2025-04-28@09:38:33 GMT
تلاش کی گنتی: 210
«ڈاکٹر مسعود پزشکیان»:
(نئی خبر)
ملاقات میں ایرانی سفیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔ اسکے ساتھ ہی ایرانی سفیر نے بلوچستان کے طلباء کیلئے اسکاپرشپس اور تاجروں کیلئے مزید مواقع فراہم کرنیکی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایرانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر...
گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی کال پر صوبے بھر کے سر کاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سروسز کا بائیکاٹ کیا، اور اس دوران علاج کی غرض سے آئے مریض رلتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں نشتر اسپتال ملتان کے وائس چانسلر کی برطرفی پر درجنوں پروفیسرز احتجاجاً مستعفی بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے سبب سرکا ری ہسپتالوں میں آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، چند روز قبل ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ کے سول اسپتال کا دورہ کیا، اس دوران...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیںجے یو آئی کی میگا میڈیکل کیمپ، 1400 مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت پرائمری اسکول ٹھل میں ایک شاندار میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 1400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، مختلف بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، اور دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ملک کے معروف ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، اور خواتین و بچوں کے ماہرین شامل تھے۔ نمایاں ڈاکٹروں میں ڈاکٹر بشیر احمد کوسو، ڈاکٹر ریاض احمد ہکڑو، ڈاکٹر خیر محمد سومرو، ڈاکٹر رابعہ بگٹی، اور ڈاکٹر عبدالعزیز تھے۔انہوں نے مرد، خواتین اور...
ڈاکٹر مورے بلیک اور ڈاکٹرمحمد کریم الدین کی ٹیم کے دیگراراکین سعودی عرب میں بگ اکیڈمی ریاض کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنسز کے موضوع پر ایک شاندار مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ وسیم خان سعودی عرب کے مطابق یہ نہایت منظم اورعلمی طور پر متاثر کن رہا۔ اس پروگرام کی قیادت ڈاکٹر مورے بلیک، ڈین یورکلیا بزنس اسکول، فرانس اور ڈاکٹرمحمد کریم الدین، سی ای او بگ اکیڈمی نے کی۔ ان کے ہمراہ ان کی ٹیم کے دیگراراکین بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا انتظام مسز وردہ، اکیڈمک انچارج بوائزسیکشن نے کی۔ مسٹرجاوید مرزا نے بگ اکیڈمی کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور ان کے علمی مباحثے پرشکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے مصنوعی ذہانت اورڈیٹا سائنسزکے میدان...
ویب ڈیسک: لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ مناہل کی پیچیدہ برونکو سکوپی کامیابی سے مکمل کرکے بچی کوصحت کا تحفہ دے دیا۔ یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا، اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر اوردیگر بھی موجود تھے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور جنرل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے یو این ایڈز پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں چالیس ملین افراد ایڈز کا شکار ہیں، جن کی اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے۔ البتہ گزشتہ دو عشروں کے دوران ایشیائی ممالک میں بھی ایڈز تیزی سے پھیلا ہے۔ دنیا بھر میں ایڈز کا واحد علاج روزانہ لی جانے والی ادویات ہیں، جنہیں''اینٹی ریٹرووائرل‘‘ یا ''پریپ‘‘ (پی آر ای پی) کہا جاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ مؤثر دوا ''ٹرواڈا‘‘ہے لیکن اس کے استعمال میں باقاعدگی سے اس کی افادیت کافی متاثر ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے سائنسدان ایک طویل عرصے سے ایڈز کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔...
گزرے چھے ماہ کے دوران بھارت کے وزیر ِ خارجہ ایس جے شنکر قطر کے تین دورے کر چکے ہیں اور اب بھی وہ امریکاسے براہ راست قطر گئے ہیں جہاںوہ امیر ِقطر اور دیگر علیٰ حکام سے بھی ملاقات کر رہے۔ ان کے دورے کے مقاصد کیا ہو سکتے اس بارے میں یہ معلوم ہوا ہے حسب روایت اپنے بھارتی نیوی کے (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری کی رہائی کے سلسلے از سر نو سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ ہے پورنیندو تیواری کو ہر صورت روان سال کے ختم ہو نے قبل رہا کرا لیں گے۔ یہ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ میں 8 بھارتی سابق نیول افیسر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا جرم...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...