2025-06-04@19:54:19 GMT
تلاش کی گنتی: 4474

«میٹرو بس»:

(نئی خبر)
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اگر چیف سیکرٹری پیش نہ ہوئے تو عدالت درخواستوں پر فیصلہ سنا دے گی۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سماعتوں سے حکومت کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا، اور آج بھی یہی روش اپنائی جا رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ مزید پڑھیں: ایکس کی بندش، چیئرمین پی ٹی...
    ویب ڈیسک :وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ہدایت پر نیٹ میٹرنگ پالیسی دوبارہ تیار کرلی ہے, منظوری ملنے پر ایک ماہ میں جاری کردی جائے گی, پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا، ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا ہے، کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کے ٹیرف فیصلے پر دوبارہ جائزے کے لیے نیپرا میں جارہے ہیں، کمپنیوں کو کارکردگی سے پیسے کمانے چاہیں، خیرات سے نہیں،اصلاحات کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے،ہم نیپرا کی طرف سے...
    لاس ویگاس(نیوز ڈیسک) پاکستان اپنے عالمی امیج میں انقلاب برپا کر رہا ہے، منفی دقیانوسی تصورات سے دوچار ملک سے ڈیجیٹل جدت اور قیادت کے فروغ پزیر مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔بدھ کو لاس ویگاس میں Bitcoin2025 کانفرنس کے دوران، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال بن ثاقب نے انکشاف کیا کہ پاکستان حکومت کے زیر انتظام بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریمارکس دیئے، “آج میں اعلان کروں گا کہ پاکستانی حکومت اپنی حکومت کی زیر قیادت بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کر رہی ہے۔”انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان امریکہ سے متاثر ہو کر کرپٹو ریگولیٹری کے حامی موقف کو اپنا رہا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کو پہلے...
    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔  امریکی محکمہ تجارت کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام قومی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے سافٹ ویئر کی فروخت پر مؤثر طور پر پابندی عائد کر دی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی میں ایک بنیادی جزو سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے چین کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور کچھ مخصوص کیمیکلز کی فروخت بھی روک دی ہے، جو فوجی اور صنعتی ترقی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت کا...
    پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی ریلیز کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کاسٹ پر مبنی یہ سیریز ابتدائی طور پر جون 2025 میں ریلیز ہونے والی تھی، تاہم اب اسے رواں سال کے آخر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نئی متوقع تاریخ اکتوبر یا نومبر 2025 بتائی جا رہی ہے، لیکن حتمی دن کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیریز کی پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت درکار ہے تاکہ ناظرین کو ایک  اعلیٰ معیار کی پروڈکشن فراہم کی جا سکے۔ ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مکمل اور بہتر انداز میں نمٹایا جا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔ پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ...
    شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں وحشی درندے نے 3 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں تین سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے پڑوسی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ جس کے دوران اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
    الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی(کل ) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران  اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران  اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
    الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط ہے اور عدالت کے فیصلے تک سینیٹ انتخاب موخر رہے گا۔ روزانہ مستند...
    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب مؤخر کر دیا گیا،فیصلہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کے باعث کیا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا عمل مؤخر کر دیا گیا،سینیٹ نشست پر 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کاالیکٹورل کالج پوراہونے پرنئے سینیٹرکاانتخاب ہوگا،عدالت کے فیصلے تک انتخاب مؤخر رہے گا۔ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ Post Views: 6
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: پاکستان: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد بنگلا دیش: تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام
    سینیٹ آف پاکستان—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ پاکستان بنگلہ دیش سیریز ٹاس ٹی20 سیریز سلمان آغا وی نیوز
    وفاقی وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمان مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج 2025 کے سلسلے میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کا مقصد عازمین کے لیے سہولیات کو یقینی بنانا اور حج کے دوران ان کے آرام و اطمینان کو ممکن بنانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر مذہبی امور کی مدینہ منورہ آمد، پوسٹ حج انتظامات کا جائزہ لیا وفاقی سیکریٹری کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر ایف اینڈ سی سجاد حیدر یلدرم، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر مکہ عزیزاللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے عرفات اور منیٰ کے کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین کو...
    ویب ڈیسک : پنجاب میں کل ہونے والے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے۔  ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سینیٹ الیکشنز مخصوص نشستوں کے کیس کے باعث موخر ہوئے۔   الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔  واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کے لئے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں۔ 28 مئی 1998 پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے؛ یوسف رضا گیلانی  یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہونا تھی۔
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین اور وزٹرز کو درپیش پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا نے چیئرمین سی ڈی اے کو نئی سیکرٹریٹ پارکنگ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پارکنگ تقریبا 1 لاکھ 33 ہزار 729مربع فٹ...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔ ، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ بھارت کی...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان کو چین سے ملنے والے جدید جنگی جہاز جے 35 اے سے خوف کے شکار بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائی کے بیڑے میں چین کے بنے جدید J35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد سے بھارت شدید خوف میں مبتلا ہوچکا ہے ہے، اسی دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اس وقت 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، اسے 42 اسکواڈرنز درکار ہیں اس صورتحال میں پاکستان ایئرفورس کے بیڑے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورہ پر روانہ ہو گئے،ان کو دورہ کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئرپرسن نے دی ہے ۔(جاری ہے) سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی اپنے دورہ کے دوران پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کو بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا ۔چیئرمین سینٹ اپنے اس دورہ کے دوران ترکمانستان کی اعلی سیاسی قیادت...
      بیجنگ،: سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی ٹیکنالوجی کی اہم شعبوں بشمول دفاع میں مغربی ٹیکنالوجی پر سبقت حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اورامن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کیا جہاں انہیں’ بدلتا ہوا عالمی منظرنامہ اور ایشیا ‘ کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیاسی جماعتوں کے مکالمے کی صدارت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس اعلیٰ سطحی کا نفرنس میں 29 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی جس کی میزبانی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ (IDCPC) نے کی۔ سینیٹر...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، جو جدید پاکستانی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ سسٹم 140 سے 700 کلومیٹر تک دوری پر دشمن کے مختلف اہداف کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ اللہ کی مدد سے پاکستانی افواج نے معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر دی، اس بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے 3 جدید...
    یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کرنے اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آر...
    اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر و سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں۔؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا...
    مئی کے مہینے میں پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ بشمول فضائی فرنٹ پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے پروٹوٹائپ ایڈوانس فائٹر جیٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک جدید لڑاکا جیٹ پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے ایک پروگرام کی منظوری دی جس کا مقصد مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی میں حزیمت اٹھانے کے بعد اسلحے کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد...
    لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کانیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں  منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا  کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیارہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے انٹرنیشنل گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہرکربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر5 دن میں،کراچی سے دادوتک337 کلومیٹر کا سفر10 دن اورملتان سے اسلام...
    گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گلشن رحیم کالونی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کردیا۔ یاد رہے ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گھر میں بیٹری پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں میاں بیوی اور 2بچے شامل تھے تاہم زخمیوں...
    پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچے جہاں انہوں نے صدر الہام عیلییوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات...
    کمیٹی میں سکریٹری تعلیم، سکریٹری سروسز، سکریٹری وزیراعلی سکریٹریٹ، اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہونگے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی اساتذہ کے معاملات پر غور کرے گی اور رپورٹ مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر غور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں سکریٹری تعلیم، سکریٹری سروسز، سکریٹری وزیراعلی سکریٹریٹ، اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہونگے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی اساتذہ کے معاملات پر غور کرے گی اور رپورٹ مرتب کرے گی۔ سکریٹری تعلیم سید اختر رضوی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، بچوں کا مستقبل انکے ہاتھوں میں ہے، بچوں کے مستقبل کو اپنے مطالبات کی بھینٹ نہ چڑھائیں، ان...
    پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ  امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ...
    یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے انٹربینک ریٹ 282 روپےسے تجاوز کر گئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے لیے متعلقہ ریگولیٹر ادارے کی بڑھتی ہوئی طلب وخریداری سرگرمیوں، قبل از بجٹ درآمدی معاہدوں میں تیزی کے باعث منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔  انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 09پیسے کی کمی سے 281روپے 96پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد ہونے کے ساتھ پرانے ٹیکسوں و ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی خبروں، بیرونی ذرائع سے نئے انفلوز کی آمد نہ...
    پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریکِ انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانیٔ پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانیٔ پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔ پی...
    پولی کلینک—فائل فوٹو عامر ولی الدین کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا ہے جس میں سینیٹر ہدایت اللّٰہ نے پولی کلینک میں بدانتظامی سے متعلق بریفنگ دی۔سینیٹر ہدایت اللّٰہ نے بتایا کہ پولی کلینک میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، وہاں ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرنے کو تیار نہیں، ادویات تک موجود نہیں، ہر دوا باہر سے منگوائی جاتی ہے، میں سینیٹر ہونے کے باوجود مریضوں کی لائن میں کھڑا ہو کر خوار ہوا ہوں۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، یہ ٹیومر ہے جس کا علاج کرنا ہے، جو ملازمین مسائل کی وجہ ہیں ان سے حل نہیں ملے گا، پبلک...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ایشوز پر آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔ آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025،   نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی...
    ---فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑ لیا۔انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ ایف آئی اے کی عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 16 ملزمان گرفتارعالمی ہیکنگ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیض شہزاد تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔  ذرائع کے مطابق 6 سے 8 سال کے بچوں کی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس کو بیرون ملک فروخت کی جاتی ہیں۔ملزمان سے الیکٹرانک آلات اور سیکڑوں ویڈیوز برآمد کرلیں، ملزمان نے اسٹوڈیو بھی بنا رکھا تھا۔ایف آئی اے نے گینگ کے سرغنہ کا عدالت سے 7 روزہ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
    قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔
    عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت  گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔ راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے نئے نام کی حمایت کردی۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کے 10ویں ایڈیشن اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں، وہ بطور کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی رخصتی کے بعد عاقب جاوید...
    نجی ٹور آپریٹرز نے 67 ہزار عازمین کی حج سے محرومی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی ٹور آپریٹرز پر غلط الزامات لگائے گئے۔ نجی ٹورآپریٹرز کے رہنماؤں ثنا اللہ جمال خان ترکئی سمیت دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جب حج پالیسی منظور کی تو نجی ٹورآپریٹرز کو 2 ماہ درخواستیں نہ لینے دی گئی، ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل...
    اگرچہ آزاد اداروں کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اب تک ڈاکوؤں نے 47 لوگوں کو قتل کیا ہے، لیکن ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں مجموعی طور پر 33 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ایس ایس پی محمد شعیب میمن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں...
    پاکستان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی طویل تاریخ ہے، اور اس کا ایک اہم واقعہ 25 مئی 1998 کو پیش آیا، جب پی آئی اے کی پرواز 544 کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک ایسی کوشش جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے باز رکھنا تھا۔ سرکاری اور دفاعی ذرائع کے مطابق، اس ہائی جیکنگ کی پشت پر بھارت کا خفیہ نیٹ ورک سرگرم تھا، جس نے دہشتگردوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک مسافر طیارے کو بلوچستان کے نام پر اغوا کرایا۔ ہائی جیکرز نے بھارت کا ایجنڈا پاکستانی فضاؤں میں پھیلانے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے یہ سازش بروقت ناکام بنا دی۔ مزید پڑھیں: پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق...
    ویب ڈیسک:قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ 
    قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...
    سٹی 42: سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسروں  کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دے دی گئی  ترقی پانے والے افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقیوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھی،سلیکشن بورڈ اجلاس رواں برس 11 سے 14 مارچ چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت ہوا تھاجوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن اعجاز احمد میہسر کی گریڈ 21 میں ترقی ،اعجاز احمد میہسر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ڈی جی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن عرفان امان یوسف زئی کی گریڈ 21 میں ترقیعرفان...
    عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
    مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور...
    اسلام آباد: وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی، بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں وہ کچھ اور ہے دہشت گرد ہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے...
    سٹی42:  وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی آن  آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں وزارت داخلہ  کے حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وضاحت نہیں کی...
    جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دیا جائے، نجی حج ٹور آپریٹرز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)نجی حج ٹور آپریٹرز ہوپ کے کوآرڈی نیٹر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا پہلے سے کامیاب قرار دے دیا جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے، ہمیں تین لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلے سرکاری اسکیم کے...
    گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اساتذہ نے دھرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، گلگت، سکردو، ہنزہ، غذر، گانچھے سمیت دیگر اضلاع میں اساتذہ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اساتذہ کی جانب سے کلاسز کے بائیکاٹ کی وجہ سے گلگت بلتستان میں گزشتہ چار روز سے تدریسی نظام بری طرح مفلوج ہو چکا ہے، بچوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ چار روز قبل سرکاری سکولوں کے ٹیچرز نے اپنے مطالبات کے حق میں کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا، چوتھے روز اساتذہ نے سکولوں میں ہڑتال کرنے کے ساتھ روڈ پر دھرنے دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اساتذہ نے دھرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، گلگت،...
    اسلام آباد: سگریٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. تاہم اس کمیٹی کی تشکیل پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی میں ایسے سینیٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن کا براہ راست تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے. جس سے مفادات کے ٹکراؤ اور جانبداری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ذیلی کمیٹی میں سینیٹر سرمد علی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر زیشان خانزادہ کو شامل کیا گیا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم سگریٹ سازی کے کاروبار سے براہ راست وابستہ ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک اور رکن سینیٹر زیشان خانزادہ بھی ماضی میں سگریٹ کے کاروبار...
    بیجنگ :چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے موڈیز کے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے چین کی حکومت نے جامع میکرو اکنامک ریگولیٹری پالیسیز نافذ کی ہیں، اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، مارکیٹ کی توقعات اور اعتماد مستحکم ہے، اور قرضوں کی درمیانی اور طویل مدتی پائیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز کا چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی کرتا ہے۔فی الحال اقتصادی عمل میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ اس پس منظر میں، چین کی معیشت نے ایک اچھا آغاز کیا...
    ---فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔  لگتا ہے حکومت نے فیصلہ کر لیا بھارت سے متعلق چیزوں پر لب کشائی نہیں کرنی: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے...  اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے،...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر وقارمہدی نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 95سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید :
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کی تین رکنی زیلی کمیٹی تشکیل ،کمیٹی سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔کمیٹی ممبران میں سینٹر سرمد علی، سینٹر فیصل سلیم رحمان ، سینٹر زیشان خانزادہ شامل تین رکنی کمیٹی میں سے دو ارکان کا تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے۔ ملت ٹوبیکو، یونیورسل ٹوبیکو، مارخور ٹوبیکو، سلیم سگریٹ انڈسٹریز سینٹر فیصل سلیم کی فیملی ملکیت ہیں۔ ایف بی آر مزکورہ سگریٹ فیکٹریوں کے خلاف متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔کمیٹی ٹیکس چوری کی تحقیقات کرے گی یا سگریٹ انڈسٹری کے مفادات ک تحفظ؟کمیٹی کی شفافیت ہر سوالیہ نشان سگریٹ ٹیکس پالیسیوں کے حوالے سے ماضی میں بھی قومی اسمبلی اور سینٹ کی کمیٹیوں کی شفافیت پر سوال اٹھتے رہے ہیں۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی...
    اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا۔ ‎اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا۔ رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔ اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی  شرکت...
    بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جانی یا مالی نقصان ٰنہیں ہوا ۔
     کوہ پیما سعد بن منور نے پاکستان کے لئے بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرلی۔ 8848 میٹر اونچی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے بعد وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان کے شمالی حصے سے ہے۔ اس امر کا اظہار ان کی مہم کے منتظم نے ہفتہ کے روز کیا ہے۔ سعد بن منور کوہ پیماؤں کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے 'امیجن نیپال' کے زیر اہتمام دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی ہے۔ اس سلسلے میں 'ایورسٹ نارتھ مہم' کے تحت یہ چوٹی سر کی گئی ہے۔  شمالی سمت سے ماؤنٹ ایورسٹ کا راستہ تبت سے شروع ہوتا ہے۔ یہ نیپال کے راستے سے...
    ZURICH: سوئٹزرلینڈ کے علاقے زیرمیٹ کی پہاڑی میں واقع مہنگے اسکی ریزورٹ میں 5 اسکیئرز ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینٹن ویلائس میں پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس کو 4 ہزار میٹر بلند اسکی ریزوٹ میں اسکیئرز کے پھنس جانے کی اطلاع پر امدادی کارروائی شروع کی تاہم پانچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسکیئرز نے ہفتے کو حکام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ زیرمیٹ کے مشرق اور ساس فی گاؤں کے جنوب میں پہاڑی ریمپفشورن میں ڈھلوان میں موجود ہیں۔ پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کو ایڈلیرگلیٹسچر گلیشئر کے پاس اسکیئرز کی لاشیں ملی، یہ علاقے اٹلی کی سرحد کے قریب سوئٹزرلینڈ کے جنوب مغرب میں واقع...
    چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،17کروڑ سے زائد کی ریکوری کے حتمی نوٹس جاری ، یو فون اور پی ٹی سی ایل کے گرد گھیرا تنگ ،دستاویز و نوٹس سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،یو فون اور پی ٹی سی ایل کے گرد گھیرا تنگ، 17کروڑ 33لاکھ 17ہزار 991روپے کی ریکوری کے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ سب نیوز کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق یو فون اور پی ٹی سی ایل کو زیرہ...
    پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے جیت پر پہلے خود بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں قلندرز اسکواڈ فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں
    دنیا میں محبت کی کہانیاں ہمیشہ دل کو چھو جاتی ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ کہانیاں کچھ خاص اور ناقابل فراموش لمحات کے ساتھ جڑ جاتی ہیں۔ حال ہی میں امریکہ کے اوکلاہوما میں ایک جوڑے کی منگنی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جو ایک تباہ کن مگر خوبصورت طوفان کے درمیان ہوئی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے ایک محبت بھرا لمحہ قدرت کے خوفناک منظر کے درمیان رچ گیا۔ امریکہ کے شہر آرنیٹ، اوکلاہوما میں میٹ مِشل نے اپنی محبوبہ بیکی پٹیل سے ایک منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کی، جب پیچھے ایک زبردست ٹورنیدو طوفان اپنی پوری شدت کے ساتھ گردش کر رہا تھا۔ اس جذباتی اور حیرت انگیز لمحے کا ایک ویڈیو، جسے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائنل تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز وی نیوز
    عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے،رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے بات کر لے۔ ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ “چین میں خریدیں، 2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن” اور ” گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی تجارتی پریمئم مصنوعات کی فراہمی” کی میڈیا مہم شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی۔اتوار کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ بنیادی ڈھانچے کے روابط کے ساتھ کھپت کے وسائل کے “نرم انضمام” کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں، جو عالمی کھپت کے نقشے پر چین کےتعاون کا ایک نیا دور تشکیل دیں گے۔ سی ایم جی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر...
    فوزیہ ناز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیا ن مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ فوزیہ نازنے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف قوم کا...
    ---فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا  کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت کو فیصلہ کرنے دیں۔   مجھ پر کیس بنانے والے اتحادی حکومت کا حصہ ہیں: یوسف رضا گیلانیچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بھارت کے خلاف فتح کی مبارکباد دیتا ہوں، بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بہترین کارنامہ انجام دیا۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر نے حکومتی اور عسکری پالیسی کا خیر مقدم کیا، پاکستان...
    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دورانِ پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی...
    پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر رپورٹ جاری، 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 14 شہری جاں بحق اور 101 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تین، راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے۔ اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات...
    خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں...
    بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ اور بیٹنگ کوچز کو عہدوں سے فارغ کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں عارضی بیٹنگ، بالنگ کوچ مل گئے بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ...
    اداکارہ صبا فیصل نے پاکستان کے صفِ اول کے مرد اداکاروں کی صلاحیت، شخصیت اور پیشہ ورانہ رویے کی بنیاد پر ان کو ریٹنگ دے دی۔ پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ صبا فیصل کئی سپر ہٹ ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، وہ اپنی بے باک رائے کے لیے جانی جاتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خیالات چھپاتی نہیں ہیں، خاص طور پر جب بات فنکاروں کی ہو۔ اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ دانش تیمور لڑکیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، اس کے مکمل 10 نمبر بنتے ہیں، عمران عباس انتہائی خوبصورت انسان ہے، بطور انسان بھی 10 میں سے 10...
    بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بیٹرز کے ہاتھوں مسلسل پٹائی اور ناقص بالنگ نے نسیم شاہ کی فٹنس پر سوالیہ نشان اُٹھادیا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ نسیم شاہ کو لاہور کے خلاف میچ میں آخر کے اوور میں مار پڑی، اسکے باوجود انہوں نے ایک بھی یارکر بال نہیں کروائی کیونکہ اس میں زور لگتا ہے اور وہ مکمل فٹ نہیں ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں آرام دینا چاہیے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے متحدہ عرب امارات سے ہار کر آنے والی ٹیم کیخلاف اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو کیوں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے بات کر لے۔ ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
    اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام اباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے اسلام اباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تردید کی ہے ترجمان کے مطابق اورنج بلیوز گرین اور الیکٹرک بسوں کا کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور بسوں کے کرائم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور بی آر...
    خانپور ڈیم—فائل فوٹو تیز آندھی کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم سے منسلک ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ہائی ٹینشن پولز گر گئے۔ایم ڈی واسا کے مطابق ایچ ٹی پولز گرنے کے باعث سنگجانی ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہو گیا۔ خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختمخیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد ڈیم کے اسپیل وے کھول دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی کی سپلائی بند ہونے کے باعث راولپنڈی میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ سنگجانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں، جس کے لیے...
    فوٹوز فائل وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خط لکھ کر اپنے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو کامن مینجمنٹ یونٹ کا نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی درخواست کی ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے نام اپنے خط میں امیر مقام نے کہا ہے کہ ان کے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا کی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔اس بارے میں جیو نیوز نے جب امیر مقام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہیں اور ان کے خاندان کو 2013 سے تنگ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر موسیٰ خان پمز...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی ملٹی ایئر ٹیرف مدت مالی سال2023-24 سے 2029-30 تک ہوگی، ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی سے صارفین پر براہ راست قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدیذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود بجلی تقسیم و ترسیل بزنس پر ڈالر بیسڈ منافع کی اجازت دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لیے 14 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی اصولی طور پر منظور کر لیا گیا، کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیوی آرڈینینس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردینجی ٹی وی جیو نیوز نے ترمیمی بل کے حوالے سے بتایاکہ صدرمملکت پاکستان نیوی اور اس کے ریزرو کو بڑھا سکیں گے اورنیوی کا کنٹرول اورکمانڈ وفاقی حکومت کے پاس ہوگی، نیوی کا انتظام چیف آف نیول اسٹاف کو تفویض ہوگا۔ترمیمی بل طیاروں کی تعریف میں ہوائی جہاز، ائیرشپ، گلائیڈرز اور دیگر اڑنے والی مشینیں شامل ہیں۔بل میں کہا گیا ہے کہ قافلے میں شامل کسی بحری جہاز کا انچارج قافلے کے کمانڈ افسرکی ہدایت پرعمل کرے گا، جہازکا انچارج دشمن سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا جس کی قافلے کوکمانڈ کرنے والے افسرنے ہدایت کی ہو، اگر جہاز کا انچارج ہدایت...