اسپیشل اکنامک زون  چائنا کوآپریشن سینٹر قائم کیا...
    ٹوئٹر کے شریک بانی اور اب بلاک نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نیا میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ بٹ چیٹ نامی یہ نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ بلیوٹوتھ میشن نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔ یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی سرور منسلک نہیں جبکہ سائن ان ہونے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیک ڈورسی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو کیا گیا ہے جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں اسے...
    لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: آکسفورڈ سمیت دنیا کی کئی ممتاز جامعات سے تعلیم حاصل کرنے والے 39 سالہ چینی شہری ڈِنگ یوانژاؤ ان دنوں بیجنگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اعلیٰ تعلیم کی افادیت اور بے روزگاری کے بڑھتے رجحان پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈِنگ کا تعلق چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان سے ہے،  انہوں نے 2004 میں چین کا معروف قومی داخلہ امتحان “گاؤکاؤ” تقریباً 700 نمبروں کے ساتھ پاس کیا، جس پر انہیں چین کی صفِ اول کی جامعہ، تسِنگھوا یونیورسٹی میں داخلہ ملا، جہاں سے انہوں نے کیمسٹری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے بیجنگ...
      دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ...
    جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ہندوستانی معاشرہ دنیا کے سب سے زیادہ مساوات پر مبنی معاشروں میں سے ایک ہے، یہ دعویٰ زمینی سچائی سے بالکل برعکس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے 6 جولائی کو عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر عالمی بینک کی "ہندوستان کے لئے غربت اور عدم مساوات" رپورٹ پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حکومت اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ...
    اسپین کے مایورکا ائیرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جب ایک نجی ائیرلائن کی پرواز میں غلطی سے فائر الارم بج اٹھا۔ اس غیر متوقع صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار ہو کر کئی مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مانچسٹر جانے والی پرواز کے دوران فائر الارم بج اٹھا۔ مسافروں نے گھبراہٹ میں جہاز سے چھلانگ لگانا شروع کردی، حالانکہ حقیقت میں کوئی آگ نہیں لگی تھی۔ اس دوران پیدا ہونے والی افراتفری میں متعدد مسافر معمولی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرلائن نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جہانیاں(آن لائن) دس محرم الحرام کا دن اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ۔10محرم الحرام کو نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ کربلا کے میدان میں شہید ہوئے 10محرم کو یوم عاشور منایا جاتا ہے ۔ 10محرم قیامت کا دن ہو گا۔ 10محرم کو زمین و آسمان اور لوح و قلم تخلیق کیے گئے۔10محرم الحرام کو حضرت آدم ؑ اور اماں حوا پیدا ہوئے۔ 10محرم کو حضرت آدم ؑ کی توبہ قبول ہوئی۔10محرم کو فرعون کا لشکر غرق ہوا۔10محرم کے روز حضرت ابراہیم ؑ پر آگ گلزار بن گئی ۔10محرم کے دن حضرت نوح ؑ ؑ کی کشتی کنارے پر لگی۔10محرم کے دن حضرت ابراہیم ؑ کو خلیل اللہ کا خطاب عطاء ہوا۔10محرم کے...
    کراچی: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل جاری ہے، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 24 ہوگئی جس میں سے 23 لاشیں ملبے تلے نکالی گئیں جبکہ ایک زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، 14 افراد جاں بحق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جہاں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اس دلخراش سانحے میں مسلم اور ہندو برادری ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔  مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کیے جائیں اور ملیشیاؤں کو تحلیل کیا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔ مقتدیٰ الصدر نے جمعہ کے روزایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک تحریر میں کہا کہ ملک کی فوج اور پولیس کو مضبوط کرنا چاہیے، اور عراق کو خود مختار اور غیر تابع ریاست ہونا چاہیے۔ انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل بھی مقتدیٰ الصدر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس وقت تک پارلیمانی انتخابات...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد...
    پولینڈ کے شہر پومیرانیا میں ایک کسان کی دریافت کردہ ایک سادہ سی مورتی نے ملکی آثارِ قدیمہ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ صرف 12 سینٹی میٹر بلند، چونے کے پتھر سے تراشی گئی یہ مورت جسے ’کولوبرزگ کی وینس‘ کا نام دیا گیا ہے، نہ تو آنکھوں، ناک یا منہ جیسے نقوش رکھتی ہے اور نہ ہی کوئی بناوٹ، لیکن پھر بھی اسے ’صدی کی سب سے بڑی دریافت‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ نایاب مورت 2022 میں اوبروٹی نامی گاؤں کے ایک کسان کو ملی، جو پارسیتا (Parsęta) دریا کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں یہ مورتی والڈیمر ساڈوسکی کے ہاتھوں میں پہنچی، جو کوئلوجرزگ میں ’میوزیم آف پولش آرمز‘ کے تحت کام کرنے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا سلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کرپٹو اور ویب 3.0 ٹیکنالوجیز میں خطے کا رہنماء بننے کی جانب گامزن ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور معروف بلاک چین ماہر بلال بن ثاقب نے اس منصوبے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کی ایک نئی عالمی شناخت متعارف کرائی ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے پاکستان میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین موجود ہیں، جو اسے عالمی کرپٹو معیشت میں ایک اہم کھلاڑی بناتے ہیں۔حکومت نے مزید اعلان کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ ا عجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا ۔ یہ ایک کلاسیکل مثال ہے جس میں مظالم ڈھانے والا مظلوم بننے کا دعویٰ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ریاستی نظام جس نے نفرت کو بطور ہتھیار استعمال کیا،، ہجوم کے تشدد کو معمول بنایا اور امتیازی سلوک کو اپنے ہی شہریوں اور مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری ایک تاریخی کامیابی ہے، جسے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے پذیرائی ملی۔ مردم شماری پر اعتماد بحال ہوا ہے مگر اس کے نتائج نے کئی اہم قومی چیلنجز کو بھی نمایاں کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار، ان کی عوامی تشہیر کے منصوبے اور "اُڑان پاکستان" ڈیٹا سینٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر خطاب میں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں بحال کر دیں۔ اس فیصلے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیل خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں، پیپلز پارٹی کو بھی 2 نشستیں واپس ملیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ایک نشست حاصل ہوئی۔ اسی طرح، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک مخصوص نشست بحال کی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو...