2025-07-02@11:45:38 GMT
تلاش کی گنتی: 6819
«ا پریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں، حکومت کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 90 روپے تک بڑھانے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکومت کو رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 90 روپے تک بڑھانے کی اجازت مل گئی۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو آئندہ مالی سال کے دوران حکومت لیوی کی شرح 90 روپے کر سکتی ہے، وزیرمملکت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی عائد کرنے...

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقدہ گیارہ جامع آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ کیمپس البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور ابراہیم آئی اسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد ایسے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو خصوصی علاج تک رسائی نہیں رکھتے یا مالی وسائل کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ہی حملے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم، اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم“ٹروتھ سوشل“ پر ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دی وال اسٹریٹ جرنل کو میری ایران کے بارے میں سوچ کا بالکل بھی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے مکمل سد باب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قطعاً قبول نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے شعبہ صحت میں پائیدار اصلاحات کے لیے اقدامات پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی متحرک قیادت میں وزارت صحت کی کارکردگی کی پزیرائی کی، کہا کہ پاکستان بھر میں عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے نجکاری کیلئے بولیوں کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ میں نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولیوں کی آخری تاریخ 19 جون مقرر ہے اور پی آئی اےکی نجکاری کیلئے8 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کیں۔ اعلامیہ کے مطابق اب تک 5 کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ملک کے بڑے گروپس اور پی آئی اے ملازمین نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے اپنی پیشکش پرائیویٹائزیشن کمیشن کو جمع کرادی،بینکنگ گروپ، عارف حبیب اور ٹبا گروپ نے بھی نجکاری کمیشن کو درخواست دے دی۔ اس کے علاوہ سی بی اے پیپلز یونٹی اور ساسا نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔کریملن کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں سربراہان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سفارتی حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے جڑے تمام مسائل کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے روس کی ممکنہ ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی کردار کشیدگی میں کمی کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس تنازع میں اگر امریکا نے فوجی مداخلت...
فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ "سائبر سپورٹ فرنٹ" کے نام سے ایک گروپ نے صیہونیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر آپریشنز کے مقصد کے ساتھ اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ)، جو مقاومتی فرنٹ سے وابستہ ہے اور عرب خطے کے کئی ممالک کے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے، نے اپنے قیام کے اعلان میں، جو اس...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وزیر مذہبی امور اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازی شیلڈ دی۔ جدہ میں تعینات ڈائیریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان،
نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے نئے مالی سال کے آغاز پر راولپنڈی اور مری شہر کی بیوٹیفیکیشن،اپگریڈیشن اور عوامی سہولت کے کے لئے مرتب کردہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بتایا کے پی ایچ اے کی جانب سے نئے مالی سال میں راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد شاندار منصوبے لائے جا رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹنگ کے اقدامات شامل ہیں،اس...

چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد
بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے لوزان بین الاقوامی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی 2025 کی عالمی مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ ایس اے آر کی ٹاپ تھری میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور خوبیوں اور “ایک ملک، دو نظام” کے فروغ کی تصدیق ہے۔ اس وقت، ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور ترقی کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی “دلکشی” مزید بڑھتی جا رہی ہے، غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کی سرمایہ کاری کی “کشش” میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ عالمی آزاد معیشتوں اور سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک...
آ ستا نہ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دورے کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں صدر شی کی شرکت رواں سال وسطی ایشیا میں چین کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے 10 سے زائد کثیر الجہتی اور دوطرفہ سرگرمیوں میں شرکت کی اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سوسے زائد تعاون کے نتائج حاصل کیے، جن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025‘ میں پاکستان کے 3 اسکولوں کی نمایاں شمولیت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام کوئٹہ اور نارڈک انٹرنیشنل اسکول لاہور نے دنیا کے بہترین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی جیسے اہم شعبوں...
سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس بینچ میں شامل جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں ججز کے تبادلے کو کالعدم قرار دینے کی رائے دی۔ یہ بھی پڑھیں:ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے...
چینی صدر کا دورہ وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے، چینی وزیر خا رجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز آستانہ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دورے کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں صدر شی کی شرکت رواں سال وسطی ایشیا میں چین کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے 10 سے زائد کثیر الجہتی اور دوطرفہ سرگرمیوں میں شرکت کی اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سوسے زائد تعاون کے نتائج حاصل کیے،...
پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ واقعے کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی ہے اور متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوہے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ماتحت عدالت نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔...
اسلام ٹائمز: ہمیں ایران کو مسائل کا شکار ملک نہیں بلکہ مزاحمت کا مرکز سمجھنا چاہیئے۔ امید نہ ٹرمپ سے ہے، نہ بائیڈن سے۔ امید صرف اللہ کی نصرت، عوام کی استقامت اور مزاحمتی قیادت سے ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت میں دیئے گئے بیانات نے امت مسلمہ کی مشترکہ وحدت کو سہارا دیا ہے اور یہ رویہ نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ باقی مسلم ممالک کیلئے بھی قابلِ تقلید ہے۔ پاکستان کو ایران کیساتھ عوامی، سفارتی، تعلیمی اور دفاعی میدانوں میں ربط بڑھانا ہوگا، امت مسلمہ کو ایران کیخلاف سازشوں کے سامنے اتحاد، شعور اور مزاحمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ایران کی کامیابی صرف ایران کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ تحریر: آغا زمانی...
انقلاب ایران سے قبل ملک کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ اور ممکنہ رجیم چینج پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک پر سے خامنہ ای کا آمرانہ کنٹرول ختم ہوچکا ہے اور اب تبدیلی آئے گی۔ رضا پہلوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عبوری حکومت کی ذمہ داری ملک کو ایک قومی اور جمہوری حکومت کے حوالے کرنے کی تیاری کرنا ہوگی۔ ایران کے سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے...
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور شہر میں موسم خشک، گرم اور حبس زدہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حبس کی کیفیت کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس نہیں ہو رہی اور ماحول مزید تکلیف دہ بنتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41...
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ہے اور فیلڈ مارشل کی امریکا میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشان ہو گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائی کے دعوے کیے گئے جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت دعووں کو جھوٹ ثابت کیا اور اس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ۔ عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت...
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 362.182 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 680 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملتان میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے لیہ آنے والے پارسل سے 7.002 کلو ویڈ برآمد ہوئی۔ لاہور میں بی آر بی کینال کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی۔...
دنیا کی جنگیں: پاکستانی کسان کا مقام بمقابلہ بھارتی کسان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا دنیا بدل رہی ہے۔ اب جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں، خوراک، پانی، توانائی اور معیشت سے لڑی جا رہی ہے۔ جس ملک کے گودام بھرے ہوں، اس کا دشمن بھی سوچ کر حملہ کرتا ہے۔ لیکن افسوس کہ پاکستان میں جس کسان کے ہاتھ میں یہ طاقت تھی، وہ آج خود کمزور، تنہا اور بے بس کھڑا ہے۔ پاکستانی کسان: مسائل، محرومی اور حکومتی بے حسی پاکستان کا کسان اپنی محنت سے گندم، کپاس، گنا، چاول اور سبزیاں اگاتا ہے، لیکن اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں آتا۔ 2024-25 میں پنجاب حکومت نے گندم کا سرکاری ریٹ 3900...
سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے اطمینان کو جانچنے کےلیے ای-سروے کا آغاز کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق 1446 ہجری (2025) کے حج سیزن کےلیے عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کےلیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے۔ یہ سروے سعودی اور بین الاقوامی دونوں عازمین کے لیے ہے جس میں عازمینِ حج اپنی رائے اور تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس سروے کا آغاز 9 زبانوں میں کیا گیا ہے جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس...
BAGHDAD: عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عراق میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید دو خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے کویت کے ذریعے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی فوج آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف اور تاحال سچ سامنے لانے سے گریزاں ہے۔ آپریشن سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج اپنے سپاہی رام بابو سنگھ کی جنگی ہلاکت کو سڑک حادثہ ظاہر کر رہی ہے جب کہ بہار سے تعلق رکھنے والا جوان، رام بابو سنگھ مئی 2025میں بھارت کے اہم دفاعی نظام S-400 پر تعینات تھا ۔ بابو کی موت سے متعلق بھارتی فوج کی طرف سے فراہم کردہ معلومات متضاد ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات میں رام بابو کی ہلاکت کو بھارتی فوج نے...
لاہور: سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کے فوراً بعد روپوش ہوگئے تھے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل اسکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ تاجر برادری نے...
آج بروزجمعرات،19جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جس پر بھی اعتبار کیا اُس نے دھوکا ہی دیا، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت کن لوگوں کے لئے برباد کیا ہے آپ کو چاہئے اب سنبھل کر چلیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جو لوگ کسی بھی ایسے کام میںہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جس میں ان کو مشکل محسوس ہو رہی تھی وہ اب اللہ کا نام لےکر ہاتھ ڈال...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہ ماضی میں اور نہ ہی حال میں کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی درخواست دی، اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑگڑایا۔ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت چیز ایرانی سپریم لیڈر کے قتل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خزانہ کا بے دریع استعمال کر رہی ہیں۔مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔بجٹ میں ٹیکسوں میں اور اپنی مراعات میں کمی کرنے کی بجائے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی تشہیر پرروزانہ خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔بد قسمتی سے ایوانوں میں بیٹھے حکمران...
GALLE, SRI LANKA: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا قائم کردہ ریکارڈ سمیت متعدد دیگر ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔ مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کے خلاف 163 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور اس دوران انہوں نے عالمی ریکارڈ بھی بنالیا۔ بنگلہ دیش کے مایہ ناز وکٹ کیپر نے اس اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک گیند کرائے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا۔ ایڈم گلکرسٹ نے...
روس نے ایران اسرائیل میں فریق بننے کے امکانات پر امریکا کو خبردار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی باز رہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایران اسرائیل جنگ میں فریق بننا اور اسرائیل کی فوجی مدد کرنے سے مشرقِ وسطیٰ کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں : ایرانی جوہری مراکز کو تباہ کرنے میں اسرائیل کی فوجی مدد؛ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہم ایران اور اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ خیال...
گاڑیوں کے لیے معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے حیران کن طور پر خلائی دوڑ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اور 17 جون کو شمالی جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں اپنے پہلے قابلِ استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ راکٹ 1000 فٹ کی بلندی تک گیا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس لینڈ کرگیا۔ ہونڈا نے اس منصوبے پر 2021 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد خاموشی اختیار کر لی، یہاں تک کہ اب اچانک تجربہ سامنے آیا۔ یہ راکٹ 6.3 میٹر لمبا اور 1312 کلوگرام وزنی تھا، جس کی تیاری میں ہونڈا کی خودکار ڈرائیونگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کی کامیابی ایک بڑی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ایران کے جوہری مراکز کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی فوجی مدد کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کا کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں جانتا، میں کیا کرنے والا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبہم انداز میں کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ میں کچھ کرنے جا رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کروں، ہو سکتا ہے نہ کروں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ یہ ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر ممکنہ کارروائی کے...
پاکستان سے حالیہ شکست اور اندرونی دباؤ کا شکار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں عالمی رہنماؤں کے سامنے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب سکھوں اور کشمیریوں نے اُن کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے اور انہیں رسوا کن مناظر کا سامنا کرنا پڑا۔ 15 سے 17 جون تک کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہونے والے G7 اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین کی معیشتوں کے قائدین شریک ہوئے۔ بھارت تنظیم کا باقاعدہ رکن نہیں، مگر مودی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، جنوبی افریقا، برازیل، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف...
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔ My Fellow Countrymen, The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing. Khamenei, like a frightened rat, has gone into hiding underground and has lost control of the situation. What has begun...
فائل فوٹو۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کرکے 2025 میں لیبیا کشتی حادثہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو اسپشل کورٹ برائے امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کراچی: ایف آئی اے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، غیر قانونی انجیکشن برآمد ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے 36 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم نے شہری کو یورپ کے بجائے لیبیا بھجوایا، لیبیا سے شہری کو کشتی کے ذریعے یورپ میں داخل کرانے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی اور گیمنگ کے دیوانوں کی دنیا میں روزانہ نئی جدتیں سامنے آتی ہیں، مگر جب کسی عام چیز کو لگژری کا رنگ دے دیا جائے، تو وہ دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا جب معروف ہارڈویئر کمپنی Adata نے اپنی گیمنگ مصنوعات کی لائن XPG کے تحت ایک ایسا کی بورڈ متعارف کروایا جس کی قیمت عام گیمنگ کی بورڈز سے ہزاروں گنا زیادہ ہے۔ یہ کی بورڈ نہ صرف مہنگا ہے بلکہ نایاب بھی، کیونکہ اسے صرف چند افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وہ بھی صرف وی آئی پی طبقے کے لیے۔اس خاص کی بورڈ کا نام ہے Adata Golden Summoner، جو دراصل XPG Summoner گیمنگ کی...
سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ جرنل کینسر ڈِسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ یوشوان وینگ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل...
پیرس ائیر شو، پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز فرانس(آئی پی ایس ) پیرس ائیرشو 2025 میں چینی لڑاکا طیاروں کا اسٹال بھی لگایا گیا، جہاں پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر میں شرکا خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، چینی ساختہ جے 10 سی کا ماڈل بھی پیش کردیا گیا، چینی سٹال پر جے 35 کا ماڈل بھی سجا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیرس ائیرشو میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں کا اسٹال بھی لگا ہے، چینی سٹال پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے جے 10 سی، جے 35 اور ایوکس سمیت درجنوں طیارے کے ماڈلز لگے ہیں۔معرکہ حق میں دشمن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
عطا آباد(نیوز ڈیسک)پرفضا سیاحتی مقام ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھل میں داخل ہونے لگا، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ دلفریب نظاروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور عطا آباد جھیل کی خوبصورتی کو داغ دار کرنے پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔ غیرملکی سیاح نے عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، ویڈیو وائرل ہوئی تو ہنزہ کی انتظامیہ کو ہوش آیا۔ گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے ہوٹل پر 15 لاکھ...
18 جون کو چینی وزارت خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں تحقیر آمیز بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کو ایران اسرائیل تنازعے پر شدید تحفظات ہیں اور ہم کسی ایسے اقدام کے حق میں نہیں جو اقوام متحدہ چارٹر، کسی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہو۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے بات کرنے کا پیغام بھجوایا ہے مگر میں نے کہا اب دیر ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردّعمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں ہیں، اور ہمارا صبر...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم نارا، شگفتہ جمانی، میاں خان بگٹی اور محمد خان جمالی کی ملاقات ہوئی ۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا ملاقات میں وزیر برائے تعلقاتِ عامہ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برقی بھی شامل تھے۔
بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید 2 خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: عراق سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانی زائرین ملک واپس پہنچ گئے، وزارت خارجہ پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور 3 وقت کے طعام کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے کویت کے راستے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی...
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی مقبول چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، مگر اب ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال انسانی دماغی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تحقیق معروف امریکی تعلیمی ادارے ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے میڈیا لیب میں کی گئی، جس میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 54 رضاکار شامل کیے گئے، تحقیقی ٹیم نے ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا تاکہ مختلف طریقۂ کار سے تحریری کام لینے کے اثرات کا موازنہ کیا جا سکے۔پہلے گروپ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے مضامین چیٹ جی...
فرانس کے شہر پیرس ائیرشو 2025 کا تیسرا دن ہے جہاں چینی لڑاکا طیاروں کا اسٹال سج گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیرس ائیرشو میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں کا اسٹال بھی لگا ہے، چینی سٹال پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے جے 10 سی، جے 35 اور ایوکس سمیت درجنوں طیارے کے ماڈلز لگے ہیں۔ معرکہ حق میں دشمن پرفتح حاصل کرنے والے جے 10 سی اور جے 17 تھنڈر میں شرکا خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔ جے 35 طیارے کا دبنگ ماڈل بھی موجود ہیں، سٹال کے عقب میں چلنے والی اسکرین پر جے ایف 17 اور جے 10 سی کے پاکستانی پرچموں کے حامل طیاروں کی ویڈیوز چلائی جارہی ہے۔ شرکاء کے مختلف سوالات پر چینی حکام ان کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی ای۔سم سٹور بین الاقوامی سفر کے لیے ایک نیا کنیکٹیویٹی حل ہے۔ اسے خاص طور پر سیاحت اور کاروباری مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آسانی سے آن لائن رہ سکیں۔ یہ صارفین کو 150 سے زائد ممالک اور خطوں میں انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں، بغیر کسی چھپی ہوئی شرائط یا رومنگ چارجز کے 2,000 سے زائد کم قیمت ڈیٹا پیکجز دستیاب ہیں۔ جی ایس ایم اے کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں ای۔سم سے مطابقت رکھنے والے ڈیوائسز کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2028 تک توقع ہے کہ دنیا بھر میں آدھی موبائل کنیکشنز ای۔سم ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گی۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کے دل کے قریب ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے 8 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سرفراز احمد نے کہاکہ انہیں اس نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا جس نے ہر میچ مکمل جذبے، عزم اور یقین کے ساتھ کھیلا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ میں خوش...

عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے،سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطے اور عالمی امن کے لئے بہت خطرناک ہے،پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے،عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کرے،بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں عظیم فتح دی ،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکا ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لئے ایک ہزار...
بیجنگ :قازقستان کے آستانہ میں منعقد ہونے والی دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ میں تعاون کے متعدد اتفاق رائے کو عملی شکل دی گئی ہے۔ خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ نے سمٹ میں اپنی کلیدی تقریر میں پہلی مرتبہ “چین وسطی ایشیا روح” کی تجویز پیش کی، جو آنے والی نسلوں کے لئے دوستی اور تعاون کا ایک اہم رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے “چین کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور مخلص دوست کے طور پر سراہا جس پر وسطی ایشیائی ممالک ہمیشہ بھروسہ کرسکتے ہیں۔”رواں سال چین وسطی ایشیا میکانزم کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ ماضی اور مستقبل کو ملانے والے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہو کر صدر شی...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا" اور "سخت جواب دینا ناگزیر ہے"۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (سابق ٹوئٹر) پر دو اہم پیغامات میں کہا: "جنگ کا آغاز ہوچکا ہے" "صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا"۔ ایک پوسٹ میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل تھی جو تلوار لیے قلعے کے دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جسے بعض مبصرین نے خیبر کے قلعے کی فتح سے تعبیر کیا ہے، جو اس بیان کو مذہبی اور تاریخی شدت دے رہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے صیہونی ریاست کو “دہشتگرد” قرار دے کر اس کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایران دہشتگرد صیہونی ریاست کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گا اور صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی، ایران اپنے دشمنوں کی بزدلانہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سخت لہجے میں ایران کو غیر مشروط سرینڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات...
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری جنگی اثاثے مضبوط کرتے ہوئے طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس نیمٹز‘ کو خطے کی طرف روانہ کر دیا ہے، جو پہلے سے موجود ’یو ایس ایس کارل ونسن‘ کے ساتھ کچھ وقت کے لیے کام کرے گا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ تعیناتی پہلے سے منصوبہ بندی کا حصہ تھی، تاہم ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث اس میں تیزی لائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بھارتی بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا موجودہ صورت حال میں دونوں امریکی بحری جہاز کچھ وقت کے لیے بیک وقت مشرق وسطیٰ میں موجود رہیں گے تاکہ علاقے میں امریکی موجودگی برقرار رہے اور کسی...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )بھارت نے مسلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی قبول کرنے سے دوٹوک انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں بھی واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں تھا بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے بھارت کا موقف صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پیش کیا ہے دہلی کی جانب سے اس بیان کی اہمیت اس تناظر میں بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ امریکی صدر اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات سے چند گھنٹے قبل جاری کیا گیا.(جاری ہے) واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک...
حریت رہمنا نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور بدامنی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں حکومتِ ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری اور مئوثر نوٹس لے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور...
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ سیاست ایک ایسا پیشہ ہے، جس کی کوئی فیس نہیں، پہلا کام ورکر اور قیادت کے درمیان رابطے بحال کرنا ہے، کوئی بھی اکیلا کام نہیں کر سکتا، کامیابی کے حصول کیلئے ٹیم بنانا پڑتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہے گی، پیپلز پارٹی نے شہادتوں سے آئین تک ہر چیز پاکستان کو دی، پیپلز پارٹی میں کام کرنے والے بہت لوگ ہیں، صرف انہیں انگیج کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ندیم افضل...
---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرونِ ملک پاکستان کا مقدمہ لڑا، دہشت گردی پر مؤثر بات کی گئی، پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے سب کی نظر میں آگیا ہے۔شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وہی جنگ مسلط کی جو بھارت نے پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔ دنیا میں کسی نے نہیں دیکھا کہ پانی بطور ہتھیار استعمال کیا گیا ہو، یہ خطرناک رجحان ہے، ہم نے ہر جگہ لوگوں کو مطمئن کیا، ہم نے کہا کہ ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں، نہ ہم نے جنگ مسلط کی اور...
عمران یونس : پنجاب آئی ٹی بورڈ کاکامیاب امیدواروں کوگلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز کی فیس کی واپسی کا آغاز کر دیا۔ گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشنز حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ فیس واپسی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف ،ڈائریکٹر چودھری احمد اسلام و دیگر افسران کی تقریب میں شرکت کی،ڈی جی ساجد لطیف نے کامیاب امیدواروں میں فیس واپسی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے سند یافتہ امیدواروں کی تقریب میں شرکت کی۔سافٹ ویئر ہاؤسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے...
لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
لاہور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ چولی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ درجہ حرارت کم ہونے پر گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم بارش کا ابھی امکان نہیں۔
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہ راست نشر بھی کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران کنول شوزب کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل پیش کر رہے ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ان سے کہا کہ وہ صرف اپنی درخواست تک محدود رہ کر دلائل دیں۔ اس پر سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ وہ کیس کے کچھ بنیادی حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی نشان واپس لیا گیا تو...
روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔ درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ حیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھا دی عوام پریشان نہ رات کو سکون نہ دن کو آرام دن رات بے آرام کی وجہ سے عوام ٹینشن شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار ہو رہی ہے ڈاکٹر نعیم راجپوت تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی حیسکو نے اپنی نا اہلی چھپانے کی خاطر ٖیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے اس وقت بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے یہ لوڈشیڈنگ خاص کر ان اوقات میں زیادہ کی جارہی ہے جو لوگوں کے آرام کا وقت ہے سماجی رہنما حماد علی بہادر سندھی کا کہنا ہے کہ حیسکو کی غیر اعلانیہ...
البرٹا، کینیڈا میں G7 اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی اور دلچسپ لمحہ منظر عام پر آیا اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی سرگوشی کے بعد آنکھیں گھماتے ہوئے کیمرے نے قید کر لیا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، یورپی یونین اور برطانیہ کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس کے آغاز پر جب عالمی رہنما اپنی نشستوں پر براجمان ہو رہے تھے، تو فرانس کے صدر میکرون نے میلونی کے کان میں آہستہ سے کچھ کہا، کیمرے نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا، میلونی میکرون کی طرف بڑھیں اور ان کی بات سن کر فوراً ہی بڑے ڈرامائی انداز میں آنکھیں گھما دیں۔ View this post on...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور آلودگی سے متعلق ایک غیر ملکی سیاح کی شکایت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو پیغام میں غیر ملکی سیاح نے انکشاف کیا کہ مقامی افراد نے انہیں اطلاع دی ہے کہ ایک ہوٹل اپنی گندگی اور فضلہ جھیل میں چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں جھیل کے شفاف پانی اور آلودہ پانی کے درمیان واضح فرق بھی دکھایا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت حرکت میں آگئی اور واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔pic.twitter.com/kndOnGbnS8بہت سے دوستوں اور فالوورز کی جانب سے ہمیں ان باکس اور مینشنز موصول ہو رہے ہیں، جن میں یہ پوچھا جا رہا ہے کہ...
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں ان دنوں عروج پر ہیں۔ سیاحتی مقامات کٹن واٹر فال، کیرن، اپر نیلم، شاردہ کیل، اڑنگ کیل اور گریس ویلی میں سیاحوں کا رش بڑھ چکا ہے جو حسین وادیوں اور قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں کافی رش نظر آرہا ہے اور گیسٹ ہاؤسز کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ سیاح کہتے ہیں کہ شہروں میں شدید گرمی کی لہر ہے مگر یہاں آکر لگتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں پنشن کے لیے فنڈز کا حجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا ہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی صورتحال اور ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس حوالے سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے، اس کا مقصد توانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے...
میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:...
کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔ جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا...
ننکانہ صاحب میں سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج سکھ میرج ایکٹ کے تحت کردیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں بلوندر سنگھ اور دل جیت کور سنگھ کی شادی انند کارج رجسٹرار میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں غیر مسلم اقلیتوں کی شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کیسے ہوتی ہے؟ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ضلع ننکانہ صاحب میں پہلی بار انند کارج رجسٹرار کی تقرری کی گئی ہے۔ پلوندر سنگھ اور دل جیت کور سنگھ کا اندراج ضلعی سطح پر پہلی رجسٹریشن ہے۔ سکھ میرج ایکٹ کے تحت نکاح رجسٹرڈ ہونے پر سکھ کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور سرکاری سطح پر پہچان کو سراہا گیا ہے۔ سکھ میرج...
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں لے کر خصوصی پرواز آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا ایران سے غیر ضروری سفارتی عملے کے انخلاء کا فیصلہ پاکستان کے ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلاء کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچانے کےانتظامات کیے گئے تھے۔قومی ایئر لائن کے خصوصی طیارے نے آج پشاور سے اشک آباد کےلیے اڑان بھری ہے۔
آئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل تیز کردیا۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اب تک ملک بھر میں 40 ہزار کے قریب خالی سرکاری اسامیاں مستقل طور پر ختم کردی گئی ہیں، رائٹ سائزنگ کے تحت 10 وزارتوں میں پلان کی منظوری دی جاچکی ہے، جن میں کئی ڈویژنز کا انضمام عمل میں لایا گیا ہے اور 6 ڈویژنز کو کم کرکے 3 کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ہدایت پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت نے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبی معائنے کے لیے میو ہسپتال پہنچیں، جہاں ان کے کندھے میں تکلیف کی شکایت پر ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے میں تکلیف کے باعث میو اسپتال پہنچیں، جہاں سرجیکل ٹاور میں ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو مسلسل مصروفیات اور کام کے دباؤ کے باعث کندھے میں درد کی شکایت تھی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور سی ای او میو اسپتال پروفیسر ہارون حامد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ نارمل آئی ہے اور کسی پیچیدگی کے آثار نہیں ملے۔ ابتدائی تشخیص کے مطابق درد کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب سفارتی امن مشن پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب امن مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینیٹر بشری انجم بٹ نے توصیفی کلمات پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر بشری انجم بٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زرداری کی سربراہی میں مختلف ممالک کادورہ کرنے والے وفد میں شامل تھیں۔
لاہور: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے آہلو روڈ پر میاں بیوی کے قتل کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کچھ روز قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوئے تھے، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لاہور کے رہائشی تھے۔ پولیس نے مالک مکان سے پوچھ گچھ شروع کردی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دونوں کو پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کیا گیا، ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی...
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) حکام نے ہفتہ کی رات ایک بھارتی جوڑے کو واپس انڈیا بھیج دیا، جسے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے شمالی بنگلہ دیش کی چپسار سرحد پر زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا تھا۔ جوڑے کی شناخت فاجر منڈل اور تسلیمہ منڈل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق انڈیا کے مغربی بنگال کے ضلع ہری ہرپور سے ہے، اس جوڑے کو بی ایس ایف کے ساتھ فلیگ میٹنگ میں تصدیق ہونے کے بعد واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا بی جی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس جوڑے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان, سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ، ملازمین سمیت کئی شعبوں کوریلیف دینے کی کوشش کی گئی ، دفاعی بجٹ میں اضافہ بروقت ہے، پوری قوم افواج پاکستان کومضبوط دیکھناچاہتی ہے، اتحادی حکومت نے متفقہ طور پر معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان کی تجاویز نوٹ کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ہے، ملازمین سمیت کئی شعبوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں، چین وسطی ایشیائی ممالک میں سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔تاحال، چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں مجموعی سرمایہ کاری 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔چین وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کا اہم ماخذ ہے، حالیہ برسوں میں چین نے فائیو جی، انٹرنیٹ آف تھنگز، سمارٹ سٹی جیسے شعبوں میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو تیز کیا ہے، اور شمسی، ہوا، پانی اور دیگر صاف توانائی کے کئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے ، روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈ کی کوششیں کی ہیں۔ چین وسطی ایشیائی ممالک میں کنٹریکٹ انجینئرنگ کے...
ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تہران کو "خالی کرنے" کی تجویز پر شدید ردعمل دیا ہے اور اسے "ظالمانہ اور خوفناک" قرار دیا ہے۔ یاسمین انصاری، جو گزشتہ سال امریکی ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہونے والی دوسری ایرانی نژاد رکن بنیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ: "تہران تقریباً 1 کروڑ آبادی کا بڑا شہر ہے۔ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، مگر معصوم شہریوں کا قتل، بڑے پیمانے پر خونریزی یا ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔" Both of my parents fled Iran so this is personal. Trump's words are callous and horrifying. Tehran is a massive...

اسرائیل کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد صدر ٹرمپ کا بھی لوگوں کو شہر سے نکلنے کا مشورہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لوگوں کو فوری طور پر تہران سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لینا چاہیے تھا. ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“ پر بڑے حروف میں لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں یہ بات کئی بار دہرا چکا ہوں سب کو فوراً تہران سے نکل جانا چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سب سے پہلے کا مطلب صرف اقتصادی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی، دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کیس کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جاوید حنیف نے کہا کہ...