2025-07-26@22:09:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1268
«کا شکار ہوا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ قربانی کی جو بات خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی قوم بغیر کسی جدوجہد کے آزادی حاصل نہیں کرتی، ہمیشہ آپ نے اسٹرگل کرنی ہوتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اس وقت جو مسائل ہیں آپ نے دیکھا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو آزاد ہو۔ رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا ابھی سیالکوٹ میں جو الیکشن ہوا ہے اس کا جو رزلٹ ہے وہ سارے پاکستان کے سامنے ہے، دھاندلی کا کوئی ایویڈنس بھی ہوتا ہے بغیر ایویڈنس کے تو دھاندلی نہیں،...
ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔توانائی کے شعبے بالخصوص کوئلے کی صنعت میں سرمایہ کاری میں 71فیصد کا شاندار اضافہ ہوا۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے تیل و گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے رجحان میں قابلِ ذ کر اضافہ ہوا ہے۔ربڑ کی مصنوعات میں 163 فیصد جبکہ سماجی خدمات میں416 فیصد تک غیر معمولی سرمایہ کاری ہوئی۔گھریلو اشیاء کی صنعت میں 1549فیصد سرمایہ کاری ہوئی، جدید الیکٹرانکس کی مانگ میں اضافہ ہوا۔تعمیرات اور سیمنٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں استحکام آیا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ اشتہار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔جیو نیوزکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے انہیں بتایا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی ایئر بیس پر بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے روسی ہم منصب سے فون پر طویل گفتگو کی اور بعد میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کہا، "دونوں نے یوکرین اور روسی ہوائی اڈوں پر حالیہ حملے کے بارے میں بات چیت کی۔" ٹرمپ نے کہا، "صدر پوٹن نے کہا، اور بہت سختی سے کہا کہ انہیں ایئر فیلڈز پر حالیہ حملے کا جواب دینا پڑے گا۔" یوکرین میں...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے۔صوبائی اسمبلی میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس کا حل قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے، نیا قانون 6 سال کے لیے ہوگا، جس کے تحت ادارے کسی بھی ملزم کو 3 ماہ تک اپنے پاس رکھ سکیں گے۔دوران اجلاس اپوزیشن جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے ارکان نے انسداد دہشت گردی بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزن کیسے کم ہوا؟ اس راز سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران وزن کم ہونے کے سوال پر بلاول نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کیخلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دیبلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح...

پاکستان نے بھارت کو عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...

آپریشن سندور میں فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ اعتراض کے مطابق ان 480 تعیناتیوں میں 231 افراد کی آسامیوں کی جگہ ہی نہیں تھی ، سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ بلکل خلاف ضابطہ کام ہوا ہے اور اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔ کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ کیسے 293 نائب قاصد اور 143 لوئر ڈویژن کلرک بغیر قانون کے لگ گئے، سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل 2016 میں ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔ نیب، ای آئی اے نے تجویز دی کہ ملزمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی یے، ڈپٹی ڈی جی آڈیٹر جنرل نے کہا کہ میرا خیال ہے آئیندہ...
اسلام آباد: پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔ مبصر رپورٹ کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی آئی جبکہ غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا جبکہ جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا۔ فارم 47 رات 1:15 پر مکمل کیا گیا، جو قانونی حد 2:00 بجے سے قبل تھا۔ پولنگ اسٹیشن...
آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ جدید جنگ کی بڑی بڑی باتیں کرنے والا بھارت، ریئل ٹائم انٹیگریشن کے دعوؤں سمیت میدانِ جنگ میں بری طرح بےنقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران 15 فیصد وقت جعلی خبروں سے لڑنے میں ضائع ہوا۔ سائبر حملے، جھوٹی خبریں اور غیر حقیقی دعوے، بھارت کا بیانیہ خود اس کے گلے پڑ گیا۔ خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے...
مقبول الرحیم مفتی صاحب ’انقلاب‘ برپا کرنے کے لیے راول پنڈی سے لاہور آئے تھے اور اسی خواب کی تکمیل کے لیے یہاں اپنے ’انقلابی مرشد‘ کے زیرِسایہ ایک چھوٹے سے کوارٹر میں صبر وشکر کے ساتھ زندگی کی گاڑی کھینچ رہے تھے۔ ان کی بدقسمتی کہ کسی معاملے میں اپنے ’انقلابی مرشد‘ سے اختلاف کرنے کی جسارت کر بیٹھے۔ ’انقلاب‘ اور ’اختلاف‘ اکٹھے نہیں چل سکتے۔ چنانچہ، جب وہ اپنے حق ِاختلاف سے دست بردار نہ ہوئے، تو ایک روز حکم موصول ہوا کہ کوارٹر فوراً خالی کر دیں۔ انھوں نے پس و پیش کی، توکوارٹر کی بجلی کاٹ دی گئی؛ اور اس رات جب باقی کوارٹروں کے برعکس صرف انھی کا کوارٹر اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا، اور...
حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، واقعہ کا مقدمہ 1 ماہ بعد 4 نامزد ملزمان سمیت 8 ملزموں کے خلاف درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جاتے تو وہاں تعینات ملزم کا ایک رشتے دار انہیں دھمکاتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے بعد میاں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔ اشتہار
ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملاقات کی۔ متاثرہ نوجوان نے انکشاف کیا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے وہ گرا جس کے بعد اسلحہ دکھا کر اُس کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بااثر شخص سلمان فاروقی اور اس کے ساتھیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی...
جوبائیڈن کے دور میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان میتھیو ملر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ غزہ سے متعلق پالیسی پر بائیڈن کابینہ میں اختلافات تھے خاص طور پر اس بات پر کہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا جاری رکھا جائے یا نہیں۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ 2024 میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی ترسیل اس لیے روک دی تھی کہ یہ ہتھیار غزہ میں نامناسب طریقے سے استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔ سابق امریکی ترجمان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مئی 2024 سے جنوری 2025 تک ہزاروں فلسطینی شہری مارے گئے حالانکہ ہم اسرائیل پر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔
چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً سکھر، نوابشاہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور روہڑی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے فضا مزید مکدر ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ مزید پڑھیں: مودی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتائیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔ مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں،زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
دیامر(این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج تک بھارت میں کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا!” دہلی میں منعقدہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے دفاعی منصوبوں کی منصوبہ بندی، معاہدوں اور ان کی تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا: “جب ہم کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، ہمیں پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔” ائیرمارشل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ...
نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آج تک بھارت میں کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا!" دہلی میں منعقدہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے دفاعی منصوبوں کی منصوبہ بندی، معاہدوں اور ان کی تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا: "جب ہم کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، ہمیں پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔" ائیرمارشل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ صرف...
پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی تاحال تنقید کی زد میں ہے۔ مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری کا مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں، آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟ جیتو پٹواری نے کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے، جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ...
سٹی42: فرانس کے سیاسی تجزیہ کار کرسٹوف جعفریلوٹ (جس نے بھارت کو پاکستان کو تباہ کرنے کے اپنے دیرینہ تصور کو ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا ) کے مطابق، پاکستان بھارت کے ساتھ اپنی حالیہ فوجی مصروفیات میں فتح یاب ہوا ہے۔ بھارت کی سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں چینل کی رپورٹ کے مطابق، جیفررلوٹ نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پانی کو کبھی بھی سیاسی یا عسکری شکل نہیں دی جانی چاہیے۔ خوفناک...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس ہوگی، جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو کہ 38 ڈگری تک محسوس ہو رہا ہے۔ مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ...
بنوں کے علاقے نیکم ککی میں ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ Post Views: 4
چترال(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں تورکہو (سوریچ) میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو حیران کیا بلکہ ہر جانب دلچسپی کا باعث بن گیا۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک نوجوان اہلکار سرتاج احمد نے ایک نہیں بلکہ دو لڑکیوں سے بیک وقت نکاح کرلیا — اور وہ بھی ان کی رضامندی سے! معاملہ کچھ یوں تھا کہ سرتاج اپنی پسند کی ایک لڑکی کو بھگا کر گھر لایا تاکہ اس سے شادی کر سکے، مگر جیسے ہی وہ گھر پہنچا، ایک اور چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ وہاں ایک اور لڑکی موجود تھی جو خود سرتاج سے شادی کرنے آئی تھی! حیرت، الجھن اور کشیدگی کا ماحول...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ دفاعی ٹارگٹ بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا، ہمیں اب معاشی ٹارگٹ پورے کرنے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، پاکستان کا دفاع بنیان مرصوص آپریشن تھا، بنیان مرصوص آپریشن میں اللّٰہ نے پاکستان کو عزت دی۔رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا ترقی یافتہ اور امن کا چہرہ دنیا کے سامنے ابھر کر آیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت انڈسٹریز میں ترقی کے لیے کوشاں ہے، آج ایکسپو سینٹر میں فوڈ...
بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا ہے جب کہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ تربیت کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارتی فضائیہ متعدد حادثات کا شکار ہوئی، 2 اپریل 2025 کو جام نگر کے قریب بھارتی فضائیہ کا جگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ 7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کو ایک ہی دن میں دو بڑے حادثات کا سامنا ہوا، نومبر 2024 میں آگرہ کے قریب مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اکتوبر 2024 میں اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر انجن...
ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ تیزی سے کم ہو رہا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے...
پاکستان اور امریکا میں آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا، دونوں فریقوں نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا کا آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکرات جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ جنات سے متعلق گفتگو کرنے پر وہ پاس آجاتے ہیں اور ان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں ایسی چیزیں محسوس ہوتی تھیں۔ سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوف ایک ایسا احساس ہے جسے انسان خود محسوس کرتا ہے لیکن پیرا نارمل چیزوں کا وجود بھی ہوتا ہے۔ جنات کی موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس لیے ان کی حقیقت سے انکار...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے لیکن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغرب سے گرم ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ جے یو آئی کو دی گئی وفاقی وزارت مواصلات میں 2022ء اور 2023ء میں 5 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آڈٹ اعتراض سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات میں بھرتیاں مولانا اسعد محمود کے دور میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 میں کی گئیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا جنہوں نے ان بھرتیوں کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا تھا، جس پر جنید اکبر نے کہا کہ اکثریت کے دستاویزات بھی جعلی تھے اور 10 سے 15 لاکھ میں ایک اسامی...
اسلام آ باد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ منی آرڈر کی مد میں جمع ہونے والے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا کہ متعدد پوسٹ آفسز نے کسی اور مد میں استعمال کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کیے گئے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا گیا ہے۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بدھ کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.4 ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کو بھی معمول سے زیادہ گرمی پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہا، تاہم نمی کا تناسب گزشتہ روزکےمقابلے میں 28 فیصد کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گزشتہ روزکے مقابلے میں درجہ حرارت 1.4ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق جمعے کو موسم گرم یا شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ...
نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلابھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان سے شکست کی ہزیمت پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتےہوئے کہاہے کہ آپریشن سندور‘‘ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم نے پاکستان کے گھر کے اندر تین بار ضرب لگائی ہے۔ سکم میں ایک عوامی اجتماع سے آن لائن خطاب کرتےہوئے مودی نے دعویٰ کیاکہ پہلگام حملے میں دہشت گردوں نے صرف بھارت کو نہیں بلکہ پوری انسانیت کو نشانہ بنایا، بھارت نے پاکستان اور دہشت گردوں کو آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایک واضح پیغام بھیجتے ہیں، مایوس پاکستان نے ہمارے شہریوں اور فوجیوں پر حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان بے نقاب ہوا اور ہم نے ان کے ایئربیس...
اسلام آ باد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ منی آرڈر کی مد میں جمع ہونے والے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا کہ متعدد پوسٹ آفسز نے کسی اور مد میں استعمال کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کیے گئے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا گیا ہے۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ عوام کے...
—فائل فوٹو ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کراچی کا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر 1 بجے درجۂ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد رہا۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کل بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمۂ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر نے سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق بجٹ 2025 اور 26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کہاہے کہ سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ البتہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے، رواں سال اساتذہ کوری بیٹ کی مدمیں ریفنڈ دیا جائے گایا ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نےانکم...
کراچی: شہر قائد کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ہوا کا بگولا دیکھا گیا، جس نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر واقع کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں بگولے کو زمین سے آسمان کی طرف اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بگولا کچھ دیر بعد ہی غائب ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہوا کا دائرہ اچانک نمودار ہوا اور کچھ دیر بعد غائب ہوگیا، پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ویب ڈیسک : آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ پولیس کی جانب سے گاؤں حسین کوٹ میں دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا، اسی دوران دہشتگردوں نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بزدل دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اُن کا ایک اہلکار لاپتہ بھی ہے ۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی ذرائع سے معلوم...
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں مکمل معطل ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ہے، شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائی مکمل معطل ہونے پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، آج سے موسم شدید خشک اور گرم رہنے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔ واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔ Post Views: 3
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہو گیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ نوازشریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی. واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب...
ریاض احمدچودھری کشمیری نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ اگر اس کا تدراک بروقت نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں اس کا اثر پورے سماج کو دیکھنا پڑے گا۔ اور بعد میں ہمیں پچھتانے کے سوا کچھ حاصل نہیں پو گا۔نوجوانوں میں منشیات کا اثر اس قدر سرایت کرچکا ہے کہ کشمیر میں ہزاروں ایسے نوجوان ہیں جو افیون۔ چرس۔ ہیروئین۔ کوکین۔ بھنگ۔ براؤن شوگر۔گوند۔رنگ پتلا کرنے والے محلول اور دوسرے معلوم اور نامعلوم نشہ آور مرکبات استعمال کرنے کے نتیجے میں جسمانی نفسیاتی اور جذباتی امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔اتنا ہی نہیں بلکہ ایسے نوجوانوں کی تعدادبھی کثرت سے ملتی ہیں جو فارما سیوٹیکل ادویات کو بھی اب نشے کے لئے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا۔جنید صفدر کا رشتہ نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی عائشہ سیف سے ہوئی تھی جو کہ تقریباً ایک برس کے بعد ہی 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔
وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، یوم تکبیر کے ساتھ ہم آج یوم تشکر بھی منارہے ہیں،...
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم پھر خوشگوار ہوگیا، گرمی کے مارے شہریوں نے گرمی کی شدت کم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے باعث دو افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی زیرنگرانی پاکستان نے بھارت کے خلاف "بنیان المرصوص" آپریشن کامیابی سے سر انجام دیا۔ "میں ان لوگوں کو جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی جو 9 مئی جیسے قومی سانحے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہیں۔ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما مسلسل پاکستان فوج کے خلاف بیانیہ بناتے رہے اور جنگ جیسے حساس معاملے کو ڈرامہ قرار دیتے رہے۔ "نواز شریف نہ صرف پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر ہیں بلکہ ان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سمت واضح ہوتی ہے۔" پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی...
لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ چند گھنٹے کی جنگ تو نو ڈاؤٹ ہم نے جیتی،بڑے اچھے طریقے سے جیتی، آپ سمجھیں کہ وہ ٹریلر تھا، وہ اصل جنگ نہیں تھی، اصل جنگ اب شروع ہو نے جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پانی ایک ایسی چیز ہے کہ اور یہ نریندر مودی کا خواب ہے کہ پاکستان کو اس نے پیاسا کر کے مارنا ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا انڈیا کی جو مثال ہے نہ اس وقت وہ ایک زخمی گیڈر کی ہے، اب وہ گیڈر اپنے آپ کو شیر سمجھنا شروع کر دے تو وہ شیر...
جِلد کا کینسر سرطان کی عام ترین اقسام میں سے ایک ہے جس کا سامنا لگ بھگ کسی بھی فرد کو ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر جان سینا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ 2 بار جِلد کے کینسر کا سامنا کرچکے ہیں۔ 48 سالہ ریسلر نے کچھ عرصے قبل بتایا تھا کہ وہ ماضی میں سن اسکرین کو نظر انداز کر دیتے تھے۔ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے والے جان سینا جِلدی کینسر کی روک تھام کے لیے سن اسکرین کی اہمیت کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جان سینا کی جِلد میں پہلی بار کینسر کا نشان ایک معمول کے طبی معائنے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے 27 سے 31مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،کل رات سے31 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے ،اٹک، چکوال، خوشاب، ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوائیں اوربارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ...
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ گزشتہ روز، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔...
انسان فطری طور پر ایک جاندار ہے، اسے زندہ رہنے کے لیے کھانا پینا بے حد ضروری ہے، لیکن قدرتی خوراک کے علاوہ اگر ہم سگریٹ، مین پڑی، گٹکے ،ماوا جیسی غیر ضروری غذائیں استعمال کریں گے تو ہماری صحت اور ساکھ ضرور متاثر ہوگی۔کچھ عرصہ پہلے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتے کینسر، بالخصوص منہ کے کینسر بارے ایک رپورٹ میں جو حقائق پیش کر رہا تھا وہ اس قدر ہولناک اور ہوش ربا تھے جنھیں سن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ گٹکا، چھالیہ، ماوا اور مین پوری وغیرہ دراصل’’گٹکے‘‘ ہی کی مختلف اشکال ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں یہ ایک قسم کا مصالحہ ہے جو جوتری، لونگ، الائچی، پستہ، چونا، تیزاب، پسا...
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری دوپہر کے وقت اچانک اندھیرا چھا جانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈز اکھڑ گئے، اس کے علاوہ چھتوں پر لگے ہوئے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔ محکمہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے طوفانی بارش سے اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹین کا شیڈ گر گیا جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے قبل سیاہ گھٹاﺅں نے دن میں ہی رات کا سماں پیدا کر دیا.(جاری ہے) راولپنڈی میں شمس آباد پر 32، پی ایم ڈی 29، گولڑہ کے مقام پر 10 ملی میٹر اور کچہری میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی میں پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے ادھر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سوات، مینگورہ، چارسدہ، ہری...
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1 ہزار 58 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، اور بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر)سلفی بنانے کا شوق ایک اور قیمتی جان لے گیا۔ آمنہ دختر اسلم بٹ، عمر 24 سال، اور اس کی سہیلی ساکن اپر مانک پئیاں مہاجر کیمپ، مظفرآباد، اتوار کے روز دریا کے کنارے تصاویر بناتے ہوئے دریا میں بہہ گئیں۔ ذرائع کے مطابق آمنہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ مانک پئیاں کے مقام پر دریا کنارے تفریح کی غرض سے گئی تھیں جہاں وہ موبائل فون سے تصاویر اور سلفیاں بنا رہی تھیں۔ اسی دوران اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ پائیں۔ دوسری سہیلی کو بچاتے ہوئے ساتھ ہی لمحوں میں وہ دریا کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گئیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیارکرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا، سسٹم کے کمزور ہونے...
اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا اور اس کے مطابق فورسز کی جگہ بدلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن جاری ہے اگر 22 اپریل کو ہم نے جس طرح کی کارروائیاں دیکھی تھیں ایسا کچھ ہوا تو جواب دیا جائے گا، ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے۔واضح رہے کہ نریندر مودی اور جے شنکر کے تبصروں پر پاکستان کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطٰی، وسط ایشیاء اور وفد کے دیگر اراکین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ ایکسپریس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطٰی، وسط ایشیاء اور وفد کے دیگر اراکین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ صدر آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کی خبر سنادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ابھی مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا بیان گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین مذاکرات کے بعد سامنے آیا تھا، جس...
ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ،مغربی ہوائوں کے سلسلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، جھنگ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔آج اسلام...
شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں آج شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور ایسے میں شہر کے سمندری طوفان کی زد پہ آنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت جمعرات کے روز 33 سینٹی گریڈ تھا جس میں آئندہ روز تک اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے نظام کی اطلاع دی جو کراچی سے تقریباً 1,075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جب یہ شمال کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نظام ڈپریشن میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی...
چین کے صوبہ انہوئی (Anhui) میں واقع 650 سالہ قدیم فینگ یانگ ڈرم ٹاور (Fengyang Drum Tower) پیر کے روز جزوی طور پر منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کو اچانک خطرے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب دوڑنا پڑا۔ حادثے میں ٹاور پر لگی سینکڑوں ٹائلیں نیچے گرپڑیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاور کا جزوی حصہ زمین بوس ہوتا ہے جس سے ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ ملبہ سیاحتی مقام کے قریب گرنے سے افرا تفری مچ جاتی ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دوڑنے لگتے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پا گیا ہے محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ہوا کا کم دباﺅ آئندہ 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگا نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پاگیا ہے جو آئندہ 24 گھنٹے مٰں شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گا. انہوں نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اسکی سمت کا تعین کیا جاسکے گا، تاحال کراچی میں گرمی کی لہر متوقع نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سسٹم قریب آیے گا تو...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے...
— فائل فوٹو بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان یہ سسٹم 36 گھنٹوں میں شدت اختیارکر کےڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم...
اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارا احتجاجی مارچ مکمل طور پر پر امن ہوگا، اگر مارچ کو روکا گیا یا ہمارے لوگوں پر حکومتی مشینری کا استعمال ہوا ہم وہیں دھرنا دے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ’’عمران خان رہائی مارچ‘‘ کا اعلان کردیا۔ احتجاجی مارچ 23 تا 25 مئی کو کراچی تا سکھر نکالا جائے گا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر...
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر خبردار کردیا، ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب مشرقی وسطیٰ میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم بننے کا امکان ہے، آئندہ 12 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے تاہم اگلے 36 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر ہوں گے، جس سے آنے والے...

چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر
چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، چیئرمین پی ٹی اے اور سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس نوشی کا الزام لگایا گیا جس پرسینیٹر ایمل ولی خان نے شدید ردعمل دیا،چیئرمین پی ٹی اے سینیٹر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے۔سینیٹرآغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس...
فائل فوٹو آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کاکم دباؤ بننے کاامکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ہواؤں کی گردش بھارت میں کرناٹک، گوا کے ساحلوں کے قریب موجود ہے، یہ سسٹم 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات پاکستان کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس نظام کو مانیٹر کر رہا ہے۔ آج سے 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا امکان 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے موسمیاتی تجزیہ کاروں کے...
کانگریس صدر نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی نے 151 غیر ملکی دورے کئے اور 72 ممالک کا دورہ کیا پھر بھی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمارا ملک اکیلا پڑچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب اس معاملے کو لے کر کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر بڑے الزام لگائے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر پہلگام میں سیکورٹی فراہم کی جاتی تو لوگوں کی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی کشمیر نہیں گئے کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے انہیں منع کیا تھا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کشمیر میں 26 لوگ مارے گئے کیونکہ مودی...
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی حکومتی شخصیت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ نہیں ہوا ، نہ کوئی مذاکرات ہوئے نہ کوئی پیشکش ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں آئے روز ہوتی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں،بانی پی ٹی آئی سے ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان کے رابطے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جس جگہ پر ہیں اب مذاکرات یا پیشکش کے مرحلے گزر چکے، پی ٹی آئی...
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ظالمانہ اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ...
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی، مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کئی سالوں سے جاری روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے متعلق ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگلے روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی، مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں...