2025-07-06@04:17:51 GMT
تلاش کی گنتی: 900
«سطحی عوامی تبادلے کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
کفن کے بدلے کافی”: ٹرمپ کی “مساوی ٹیرف” کی مضحکہ خیز منطق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : “ایک چھوٹے قصبے میں کفن کی دکان کا مالک روزانہ کافی کی دکان سے ایک کاپی کافی خریدتا تھا۔ ایک دن کفن کی دکان کے مالک نے کافی کی دکان کے مالک سے غصے میں کہا “میں روزانہ تمہاری کافی خریدتا ہوں، تم میرے کفن کیوں نہیں خریدتے؟ تمہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی! “یہ بظاہر مضحکہ خیز منظر ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی جنگ اور “مساوی ٹیرف” کی پالیسی کی مضحکہ خیز منطق کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ یہ منطق بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، اور حقیقت میں یہ طریقہ کار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیئے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے۔ انتہائی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنے اور جنگ میں واپسی کے اپنے پہلے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے حیلے بہانے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض اسرائیل کا یہ کہنا کہ فلسطینی مزاحمت کار حملے کی تیاری کر رہے تھے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش اور غزہ میں قتل عام اور نسل کشی دوبارہ شروع کرنے کا جواز پیش کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج...

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ارباب وسیم و ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
— فائل فوٹو پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم، سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نامزد ملزمان سماعت پر پیش نہیں ہوئے۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس میں نامزد ہیں، اُنہوں نے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگائی تھی۔عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا اور مزید سماعت 25 مارچ...
—فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شناخت کرانے کے باوجود وکلاء کو پشاور چھاؤنی کے علاقے میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، درخواست کے بعد ہائی کورٹ بار اور کینٹ انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر...
ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اشتعال پر مبنی بیانات‘ دینے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید ایرانی کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یمن میں حوثی باغیوں کے حملے نہیں رکے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اس خط میں ایران نے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کے کسی بھی مزید حملے کو براہ راست ایران کی کارروائی تصور کیا جائے گا اور تہران کو اس کے “سنگین نتائج” بھگتنا ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ہر گولہ، فائر کی جانے والی ہر گولی ایران کی قیادت اور اسلحے کی کارروائی سمجھی جائے گی۔ ایران کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور یہ نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ خیال رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے فوجی کارروائی...
لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، وفاقی حکومت نے مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنا دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے، گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔ خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے پر استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے 3حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دئیے گئے، لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا، ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر حملے کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث تمام حملے ناکام بنا دیے گئے پہلا واقعہ لکی مروت میں پیش آیا جہاں تھانہ گمبیلا پر 10 سے 15 مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے حملے کو بروقت ناکام بنایا جبکہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہو گئے دوسرا حملہ پشاور میں ہوا جہاں دہشت گردوں نے ملازئی پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اس...
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملے پسپا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق، پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کیلئے شرائط بتا دیں پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی...
حوثی مجاہدین نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر یمن میں فضائی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ 98 زخمی ہیں۔ حوثی مجاہدین نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام تائمز۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبد الغفور انجم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع نوشکی میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا، جس میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑایا، خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔ دبئی کے ویزے بند کیوں ہو گئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی ہر پاکستانی کے لیے شرم کا مقام آئی...
راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے حوثیوں کی حمایت جاری رکھی تو "امریکہ اسے پوری طرح ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہم نرمی نہیں برتیں گے!" حوثیوں کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، 13 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ صعدہ میں امریکی حملے میں مزید 11 افراد، بشمول 4 بچے...
کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین دے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اور اس پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم دہشگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اپنے...
چین کی ثالثی ایرانی جوہری مسئلے کے پرُ امن حل کی مخلصانہ کوشش ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین، ایران اور روس کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس نے بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے درمیان کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق، جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ بیجنگ اجلاس ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے ایک مفید کوشش ہے۔ سروے میں 89.8 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں، طاقت کی دھمکیوں اور زیادہ...
کچھ لوگوں معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا ،ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے اس جدوجہد میں بھی سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، چیئر مین پیپلز پارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا،صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر ایک واضح پیغام دیا، کچھ لوگوں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا یہ اچھی بات ہے ۔سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن...
سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سخت خطرہ ہے، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زوردیا۔...
عرب سفیروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا کہ ان کا ملک انصاف اور امن کی حمایت میں اپنے موقف پر قائم رہے گا، اور فلسطین کے مسئلے کو مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی تصور کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کو پریشر کارڈ کے طور پر استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔ چین نے فلسطینی عوام کے آئینی قومی حقوق کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جن میں سرفہرست 1967ء کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ عرب سفیروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا...
پانی کے معاملے پر مقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فار سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وارفیئر چلناشروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا،اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔ دہشت گردی کے دوران بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈہ کررہا تھا، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھارتی میڈیا رپورٹنگ کرتا رہا۔انڈین میڈیا پراپیگنڈہ کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا۔جعفر ایکسپریس پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا وزیراعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے، ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے، آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے، کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔(جاری ہے) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے...
اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے اسرائیل اور غزہ جنگ سے متعلق ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خواتین کے صحت کے مراکز کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا اور صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی بچے شہید ہو گئے، جبکہ امدادی سامان کی ترسیل بند ہونے کے 13 دن مکمل ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں بھوک اور قحط کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب مغربی...
جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزل یفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر...
ویب ڈیسک:جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کے جسدخاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں میں بھیج دیئےگئے۔ شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردو گانچھے، شہید محمد عثمان کا تعلق اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، تمام شہدا کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والے25 افراد میں سے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال اس کے علاوہ جعفرایکسپریس حملے کے 29 زخمی کوئٹہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 16 زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ اور 13...
کراچی: کراچی: پولیس وردی میں ملبوس جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکو سحری کے وقت ٹول سے لاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میں پولیس انسپکٹراورسپاہی کی وردی پہن کرڈکیتی کی واردات میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکولاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ واردات نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرواقع ٹول پرسحری کے وقت انجام دی گئی، جس کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق ایک ڈاکو نے پولیس انسپکٹرکی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ واردات میں 9 ڈاکوؤں نے حصہ لیا۔ مسلح ڈکیتوں نےسیکیورٹی گارڈزوعملے کویرغمال بناکر10لاکھ روپے نقدی،مخٹلف ہتھیارلے اڑے۔ مقدمے کےاندراج کے بعد پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
اسلام ٹائمز: جرج بش جونیئر کے زمانے سے امریکی حکمران ایران کو یہ کہہ کر دھمکی دیتے آئے ہیں کہ Military option is on the table، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج نہ تو امریکہ بیس یا تیس سال پہلے والی پوزیشن میں ہے اور نہ ہی عالمی رائے عامہ اس زمانے کی رائے عامہ ہے۔ دنیا آج پوری طرح جاگ چکی ہے اور وائٹ ہاوس کے حکمرانوں کی پلید اور گھٹیا اصلیت کو پہچان چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور دیگر انسان سوز جرائم کے بعد اس کا اصل چہرہ دنیا والوں پر مزید عیاں ہو چکا ہے۔ شجاع اور فاتح غزہ نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل...

30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے،مسافروں نے حملے کے بعد کا احوال بتا دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 179 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث بعض مقامات پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے. تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے فیصلے کی قیمت آج ادا کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اس وقت ہمیں سیاست سے اوپر اٹھنا ہے، مل بیٹھ کر ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے، پی ٹی آئی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، اپنے جوانوں کے ساتھ...

بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی
بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی آبادکاروں نے اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی15سو بھیڑیں اٹھاکرلے گئے وادی اردن میں یہ حالیہ سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے جس میں علاقے میں بدوﺅں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے شمال میں عین العوجا کے قریب ہونے والے واقعے کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے متاثرہ عرب بدوہانی زاید نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔کے پی کابینہ نے جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی، ریگی ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل اکیڈمی کے لیے درکار اراضی کا فنڈ بھی منظور کر لیا۔کے پی محتسب سیکریٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی اور ایبٹ آباد پبلک اسکول میں آڈیٹوریم بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاسوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ نے طالب علموں کے اسٹارٹ اپ ایوارڈ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً...
ایک بیان میں ایس یو سی کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے اپنے ہونے کا یقین دلا رہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان میں بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک عمل ہے، ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں فروغ تعلیم کے لیے انقلابی فیصلے کیے ہیں۔ پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا۔ طلبا اور اساتذہ کی تعداد میں اضافہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبا کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں نگرانی کے لیے جدید کمیرے نصب کرنے کا فیصلہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبا کی تعداد 2لاکھ...
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔ طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔ https://Twitter.com/Blackprince1849/status/1899160849581023553 اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو...
کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں میں لیجنڈری امیتابھ بچن کو ایک کردار کے لیے 500 روپے معاوضہ ملا تھا لیکن انھوں نے اپنا سین خود فلم سے حذف کروا دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خود امیتابھ بچن نے سنایا وہ بتاتے ہیں کہ 1978 میں فلم جنون میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کے 500 روپے ملے تھے۔ امیتابھ کے بقول اس فلم میں ششی کپور کی موت کا سین بھی تھا جس میں بھیڑ بھی جمع کرنا تھی۔ اسی بھیڑ میں، میں بھی شامل تھا۔ لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ ہجوم میں خود کو دیکھ کر مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی اور میں نے فلم ڈائریکٹر سے وہ سین حذف کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ مجھے...
ڈاکٹر شاہنواز : فوٹو فائل میرپور خاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیت 6 اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ میرپور خاص: توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ عدالت نے روپوش ملزمان...
بنوں کینٹ میں ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل ، بارودی مواد کی دفعات شامل ہیں۔مقدمہ کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، حملے میں سیکورٹی فورسزکے 9 اہلکار شہید اور18اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، بنوں کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔دہشت گردی کے حملے کے دوران دھماکوں سے آس پاس گھر منہدم ہونے سے خواتین اور بچوں مقامی لوگ لوگ زخمی اور شہید ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو...
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سکھیکی منڈی، کالیکی منڈی اور پنڈی بھٹیاں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ویب ڈیسک: پنجاب کے شہرحافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر اور گردونواح میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں او دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے حوالے سے معلومات اکٹھی جارہی ہیں۔
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف...

پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے: اسحاق ڈار کا او آئی سی میں خطاب
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبرا غزہ سے بیدخل کرنے کے کسی بھی بیان...
جدہ (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل...
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے پر پابندی سے متعلق درخواستیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی...

حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت کہا کہ حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا، پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن اب حکومت عافیہ صدیقی کے کیس کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی...
ایمل ولی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات سے متعلق صدر پاکستان کو خط لکھ دیا، ایمل ولی کی جانب سے خط میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاگیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے صدر آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردوں کے حملے معمول بن چکے ہیں، ہم نے امن کے لئے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا اپنا فرض نبھایا ہے۔ صدر اے این پی نے خط میں مزید لکھا کہ اس جدوجہد میں ہمارے 1300 کارکن ، رہنما اور اراکین اسمبلی شہید ہوئے، اس کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوام...
گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے آج بنوں کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کوبنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کادورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے اہلخانہ سےگہرے افسوس اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔اس...
2024ء میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025ء میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ ملک میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1,081 تک پہنچ گئی، 2023ء میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 1,099 تک جا پہنچے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024ء میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ گزشتہ سال TTP نے 482 حملے کیے، جن میں 558 افراد جاں بحق ہوئے، جو 2023ء کے مقابلے میں 91 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی سٹاف کی سائلین سے رشوت وصولی کی شکایات پر جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے انکوائری کے لیے خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار کی ہدائت پر ان کے سیکرٹری نے رجسٹرار کو خط لکھا ہے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے، ناقص سہولیات اور بدانتظامی پر وزیراعلیٰ شدید برہم ہو گئیں اور اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ ایم ایس کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دورے کے دوران مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال کی صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مخلوق رُل رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا ہمیں اللہ کو جواب نہیں دینا؟“ مریضوں کی شکایات اور انتظامیہ کی غفلت وزیراعلیٰ مریم نواز...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن...
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا، کسی ملزم کوامریکا کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔ سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے آج کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز کو پیش کرنے پروڈیکشن ارڈرز جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن گزشتہ کئی اجلاسوں...
شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عوام کا شدید احتجاج رنگ لے آیا۔ شگر سے تعلق رکھنے والے شیخ اختر علی بھی رہا ہو گئے۔ شیخ اختر رہائی کے بعد راولپنڈی میں اپنے عزیز کے ہاں پہنچ گئے ہیں۔ جبری لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو علماء دو روز قبل رہا ہو گئے تھے جبکہ تیسرے عالم دین شیخ اختر کی رہائی نہ ہو سکی تھی۔ ان کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں خاص کر کھرمنگ،...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ جاری بیان میںصدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے واقعے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا...

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں چھاؤنی پر حملے کو ناکام بنا نے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ناکام حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعاکی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی حملہ میں ملوث فتنہ الخوارج کے تمام 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔...
ریاض: سعودی عرب میں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے 26ویں سالانہ شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی، جس میں ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کامیاب ہونے والے امیدواروں نے قرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے بھلائی اور فلاح کی کتاب ہے، جس پر...
لاہور ( طیبہ بخاری سے )فتنہ الخوارج کے بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم شہریوں کی شہداتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے. جبکہ باقی معصوم شہری بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے۔ نابینا خاتون کی آنکھ میں دانت لگا کر بینائی بحال کرنے کا انوکھا آپریشن سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (4 مارچ کو) افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملے نے ہلاک کر دیا اور باقی ماندہ دہشت...
ملکہ کوہسار مری، گلیات، وادی کاغان ناران اور آزاد کشمیرک ی وادی نیلم میں شدید برفباری سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کیے جانے کے بعد مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے بند کرکے برف صاف کی جا رہی ہے۔ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کو کلیئر کرنے میں...
اپنے ایک بیان میں حماس کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔ اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینیئر عہدے دار نے کہا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی...