2025-07-29@02:23:02 GMT
تلاش کی گنتی: 895
«تجارتی راہداریاں»:
(نئی خبر)
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن یہ کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس کی وضاحت سیاسی جماعتیں ہی کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وہ نو مئی کے کیسز کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے شیخ رشید نے کہا کہ حالات کو بہتر ہونا چاہیے کیونکہ ملک پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہا ہے انہوں نے زور دیا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آنی چاہیے اور معاشی طور پر عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ...
ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلےپاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس...
وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی علاقے نیو یارک میں دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے علاوہ سیمنز کمپنی کے اعلیٰ ہسپانوی عہدیدار، ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3...
—’جیو نیوز‘ گریب پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے 2 روزہ دورے پر... روڈ میپ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان طے پا گیا۔ پاکستان اور...

تین ماہ میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے. پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
دنیا بھر میں بھارتی سپر اسٹارز کے چرچے ہیں جیسے سلمان خان، شاہ رُخ خان، الو ارجن اور پربھاس دنیا بھر میں سب سے مہنگے اداکاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک 72 سالہ اداکار نے انہیں دولت میں ٹکر دے رکھی ہے۔ وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں جو سالوں سے جنوبی بھارتی فلموں پر اپنا راج بنائے ہوئے ہیں اور یہی وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے کمائی میں شاہ رُخ سلمان اور پربھاس جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ رجنی کانت نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000...
لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میںاسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں عالمی تجارتی تنظیم نےامریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان...
کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کے لیے شہر میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا، شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے نیشنل کوچنگ سینٹر اورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے...
ایران و آسٹریا کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج ویانا میں منعقد ہوا جسکی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آسٹریا کے درمیان سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج آسٹریا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے تسلسل میں آسٹریا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دی گئی دعوت کے نتیجے میں یہ اجلاس ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی اور آسٹریا کے سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ و نائب وزیر خارجہ نیکولاس مارسچک کے ہمراہ آج ویانا میں منعقد...
آج ماسکو میں ایران، چین و روس کی شرکت سے منعقد ہونیوالے ماہرین کے اجلاس کو تعمیری قرار دیتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران جوہری مسئلے، پابندیوں کے خاتمے اور قرارداد 2231 سے متعلق گفتگو میں، قریبی سہ فریقی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا گیا اسلام ٹائمز۔ قانونی و بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آج رات ماسکو میں ایران، چین و روس کے درمیان منعقد ہونے والے ماہرین اجلاس کے بارے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے بعد آج ایران، روس و چین کے درمیان تکنیکی سطح پر منعقد ہونے والی ماہرین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے سے تباہ حال میانمار میں لوگ عمارتیں گرنے کے خوف سے سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں جبکہ مون سون کے موسم میں انہیں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔دس روز قبل آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندے تیتن مترا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں پُل اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ مصدقہ جانی نقصان 3,500 سے تجاوز کر گیا ہے۔ Tweet URL ان کا...
پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
جب سے فواد خان نے ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کا ایک بار پھر پردہ فاش کردیا۔ بھارت کی انتہا پسند جماعتوں شیوسینا اور دیگر سمیت فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری نے فواد خان کی واپسی پر دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ جس کے بعد چند بھارتی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سنی دیول اور امیشا پاٹل بھی شامل ہیں۔ معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہم پوری دنیا کے لیے کام...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں ٹیرف کے نفاذ پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں ہوگا، کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں پیدا ہونے والی ہلچل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے اور اس پر یورپی و ایشیائی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی جا چکی ہے۔ چند روز قبل ٹرمپ نے چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیے تھے، جس کے نتیجے میں صرف دو دنوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹ سے 60 کھرب...
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط...
نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کو گزشتہ ایک سال کے دوران پے در پے طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں جدید لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے، اور کئی پائلٹ زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت، غیر پیشہ ورانہ رویوں اور تکنیکی خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2024 سے اپریل 2025 تک بھارتی فضائیہ کے درجن سے زائد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جن میں ہاک ایم کے-132، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ، اپاچی ہیلی کاپٹر، سخوئی، مگ 21، مگ 29، اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر، میراج 2000، جگوار اور اے این 32 شامل ہیں۔ ہر حادثے کے بعد تکنیکی خرابی کو ذمہ دار قرار...
پوری وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی شناخت کرتے اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں سڑکوں پر متعدد ناکے قائم کیے گئے ہیں اور چابک تلاشی کی مہم جاری ہے۔ اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت بھارتی فورسز کے اعلیٰ حکام نے...
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی اسکیم کے مقابلے میں کہیں...
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے، ملک کے داخلی معاملات کا حل صرف سیاست ہے، اپوزیشن اس وقت کوئی تحریک نہیں چلا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان سے براہ راست مذاکرات صوبائی نہیں، ریاستی سطح پر ہونے چاہئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے، ملک کے داخلی معاملات کا حل صرف سیاست ہے، اپوزیشن اس وقت کوئی تحریک نہیں چلا رہی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغان مہاجرین کا...
امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے تک کام کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے، تاہم حکام نے جنرل ٹموتھی ہاؤگ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ٹموتھی امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جو پینٹاگون کی سائبر وار فیئر باڈی ہے جو جارحانہ اور دفاعی سائبر کارروائیاں کرتی ہے۔ دی پوسٹ کے مطابق این ایس اے میں جنرل ٹموتھی کی نائب وینڈی نوبل کو...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...
لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔ 3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور 1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے، مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین بازیاب ہوئیں، جبکہ 194 نہ مل سکیں، جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14 بچے نہ مل سکے۔ 3...
پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔ دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے...
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ ہوگیا، لڑاکا طیارہ ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں، بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیےبھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ یاد رہے کہ 2 اپریل 2025 کو بھی بھارتی فضائیہ کا سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ صرف یہی نہیں گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ...
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ دفاعی ماہرین کہتے ہیں بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ،حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے، مودی سرکار کے دفاع میں...
بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لکپاس پہنچا، وفد میں صوبائی وزیر ظہور بلیدی و دیگر شامل تھے، حکومتی وفد کی جانب سے سردار اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔ بی این پی راہنما کے مطابق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور پھر حکومتی وفد مذاکرات ناکام ہونے پر واپس کوئٹہ...
GUJRAT: بھارت کی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاں ایک پائلٹ محفوظ رہا جبکہ دوسرا پائلٹ لاپتا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے بحفاظت نکل آیا تھا اور دوسرا تاحال لاپتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئیں اور لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوع کی فوٹیجز سامنے آرہی ہیں، جس کے مطابق یہ حادثہ جام نگر سٹی سے 12 کلومیٹر دور...
بھارت میں ریاست گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیر کی شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیر کی شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اس فضائی حادثہ کے نتیجے میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا حادثے میں زخمی ٹرینی پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، مہسانہ تعلقہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر ڈی جی بدوا کے مطابق سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انسپکٹر بدوا نے کہا کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد، ایوی ایشن اکیڈمی کا ٹرینر طیارہ اُچارپی کے ایک کھیت میں گر...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک جا رہا ہے۔ انہوں نے ملکی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری...
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف فراہمی کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ زیادتی کا شکار خاتون کی دادرسی کیلئے پہنچ گئیں۔ چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے زیادتی کا شکار خاتوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور خاتون کو حکومت پنجاب کی طرف سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے اجتماعی زیاتی کے 2_ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیئے ملزمان علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی...

عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا
عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر آج توہین کی گئی، یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں...
پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ’’پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی...
سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔ لاہور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتیپولیس نے اجتماعی زیادتی...
پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے ایک معنی خیز پیغام میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی ہونا چاہیے۔ بائیک والوں کے ساتھ، جو اپنی پوری فیملی کو لے کر عید کے لیے نکلے ہیں، محبت اور اخلاق سے پیش آئیں۔سبینا نے مزید کہا کہ ان کی خواہشات ہیں، اور انہیں ڈرانے کے لیے اتنا زوردار ہارن بجانے کی ضرورت نہیں کہ بائیک پر بیٹھے بچے خوفزدہ ہو جائیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ دیر کے لیے آپ کی لائن میں آ جائیں...
بھارت(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ لیکن عرفان پٹھان ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی...
NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار الو ارجن بن گئے جنہوں نے مختصر وقت میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔ انڈین ایکسپریس پر بھارت کے دس اداکاروں کی کمائی اور اثاثوں کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاروں کی فیس اور اثاثوں کے حوالے سے اعداد و شمار فوربز میگزین کی مدد سے شائع کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔ ان کا کہنا...
نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے سے عالمی ماحولیاتی نظام اور ان ذرائع سے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے اربوں افراد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے 22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ واٹر ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی والے 25 ممالک کو ہر سال پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 4ارب افراد یا دنیا کی نصف آبادی کو سال کے کم از کم ایک حصے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا...
بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے انتہائی قابلِ اعتراض معاملات سے متعلق شکایات کے حوالے سے انتہائی نرم دلی، بلکہ دریا دلی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج اخلاقی زوال سے متعلق شکایات کی سماعت کے دوران قانون اور قوائد سے ہٹ کر اپنی رائے کی روشنی میں تجاویز پیش کرنے لگے ہیں۔ دو دن قبل سپریم کورٹ نے ہراساں کیے جانے کی شکایات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ کسی عورت کے جسم کے کسی نازک حصے سے چھیڑ چھاڑ اور اُسے بے لباس کرنے کی کوشش کو زنا بالجبر کی کوشش قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اب ممبئی ہائی کورٹ نے ورک پلیس میں کسی خاتون کو دیکھ کر کوئی فلمی...
خون کے دباؤ یا بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔خون کی شریانیں تنگ ہو جائیں تو خون کا بہاؤ محدود ہو جاتا ہے۔ شریانیں جتنی زیادہ تنگ ہوں گی، بہاؤ اتنا کم اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوگا۔وقت کے ساتھ یہ دباؤ بڑھ کر مختلف طبی مسائل جیسے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔بلڈ پریشر کا مسئلہ...
ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ لیبیا کشتی حادثات میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد کی ہیں، یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم اور اس کے ساتھی افریقہ اور گلف ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا...
اسلام آباد: رواں سال ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور کی جانب سے کی گئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ملزم اور اس کے ساتھی افریقا اور گلف ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رواں ماہ لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کیں، ملزمان نے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش...
ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔ پولیس نے بچے کی شناخت...

شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ہوا. سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے. فروری میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 304 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے 88 ملین ڈالر کے مقابلے میں 245 فیصد زیادہ ہے مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے 5.45 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور
رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(عباس قریشی)پاکستان میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی نے کہا ہے کہ پاک تیونس باہمی اقتصادی تجارتی حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا،باہمی اقتصادی حجم کو باہمی سیاسی تعلقات کی سطح پر لانا ہو گا ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات نے آج تیونس کا 69 واں یوم آزادی منایا۔تقریب سے خطاب میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی عرفاوئی نے کہا کہ پاک تیونس تعلقات کی ابتدا 1950 میں ہوئی پاکستان نے تیونس کی جنگ آزادی میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول و آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ان کا نصب العین ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد سوالات کے جواب دیے، جن میں چین کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔ اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے شائع کیے ہیں۔ پانچ سال بعد نئی دہلی سے بیجنگ کی پروازیں شروع ہونے جا رہی ہیں فریڈمین کے ساتھ بات چیت میں مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی بھی بھرپور حمایت کی تھی اور امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، 'ٹروتھ سوشل' پر اس پوڈ کاسٹ کو شیئر کیا ہے۔ بھارت اور چین میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کے روز علاقائی امن سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر شدید تنقید کی اور انہیں "گمراہ کن و یک طرفہ" قرار دیتے ہوئے نئی دہلی پر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی لگایا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز نریندر مودی نے امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امن کے قیام کی بھارتی کوششوں کا جواب "دشمنی اور دھوکہ دہی سے ملا۔" پوڈکاسٹ میں مودی سے سوال کیا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سرد تعلقات ہیں اور اس کے مستقبل کے...
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور یک طرفہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لیکس فریڈ مین کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں پاکستان پر الزام تراشی کی جس پر دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے ریمارکس گمراہ کن اور یک طرفہ ہیںم وہ جموں و کشمیر کے سات دہائیوں سے حل طلب تنازع کو آسانی سے غائب کر دیتے ہیں جبکہ یہ تنازع اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری عوام کو بھارت کی پختہ یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی مظلومیت کی فرضی داستان پاکستانی سرزمین پر دہشت...
دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے ساتھ 31 نکات پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے پر وزارتی کمیٹی کے دستخط اور اس پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کو ایک ماہ ہو گیا تاہم وزارتی کمیٹی اور متاثرین کے مابین تحریری معاہدہ ہو چکا ہے جس پر دستخط ہونا باقی ہے۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے ساتھ 31 نکات پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے پر وزارتی کمیٹی کے دستخط اور اس پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب متاثرین کے دھرنے کی...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ ریمارکس کو گمراہ کن اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں اور ان کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے اور بھارت کی طرف سے دیے جانے والے بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے اقدامات پر غور کرے اور یہ تسلیم کرے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر بامقصد اور تعمیری مذاکرات کا...
اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب بیان پر اداکارہ زرنش خان کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں زرنش خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔ زرنش خان نے علیزے شاہ سے فروری 2022 میں دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی۔ زرنش خان نے علیزے شاہ کو بھیجے گئے معافی کے میسیج میں اپنے بیان کو احمقانہ بھی قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر پچھتاوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی والدہ سے بھی معافی مانگنے کو تیار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مظلومیت کا فرضی بیانیہ پاکستانی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ڈان نیوز کے مطابق امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق مودی کے تبصرے گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں، جو بھارت کی...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
سمیع اللہ ملک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پانی کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں پانی کی قلت اس خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں دریاؤں کے نظام کی پیچیدہ نوعیت، آبادی میں تیزی سے اضافہ، موسمیاتی تبدیلی، اور سیاسی اختلافات اس تنازعے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے پانی کے تنازعے کی جڑیں تقسیمِ ہند سے جڑی ہیں۔ 1960 میں سندھ طاس معاہدہ کے تحت دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیاں (دریائے جہلم، چناب، سندھ، راوی، بیاس، اور ستلج) دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کی گئیں۔ معاہدے کے مطابق مشرقی دریاؤں (راوی، بیاس، ستلج)کا کنٹرول ہندوستان کو دیا گیا۔ مغربی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے، شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین میں امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے پیوٹن اور امریکی سفیر سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی تھی جس کے بعد کریملن نے کہا تھا کہ وہ امن عمل کے بارے میں امریکہ کی ’محتاط رہتے ہوئے امن کے لیے کوشش سے اتفاق کرتا ہے.(جاری ہے) ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ بات چیت نے بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ یہ خوفناک، خونی جنگ بالآخر ختم ہوسکتی ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ...
اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سال 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع ہے۔ اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ 2025 میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرے گی، جو اس شعبے کی مضبوط معاشی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ صنعت 6.75 فیصد سالانہ شرح سے ترقی کرتے ہوئے 2029 تک 5.53 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو طویل مدتی ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’پیکیج ہالیڈیز‘‘ سب سے بڑا حصہ ڈالیں گی، جس کی مالیت 2025 میں 1.92 ارب ڈالر ہوگی، جو منظم سفری تجربات کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ سال 2029 تک، پیکیج...
ایئر ایشیا نے 30 مئی 2025 سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے براہ راست ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے کراچی کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں براہ راست آیا کریں گی۔ یہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کوالالمپور سے کراچی اور کراچی سے کوالالمپور جایا کریں گی۔ ایئر ایشیا کے مطابق وہ پاکستان سے ملائیشیا اور آسیان کے باقی ممالک سے مسافروں کو جوڑنے، انہیں خطے میں متحرک تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمپنی نے کراچی سے کوالالمپور کا یکطرفہ ٹکٹ 64 ہزار 990 روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔...
MIAN CHANNU: پولیس نے دو روز قبل نواحی گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملنے والی جواں سال لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم لڑکی کا بوائے فرینڈ تھا۔ پولیس کے مطابق 11 مارچ کو 126 پندرہ ایل کے کھیتوں سے لڑکی کی لاش ملی جس کی ابتدائی طورپرشناخت نہ ہوسکی تھی، بعدازاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پرتحقیقات کرتے ہوئے ملزم شاہد کو بہاولنگرسے گرفتار کیا جس نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ میمونہ ملزم شاہد کی دوست تھی اور اس کی عمر 15 سال تھی، ملزم شاہد محمود اورمقتولہ میمونہ کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس...
اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔ اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔ دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔ اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔ میزبان اور اداکار دانش تیمور...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بے بنیاد الزامات لگائے اور آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کو دھمکیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ناتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اصل زمینی صورتحال کو چھپا کرجموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے تلخ حقائق سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومتی عہدیدرار اعلیٰ سطح کے دوروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) شام کے صدارتی دفتر نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ کردوں کے زیرقیادت 'سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے پیر کے روز شام کے نئے ریاستی اداروں میں شمولیت کے لیے ملک کی عبوری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ڈی ایف شام کے تیل کی دولت سے مالا مال شمال مشرقی حصے پر قابض ہے، جو اب تک قدرے خود مختار علاقہ رہا ہے۔ شام: کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک حکومت کے ساتھ معاہدے میں کیا ہے؟ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس...
وادی تیراہ(نیوز ڈیسک) وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے فحاشی بے حیائی پھیلانے کے الزام میں دو ٹک ٹاکروں سے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ بے حیائی اور فحاشی کے کاموں سے دور رہوں ورنہ سخت انجام اپ کا مقدر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ برقمبرخیل بھوٹان میں دہشت گردوں نے دو مقامی نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے انکے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے۔ متاثرہ نوجوانوں کی شناخت لقمان اور شمالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز...

60فیصد سندڈ ی پر سپرسیڈ ر فراہمی کا تیسرامراحلہ شروع ‘ لوگوں کو شعورآگیا ‘ مسائل کا حل چاہتے ہیں مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔ 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی...
اسلام ٹائمز: خواہ پاکستان ہو یا ہندوستان، دس یا تیس لاکھ انسانوں کے قاتلوں، ہزروں خواتین کی عصمت ریزی کرنے والوں، لوٹ مار کرنے والوں کا تعین کیے بغیر ہم کسی طور اپنے معاشرے کو مہذب معاشرہ نہیں کہہ سکتے۔ ہم ایک ایسے جنگل میں رہ رہے ہیں، جہاں اونچی اونچی پگڑیوں اور لمبی لمبی داڑھیوں کے پیچھے درندے چھپے ہوئے ہیں، جن کے اجداد کے ہاتھ انسانی خون اور غصب شدہ اموال سے آلودہ ہیں۔ ہم جب تک اس اندوہناک جرم کے حقیقی مجرموں کا تعین نہیں کرتے، اس وقت تک پورا معاشرہ مجرم ہے۔ سکھوں نے مشرقی پنجاب میں مسلمانوں پر جو ظلم کیا، وہ قابل مذمت ہے، تاہم رحمت للعالمین کی امت کی پیشانی پر ناحق خون...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد...
بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعویٰ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ...
کلیم اختر:نادرامیں70 لاکھ سےزائدفوت شدہ شہریوں کےشناختی کارڈمنسوخ نہ کروائےجاسکے، نادراکیجانب سےشہریوں کی آگاہی کیلئےدستیاب موبائل نمبرزپرایس ایم ایس بھیجنےکا عمل شروع۔ نادرا حکام کا کہنا تھا کہ یوسیزمیں 70 لاکھ متوفی شہریوں کے اندراج کے باوجود انکےشناختی کارڈ منسوخ نہیں کروائے گئے، نادراآرڈیننس سیکشن 17 کیمطابق متوفیوں کے شناختی کارڈ 60 دنوں میں منسوخ کروانا لازمی ہے۔مرحومین کے اہلخانہ کسی بھی نادرا مرکز سے بغیر فیس کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرا سکتے ہیں، متوفی کے شناختی کارڈ بروقت منسوخ کروانے سے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد حاصل ہوسکے گی۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
شکارپور میں قومی شاہراہ پر تین غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کے بعدتھانے کے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔گزشتہ روز غیرملکی سیاحوں اور پاکستانی ڈرائیور سے ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیے تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین غیرملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روک لی اور لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں نے سیاحوں کے پاسپورٹ اور بیگز بھی کھیتوں میں پھینک دیے، جو برآمد کرلیے گئے ہیں۔ سیاح کراچی سے سندھ کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے شکارپور آئے تھے، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہونے کے بعد ان کی بدحالی کی صورتحال کھل کے سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوگیا، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے رانی پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا، بھارتی عمر رسیدہ جیگوار جہازوں نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے گذشتہ سالوں میں کئی کریش دیکھے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ بھارتی میڈیا کا کہنا...
بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار...