2025-09-18@07:10:51 GMT
تلاش کی گنتی: 2899

«پیسے فی»:

(نئی خبر)
    پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کروا دیئے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیاء الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔
    کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے غذائی افراطِ زر اور سپلائی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے، حالانکہ حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گندم کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو جولائی میں 62 روپے اور اگست کے وسط میں 72 روپے فی کلو تھی۔ اسی اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 97 روپے فی کلو اور فائن آٹے کی قیمت 103 روپے ہوگئی ہے، جو اگست کے آغاز میں بالترتیب 74 اور 79 روپے تھی۔ چکی کا آٹا اب...
    لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ آج رات ملتان میں زیادہ خطرہ ہے، شام میں ہیڈ محمد والا پر پانی زیادہ بڑھا تو شگاف لگانا پڑے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح فی الحال برقرار ہے تاہم ہیڈ محمد والا پر پانی میں اضافہ متوقع ہے جس کے باعث وہاں ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے جس کا ریلا مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، حالیہ بارشوں کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر ہوا ہے جبکہ سب سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کریں گے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ Post Views: 3
    ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات  میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ  جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی...
    لاہور (نمائندہ دنیا نیوز) پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم افسر کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد اور سول ایوارڈ کی منظوری دی۔ فرقان احمد خان کینسر کے مریض تھے، اس کے باوجود گزشتہ چار روز سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ وہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہے۔ گزشتہ روز آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فرقان احمد نے مشکل حالات میں عوام...
    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    https://www.facebook.com/wenewsdotpk/videos/1319611139781873/?rdid=QgbiudWb7v8z81X4#   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان رہائی ملکی سیاست نصرت جاوید وی نیوز
    خیبرپختونخوا پولیس نے خواتین کو ہراسانی اور جرائم سے بچانے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خواتین پر مذہبی تعلیم کے دروازے بھی بند، افغان حکومت کے سربراہ نے نئی ہدایات جاری کردیں اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں جدید ’پینک بٹن‘ نصب کیے جائیں گے تاکہ خواتین اور شہری بروقت اپنی شکایت پولیس تک پہنچا سکیں۔ پشاور میں پائلٹ منصوبہ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور شہر کے مختلف مقامات پر 68 پینک بٹن نصب کیے جائیں گے۔ یہ بٹن ان جگہوں پر لگائے جائیں گے جہاں خواتین کی نقل و حرکت زیادہ ہوتی ہے۔ شکایت براہِ راست کنٹرول روم تک پولیس حکام کے مطابق پینک بٹن پولیس...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رکن اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایات پر کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت، جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا استعفے میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے غربت مٹاؤ و سماجی تحفظ، قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رکنیت سے فوری طور پر دستبردار ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ منظور...
    پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔ اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
    یونان کی شہزادی اولمپیا نے اپنے کزن کے بچے رابرٹ تھیوڈور گیٹی کے بپتسمہ کی تقریب میں دلکش سفید لباس میں شرکت کی جس میں ان کی شاہی وقار اور جدید انداز کی جھلک نمایاں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی ہیمپٹن میں منعقدہ اس یونانی آرتھوڈوکس تقریب میں شہزادی اولمپیا نہایت پر وقار اور جذباتی نظر آئیں جہاں انہوں نے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔ ان کی یہ تصاویر ان کے والد کراؤن پرنس پاولوس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ بعد ازاں مہمانوں نے بپتسمہ کی خوشی میں نیلے اور سفید پھولوں سے سجے خوبصورت باغ میں جشن منایا۔...
    پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر رائٹنگ ہیلپ متعارف کرادیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیغامات کو بہتر، دوبارہ تحریر اور وقت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے کمپنی کے مطابق یہ فیچر میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس سے صارفین کو اے آئی پر مبنی تجاویز ملیں گی جبکہ پیغام کے اصل مواد تک کمپنی یا پلیٹ فارم کی رسائی نہیں ہوگی۔ introducing writing help with Meta AI on WhatsApp, a private way to help you rephrase, proofread or adjust the tone of your message. make conversations on everything from budgets to asking for babysitting...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ لی۔ ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
    جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ، جس سے ملک بھر کے صارفین کو تقریباً 23 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں جمعرات کو عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت نیپرا کے ممبر سندھ، رفیق شیخ نے کی۔ سماعت کے دوران سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے جولائی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نرخ کم کرنے کی درخواست جمع کروائی  اور بتایا کہ اس کمی کا فائدہ ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو منتقل ہوگا۔ حادثات پر سخت برہمی سماعت کے دوران نیپرا کے ممبر رفیق...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی  سے گفتگو میں کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔‘ پی ٹی آئی کے استعفیٰ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں لگنے والی پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کردی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کا اطلاق تمام ٹیرف کے حامل صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
      وفاقی حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو، انجینئر چوہدری خالد محمود کے مطابق یہ سہولت اسلام آباد ریجن کے تمام صارفین — خواہ ان کا کوئی بھی ٹیرف ہو — پر یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے درخواست کی  کہ اگر انہیں اس حوالے سے کسی بھی...
    اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ، نج کاری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین خان قائمہ کمیٹی اقتصادی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کے علاوہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا...
    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے نئے ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کے اہل ہوں گے جبکہ پہلی بار سندھ کے ضلع جیکب آباد کو بھی ٹیسٹ سینٹر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امیدواروں کی سہولت کے لیے مزید ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا اس فیصلے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کو اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کے لیے جیکب آباد...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر  ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی  نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس شروع ہونے سے قبل کیا۔ مستی خیل نے پریس گیلری کی جانب دیکھ کر اعلان کیا اور فوری طور پر اجلاس ہال سے باہر چلے گئے۔ واضح رہے کہ آج پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ اجلاس میں قومی اہمیت کے کئی معاملات پر غور متوقع تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کے اراکین کے اجتماعی استعفوں کے اعلان کے بعد...
    لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کے 6 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی.  محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی میدان میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی معاونت اور...
    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل امین خان نے اکنامک افیئرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس سمیت مختلف کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ فیصل امین خان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات پر مزید اراکین کے استعفوں کا بھی امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی اسی...
    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد مشاورت کا عمل مکمل ہوا اور بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آیا۔
    کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں صحافی عرفان خان کی سوشل میڈیا ایکٹیوٹیز کو بنیاد بنا کر کارروائی کے مطالبے کو ریاستی عناصر کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے آئینی اور جمہوری حق پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی...
     سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ جنگ پر عالمی توجہ مبذول کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں بالآخر ایک فیصلہ کن موڑ تک پہنچنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اس طویل اور خونی جنگ کا “اختتام” ممکن ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششیں مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، اور وہ پُرامید ہیں کہ جلد ایک ایسا حل نکل آئے گا جو دونوں فریقین کے لیے “قابلِ قبول” ہو۔ تاہم ٹرمپ نے اس ممکنہ جنگ بندی کے فریم ورک، شرائط یا ثالثی کردار پر زیادہ تفصیل نہیں دی۔ ان کے انداز سے اندازہ...
    گوگل نے پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ تجربہ، یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا سرچ انجن، اب مقامی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ نیا موڈ پیچیدہ سوالات کے زیادہ تیز، ہوشیار اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر رواں سال کے اوائل میں سب سے پہلے امریکا میں پیش کیا گیا تھا اور اب تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جہاں صارفین اس کی رفتار، معیار اور تازہ ترین جوابات کی فراہمی کو سراہ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نومولود اے آئی پرپلیکسٹی کی 3 ارب صارفین رکھنے والا گوگل کروم خریدنے کی حیران...
    فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوذب، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی قید سنائی گئی۔ 42 ملزمان کو 7...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: غذر کا چرواہا وصیت خان ہیرو بن گیا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا...
    ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بالوں سے بنا ٹوٹھ پیسٹ دانتوں کی مرمت اور ان کے جھڑنے کی ابتدائی اسٹیج کو روک سکتا ہے۔ کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ بالوں، جلد اور اون میں پایا جانے والا پروٹین کیراٹین جو اکثر شیمپو میں استعمال ہوتا ہے، دانتوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ کنگز کالج لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیرف الشرکوی کے مطابق سائنس دانوں کو لگتا ہے کہ یہ ایک گیم چینجر ہے، ایک انڈسٹری موور ہے جو کیراٹین کو ہمارے روزمرہ استعمال میں ایک حقیقی پروڈکٹ کے طور پر متعارف کرواتا ہے تاکہ آپ کے دانتوں کے انامل کی حفاظت اور شفا یابی ہو سکے۔ انہوں نے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ممتاز قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رسمی طور پر عہدہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگرچہ وہ تنظیمی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں، تاہم وہ اپنی خدمات بطور وکیل اور قانونی معاون بدستور بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔   ان کے اس فیصلے کو پارٹی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
    امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی 27 اگست سے نافذ العمل ہوگی، جس کے بعد بھارت کے لیے روسی تیل کی رعایتی درآمدات مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں بھارتی نجی ریفائنرز، خصوصاً ریلائنس انڈسٹریز اور نیارا انرجی، اب تک کے سب سے بڑے مالیاتی فائدہ اٹھانے والے بن کر سامنے آئے ہیں۔ مارکیٹ شیئر میں روس کا غیر معمولی اضافہ سن 2021 میں بھارت کی تیل مارکیٹ میں روس کا حصہ صرف 2 فیصد تھا، یوکرین جنگ اور مغربی پابندیوں کے بعد، روس نے رعایتی نرخوں پر تیل فروخت کر کے محض 42 مہینوں میں اپنا حصہ بڑھا کر اوسطاً 32 فیصد تک پہنچا دیا۔ جون 2025 میں یہ حصہ مزید بڑھ کر ریکارڈ 45 فیصد ہو گیا۔...
    فرانس نے امریکا کے سفیر چارلس کشنر کو طلب کیا ہے۔ کشنر نے ایک کھلے خط میں صدر ایمانویل میکرون پر الزام لگایا تھا کہ فرانس یہودی مخالف تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ خط امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوا جس میں کشنر نے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو یہودی مخالف رویہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی تیل کی درآمدات پر ’سنجیدگی‘ دکھانے کا مطالبہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس یہودی مخالف تعصب کے خلاف پوری طرح...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا۔ اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے کو سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا۔ سیاسی کمیٹی کے اراکین نے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی 87 سے مُنزا فاطمہ اور احمد چٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 سے عین احمد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی و...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) سابق وفاقی وزیر اور موجودہ آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ تمام منافق سیاستدان اور دیگر...
    طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد /پشاور /سوات /مظفر آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون کے مزید 3نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر، باجوڑ، بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں...
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ روزانہ...
    ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق صارفین زیروبیلنس کے باوجود  اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں  جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛...
    —فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین زیرو بیلنس کے باوجود اپنے اہلِ خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں۔ پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایم اوز کے قریبی تعاون سے باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
    ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے مزید 3 نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر، باجوڑ، بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا نقصان ہوا،  گلگت بلتستان میں فلیش فلڈز اور سیاحتی حادثات پیش آئے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب انہوں نے کہا کہ گلگت اور...
    لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN  ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
    لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔  ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے جنرل بس اسٹینڈ اورتمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری...
    اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور محفوظ رہنے کے لیے شہریوں سے مارگلہ ہلز جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گے۔ مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو 19 اگست تک عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔...
    بیجنگ :چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے اپنے توانائی کے ڈھانچے میں سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، سبز اور کم کاربن والے نقل و حمل کے نظام کی بہتری کو تیز کیا ہے اور شہری اور دیہی تعمیرات کے سبز اور کم کاربن کی سطح کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق توانائی کی پیداوار میں چین کے کوئلے کی کھپت کا حصہ 2020 میں 56.8 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 53.2 فیصد رہا ، جبکہ غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 15.9 فیصد سے بڑھ کر 19.8 فیصد ہوا ۔ چین میں دنیا میں قابل تجدید توانائی...
    ---فائل فوٹو  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریاؤں کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔اسی طرح دریائے جہلم کے اہم مقامات اور ملحقہ نالوں میں اور دریائے چناب پر بہاؤ معمول پر ہے، نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 16-08-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Ga-za, Arab Silence & Yemen Tensions — Middle East at a Crossroads عرب حکمران خاموش کیوں؟ یمن پر خطرے کے بادل خطہ ایک نازک موڑ پر ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیش کش: سید انجم رضا     پروگرام کا خلاصہ: غ -زہ پر جاری مظالم، عرب حکمرانوں کی خاموشی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔ ان معاہدوں کے باعث ملکی طلب میں شدید کمی کے باوجود حکومت کے پاس درآمد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔اس پالیسی...
    پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔  فلک ناز چترالی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے...
    ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی...
    مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی امریکی کمپنی پرپلیکسٹی اے آئی نے انٹرنیٹ کے مقبول ترین ویب براؤزر گوگل کروم کو خریدنے کے لیے ساڑھے 34 ارب ڈالر کی غیر متوقع بولی دے کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی براؤزر جلد متوقع، کیا گوگل کروم کا متبادل بن سکتا ہے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف 3 سال پرانی کمپنی پرپلیکسٹی کو ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور چپ ساز ادارے انوڈیا کی حمایت حاصل ہے۔ کمپنی کی قیادت سابق گوگل اور اوپن اے آئی کے ملازم اروند سرینیواس کر رہے ہیں۔ لیکن ٹیکنالوجی انڈسٹری سے وابستہ کئی ماہرین نے اس...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بونیر میں 70 سے زائد اموات پردل رنجیدہ ہے،غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے بونیر، باجوڑ اور دیگر اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے مشترکہ امدادی ہنگامی اقدامات فوری یقینی بنائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو فی الفور افت زدہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...
    فائل فوٹو تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی۔سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اقوام متحدہ اب اسلامو فوبیا کے خلاف دن مناتا ہے، اس کے لئے بانی پی ٹی آئی نے جدوجہد کی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائد اعظم کی کاوشوں سے ملک بنا، ہم مذمت کرتے ہیں یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبر کی تصویر تھی، قائداعظم کی نہیں تھی، ہم ایوان میں قائداعظم کی تصویر لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائداعظم کو نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ آپ...
    رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نہ صرف یوم آزادی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی بلکہ پاکستانی قومی ترانے کی دھن ترمپیٹ پر بجا کر پاکستانی عوام کے ساتھ محبت، احترام اور دوستی کا اظہار بھی کیا۔ ڈاکٹر کیونکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم، ٹیم یورپ کے ساتھ مل کر، پاکستان کو اس کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن خوشی، آزادی اور امید کا دن ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یہ جذباتی اور موسیقی سے لبریز پیغام پاکستانی عوام کے لیے دوستی اور...
    یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں. بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔
    پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے کا نام دیا۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد...
    یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام  کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔ یہ سب کچھ  پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔ عاصم منیر میرے...
    فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا۔ توقع ہے یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات نہ کرنے زور دے گی، بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت پر...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھیں۔ تینوں مسلح افواج نے پورے پاکستان کے عوام کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کسی نعرے کا نام نہیں، یہ ایک احساس کا نام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جشن آزادی کو مشن آزادی کی طرح مناتی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کچھ خاندان کررہے ہیں۔ سندھ...
    یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جس کی ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے جاری کی ہے۔ اس خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آتے ہیں، جو پاکستان کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ملک کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی۔ سی پیک میری نظر میں صرف ایک راہداری نہیں خوابوں اور امیدوں کا اشتراک ہے۔ پاکستان اور چین کی صرف سرحد یکساں نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے پہاڑ‘ دریا اور مستقبل کی امنگیں بھی اکٹھی ہیں۔ سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ سی پیک روزگار، زراعت خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں۔ سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا ہدف گوادر...
    فائل فوٹو یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں خلیجی میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے میڈیا ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔
    پی ٹی آئی اسلام آباد کا وفاقی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔ریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان...
    پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اعلی سطحی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، جن میں دونوں ممالک نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگوری ڈی لوگرفو نے کی۔اعلامیے کے مطابق...
    جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شُوئیچی نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی اسلامی جمہوریہ کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید کا پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر اکاماتسو نے کہا کہ میرے عزیز پاکستانی دوستوں، پاکستان کے یومِ آزادی پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ جاپان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یومِ آزادی مبارک اور پاکستان-جاپان دوستی سلامت رہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد یومِ آزادی کے اس جشن کے موقع پر، جاپانی اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے...
    پاکستانی معیشت اس وقت سنگین مالی مسائل سے دوچار ہے، جس میں قرضوں کی ادائیگی، حکومتی اخراجات، اور دیگر مالی مشکلات شامل ہیں۔ ایک طرف عوامی خدمات کی فراہمی مشکل ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف اعلیٰ سرکاری افسران اور ججز کو ملنے والی مراعات اور پنشن کے بارے میں مسلسل سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن گزشتہ 15 سالوں میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سینیٹ میں وزارت قانون و انصاف کی رپورٹ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں ریٹائرڈ...
    ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے خود، ایرانی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 14 اگست کے اس پرمسرت دن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ سفیر نے پاکستان کی ناقابلِ شکست یکجہتی، حوصلہ اور شاندار کامیابیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کی اہمیت اجاگر کی۔ On August 14th, as the Great Nation of Pakistan celebrates 78th Auspicious Occasion of the Independence Day of Pakistan, on behalf of myself, the Government and the Nation of the Islamic Republic of Iran, I extend...
    پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید نے حکومتِ پاکستان، قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاستِ فلسطین پاکستان کی اس غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز مقصد کے لیے پیش کی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ خوشی کا دن پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا اور دونوں ممالک کے مابین اخوت کے گہرے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ فلسطینی سفارت خانے نے اپنے پیغام...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو کو آگے کہیں پر اکاموڈیٹ کریں گے، عرفان سلیم اور عائشہ بانو سمیت کسی کو بھی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنی گالہ نیلامی کی خبر جب آئی تو میں نے لیگل گروپ میں شیئر کر دی، بعد میں نیب نے بھی وضاحت کی کہ...
    یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ پاکستان کی مسلسل ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فخر کے ساتھ پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو...
    انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی رولز کو معطل کر کے پیش کی جائیگی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی رولز معطل کر کے پہلے بل پیش کیا جائے گ اور پھر اسے منظور کرایا جائے گا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے،  تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 5 اگست کو شیخ وقاص اکرم کی غیر حاضری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، نوشین افتخار نے 5 اگست کو ہی تحریک پیش...
    شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے، تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
    پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین  مذاکرات کا دور منعقد ہوا، جس میں ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ دونوں وفود نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا،  جن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔ امریکا نے...