2025-11-23@21:14:06 GMT
تلاش کی گنتی: 3582

«کامیاب امیدواروں کی جوابی»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
    دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
    اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد میں موجود خاتون ڈاکٹر شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کی ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحتی پیغام میں شمع جونیجو نے لکھا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور...
    نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا ایشیا کپ میں پاک بھارت فائنل میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے بھارتی شائقین کے لیے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈیا کا میچ ہے، اور میں بھارتی شائقین کے لیے پریشان ہوں کہ وہ جیتنے کے بعد ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے روسٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان (بھارتیوں) سے زیادہ تو ہمیں پتہ ہے کہ کیا ہوگا میچ میں، ہم کسی خیالی دنیا میں نہیں ہیں تو وہ ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے پریشانی ظاہر کی اور مزید روسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ہم الٹا...
    ویب ڈیسک:خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور سٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارت کا ایک ہمسایہ ملک ‘عالمی دہشت گردی کا مرکز’ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سیکنڈ سیکرٹری محمد رشید نے ہفتے کے روز بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوج سے بھی بڑی ایک عالمی فورس تشکیل دیں۔صدر پیٹرو نے امریکی فوجیوں پر بھی زور دیا کہ وہ انسانیت کے لیے کھڑے ہوں، ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور اپنے ہتھیار انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔امریکا نے ان کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ردِعمل میں کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ "پاکستان اور بھارت میں حالات پہلے بھی خراب رہے مگر ہاتھ نہ ملانے کی روایت کبھی نہیں رہی، یہ کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، میرے والد کرکٹ کے بڑے دلدادہ ہیں، انہوں نے بھی کبھی یہ نہیں کہا کہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ برلن، جوہری معاملے پر تہران کیساتھ نئے معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر خارجہ جوہانس وڈفل نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرمنی، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوہانس وڈفل نے کہا کہ جرمنی کا موقف واضح ہے؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے! جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے راستے پر یقین رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے...
    برکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی شہری مقامات سمیت پرامن ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اس مسئلے کو حل کرنے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اپنا سالانہ اجلاس منعقد کیا جس کے آخر میں بین الاقوامی مسائل پر 59 نکاتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں برکس اراکین نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پیراگراف 24 میں کہا ہے کہ وزراء نے 13 جون...
    جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دبا کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ “پاکستان اور بھارت...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں علیحدہ ریاستی حیثیت اور خصوصی حقوق کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پر مودی سرکار کے طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر کٹھ پتلی کشمیری انتظامیہ نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے مزید 4 افراد مارے گئے جب کہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے ماحولیاتی رہنما سونم وانگچک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رواں ماہ کی ابتدا سے جاری ان احتجاجی مظاہروں میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ایک...
    سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا...
    حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو واضح اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے اہم فورم پر نہ صرف پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا بلکہ ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا۔ وزیراعظم خطاب انتہائی کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کے اعتماد، دفاعی تعاون اور خارجہ پالیسی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ہنگامی بنیادوں پر تخمینہ مکمل کیا جائے اور ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے.(جاری ہے) وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اوربحالی کے جاری اقدامات پر زوم پر جائزہ اجلاس طلب کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت...
    ایشیا کپ میں اوچھی حرکتیں کرنے اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات پر بھارتی ٹیم اور بورڈ کو شدید ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بائیکاٹ کے دباؤ کے زیر اثر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈ پر پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی نے بائیکاٹ کرنے کے بجائے اوچھی حرکتیں کرنے کا فیصلہ کیا اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات کیے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی سی...
    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ...
     ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عمران، عماد اور اسلام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، تین موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر بھی شرطیں لگاتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے جوا کھیلنے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز  پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق...
    ---فائل فوٹو  دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔  عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا نے ابھی تک درخواست گزار کے شوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ اس بارے میں فیصلہ نہیں کرتی، اس وقت تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔عدالت کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ نہ ملزم اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی گواہوں کو۔ وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ یا تو عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے یا پھر جیل کے اندر...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جرمن ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور عوامی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) اسحاق ڈار نے کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور کوسٹاریکا کا کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے معروف صحافی مہدی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون سے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات آزمودہ ہیں، اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات پر چین کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار وزیر دفاع نے کہا کہ چین ہمارا باعتماد اتحادی ہے جو آج بھی اور مستقبل میں بھی ہمیں ہتھیار فراہم کرے گا، ہمارے ہتھیاروں کا بڑا حصہ چین سے آتا ہے اور ہمارا دفاعی تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف...
    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری  جنرل کی عالمی امن و استحکام کے لیے قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-7 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے ۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔ الحمداللہ، 2025کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-10 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں 5 افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بند کیے گئے کیمپس میں 3 ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور ایک اپر دیر میں تھا۔ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں 1 لاکھ سے زاید مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت...
    اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا كہ ہم "نتین یاهو" کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی پر حملہ عراق کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے آج اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران خطے کے مزاحمتی گروپوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح الزامات لگائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، عراقی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کر دے گا۔ تاہم نتین یاہو کے ان دعووں کو عراق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وکلا کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وکلا کامعاشرے میں کلیدی کردارہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں وکلا کی تجاویزشامل کی گئیں،قانونی اصلاحات میں قانونی برادری...
    پاکستان کی سیاست میں کئی کردار آئے اور گم ہو گئے، لیکن کچھ نام ایسے ہیں جو اپنے عزم، قربانی اور جدوجہد کی بدولت تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سفر محض اقتدار تک پہنچنے کا قصہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور عوامی خدمت کی ایک داستان ہے۔ سیاست کے میدان میں بہت سے نام آتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو اپنی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سیاسی سفر کسی شاہراہ پر ہموار گاڑی کی مانند نہیں رہا بلکہ کانٹوں، رکاوٹوں اور...
    ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے لیکن بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکار کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بٹیر سمیت دیگر جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 9 ملزمان کو چالان جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر بٹیر کے 15 نیٹنگ گیئرز بھی ضبط کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ساہیوال ریجن راجہ احسان کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز اوکاڑہ نے بٹیر کے دو غیرقانونی شکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر شاہزیب خورشید نے تیتر کا کتوں اور گن کے ساتھ غیرقانونی شکار پر تین شکاریوں کو مجموعی...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے 2025 کو پاکستان کے لیے کامیابیوں سے بھرپور سال قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال، الحمد للہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔ اللہ اکبر‘۔ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025 ...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر بیان جاری کیا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ 'بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے'۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔یاد رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ اوول آفس میں صدر...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 2025 کی اہم کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے بھارت کے خلاف اہم فوجی اور سفارتی اقدامات، سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے، اور پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ’2025 کامیابیوں سے بھر پور سال رہا، الحمدللہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ اللہ اکبر۔‘ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU — Khawaja M....
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کے پہلے گواہ کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیاگیا۔ وکیل صفائی کی جانب سے آج گواہ کے بیان پر جرح نہ کی گئی۔ راجہ نوید حسین نے کہا کہ وکیل صفائی آج ہی گواہ پر جرح کریں، اگلی سماعت پر مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔ خبر ایجنسی گوہر ایوب
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64عبدالمنان صدیقی نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں سندھ بالخصوص کراچی و حیدرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شاندارکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدرادی فریال تالپور، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سمیت پیپلزپارٹی رہنمائوں اور ورکروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے ایک مرتبہ پھرپیپلزپارٹی کے حق میں ریفرنڈم دے دیا ہے وہ ہمیشہ پیپلزپارٹی مخالفین کو رد کرتے آئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مخالفین شرمندگی سے بچنے کی خاطرہمیشہ پیپلزپارٹی پردھاندلی کا راگ الاپتے رہتے...
    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے پاکستان میں کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سندھ کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری، خصوصاً کریکولم ڈیولپمنٹ، اساتذہ کی تربیت (ٹیچرز ٹریننگ)، فاؤنڈیشنل لرننگ اور اسسمنٹ ریفارمز جیسے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا جو مستقبل میں عملی اقدامات اور سفارشات تیار کرے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کے سرکاری اسکولوں میں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز متعارف کروانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
    کراچی: ملیر میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران 3 رائس ملز پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ذخیرہ کی گئی 75 ہزار بوری گندم برآمد ہوئی، جس کے بعد تینوں ملز سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق منافع خور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے بڑی مقدار میں گندم چھپا کر ذخیرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مذکورہ ملوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایف بی آرنے ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈلائن سےچند روز قبل انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کردی ، اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ، ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پہلے سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو ترمیم یا دوبارہ کروانے کا نہیں کہا جائے گا ۔ جبکہ آن لائن پورٹل آئرس پر انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں تبدیلی کر دی گئی ۔ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔ انکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) شام کے صدر احمد الشرح نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی نئی ریاست قائم کر کے اپنی تعمیرنو کر رہا ہے جس میں بلاتفریق تمام لوگوں کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شام ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخی تہذیب و ثقافت ہے۔ ایسی ریاست بننا اس کے شایان شان ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جو ہر فرد کی حفاظت کرے، تمام شہریوں کے حقوق کو محفوظ رکھے اور آزادیوں کی ضمانت دے۔ جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کی سابقہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے مسائل پر سیاست کرنے والے پہلے اپنے صوبے سنبھالیں، ہم اپنا کام خود کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پنجاب کو سنبھالنے کے لیے نہ امداد مانگی جائے گی اور نہ کسی سے مشورے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگتی؟ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ امداد مانگنا عزتِ نفس کے خلاف ہے۔ پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ سیاست کی جگہ خدمت کو ترجیح دیں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے آئرس فارم میں ایک نیا کالم شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل کی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا لازمی ہوں گی۔ اس ضمن میں کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں ہوا بلکہ نیا کالم 18 اگست کو ہی شامل کیا گیا تھا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-23اسلام آباد: (خبرایجنسیاں) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی...
    کینیا کے صدر ولیم رُتو نے غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کو درپیش مصائب اور انسانی المیہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ کینیا کے صدر نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی اور عام شہریوں کی مشکلات پر سخت فکرمند ہیں جو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے بے پناہ تکالیف سہہ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کینیا اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے جو افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ صدر رُتو نے عالمی...
    تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوا بولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کے مطابق معمول کی تلخ کلامی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کے سرکاری کیمپ میں راشن کی تقسیم پر بھگدڑ، شہریوں نے دھاوا بول دیا، پولیس کی دھاوا ختم کرانے کے لیے کاروائی، شہری زخمی ہوگیا،متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا، تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوابولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے  اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
    سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن باقاعدہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سلمان اکرم راجا اور فیصل محمود ملک ایڈووکیٹس نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا، آئینی پٹیشن کو ڈائری نمبر لگ گیا اور کل جمعرات 25 ستمبر کو سماعت کا امکان ہے۔ درخواست مین موقف اپنایا کہ آئین پاکستان آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کا قانونی حق دیتا ہے۔ استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور جب تک پٹیشن کا فیصلہ نہیں ہوتا حکم امتناع...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس حکام کے مطابق سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو  مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال...
    پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،...
    نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر پہلے ایسکیلیٹر اچانک بند ہوا اور اس کے بعد ان کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمد کے دوران ایسکیلیٹر اچانک رک گیا، اس حوالے سے زیر گردش وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر اور خاتونِ اول نے جیسے ہی ایسکیلیٹر پر قدم رکھا تو وہ چلتے چلتے اچانک رک گیا، تاہم خاتونِ اول نے بنا کسی ناگواری کے اظہار کے نہایت پُرسکون انداز میں سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بےجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو  مبینہ طور پر حبس بےجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
    کاٹز اس سلسلے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکیوں نے اتوار کو مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا، یہ [مذاکرات] کی دعوت نہیں تھی بلکہ ایرانیوں کو اسرائیلی حملوں سے غافل رکھنے اور دھوکا دینے کی ایک چال تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے فلسطین پر قابض صیہونی حکومت اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے اور اسے حال ہی میں نشر کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں اسرائیلی حکام اور ماہرین نے ایران کے ساتھ جنگ ​​میں صیہونی حکومت کے طریقہ کار اور صیہونی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی چند ملاقاتوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ اس...
    کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل (24 ستمبر) ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مذکورہ اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور اس دوران دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبرز اور وارڈ ممبرز کا انتخاب ہوگا۔ صوبائی حکومت نے جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں کے اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔ کشمور کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو،...
    افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کے ساتھ شہریوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے، سائبر سیکیورٹی میں نوجوانوں اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے، آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا۔ کراچی میں منعقدہ 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل...
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ...
    چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں...
    اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے عدالت کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، یہ اقدام اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے ردعمل میں سامنے آ رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز پر انفرادی پابندیاں لگا چکا ہے، لیکن ادارے کے طور پر آئی سی سی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑی پیش رفت تصور ہوگی۔ معاملے سے آگاہ 6 ذرائع...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے پُراثر خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے عالمی بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر مؤثر عالمی ادارے نہ رہے تو دنیا انتشار اور تباہی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ “غزہ میں ظلم، یوکرین میں جرائم – اب خاموشی خطرناک ہے” انتونیو گوتریس نے دنیا کے دو سب سے سنگین تنازعات پر براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ہو رہا ہے، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 تک متوقع ہے۔یہ اعلان واشنگٹن میں ہونے والی ائیر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے بتایا کہ بوئنگ کمپنی نے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔جنرل ایلوِن کے مطابق یہ منصوبہ کئی برسوں کی تحقیق، سیکڑوں گھنٹے کی جانچ اور ہزاروں گھنٹوں کی محنت کے بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی.(جاری ہے) دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی...
    اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے جیولرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف شہروں میں نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان سے ٹیکس گوشواروں اور آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ زیادہ تر جیولرز اپنی اصل آمدنی کو چھپانے یا کم ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹیکس ادائیگی سے بچ سکیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے چلنے والے ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل فراہم کرنا لازمی ہے جب کہ واٹس ایپ یا کمزور ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی اس اصول کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جیل ٹرائل کے دوران ملزم، وکلا اور خاندان سب موجود ہوتے ہیں اور براہِ راست مشاورت بھی ممکن ہوتی ہے، لیکن موجودہ طریقہ کار ملزم...
    اغوا کیس سے خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اس وقت خبر بنائی جب اس نے انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں اور ان کے گھر سے اغوا کی کوشش کی گئی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا کہ وہ اس شخص کے خلاف کھڑی ہوں گی جو اسے ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث ہے۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے کیس نمٹا دیا، مبینہ اغوا کار ان کا سابق منگیتر تھا اور دونوں نے معاملہ عدالت سے باہر طے کیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں فلسطین اور کشمیر میں جاری ناانصافیاں اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر امن کے لیے سنگین چیلنج ہیں۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ او آئی سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ موقع سیرتِ طیبہ کی اُن لازوال تعلیمات پر غور کا ہے جو امن، عدل، شفقت اور رواداری پر مبنی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق یہ خصوصی اجلاس حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہونے کے موقع...
    برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...