2025-10-05@07:49:36 GMT
تلاش کی گنتی: 771

«ایک مخصوص نشست بحال ہوئی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور ثالثی کردار ادا کرنے والے تنویر احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہبانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات میں متعدد متضاد بیانات اور پیغامات صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں تنویر احمد خان نے کہا کہ عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام آتا ہے کہ وہ براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیانیہ آتا ہے کہ وہ تحریک چلائیں گے اور “زمین گرم” کریں گے۔ پھر چند گھنٹوں بعد علیمہ خان کا پیغام آتا ہے کہ “بات کرنی ہے تو give and take...
    پشاور:  جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کےخلاف نہیں بلکہ اس لئے تھا کہ ان کا ریکارڈ کیوں توڑا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کردار کشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کر سکے۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ...
    مولانا فضل الرحمٰن—فوٹو بشکریہ فیس بک  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  کا کہنا ہے کہ کے پی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کےخلاف نہیں بلکہ اس لیے تھا کہ ان کا ریکارڈ کیوں توڑا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہماری کردار کشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کر سکے۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ جہاں...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنے متعلق ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کو ’جھوٹ کا پلندہ‘ قرار دیتے ہوئے منشیات کے استعمال کی تردید کی ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلون مسک نے 2024 کی صدارتی مہم کے دوران بھاری مقدار میں کیٹامین، ایکسٹسی، اور مشرومز جیسی نشہ آور اشیاء استعمال کیں، جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مسک اکثر ادویات سے بھرا ایک ڈبہ ساتھ رکھتے تھے اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں ایک اہم کردار نبھاتے ہوئے بھی ممکنہ طور پر منشیات استعمال کیں۔ ایلون مسک نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا:"واضح...
    اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض ٹولے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان گولہ باری کا دور ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ابو محمد الجولانی نے ان خیالات کا اظہار ایک یہودی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر انہوں نے 1974ء میں اختلافات کو ختم کرنے کے معاہدے کی جانب واپس لوٹنے کا...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا۔ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا اور آپ سب کی تشریف آوری کا بھی ممنون ہوں۔انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو ہندوستان نے جو پاکستان پر حملہ کیا تھا، افواج پاکستان کی بہترین کارکردگی اور دلیری کے باعث دشمن کو وہ شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا، اس حوالے سے میں بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں جبکہ دیگر...
    اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو، وہ تیرے پاس آئیں گے، پاپیادہ اور ہر دبلی اونٹنی پر، دور دراز راستوں سے آئیں گے۔(سورہ الحج، 22:27) حج کا سفر صرف مکہ کی طرف نہیں، بلکہ دل کی طرف، رب کی طرف، اور عبد سے معبود کی مکمل واپسی کا نام ہے۔ لاکھوں انسان جب ایک ہی لباس میں، ایک ہی دعا، اور ایک ہی مقام کی طرف جاتے ہیں تو یہ دنیا کے سب سے عظیم روحانی مظاہرے کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ مناسکِ حج: روحانیت میں لپٹا ہوا ظاہری عمل ۔قرآن کہتا ہے:ااور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو اس تک راستہ پاسکے(سورہ آل عمران، 3:97) مناسکِ حج کی روحانی جھلک:...
    ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...
    اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن ایسی صورتحال میں غذا تقسیم کرنے کا ڈھونگ رچا رہا ہے جب ہزاروں کنٹینرز غزہ سے باہر اس پٹی میں جانے کیلئے منتظر ہیں جبکہ ان کنٹینرز میں موجود غذائی مواد گل سڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ جنگ کے 600 روز گزرنے کے باوجود اسرائیل ابھی تک غزہ کے لوگوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم فلسطینی عوام کو درپیش المیے کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ مسائل 77 سالہ ماضی رکھتے ہیں۔ ایک فلسطینی ڈاکٹر کے 9 بچوں پر اسرائیلی...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا...
    حریت رہنما کی اہلیہ نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ہمت اور اعتماد دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی عظمت، خود انحصاری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی 1998ء ایک تاریخی سنگ میل کا دن تھا جب پاکستان نے اپنی آزادی اور وقار کا دفاع کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے...
    آج ہی ہمیں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے ایک نوٹس آیا ہے ، ’’ گرمی کی شدت کی وجہ سے آج کل پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، آپ اس مشکل وقت میں پانی کے استعمال میں کمی کر کے اس بحران پر قابو پانے میں مدد کر سکتے ہیں، براہ کرم اپنی گاڑیاں اور گھروں کی گلیاں دھونے سے گریز کریں، پودوں کو بھی کوشش کریں کہ کم سے کم پانی دیں ۔ ‘‘ کیا یہی کافی ہے کہ ہم اگر اپنی گاڑیاں نہ دھوئیں اور گھروں کی گلیاں نہ دھوئیں تو پانی کی بچت کی جاسکتی ہے؟ میں چند مثالیں ایک درمیانہ طبقے کے گھر کی دیتی ہوں، ایک گھر کے صبح سے رات سونے تک...
    دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے زیراہتمام نیا پلٹن میدان میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے باعث ڈھاکہ کے کچھ علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی، اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، ڈھاکہ، سلہٹ، فرید پور اور میمن سنگھ سمیت ملک بھر سے نوجوان جلوسوں کی شکل میں ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم بی این پی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شرکا کو سبز، پیلے اور سرخ رنگوں کی چمکیلی ٹوپیاں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنے آبائی ریاست گجرات کے شہر بھج میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام، بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔‘‘ پاک بھارت تنازعے سے مذہبی تناؤ مزید گہرا ہونے کا خطرہ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’سُکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج کی کارروائی کے بعد ’’پاکستان کے ایئربیسز ابھی تک آئی سی یو میں ہیں۔‘‘ پاکستان کا ردعمل...
    انگلینڈ میں پریمیئر لیگ فٹبال ٹائٹل کا جشن منانے والی پریڈ کے دوران ایک ڈرائیور نے اپنی کار لیورپول کے شائقین کے ہجوم سے ٹکرادی، جس کے نتیجے میں 27 افراد کو زخمی ہوگئے. زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق تھا۔ پولیس نے لیورپول کے علاقے سے ایک 53 سالہ سفید فام برطانوی شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ اس گاڑی کا ڈرائیور تھا جس نے شمال مغربی انگلینڈ کے شہر میں جشن منانے والے حامیوں کے ایک بڑے گروپ کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جائے وقوعہ پر...
    غزہ کی ماہر امراض اطفال کے گھر پر اسرائیلی حملے کی صورت میں انہوں نے 10 میں 9 بچے کھو دیے جبکہ بچ جانے والا آخری بچہ اور شوہر زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید اسپتال کے حکام کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک ماہر اطفال اور 10 بچوں کی ماں علاء النجر اپنے 9 بچوں کی موت پر سوگ منا رہی ہے۔ ڈاکٹر علاء النجر کے شوہر، جو خود بھی ایک ڈاکٹر بھی ہیں، اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور اب انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ حماس کے...
    زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی، 9مئی جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے 9مئی 2023سے متعلق جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔ اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے 2016 کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود تھے۔ اس دوران ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے اداکارہ سے متعلق ایک پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی، اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان کی شادی دبئی یا خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لڑکے...
     پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیپ...
    اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ اس دفعہ حکومت کی کوشش تھی کہ وہ عید سے پہلے بجٹ پیش کر دے، 2جون کی تاریخ طے پا گئی تھی یکم جون کو انھوںنے سروے لانچ کرنا تھا، بجٹ پیش نہ کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو بجٹ کے حوالے سے مذاکرات ہیں وہ مکمل نہیں ہو سکے، مذاکرات نامکمل رہنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ حکومت کچھ شعبوں خاص طور پر تنخواہ طور طبقے، ریئل اسٹیٹ کو ریلیف دینا چاہ رہی ہے مگر آئی ایم ایف نہیں مان رہا، ساتھ ہی کچھ اور ٹیکس...
    معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، “جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی “آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والا حیدر علاج کے دوران شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہداء میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔
    راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 7ویں جماعت کی طالبہ الیکڑانک سگریٹ میں استعمال ہونے والا (فلیورڈ لیکویڈ) اسکول لے آئی جسے مبینہ طور  پر  پینے سے ایک  طالبہ بے ہوش ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے لیکویڈ اور چھوٹا چاقو تحویل میں لیکر والدین کو طلب کرکے شکایت کی تو انھوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ اسکول منتظم کی درخواست پر پولیس نے اسکول پر دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ میمونہ عباسی  نے کہا کہ  دختران اسلام سکنڈری سکول خالص بچیوں کی تعلیم کا ارادہ ہے، 19 مئی کو سکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ بیگ میں  ایک چھوٹا چاقو اور ایک لیکویڈ کی بوتل اسکول لائی، جسکے پینے سے طالبات  بے ہوش ہوگئیں جس پر...
    دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...
    لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت میں 26 ماہ کی ایک بچی میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جب کہ بنوں میں 4ماہ کے ایک بچے میں یکم مئی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔پولیو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، نیشنل ای او...
    — فائل فوٹو  پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درجپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو...
    پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اور اس کا مستقبل بھی جمہوری،آئینی اورقانونی معاملات سے جڑا ہوا ہے۔ دنیا میں ہم ایک کمزور جمہوری ریاست ہیں اور ایک ارتقائی جمہوری عمل سے گزر رہے ہیں۔ جمہوری ریاستوں کی عالمی درجہ بندی میں ہم کافی پیچھے کھڑے ہیں۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو( 2025کے مطابق دنیا کے جمہوری ملکوں میں پاکستان124ویں نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے بقول پاکستان کی عالمی درجہ بندی 2.84فیصد ہے۔یہ درجہ بندی دنیا کے دس جمہوری ملکوں میں خراب جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے۔ جمہوریت محض عام انتخابات اور اس کے نتیجے میں منتخب حکومت کی تشکیل کا نظام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل سیاسی پیکیج ہے جس میں سیاسی قیادت، اہل علم اور اہل تجارت...
    راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے نو دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران واصلِ جہنم کر دیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔  اس دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی کے حامل پانچ  خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جس میں دو خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی میں پیش آیا، جہاں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔...
    کراچی:  بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیخلاف نظرثانی کیس میں جسٹس امین الدین نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ مزید کتنا وقت لیں گے، سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہاکہ اعتراضات پر تفصیل سے دلائل دوں گا،کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر میں ایک سماعت اور لے لوں گا،میں کل بھی یہاں ہوں گا کل دلائل دے دوں گا۔ جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ اعتراضات پر اتنے لمبے دلائل دے رہے ہیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ میرے لیے یہ کیس ضروری نہیں اور میرا موکل بھی ضروری نہیں ہے، میرے لیے عدالت کا نظرثانی دائرہ سماعت ضروری ہے، ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی...
    حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام...
    فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اور اس کے بعد ہونے والی بھارتی پروپیگنڈے کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دی دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک وفد یورپی ممالک، ایک امریکا اور ایک روس جائےگا، وفود کی جانب سے دنیا کو صورت حال پر بریفنگ دی جائےگی۔ واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ...
    اپنے ایک انٹرویو میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اِس سے امن معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے "ابراہیم معاہدے" پر عملدرآمد کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ جس پر ایک عرب ملک کی حیثیت سے ردعمل دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ بغداد، ابراہیم معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ عراق، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا "تل ابیب" سے امن معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں...
    پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔...
    ادویات کی کھپت میں اضافے کے بجائے قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان کی ریٹیل فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے مارچ 2025 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کی مدت کے دوران فروخت میں 1.049 ٹریلین روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:دوا ساز کمپنیاں ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کررہی ہیں، فرانسیسی اخبار IQVIA کے اعداد و شمار کے مطابق یونٹ کی فروخت سال بہ سال صرف 3.63 فیصد بڑھ کر 3.77 بلین ہو گئی، جو کہ قیمت کے حجم کے بڑھتے ہوئے تفاوت کو ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار اس سال مارکیٹ کی نمو کا 2 تہائی سے زیادہ حصہ قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہیں، کیونکہ قومی...
    دنیا بھر میں مقبول  ایک منفرد اور پیشگوئیوں سے بھر پور معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پاؤلا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔  اسٹیو پیپون 19 مئی 1956ء کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978ء میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کے ذریعے جلد ہی ہالی ووڈ میں مقام بنایا۔  اسٹیو پیپون...
    اسلام آباد: آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔ کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔ اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے عام بڑے پیغام پر ہوتا تھا،...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔ کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد ) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے...
    اپنے تاریخی قرار دیے جانے والے سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج کا دن عظیم ہے۔ یہ بات انہوں نے تاریخی علاقے الدرعیہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشترکہ دورے کے بعد کہی۔ اس سے قبل سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم میں اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو “مضبوط” بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل سعودی عرب سے شروع ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم اور بے مثال شخصیت ہیں، وہ اپنے لوگوں کی بہترین نمائندگی کرتے ، سخت محنت کرتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ...
    مونٹی ویڈیو: یوروگوئے کے سابق صدر اور عالمی سطح پر دنیا کے غریب ترین صدر کے طور پر معروف خوسے پے پے موہیکا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع موجودہ صدر یاماندو اورسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی، جہاں انہوں نے لکھا کہ آپ نے جو کچھ ہمیں دیا، اور اپنے عوام سے جو گہری محبت کی، اس کے لیے شکر گزار ہیں۔ خوسے موہیکا گزشتہ کچھ عرصے سے غذائی نالی (oesophagus) کے کینسر میں مبتلا تھے، تاہم ان کی موت کی فوری وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ موہیکا 2010 سے 2015 تک اوروگوئے کے صدر رہے اور اپنی سادہ زندگی، صارفیت (consumerism) پر تنقید...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحال کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان کی تلاشی کے دوران خواتین کے نام سے جاری دو بھارتی پاسپورٹس اور ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس اور حساس ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم...
    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے جو اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حریت رہنما کی اہلیہ نے اسلام آباد پمز اسپتال کا دورہ کیا اور آپریشن معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت جبکہ اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جھنگ میں زخمی ہونے والوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام کی دہشتگردی کے بعد پاکستان پر بھارت نے بڑا حملہ کیا اور یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی...
    پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )فرانس میں سوشل میڈیا پر صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی لیڈرز پر’ ’کوکین“ استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس نے فیک نیوز کی مذمت کرتے ہوئے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے.(جاری ہے) فرانس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس طرح کے جھوٹے دعوﺅں پر تنقید کی گئی ہے کہ یورپی رہنما، بشمول صدر ایمانوئل میکرون کو ٹرین میں منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے یہ الزام امریکی ریڈیو میزبان ایلیکس جونز جیسے سازشی نظریات کے ماہر کے ذریعہ پھیلایا گیا اور پھر روسی...
    بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش...
    ویب ڈ یسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا کیونکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے آئندہ جمعہ16مئی کو پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائلاگ...
    شمالی افغانستان میں طالبان حکام نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس میں عوامی مقامات ، براہ راست پرفارمنس سے لے کر اجتماعات ، ریستورانوں، کاروں یا ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی بجانا شامل ہے۔ صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی رات شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت میں 14 افراد رات کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رہائشی...
    برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔ پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد...
     سٹی42: برنالہ آزادکشمیر میں انڈین آرمی نے خود اپنی درخواست پر ہونے والی سیزفائر  کی چند ہی گھنٹے میں سنگین وائلیشن کر دی۔ دشمن فورسز نے بلا اشتعال  برنالہ اور چھمب سیکٹر  میں پاکستانی علاقوں پر  شدید گولہ باری کی ہے۔  انڈین آرمی کی  بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ  سے آزاد کشمیر کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کی بھارتی جارحیت کے بعد آج شام 4 بجے سیز فائر ہونے سے سکھ کا سانس لینے والے  عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر پاکستان آرمی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کے بعد  بھرپور...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کا آغاز ہوتے ہی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور سوشل میڈیا پر فعال ہوگئے۔ پہلگام واقعے کے بعد سے مسلسل جاری پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام آصف غفور کو شدت سے یاد کررہے تھے۔ بطور ڈی جی آئی ایس پی آر، وہ نہ صرف بھارت بلکہ خارجی دہشتگردوں کو بھی اپنے مخصوص انداز میں ‘شٹ اپ کال’ دینے میں مہارت رکھتے تھے جسکے سبب وہ عوام میں بےانتہا مقبول تھے اور ان کا مدلل انداز گفتگو خوب پسند کیا جاتا تھا۔ ان کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ جنوری...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" (آہنی دیوار) کے آغاز کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا دبنگ بیان سامنے آ گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نصر من اللہ و فتح قریب"(اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح) انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مودی! تمہیں بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا امتحان نہ لو۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں جنرل (ر)...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...
    امیج — فائل وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیاوزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد نامناسب پوسٹ کرکے بدنام کرنے کی سازش کی۔ تاہم وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی سازش ناکام بنادی گئی۔
    مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہزاروں کنال اراضی ریونیو افسران و اہلکاروں کی...
    مسئولین حوزہ کے نام پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ موجودہ رائج تمدن، جس کی بنیاد ہی کج رکھی گئی تھی، کامل شکل اور آشکارا نمونے مغربی ممالک اور ان کی پیروی کرنے والے ملکوں میں ہم دیکھ رہے ہیں، بھوک اور افلاس کی کھائیوں کے ساتھ دولت و ثروت کے پہاڑ۔ طاقت کے پجاریوں کی، جس پر بھی ان کا زور چل جائے، زور زبردستی، علم سے لوگوں کے قتل عام کے لئے کام لیا جانا، جنسی بے راہ روی کو گھرانوں میں داخل کر دینا، حتی بچوں اور نونہالوں تک پہنچا دینا، بے مثال ظلم اور سنگدلی، جس کے نمونے غزہ اور فلسطین میں نظرآ رہے ہیں، دوسروں کے امور میں مداخلت کے لئے جنگ کی...
    بیجنگ :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے اور عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ میں فاشزم کے خلاف فتح کی یاد مناتے ہوئے، چینی صدر کے اس دورے کا اہم مقصد پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے: 80 سال قبل، چین، سوویت یونین اور دنیا کی دیگر انصاف پسند قوتوں نے مل کر مغرور فاشسٹ طاقتوں کے سروں کو کچلا تھا۔ آج 80 سال بعد، خود پسندی، بالادستی اور دھونس کے رویے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، اور انسانیت ایک بار...
    پاکستان پر بھارتی حملے میں استعمال ہونے والا اسرائیلی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں ہیروپ ڈرونز کا ذکر کیا، ہیروپ ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایم بی ٹی میزائل ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ ایمونیشن کا نظام ہے۔ آئی اے آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق اسے ایمونیشن کو میدان جنگ میں بھیجنے اور آپریٹر کے احکام پر حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہیروپ خاص طور پر مخالف فریق کے فضائی دفاع اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے، اس میں...
    اسلام ٹائمز: ٹی آر ٹی گلوبل کے مطابق بھارت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسرائیل سے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کے فوجی ہارڈ ویئر درآمد کیے، جن میں ریڈار، نگرانی اور لڑاکا ڈرون اور میزائل شامل ہیں۔ اس سے قبل 2016 اور 2020 میں آذربائیجان نے آرمینیا کے خلاف ناگورنو کاراباخ تنازع میں ہیروپ کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا تھا۔ مبینہ طور پر حملہ آور ڈرون نے فوجیوں سے بھری ایک بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان میں سے نصف درجن ہلاک ہو گئے تھے اور بس تباہ ہو گئی تھی۔ خصوصی رپورٹ: عالم اسلام کے قلب میں برطانیہ اور امریکی استعمار کی سازشوں کے ذریعے پیوست کیا گیا خنجر، ناجائز اسرائیلی ریاست نے...
    ---فائل فوٹو پاکستان میں صارفین کی بغیر وی پی این کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) گزشتہ روز بغیر وی پی این یا پراکسی کے قابلِ رسائی ہوگیا، جس سے ملک بھر میں صارفین نے سکھ کا سانس لیا، یہ پیش رفت ایک سال سے زائد عرصے کی بندش کے بعد سامنے آئی۔فروری 2024ء کے عام انتخابات کے بعد ملک گیر احتجاج اور مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں حکومت نے 17 فروری کو ایکس تک رسائی معطل کر دی تھی، اس بندش کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے وی پی این یا دیگر متبادل ذرائع کا سہارا لینا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
      اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے...
    صورتحال کشیدہ، بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر  کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے   اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ...
    معروف پاکستان اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھارتی رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر وہ پاکستان آئے تو ان کا استقبال جوتوں سے کیا جانا چاہیے۔ پہلگام حملے کے بعد سے جہاں بہت سے پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت اور افسوس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے اور ہرزہ سرائی پر چپ سادھ رکھی ہے۔ وہیں معروف میزبان نادیہ خان نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے پاکستان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا اور بھارت کی جانب سے بلا ثبوت و تحقیقات الزامات عائد کرنے پر سوالات بھی اٹھائے۔ اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گگردش کررہی ہے جس میں...
    واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔   دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی...
    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بار بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو ٹیکس سے مستثنا قرار دیا جائے۔ منصورہ لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پاک بھارت تعلقات، کشمیر کی صورتحال، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ملکی معیشت جیسے اہم قومی و بین الاقوامی امور پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ظالمانہ ٹیرف پروفیشنل طبقے کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے، حکومت صرف اشرافیہ کو فائدہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام کسان کو اس کی گندم کی قیمت بھی پوری نہیں مل رہی، کپاس کی فصل تیار ہے مگر پانی کا بحران...
    کراچی (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ صارفین ہیں لیکن صرف چند گھنٹوں کے اندر میٹا کی ملکیت والا پلیٹ فارم واٹس ایپ تین مشہور فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔صرف ان ایپل ڈیوائسزپر واٹس ایپ چلے گا جن میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم15.1یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا،فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے،جو بھی ایپل کے یہ تین آلاتy استعمال کر رہا ہےآج سے وہ واٹس ایپ پر پیغامات بھیج یا وصول نہیں کر سکے گا۔آج کی تاریخ...
    نوبل انعام یافتہ معروف سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فی الفور مستقل جنگ بندی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے غزہ میں امداد کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے باعث بچے بھوک کا شکار ہیں، اور مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطین تنازع: غزہ پٹی پر جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 2 میجرز سمیت متعدد فوجی اہلکار ہلاک انہوں نے کہاکہ میں فلسطینیوں کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہوں، اور مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ وہاں مستقل جنگ بندی کی جائے۔ واضح...
    لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا  نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
    اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سیکیورٹی کیا ہوگی؟ اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا مگر آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے پوری کابینہ کا غائب ہونا افسوس ناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، اس کی دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اکھٹی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی مگر...
      —فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔ نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟ انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن...
    یکم مئی کی صبح ہمیشہ ایک تلخ ماضی اور امید بھرے کل کے درمیان جھولتی نظر آتی ہے۔ جب سورج افق پر اُبھرتا ہے تو اُس کی کرنیں فقط ایک نئے دن کا آغاز نہیں کرتیں بلکہ شکاگو کی ان گلیوں میں بھی اُترتی ہیں جہاں 1886 میں مزدوروں کے حق میں نکلی ہوئی پرامن ریلی پرگولیاں برسائی گئی تھیں۔ ان شہداء کے خون سے جو چراغ روشن ہوئے وہ آج بھی دنیا بھر کے مزدوروں کے دلوں میں جل رہے ہیں۔ ان چراغوں کی روشنی میں ہم اپنے سچ کو پہچانتے ہیں، اپنی محرومیوں کو زبان دیتے ہیں اور اپنے خوابوں کو ایک نئی تعبیرکی طرف لے جانے کی تمنا کرتے ہیں۔ شکاگو کے مزدورکوئی اجنبی نہیں تھے...
    جنگی جنون کے اس ہنگام میں ذہن ماضی کی طرف رجوع پر مائل رہا کہ یہ خطہ کبھی ایک تھا۔ ایک طویل سیاسی اور معاشرتی کشمکش اور جدوجہد نے موجود جغرافیائی حدود کو شکل دی۔ اس دوران ایک صدی قبل کے علمی اور فکری ماحول پر مبنی ایک کتاب نے گویا ایک گم گشتہ دنیا کو مطالعے کی حد تک مجسم کر دیا… ’’خطوط اکبر بنام اقبال۔‘‘ اکبر الہ آبادی اپنی طرز کے منفرد شاعر تھے۔ اکبر الہ آبادی مسلمانوں کے حالات اور سیاسی آزار سے شاکی رہے، کڑھتے رہے۔ دل کے یہی پھپھولے ان کی شاعری میں ظریفانہ طرز میں پھوٹتے رہے اور ایک عالم کو متاثر کرتے رہے۔ ان کا انتقال 1921ء میں ہوا۔ زندگی کے آخری دس...
    ویب ڈیسک: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما پروفیسر سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔  1938 ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ساجد میر کچھ عرصہ سے علیل تھے،ان کا کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مہروں کا آپریشن ہواتھاجس کے بعد سے وہ شدید علیل ہو گئے تھے، دس سال قبل ان  کے دل میں بھی سٹنٹ  پڑا تھا۔  پروفیسر ساجد میر گزشتہ 40سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے،وہ 5 بار ایوان بالا سینٹ کے رکن رہے،ان کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقاءمیں ہوتا تھا،انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب "عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ"...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
    دنیا کی ڈیجیٹل آبادی ساڑھے پانچ ارب سے زائد عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے 'ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ میں رواں برس فروری کے اعداد وشمار جاری کیے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فروری 2025ء تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے، جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے، جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔ مارکیٹ لیڈر: فیس بک رپوٹ کے مطابق فروری 2025ء میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا۔ اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔ خیال رہے کہ...
    ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی، خوبصورتی، سہولیات اور لاگت کے لحاظ سے مختلف ایئرپورٹس کو سراہا جاتا ہے، مگر اگر بات کی جائے دنیا کے مہنگے ترین ایئرپورٹ کی، تو سب سے پہلا نام ’ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا آتا ہے۔ نہ صرف اس کی تعمیر پر ریکارڈ لاگت آئی، بلکہ یہاں روزمرہ کی عام اشیاء بھی انتہائی مہنگی دستیاب ہیں۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 1991میں ہوا اور اسے 6 جولائی 1998کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 20 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 5,600 ارب پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔ یہ دنیا کی تاریخ میں سب سے مہنگا ایئرپورٹ پروجیکٹ مانا جاتا ہے۔ یہ ریکارڈ 1998 میں...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں، ایمن اور منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انہیں شدید تنقہد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اداکارہ منال خان اپنے بھائی کی معاذ خان کی بارات کا سوٹ پہن کر ٹرائی کر رہی تھیں اور انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اپنے بھائیوں کی شادی میں ایسے لباس پہنتے ہیں اپنی بارات کے لال جوڑے نہیں پہنتے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by HARISSHAKEEL (@harisshakeelofficial) ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم دن پر دلہن کو چمکنے دیں۔ منال خان کے اس بیان کے بعد صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا...
    پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اداکاروں کے بھائی کے ولیمے پر پہنے ہوئے جوڑے ایک آنکھ نہ بھائے کیونکہ وہ تقریباً دلہن کے جوڑے جیسے لگ رہے تھے۔ ایک صارف نے ان کی ولیمے کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منال خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ خدارا کسی کے خاص دن کو خراب نہ کریں۔ دلہن نے...
    لاہور: لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور میں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں ایک عالمی ادارے کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو شاباشی بھی دی ہے، سیف سیٹیز بنائے گئے ہیں...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کیساتھ ہونیوالا ظلم عوامی غیض و غضب کا سبب بن رہا ہے جو دراصل وفاق کو کمزور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کینالز کی تعمیر کے خلاف سندھو دریا اور سندھ کے حقوق کا دفاع کریں گے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ قبول نہیں۔ سندھ کے عوام نے پرامن دھرنا دے کر نئی تاریخ رقم کی۔ پرامن دھرنے پر جو پولیس گردی اور تشدد کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ سندھ کے عوام کے پرامن احتجاج کے آگے حکومت اور مقتدر...