2025-07-26@00:52:59 GMT
تلاش کی گنتی: 182
«ایک غیر معمولی»:
ہالی ووڈ میں انجلینا جولی اور جانی ڈیپ کے درمیان خفیہ ملاقاتوں نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز جانی ڈیپ اور انجلینا جولی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم نہیں بلکہ ان کی "خفیہ ملاقاتیں” ہیں جنھوں نے شوبز کے پنڈال میں ہلچل مچادی۔ فلم ’دی ٹورسٹ‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جنم لینے والی جوڑے کی کیمسٹری ایک بار پھر سب کی نظروں میں آگئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اسٹارز لندن اور لاس اینجلس کے پوش ہوٹلوں، پرائیویٹ سویٹس اور خفیہ کلبوں میں اکثر نظر آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جانی ڈیپ نہ صرف انجلینا سے دوبارہ قریب آ...
چینی اسکینڈل کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی کہ کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا ایک اور بڑا مالی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھا دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خالد مصطفیٰ کے مطابق دسمبر 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان عالمی مارکیٹ میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم پاکستان میں اسی عرصے کے دوران خوردنی تیل کی قیمتوں میں الٹا 4.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث عوام کو فی لیٹر 150 روپے زائد ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تمام اضافی...
اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول...
تہران(نیوز ڈیسک)خلیجی خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور اس بار معاملہ صرف بیان بازی تک محدود نہیں رہا۔ 23 جون کو ایران کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سیاسی و عسکری حلقے ہل کر رہ گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ العديد ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل میں ایسا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران غریب اور دیہی علاقوں میں من مانی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے تشدد اور جبر کا استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ ایمرجنسی کو بھارت کی تاریخ کے صرف ایک سیاہ باب کے طور پر یاد نہیں کیا جانا چاہیئے، بلکہ اس کی حقیقت کو پوری طرح سمجھنا چاہیئے۔ جمعرات کو ملیالم روزنامہ دیپیکا میں ایمرجنسی پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نے 25 جون 1975ء اور 21 مارچ 1977ء کے بیچ اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کی طرف سے اعلان کردہ ایمرجنسی کے "سیاہ دور" کو یاد کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ...
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال20224-25 میں 21 ارب 34 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے ساتھ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا ہے کہ ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس کلیکشن کا نیا ریکارڈ بنا دیا، محکمے نے مالی سال 2024-25 میں 21 ارب 34 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔بلال اعظم نے بتایا کہ ایکسائز اسلام آباد نے ٹیکس وصولی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑئیے، گزشتہ سال کل ٹیکس وصولی 17 ارب 23 کروڑ روپے تھی، گزشتہ سال کی نسبت 4 ارب 11 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کیا۔ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ چیف کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا کی پالیسیوں اور ڈی...
محصولات کی وصولی ہمیشہ سے ایک فعال ریاست کے ڈھانچے میں ایک ناگزیر ستون رہی ہے۔ منظم طرزِ حکمرانی کے ابتدائی ادوار سے ہی ٹیکس عائد کرنا ایک معمول کا عمل رہا ہے تاکہ انتظامی نظام کی بقا، عوامی خدمات کی فراہمی اور ریاست کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ کوئی بھی معاشرہ، خواہ وہ کتنا ہی خوشحال یا محدود وسائل کا حامل کیوں نہ ہو، مستقل آمدن کے بغیر قابلِ عمل نہیں رہ سکتا، اور یہ آمدن ٹیکس ہی فراہم کرتے ہیں۔ جدید ریاستوں میں، خاص طور پر اُن ریاستوں میں جہاں آبادی زیادہ ہو اور ترقیاتی ضروریات بڑھ رہی ہوں، ٹیکس وصولی صرف مالی مجبوری نہیں بلکہ اخلاقی اور شہری فریضہ بن جاتی ہے۔ شہری جو ریاست...
اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال 2024-25 میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 21 ارب 34 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق یہ کارکردگی ادارے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔بلال اعظم نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسلام آباد ایکسائز کی مجموعی ٹیکس کلیکشن 17 ارب 23 کروڑ روپے رہی تھی، جب کہ اس سال 4 ارب 11 کروڑ روپے زائد ریونیو حاصل کیا گیا۔ اُن کے مطابق ٹیکس وصولی میں اس قابلِ ذکر اضافے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلی کے ایک تخلیقی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے موٹر گاڑیوں کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1993 کی فیاٹ پانڈا کو دنیا کی سب سے تنگ کار میں تبدیل کردیا ہے۔مرازی کو اس غیر معمولی پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں پورے 12 ماہ کا عرصہ لگا۔ یہ منفرد گاڑی جس کی چوڑائی صرف 50 سینٹی میٹر (تقریباً 20 انچ) ہے، مکمل طور پر چلانے کے قابل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کار میں 99 فیصد پرزے اصل فیاٹ پانڈا کے ہی استعمال کیے گئے ہیں۔ کار میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس میں صرف ایک ہیڈلائٹ نصب کی گئی ہے جو رات کے وقت ڈرائیونگ کو...
پشاور میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی اور اسی طرح صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے...
سٹی42: پنجاب میں ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی مؤثر وصولی کے لیے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے ڈیٹا انٹیگریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کا دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے,گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے لیے ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو ایپس کے ذریعے منسلک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.بہتر انفورسمنٹ کے لیے دونوں محکمے مشترکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کام کریں گے. معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار اس کے علاوہ گاڑی...
لاہور: ایک امریکی کمپنی نے موزی بیماری، ذیابیطس ٹائپ ون سے چھٹکارا دلاتا ’’ zimislecel‘‘نامی طریق علاج دریافت کر لیا. ابھی تک اس مرض کا کوئی علاج موجود نہ تھا جس میں مدافعتی جسمانی نظام لبلبے میں گلوکوز کنٹرول کرتا انسولین ہارمون بناتے آئسلیٹ خلیے تباہ کر دیتا ہے، مریض پھر زندہ رہنے کیلیے تاعمر بذریعہ انجکشن انسولین لیتا ہے. علاج میں لیبارٹری میں بنے بنیادی (Stem) خلیے مریض کے جسم میں داخل کیے جاتے ہیںجو جگر تک پہنچ کر آئسلیٹ خلیوں میں بدل کر انسولین بنانے لگتے ہیں. یہ علاج گیارہ مریضوں کو تندرستی کی دولت عطاء کر چکا اوروہ اب انسولین ٹیکے سے نہیں لیتے. پاکستان سمیت دنیا میں ذیابیطس قسم اول کے ایک کروڑ مریض...
علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ محکمہ ایکسائزپنجاب کی ریکارڈ55ارب78کروڑروپےکی وصولی کی گئی،ڈی جی محمدعمرشیرکی قیادت میں 101فیصدہدف مکمل کر لیا،محکمہ ایکسائزنےگزشتہ سال کےمقابلےمیں12ارب سےزائدمحصولات جمع کیے،سب سےزیادہ وصولی موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں ہوئی،محکمہ ایکسائزنے29ارب41کروڑموٹرٹیکس میں وصول کیے،پراپرٹی ٹیکس میں 20.5ارب،ایکسائزڈیوٹی میں3.65ارب وصول کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری ڈیجیٹل سسٹمزکےذریعےشفاف ریکوری کاعملی مظاہرہ کیا گیا،اعلیٰ کارکردگی دکھانےوالےافسران کیلئےانعامات اوراسناد تقسیم کئے گئے،محکمہ ایکسائزکی خصوصی تقریب میں فیلڈسٹاف کی حوصلہ افزائی ہو گی ،لاہور،راولپنڈی،فیصل آباداورگوجرانوالہ کی شاندارکارکردگی دکھائی ہے،لاہور سی ریجن نےسب سےزیادہ ریکوری16ارب25کروڑروپےکی گئی،آئندہ مالی سال کاہدف70ارب روپےمقرر کیا گیا۔ ڈی جی محمدعمرشیر کا کہنا تھا کہ ہماراہدف صرف ٹیکس وصولی نہیں،عوامی خدمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کچھ عجیب ہے؟ نہیں! ذرا غور سے دیکھیے، یہاں ایک شخص بھی موجود ہے بالکل آپ کی آنکھوں کے سامنے، مگر شاید آپ نے اسے دیکھا ہی نہ ہو!یہ ہیں لیو بولین دنیا بھر میں ’’انسانی گرگٹ‘‘ کے نام سے مشہور چینی آرٹسٹ، جو اپنی حیرت انگیز صلاحیت سے خود کو پس منظر میں ایسے چھپا لیتے ہیں جیسے وہ کبھی تھے ہی نہیں۔ نہ کوئی جادو، نہ کوئی فوٹو ایڈیٹنگ بلکہ صرف رنگوں اور بےمثال مہارت کا کمال۔لیو بولین اپنے جسم اور کپڑوں کو اس طرح پینٹ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کا مکمل حصہ بن جاتے ہیں۔ وہ دکان ہو، لائبریری ہو، دیوار...
ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت دیدی۔ ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت اس شرط پر دی گئی کہ ان کی تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کےبرابر رقم مہیا کی جائے،اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور اس سے قبل وزارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ،حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت 14 میں روپے اور ڈیزل کی قیمت 17 روپے اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عوام کی قوت خرید مزید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو گی ، حکومت کے اس اقدام سے بجلی مزید مہنگی ہو گی جس سے...
سٹی42: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف چارجز اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں. رپورٹ کے مطابق فی لیٹر قیمت میں اضافے کا بڑا حصہ مختلف اقسام کے چارجز اور لیویز پر مشتمل ہے۔ یکم جولائی 2025 سے ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 262.59 سے بڑھ کر 272.98روپے تک پہنچ گیا ہے۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی جاری، ایک لیٹر ڈیزل پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2روپے 50پیسے عائد کیا گیا ہے، ڈیزل فی لیٹر پر آئل مارکیٹنگ مارجن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے ایک روز میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے ٹیکس کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او کراچی کی ماہ جون 2025 میں تاریخی کارکردگی رہی اور صرف ایک دن میں 184.7 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی۔ ایل ٹی او کراچی کی جون میں مجموعی ٹیکس وصولی 449.05 ارب (4 کھر 49 ارب اور 50 کروڑ) روپے تک جا پہنچی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافی ہے۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اس تاریخی اور ریکارڈ وصولی کے ساتھ مالی سال 2024-2025 کا شاندار اختتام کو پہنچا۔ مجموعی طور پر ایل ٹی او...
معدومیت کے خطرے سے دوچار پاکستان میں بولی جانے والی 70 سے زائد زبانوں میں سے ایک ’بروشسکی‘ پر پہلی فیچر فلم تیار ہوگئی۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ‘ہن دن’ نامی یہ فلم پاکستان میں بروشسکی میں بنائی گئی پہلی فیچر فلم ہے۔ اقوام متحدہ نے بروشسکی کو دنیا کی معدوم ہوتی ہوئی زبانوں میں شامل کیا ہے۔ فلم بنانے کا مقصد برشسکی کی بقا اور اس زبان کو فروغ دینا ہے۔ گلگت بلتستان کے جنت نظیر علاقے ہنزہ میں بولی جانے والی خوبصورت بولی بروشسکی میں بنائی گئی اس فلم کے مصنف و ہدایتکار کرامت علی ہیں۔ کرامت علی کا کہنا ہے کہ ہن دن کی کہانی صدیوں پرانی ایک لوک داستان پر مبنی ہے۔ انہوں نے...
لاہور: بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔ اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی...
ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹے ماریت کے بیٹے 28 سالہ مارئیس بورگ ہوئبی پر جنسی زیادتی، استحصال اور جسمانی تشدد کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ کئی مہینوں کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں متعدد متاثرین نے بیان ریکارڈ کرائے ہیں۔ اوسلو پولیس کے وکیل آندریاس کروسیوسکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم تفتیش کے دوران مکمل تعاون کر رہا تھا اور پولیس نے شواہد کے طور پر پیغامات، گواہوں کے بیانات، اور چھاپوں کے دوران حاصل شدہ مواد کو مقدمے کا حصہ بنایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات میں جنسی زیادتی کا بھی ایک کیس بھی شامل ہے جب کہ دو...
ایڈم نے 10 ریاستوں میں 14 عیسائی رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا۔ "ایڈم" جو پرانے عہدنامہ کے جنون میں مبتلا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ایروزونا میں ایک انتہا پسند یہودی کے ہاتھوں ایک پادری کو ہولناک طریقے سے قتل کرنے کے واقعے نے امریکی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایریزونا میں ایک عیسائی پادری کو سولی پر چڑھانے اور اسکے سر پر کانٹوں کا تاج رکھنے پر 51 سالہ یہودی انتہاپسند "ایڈم کرسٹوفر شیف" کو گرفتار کرلیا گیا۔ "ایڈم" نے 10 ریاستوں میں 14 عیسائی رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا۔ "ایڈم" جو پرانے عہدنامہ کے جنون میں مبتلا تھا اور نئے عہدنامہ کا سخت مخالف تھا۔ اس کا کہتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں سیاست اور طاقت کے ایوانوں میں عموماً وہی افراد نظر آتے ہیں جو برسوں تک بیوروکریسی، سیاست یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ہوں،مگر جنوبی کوریا نے حال ہی میں ایک ایسا حیران کن فیصلہ کیا ہے جو اس تاثر کو چیلنج کرتا ہے۔جنوبی کوریا میں 57 سالہ ایک عام ٹرین ڈرائیور، جو بوسان سے گِم چیون کے درمیان ریل گاڑی چلا رہا تھا، اچانک حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گیا اور اُسے ملک کا وزیر محنت مقرر کر دیا گیا۔یہ انوکھا واقعہ 23 جون کو اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ نے اپنی کابینہ کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں...
— فائل فوٹو کراچی میں ایم 9 موٹروے پر نوابشاہ سے آنے والی ایمبولینس گڑھے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم 9 موٹروے پر جمالی پل کے قریب نوابشاہ سے آنے والی نجی ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں ایمبولینس روڈ سے اتر کر گڑھے میں گرگئی۔حادثے کے نتیجے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس نوابشاہ سے مریض کو لے کر کراچی آئی تھی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مریض ہے جس کی شناخت 50 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختون خوا میں حالیہ برسوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ماہرین قانون اور سماجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریاست قتل کو سنگین جرم تسلیم کرتے ہوئے سخت سزائیں نافذ نہیں کرے گی تو معاشرے میں امن و امان کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ قانون کے مطابق قتل ایک سنگین جرم ہے لیکن عدالتوں میں عملی طور پر قتل کے مجرموں کو سز انہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث لوگوں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ گزشتہ چھے سال سے جیلوں میں پھانسی گھاٹ بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سزائے موت پر غیر اعلانیہ پابندی لگی ہے جس سے مجرموں کو یہ یقین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔شپنگ کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے پیش نظر تیل بردار جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خلیج فارس سے پاکستان آنے والے ایک تیل بردار جہاز کا کرایہ جو پہلے 9 لاکھ ڈالر تک ہوتا تھا، اب 11 سے 12 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جہازوں کے لیے انشورنس کور بھی بڑھا دی گئی ہے جو 15 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 22 ہزار...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر روزِ اول سے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں اشیاءخورد و نوش کی کمی نہیں ہونے دے گی، بلوچستان حکومت میں اختلاف نہیں، کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہونے جارہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، اس پر کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کیا، ہمار احق ہے کہ قانون سازی کریں، عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا ہے...
ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔ ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس اہم موقع پر فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق تفصیلی ملاقات بھی متوقع ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ظہرانہ وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، جہاں اعلیٰ سطح کی سفارتی گفتگو اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں، جن میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، انسداد دہشت گردی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت کی جائے گی۔...
سٹی42: محکمہ ایکسائز پنجاب نے نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز نے موٹر ٹیکسز کی مد میں رواں مالی سال کے لیے 5 ارب روپے اضافی وصولی کا ٹارگٹ دے دیا۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر ٹیکسز کی مد میں 22 ارب 20 کروڑ روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم اب ہدف بڑھا کر 27 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ یکم مئی تک 20 فیصد زائد وصولی ہو چکی ہے جبکہ مالی سال کے آخری پندرہ دنوں میں مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے...
سائنس دانوں نے ایک نیا بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو لوگوں میں کُولیئک بیماری کی جلد تشخیص کر سکتا ہے۔ کُولیئک بیماری ایک آٹو امیون بیماری ہوتی ہے جس میں چھوٹی آنت متاثر ہوتی ہے۔ جرنل گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے گلوٹن سے خاص ٹی سیلز کے لیے ایک گیم چینجر خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کُولیئک بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے، چاہے مریض نے گلوٹن نہ کھایا ہو۔ اس وقت درست تشخیص کے لیے لوگوں کو ہفتوں تک بڑی مقدار میں گلوٹن کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، محققین کا کہنا تھا کہ یہ نیا بلڈ ٹیسٹ تشخیص، گلوٹن کے ردِ عمل کے...
اسلام ٹائمز: اگر ہم نے "مولا" کو اسکے اصل مقام پر نہیں پہچانا تو ہم نبیؐ کے پیغام کو بھی مکمل نہیں سمجھ سکتے۔ علیؑ کو "دوست" ماننا آسان ہے، علیؑ کو "امام" ماننا مشکل اور یہی ہماری آزمائش ہے۔ مگر جو نبیؐ جس معنی میں مولیٰ ہوں، اسی معنی میں علیؑ کو مولا قرار دیں تو پھر بات ختم فیصلہ ہوچکا! اعلان غدیر، ولایت کا اقرار، حق کا اعلان اور امت پر خدا کا اتمام حجت ہے۔ اگر ہم نے قبول کیا تو ہدایت ہماری طرف بڑھے گی۔ اگر ہم نے واقعہ غدیر کا انکار کیا یا غلط تاویلات کا سہارا لیکر اسکی روح کو تسلیم کرنے سے روگردانی کی تو تاریخ گواہی دیگی کہ ہم نے نور کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ‘ میں 61 ارکان نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔ نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد میں شامل الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کا حکومت کے ساتھ اس قانون پر اختلاف ہے، جس کے تحت الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شہریوں کو بھی اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ جماعتیں حکومت کے خاتمے کی کوشش میں اپوزیشن کے حق میں ووٹ دیں گے۔ وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں اور کنیسٹ کی خارجہ اور سلامتی امور سے متعلق پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ جولی ایڈلسٹائن کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) امریکہ کی سینٹرل کمان (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کی کارروائیوں میں اسلام آباد ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ ایک ایسے وقت جب بھارت دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کو تن تنہا کرنے کی سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور اس کام کے لیے اس کے وفود امریکہ سمت بہت سے ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں، یہ بیان نئی دہلی کے لیے کسی سبکی سے کم نہیں ہے۔ جب سے یہ بیان سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا شدید نکتہ چینی پر مبنی خبریں نشر کر رہا ہے اور...
غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے وفاقی بجٹ برائے مالی دوہزار چھبیس کو ایک متوازن بجٹ قرار دیدیا ہے۔ وفاقی بجٹ پر غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلی جنس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ۔ دفاعی ساز وسامان اور اسلحے کی خریداری پر اضافی فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔ پاکستان دفاعی آلات میں لڑاکا طیارے اور بیلسٹک میزائل دفاعی نظام میں اخراجات کر سکتا ہے ۔ صحت اور تعلیم پر اخرجات میں کٹوتی کی جائے گی ۔ بجٹ میں ریونیو میں اضافے پر توجہ ہے جبکہ ترقی کے اہداف حاصل نہ ہوسکیں گے ۔ مالی سال دوہزار چھبیس میں پاکستان...
بیجنگ : چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کا پہلا اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور چین کے نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان گفتگو پیشہ ورانہ، تفصیلی ،واضح اور کھلے انداز میں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت میں فریقین 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے اور جنیوا مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے اصولی طور پر ایک فریم ورک...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردانہ برتری کی سوچ سے جنم لینے والا تشدد کوئی نیا یا غیر معمولی مسئلہ نہیں، اس تشدد کو ثقافت یا روایت کے نام پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے خلاف تشدد پر مبنی بڑھتے رویوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ثناء یوسف کے جاں بحق ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مقتولہ کے خلاف کی جانے...
دنیا کی سب سے اونچی تھری ڈی (3D) پرنٹ شدہ عمارت کا اعزاز "تور الوا" (Tor Alva) کو حاصل ہے۔ یہ عمار سوئٹزرلینڈ کے چھوٹے سے گاؤں مولینس میں واقع ہے۔ یہ شاندار عمارت تقریباً 30 میٹر (98.5 فٹ) بلند ہے اور 3D پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا ایک نمایاں مظہر ہے۔ مولینس ایک پہاڑی گاؤں جس کی آبادی محض 11 افراد پر مشتمل ہے۔ اس عمارت کو تعمیراتی کمپنی ای ٹی ایچ زیورک اور فنڈیزن اوریجن نے مشترکہ بنایا ہے۔ اس کے معمار مائیکل ہینسمائر اور بینجمن ڈیلنبرگر ہیں۔ یہ عمارت تقریباً 5 ماہ کی تھری ڈی پرنٹنگ کے بعد مکمل ہوئی۔ اس کی خصوصیت 32 سفید کنکریٹ کے ستون، 4 منزلیں اور ایک گنبد نما تھیٹر جس میں 32 افراد کی گنجائش ہے۔ تور آلوہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) جیوتی ملہوترا کی پرانی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ان کی ذاتی ڈائری کے اقتباسات کو سوشل میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے، اور ان کی ذاتی زندگی پر یوں تبصرے کیے جا رہے ہیں گویا عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہو۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی سفارتکار دانش سے خفیہ شادی کی تھی اور وہ بھی سفارتخانے کے اندر یہاں تک کہ بعض چینلز نے بچوں کی کہانیاں بھی تراش لیں۔ صحافت کا دعویٰ رکھنے والے ادارے ایک خاتون کی نجی زندگی پر یلغار کیے ہوئے ہیں، جبکہ عدالت میں مقدمہ ابھی زیرِ سماعت بھی نہیں...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ نہیں بلکہ والدہ جولی کے نام کیساتھ پکارا گیا۔ اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو” پیش کیا، جس کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔ A post common by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق اوگرا نے یکم جون سے مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی فی کلو چار روپے 63 پیسے سستی کردی۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر گیارہ اعشاریہ 8 کلو کی نئی...
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافےکے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اشتہار
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان...
راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
رہنما عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے، اگر اس پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کردیں؟ کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں، ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے... اے این پی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا...
محققین کا کہنا ہے کہ دماغی رسولی کی تشخیص گھنٹوں میں ہو سکتی ہے ٹیسٹنگ کے نئے طریقے کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر مریض کے آپریٹنگ ٹیبل سے نکلنے سے پہلے علاج جلد شروع ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق دماغی رسولیوں کی تشخیص کا ایک نیا طریقہ مریضوں کے علاج کے انتظار میں ہفتوں سے گھنٹوں تک کا وقت کم کر سکتا ہے اور نئی قسم کی تھراپی کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ برین ٹیومر چیریٹی کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 740,000 افراد میں ہر سال برین ٹیومر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے نصف غیر کینسر کے ہوتے ہیں۔ ایک بار دماغی رسولی مل جانے کے بعد، سرجری کے دوران ایک نمونہ...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ایک فوجی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کیلئے قوم کی جانب سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک چیلنج کا سامنا تھا۔ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال وقار اور عزت و احترام ملا۔ کابینہ کے ذرائع کے مطابق، منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کی باضابطہ سفارش کی۔ اس تجویز کی بنیاد ان کی غیر معمولی...
عوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے۔ اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں، اور ایسے میں آئندہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے جو 30 جون کوختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے...
مبشر چوہدری قوم کا ہیرو ایمبولینس ڈرائیور، بھارتی فورسز کی سول آبادی پر گولہ باری سے زخمی شہریوں کو اس وقت ریسکیو کرتا رہا جب ورثا میں سے ساتھ کوئی نہ تھا۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے والے آفتاب اسلم کی بہادری کے اعتراف میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے انعام کا اعلان کیا۔ تفصیل اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیل کمپنیوں کے منافع اور ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ میں اضافے کا معاملہ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمپنیوں کا منافع بڑھانے سے متعلق وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری واپس کردی ۔ وزارت اور اوگرا کو ڈیٹا کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں نے ڈیجیٹائزیشن کو مارجن اور کاسٹ ریکوری سے مشروط کر رکھا ہے۔ ایف بی آر کو تیل کمپنیوں کی ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے اسٹاک مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئل کمپنیزنے ڈیجیٹائزیشن کاسٹ کیلئے منافع بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر ایک روپیہ تیرہ پیسے اور...
میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں، حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں۔ چند لمحوں بعد فائرنگ ہوئی اور ایک خاتون نے لائیو اسٹریمنگ بند کردی۔ View this post on Instagram A post shared by AfroGist Unlocked (@afrogistunlocked) پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں...
میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو بنیاد بنا کر پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی حیدرآباد میں ایک ریلی ہو رہی ہے، کل بھی حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر دہشت گردی سے مقابلہ کر رہا تھا دہشت گردی سے پاکستان نبرد آزما...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔(جاری ہے) باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 256 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 57 پیسے پر آ گئی ہے۔
ایک 68 سالہ سوئس خاتون کو ان کی پڑوسن نے اپنے پالتو بلے کو متواتر کھانا کھلانے پر عدالت میں گھسیٹ لیا۔ تاہم جتنا یہ کیس غیر معمولی تھا اس کا انجام بھی کچھ کم عجیب و غریب نہیں نکلا۔ یہ بھی پڑھیں: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا درخواست گزار نے کہا کہ میری پڑوسن نے میرے پالتو بلے کو مہینوں تک منظم طریقے سے کھانا کھلایا جبکہ میں نے انہیں تحریری طور پر ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ یہ غیر معمولی واقعہ زیورخ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پڑوسن کا بلا چرانے اور اس کو اپنی جانب راغب کرنے کی نیت سے 10...
الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 موبائل ہیلتھ یونٹ، 50 ایمبولینسیں، ایک کروڑ مالیت کی ادویات، ایک ہزار خیمے، 5 ہزار ترپال سمیت امدادی سامان پر مشتمل ٹرک لائن آف کنٹرول اور متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیے۔ پریس ریلیز کے مطابق حالیہ جنگی صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے ہنگامی پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اکرام الحق سبحانی، نائب صدر زکر اللہ مجاہد، الخدمت ہیلتھ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف اور سی ای او خبیب بلال نے شرکت کی۔ سید وقاص جعفری نے اس موقع پربتایا کہ حالیہ ہنگامی صورتحال اور سویلین آبادی پر جارحیت کے نتیجے میں...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ کی کارروائی کے دوران اسٹینو کی عدم دستیابی کے باعث غیر معمولی صورت حال پیدا ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے کیسز کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالت میں اسٹینو دستیاب نہیں تھا، جج کی طرف سے سماعت کے بعد آرڈر ڈکٹیٹ کرانے پر اسٹینو اسے شارٹ ہینڈ میں نوٹ کرتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسٹینو کی قلت ہو گئی ہے، 5،6 جج اور آجائیں تو شاید...

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ ولی ایرولا اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر الیگزانڈر ایکر مین سے ملاقات کی ،جس میں توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔پیر کو وزارت پٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تیل، گیس، معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گفتگو میں بائیو ماس کے شعبے میں فنش مہارت اور تحقیق کے مواقع، نیز جھمپیر میں ونڈ فارمز کو سپلیمنٹ کرنے کے لئے سیٹس کی منتقلی پر تبادلہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں، ایمن اور منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انہیں شدید تنقہد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اداکارہ منال خان اپنے بھائی کی معاذ خان کی بارات کا سوٹ پہن کر ٹرائی کر رہی تھیں اور انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اپنے بھائیوں کی شادی میں ایسے لباس پہنتے ہیں اپنی بارات کے لال جوڑے نہیں پہنتے‘۔ View this post on Instagram A post shared by HARISSHAKEEL (@harisshakeelofficial) ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم دن پر دلہن کو چمکنے دیں۔ منال خان کے اس بیان کے بعد صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
ایمل ولی خان(فائل فوٹو)۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں جو ماحول دیکھا، یہ جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، آپ میں بات سننے کی ہمت نہیں تو ایسی قانون سازی نہیں چل سکتی۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ملازمین سینیٹرز کو اشارے کر رہے تھے کہ باہر نکلیں، مسلم لیگ ن کورم کی نشاندہی کر رہی تھی۔ اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹرز ایک دن کی تنخواہوں کو نہیں چھوڑتے، یہ ساتھی ایک کمپنی کی پیداوار...
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔ ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔ اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ...
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئرایمبولینس سروس کےلیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کےلیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، جس کے بعد ادارے کی ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چاروں صوبوں میں ایدھی ایئر ایمبولینس سروس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن نے 5 ایسے نوجوان کرکٹرز کا نام لیا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ عالمی کرکٹ میں اگلا ’فیب فائیو‘ بن سکتا ہے، جس میں 2 ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار بھی شامل ہیں۔ کین ولیمسن اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کمنٹری کے فرائض کے لیے بھارت میں ہیں۔ بھارت کے دورے کے دوران ان سے 4 کھلاڑیوں کے نام بتانے کو کہا گیا جو اس وراثت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم ولیمسن نے ایک قدم آگے بڑھ کر4 کے بجائے 5 کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔ ولیمسن نے ایک بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’ذہن میں...
سٹی 42 : ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایدھی ائیر ایمبولینس سروس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے) ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
— فائل فوٹو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔ ایدھی فائرنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ پاراچنار کیلئے ایدھی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہےپارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔ ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بر سر اقتدار آنے والی وفاقی حکومت نے ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، دوسری طرف اس پر عائد لیوی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر محمود نامی ایک صارف نے لکھا، ''عالمی منڈی میں جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو حکومت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے میں ذرا دیر نہیں لگاتی لیکن جب یہ قیمتیں کم ہو جاتی ہیں تو حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے سے گریز کرتی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام کو منتقل کرنے کی بجائے بلوچستان کی بڑی شاہراہ این 25 کی تعمیر کے لئے رقم استعمال کرنے کافیصلہ اصولی طور پرغلط ہے اور پی ایس ڈی پی کس مرض کی دوا ہے؟اس میں سے بلوچستان کا احساس محرومی دورکرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکیوں نہیں دیئے گئے،کیااس کاکوئی حساب دینے والاہے؟پھرقوم کو کوئی بتائے گاکہ اب تک این ایف سی ایوارڈ کا کتناپیسہ بلوچستان کو دیاگیااوروہاں کے نواب،سردارکتناپیسہ دبئی اور ملائشیالے کرگئے؟اس کاکسی نے پتہ چلانے کی کوشش کی ،ایک عام موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے کاکیاقصورہے کہ اسے عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ ملے ،جب مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کو منانے...

امریکی ترجمان کو چینی لباس پہن کر چین پر تنقیدمہنگی پڑ گئی، وائٹ ہاوس ایسی حرکتوں سے باز رہے ، بیجنگ کا انتباہ
بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا پہنا ہوا لباس چین میں بنایا گیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوران چین کے سفیر ژانگ زی شین نے لیویٹ کے لباس سے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرر ٹوئٹ کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ چینی سفارتکار ژانگ ژیشینگ جو انڈونیشیا کے ڈینپاسار میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے سرخ اور سیاہ لیس والے ڈریس کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ چین پر الزام لگانا کاروبار ہے، چین...
وقاص عظیم: حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کے ریلیف سے محروم کر دیا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی۔ تفصیلات کےمطابق پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر بڑھا دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کر دی گئی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کااطلاق آج سے ہوگا۔ وفاقی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سیستان میں 8 بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے واقعے میں شہید...
واشنگٹن: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آگیا۔ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اب فیشن کی دنیا تک جا پہنچی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کے لباس پر چینی سفارتکار کا ایسا تبصرہ سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا۔ چینی سفارتکار ژانگ ژیشینگ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیرولین لیوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا سرخ اور سیاہ لیس والا لباس چین میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا: "چین پر الزام لگانا کاروبار ہے، چین سے خریداری زندگی۔" یہی نہیں، انہوں نے اس لباس سے مشابہت رکھنے والے ڈیزائن کی...
دلچسپ:چین کا لباس پہن کر چین پر تنقید! امریکی ترجمان کا دہرا معیار بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آگیا۔ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اب فیشن کی دنیا تک جا پہنچی ہے۔ وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کے لباس پر چینی سفارتکار کا ایسا تبصرہ سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا۔چینی سفارتکار ژانگ ژیشینگ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیرولین لیوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا سرخ اور سیاہ لیس والا لباس چین میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں...

میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا،جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پر کوئی ایسا آرڈر نہیں کر سکتے،ایسا نہیں ہو سکتا سنگل بنچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بنچ میں لگا دیں،میرااصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا۔ سندھ حکومت کا سٹیل ملز کے ہسپتال، سکول اورکالج کا انتظام سنبھالنے کا اعلان ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشات کچھ کم ہونے کے باعث انڈیکس میں کچھ ریکوری کے ایک روز بعد ہی انڈیکس میں ایک بار پھر 2 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی. بدھ کے روز کاروبار کے دوران بینچ مارک ”کے ایس ای 100“ انڈیکس صبح 10 بجکر 49 منٹ پر 2 ہزار 641 پوائنٹس یا 2.29 فیصد گر کر ایک لاکھ 12 ہزار 891 کی سطح پر آگیا جو گزشتہ روز ایک لاکھ 15 ہزار 532 کی سطح پر بند ہوا تھا یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب چینی درآمدات پر اضافی امریکی محصولات آج 104 فیصد تک پہنچ جائیں گی کیونکہ بیجنگ...

زندہ انسانوں کو جلانا معمولی نہیں، اسرائیل صرف غزہ تباہ نہیں کررہا بلکہ انسانیت چھین رہا ہے: سوارا بھاسکر
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم و ناانصافی اور حال ہی میں النصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں صحافی سمیت دیگر افراد کے زندہ جل جانے پر خاموشی توڑ دی۔ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے ایک جذباتی پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara) سوارا بھاسکر نے لکھا کہ’میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ اچھے کپڑے پہن کر تیار ہوں، میک اپ کر کے سیلفی پوسٹ کروں، اپنی بیٹی کی کھیلتے ہوئے خوبصورت تصاویرلے کرریلز بناتی ہوں، اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں لیکن یہ سب بھی...
غزہ: فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) نے 23 مارچ کو غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 15 طبی اور انسانی امدادی کارکنوں کی شہادت کے بعد ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ "مکمل جنگی جرم" ہے اور اس میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ PRCS کے صدر یونس الختیب نے ایک کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کی تاکہ اس واقعہ کی حقیقت سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کو حساب دے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طبی عملہ اسرائیلی حملے کے بعد زخمیوں کو امداد دینے کے لیے ایمبولینسوں میں جا رہا تھا۔ سوسائٹی کے مطابق، ایمبولینسوں...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی مندی کے بعد آج منگل کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغازپر مارکیٹ قدرے سنبھلی ہوئی نظر آئی دوپہر تک کے ایس سی 100 انڈیکس تقریباً 1628 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116538 پر کھڑی ہے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کے بازارحصص میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی تھی اور پاکستان سمیت ایشیا اور یورپ کی متعدد مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا پیرکے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کے ایس ای...
ٹوکیو: جاپان میں ایک افسوسناک حادثے میں ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ناگا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے جائے وقوعہ پر فوری ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک طبی مشن پر تھا، تاہم فنی خرابی یا موسم کی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے لیے خریدی گئی 24 ایمبولینسز کے معاملے میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے ٹویوٹا انڈس موٹرز اور ٹویوٹا آزاد موٹرز سے تحقیقات کے تحت 10 دن کے اندر مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ روزنامہ اوصاف کو حاصل دستاویزات کے مطابق، ٹویوٹا آزاد موٹرز نے 8 مئی 2023 کو محکمہ صحت آزاد کشمیر کے لیے ٹویوٹا ہائی ایس کمیوٹر ہائی روف ایمبولینس 2023 ماڈل کی سپلائی کا معاہدہ کیا تھا، جس کی فی گاڑی قیمت 17.74 ملین روپے طے کی گئی۔ حیران کن طور پر، کمپنی نے بعد میں فی گاڑی 1.9 ملین روپے کی بڑی رعایت...
قدیم مصر کی تاریخ میں قلوپطرہ نام کی سات ملکائیں تھیں، لیکن قلوپطرہ ہفتم جو اس سلسلے کی آخری ملکہ تھی اپنے سحر انگیز حسن اور دلکش جوانی سے بڑے بڑوں کو پاگل بنا دیتی تھی، قلوپطرہ ہفتم کو خداوند تعالیٰ نے ایسا حسن اور خوبصورتی عطا کی تھی جو اس سے قبل کسی کے حصے میں نہ آئی۔ قلوپطرہ کا خاندان تین سو سال سے مصر میں مقیم تھا۔ وہ ٹالمک خاندان سے تھی جس طرح روس کے مرد حکمرانوں کو ’’ زار‘‘ اور ملکہ کو ’’زاریت‘‘ کہا جاتا تھا، روم کے حکمرانوں کو سیزر اور مصر کے حکمرانوں کو فرعون کہا جاتا تھا، اسی طرح مصر میں ملکہ کو قلوپطرہ کہا جاتا تھا۔ قلوپطرہ کا خاندان یونان سے...
ایمیزون نے چینی ملکیتی سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کے لیے وائٹ ہاؤس کو باضابطہ پیشکش جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک کو خط بھیجا، تاہم اس پیشکش کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا کیونکہ اسے اس وقت جمع کرایا گیا جب امریکہ میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے والی ہے۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ میں ٹک ٹاک کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اگر بائٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی ملکیت رکھتی ہے، امریکی آپریشنز فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ایپ کو 5 اپریل سے ملک...
ہندوستان میں انتہاپسند مطالبہ کررہے ہیں کہ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی قبر مسمار کردی جائے، پہلے بھی ایسی آوازیں اٹھتی رہیں لیکن فلم ‘چھاوا’ ریلیز ہونے کے بعد ان میں شدت آگئی ہے۔ اس فلم میں مغل بادشاہ اورنگزیب کو ایک سفاک ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں اورنگزیب کے کردار پر بحث نئی نہیں لیکن فلم ‘چھاوا’ کی ریلیز کے بعد اس بحث کو سیاسی اور مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔ اسے بنیاد بنا کر نفرت انگیزی کا بازار گرم ہے اور کہیں کہیں تو نوبت پُرتشدد مظاہروں تک جا پہنچی ہے۔ ناگپور میں مشتعل افراد کے جلاؤ گھیراؤ کے بعد گزشتہ دنوں کرفیو لگانا پڑا اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں کیں۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس اصغرعلی یوسفزئی نے کہا کہ کارروائیوں میں اب تک 9 لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس کئے جا چکے ہیں۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ بس مالکان کو8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں۔ مسافر ہیلپ لائن 130 پر زائد کرایہ کی شکایت درج کرائیں، اوور لوڈنگ اورزائد کرایہ وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، مسافروں کے حقوق کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ دنیا کی سب سے چھوٹی بکری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپیہ فی لٹر کم کر دی گئی۔ پٹرول کی قیمت کم ہوکر 254 روپے 63 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ اطلاق گزشتہ روز رات 12 بجے کے بعد ہو گیا۔ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین پر لیوی بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی۔ اس سے قبل 50 روپے تھے۔ اب پٹرول اور ہائی اوکٹین پر لیوی 70 روپے ہے۔
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد 29 سالہ مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص جناح اسپتال میں داخل ہے جہاں خون کے نمونے لے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔ مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔ Post Views: 1