2025-07-27@10:36:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2783

«ہزار کیوسک اور»:

(نئی خبر)
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اداکارہ کی بڑی بھابھی نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا اپنی فیملی سے طویل عرصے سے تعلق منقطع تھا، اور اس کی بنیادی وجہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ مرحومہ کے خاندان کو ان کے کیریئر سے سخت اختلاف تھا اور یہ اختلاف ان کے قریبی رشتہ داروں، خصوصاً بڑے بھائی، کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ ’خاندان کبھی نہیں چاہتا تھا کہ حمیرا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو آئندہ بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ یہ اطلاع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان چار روزہ کشیدگی میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو دہائیوں بعد ان حریف ممالک میں سب سے شدید جھڑپیں تھیں۔ پاکستان کی ٹیم کو اگست اور ستمبر میں بھارت میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ میں...
    ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سے ملاقات کر کے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی بے جا کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل کی نشان دہی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے دوبارہ رجسٹریشن فیس کی وصولی پر اعتراض کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ شہری پہلے ہی رجسٹریشن کے وقت یہ فیس دے چکے ہیں، اب دوبارہ اس مد میں رقم لینا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ نمبر پلیٹوں کے حصول میں مشکلات اور ٹریفک پولیس کی جانب سے...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر، جنھیں گزشتہ دنوں ان کے والد نے اپنے گھر سے الگ کردیا تھا، کروڑوں کمانے کے باوجود اپنے گھر سے محروم ہیں۔ معاذ صفدر کے ولاگز کو لاکھوں لوگ روزانہ فالو کرتے ہیں، مگر ان کے مداحوں کے دل میں ایک سوال اکثر گونجتا ہے کہ کم عمری میں اس قدر کمائی کرنے والا شخص اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدتا؟ انسٹاگرام پر 21 لاکھ اور یوٹیوب پر 46 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے حال ہی میں اپنے والد کے گھر سے شفٹ ہوکر الگ کرایے کے مکان میں رہائش اختیار کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس کرایے کے گھر کو اپنی مرضی کے مطابق تعمیر اور ڈیزائن کروا...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی بڑی بھابھی نے انکشاف کیا ہے کہ حمیراکے اہلِ خانہ سے دوری کی اصل وجہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمیرا اصغر: خاموش فلیٹ کی آخری کہانی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بھابھی نے بتایا کہ حمیرا کے خاندان کو ان کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا، جس کے باعث ان کے قریبی رشتہ داروں خصوصاً بڑے بھائی سے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمائرہ کے خاندان والے نہیں چاہتے تھے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام کریں۔ اس کے باوجود وہ مجھ سے رابطے میں رہتی تھیں۔ آخری بار ان سے اگست 2024 میں بات ہوئی تھی، اس کے بعد ان...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نوشین شاہ نے شوبز انڈسٹری سے عارضی دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔نوشین شاہ نے شرکت کی اور  اپنی صحت  سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ 2 سالوں سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں، جس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے کچھ حالات ٹھیک نہیں تھے، طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے ریکوری کے مراحل سے گزر  رہی تھی۔اداکارہ نے بیمار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے ذہنی طور پر تو بیمار ہوئی لیکن جسمانی طور پر بھی بیمار ہوئی، کھانے پینے اور روز مرہ کے کاموں...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک چشم کشا رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو جان بوجھ کر طول دیا گیا، اور اس کے اصل ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں جب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کی تو نیتن یاہو نے ابتدائی طور پر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی تھی۔ تاہم، جب یہ بات مخلوط حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ کو معلوم ہوئی تو اس نے دھمکی دی کہ جنگ بندی ہوئی تو وہ حکومت چھوڑ دے گا۔ نیتن یاہو نے اپنی حکومت کو بچانے اور سیاسی کرسی پر قائم رہنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ مسترد کر...
     گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,051 میٹر) پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک پولش کوہ پیما والدیمر کووالےوسکی برفانی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ہے۔زخمی کوہ پیما والدیمر کووالےوسکی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور وہ اس وقت براڈ پیک کے 6,500 میٹر بلند کیمپ تھری میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے پھنسا ہوا ہے، متاثرہ کوہ پیما کا تعلق پولینڈ سے ہے اور وہ تین رکنی غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ براڈ پیک کو سر کرنے کی مہم پر تھا۔حادثے کے بعد کوہ پیما کو فوری طبی امداد فراہم نہیں کی جا سکی کیونکہ بلند مقام اور سخت موسم نے ریسکیو آپریشن کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) برنیہاٹ بھارت کی دلکش شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کے بہت سے دوسرے شہروں کی طرح ہی لگتا ہے۔ تاہم سرسبز پہاڑیوں، قدرتی وادیوں اور ندیوں کے درمیان واقع یہ قصبہ سوئس ایئر کوالٹی مانیٹر (آئی کیو ایئر) کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ بارش میں دوپہر کے وقت شہر کی پہاڑی سڑکوں پر چلتے ہوئے، خوبصورت نظارے اور اس کی خاموشی قریبی فیکٹریوں کی آوازوں سے گونجتی رہتی ہے۔ تقریباً 50,000 افراد پر مشتمل اس قصبے میں تقریباً 80 صنعتیں ہیں، جن میں سے اکثر کی توجہ لوہے اور اسٹیل پر ہے۔ سانپ کی طرح بل کھاتی سڑکوں پر ٹرکوں...
    ویب ڈیسک:   لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔سپروائزری افسران خود سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کی ہدایت دیتے ہوئے تمام تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی...
    کراچی میں عمارتوں کا گرنا معمول بن چکا ہے، اگرکوئی پرانی عمارت اپنی خستہ حالی اور مدت کو پورا کرنے کے بعد گرے تو اس کا متعلقہ سرکاری اداروں پرکوئی الزام عائد نہیں کیا جا سکتا مگر لیاری کے علاقے بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کو محض تیس سال قبل ہی تعمیرکیا گیا تھا۔ تیس سال کے عرصے میں کوئی بھی عمارت پرانی نہیں کہلائی جا سکتی۔ اس عمارت کا گرنا یہ بتاتا ہے کہ اس کی تعمیر انتہائی ناقص میٹریل سے کی گئی تھی، تعمیرات سے متعلق صوبائی حکومتی ادارے نے بھی اس کی تعمیر کے وقت اس کا انسپکشن کرنے کی شاید زحمت ہی نہیں کی۔  یہ بھی پتا چلا ہے کہ جب 2022میں اس عمارت...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی میت گھر کے بجائے سیدھا قبرستان لائی گئی وہیں نماز جنازہ ادا ہوئی اور تدفین کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرحومہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر قبرستان میں ہی ادا کی گئی اور تدفین کردی گئی۔ ان کی میت گھر نہیں لائی گئی بلکہ براہ راست قبرستان لائی گئی۔ اداکارہ کی آخری آرام گاہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک کے قبرستان میں بنائی گئی جہاں تدفین ہوئی۔ اس موقع پر خاندان کے قریبی افراد، عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔ اداکارہ کی اچانک اور پُراسرار موت سے ان کے مداح اور ساتھی فنکار شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔...
    تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے معروف گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16ویں سیزن میں شرکت کرنے والے مشہور تاجک اسٹار کی پبلک ریلیشنز کمپنی نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے مطابق عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان کی ٹیم کے ایک نمائندے نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ انہیں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔...
    رکن اسمبلی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جسطرح نیشنل کانفرنس کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کے شہیدوں کو خراج پیش کرتے آئے ویسے ہی آج بھی ہم شہید مقبر جاکر فاتحہ خوانی کرنا چاہتے ہیں جو کہ کچھ نیا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ 13 جولائی کو منعقد ہونے والی تقریبات سے نیشنل کانفرنس اور اس میں کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تعلق سے ایل جی انتظامیہ سے تحریری اجازت مانگی ہیں اور امید ہے نیشنل کانفرنس کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار تنویر...
    ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق شہر قائد میں 33 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن کے مالکان کو آن لائن اپلائی کرنے کے باوجود نہ نمبر پلیٹس وقت پر موصول ہو رہی ہیں، نہ ہی متعلقہ محکمے کی جانب سے شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل پر فوری صوبائی وزیر ایکسائز اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں۔ ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق...
    سوات کی انکوائری رپورٹ میں انچارج ریسکیو 1122 کنٹرول روم سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ایریگیشن، سانحہ محکمہ آبپاشی کے 2 افسروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بغیر بتائے چھٹی پر تھے، پولیس دفعہ 144 پر صحیح طور پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی، سوات میں دفعہ 144 پر صحیح طریقے سے عمل درآمد کروانا پولیس کا کام تھا۔ پولیس نے ایف آئی آرز کاٹنے میں کمزوری دکھائی، رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری...
    سٹی 42 : شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ  کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں ادا کر دیا گیا۔  ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر آفیسر ریسکیو، اہل علاقہ اور ریسکیور نے شرکت کی ۔ جس کے بعد ناظم حسین کوانکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایاگیا ۔ ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد اور ضلعی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔  مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش   شہید کے والد  کو ریسکیو یونیفارم اور پاکستانی پرچم سلیوٹ کیساتھ پیش کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ سید ناظم حسین شہید کا اٹھارہویں بیسک کورس سے...
    محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز منامہ: (آئی پی ایس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا، بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی...
    سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پشاور۔ سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے کے خلاف محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک...
    لاہور: پنجاب میں شدید گرمی اور حبس چھائی ہوئی ہے، تاہم مون سون بارشوں کا سسٹم صوبے میں تاحال موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں  مون سون کی بارشوں کا سسٹم  موجود ہے، لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور  حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج  موسم خشک اور گرم رہے گا    جب کہ بارش  کا امکان بھی نہیں   ہے۔ دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 جولائی تک بارش اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم...
    لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی سیاست کا ایک بڑا اور متنازعہ نام، الطاف حسین، ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے جب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ لندن میں انتقال کر چکے ہیں۔ جمعے کے دن ان افواہوں نے خاص طور پر ٹوئٹر (ایکس) اور فیس بک پر ہلچل مچا دی۔ مگر جلد ہی ان افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی، جب ایم کیو ایم (لندن) کے قریبی ذرائع اور ترجمانوں نے واضح طور پر انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ مصطفیٰ عزیز آبادی، جو کہ الطاف حسین کے قریبی ساتھی اور ایم کیو ایم لندن کے ترجمان ہیں، نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ان افواہوں...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے محسن نقوی کا شاندار خیرمقدم کیا بعد ازاں وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس میں سکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں انسداد دہشتگردی انسداد انسانی سمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے...
    امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کینیل پر پہلی بار پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف مبینہ سخت کارروائیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کیوبا پر دباؤ بڑھانے کی تازہ کوشش ہے۔ Four years since the Cuban regime’s brutal crackdown on protestors, @StateDept is restricting visas for Cuban regime figureheads @DiazCanelB, López Miera, Álvarez Casas, and their cronies for their role in the Cuban regime’s brutality toward the Cuban people. The @StateDept also… — Secretary Marco Rubio (@SecRubio) July 11, 2025 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے کیا۔ منامہ ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کو بحرینی وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر "منامہ فورٹ" پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور  انسداد منشیات کے شعبوں میں دوطرفہ اشتراک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مون سون : لاہور...
    وفاقی وزیر داخلہ کے دورۂ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، جہاں ان کا بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا شاندار خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر ’’منامہ فورٹ‘‘ کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ منامہ فورٹ میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر تفصیلی...
    تم ماسک کیوں پہنتی ہو؟ ہم سے سوال کیا گیا۔ کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمیں بار بار کووڈ ہو اور پھر لانگ کووڈ بھی۔۔۔ ہم نے جواب دیا۔ کیا تم نے ویکسین نہیں لگوائی؟ پھر سوال۔ ہم نے فائزر کے 3 انجیکشن بھی لگوائے ہیں اور ماڈرنا کے بھی۔۔۔ ہمارا جواب۔ پھر تو تم محفوظ ہو گئیں نا۔۔۔ نہیں، وائرس بار بار اپنی شکل بدل کر حملہ کر رہا ہے۔ ہم نے کہا۔ تو بھئی اب یہ فلو جیسا ہو گیا نا، روٹین کی بات ۔۔۔ جواب ملا۔ نہیں یہ فلو جیسا نہیں، یہ ایچ آئی وی جیسا ہے جو ایڈز بیماری پیدا کرتا ہے سو اس سے جتنا بچ کر رہا جائے اتنا ہی اچھا۔۔۔ ہم نے جواب...
    سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں بارہ انسانوں کے ڈوب کر مر جانے کے الم ناک سانحہ کا صوبائی حکومت کے کئی اداروں کو بیک وقت ذمہ دار قرار دے دیا لیکن وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر مظلوم سیاحوں کو بچانے کے لئے نہ بھیجنے کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے "کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی" کی منظوری...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی۔رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے 60 دنوں کے اندر تمام قانونی لوازمات پورے کرکے کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی منظوری بھی دے دی۔ جیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے 36 ریسکیو اسٹیشنز کے قیام، ریسکیو کیلئے جدید آلات خریدنے اور 70 کمپیکٹ ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے قیام کی...
    سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں لائبیریا کے صدر کے انگریزی بولنے کی تعریف کی جس پر لائبیریا کے عوام حیرت اور ناراضی کا اظہار کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لائبیرین صدر جوزف بوآکائی سے ملاقات کے دوران ان کی انگریزی کو خوبصورت قرار دے کر تعریف کی تھی۔ ٹرمپ نے ان سے مزید یہ بھی پوچھا کہ آپ نے کہاں سے اتنی خوبصورت انگریزی سیکھی اور کہاں سے تعلیم حاصل کی؟ کیا یہ سب لیبیریا میں ہوا؟ یہ بھی پڑھیے: طالب علم محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تاہم امریکی صدر کو ئی علم نہیں تھا کہ انگریزی ایک...
    (ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، اُن کی طبیعت گزشتہ رات اچانک خراب ہوئی ۔ لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے تصدیق کی ہے کہ الطاف حسین کئے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ڈاکٹر ان کے علاج پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیاگیا ہے،جہاں انکےمختلف ٹیسٹ کئےگئےہیں۔تحریک کےتمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری...
    لاہور: پنجاب وائلڈلائف کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے بھی گھروں میں رکھے پالتو جانوروں کے ساتھ بے رحمی کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں مبینہ طور پر جانوروں پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی والی ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور خاتون کے گھر سے تمام پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کر لیے  گئے ہیں۔ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر(پارک) لاہور کے مطابق خاتون کے قبضے سے 28 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں سانپ، کبوتر، عقاب، خرگوش سمیت دیگر شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خاتون کی...
    سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔صوبائی معائنہ ٹیم کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں دریائے سوات میں سیلاب کے دوران 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی انسپکشن کمیٹی نے 63 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں واضح طور پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122 کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ذمہ دار افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر تمام قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی مکمل کریں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ میں مختلف محکموں کے درمیان باہمی رابطے کا شدید فقدان رہا۔ ان میں پولیس، ریونیو، ایریگیشن، ٹورازم پولیس اور ریسکیو ادارے شامل...
    سوات: صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں سوات سانحے کے تناظر میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری...
    سانحہ سوات کے حوالے سے پروونشل انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی گئی۔ 63 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔ خاص طور پر سوات سانحے کے تناظر میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کی جانب سے فرائض میں غفلت کا ذکر کیا گیا ہے جنہیں نشاندہی کے بعد تادیبی کارروائیوں کا...
    ہیوسٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب میں اب تک 120 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 170 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔  ریسکیو ٹیمیں ساتویں روز بھی لاشوں اور ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہل کنٹری ہے، جہاں کیر کاونٹی میں بچوں کے سمر کیمپس اور دیگر مقامات پانی کی زد میں آگئے۔ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ اور ملبے کے بڑے ڈھیر اب بھی موجود ہیں جنہیں سینکڑوں ریسکیو اہلکار چھان رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی سست روی اور ابتدائی وارننگ میں تاخیر پر حکام شدید تنقید کی زد میں ہیں۔  ABC نیوز کی رپورٹ کے مطابق 4...
    اسلام ٹائمز: یہ تشویشناک اعدادوشمار صیہونی معاشرے کی نازک صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کی عکاسی کرتے ہیں، جو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ طویل المدتی جنگ، علاقائی کشیدگی، خاص طور پر ایرانی حمایت یافتہ فلسطینی مزاحمت نے نہ صرف صیہونی رجیم کے سیاسی اور سلامتی کے ماحول کو خطرے میں ڈالا ہے، بلکہ اسرائیلی معیشت کو بھی کمزور کر دیا ہے۔ دوسری طرف، یہ صورتحال ایران، یمن، لبنان اور فلسطینی گروہوں کی طاقت اور مزاحمت کو ظاہر کرتی ہے، صیہونی رجیم کے زیر سایہ معاشرے کی ناپائیداری اس کا ثبوت ہے۔ خصوصی رپورٹ: غزہ جنگ اور بالخصوص ایران کے کامیاب حملوں کے بعد تقریباً تین چوتھائی اسرائیل میں کام کرنیوالے ورکرز ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ سروے...
    لندن: انگلینڈ اور بھارت میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر لارڈز گرائونڈ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔  تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، یہ 2 برس قبل کھیلے گئے ایشز میچ کے بعد اس وینیو پر ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔  اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، ایشز میچ کے دوران ایم سی سی ممبران کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بْرا بھلا کہنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، اس لیے اس بار پلیئرز کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میچ کیلیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ میچ شروع...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے بعد اہلخانہ میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو کہ افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کے والدین نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اس کی میت وصول کرنے نہیں آئیں گے لیکن اگر لاش پولیس کی کسٹڈی میں ہے تو انہوں نے تحقیقات کرنی ہوتی ہیں، قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں پھر لواحقین کو...
    لاہور  (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں بند روڈ کھوکھر ٹاؤن سٹاپ کے قریب  پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کے بعد چھت زمین بوس ہوگئی۔ جس سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہو  گئے ہیں۔ گودام میں آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس دوران عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ جس سے ملبے تلے دب کر 38 سالہ فائر ریسکیور ناظم حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ تین ریسکیو اہلکار 40 سالہ طیب، 36 سالہ جہانگیر اور 28 سالہ شعیب شدید زخمی...
    36 ارب روپے کے مجوزہ منی بجٹ میں مرغی کے ایک دن کے چوزے پر دس روپے ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی دی گئی جب کہ حالیہ بجٹ میں 462 ارب روپے کے حکومت نے جو نئے ٹیکس لگائے ہیں ان کی وصولی کو ممکن بنایا جاسکے۔ میاں شہباز شریف کی مسلم لیگی حکومت کے قیام کے بعد یہ چوتھا بجٹ ہے۔ اپریل 2022 میں پی ٹی آئی حکومت میں ان کے تین وزرائے خزانہ نے جو بجٹ پیش کیے تھے ان پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حکومت مخالف پارٹیاں تنقید کیا کرتی تھیں جس کے بعد مفتاح اسمٰعیل نے بھی بجٹ پیش کیا تھا ،پھر  اسحاق ڈار بڑے دعوؤں سے آ کر وزیر خزانہ بنے اور عوام...
    بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ برساتی نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے۔ریسکیو واٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا، ریلے میں پھنسے ہوئے افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت...
    سٹی 42 : کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں پر سکیورٹی فورسز کیجانب سے فوری اور بھرپور رسپانس دیا گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔   ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔  حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین عوام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 اعزاز محمود کے مطابق کار میں سوار ایک خاندان ڈیرہ اسمٰعیل کی جانب جا رہا تھا کہ کڑی خیسور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ان کی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔اعزاز محمود کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل ہی کار میں سوار پانچوں افراد دم توڑ چکے تھے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت...
    اسلام ٹائمز: حیرت اس بات کی ہے کہ شام اور شام کے باہر جولانی کی حمایت کرنیوالے لوگ آنکھوں اور عقل دونوں ہی سے اندھے ہوچکے ہیں اور انکو جولانی کی اسلام دشمنی اور شام دشمنی بالکل بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ ان حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ جولانی جیسے دہشتگردوں کے ذریعہ انجام دینا چاہتا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ اگر امریکہ جولانی کے ساتھ ملکر اپنی سازشوں میں کامیاب ہو بھی گیا تو پھر اسکا مطلب یہ ہوگا کہ مستقبل قریب میں ترکی اور سعودی عرب سمیت دیگر حکومتیں بھی اقتدار سے جاتی رہیں گی اور ان ممالک کے بھی مزید چھوٹے چھوٹے...
    شمالی کوریا کی چوی من کیونگ جنہوں نے جنوبی کوریا میں پناہ لی ہوئی ہے نے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے شمالی کورین صدر کم جونگ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا میں جینز پہننے پر پابندی کیوں ہے؟ چوی من کیونگ 1997 میں شمالی کوریا سے چین فرار ہو گئیں تھیں لیکن سنہ 2008 میں انہیں واپس شمالی کوریا بھیج دیا گیا تھا جہاں انہیں اذیت اور جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ چوی من کیونگ نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کم جونگ ان کے خلاف سول اور فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس طرح وہ شمالی کوریا کے حکمران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے والی پہلی پناہ گزین خاتون بن گئی ہیں۔ چوی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، حفیظ سنٹرمیں آتشزدگی کا واقعہ کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، حفیظ سنٹر پلازہ میں داخلی دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے،تہہ خانہ میں متاثرہ دکانوں کے تاجران اپنا مال نکال رہے ہیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 25 فائر گاڑیوں اور دو اسنارکلز کا استعال کیا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئررہنماشیخ فیاض کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں کسی دکان کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا  ہے۔دھویں سے کمپیوٹرز...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 3 لاکھ 26 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 56ہزار900 کیوسک اور اخراج 56 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 89 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 400کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج8 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد68 ہزار 300 کیوسک اور اخراج41 ہزار 200 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 3 لاکھ 31 ہزار500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 23 ہزار 500 کیوسک،...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں موجود صاحبزادوں کی طرف سے ان کی پھوپھو علیمہ خان نے پاکستان آمد کا اعلان کردیا جو سیاسی میدان میں ایک نیا موضوع بحث بن گیا ہے، اس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔ٹوئٹر پرانہوں نے لکھا کہ "مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں وہ اپنے باپ کے لئے تحریک چلانے پاکستان کیوں نہیں آتے؟ جب قاسم اور سلمان نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟۔ویڈیو میں حامد میر کاکہناتھاکہ "کچھ عرصہ پہلے تک کہاجاتا تھا کہ عمران ہر دوسرےدن حکومت کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی ہائی کورٹ نے متنازع فلم اودے پور فائلز کی نمائش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلا کو پوری فلم دکھانے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے کی حتمی سماعت 10 جولائی کو مقرر کی گئی ہے، جب کہ فلم سازوں نے فلم کی ریلیز 11 جولائی کو طے کر رکھی ہے۔یہ درخواست جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی پیروی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے کی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فلم کے کچھ مناظر ایک مخصوص مذہبی برادری کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔سنسر...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،بتایاگیاہے کہ گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں اچانک دوپہر کے وقت آگ لگ گئی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق امکان یہی لگ رہا ہے کہ...
    اوپن اے آئی نے گوگل کروم کو چیلنج کرنے کے لیے نیا AI ویب براؤزر متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی ایلون مسک کی حمایت یافتہ کمپنی OpenAI مستقبل کے انٹرنیٹ براؤزنگ کے نقشے کو بدلنے جا رہی ہے۔ معروف عالمی اداروں رائٹرز، دی ورج، اور بزنس انسائیڈر کے مطابق یہ براؤزر چیٹ جی پی ٹی طرز کے انٹرفیس پر کام کرے گا۔صارفین روایتی سرچ کی بجائے AI کے ذریعے براہِ راست معلومات حاصل کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ نیا براؤزر گوگل کی اشتہاری اجارہ داری کو سخت چیلنج دے گا۔ OpenAI نے گوگل کے سابق اعلیٰ افسران کو ٹیم...
    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب جی ایل آئی کار اور ہینو ٹرک کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں فوری رسپانس دیا۔ ریسکیو آپریشن میں 2 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل کے ذریعے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق...
    کوئٹہ میں آج جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینیں منسوخ کی گئیں ہیں، آج کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 11 جولائی سے تمام ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی، مسافر ریزرویشن آفس سے فل ریفنڈ حاصل کریں۔
    پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آتی تھی کہ وہ ہر محاذ پر ناکام رہے ہیں اور ان کے دورِ حکومت میں ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں جس سے غریبوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔ جب 2018 میں عمران خان اقتدار میں آئے تو چند عرصے بعد ہی مسلم لیگ ن حکومت کے اقدامات خاص طور پر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر نہ صرف تنقید کرتی دکھائی دیتی تھی بلکہ سوشل میڈیا پر قیمتوں کا موازنہ بھی کرتی تھی کہ ان کے دورِ حکومت میں چیزیں نسبتاً سستی تھیں اور عوام کی پہنچ میں تھیں لیکن عمران خان نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی ہے۔ وہ قیمتوں میں کمی کا...
    کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ وہ بدقسمتی سے ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مشہور جملے ’’کنگ کرلے گا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ صرف زبان نہیں بلکہ دل سے نکلا تھا۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بڑے کھلاڑی ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ،راشد خان،ناصر حسین قریشی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بھارتی ہیکرز پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔میڈیا ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کےذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کےنام سے بھیجتےہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنےکی صلاحیت ہے۔ کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے کی سفارش کی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ یہ کوئی مہاجر مسئلہ نہیں ہے، 1972ء میں متنازع لسانی بل کے خلاف لوگ اردو اور ریاستِ پاکستان کے حق میں باہر نکلے تھے، 1972ء کے احتجاج میں پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کیا تھا، لاتعداد لوگ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوئے اور یہ آج بھی انصاف کے طلب گار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت شہدائے اردو لیاقت آباد کے لیے دعائیہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی اور ایم کیو ایم کے اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی نے شہدائے اردو کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما سید حیدر عباس رضوی نے میڈیا سے...
    گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد انور کے 20 سالہ بیٹے فراز کا جنازہ تیار تھا جبکہ وہ خود حوالات کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے۔ انور پر بجلی چوری کا الزام تھا اور 30 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی نے انہیں جیل پہنچا دیا تھا۔ فراز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا سہارا تھا۔ وہ اپنے والد کی ضمانت کے لیے رقم جمع نہ کر سکا۔ مالی دباؤ اور جذباتی کرب کے بوجھ تلے دب کر انہوں نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا کے رہائشی محمد انور ایک محنت کش ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھرانے کو پال رہے تھے۔ تھانہ اروپ میں گوجرانوالہ الیکٹریسٹی...
    مارے ہاں درجنوں انسان گھنٹوں تک مدد کے لیے پکار پکار کر پانی میں ڈوب کر دم توڑدیتے ہیں اور بہتوں کی تو لاشیں تک نہیں ملتیں لیکن دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ایک جانور تک کو ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں کسی جاندار کی جان کی قدر کا یہ مظاہرہ حال ہی میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فلیگلے بیچ پر دیکھا گیا جہاں سمندر میں ڈوبتے ایک ہرن کو زیادہ دہائیاں بھی نہیں دینی پڑیں اور اس کو بخوبی بچا لیا گیا۔ لائف گارڈز نے بحر اٹلانٹک میں ایک سفید دم والے ہرن کو بچایا جو شدید طوفانی...
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بد قسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائد کا دورہ کیا،  وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد،  رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاطمہ جناح  کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے مزار قائد کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کے...
    اسلام آباد پولیس کے غوطہ خوروں اور شہزاد ٹاون پولیس کی ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت فیملی کے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ نالہ کورنگ میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گھر میں دو مرد، خاتون اور تین کمسن بچے پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے پوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
    شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی  وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا   تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے  کرفیو لگادیا گیا۔
    اسلام آباد سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 6 زخمیوں کو پمز جبکہ 5 کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آزادکشمیر : جہلم ویلی میں کلائوڈ برسٹ ، متعدد...
    اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق حمیرا کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کراچی آںے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کاکہنا ہےکہ اداکارہ کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں تاہم انہوں نےدوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے حمیرا کی لاش اس وقت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے گھر والے آجائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھائیں۔...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ڈرامہ ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے پرستار اس شو کے ریبوٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں سمرتی ایرانی ایک بار پھر تلسی ویرانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ شو 29 جولائی 2025 کو رات اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔ سمرتی ایرانی کا یہ کم بیک 25 سال بعد ہو رہا ہے اور اس بار شو کی کہانی میں کچھ نیا اور دلچسپ ٹوئسٹ بھی ہوگا۔ سمرتی ایرانی نے تلسی ویرانی کے کردار میں واپس آ کر اپنے مداحوں کو ایک نیا پیغام دیا۔ پرومو میں سمرتی ایرانی کہتی ہیں، ”ضرور آؤں گی کیونکہ ہمارا 25 سالوں کا رشتہ جو ہے اور اب وقت آ گیا ہے آپ...
    نیٹّا اہیتوف ممتاز اسرائیلی اخبار ’ دی ہارتز‘ سے وابستہ ہیں۔ وہ اس اخبار کے میگزین سیکشن کی سینیئر ایڈیٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں  اخبار میں ایک تجزیہ لکھا۔ جس میں ممتاز فرانسیسی مورخ اور ماہر امور مشرق وسطیٰ جان پیئر فلیو (جنہوں نے کئی ماہ غزہ میں گزارے ہیں)کے حوالے سے غزہ میں تباہی کی تصویر دنیا کو دکھانے کی کوشش کی۔ وہ لکھتی ہیں: غزہ میں تباہی کی تصویر غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد، جب جان پیئر فلیو، ممتاز فرانسیسی مورخ اور ماہر امور مشرق وسطیٰ، نے پہلی بار وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تو انہیں ایک بہت بڑا دھچکا لگا۔ وہ وہ جگہیں، جو انہیں اپنی کئی سابقہ سفروں میں مانوس...
    اسلام ٹائمز: سکیورٹی کے مسائل کے علاوہ شام کی معیشت کو اسوقت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے، اسکے 90 فیصد سے زیادہ باشندے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ملک کی تعمیر نو پر لاگت کا تخمینہ 250 سے 400 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شام میں جاری تشدد، خاص طور پر مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ایک جامع اور دیرپا حل کی ضرورت ہے۔ شام میں امن و استحکام کے قیام کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو زیادہ سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہیئے، تاکہ مزید انسانی نقصانات کو روکا جا سکے۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی شامی حکومت کے زوال اور اس...
    روس نے جوہری ہتھیاروں کے بغیر اپنے دفاعی و اسٹرٹیجک مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک نیا ہتھیار متعارف کرایا ہے، جس کا نام ’اوَرِشْنِک‘ ہے۔ اس نئے بیلسٹک میزائل کی آزمائش اور اس کے پچھلے سال یوکرین کے یوژمیش دفاعی مرکز پر حملے نے دنیا کو چونکا دیا، جب اس نے کم وقت میں بڑی تیزی سے دفاعی سسٹمز کی دنیا میں اپنی جگہ بنا لی۔ اوَرِشْنِک: ایک نئی قسم کا بیلسٹک میزائل اوَرِشْنِک ایک انتہائی تیز رفتار، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ہے، جو مشینری کی دنیا میں ایک نئی نوع کا نمائندہ ہے۔ اس کا اسپید میک 10 سے بھی زیادہ ہے، اور اس کے وار ہیڈس 4,000C تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...
    لاہور اپنے کھانوں اور منفرد ذائقوں کی وجہ مشہور ہے۔ لاہور ہوٹل کے قریب شیفا قیمے والا سنہ 1965 سے دیسی گھی میں  قیمہ بنا کر شہریوں کو کھلا رہا ہے۔ اس قیمے میں ایسی کیا خاص بات ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیسی گھی کا قیمہ شیفا قیمے والا لاہور لاہور کا شیفا قیمہ
    ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ (سابقہ محبوبہ) گرائیمز نے سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے سابق محبوب کی ملکیت ایکس (ٹیوٹر) کو بھی زہر قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی گلوکارہ گرائیمز کا اصلی نام کلیر ایلز باؤچر ہے۔ انہوں نے اپنے  ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد انہیں یہ واضح ہوگیا کہ ’یہ جگہ، اور ایسی تمام جگہیں، زہر ہیں، ایک جیل ہیں، جہاں مختصر اور گہرائی سے خالی باتوں کا تبادلہ ہوتا ہے جو دماغ ان باتوں کو سیکھے بغیر ہی چھوڑ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟ تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا ، جس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار پر اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھادیئے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں ، کئی سوسائٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی...
    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟ تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا ، جس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار پر اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھادیئے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں ، کئی سوسائٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی نہیں...
     تحصیل برمل میں ایک دن کے لیے  کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر  کے مطابق کرفیو سکیورٹی تھریٹس اور خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے اورکرفیو کے باعث  راغزئی بازار صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل بند رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر  آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی والوں کو سکیورٹی فورسز سے 50 میٹر دور  رُکنا ہوگاْنوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو میں ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 
    7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز جنید صفدر نتے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔ انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔ واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن نے معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا اور قوانین کی خلاف ورزی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
    تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک گھر سے 8 سال کے ایسے بچے کو ریسکیو کیا گیا جو مکمل تنہائی میں صرف 6 کتوں کے درمیان رہائش پذیر تھا اور بھونک کر بات چیت کرتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی این جی او اور حکام نے اسکول پرنسپل اور اہل علاقہ کے اطلاع دینے پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 6 کتوں کے درمیان رہنے والے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا۔ تنہائی اور کتوں میں گھرا بچہ کون ہے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی والدہ منشیات کی عادی ہے جو روزانہ بچے کو لکڑی سے بنے خستہ حال مکان میں کئی گھنٹوں کیلئے کتوں کے درمیان...
    پشاور(نیوز ڈیسک) کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو حکام کےمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔ Post Views: 6
    پاکستان کے معروف ہدایت کار ندیم بیگ نے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی طلاق کے بعد ڈراما سیریل ’میں منٹو ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔ حال ہی میں ہدایت کار نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ اس دوران جب ندیم بیگ سے پوچھا گیا کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے لیے آصف رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے میں مشکلات پیش آئی؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں جو کردار سجل کا ہے وہ خاص طور پر سجل کے لیے ہی...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ لاہور میں بارش تھمنے کے ساتھ ہی حبس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش 52 ملی میٹر نشتر ٹاون میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں جیل روڈ پر 43 ملی میٹر، قرطبہ چوک میں 41، گلبرگ میں 40، ایئرپورٹ پر 34 ملی میٹر، گلشن راوی میں 31، لکشمی چوک میں 26، اقبال ٹاون میں 24، سمن آباد میں 16، جوہر ٹاون میں 13، اپر مال میں 2، مغلپورہ میں 4، تاجپورہ میں 3، پانی والا تالاب اور فرخ آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی طلعت حسین نے ایک اہم ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بااثر کاروباری شخصیت ملک ریاض سے متعلق کسی بھی قسم کی “ڈیل” یا معاملات طے پانے کی خبروں کو سکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملک ریاض ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے غبن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان سے کسی بھی قسم کے معاہدے یا رعایت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ طلعت حسین کے مطابق، سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملک ریاض کے مستقبل کا فیصلہ صرف عدالتیں اور قانون کریں گے، نہ کہ کوئی خفیہ معاہدہ یا سمجھوتہ۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر آصف علی...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
    ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے A-10 تھنڈر بولٹ طیاروں کو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں فضائی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا ہے، تاکہ خطے میں سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات کی نگرانی کی جا سکے۔ یہ طیارے امریکا کی طرف سے ان علاقوں میں اعلیٰ فضائی موجودگی برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ A-10 تھنڈر بولٹ اپنی پائیداری اور زمینی حملوں میں مہارت کی وجہ سے مشہور ہے۔ امریکی سینٹ کام مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں 21 ممالک پر مشتمل علاقے میں دفاعی، انٹیلی جنس اور سکیورٹی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے، جن میں ایران، افغانستان، پاکستان، سعودی عرب، امارات، قطر اور مصر جیسے اہم ممالک...
    انڈیا میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کم ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی رہائشی 30 سالہ خاتون نیشا نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اس کے انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کر رہا ہے اور اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ گھر کے تمام کام کرے، جیسے صفائی، کھانا پکانا، برتن دھونا وغیرہ۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) نیشا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ غیر معقول ہے اور اس کے...
    جرمن قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں قونصل خانہ 8 سے 11 جولائی تک عارضی طور پر بند رہے گا۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ بندش عملی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔ قونصل خانے نے وضاحت کی ہے کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت جاری رہے گی، تاہم ویزا اپائنٹمنٹس کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ دوسری جانب، سویڈن نے پاکستان میں ویزا پراسیسنگ کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، یہ سہولت فوری طور...
    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری  کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کو دوبارہ تلسی کے روپ میں دیکھا جا سکے گا۔ ڈرامے کے باقاعدہ آغاز سے قبل، پروڈیوسرز نے اس کا پرومو جاری کیا، جس نے ناظرین کو ماضی کی یادوں میں جھانکنے پر مجبور کر دیا۔ تُلسی کے یادگار کردار میں سمرتی یرانی کی واپسی ایک بار پھر مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑ دے گی۔ پرومو میں ایک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو اس تاریخی سیریل کی مقبولیت اور اثرات کو یاد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ کچھ افراد کو سمرتی کی سیاسی مصروفیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کو تسلیم نہ کرنے کے بعد شدید اندرونی دباؤ کے باعث بھارتی فوج نے ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کرلیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کیلئے اسے چھپاتی رہیں، فوجیوں کے مرنے کے بعد اعزاز دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف ایل او سی پر بھارتی فوج کی 250 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن ہلاک فوجیوں کو اعزازات دیے جائیں گے ان میں بھارتی فضائیہ کے4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں...
    پشاور کے پرانے اور گنجان آباد علاقے کوچی بازار، اگ محلہ فضل حق کریم جان مارکیٹ میں رات گئے خوفناک آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، آگ ایک رہائشی مکان میں بھڑکی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جان پر کھیل کر 6 افراد کو عمارت سے باہر نکالا۔ افسوسناک طور پر ان میں سے 4 افراد ریاض، رفیق، شہناز اور رفیق کی اہلیہ بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ آتشزدگی کے دوران ریسکیو کے دو اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہو...
    فائل فوٹو پشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسولؐ نے نہ صرف حق کے لیے قربانی دی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کٹھن ترین حالات میں بھی نماز کو ترک نہیں کیا جا سکتا، یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر نیت خالص اور موقف برحق ہو تو اقلیت میں ہونے کے باوجود ظالم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کا علم بلند کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق و دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت کی، جہاں انہوں نے علمائے کرام...
    زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے دنیا کے عظیم بلے باز برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع جان بوجھ کر چھوڑ دیا۔ ویان ملڈر نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور وہ صرف 33 رنز کی دوری پر تھے کہ انہوں نے ٹیم کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حالانکہ وہ باآسانی تاریخ رقم کرسکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟ میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ویان ملڈر نے کہا ’سچ پوچھیں تو...
    کینسر دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اور پاکستان میں بھی یہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔ اس مہلک بیماری کی شدت، شرح اموات، اور پیچیدہ علاج نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی، جسمانی اور مالی بحرانوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں کینسر کی موجودہ صورت حال، اسباب، عوامی احتیاطی تدابیر، اور حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ آغا خان یونیورسٹی کی مرتبہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار (185,000) افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ نیشنل کینسر رجسٹری آف پاکستان کی حالیہ مرتبہ رپورٹ کے مطابق اندازاً سوا لاکھ (125,000) کے قریب...